2025-09-18@21:33:24 GMT
تلاش کی گنتی: 8244

«آئی ٹی انڈسٹری کو»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے چیئرمین کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست منظور کر لی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے کہ چیئرمین پی ٹی اے کی تعیناتی قانونی طور پر درست نہیں ہوئی لہٰذا چیئرمین پی ٹی اے کو فوری عہدے سے ہٹایا جائے۔ عدالت نے حکم دیا کہ پی ٹی اے میں سینیئر ممبر کو چیئرمین پی ٹی اے عارضی طور پر تعینات کیا جائے۔ ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے محفوظ کیا فیصلہ آج جاری کر دیا، جسٹس بابر ستار نے 99 صفحات پر فیصلہ تحریر کیا۔
    اسلام آباد: سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ ریٹائرڈ ججز کو تاحیات سیکیورٹی صدارتی آرڈر کے تحت ہے تاہم ان کی بیواؤں کو تاحیات سیکیورٹی نہیں جاسکتی انہیں سیکیورٹی دینے کا حوالہ خط میں غلطی سے شامل ہوا۔ سپریم کورٹ نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ ججز تاحیات سیکیورٹی کے حق دار ہیں، ریٹائرڈ ججز کو تاحیات سیکیورٹی کا حق 2018ء کے صدارتی آرڈر نمبر سات میں دیا گیا تاہم ریٹائرڈ ججز کی بیواؤں کی سیکیورٹی کی حد تک آرڈر واپس لیا جاتا ہے۔ وضاحت میں کہا گیا ہے کہ ریٹائرڈ ججز کی بیواؤں کو 2108ء کے صدارتی آرڈر نمبر سات کے تحت تاحیات سیکیورٹی نہیں دی جاسکتی، ریٹائرڈ ججز کی سیکیورٹی سے متعلق وزارت داخلہ کو...
    سپریم کورٹ نے ریٹائرڈ ججز کی بیواؤں کو سکیورٹی دینے کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔ ریٹائرڈ ججز کی بیواؤں کو سیکیورٹی دینے سے متعلق اپنا فیصلہ واپس لیتے ہوئے عدالتِ عظمیٰ نے دوسرا وضاحتی اعلامیہ جاری کردیا۔ یہ بھی پڑھیے: سپریم کورٹ نے ریٹائرڈ ججز کی سیکیورٹی سے متعلق مراسلے پر وضاحت کردی اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ریٹائرڈ ججز کی بیوائیں صدارتی آرڈر کے تحت سکیورٹی پروٹوکول میں شامل نہیں ہوتیں، لہٰذا ان کی حد تک نوٹیفکیشن واپس لیا جاتا ہے۔ تاہم سپریم کورٹ کے مطابق ریٹائرڈ ججز کو تاحیات سکیورٹی فراہم کی جائے گی اور اس حوالے سے فیصلہ برقرار رہے گا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل 13 ستمبر کو سپریم کورٹ نے ریٹائرڈ ججز کی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دیدیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق عدالت نے چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست منظور کرلی ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہاکہ چیئرمین پی ٹی اے کی تعیناتی قانونی طور پر درست نہیں،عدالت نے کہاکہ پی ٹی اے کے سینئر ممبر کو عارضی طور پر چیئرمین تعینات کیا جائے،جسٹس بابر ستار نے محفوظ فیصلہ سنایا۔ مزید :
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)قاضی انور نے پی ٹی آئی قیادت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہاکہ علی امین گنڈاپور کو پاک فوج کے شہدا کے جنازوں میں شرکت کرنی چاہئے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق قاضی انور کاکہناتھا کہ علی امین گنڈاپور ہمارا وزیراعلیٰ ہے، سوشل میڈیا پر غدار کہا جاتا ہے،اگر وہ غدار ہے تو صوبائی حکومت کی اہمیت رہ جاتی ہے۔ پی ٹی آئی رہنما کا کہناتھا کہ پارٹی قیادت سے میں خودمطمئن نہیں ، عوام کیسے ہوں گے،ان کاکہناتھا کہ بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم اچھے وکیل ہیں،ان کی ایمانداری پر شک نہیں لیکن سیاسی سمجھ پر شک ہے۔ آسٹریلین کوچ رکی پونٹنگ نے پاک بھارت میچ سے متعلق سوشل میڈیا پر وائرل...
    وفاقی وزیرآئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ ماسکو پہنچ گئیں۔وفاقی وزیر دوسرے انٹرنیشنل ٹیکنالوجی کانفرنس میں شرکت کریں گی۔تفصیلات کے مطابق کانفرنس 16 سے 18 ستمبر تک پیٹریاٹ ایکسپو، ماسکو ریجن میں منعقد ہو رہی ہے۔کانفرنس میں 30 ممالک سے 500 اسپیکرز اور 200سے زائد کمپنیوں شریک ہورہی ہیں۔فاقی وزیرشزافاطمہ انٹرنیشنل پلینری سیشن Digital Compass of the SCO-Partner Dialogue: Course on Trusted Technologies میں بطور اسپیکر شرکت کریں گی۔دورے کے دوان وفاقی وزیر روسی فیڈریشن کے وزیر تجارت و سرمایہ کاری  اینٹن علیخانوف  سے  ملاقات بھی کریں گی ۔اس کے ساتھ وفاقی وزیر  ماکسوت اِگورِوِچ شادائیف، وزیر ڈیجیٹل ڈیولپمنٹ، کمیونیکیشنز اینڈ ماس میڈیا روسی فیڈریشن سے  بھی ملاقات  کریںگی-وفاقی وزیر مین پلینری سیشن Industry Code: The Role of New Industrial Technologies...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے ججز کی بیواؤں کو سکیورٹی دینے کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ نے معاملے پر دوسرا وضاحتی اعلامیہ جاری کردیا، اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ججز کی بیوائیں صدارتی آرڈر کے تحت سکیورٹی پروٹوکولز میں نہیں آتیں،ججز کی بیواؤں کی حد تک نوٹیفکیشن واپس لیا جاتا ہے،ریٹائرڈ ججز کو تاحیات سکیورٹی دی جائے گی۔ مزید :
    —فائل فوٹو کراچی میں حب پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن ہو گیا ہے۔سی او او واٹر کارپوریشن اسد اللّٰہ خان کے مطابق بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث حب رائزنگ کی مین لائن پھٹ گئی، بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث لائن پھٹنے سے پمپنگ مکمل طور پر بند ہو گئی۔اسد اللّٰہ خان نے کہا کہ حب مین رائزنگ سے یومیہ تقریباً  8 کروڑ گیلن پانی فراہم کیا جاتا ہے، حب پمپنگ سے ضلع غربی کو پانی کی فراہمی معطل ہو گئی۔انہوں نے کہا کہ حب رائزنگ کی مین  لائن کی مرمت میں 24 گھنٹے لگیں گے۔
    سن 1965 کی جنگ کے 16ویں روز ٹینک، بکتر بند گاڑیوں اور بھاری آلات کے نقصانات کے علاوہ بھارتی فوج کے جانی نقصان کی تعداد 6889 تک جا پہنچی۔ سیالکوٹ اور جموں کے محاذ پر پاکستان کی مسلح افواج بالخصوص پاک فضائیہ نے دشمن کے حملے کو پسپا کرتے ہوئے 36 بھارتی ٹینک تباہ کر دیے۔ پاک فوج نے واہگہ، اٹاری اور کھیم کرن میں بھارتی حملے کو ناکام بنایا اور اسے 12 میل بھارتی حدود میں دھکیلتے ہوئے 6 میل تک کے علاقے پر قبضہ کر لیا۔ پاک فوج نے دشمن کو بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچاتے ہوئے راجوڑی سیکٹر کا مکمل کنٹرول حاصل کر لیا۔ https://cdn.jwplayer.com/players/WQsJqc7T-jBGrqoj9.html پاکستان نیوی نے بحیرہ عرب پر مکمل کنٹرول حاصل کرتے ہوئے...
    غزہ(انٹرنیشنل ڈیسک) کئی ہفتوں سے جاری فضائی بمباری اور اونچی عمارتیں تباہ کرنے کے بعد اسرائیلی فوج قبضہ کرنےکیلئے بلٓاخر ٹینکوں کے ساتھ غزہ شہر کے وسط میں داخل ہوگئی، ساتھ ہی طیاروں سے شہر پر بمباری کی جارہی ہے۔ اس صورتحال میں امریکی وزیرخارجہ نے اعتراف کیا ہے کہ غزہ جنگ کا سفارتی حل ممکن نظر نہیں آتا۔ مارکو روبیو سے پہلے صدر ٹرمپ نے امید ظاہر کی تھی کہ یرغمالیوں کی رہائی سے متعلق ڈیل بہت جلد ہونے کی امید ظاہر کی تھی۔ غزہ شہر میں اسرائیل کی پچھلے دو برسوں میں یہ پہلی کارروائی ہے، فضائی بمباری کے سبب غزہ شہر کے تین لاکھ مکین پہلے ہی جنوب کی جانب نقل مکانی پر مجبور ہوچکے ہیں۔...
    پاک بھارت ٹاکرے کے متنازع میچ ریفری ’اینڈی پائی کرافٹ‘ کون ہیں؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 16 September, 2025 سب نیوز ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ میں سب سے زیادہ توجہ کا مرکز میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ بنے جنہیں سوشل میڈیا پر متنازع شخصیت قرار دیا جانے لگا ہے۔اینڈی پائی کرافٹ نے پاک بھارت ٹاس کے وقت قومی ٹیم کے کپتان سلمان آغا سے کہا تھا کہ بھارتی کپتان سوریہ کمار یادو سے ہاتھ نہیں ملانا ہے۔اس سے قبل اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستانی میڈیا منیجر سے کہا تھا کہ اس پورے معاملے کی ریکارڈنگ نہیں ہونی چاہیے جس پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو میچ ریفری کے...
