2025-04-26@12:57:55 GMT
تلاش کی گنتی: 54957
«اور ہمارے»:
(نئی خبر)
پی ایم اے کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ، کیڈٹس میں اعزازت اور انعامات تقسیم WhatsAppFacebookTwitter 0 26 April, 2025 سب نیوز کاکول(آئی پی ایس)پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی پر وقار تقریب منعقد ہوئی جس میں سیاسی و عسکری قیادت نے شرکت کی۔وزیر اعظم شہباز شریف تقریب کے مہمان خصوصی تھے جبکہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نشان امتیاز ملٹری گیسٹ آف آنر کے طور پر شریک ہوئے۔وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ، غیر ملکی سفارتکار، اعلیٰ سول اور عسکری حکام بھی پاسنگ آؤٹ تقریب میں شریک ہوئے۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو تقریب میں آمد پرسلامی پیش کی جبکہ بگل بجا کر وزیراعظم کی تقریب...
ویب ڈیسک : 190 ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی فیصلے کے خلاف اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کرلی گئیں۔ ہائی کورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے کے خلاف بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کردیں۔ قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف 30 اپریل کو بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر سماعت کریں گے۔ گلیڈئیٹرز vs کے کے؛ روسو حسن علی کا تیسرا شکار بن گئے واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی نے سزا کے خلاف...
بھارتی جارحیت: ’’اس بار چائے فنٹاسٹک نہیں ، کڑوی اور ناقابلِ برداشت ہوگی،بیرسٹر سیف WhatsAppFacebookTwitter 0 26 April, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس) بھارتی جارحیت اور یکطرفہ متنازع اقدامات پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ اس بار چائے فنٹاسٹک نہیں ، کڑوی اور ناقابلِ برداشت ہوگی۔ اپنے بیان میں صوبائی مشیر نے کہا کہ فالس فلیگ آپریشن کے بعد مودی سرکار کی جانب سے کشمیریوں کے خلاف فسطائیت قابل مذمت ہے۔ بھارت اپنے اسکرپٹڈ ڈرامے میں معصوم کشمیریوں پر ظلم ڈھانے سے گریز کرے۔ بیرسٹر سیف نے کہا کہ مودی سرکار اپنی فاشسٹ سوچ کے تحت پورے برصغیر کو آگ میں جھونکنے کے درپے ہے۔ بھارت کسی...
مسلم لیگ (ن ) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ اسرائیل کی پالیسی پر چلتے ہوئے مودی مقبوضہ کشمیر کو غزہ بنانے کی کوشش کررہا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارت اب سب سے بڑی جمہوریت نہیں، مسلمان اور دیگر اقلیتوں کی سب سے بڑی قتل گاہ بن چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی پالیسی پر چلتے ہوئے نریندر مودی مقبوضہ کشمیرکو، فلسطین اور غزہ بنانے کی کوشش کررہا ہے۔ عرفان صدیقی نے کہا کہ پاکستان کا پانی بند کرنے کی دھمکی دینے والے بھارت کو معلوم ہونا چاہئیے کہ ہمارے دریاؤں کا گلا گھوٹنے کے لئے کسی رکاوٹ، کسی ڈیم پر لگنے...
پہلگام واقعے کے بعد پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی کے سبب پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں موجود بھارتی براڈکاسٹرز کو واپس انکے وطن بھیج دیا گیا۔ گزشتہ دنوں بھارت میں پہلگام واقعے کے بعد اسپورٹس اسٹریمنگ چینل فینکوڈ نے ہندوستان میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی لائیو اسٹریمنگ کو معطل کرتے ہوئے ٹورنامنٹ سے متعلق ویڈیوز اور میچز کی جھلکیاں بھی ہٹادیں تھی۔ بعدازاں پاکستان نے جوابی ردعمل دیتے ہوئے پی ایس ایل براڈکاسٹنگ کے دوران ملک میں موجود 23 بھارتی ملازمین واپس بھارت بھیج دیا۔ مزید پڑھیں: پہلگام واقعہ؛ بھارتی چینل نے پی ایس ایل کی لائیو اسٹریمنگ معطل کردی براڈکاسٹ کمپنی کے 23 ملازمین کو واہگہ بارڈر پر کسٹم اور امیگریشن کے بعد بھارت بھیجا...
امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ ہڑتال پوری قوم کی جانب سے ہے اور قوم فلسطینیوں سے اظہار محبت کرتے ہوئے اسرائیل اور امریکا کی مذمّت کرے گی، آج کی ہڑتال امریکا، اسرائیل اور بھارت کی شیطانی تثلیث کے خلاف ہے، پاکستانی قوم فلسطینیوں کی نسل کشی برداشت نہیں کر سکتی۔ جماعت اسلامی پاکستان کی اپیل پر غزہ کے مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جارہی ہے، کراچی میں صدر، بولٹن مارکیٹ، جوڑیا بازار سمیت دیگر تجارتی مراکز بند ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کی اپیل پر ملک کے مختلف شہروں میں جزوی ہڑتال دیکھی جارہی ہے، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ ملک گیر شٹر ڈاؤن...
آج بروزہفتہ،26اپریل 2025 :آج کے دن آپ کے ستارے آپ کی زندگی کے حوالے سے کیا کہتے ہیں ۔ آپ کے کیرئیر ، ملازمت، محبت، صحت، پیسے، کیریئر سے متعلق اپنے گہرے سلگتے سوالات کے جوابات تلاش کریں حمل(Aries) :15مارچ تا 21اپریل کام کی جگہ پر پالیسی معاملات میں جلد بازی سے گریز کریں۔ قوانین پر عمل کریں۔ اپنے رشتہ داروں کا احترام کریں۔ کاروبار میں شفافیت کو برقرار رکھیں۔ آپ روایتی سرگرمیوں میں شامل ہوں گے۔ مشورہ لیں اور پیاروں سے سیکھیں۔ مہمانوں کا احترام کریں۔ آپ سرمایہ کاری کے معاملات میں متحرک رہیں گے۔ لمبی دوری کا سفر ممکن ہے۔ رشتوں میں حساس رہیں۔ حکمت اور ہم آہنگی کے ساتھ آگے بڑھیں۔ ملاقاتوں اور بات چیت میں...
لاہور(نیوزڈیسک) پہلگام فالس فلیگ کے بعد سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے، جس میں واقعے میں مشتبہ دہشت گرد کا ایسا خاکہ بنایا گیا جو قومی کرکٹر بابراعظم سے مشابہت رکھ رہا تھا۔ تصویر شیئر کرنے کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ بھارتی نیوز چینل انڈیا ٹوڈے پر مشتبہ دہشت گرد کا خاکہ منظرعام پر لایا گیا جو بابراعظم سے مل رہا تھا۔ یہ دعویٰ مختلف فیس بک اور سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے ہزاروں صارفین تک پہنچا اور صرف ایک پوسٹ پر ہی دو ہزار سے زائد ردعمل سامنے آئے۔ پہلگام حملے کے اگلے دن فیسبک پر ایک صارف نے انڈیا ٹوڈے کی ایک خبر کا اسکرین شاٹ شیئر کیا، جس میں 3 مشتبہ...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)جماعت اسلامی پاکستان کی اپیل پر غزہ کے مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جارہی ہے، کراچی میں صدر، بولٹن مارکیٹ، جوڑیا بازار سمیت دیگر تجارتی مراکز بند ہیں۔ نجی چینل کے مطابق جماعت اسلامی کی اپیل پر ملک کے مختلف شہروں میں جزوی ہڑتال دیکھی جارہی ہے، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال شروع ہو گئی ہے اور آج ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال اہل غزہ سے یکجتی کا اظہار ہوگی۔ حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ ہڑتال پوری قوم کی جانب سے ہے، اور قوم فلسطینیوں سے اظہار محبت کرتے ہوئے اسرائیل اور امریکا کی مذمّت کرے گی۔ انہوں نے...