    گوگل جیمنائی نے پہلی بار چیٹ جی پی ٹی کو پیچھے چھوڑ دیا۔ گوگل کا نیا امیج ایڈیٹنگ ماڈل نینو بنانا وائرل ہونے کے بعد جیمنائی ایپ اسٹور کے چارٹس میں سرفہرست ہے۔ امریکا، کینیڈا، برطانیہ اور جرمنی میں گوگل جیمنائی اب نمبر ون پر ہے جبکہ اوپن اے آئی کا چیٹ جی پی ٹی دوسرے نمبر پر آگیا، جولائی میں گوگل جیمنائی کے ماہانہ صارفین کی تعداد 450 ملین تک پہنچ گئی تھی جو اب مزید بڑھ گئی ہے، اسی دوران نینو بنانا ماڈل، جسے باضابطہ طور پر جیمنائی 2.5 فلیش امیج جنریشن کہا جاتا ہے، اس کو 500 ملین سے زائد بار استعمال کیا گیا۔ یہ فیچر خاص طور پر آئی فون صارفین میں مقبول ہوا اور...
    اسرائیلی فوج کے اس آپریشن کی مختلف ممالک نے شدید مذمت کی ہے اور خود اسرائیلی فوج کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل ایال زامر بھی اسکی مخالفت کرچکے ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا ہے کہ اس آپریشن سے اسرائیلی قیدیوں کی زندگی کو خطرات لاحق ہو جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ کئی ہفتوں سے جاری فضائی بمباری اور اونچی عمارتیں تباہ کرنے کے بعد اسرائیلی فوج قبضہ کرنے کیلئے بلٓاخر ٹینکوں کے ساتھ غزہ شہر کے وسط میں داخل ہوگئی، ساتھ ہی طیاروں سے شہر پر بمباری کی جا رہی ہے۔ اس صورتحال میں امریکی وزیر خارجہ نے اعتراف کیا ہے کہ غزہ جنگ کا سفارتی حل ممکن نظر نہیں آتا۔ مارکو روبیو سے پہلے صدر ٹرمپ نے امید ظاہر...
    سٹی42: لاہور میں اوور لوڈنگ کے خلاف سٹی ٹریفک پولیس کا کریک ڈاؤن بھرپور طریقے سے جاری، چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) لاہور ڈاکٹر اطہر وحید نے سکول وینز اور رکشوں میں حد سے زیادہ بچوں کو بٹھانے پر فوری کارروائی کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ سی ٹی او نے تمام ایس پیز اور ڈی ایس پیز کو حکم دیا ہے کہ اوور لوڈنگ کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں۔ ان کا کہنا ہے کہ معصوم بچوں کی زندگیوں کو اوور لوڈنگ کی بھینٹ چڑھنے نہیں دیا جا سکتا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نےڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو معطل کر دیا سی ٹی او کے مطابق ایجوکیشن ونگ تعلیمی اداروں کے باہر وین ڈرائیورز کو...
      خیبر پختونخوا کا ضلع اپر دیر اپنی قدرتی خوبصورتی، سرسبز وادیوں اور گھنے جنگلات کی وجہ سے مشہور ہے۔ تاہم گزشتہ چند برسوں میں اپر دیر کے تھل کوہستان، کمراٹ اور دیگر سیاحتی مقامات بار بار آنے والے تباہ کن سیلابوں کی زد میں آچکے ہیں۔ مقامی لوگوں اور ماہرین کے مطابق ملک کے دیگر حصوں کی طرح اپر دیر بھی 2022، 2023 اور 2024 کے سیلابوں سے بری طرح متاثر ہوا۔ یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا: جنگلات کی غیر قانونی کٹائی سیلاب کی بڑی وجہ، حکومتی پالیسی کیا ہے؟ ان تباہیوں کی بنیادی وجوہات میں موسمیاتی تغیرات (کلائمیٹ چینج) اور گھریلو ضروریات کے ساتھ ساتھ جنگلات کی غیر قانونی کٹائی شامل ہیں، جس کے باعث نہ صرف گھنے جنگلات تیزی...
    DUBAI: ’’ یہ انڈینز تو بڑا ایٹیٹیوڈ دکھا رہے ہیں، ہم کیوں ہاتھ ملانے کیلیے کھڑے رہیں‘‘ جب میدان میں پاکستانی کرکٹرز  ایک دوسرے سے یہ بات کر رہے تھے تو ٹیم مینجمنٹ نے انھیں وہیں رکنے کا کہا، اس پر وہ تلملا گئے لیکن عدم عدولی نہیں کی، بعد میں جب مائیک ہیسن اور سلمان علی آغا بھارتی ڈریسنگ روم کی طرف گئے تو انھیں دیکھ کر ایک سپورٹ اسٹاف رکن نے دروازہ ایسے بند کیا جیسے کوئی ناراض پڑوسن کرتی ہے۔  تقریب تقسیم انعامات میں پاکستانی کپتان احتجاجاً نہیں گئے جبکہ انفرادی ایوارڈز لینے کیلیے ڈائریکٹر انٹرنیشنل پی سی بی عثمان واہلہ اور  ٹیم منیجر نوید اکرم چیمہ نے شاہین آفریدی کوجانے کا کہہ دیا، انھیں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> 250916-02-8 کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت  سندھ سیف سٹی پروجیکٹ، ای چالاننگ اور پولیس ایمرجنسی رسپانس سسٹم  کے حوالے سے جائزہ اجلاس سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقد ہوا۔اجلاس کے شرکاء کواین آر ٹی سی حکام اور ڈی جی سیف سٹی اتھارٹی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پہلے مرحلے کے تحت نصب کیے جانے والے 1300 میں سے 891 کیمروں کی تنصیب مکمل ہوچکی ہے ۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دبئی: ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ 2025 کے 8 ویں میچ میں سری لنکا نے ہانگ کانگ کو 4 وکٹوں سے شکست دیکر ایونٹ میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی۔سری لنکا نے ٹاس جیت کر ہانگ کانگ کو پہلے بیٹگ کی دعوت دی۔ ایشیا کپ میں گروپ بی کا یہ میچ دبئی میں کھیلا گیا ، ہانگ کانگ نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹ پر 149رنز اسکور کیے۔ نزاکت خان نے 52 اور انشے رتھ نے 48رنز اسکور کیے۔سری لنکا کی جانب سے دُشمانتھا چمیرا نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔جواب میں سری لنکا نے ہانگ کانگ کا 150 رنز کا ہدف با آسانی 6 وکٹوں کے نقصان پر 19 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔پاتھن نسنکا 68،...
    وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے وائس چانسلر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری کی بےضابطگیوں پر قائم تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ آنے تک وفاقی اردو یونیورسٹی کا سینٹ اجلاس موخر کرنے کے لیے ایوان صدر کو خط تحریر کر دیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ 17 ستمبر کو وفاقی اردو یونیورسٹی کی سینٹ کا اجلاس بلایا جا رہا ہے جسے تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ آنے تک ملتوی کیا جائے۔یونیورسٹی کے اساتذہ کا کہنا ہے کہ موجودہ وائس چانسلر کے دور میں اساتذہ و ملازمین شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں۔تنخواہوں کی ادائیگی میں 2 ماہ کی تاخیر ہو رہی ہے، ہاؤس سیلنگ الاؤنس 12 ماہ سے بند ہے، 4 ماہ سے پینشن ادا نہیں...
    راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو میں علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ کابینہ کا اجلاس یہاں نہیں کریں گے اس طرح اجلاس نہیں ہوتے، پنجاب حکومت کے بس میں کچھ نہیں وہ صرف راستہ روک سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے دعویٰ کیا ہے کہ ہمارے احتجاج کے باعث قاضی فائز عیسیٰ کو ایکسٹینشن نہ ملی، 4 اکتوبر کے احتجاج کے نتیجے یہ ٹارگٹ حاصل کیا اور عمران خان نے یہ ٹارگٹ دیا تھا۔ راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو میں علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ کابینہ کا اجلاس یہاں نہیں کریں گے اس طرح اجلاس نہیں ہوتے، پنجاب حکومت کے بس میں کچھ نہیں وہ صرف راستہ روک سکتے ہیں۔ انہوں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ابوظہبی: ٹی20 ایشیا کپ کے ساتویں میچ میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے عمان کو 42 رنز سے ہرادیا۔ 173 رنز کے ہدف کے تعاقب میں عمان کی ٹیم 130 رنز بناسکی۔ابوظبی میں میں کھیلے جارہے گروپ اے کے میچ میں عمان کے کپتان جتندر سنگھ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔یو اے ای کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں کپتان محمد وسیم اور علی شان شرفو کی شاندار نصف سینچریوں کی بدولت 5 وکٹ پر 172 رنز بنائے ہیں۔یو اے ای کی اوپننگ جوڑی نے پہلی وکٹ پر 88 رنز کی شراکت قائم کی علی شان شرفو 51 بناکر کر پویلین لوٹ گئے، اُن کی اننگز 7 چوکوں اور 1 چھکے...
    اینٹی کرپشن خیبر پختونخوا کی جانب سے پشاور میں پریزائیڈنگ افسران کو نوٹس جاری ہونے کے معاملے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا کو خط تحریر کیا ہے۔ خط کے مطابق تیمور سلیم جھگڑا کے حلقے میں مبینہ دھاندلی پر اینٹی کرپشن انکوائری غیر آئینی اور غیر قانونی ہے، اینٹی کرپشن کی انکوائری الیکشن کمیشن اور الیکشن ٹربیونل کے کام میں مداخلت ہے۔ الیکشن کمیشن کے خط کے مطابق پی کے 79 کے امیدوار تیمور سلیم جھگڑا کا کیس الیکشن ٹربیونل میں زیرسماعت ہے، الیکشن ٹربیونل بدعنوانی سمیت دیگر الزامات کو دیکھنے کا مجاز ہے۔ الیکشن کمیشن کے خط کے مطابق پریزائیڈنگ افسران الیکشن کمیشن کی زیر نگرانی کام کرتےہیں۔ الیکشن کمیشن کے خط کے مطابق پریزائیڈنگ افسران کے خلاف...
    نئے امیج ایڈیٹنگ فیچر نے گوگل کے اے آئی پلیٹ فارم جیمینائی کو امریکا اور برطانیہ میں چیٹ جی پی ٹی کے مقابلے میں زیادہ مقبول آئی فون ایپ بنا دیا۔ اگست کے آخر میں لانچ ہونے والے جیمینائی 2.5 فلیش امیج ماڈل نینو بنانا کی مقبولیت میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہوا ہے۔ صارفین نے دو ہفتوں کے دوران اس ماڈل کو استعمال کرتے ہوئے 50 کروڑ سے زیادہ تصاویر بنائی ہیں۔ فیچر کی لانچنگ کے بعد گوگل جیمینائی امریکا میں اوپن اے آئی کی چیٹ جی پی ٹی اور میٹا کی تھریڈز ایپ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ایپل کی ٹاپ فری ایپس چارٹ میں پہلے نمبر پر آ گیا ہے۔جبکہ برطانیہ میں جیمینائی چیٹ جی پی ٹی اور...
    کھیل میں سیاست کو گھسیٹنا اصل روح کے منافی ہے، محسن نقوی کا بھارتی رویے پر سخت ردعمل WhatsAppFacebookTwitter 0 15 September, 2025 سب نیوز کراچی(سب نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کے چیئرمین اور ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی نے بھارت کی جانب سے اسپورٹس مین شپ کی خلاف ورزی پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے محسن نقوی نے لکھا کہ کھیل میں سیاست کو گھسیٹنا اس کی اصل روح کے منافی اور افسوسناک ہے۔چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ امید ہے اگلے میچز میں جیت کو تمام ٹیمیں خوش اسلوبی اور وقار کے ساتھ منائیں گی۔واضح رہے کہ ایشیا کپ میں میچ کے اختتام پر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دبئی: اتوار کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ کا اہم میچ کھیلا گیا، جس میں بھارت نے 7 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ تاہم، بھارتی ٹیم کے رویے نے اسپورٹس مین اسپرٹ کے اصولوں کو نظر انداز کر دیا۔میچ سے قبل ٹاس کے موقع پر بھارتی کپتان سوریا کمار یادو نے پاکستانی کپتان سلمان علی آغا سے ہاتھ ملانے سے انکار کیا، جبکہ میچ کے اختتام پر بھارتی کھلاڑیوں نے روایت کے برعکس پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملانے کے بجائے سیدھا ڈریسنگ روم کا رخ کیا۔واقعہ کی وجہ یہ بتائی جاتی ہے کہ چند روز قبل اسی اسٹیڈیم میں بھارتی کپتان نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی سے مصافحہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ابوظہبی : ایشیا کپ کے گروپ اے کے ساتویں میچ میں متحدہ عرب امارات نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بنائے اور عمان کو جیت کے لیے 173 رنز کا ہدف دیا۔کپتان محمد وسیم نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 69 رنزکی اننگزکھیلی جبکہ علیشان شرفو نے 51 رنز بنائے، محمد زوہیب نے 21 اور ہرشیت کوشک نے تیز رفتار 19 رنز ناٹ آؤٹ اسکور کیے۔یو اے ای کی اننگزکے دوران عمان کے بالر جتن رمناندی نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ حسنین شاہ اور سمَے شریواستو نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
      نیپال میں جنریشن زی کے مظاہروں کے بعد ان اداروں نے سروسز کی بحالی شروع کر دی جن کی عمارات جل چکی ہیں، ان میں سپریم کورٹ بھی شامل ہے جس کے عملے نے ٹینٹ لگا کر کام کا آغاز کیا ہے۔ کھٹمنڈو پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق عبوری حکومت کے لیے وزیراعظم منتخب ہونے والی سشیلا کارکی نے باضابطہ طور پر اپنا عہدہ سنبھال لیا ہے اور انہوں نے ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین کے لیے 10، 10 لاکھ روپے کے اعلان کے علاوہ انہیں ’شہید‘ بھی قرار دیا۔ رپورٹ کے مطابق جن محکموں نے سروسز بحال کی ہیں ان میں وزارت خزانہ بھی شامل ہے، اس کے ترجمان تانکا پراساد پانڈے کا کہنا ہے کہ وزارت...
    انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے پاک بھارت میچ کے دوران کپتان سمیت بھارتی ٹیم نے پاکستانی کھلاڑیوں سے مصافحہ نہ کر کےسپورٹس مین اسپرٹ کی دھجیاں اُڑائیں۔ این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے بھارتی کپتان سوریا کمار یادو سے اس حوالے سے پوچھا گیا جس پر انہوں نے کہا کہ یہ اس لیے کیا گیا تاکہ پاکستان کو واضح پیغام جائے اور وہ پہلگام پر دہشتگرد حملے کو ذہن میں رکھیں تاہم آئیڈیا ان کا نہیں تھا۔ این ڈی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ یہ ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر تھے جنہوں نے کھلاڑیوں کو پاکستانی کرکٹرز سے ہاتھ ملانے سے منع کیا تھا۔ این ڈی ٹی وی...
    فائل فوٹو۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہمارے احتجاج کے باعث قاضی فائز عیسیٰ کو ایکسٹینشن نہیں ملی۔راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے دعویٰ کیا کہ 4 اکتوبر کے احتجاج کے نتیجے یہ ٹارگٹ حاصل کیا۔انھوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے یہ ٹارگٹ دیا تھا، اور کہا تھا سب کو آنا ہے، 4 اکتوبر کو پشاور سے نکلا، 5 اکتوبر کو ٹارگٹ حاصل کر کے واپس لوٹا تھا۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ 24 سے 26 نومبر تک لڑائی لڑنا آسان نہیں تھا، 26 نومبر کو ہمارے لوگ گولیاں کھانے نہیں آئے تھے، حکومت نے شکست تسلیم کر کے گولیاں چلائیں۔دریں اثنا وزیر اعلیٰ کے...
    گلگت بلتستان کے ایک شہری کی جانب سے سپریم کورٹ میں بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل سے منتقل کرنے کی متفرق درخواست دائر کی گئی ہے۔ گلگت کے ضلع غذر کے رہائشی محمد قیوم خاندرخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم اور قومی لیڈر کی زندگی کو اڈیالہ جیل میں سنگین خطرات لاحق ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: وقت نے کیسا پلٹا کھایا کہ آج عمران خان اڈیالہ جیل میں میرے پاس بند ہے، مریم نواز ’بانی تحریک انصاف ملک کی 90 فیصد آبادی کے حمایتی ہیں، اس لیے ان کی زندگی کو لاحق خطرات نہ صرف بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہیں بلکہ قومی مفاہمت، ملکی خودمختاری، استحکام اور امن سے بھی جڑے ہوئے ہیں۔‘...
    زمبابوے کے سابق کرکٹر اور موجودہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ایلیٹ پینل کے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے ہیں۔ دسمبر 2024 میں 100 مردوں کے ٹیسٹ میچز میں ریفری کے فرائض انجام دینے والے چوتھے آفیشل بننے کا اعزاز حاصل کرنے والے پائی کرافٹ کوگزشتہ روز سے ایشیا کپ 2025 میں تنازعے کا سامنا ہے۔ کرکٹ کیریئر اینڈی پائی کرافٹ نے زمبابوے کی قومی ٹیم کی نمائندگی 1983 سے 1992 کے دوران کی، جس میں 3 ٹیسٹ اور 20 ایک روزہ میچ شامل ہیں۔ وہ زمبابوے کے سب سے کم عمر ٹیسٹ کپتان اور ملک کے پہلے سیاہ فام کپتان بھی رہے۔ کھیل سے ریٹائرمنٹ کے بعد انہوں نے...
    ایشیا کپ ٹی 20 کے پاک بھارت ٹاکرے میں میچ ریفری کے نامناسب رویے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو خط لکھ دیا ہے۔گزشتہ روز دبئی میں کھیلے گئے ایشیا کپ 2025 کے پاک بھارت ٹاکرے کے دوران میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کے غیر مناسب رویے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے باضابطہ احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔پی سی بی نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو خط لکھ کر پائی کرافٹ اور ایونٹ ڈائریکٹر اینڈریو رسل کو ایونٹ سے ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق پی سی بی کا مؤقف ہے کہ میچ ریفری کا کنڈکٹ کھیل کی اسپرٹ کے خلاف اور پاکستان ٹیم کے ساتھ...
    سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے علاقے بنوں اور لکی مروت میں کارروائیوں میں 31 دہشتگردوں کو ہلاک کیا ہے۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کی شاندار کارکردگی کو سراہا ہے۔ وزیرداخلہ نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے بروقت اور موثر کارروائیوں کے دوران 31 بھارتی سرپرستی یافتہ دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا اور ان کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔ یہ بھی پڑھیے: لکی مروت: سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر آئی ای ڈی حملہ، کیپٹن سمیت 7 جوان شہید محسن نقوی نے کہا کہ دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے والے سکیورٹی فورسز کے جوانوں کو پوری قوم کی جانب سے خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے واضح کیا کہ...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ یہ لوگ عمران خان کو ایک اور مقدمے میں سزا سنانے جارہے ہیں۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو بھی معلوم ہے سزا سنائی جانی ہے۔ علیمہ خان کا کہنا ہے کہ میں آج بھی مین اسٹریم میڈیا سے بات نہیں کروں گی، کیمروں کے سامنے تین چار پلانٹڈ لوگوں کو بدتمیزی کے لیے بھیجا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نہیں چاہتی کہ پھر ان کو بدتمیزی کا موقع ملے، ہمارے کارکن پھر اشتعال میں آئیں گے، گرفتاریاں ہوں گی، 2 سال سے میڈیا یہاں کوریج کر رہا...
    کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سنٹر کی جانب سے پنجاب میں سیلاب متاثرہ خاندانوں کو ہنگامی امداد کی فراہمی WhatsAppFacebookTwitter 0 15 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد: کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سنٹرنے پنجاب میں حالیہ تباہ کن سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مدد کے لیے بڑے پیمانے پر ہنگامی ریلیف قافلہ روانہ کیا ہے۔ امدادی سامان کی تقسیم سب سے زیادہ متاثرہ اضلاع میں شروع کر دی گئی ہے، جن میں قصور، جلالپور (ملتان)، علی پور (مظفرگڑھ)، لیاقت پور (رحیم یار خان)، راجن پور اور بہاولنگر شامل ہیں، جہاں ہزاروں مستحق خاندانوں کو غذائی پیکجز اور نان فوڈ آئٹم کٹس فراہم کی جا رہی ہیں۔ کنگ سلمان ریلیف سنٹرنے اس امدادی کارروائی کے لیے...
    ایشیا کپ ٹی 20 کے ہائی وولٹیج ٹاکرے میں بھارت کے خلاف پاکستان کا ٹاپ آرڈر آؤٹ آف آرڈر ہوگیا اور بھارتی ٹیم کو جیت کے لیے 128 رنز کا ہدف دے دیا، جس کے جواب میں بھارت نے جارحانہ انداز سے اوپن کیا اور 15 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 123 رنز بنالیے۔ ایشیا کپ 2025 کا سب سے بڑا گروپ اے کا پاک بھارت ٹاکرا دبئی کے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے، جہاں پاکستانی بیٹنگ لائن پہلی گیند سے ہی مشکلات کا شکار رہی، وقتا فوقتا بیٹرز کے آؤٹ ہونے کے باعث قومی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 127 رنز ہی بنا سکی۔ دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے...
    ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج اوپننگ بلے باز کرس گیل کو بھی پاک بھارت میچ کا شدت سے انتظار ہے۔ یونیورس باس کے نام سے مشہور کرس گیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر لکھا کہ آج پھر پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ ہے جو ہمیشہ شائقین کو جوش دلاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ٹیموں کے سپر اسٹارز اب ٹیم میں موجود نہیں ہیں، یہ دونوں حریف ٹیموں کا ایک نیا دور ہے۔ کرس گیل کا کہنا تھا کہ ماحول بہت اچھا ہوگا اور کھیل سنسنی خیز ہونے کی امید ہے۔ https://x.com/henrygayle/status/1967153960516825443 پاکستان ٹیم ممکنہ طور پر عمان کے خلاف فتح حاصل کرنے والی پلیئنگ الیون کے ساتھ ہی میدان میں اترے گی۔ حارث رؤف...
    سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم وسیم اکرم نے پاک بھارت میچ سے قبل کھلاڑیوں کو اہم مشورہ دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق وسیم اکرم نے پاکستان اور بھارت کے کھلاڑیوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ دبئی میں ہونے والے ایشیا کپ میچ میں دباؤ اور شور شرابے کو نظرانداز کرتے ہوئے کھیل کا لطف اٹھائیں۔ دونوں ممالک کے درمیان چار ماہ قبل ہونے والی فوجی کشیدگی کے بعد یہ پہلا باہمی ٹاکرا ہے اور بھارت نے بائیکاٹ کے مطالبے رد کرتے ہوئے کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وسیم اکرم نے کہا کہ یہ صرف ایک کھیل ہے، ایک ٹیم جیتے گی اور دوسری ہارے گی، دونوں کو دباؤ کو انجوائے کرتے ہوئے ڈسپلن کے ساتھ کھیلنا ہوگا۔ انہوں نے...
    ایشیا کپ میں آج روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں دبئی میں مدمقابل آئیں گی۔ میچ سے قبل راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور دنیا کے تیز ترین فاسٹ بولر شعیب اختر نے قومی ٹیم کو مفید مشورہ دے دیا۔ شعیب اختر نے کہا ہے کہ پاکستان کو اس مقابلے میں تین پیسرز اور دو اسپنرز کے ساتھ میدان میں اترنا چاہیے جبکہ فہیم اشرف بطور آل راؤنڈر شریک ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجھے توقع ہے کہ بھارت جارحانہ کھیل پیش کرے گا اس لیے پاکستان کو 200 رنز کا ہدف رکھنا چاہیے اور مضبوط بولنگ اٹیک سے حریف پر دباؤ بنانا ہوگا۔ دوسری جانب سابق کپتان مصباح الحق نے کہا کہ اگر پاکستان اچھی شروعات کرے...
    ایشیا کپ 2025 کا سب سے بڑا پاک بھارت ٹاکرا آج ہوگا جس کے حوالے سے سابق کرکٹرز بھی اپنا اپنا تجزیہ پیش کررہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سابق بھارتی کرکٹر اور کمنٹیٹر سنجے منجریکر نے پاکستانی اسپنرز کو بھارتی ٹیم کیلئے خطرہ قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ دبئی کی وکٹس پر پاکستانی اسپن بولنگ اٹیک بھارتی بلے بازوں کو مشکل میں ڈال سکتا ہے۔ ورلڈ کلاس فاسٹ بولرز کے حوالے سے مشہور پاکستانی ٹیم نے یو اے ای کی کنڈیشنز کے مطابق اپنی حکمت عملی تبدیل کرکے اسپن پر زیادہ انحصار کیا ہے۔ سنجے منجریکر نے کہا کہ مجھے پاکستان کا یہ بولنگ کمبی نیشن پسند آیا کیونکہ یہ بھارت بمقابلہ پاکستان ہے اور میرا خیال...
    طالبان رہنما انس حقانی نے بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ پر حیرت کا اظہار کیا ہے اور خواہش ظاہر کی ہے کہ کوہلی 50 سال کی عمر تک کھیلتے رہیں۔ یہ بھی پڑھیں:‘میں نے کبھی یہ نہیں سوچا تھا‘، ویرات کوہلی نے ریٹائرمنٹ سے متعلق کیا کہا؟ بھارتی میڈیا کے دعوے کے مطابق انس حقانی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ انہیں سمجھ نہیں آئی کہ کوہلی نے اچانک ٹیسٹ کرکٹ چھوڑنے کا فیصلہ کیوں کیا۔ طالبان رہنما انس حقانی ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں ایسے کھلاڑی بہت کم ہوتے ہیں۔  میری خواہش ہے کہ کوہلی 50 سال تک کھیلنے کی کوشش کریں۔ شاید وہ بھارتی میڈیا سے تنگ آ گئے ہوں، لیکن ان...
    شہر قائد کے علاقے کارساز کے قریب واٹر ٹینکر نے موٹر سائیکل سوار 2 طالبعلموں کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں ایک نوجوان شدید زخمی جبکہ دوسرا معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔ ایس ایچ او بہادر آباد نوید سومرو نے بتایا کہ حادثے میں زخمی ہونے والے نوجوان کی شناخت 24 سالہ احمد نوید کے نام سے کی گئی جسے طبی امداد کے لیے اسٹیڈیم روڈ پر قائم نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔ حادثے کا شکار دونوں نوجوان نجی ڈینٹل کالج کے طالب علم ہیں۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈرائیور ساجد کو گرفتار کر کے واٹر ٹینکر کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے جبکہ پولیس نے زخمی نوجوان کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے انویسٹی گیشن پولیس...
    کے پی میں شہید فوجی جوانوں کی نمازجنازہ میں پی ٹی آئی کا کوئی رہنما شریک نہیں ہوا، خواجہ آصف WhatsAppFacebookTwitter 0 13 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے 12 جری جوانوں کی نماز جنازہ میں وزیراعلی خیبرپختونخوا سمیت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا کوئی رہنما شریک نہیں ہوا۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں کہا کہ آج کے پی میں افغانستان سے بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں نے ہمارے 12 جری جوان شہید کیے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے جنازوں میں سول اور فوجی قیادت نے شرکت...
    راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز کے لوئر دیر میں آپریشن کے دوران بھارت نواز 10 خوارج مارے گئے جبکہ پاک فوج کے 7 جوان دھرتی پر قربان ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 11 ستمبر 2025ء کو سیکیورٹی فورسز نے صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع لوئر دیر کے علاقے لعل قلعہ میدان میں بھارتی پراکسی نیٹ ورک فتنہ الخوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 10 بھارتی سرپرست خوارج واصلِ جہنم کر دیے گئے۔فائرنگ کے اس تبادلے کے دوران پاک دھرتی کے 7 بہادر سپوت مادرِ وطن پر قربان ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شہداء میں نائیک عبدالجلیل، نائیک گل جان، لانس نائیک عظمت اللہ، سپاہی عبدالمالک، سپاہی محمد امجد، سپاہی محمد داؤد...
    لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی 2023 کو سپریم کورٹ کے جج کے اسکواڈ کی گاڑی جلانے کے کیس کا 125 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔ فیصلہ جج منظر علی گل نے تحریر کیا۔ عدالت نے صنم جاوید، محمد صدیق، طیب علی، سید فیصل اختر اور ظریف خان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے خدیجہ شاہ سمیت 14 مجرموں کی گرفتاری کا بھی حکم دے دیا جو سزا کے دن عدالت میں پیش نہ ہوئے تھے۔ یہ بھی پڑھیں: 9 مئی کو رانا ثنا اللہ کے گھر پر حملہ کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری، پی ٹی آئی کے 17 قائدین کو 2 دفعات کے تحت 10، 10 سال کی سزا فیصلے میں پی ٹی آئی...
    سپریم کورٹ نے ریٹائرڈ ججز کی سیکیورٹی سے متعلق جاری مراسلے پر وضاحتی بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی وسائل کے دانش مندانہ استعمال کے عزم کے تحت چیف جسٹس کی سیکیورٹی کو معقول بنایا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ریٹائرڈ ججز اور بیوگان کی سیکیورٹی کے لیے رجسٹرار سپریم کورٹ کا وزارت داخلہ کو خط ترجمان سپریم کورٹ کے مطابق چیف جسٹس پاکستان سمیت تمام ججز کی سیکیورٹی کو ریگولیٹ کیا گیا ہے، جبکہ چیف جسٹس کے پروٹوکول میں سرکاری گاڑیوں کی تعداد 8 سے کم کرکے 2 کر دی گئی ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ دیگر ججوں کے لیے حفاظتی نظام کو بھی مناسب انداز میں منظم کیا گیا ہے۔ ریٹائرڈ ججز کی سیکیورٹی بھی...
    لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت نے مال روڈ پر سپریم کورٹ کے جج کی گاڑی جلانے کے معاملے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنماؤں سمیت دیگر ملزمان کی سنائی گئیں سزاؤں کا 125 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔ لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید، محمد صدیق، طیب علی، سید فیصل اختر اور ظریف خان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے اور فیصلے کے روز پیش نہ ہونے پر خدیجہ شاہ سمیت 14 ملزمان کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔ عدالت نے شاہ محمود قریشی کو بری کر دیا ہے اور تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ شاہ محمود کا کیس مختلف ہے، انہوں نے ثابت کیا...
    سپریم کورٹ نے ریٹائرڈ ججز کی سیکیورٹی سے متعلق سرکلر پر وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکلر کا مقصد عوامی وسائل کا مؤثر استعمال اور غیر ضروری فورس کی تعیناتی سے بچاؤ ہے۔ ترجمان کے مطابق، چیف جسٹس پاکستان نے خود اپنےپروٹوکول میں سرکاری گاڑیاں 8 سے کم کر کے 2 کر دی ہیں، جبکہ دیگر ججز اور ریٹائرڈ ججز کی سیکیورٹی بھی مروجہ قوانین اور پروٹوکولز کے تحت ریگولیٹ کی گئی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ریٹائرڈ ججز کوصدارتی حکم کے تحت تاحیات سیکیورٹی حاصل ہے، کیونکہ وہ حساس ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں اور ان کی سیکیورٹی خدشات مسلسل موجود ہیں۔ سرکلر کا مقصد کسی کو غیر معمولی فائدہ دینا نہیں بلکہ وفاق، عدلیہ اور صوبوں...
    ریٹائرڈ ججز کی سیکیورٹی سے متعلق سپریم کورٹ کی وضاحت،چیف جسٹس کے پروٹوکول کی گاڑیوں کو 8 سے کم کر کے 2 کردیا گیا ہے، ترجمان WhatsAppFacebookTwitter 0 13 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )ریٹائرڈ ججز کی سکیورٹی سے متعلق مراسلے پر سپریم کورٹ کی وضاحت،ترجمان سپریم کورٹ نے اعلامیہ جاری کر دیا۔سپریم کورٹ کی طرف سے جاری کیے گئے اعلامیہ کے مطابق عوامی وسائل کے دانش مندانہ استعمال کے عزم سے چیف جسٹس کی سیکیورٹی کو معقول بنایا ہے۔اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس پاکستان سمیت ججز کی سیکیورٹی کو ریگولیٹ کیا گیا ہے، پروٹوکول میں سرکاری گاڑیوں کی تعداد آٹھ سے کم کر کے دو کر دی ہے دیگر ججوں کے لیے حفاظتی نظام...
    ریٹائرڈ ججز کی سکیورٹی سے متعلق مراسلے پر سپریم کورٹ کی وضاحت،ترجمان سپریم کورٹ نے اعلامیہ جاری کر دیا۔ سپریم کورٹ کی طرف سے جاری کیے گئے اعلامیہ کے مطابق عوامی وسائل کے دانش مندانہ استعمال کے عزم سے چیف جسٹس  کی سیکیورٹی کو معقول بنایا ہے۔ اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس پاکستان سمیت ججز کی سیکیورٹی کو ریگولیٹ کیا گیا ہے، پروٹوکول میں سرکاری گاڑیوں کی تعداد آٹھ سے کم کر کے دو کر دی ہے دیگر ججوں کے لیے حفاظتی نظام کو بھی مناسب طریقے سے منظم کیا گیا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ریٹائرڈ ججوں کی سکیورٹی کو بھی مروجہ قوانین، سیکیورٹی پروٹوکولز اور استحقاق کے مطابق ریگولیٹ کیا گیا ہے۔ صدارتی حکم  ریٹائرڈ ججوں...
    سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کا ہدف صرف بھارت کو ہرانا نہیں، بلکہ ایشیا کپ جیتنا ہونا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کو ہر میچ میں بہتر کارکردگی دکھانے پر فوکس کرنا چاہیے، چاہے کسی بڑی ٹیم سے شکست کیوں نہ ہو۔ وسیم اکرم نے کہا ،میں نے ہمیشہ بھارت کے خلاف میچز سے لطف اٹھایا، اور ہمارے مخالفین نے بھی ایسا ہی کیا۔ واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کل ایشیا کپ کے اہم مقابلے میں آمنے سامنے ہوں گے۔ دونوں ٹیمیں اپنا پہلا میچ جیت چکی ہیں۔ Post Views: 4
    ’ججوں کے میٹر چالو رہتےہیں‘، خواجہ آصف اور سعد رفیق اشرافیہ کی مراعات پر پھٹ پڑے WhatsAppFacebookTwitter 0 13 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد:وزیر دفاع خواجہ آصف اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے ریٹائرڈ ججز کی سکیورٹی کے لیے سپریم کورٹ کی جانب سے وزارت داخلہ کو لکھے گئے خط پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔دو روز قبل رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سے چیف جسٹس پاکستان کی منظوری سے وزارت داخلہ کو لکھے گئے خط میں کہا گیا تھا کہ ملک کی موجودہ سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر ہر ریٹائرڈ جج کو 3 پولیس اہلکاروں پر مشتمل سکیورٹی فراہم کی جائے۔ رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سے لکھے گئے خط...
    کولمبو(سپورٹس ڈیسک) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں نے کہا ہے کہ آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2025 کے تمام میچز کولمبو میں کھیلنا ان کے لیے بڑا فائدہ ہوگا۔ اسپنر رامین شمیم نے گفتگو میں کہا کہ ورلڈکپ جیسے بڑے ایونٹس میں اکثر کھلاڑیوں کو مختلف شہروں میں سفر کرنا پڑتا ہے جس سے تھکاوٹ بڑھتی ہے، لیکن اس بار پاکستان ٹیم ایک ہی جگہ قیام کرے گی۔ ان کے مطابق یہ سہولت کارکردگی پر مثبت اثر ڈالے گی۔ رامین کا کہنا تھا کہ سری لنکن پچز اسپنرز کے لیے سازگار ہیں، اسی لیے وہ اور ٹیم کی دیگر اسپنرز بہتر بولنگ دکھانے کی کوشش کریں گی۔ بیٹر شوال ذوالفقار نے کہا کہ وارم اپ میچز...
    ایشیا کپ 2025 کے افتتاحی میچ میں متحدہ عرب امارات کے خلاف بھارت کے فاسٹ باولر ارشدیپ سنگھ کو ٹیم میں شامل نہ کرنے پر مداحوں اور ماہرین نے حیرانی کا اظہار کیا۔ بیشتر کا خیال تھا کہ وہ پلیئنگ الیون کا حصہ ہوں گے، تاہم بھارت نے جسپریت بمراہ کو واحد اسپیشلسٹ پیسر کے طور پر میدان میں اتارا جبکہ شیوم دوبے اور ہارڈک پانڈیا کو جزوقتی فاسٹ بولنگ کے لیے استعمال کیا گیا اور ٹیم 3 اسپنرز کے ساتھ اتری۔ یہ بھی پڑھیے: آئی سی سی کی نئی رینکنگ: ریڈ بال کرکٹ میں آسٹریلیا، وائٹ بال میں انڈیا پہلے نمبر پر بیٹنگ کوچ ستانشو کوٹک نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ کسی کھلاڑی کو باہر رکھنے کے پیچھے...