لیبیا کشتی حادثہ: 6 پاکستانیوں کی میتیں وطن پہنچا دی گئیں WhatsAppFacebookTwitter 0 26 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد:لیبیا میں پیش آئے کشتی حادثے میں جاں بحق 6 پاکستانیوں کی میتیں وطن واپس پہنچا دی گئیں۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق لیبیا کے ساحل کے قریب حادثے کا شکار ہونے والی کشتی میں سوار 6 پاکستانیوں کے جسدِ خاکی قطری طیارے کے ذریعے لاہور کے علامہ اقبال ایئر پورٹ پہنچا دیے گئے۔ اوور سیز پاکستانیز فاؤنڈیشن پنجاب کی ریجنل ہیڈ سیدہ صبا فاطمہ حسن اور دیگر حکام نے میتیں وصول کیں۔بعد میں میتوں کو مرحمین کے آبائی علاقوں کی جانب روانہ کر دیا گیا۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں زاہد محمود اور محمد وسیم پنجاب...
پہلگام واقعہ؛ شاہد آفریدی کا بھی بھارت پر جوابی وار WhatsAppFacebookTwitter 0 26 April, 2025 سب نیوز قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے مقبوضہ کشمیر میں پہلگام واقعے پر بھارت کی جانب سے بےبنیاد الزامات سخت ردعمل دیدیا۔ سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں پہلگام واقعے کے فوری بعد تحقیقات کیے بغیر پاکستان پر الزام عائد کردیا، جو نہایتی افسوسناک عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو دہشت گردی کا سامنا ہے، مقبوضہ کشمیر میں انسانی جانوں کے ضیاع اور پاکستان میں بڑھتے دہشت گرد حملوں پر افسوس ہے۔ شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سفارتی بات چیت ہی مسائل کا حل...
پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارت کے اندر سے مودی حکومت کے خلاف آوازیں مزید بلند ہو گئیں WhatsAppFacebookTwitter 0 26 April, 2025 سب نیوز پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارت کے اندر سے مودی حکومت کے خلاف آوازیں مزید بلند ہو گئیں. رپورٹ کے مطابق عام آدمی پارٹی کے رہنما نے پہلگام واقعے سے متعلق بھارتی حکومت کے فیصلوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس تمام صورتحال کا نقصان صرف بھارت کو ہو رہا ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ لائن آف کنٹرول کے علاقے سے 200 کلو میٹر اندر سخت سکیورٹی کے باوجود یہ مسلح افراد کیسے داخل ہوئے، کارروائی کی، اور پھر کیسے غائب ہو گئے؟ ان کا کہنا تھا کہ بی...
کاکول (نیوز ڈیسک) پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی پر وقار تقریب منعقد ہوئی جس میں سیاسی و عسکری قیادت نے شرکت کی۔ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف تقریب کے مہمان خصوصی تھے جبکہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نشان امتیاز ملٹری گیسٹ آف آنر کے طور پر شریک ہوئے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ، غیر ملکی سفارتکار، اعلیٰ سول اور عسکری حکام بھی پاسنگ آؤٹ تقریب میں شریک ہوئے۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو تقریب میں آمد پرسلامی پیش کی جبکہ بگل بجا کر وزیراعظم کی تقریب میں آمد کا اعلان کیا گیا اور شہباز شریف کو سلامی پیش کی گئی۔ وزیر...
پشاور: بھارتی جارحیت اور یکطرفہ متنازع اقدامات پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ اس بار چائے فنٹاسٹک نہیں ، کڑوی اور ناقابلِ برداشت ہوگی۔ اپنے بیان میں صوبائی مشیر نے کہا کہ فالس فلیگ آپریشن کے بعد مودی سرکار کی جانب سے کشمیریوں کے خلاف فسطائیت قابل مذمت ہے۔ بھارت اپنے اسکرپٹڈ ڈرامے میں معصوم کشمیریوں پر ظلم ڈھانے سے گریز کرے۔ بیرسٹر سیف نے کہا کہ مودی سرکار اپنی فاشسٹ سوچ کے تحت پورے برصغیر کو آگ میں جھونکنے کے درپے ہے۔ بھارت کسی بھی قسم کے جارحانہ اقدام سے باز رہے، ورنہ پاکستانی قوم دشمن کو اس کی زبان میں جواب دینا جانتی ہے۔ انہوں نے...
ممبئی کے علاقے باندرا میں واقع شاہ رخ خان کا مشہور زمانہ محل ’’منت‘‘ آج کل غیر معمولی خاموشی کی لپیٹ میں ہے۔ وجہ کچھ اور نہیں بلکہ خود کنگ خان کی عارضی رخصتی ہے۔ شاہ رخ خان اپنے گھر کی دو سالہ تزئین و آرائش کے سبب اپنی فیملی کے ساتھ پالی ہل کے ایک پرتعیش اپارٹمنٹ میں منتقل ہوچکے ہیں۔ لیکن ان کی یہ نقل مکانی منت کے باہر موجود دکانداروں کے لیے کسی آندھی سے کم ثابت نہیں ہوئی۔ منت، جو کبھی مداحوں کا میلہ لگا رہتا تھا اور جہاں ہر لمحہ سیلفیز کی جھڑی لگی رہتی تھی، اب سنسان نظر آتا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں منت کے باہر بیٹھے آئس کریم فروش اور...
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈائریکٹوریٹ جنرل سول ڈیفنس کا دورہ کیا، اس موقعع پر انچارج سول ڈیفنس عامر خان نے وزیر داخلہ کو ادارے کی کارکردگی پر بریفنگ دی۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ڈیفنس میں ہنگامی حالات میں شہریوں کے تحفظ کے لیے پیشگی انتظامات کا جائزہ لیا۔ یہ بھی پڑھیں:قومی سلامتی کمیٹی میں کیے جانے والے اہم فیصلے کیا ہیں؟ محسن نقوی نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدہ صورتحال کے پیش نظر سول ڈیفنس کو ہر لحاظ سے فعال بنانے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا انٹیلی جنس ناکامی کو چھپانے کے لیے مکار دشمن کوئی بھی حرکت کر سکتا ہے۔ کسی بھی ناخوشگوار...
گلاس امریکہ کی اسرائیل نواز پالیسیوں اور غزہ پر جاری جنگ کے باعث وہ سخت نالاں تھا اور ترکی میں قیام کے دوران اس نے روس جانے کی خواہش ظاہر کی تھی۔ روس پہنچنے کے بعد مائیکل نے فوج میں بھرتی ہوکر روسی شہریت حاصل کرنے کی کوشش کی۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد روسی میڈیا کی تحقیقات کے مطابق، ایک امریکی نوجوان، جس کی شناخت سی آئی اے کی ڈپٹی ڈائریکٹر برائے ڈیجیٹل انوویشن جولیانے گالینا کے بیٹے کے طور پر ہوئی ہے، 2024 میں مشرقی یوکرین میں روسی فوج کے لیے لڑتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔ اکیس سالہ مائیکل الیگزینڈر گلاس کی موت 4 اپریل 2024 کو مشرقی یورپ میں ہوئی، جس کا اعلان اس کے اہلخانہ نے اپنے شائع کردہ تعزیتی نوٹس...

شنگھائی تعاون تنظیم کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ریجنل اینٹی ٹیررسٹ سٹرکچر کی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ریجنل اینٹی ٹیررسٹ سٹرکچر (RATS) میجر جنرل الاربیک شارشیف نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی (CJCSC) جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران، دونوں فریقین نے خطے میں سلامتی کی حرکیات اور انسداد دہشت گردی کے تعاون کو بڑھانے کے لیے باہمی تعاون کے اقدامات پر تبادلۂ خیال کیا۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی (CJCSC) جنرل ساحر شمشاد مرزانے دہشت گردی کی لعنت سے لڑنے کے لیے علاقائی تعاون کو فروغ دینے کے لیے SCO (RATS) کی کوششوں کا اعتراف کیا اور علاقائی اور عالمی سطح پر پائیدار امن کو یقینی بنانے کے لیے پاکستان کے...
راولپنڈی (نیوزڈیسک)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کے دلیرانہ نعرے ”پاکستان ہمیشہ زندہ باد“ نے پورے ملک میں ایک نئی روح پھونک دی ہے۔ یہ نعرہ نہ صرف ہر پاکستانی کی زبان پر ہے بلکہ ایک عظیم ملی نغمے کی صورت میں بھی ہر دل کی ترجمانی کر رہا ہے۔ یہ ملی نغمہ، جس میں وطن سے بے پناہ محبت اور دشمنوں کی بربادی کا پیغام دیا گیا ہے، ہر پاکستانی کے جوش و جذبے کو نئی بلندیوں پر لے گیا ہے۔ نغمے کے دل مو لینے والے سُر اور ولولہ انگیز بول ملک بھر میں گونج رہے ہیں، اور ہر شہری کی آواز بن چکے ہیں۔ نغمے میں پاکستانی عوام کو مثلِ فولاد قرار دیتے ہوئے دشمنوں کو خبردار...
— فائل فوٹو اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے چیئرمین کی ہدایت پر 28 اپریل سے شروع ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات برائے 2025ء مؤخر کر دیے۔ اب انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات 5 مئی 2025ء سے شروع ہوں گے۔ امتحانات کی تاریخ میں تبدیلی 2 وجوہات کی بناء پر کی گئی ہے جس میں ایک وجہ خصوصی کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں انٹرمیڈیٹ حصہ اوّل کے سالانہ امتحانات برائے 2024ء کے سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ اور سائنس جنرل گروپس کے تمام طلبہ کو ریاضی، کیمسٹری اور فزکس کے پرچوں میں گریس مارکس دینے کا عمل جاری ہے۔ کراچی: چیئرمین کی عدم تعیناتی، انٹر کے امتحانات میں تاخیر کا خدشہکراچی انٹر بورڈ میں چیئرمین کی عدم تعیناتی سے امتحانات...
---فائل فوٹو لیبیا میں پیش آئے کشتی حادثے میں جاں بحق 6 پاکستانیوں کی میتیں وطن واپس پہنچا دی گئیں۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق لیبیا کے ساحل کے قریب حادثے کا شکار ہونے والی کشتی میں سوار 6 پاکستانیوں کے جسدِ خاکی قطری طیارے کے ذریعے لاہور کے علامہ اقبال ایئر پورٹ پہنچا دیے گئے۔ اوور سیز پاکستانیز فاؤنڈیشن پنجاب کی ریجنل ہیڈ سیدہ صبا فاطمہ حسن اور دیگر حکام نے میتیں وصول کیں۔ لیبیا کشتی حادثہ: 16 میں سے 7 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیقلیبیا میں پاکستانیوں سمیت 65 تارکین وطن کو لے جانے والی ایک اور کشتی کو ہولناک حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 16 پاکستانیوں میں سے7 کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی...
— فائل فوٹو جماعتِ اسلامی کی اپیل پر فلسطینیوں سے اظہارِ یک جہتی کے لیے پنجاب کے چھوٹے بڑے شہروں میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جا رہی ہے۔فلسطینیوں اور اہلِ غزہ پر اسرائیلی مظالم کے خلاف اور مظلوم فلسطینیوں سے اظہارِ یک جہتی کے لیے جماعتِ اسلامی کی اپیل پر پنجاب کے چھوٹے بڑے شہروں میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی ہے۔ساہیوال، قصور، شیخو پورہ، اوکاڑہ، پاکپتن اور عارف والا سمیت دیگر شہروں میں کاروباری مراکز بند ہیں۔ کل پورے ملک میں ہڑتال ہو گی: حافظ نعیم الرحمٰنجماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ کل پورے ملک میں ہڑتال ہو گی، جس پر تمام تاجر تنظیمیں متحد ہیں۔ اوکاڑہ اور عارف والا میں...
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی—فائل فوٹو وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے موجودہ کشیدہ صورتِ حال کے تناظر میں سول ڈیفنس کو ہر لحاظ سے فعال کرنے کا اعلان کر دیا۔محسن نقوی نے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ڈیفنس کا دورہ کیا اور کسی بھی ہنگامی صورتِ حال میں شہریوں کے لیے پیشگی انتظامات کا جائزہ لیا۔وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے ڈائریکٹوریٹ جنرل سول ڈیفنس کا معائنہ کیا اور عملے سے ملاقات کی۔ یہ بھی پڑھیے ہم اپنے وطن کا دفاع کرنا جانتے ہیں: آرمی چیف جنرل عاصم منیر امن ہماری خواہش ہے لیکن اسے کمزوری نہ سمجھا جائے: وزیرِ اعظم شہباز شریف اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ سول ڈیفنس ادارے کی استعداد کار بڑھائی...
سینیٹ کی عدالتی کمیٹی میں سب سے سینئر ڈیموکریٹ سینیٹر ڈک ڈربن نے کہا کہ جب امیگریشن حکام فوجداری انصاف کے نظام میں مداخلت کرتے ہیں تو یہ گواہوں اور متاثرین کو آگے آنے سے روکتا ہے، ایک جج کو گرفتار کرنے سے امریکا کیسے محفوظ ہو سکتا ہے؟۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی حکام نے وسکونسن کی ایک جج کو گرفتار کر لیا ہے اور ان پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے امیگریشن کے نفاذ کے حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ اور مقامی حکام کے درمیان بڑھتے ہوئے تنازع میں امیگریشن حکام سے بچنے کے لیے اپنی عدالت میں ایک شخص کی مدد کی تھی۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق امریکی محکمہ انصاف نے مجرمانہ شکایت...
بھارتی شرانگیزی کے بعد چینی سفیر کی ہنگامی مشاورت کیلئے دفتر خارجہ آمد WhatsAppFacebookTwitter 0 26 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد:پہلگام واقعہ کے بعد اسلام آباد میں دفتر خارجہ ایک بار پھر بین الاقوامی سفارتی سرگرمیوں کا مرکز بن گیا۔ بھارتی شرانگیزی کے بعد چینی سفیر جیانگ ژی ڈونگ ہنگامی مشاورت کے لیے دفتر خارجہ پہنچے، چینی سفیر نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے اہم ملاقات کی جس میں پہلگام واقعہ کے بعد خطے کی ابھرتی ہوئی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار نے چینی سفیر کو نہ صرف بھارت کی جانب سے لگائے گئے الزامات پر پاکستان کا مؤقف پیش کیا بلکہ بھارت کی حالیہ اشتعال انگیزیوں، بالخصوص سندھ...