    انگلینڈ نے مانچسٹر میں دوسرے ٹی20 انٹرنیشنل میں جنوبی افریقہ کے خلاف شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 وکٹوں پر 304 رنز بنائے جو کہ ان کی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ کی سب سے بڑی اننگز ہے۔ یہ ریکارڈ مجموعی طور پر مردوں کے ٹی20 انٹرنیشنلز میں تیسرا سب سے بڑا اسکور ہے۔ اس سے بڑے اسکور زمبابوے کے 344 رنز (4 وکٹ پر) بمقابلہ گیمبیا (2024) اور نیپال کے 314 رنز (3 وکٹ پر) بمقابلہ منگولیا (2023) ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: انگلینڈ بھارت ٹیسٹ سیریز میں ٹوٹے اور بنے نئے ریکارڈز اس اننگز میں فل سالٹ نے 141 رنز ناٹ آؤٹ اسکور کیے جو کہ انگلینڈ کی جانب سے سب سے بڑی انفرادی اننگز ہے۔ یہ ان کا...
      پی ٹی آئی کے قائمہ کمیٹیوں سے استعفوں کے معاملے پر حکومت نے اپنی حکمت عملی طے کرلی، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا اپوزیشن ارکان کے قائمہ کمیٹیوں سے استعفے منظور نہ کرنے کا فیصلہ برقرار ہے اور حکومتی ارکان کو کورم پورا کرنے کی ہدایت کردی گئی۔ پی ٹی آئی ارکان کے بغیر قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس معمول کے مطابق جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے اسمبلی سیکرٹریٹ کو احکامات جاری کر دیئے۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن کے چیئرمین کی عدم موجودگی میں کنوینر اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔ حکومتی ارکان کو قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس کے لئے کورم پورا کرنے کی ہدایت کردی گئی۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے...
    نجی سکولوں کو مفت کتابوں کی فراہمی،سرکاری گاڑی کی چوری کا کیس ، سابق ممبر اکیڈمک امتیاز علی قریشی سمیت دیگر ملزمان سے متعلق مصدقہ ریکارڈ کے حصول کیلئے ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کا وزارت تعلیم اور پیرا کو خط ، تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 12 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے)اینٹی کرپشن سرکل نے نجی سکولوں کو مفت کتابوں کی فراہمی،جی پی فنڈ کو پرائیویٹ اکاونٹ میں منتقل کرنے اور سرکاری ریکارڈ کی گمشدگی اور سرکاری گاڑی چوری ہونے کے مقدمہ میں سابق ممبر اکیڈمک امتیاز علی قریشی سمیت دیگر ملزمان سے متعلق وفاقی وزارت تعلیم اور پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز ریگولیٹری اتھارٹی مصدقہ ریکارڈ حاصل کرنے...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ قدامت پسند رہنما اور ان کے قریبی اتحادی چارلی کرک کے مبینہ قاتل کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔ ٹرمپ کے مطابق مشتبہ شخص نے خود کو حکام کے حوالے کر دیا۔ صدر ٹرمپ نے فوکس نیوز سے گفتگو میں کہا کہ وہ اب ہماری تحویل میں ہے۔ کسی بہت قریبی شخص نے ہی اسے پولیس کے حوالے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس میں ایک پادری، ایک امریکی مارشل اور مشتبہ شخص کا والد شامل تھے۔ رپورٹس کے مطابق حملہ آور ازخود پولیس ہیڈکوارٹر پہنچا اور وہاں گرفتاری دی۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ اگرچہ اسے حراست میں لے لیا گیا ہے لیکن حالات میں تبدیلی بھی ممکن...
    ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی نے پاکستان کو نگرانی کی فہرست سے نکال دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 12 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان اسپورٹس بورڈ کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (واڈا)کی نگرانی کی فہرست سے نکال دیا گیا ہے۔پاکستان کو ستمبر 2024 میں واڈا کی نگرانی کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا کیونکہ ایجنسی کے نئے اینٹی ڈوپنگ ضابطے کے حوالے سے کچھ اصلاحی اقدامات کی تکمیل نہیں کی گئی تھی۔ترجمان کے مطابق واڈا نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان کی اینٹی ڈوپنگ آرگنائزیشن (ایڈاپ) کے خلاف تعمیل کا عمل اس وقت بند کر دیا گیا جب تمام بقیہ اصلاحی اقدامات مکمل ہو گئے۔ترجمان کے مطابق ستمبر میں واڈا کی فالو اپ...
    ایشیا کپ 2025 کا چوتھا میچ آج دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جہاں 2 مرتبہ کی چیمپیئن پاکستان ٹیم اپنے افتتاحی میچ میں پہلی بار ایونٹ میں جگہ بنانے والی عمان کے خلاف میدان میں اترے گی۔ مقابلہ پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا۔ پاکستان، جو حال ہی میں یو اے ای ٹی20 ٹرائی سیریز جیت چکا ہے، پُر اعتماد انداز میں مہم کا آغاز کرنے کو تیار ہے۔ دوسری جانب عمان کو مسلسل 6 میچز میں شکست کے بعد دباؤ کا سامنا ہے اور وہ کسی اپ سیٹ کے ذریعے اپنی موجودگی کا احساس دلانا چاہے گا۔ پاکستانی ٹیم میں نوجوان ٹیلنٹ اور تجربہ کار کھلاڑیوں کا حسین امتزاج ہے۔ فخر زمان،...
    لاہور(نیوز ڈیسک)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بری لا چوٹی سر کرنے والی خواتین کوہ پیما ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے  ٹیم کی سربراہ بی بی افزون سمیت پوری کوہ پیما ٹیم کے ہمت و حوصلے کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ خواتین کوہ پیما ٹیم نے ثابت کردیا ہمت وحوصلہ پہاڑ کی چوٹی سے بالا تر ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والی خواتین کوہ پیماؤں پر مشتمل ٹیم نے گزشتہ روز گلگت بلتستان کی 5400 میٹر بلند بری لا چوٹی سر کر کے تاریخ رقم کی تھی۔ Post Views: 7
    وانا: ہیڈکوارٹر فرنٹیئر کور خیبرپختونخوا (ساؤتھ) کے زیرِ اہتمام جنوبی وزیرستان کے شہر وانا میں تاریخی یوتھ کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔ یوتھ کنونشن میں انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور خیبرپختونخوا (ساؤتھ) نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر نوجوانوں، اساتذہ، خواتین اور قبائلی عمائدین کی بڑی تعداد بھی شریک ہوئی۔ شرکاء نے تعلیم، مثبت سرگرمیوں اور علاقے کی سماجی ترقی کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا۔ نوجوانوں نے اس بات پر زور دیا کہ وہ اپنی توانائیاں تعلیمی میدان، کھیلوں اور فلاحی کاموں میں صرف کریں گے تاکہ اپنے مستقبل کو بہتر بنا سکیں۔ اس کنونشن کے دوران مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں کارکردگی دکھانے والی شخصیات کو اعزازات سے نوازا گیا۔ انسپکٹر جنرل ایف...
    کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے فوری طور پر بین الاقوامی امداد کی اپیل کی جائے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے مطالبے پر ماحولیاتی اور زرعی ایمرجنسی کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہیں، تاہم یہ افسوس ناک ہے کہ وفاقی حکومت اب تک گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا، پنجاب اور بالخصوص جنوبی پنجاب کے متاثرہ اضلاع کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت کوئی ریلیف فراہم نہیں کر سکی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ذاتی طور پر انہیں یقین دہانی کرائی تھی کہ...
    ایشیا کپ میں پاکستان اپنی مہم کا آغاز آج عمان کے خلاف میچ سے کرے گا۔  گرین شرٹس نوآموز حریف کو تختہ مشق بنانے کو تیار ہیں، بھارت کے خلاف اہم مقابلے سے قبل دبئی میں ’وارم اپ‘ ہونے کا موقع میسر آئے گا۔ جدوجہد کے شکار اوپنر صاحبزادہ فرحان کیلیے اپنا جارحانہ کھیل پیش کرنے کا اہم موقع ہوگا، اسپنرز اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ پاکستان روٹیشن پالیسی اپنانے کے بجائے اپنے تمام اہم ہتھیاروں کے ساتھ میدان میں اتر سکتا ہے۔ دوسری  جانب پہلی بار ایشیائی شوپیس ایونٹ کا حصہ بننے والی عمانی ٹیم کو اپنے آدھے سے زیادہ پرانے کھلاڑیوں کا ساتھ میسر نہیں ہے۔ عمان ٹیم آخری بار فروری میں کھیلی گئی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں...
    پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا نے کالا باغ ڈیم سے کی مخالفت کرتے ہوئے اس منصوبے پر تنازعات بڑھانے کا سبب قرار دے دیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کا اجلاس پشاور میں منعقد ہوا جس میں ضلعی صدور، جنرل سیکریٹریز نے شرکت کی۔  اجلاس میں پارٹی نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو قید میں رکھنے، ضم اضلاع میں آپریشن کیخلاف اور صوبائی حکومت سے مطالبات پر مبنی قرارداد منظور کی۔ پارٹی قیادت نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ صوبے میں ایکشن ان ایڈ اف سول پاور کیخلاف سپریم کورٹ میں زیر التوا آرٹیکل 245 کی اپیل واپس لی جائے اور مکمل سول اتھارٹی بحال کی جائے۔ خیبر پختونخوا میں 9 مئی کے بعد درج تمام سیاسی بنیادوں پر بنائے...
    امریکا کی ریاست یوٹا میں قدامت پسند کارکن اور تنظیم ٹرننگ پوائنٹ یو ایس اے کے بانی چارلی کرک یونیورسٹی کیمپس میں فائرنگ کے واقعے میں ہلاک ہوگئے۔ وہ یوٹا ویلی یونیورسٹی میں ایک مباحثے کے دوران نشانہ بنے، جب ایک نامعلوم حملہ آور نے دور کی عمارت کی چھت سے گولی چلائی۔ مزید پڑھیں: قتل ہونے والے امریکی نوجوان رہنما چارلی کرک کون تھے؟ پولیس کے مطابق واقعے میں استعمال ہونے والی رائفل برآمد کر لی گئی ہے تاہم حملہ آور تاحال مفرور ہے۔ ابتدائی طور پر دو مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا لیکن تحقیقات کے بعد رہا کر دیا گیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چارلی کرک کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہیں آزادی...