(گزشتہ سے پیوستہ) کشمیرمیں حالیہ دہشت گردی کے واقعے کا جغرافیائی،سیاسی وعسکری اورانٹیلی جنس تناظرمیں ہونے والے واقعات کاجائزہ لیاجائے توبھارتی انٹیلی جنس ایجنسیوں پرماضی میں مختلف داخلی فالس فلیگ آپریشنزکا الزام لگتارہاہے جوبعدازاں تحقیقات پرانڈین سازش کے بھیانک اورخوفناک چہرے سے نقاب ہٹانے میں مددگارثابت بھی ہوچکاہے۔مثلاچھٹی سنگھ پورہ جموں، پٹھانکوٹ اورممبئی حملوں کے تناظرمیں یہ بحث ہمیشہ زندہ رہی ہے کہ کہیں نہ کہیں ان کارروائیوں میں داخلی ہاتھ ملوث رہاہے،جو عالمی رائے عامہ کومتاثر کرنے کے لئے انجام دی جاتی ہیں۔اسی طرح،ٹی ٹی پی کے ذریعے پاکستان میں دہشتگردی،اوربلوچستان میں علیحدگی پسند تحریکوں کی بھارتی سرپرستی کے بھی مصدقہ شواہد موجود ہیں،جنہیں پاکستان متعددبین الاقوامی فورمزپرپیش کرچکاہے۔ خطے کی موجودہ عالمی صورتِ حال محض دوقوموں کی کشمکش...
(گزشتہ سے پیوستہ) میں اس کے جواب میں عرض کیا کرتا ہوں کہ اس قسم کے اسلام کا مطالبہ طائف والوں نے کیا تھا جس کا ذکر مولانا سید سلیمان ندویؒ نے ’’سیرت النبی‘‘ میں قبیلہ ثقیف کے قبول اسلام کے تذکرہ میں کیا ہے کہ بنو ثقیف کا وفد جناب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں مدینہ منورہ آیا اور گزارش کی کہ ہم طائف والے اسلام قبول کرنا چاہتے ہیں لیکن ہماری چند شرائط ہیں۔ پہلی بات یہ ہے کہ ہم شراب نہیں چھوڑ سکیں گے اس لیے کہ ہمارے ہاں انگور کثرت سے پیدا ہوتا ہے اور ہماری معیشت کا زیادہ تر دارومدار اسی پر ہے اس لیے شراب بنانا اور بیچنا ہماری معاشی...
جرمنی کی تیار کردہ شہرہ آفاق کار مرسڈیز بینز کا شمار دنیا کی مہنگی ترین گاڑیوں میں ہوتا ہے جسے دنیا بھر میں ’سٹیٹس سمبل‘ سمجھا جاتا ہے۔ اس کار کے موجد برتھا بینز اور ان کے شوہر کارل بینز ہیں۔ مرسیڈیز بینز نام کی کار اس لیئے بھی بہت زیادہ اہمیت کی حامل ہے کہ یہ کار پٹرول سے چلنے والی پہلی گاڑی تھی۔ اس کار کی ایجاد اور افادیت کا شروع میں کسی کو احساس نہیں ہوا تھا اور نہ ہی کسی نے اس ایجاد پر کوئی خاص توجہ دی تھی، بلکہ لوگوں کی اکثریت نے کارل اور اس کی بیوی برتھا کا یہ کہتے ہوئے مذاق اڑایا تھا کہ’’تین پہیوں والی گاڑی‘‘ ایک احمقانہ خیال ہے۔ اس...
جنوبی ایشیا میں پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات ہمیشہ سے ہی نازک اور پیچیدہ رہے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان ماضی میں ہونے والے متعدد معاہدے دو طرفہ اعتماد اور تنازعات کے حل کی کوششوں کی عکاسی کرتے ہیں۔ ان میں سب سے اہم معاہدوں میں “سندھ طاس معاہدہ” (Indus Waters Treaty – 1960) اور “شملہ معاہدہ” (Simla Agreement – 1972) شامل ہیں۔ بھارت نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد سندھ طاس معاہدے کو معطل کیا تو پاکستان نے نہلے پر دہلا مارتے ہوئے شملہ معاہدہ معطل کر دیا، یوں اس وقت صورتحال یہ ہے کہ بھارت کو لینے کے دینے پڑ گئے ہیں۔ سندھ طاس معاہدہ 1960 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان عالمی بینک کی ثالثی...
مغل دور میں پولیس انسپکٹر کو داروغہ اور پولیس سٹیشن کو کوتوالی کہتے تھےلیکن پھر دور بدلا اور پولیس کے نئے نظام کا آغاز ہوا۔یہ نظام ہمیں انگریز کے دور کی یاد دلاتا ہے۔انگریزوں نے ہندوستان پر قبضہ کیا تو کئی اداروں کی طرح پولیس کے ادارے کا قیام بھی عمل میں لایا گیا،جبکہ 22 مارچ 1861 کو پولیس ایکٹ کی تشکیل ہوئی۔جس کے تحت پولیس نے اپنا کام شروع کیا۔کئی دہائیاں گزر جانے کے بعد پولیس کا محکمہ آج بھی اسی ایکٹ پر قائم ہےجسے مکمل آئینی تحفظ حاصل ہے۔اگرچہ مارچ 2002 میں اس میں تبدیلی کی کوشش کی گئی،تاہم یہ کوشش کامیاب نہ ہوسکی۔صدیوں پر محیط انسانی تاریخ ظاہر کرتی ہے کہ پولیس معاشرے سے جرائم کے خاتمے،امن...
یہ بات حق و سچ ہے کہ ہم یقیناً امریکہ سمیت دنیا بھر سے ملنے والی امداد کے بغیر جی نہیں سکتے ہیں اگر ہم اور حکمران چاہیں تو یہ یقیناً ممکن ہے کہ ہم ان امداد کےبغیر جی بھی سکتے ہیں اور ترقی بھی کرسکتے ہیں۔ اس سوال کا پہلا مختصر ترین جواب تو یہ ہے۔ اگر ہم اصل حقائق پر نظر ڈالیں تو حقیقت کھل کر ہم سب کے سامنے آجائے گئی۔ سب سے پہلے تو اس حقیقت کو سمجھنا ہوگا اور اس پر کامل ایمان بھی لانا کی ضرورت ہے کہ پاکستان ایک خالص اسلامی مملکت ہے یہ اٹھانوے فیصد مسلمان آبادی والا ملک ہے جسے خالص اسلام اور اللہ کے نام پر قائم کیا گیا تھا...
اسلام آباد: 190 ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی فیصلے کے خلاف اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کرلی گئیں۔ ہائی کورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے کے خلاف بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کردیں۔ قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف 30 اپریل کو بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر سماعت کریں گے۔ واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی نے سزا کے خلاف اپیلیں دائر کر رکھیں ہیں ۔ 17 جنوری کے فیصلے کے خلاف 27...
بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو اکشے کمار نے اپنی فلم کیسری 2 کی ریلیز کے بعد حالیہ انٹرویو میں اپنی زندگی کے سب سے بڑے خوف سمیت کئی جہات پر بات کی ہے۔ ایک حالیہ انٹرویو میں اکشے کمار نے نہ صرف اپنی فلموں کے اثرات پر بات کی بلکہ ناظرین کی تنقید، اپنی فنکارانہ جستجو اور زندگی کے سب سے بڑے خوف پر بھی کھل کر اظہار کیا۔ اکشے کا کہنا تھا کہ انہیں ان فلموں پر فخر ہے جنہوں نے سماجی سوچ میں تبدیلی لائی۔ ’’ٹوائلٹ: ایک پریم کتھا‘‘ کے بعد لوگوں نے گھروں میں ٹوائلٹ بنوانے شروع کیے، ’’پدمن‘‘ نے گھریلو سطح پر حیض جیسے موضوع پر بات کرنے کا حوصلہ دیا۔ بیٹیاں باپوں سے سینیٹری پیڈز...
اسپیشل آپریشنز اسکول (ایس او ایس) چراٹ میں اسپیشل سروس گروپ (ایس ایس جی) کے کمانڈوز کی پروقار پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔ ایس او ایس چراٹ میں اسپیشل سروس گروپ (ایس ایس جی) کے آفیسرز ایڈوانس کمانڈو کورس 83 اور سولجر کمانڈو کورس 102 کی پاسنگ آؤٹ پریڈ منعقد ہوئی ۔ آفیسرز ایڈوانس کمانڈو کورس کے 15 افسران پاس آؤٹ ہوئے، جن میں 2 کا تعلق پاکستان نیوی سے ہے ۔ سولجر کمانڈو کورس کے 121 جوانوں میں 3 کا تعلق پاکستان ائیر فورس اور 25 کا تعلق پاکستان نیوی سے ہے ۔ جنہوں نے تربیت کامیابی سے مکمل کی ۔ جنرل آفیسر کمانڈنگ ایس ایس جی میجر جنرل جواد احمد تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے ،...
اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے چیئرمین کی ہدایت پر 28اپریل سے شروع ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات برائے 2025ء مؤخر کردیے ہیں، اب یہ امتحانات 5مئی 2025ء سے شروع ہوں گے۔ رپورٹ کے مطابق امتحانات کی تاریخ میں تبدیلی دو وجوہات کی بناء پر کی گئی ہے۔ ایک وجہ خصوصی کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں انٹرمیڈیٹ حصہ اول کے سالانہ امتحانات برائے 2024ء کے سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ اور سائنس جنرل گروپس کے تمام طلبہ کو ریاضی، کیمسٹری اور فزکس کے پرچوں میں گریس مارکس دینے کا عمل جاری ہے۔ دوسری وجہ میٹرک اور انٹر کے کچھ ایسے امتحانی مراکز ہیں جن میں 8اپریل سے میٹرک کے امتحانات جاری ہیں جو 8مئی 2025ء تک جاری رہیں...
وزارت مذہبی امور نے عازمین کو جعلی پرمٹ پر حج کے لیے بھیجنے والوں سے ہوشیار کردیا ہے۔ ترجمان وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ صرف مستند حج اجازت نامہ کے ساتھ سعودی عرب کا سفر کریں، جعلی کمپنیوں اور غیر قانونی اشتہارات اور غیر مصدقہ اجازت ناموں کے ذریعے عازمین کو دھوکہ دیا جا سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: نجی عازمین کو حج پر بھجوانے کے لیے وزیراعظم سے مدد طلب ترجمان نے کہا ہے کہ ایسے اجازت ناموں سے ہوشیار رہیں جو جعلی اور سعودی حکام کی جانب سے تسلیم شدہ نہ ہوں، جعلی اجازت نامے عازمین حج کے لیے مشکلات کا سبب بن جائیں گے، جعلی اجازت ناموں کے استعمال پر سعودی حکام کی جانب سے...
قرارداد میں شعیب صدیقی کی جانب سے کہا گیا کہ سندھ طاس معاہدے کو بھارت کی جانب سے یکطرفہ ختم کرنا عالمی اصولوں کیخلاف ہے، جبکہ دریاوں کا پانی پاکستان کی لائف لائن ہے، جس پر پابندی اعلان جنگ کے مترادف ہے۔ قرارداد کے متن کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے اعلامیے میں حکومتی پالیسی واضح کر دی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ استحکام پاکستان پارٹی کے رکن پنجاب اسمبلی شعیب صدیقی نے بھارتی سازش کیخلاف اور پاکستان کی امن پسندانہ کوششوں کے حق میں قرارداد پنجاب اسمبلی میں پیش کر دی۔ قرارداد میں پہلگام حملے کو پاکستان سے منسوب کرنے اور خطے کے امن کو سبوتاژ کرنے کی بھرپور مذمت کی گئی ہے۔ قرارداد میں شعیب صدیقی کی جانب...
احتساب عدالت کی جانب سے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزاؤں کے خلاف اپیلوں کے معاملے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی اپیلیں 30 اپریل کو سماعت کے لیے مقرر کردیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف 190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان اور ان کی اہلیہ کو دی گئی سزاؤں کیخلاف اپیلوں کی سماعت کریں گے۔ 17 جنوری فیصلے کو سنائے گئے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے خلاف 27 جنوری کو اپیلیں دائر کی گئی تھیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے 17 اپریل کو عمران خان اور بشریٰ...
ایک سو نوے پاؤنڈ کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران، بشریٰ بی بی کی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر WhatsAppFacebookTwitter 0 26 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) احتساب عدالت کی جانب سے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزاؤں کے خلاف اپیلوں کے معاملے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی اپیلیں 30 اپریل کو سماعت کے لیے مقرر کردیں۔ تفصیلات کے مطابق قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف 190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان اور ان کی اہلیہ کو دی گئی سزاؤں کیخلاف اپیلوں کی سماعت کریں گے۔17 جنوری فیصلے کو سنائے...
نئی دہلی ( نیوزڈیسک)پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی ناکامی سے بھارتی فضائیہ بھی بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی، بھارتی فضائیہ اپنے ہی عوام کی دشمن بن گئی اس کے لڑاکا طیارے نے اپنی ہی آبادی پر بم گرا دیا۔ واقعہ بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے علاقے شیوپوری میں پیش آیا، بم گرنے سے آبادی اور املاک کو شدید نقصان پہنچا، بم گرنے سے متعدد مکانات تباہ ہوگئے جبکہ ہلاکتوں کی بھی اطلاعات ہیں۔دفاعی ماہرین کے مطابق واقعہ بھارتی فضائیہ کی غیر ذمہ داری اور بوکھلاہٹ کو ظاہر کرتا ہے، اس سے قبل بھی بھارتی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کے حادثات معمول کا حصہ ہیں، اکثر حادثات میں بھارتی فضائیہ کے لڑاکا طیارے آبادی پر گرچکے ہیں۔ دفاعی ماہرین کے مطابق...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستا ن آن لائن )چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ ہمارے آباؤاجداد نے پاکستان کی تخلیق کی خاطر ان گنت قربانیاں دیں اور بے مثال جدوجہد کی، ہم اس کا دفاع کرنا جانتے ہیں۔ پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کے دوران سپہ سالار نے کہا کہ ہم مسلمان زندگی کے تمام پہلوؤں میں ہندوؤں سے مختلف ہیں، ہمارا مذہب، رسم و رواج، روایات، سوچ اور عزائم ہندوؤں سے یکسر مختلف ہیں۔ آرمی چیف نے کہا کہ دو قومی نظریے کی بنیاد یہ تھی کہ مسلمان اور ہندو دو قومیں ہیں، ایک قوم نہیں، ہمارے آباؤاجداد نے پاکستان کی تخلیق کی خاطر انگنت قربانیاں دیں...