    سپریم کورٹ کے رجسٹرار نے ریٹائرڈ ججز اور وفات پا جانے والے ججز کی/کے شریک حیات کے لیے سیکیورٹی کے انتظامات بہتر بنانے کی غرض سے وزارت داخلہ کو مراسلہ جاری کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں: سابق ایڈیشنل رجسٹرار نذرعباس ریٹائرمنٹ کے بعد سپریم کورٹ میں دوبارہ تعینات چیف جسٹس آف پاکستان کی منظوری سے ارسال کیے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ملک کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر ریٹائرڈ ججز کو 3،3 پولیس اہلکاروں پر مشتمل سیکیورٹی فراہم کی جائے تاکہ ان کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔ خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جاں بحق ججز کی بیوگان (یا شوہروں) کو بھی 3 سیکیورٹی اہلکاروں پر مشتمل عملہ فراہم رکھا جائے تاکہ ان...
    ہر ریٹائر جج کو تین تین پولیس اہلکار دیے جائیں، سپریم کورٹ کا محکمہ داخلہ کو خط WhatsAppFacebookTwitter 0 11 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سپریم کورٹ نے ریٹائر ججز کی سکیورٹی کیلئے رجسٹرارکا وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا۔رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سے لکھے گئے خط میں لکھا گیا ہے کہ سکیورٹی صورت حال کے پیش نظر ریٹائر ججز کو تین تین پولیس اہلکاروں کی سکیورٹی دی جائے۔خط میں کہا گیا ہے کہ وفات پا جانے والے ججز کی بیوہ کو بھی تین اہلکاروں پر مشتمل سکیورٹی مہیا رکھی جائے، سکیورٹی اہلکار متعلقہ ڈی پی او کے ماتحت ہی ہوں گے۔خط میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ سکیورٹی ایجنسیوں کو سکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایات...
      سپریم کورٹ نے ملک میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کے پیشِ نظر ریٹائرڈ ججز کی سکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں رجسٹرار سپریم کورٹ نے چیف جسٹس کی منظوری سے وزارت داخلہ کو باقاعدہ مراسلہ جاری کر دیا ہے۔ مراسلے میں سفارش کی گئی ہے کہ تمام ریٹائرڈ ججز کو تین تین پولیس اہلکاروں پر مشتمل سکیورٹی فراہم کی جائے تاکہ اُن کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی کہا گیا ہے کہ جو ججز وفات پا چکے ہیں، اُن کی بیواؤں کو بھی مساوی سکیورٹی فراہم کی جائے۔ مراسلے کے مطابق یہ پولیس اہلکار متعلقہ ضلعی پولیس افسر (DPO) کے ماتحت ہوں گے...
    بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کا دن،پارٹی رہنماوں کو اجازت نہ ملی WhatsAppFacebookTwitter 0 11 September, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں آج پارٹی رہنماوں کی ملاقات کا دن تھا تاہم تحریکِ انصاف کے رہنماوں کو ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔اس موقع پر وزیرِ خوراک کے پی ظاہر شاہ، ملک عدیل، نغمہ خالد، اعجاز احمد اڈیالہ بانی پی ٹی آئی سے ملے بغیر جیل سے واپس روانہ ہو گئے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ خوراک خیبر پختونخوا ظاہر شاہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی جدوجہد جلد رنگ لائے گی، بانی پی ٹی آئی کے خلاف درج مقدمات کی ٹرپل سنچری ہونے والی ہے۔انہوں نے کہا...
    انگلش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کیون پیٹرسن نے بابر اعظم کو پسندیدہ پاکستانی کرکٹر قرار دیا ہے۔ معروف بلے باز اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نے قومی ٹیم کے سابق قائد کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور بتایا کہ پاکستانی کرکٹرز میں بابر اعظم ہمیشہ سے اُن کے پسندیدہ کھلاڑی رہے ہیں۔ پیٹرسن نے کہا کہ بابر اعظم کی تمام فارمیٹ (ٹیسٹ، ون ڈے، ٹی 20) میں مستقل مزاجی اور صلاحتیں ناقابل یقین اور قابل تعریف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بابر ایک منفرد اور باصلاحیت کرکٹر ہے جس کے پاس تکنیک اور مستقل مزاجی ہے اور اسی چیز کی وجہ سے وہ آج دنیا کے بہترین بلے بازوں کی فہرست میں شامل ہے۔
    سی ڈی اے کا سوہان گارڈن ہاؤسنگ اسکیم کو شوکاز نوٹس جاری،تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 11 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے پلاننگ وِنگ، ڈائریکٹوریٹ آف ہاؤسنگ سوسائٹیز نے مس سیولین ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔نوٹس کے مطابق سوہان گارڈن ہاؤسنگ اسکیم زون-5 اسلام آباد کی منظوری 10 جولائی 1994 کو دی گئی تھی جس کا رقبہ 2,985 کنال پر مشتمل ہے۔ اسکیم میں قبروں، سڑکوں، پارکس اور عوامی سہولیات کے لیے مخصوص زمین 4 اپریل 1995 کو ٹرانسفر ڈید کے تحت سی ڈی اے کے نام منتقل کی گئی تھی۔تاہم سی ڈی اے نے نشاندہی کی ہے کہ ہاؤسنگ سوسائٹی نے منظور شدہ...
    کراچی (نیوز ڈیسک) ملک کے بڑے شہروں میں موبائل ایپس کے ذریعے شہریوں کو لوٹنے کے بڑھتے واقعات کے بعد ماہرین نے بینک ایپس کو محفوظ رکھنے کے لیے اہم اقدامات تجویز کیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ہیکرز اور ڈاکو اب شہریوں کے بینک اکاؤنٹس تک براہِ راست رسائی حاصل کر رہے ہیں، جس کے باعث ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ شہری اپنی رقم اور ذاتی معلومات کے تحفظ کے لیے چند بنیادی اصول اپنائیں۔ سب سے پہلے شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایک سے زیادہ بینک اکاؤنٹ کھلوائیں اور جس بینک ایپ کو موبائل پر انسٹال کریں، اس میں 10 ہزار روپے سے زیادہ رقم نہ رکھیں۔ بڑی رقم دوسرے اکاؤنٹ میں رکھیں اور...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سیکیورٹی فورسز کو خیبر پختونخوا میں کامیاب کارروائیوں پر زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی سرپرستی میں دہشتگردی پھیلانے والے خوارج کے خاتمے پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں اور قربانیاں قابلِ تعریف ہیں۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے 19 بھارتی پراکسی خوارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی جرات اور بہادری کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی سرپرستی میں تخریب کاری کرنے والے عناصر جلد اپنے انجام کو پہنچیں گے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دہشتگردی کے خلاف پاک فوج، عوام اور پارلیمان ایک پیج پر ہیں اور پاکستان کے عوام اپنے سیکیورٹی اداروں کے...
    بچوں کو لاحق ہونے والی بارہ بیماریوں میں تیرویں مہلک ترین بیماری کا اضافہ ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بچوں کو لاحق ہونے والی بارہ بیماریوں میں تیرویں مہلک ترین بیماری سروائیکل کینسر کا اضافہ کیا گیا ہے۔ سروائیکل کینسر کی جان لیوا بیماری خواتین کو نشانہ بناتی ہے۔ ایچ پی وی وائرس بچہ دانی کے منہ کے کینسر (سروائیکل کینسر) کی بڑی وجہ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ 9 سال سے 14 سال عمر کی لڑکیوں کو سروائیکل کینسر سے بچانے کی ویکسینیشن مہم پندرہ ستمبر سے شروع کی جارہی ہے۔  ضلع راولپنڈی میں 15 ستمبر سے 27 ستمبر تک 3 لاکھ 87. ہزار 334 بچیوں کو ویکسین لگائی جائے گی۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی نے ویکسینیشن کمپئین کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ...
    کیپ ٹاؤن (اسپورٹس ڈیسک) بارش سے متاثرہ پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 14 رنز سے شکست دے دی۔ انگلینڈ نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو بیٹنگ کی دعوت دی، تاہم وقفے وقفے سے بارش کے باعث میچ تاخیر سے شروع ہوا اور پروٹیز اننگز صرف 7.5 اوورز تک محدود رہی۔ جنوبی افریقہ نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 97 رنز بنائے۔ کپتان ایڈن مارکرام 28، ڈونوون فریرا ناٹ آؤٹ 25 اور ڈیوالڈ بریوس 23 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ انگلینڈ کی جانب سے لیوک ووڈ نے دو جبکہ جیمی اوورٹن، عادل رشید اور سیم کرن نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ South Africa hold their nerve...