سوشل میڈیا پر بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ محبت اور رواداری بانٹیں آپ گجرات کے نہیں، ہندوستان کے وزیراعظم ہیں جو قومیتوں اور مذاہب کا مجموعہ ہے، ہندو توا کا پرچار بھارت کے اتنے ٹکرے کرے گا، آپ سے گنتی بھی نہیں ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ”ایکس“ پر بیان میں کہا ہے کہ مودی سرکار جان لے جب آپ کشمیر میں لاکھوں کی آبادی کو سالوں محصور رکھیں، مستقل کرفیو نافذ ر کھیں، ان پہ زندگی تنگ کر دیں، 10 لاکھ فوج مسلط کرکے پوری نسل کو یرغمال بنالیں اور ظلم کی انتہا کر دیں تو مودی پھر اس طرح تو ہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں، پاکستان پہ...
کاکول (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف بھارت کو پہلگام واقعے کی غیر جانبدار تحقیقات میں شامل ہونے کی پیشکش کردی۔ پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی پُروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا ہماری مسلح افواج تنظیم، اتحاد اور قومی مفاد کی تکمیل اور عزم کا نشان ہیں، پاکستان کی مسلح افواج اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی وجہ سے ایک نام رکھتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا پاکستان عالمی امن کے قیام کے لیے اپنی ذمےداریوں سے مکمل آگاہ ہے، اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق اپنی ذمہ داریاں پوری کرتے رہیں گے۔جیونیوز کے مطابق پہلگام کے فالس فلیگ آپریشن اور مسؕئلہ کشمیر پر گفتفو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا...
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا نعرہ ’پاکستان ہمیشہ زندہ‘ ہر پاکستانی کا وردِ زبان بن گیا۔ یہ بھی پڑھیں:دو قومی نظریہ، جنرل عاصم منیر اور بھارتی گودی میڈیا کا فریب ’پاکستان ہمیشہ زندہ باد‘ کے نعرہ پر مبنی مِلّی نغمہ ہر پاکستانی کے دل کی ترجمانی کرتا ہے۔ ملی نغمہ کے دل مَوہ لینے والے سُر ہر پاکستانی کی آواز ہیں۔ نغمہ میں دشمن کی بربادی اور پاکستان کے ہر فرد کو مثل فولاد قرار دیا گیا ہے۔ بھارتی سُرماؤں کو لوہے کے چنے چبوانے کے لیے ہمیشہ کی طرح پاکستان کی غیور قوم متحد ہے۔ بھارت کی ہر اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کیلئے پوری قوم پُرعزم ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی...
پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ مسلح افواج تنظیم، اتحاد اور قومی مفاد کی تکمیل اور عزم کا نشان ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پانی ہماری لائف لائن ہے، بھارت نے مہم جوئی کی تو 2019ء کی طرح منہ توڑ جواب ملے گا۔ پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی پر وقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہماری مسلح افواج تنظیم، اتحاد اور قومی مفاد کی تکمیل اور عزم کا نشان ہیں۔ پاکستان کی مسلح افواج اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی وجہ سے ایک نام رکھتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عالمی...
مقبوضہ کشمیر میں پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارتی میڈیا نے دو قومی نظریے کو نشانہ بنالیا اور مخالف پروپیگنڈا شروع کردیا ہے۔ دو قومی نظریہ ہمیشہ سے پاکستان کے وجود کی بنیاد رہا ہے کیوں کہ مسلمانوں اور ہندوؤں کے مذہب، تہذیب، زبان، ثقافت اور تاریخ یکسر مختلف ہے۔ دو قومی نظریہ پر کسی بھی پاکستانی کو رتی بھر بھی شک نہیں۔ دوسری جانب حقائق کو اپنے جھوٹ اور پروپیگنڈا سے چھپاتے ہوئے بھارتی گودی میڈیا نے دو قومی نظریے کو مسخ کرنے کی مذموم کوشش شروع کردی ہے اور دو قومی نظریہ کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹا کر ہندو کارڈ کے طور پر استعمال کرنے کی ناکام کوشش شروع کردی ہے۔ بانی پاکستان قائداعظم نے...
اہلِ غزہ سے اظہار یکجہتی کے لیے پاکستان بھر میں آج شٹر ڈاؤن ہڑتال ہے اور اس دوران ہر طرح کا کاروبار مکمل بند ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق فلسطینی عوام پر ہونے والے اسرائیلی مظالم کے خلاف آج پاکستان کے طول و عرض میں پُرزور پیغام دیا گیا، جس میں کراچی سے لے کر پشاور تک تجارتی مراکز بند، سڑکوں پر ٹریفک معمول سے بہت کم اور کاروبار زندگی تھما ہوا نظر آ رہا ہے۔ جماعت اسلامی اور مختلف تاجر تنظیموں کی اپیل پر ملک بھر میں کاروباری سرگرمیاں مکمل طور پر معطل رہیں۔ شہر قائد کے اہم علاقوں میں مرکزی اور چھوٹی تمام مارکیٹیں بند ہیں جب کہ کچھ مقامات پر احتجاج کے دوران مظاہرین نے اسرائیل کے...
بھارتی فوج بے گناہ کشمیریوں کے وحشیانہ قتل میں ملوث، سفاکیت کے دل دہلا دینے والے مناظر منظر عام پر WhatsAppFacebookTwitter 0 26 April, 2025 سب نیوز بھارتی فوج بے گناہ کشمیریوں کے وحشیانہ قتل اور جعلی انکاؤنٹرز میں ملوث ہے، پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد مودی جعلی انکاؤنٹرز کے نام پر معصوم کشمیریوں کا قتل عام کروا رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ بھارتی فوج کی سفاکیت کے ناقابل تردید ثبوت منظر عام پر آگئے، طویل عرصے سے بھارتی فوج معصوم کشمیریوں کے خون سے ہولی کھیل رہی ہے۔ ذرائع نے کہا کہ 24اپریل 2025 کو مقبوضہ جموں و کشمیرکے اڑی سیکٹر میں 2 بے گناہ نہتے کشمیریوں کو بھارتی فوج نے دن...
آرمی چیف جنرل عاصم منیر—فائل فوٹو آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ ہم اپنے وطن کا دفاع کرنا جانتے ہیں۔پی ایم اے کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا روایتی پروپیگنڈے سے تاریخ مسخ نہیں کر سکتا۔آرمی چیف کا کہنا ہے کہ مسلمان زندگی کے تمام پہلوؤں میں ہندوؤں سے مختلف ہیں، ہمارا مذہب، رسم و رواج، روایات، سوچ اور عزائم ہندوؤں سے مختلف ہیں۔ امن ہماری خواہش ہے لیکن اسے کمزوری نہ سمجھا جائے: وزیرِ اعظم شہباز شریفوزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ امن ہماری خواہش ہے، لیکن اسے کمزوری نہ سمجھا جائے، ہمارے ہمسایہ ملک بھارت کی طرف سے بغیر...
فوٹوز بشکریہ سوشل میڈیا لاہور میں واقع لٹن روڈ ویمن پولیس اسٹیشن کی ایس ایچ او کو غیر قانونی طور پر 9 ایم ایم پستول گھر پر رکھنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔نجی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے حکم پر پولیس میں اختیارات کے ناجائز استعمال، کرپشن اور بدانتظامی کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت خاتون ایس ایچ او کے خلاف کارروائی کی گئی۔لاہور کی مقامی پولیس کے مطابق خاتون ایس ایچ کے خلاف کارروائی ایک ملزم کی نشاندہی پر کی گئی تھی، کارروائی کے دوران ایس ایچ او ثانیہ کی رہائش گاہ سے ڈکیتی میں استعمال ہونے والا پستول برآمد کیا گیا۔ کراچی، جعلی پولیس اہلکار اسلحہ سمیت گرفتارکراچی...