    بارش سے متاثرہ پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو 14 رنز سے شکست دے دی۔ تفصیلات کے مطابق بارش کے باعث تاخیر سے شروع ہونے والے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ وقفے وقفے سے ہونے والی بارش نے جنوبی افریقہ کی اننگز کو  مزید متاثر کرتے ہوئے صرف 7.5 اوورز تک محدود کردیا۔ جنوبی افریقہ ٹیم 7.5 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 97 رنز بناچکی تھی۔ کپتان ایڈن مارکرام 28، ڈونوون فریرا ناٹ آؤٹ 25 اور ڈیوالڈ بریوس 23 رنز بناکر نمایاں رہے۔ انگلینڈ کی جانب سے لیوک ووڈ نے دو جبکہ جیمی اوورٹن، عادل رشید اور سیم کرن نے ایک ایک وکٹ...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مہمند، شمالی وزیرستان اور بنوں میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سیکیورٹی فورسز کو سراہا ہے۔ وزیراعظم نے ان آپریشنز میں 19 دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر پاک فوج کے افسران اور جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ دہشتگردی کی لعنت کے مکمل خاتمے تک یہ جنگ جاری رہے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے افسران اور اہلکار فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ دفاع وطن کے غیر متزلزل عزم میں پوری قوم اپنی مسلح افواج کے شانہ...
    کوئٹہ میں ہزارہ کمیونٹی کی خواتین نے قالین بناکر بین الاقوامی مارکیٹ تک رسائی حاصل کر لی۔ یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹر واسع شاندار تنخواہ و مراعات چھوڑ کر انگلینڈ سے کوئٹہ کیوں واپس آگئے؟ قالین بافی ایک صبر آزما اور باریک بینی والا کام ہے جس میں مختلف رنگوں، ڈیزائنز اور دھاگوں کا استعمال کیا جاتا ہے۔ مزید پڑھیے: کوئٹہ کے نوجوان کا کمال: گھر کی چھت پر نایاب جانوروں کی پناہ گاہ بنا لی ہزارہ کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی خواتین اپنی مہارت سے خوبصورت اور معیاری قالین تیار کرتی ہیں جو مقامی و بین الاقوامی مارکیٹ میں پسند کیے جاتے ہیں۔ مزید پڑھیں: کوئٹہ کے داؤد خان نے اپنی بنجر زمین کیسے آباد کی؟ کوئٹہ کی ان خواتین نے قالین بافی...
    عراقی فضائیہ کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل مہند غالب محمد راضی الاسدی نے پاکستان کے سرکاری دورے کے دوران چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سعودی نیول چیف کی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں دونوں عسکری رہنماؤں نے عالمی اور علاقائی جیو اسٹریٹیجک صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر دوطرفہ تعاون کو خطے میں امن و استحکام کے لیے ناگزیر قرار دیا گیا اور دفاعی و سیکیورٹی تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ عراقی فضائیہ کے کمانڈر...
    ایشیا کپ 2025 کا رنگ جم چکا ہے، اور دوسرے ہی میچ میں بھارت نے یو اے ای کو ایسی یکطرفہ شکست دی کہ میدان میں یکطرفہ مقابلے کا سماں بندھ گیا۔ سوریا کمار یادیو کی قیادت میں بھارتی ٹیم نے 9 وکٹوں سے فتح حاصل کر کے ایونٹ میں اپنا فاتحانہ سفر شروع کر دیا۔ دبئی کے بین الاقوامی اسٹیڈیم میں بھارت نے ٹاس جیتا اور پہلے یو اے ای کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ یو اے ای کی بیٹنگ لائن بھارتی بالرز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی، اور پوری ٹیم صرف 13.1 اوورز میں 57 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ یو اے ای کے اوپنرعلیشان (22) اور کپتان محمد وسیم (19) کے علاوہ کوئی بھی بلے بازڈبل...
    پاکستان مسلم لیگ (ن) نے کراچی میں بارشوں کے بعد صوبائی حکومت اور وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی کارکردگی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ مسلم لیگ ن سندھ کے ترجمان اسد عثمانی نے نے اپنے ایک بار میں وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ مراد علی شاہ دوسروں پر تنقید کرنے کے بجائے اپنی  گریبان میں جھانکیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کا 18 سالہ دور ناقص کارکردگی سے بھرا ہوا ہے۔ پیپلز پارٹی کی کارکردگی سندھ اور کراچی تباہی وبربادی ہے۔ اسد عثمانی نے کہا کہ سندھ حکومت نے کرپشن میں بھی ریکارڈ توڑ دیے، شاہراہ  بھٹو کا بارش میں بہہ جانا کرپشن کی اعلی مثال اور پیپلزپارٹی کی حکومت کی...
    سپریم کورٹ نے عدالتی فیسوں اور سیکیورٹیز میں اضافہ معطل کردیا، نوٹیفکیشن جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 10 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سپریم کورٹ نے عدالتی فیسوں اور سیکورٹیز میں اضافے کے رولز معطل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔سپریم کورٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ رولز 2025 کے تحت عدالتی فیسز معطل کی جاتی ہیں، عدالتی فیسز سپریم کورٹ رولز 1980 کے تحت ہی واجب الادا ہوں گی، 1980 کے رولز کے تحت ہی عدالتی فیسیں اور سیکورٹیز کے نرخ بحال کیے جاتے ہیں۔واضح رہے کہ چیف جسٹس پاکستان یحیی آفریدی کی زیر صدارت فل کورٹ اجلاس میں عدالتی فیسوں اور سیکورٹیز میں اضافے کے رولز کو معطل کیا گیا تھا۔...
    وفاقی پولیس میں اعلیٰ سطح پر اکھاڑ پچھاڑ ، ڈی آئی جی سیکیورٹی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ، نوٹیفکیشن سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 10 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی پولیس میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے، ڈی آئی جی سیکیورٹی اسلام آباد علی رضا کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ڈی آئی جی لا اینڈ آرڈر محمد عتیق طاہر کو ڈی آئی جی سیکیورٹی کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے ، دونوں تبادلوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرگریڈ 22کے افسر انعام اللہ...
    سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ دریاؤں اور نالوں میں ہاؤسنگ سوسائٹیز کی تعمیر قدرتی پانی کے بہاؤ کو روک رہی ہے، جو شہری علاقوں میں سیلاب کی ایک بڑی وجہ ہے۔ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی حکومت نے دریاؤں کے بیڈ میں مستقل ہاؤسنگ سوسائٹیز کی اجازت نہیں دی، لیکن قدرتی راستے میں رکاوٹیں ڈالنا انسانی اور ماحولیاتی نقصان کا سبب بن رہا ہے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ سرکاری ہدایات پر عمل کریں اور تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت دی کہ وہ پانی کی نکاسی اور ریلیف کے کام میں مکمل طور پر فعال رہیں۔ مزید پڑھیں: کراچی میں موسلادھار بارش، مختلف...
    پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے صحافی کو تشدد کے معاملے پر تحقیقات کیلیے کمیٹی تشکیل دے دی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کی قیادت نے علیمہ خان کی پریس کانفرنس کے دوران صحافی صدیق بلوچ کو تشدد کا نشانہ بنانے کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دے دیا۔ ویڈیو کا جائزہ لینے کے بعد پی ٹی آئی کی جانب سے نعیم حیدر پنجھوتا کے خلاف انکوائری کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پارٹی کی جانب سے نعیم پنجھوتا کو شوکاز نوٹس بھی جاری کیے جانے کا امکان بھی ہے جبکہ معاملے پر 3 رکنی کمیٹی بنائے جانے کا بھی مشورہ زیر غور ہے جبکہ نعیم پنجھوتا کی حرکت پر پارٹی قیادت نالاں بھی ہے۔
    چیف جسٹس آف پاکستان کی زیر صدارت ہونے والے فل کورٹ اجلاس میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے تحت حال ہی میں بڑھائی گئی عدالتی فیسوں اور سکیورٹیز میں اضافے کے رولز معطل کر دیے گئے ہیں۔ اس فیصلے کے بعد باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، جس میں واضح کیا گیا ہے کہ اب عدالتی فیسوں اور سکیورٹیز کی وصولی 1980 کے قواعد و ضوابط کے مطابق ہی کی جائے گی۔ یہ فیصلہ اُس وقت سامنے آیا جب سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر میاں رؤف عطا نے فیسوں میں حالیہ اضافے کے خلاف تحریری تجاویز پیش کیں۔ اُنہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ عدالتی فیس میں اضافہ، آئین کے آرٹیکل 37...
    برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر عمران حیدر سے آج نیشنل سٹیزن پارٹی (این سی پی) کے کنوینر ناہید اسلام نے ہائی کمیشن میں ملاقات کی۔ ناہید اسلام کے ہمراہ علاؤالدین محمد (جوائنٹ ممبر سیکرٹری و ڈپٹی سیکرٹری انٹرنیشنل سیل) اور ایس ایم سوزا الدین (جوائنٹ ممبر سیکرٹری و رکن انٹرنیشنل سیل) بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران دونوں جانب سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا اور تعاون کے فروغ پر زور دیا گیا۔ ناہید اسلام کون ہیں؟ یاد رہے کہ  ناہید اسلام شیخ حسینہ واجد کی حکومت کے خاتمے میں طلبہ تحریک کے قائد تھے۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 26 سالہ ناہید اسلام ڈھاکا یونیورسٹی میں سوشیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے طالبعلم ہیں۔ اور وہ انسانی...
    عدالتی فیسوں اور سکیورٹیز میں اضافے کے رولز معطل، 1980 کے قواعد بحال WhatsAppFacebookTwitter 0 10 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے عدالتی فیسوں اور سکیورٹیز میں اضافے سے متعلق نئے قواعد کو معطل کر دیا ہے، اس فیصلے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سپریم کورٹ رولز 2025 کے تحت نافذ کئے گئے عدالتی فیسوں میں اضافے کے قواعد کو معطل کر دیا گیا ہے اور اب عدالتی فیسیں صرف سپریم کورٹ رولز 1980 کے تحت ہی واجب الادا ہوں گی۔ نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ 1980 کے قواعد کے مطابق ہی عدالتی فیسوں اور سکیورٹیز کے پرانے نرخ بحال کر دیئے...