رواں ہفتے وفات پانے والے کیتھولک مسیحیوں کے مذہبی رہنما پوپ فرانسس کی آخری رسومات اور تدفین آج ہوگی جسے لائیو اسٹریمنگ کے ذریعے براہ راست نشر کیا جائے گا۔ پوپ کے تابوت کو گزشتہ رات 10 بجے سیل کردیا گیا جس سے پہلے قریباً ایک ہفتے تک ڈھائی لاکھ سے زائد لوگوں نے ان کا الوداعی دیدار کیا، پوپ فرانسس نے اپنی وصیت میں اپنی تدفین سادگی سے کرنے کی ہدایت کی تھی جس کے بعد انہیں عام لکڑی سے بنے تابوت میں رکھا گیا۔ یہ بھی پڑھیے: کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کون تھے؟ پوپ فرانسس کی تدفین ان کی خواہش کے مطابق بیسیلیکا آف سینٹ مری چرچ میں ہوگی تاہم ان کی آخری رسومات ویٹیکن...
جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان کی اپیل پر آج 26 اپریل کو پاکستان بھر میں اہل غزہ سے اظہار یکجہتی کے شٹرڈاؤن ہڑتال کی جا رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:اسرائیل کی اصولی مخالفت پر قائداعظم کی مہر بھی ثبت ہے، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان میڈیا رپورٹس کے مطابق جماعت اسلامی کی اپیل کی جانے والی ہڑتال کی اپیل کے نتیجے میں کراچی تا پشاور تمام چھوٹے بڑے کاروباری مراکز بند اور سڑکوں پر ٹریفک نہ ہونے کے برابر ہے جب کہ پاکستان بھر کے مختلف شہروں میں احتجاج بھی کیا جا رہا ہے۔ جماعت اسلامی کے علاوہ فلسطین بالخصوص اہل غزہ سے اظہار یکجہتی کے لیے مختلف تاجر تنظیموں کے علاوہ ڈرگسٹ اینڈ کیمسٹ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 26 اپریل 2025ء) امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ حال میں ہی اس بات پر شکوہ کناں نظر آئے کہ کئی ممالک امریکی گوشت برآمد کرنے سے گریزاں ہیں حالانکہ امریکہ ان ممالک سے اربوں ڈالر کا گوشت برآمد کرتا ہے۔ ٹرمپ نے آسٹریلیا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے پچھلے سال آسٹریلیا سے تین ارب ڈالر کا گوشت خریدا مگر آسٹریلیا اب بھی امریکی گوشت لینے سے انکاری ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ نے برطانیہ اور یورپی یونین کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہاں امریکی گوشت پر پابندیاں ’’سائنسی بنیادوں کے بغیر‘‘ لگائی گئی ہیں۔ امریکی صدر نے ارجنٹائن پر بھی تنقید کی، جو تاحال زندہ امریکی مویشیوں کی درآمد...
سٹی42 : چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ ہمارے آباؤاجداد نے پاکستان کی تخلیق کی خاطر انگنت قربانیاں دیں اور بے مثال جدوجہد کی، ہم اس کا دفاع کرنا جانتے ہیں۔ پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کے دوران سپہ سالار نے کہا کہ ہم مسلمان زندگی کے تمام پہلوؤں میں ہندوؤں سے مختلف ہیں، ہمارا مذہب، رسم و رواج، روایات، سوچ اور عزائم ہندوؤں سے یکسر مختلف ہیں۔ گلیڈئیٹرز vs کے کے؛ روسو حسن علی کا تیسرا شکار بن گئے آرمی چیف نے کہا کہ دو قومی نظریے کی بنیاد یہ تھی کہ مسلمان اور ہندو دو قومیں ہیں، ایک قوم نہیں، ہمارے آباؤاجداد...
علی ساہی: پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی سےفرانزک کیلئےآنے والا پستول چوری،فرانزک سائنس ایجنسی نے تھانہ چوہنگ میں اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کردی۔ متن کے مطابق تھانہ گوجرہ سٹی کے مقدمے میں فرانزک کیلئے پستول لیب میں لایا گیا تھا،جونیئرکمپیوٹر آپریٹر علی رضا ،نائب قاصد خالد نے پستول چوری کیا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن حافظ قیصر کی دونوں کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کردی،سابق نائب قاصد خالد اور احتشام کیخلاف آئس کی فروخت پر 2مقدمات درج ہوئے۔ گلیڈئیٹرز vs کے کے؛ روسو حسن علی کا تیسرا شکار بن گئے حکام کے مطابق دوران تفتیش نائب قاصد خالد نے لیب سے پستول چوری کا انکشاف کیا تھا،سیکرٹری داخلہ نے اعلیٰ سطحی 3رکنی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دی...
کوئٹہ(نیوز ڈیسک) چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) اور سینیٹر پاکستان پیپلز پارٹی روبینہ خالد نے کوئٹہ میں ہونے والے دہشتگردانہ بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اس افسوسناک واقعے میں چار سیکیورٹی اہلکار شہید ہوئے۔ سینیٹر روبینہ خالد نے دھماکے میں شہید ہونے والے جوانوں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قوم سیکیورٹی فورسز کے شہید جوانوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ان شہداء نے ملک کے امن اور تحفظ کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، جو قابلِ فخر اور لائقِ تحسین ہے۔ اپنے بیان میں سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ دہشتگردوں کی...
ذرائع کے مطابق آپریشن میں بھارتی فوج، پیرا ملٹری اور پولیس کے ہزاروں اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ضلع اسلام آباد کے علاقے پہلگام میں آج پانچویں روز بھی بھارتی فورسز کا آپریشن جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق آپریشن میں بھارتی فوج، پیرا ملٹری اور پولیس کے ہزاروں اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔ آپریشن میں بھارتی فضائیہ کے دو ایم آئی17 ہیلی کاپٹر بھی شامل ہیں جو بائیسرن اور ملحقہ جنگلاتی عاقوں کی مسلسل فضائی نگرانی کر رہے ہیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ منگل کی شام سے جاری یہ آپریشن وادی کشمیر کا اب تک کا سب سے بڑا زمینی و فضائی...
لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان کی معروف اداکارہ کومل عزیز نے کہا ہےکہ اگرچہ وہ خود کو بہادر سمجھتی ہیں اور کئی مشکل حالات کا سامنا کر چکی ہیں، مگر شادی اب بھی ان کے لیے خوف کی علامت ہے۔ کومل عزیز نے کہا کہ”میں دھرنوں میں جا سکتی ہوں، جاگیرداروں اور پولیس والوں سے الجھ سکتی ہوں، لیکن شادی ایک ایسا موضوع ہے جو آج بھی میرے لیے باعثِ تشویش ہے۔” اداکارہ نے اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ اُن کے مشاہدے میں جتنی بھی شادیاں آئی ہیں، وہ زیادہ تر سمجھوتے پر مبنی تھیں۔ نہ وہ شادیاں بہت بری تھیں اور نہ ہی مثالی، لیکن جذباتی اور مالی آزادی کی کمی نے مجھے سوچنے پر مجبور کیا کہ شادی...

دو قومی نظریہ ہمیشہ سے پاکستان کے وجود کی بنیاد رہا ہے ،ہم اپنے ملک کا دفا ع کرنا جانتے ہیں، آرمی چیف
کاکول(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26اپریل 2025ئ)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ دو قومی نظریہ ہمیشہ سے پاکستان کے وجود کی بنیاد رہا ہے،ہم اپنے ملک کا دفا ع کرنا جانتے ہیں،دو قومی نظریہ میں کسی بھی پاکستان کو رتی بھر بھی شک نہیں، بھارتی گودی میڈیا حقائق کو اپنے جھوٹ اور پروپیگنڈے سے چھپانے کی کوشش میں ہے،کاکول میں پاسنگ آﺅٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ دو قومی نظرئیے کی بنیاد ہی یہ ہے کہ مسلمان اور ہندو دو علیحدہ قومیں ہیں جن کی زندگی کے ضابطے، سماجی ڈھانچے اور اقدار یکسر مختلف ہیں۔مسلمانوں اور ہندووں کی مذہب، تہذیب، ثقافت، تاریخ اور طرز زندگی میں بنیادی فرق ہی اس نظرئیے کی...
پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر اور اینکر سجل ملک جو گزشتہ دنوں جعلی نازیبا ویڈیو لیک کا شکار ہوئی تھیں، نے اپنے اور مشہور اداکار عمران اشرف کے درمیان تعلق کا انکشاف کیا ہے۔ ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں بات کرتے ہوئے سجل ملک نے بتایا کہ عمران اشرف دراصل ان کی والدہ کے کزن ہیں۔ اس طرح ان کا اداکار عمران کے ساتھ خاندانی رشتہ ہے۔ سجل نے اپنے انٹرویو میں تفصیل بتاتے ہوئے کہا، ’’عمران اشرف ہمارے قریبی رشتے دار ہیں۔ وہ میری والدہ کے کزن ہیں اور خاندانی تقریبات میں اکثر شریک ہوتے ہیں۔‘‘ تاہم انہوں نے زور دے کر کہا کہ انہوں نے کبھی بھی اس رشتے کو اپنے کیریئر کے لیے استعمال نہیں کیا۔ دلچسپ...

اہل غزہ سے اظہار یکجہتی کیلئے کراچی سے پشاور تک شٹر ڈاؤن ہڑتال، کاروباری مراکز بند، سڑکوں سے ٹریفک غائب
اہل غزہ سے اظہار یکجہتی کیلئے کراچی سے پشاور تک شٹر ڈاؤن ہڑتال، کاروباری مراکز بند، سڑکوں سے ٹریفک غائب WhatsAppFacebookTwitter 0 26 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) فلسطین بالخصوص اہل غزہ سے اظہار یکجہتی کیلئے جماعت اسلامی اور تاجر تنظیوں کی ہڑتال کی کال پر ملک کے بیشتر شہروں میں کاروباری مراکز بند ہیں۔ راولپنڈی کے راجہ بازار، مری روڈ، صدر اور کمرشل مارکیٹ میں دکانیں بند ہیں جبکہ سڑکوں پر ٹریفک بھی نہ ہونے کے برابر ہے۔ ڈرگسٹ اینڈ کیمسٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے بھی ہڑتال کی جا رہی ہے جس کے باعث بیشتر بازاروں میں میڈیکل اسٹور بند ہیں۔ پاکپتن اور گردونواح میں تمام چھوٹے بڑے کاروباری مراکز بند ہیں۔ ملکہ کوہسار...
مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں سیاحوں پر حملے کے واقعے کے بعد بھارت کی طرف سے پاکستان پر بے بنیاد الزامات لگائے جانے پر پاکستانی آرٹسٹ بول پڑے ہیں۔ مختلف سیلیبریٹیز نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغامات میں بھارت کی طرف سے لگائے جانے والے ان الزامات کو مسترد کیا اور پاکستان کیساتھ کھڑے ہونے کے عزم کا اعادہ کیا۔ شمعون عباسی اور یاسر نواز نے انسٹاگرام پر بھارت کے جنگی جنون پر تنقید کی تو فرحان سعید اور عمیر جسوال نے بھارتی پروپیگنڈے کو بے وقوفانہ قرار دیا۔ View this post on Instagram A post shared by Yasir Nawaz (@itsyasirnawaz) شمعون عباسی نے کہا کہ وہ اس حملے میں ضائع ہونے والی جانوں پر تعزیت...
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پانی ہماری لائف لائن ہے، بھارت نے مہم جوئی کی تو 2019ء کی طرح منہ توڑ جواب ملے گا۔ پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی پر وقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہماری مسلح افواج تنظیم، اتحاد اور قومی مفاد کی تکمیل اور عزم کا نشان ہیں۔ پاکستان کی مسلح افواج اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی وجہ سے ایک نام رکھتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عالمی امن کے قیام کے لیے اپنی ذمے داریوں سے مکمل آگاہ ہے۔ اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق اپنی ذمے داریاں پوری کرتے رہیں گے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ افغانستان کے ساتھ تعلقات کے...
ویب ڈیسک: وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے آئی ایم ایف اور عالمی بینک کی سپرنگ میٹنگز کے موقع پر امریکا میں اہم عالمی مالیاتی اداروں اور سرمایہ کاری کمپنیوں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھا، جن میں پاکستان کی معیشت کی بہتری، سرمایہ کاری کے فروغ اور عالمی کیپیٹل مارکیٹس میں واپسی کے منصوبوں پر گفتگو ہوئی۔ جے پی مورگن کے نمائندوں سے ملاقات میں وزیر خزانہ نے پاکستان کے مثبت معاشی اشاریوں، ریکوڈک منصوبے میں پیشرفت اور معیشت کے مختلف شعبوں میں تنوع کی حکومتی کوششوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت پانڈا بانڈز کے اجرا کے ذریعے عالمی مالیاتی منڈیوں میں واپس آنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ گلیڈئیٹرز vs...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے 15ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو 5 رنز سے شکست دے دی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی اس سیزن میں یہ دوسری فتح ہے، قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں فاتح ٹیم نے 143 رنز کے ہدف کا کامیاب دفاع کیا۔ قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بیٹنگ کی دعوت دی تو پوری ٹیم 19 اعشاریہ 3 اوورز میں 142 رنز پر ڈھیر ہوگئی، کپتان سمیت کئی بڑے کھلاڑی خاطر خواہ پرفارمنس دینے میں ناکام دکھائی دیے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے فہیم اشرف 43، کوشل مینڈس 36، حسن نواز 35 رنز کے ساتھ...
ویب ڈیسک: پہگام پر ہونے والے دہشتگروں کے حملے کے بعد مودی سرکار بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکی ہے، من گھڑت کہانیاں بنا کر بے بنیاد الزامات پاکستان پر لگا رہی ہے، پاکستانی وزیراعظم کا سخت موقف سامنے آیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کشمیر پاکستان کی شہ رگ اور بین الاقوامی تسلیم شدہ متنازع علاقہ ہے، بھارت نے پہلگام واقعے پر بغیر ثبوت کے الزام تراشی کی، پانی ہماری لائف لائن ہے اس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ گلیڈئیٹرز vs کے کے؛ روسو حسن علی کا تیسرا شکار بن گئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا ہماری مسلح افواج تنظیم، اتحاد اور قومی مفاد کی تکمیل اور عزم کا نشان ہیں، پاکستان کی...
وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے برطانیہ کی وزیر مملکت برائے بین الاقوامی ترقی بیرونیس چیپ مین سے ملاقات کی۔ وزیرِ خزانہ نے ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے ٹیکس دہندگان اور ٹیکس وصول کنندگان کے درمیان انسانی رابطے کو کم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے گزشتہ دو سالوں کی ترقیاتی امداد کے مکمل جائزے اور مؤثر ابلاغی حکمت عملی کی تشکیل میں REMIT کے کردار کو بھی سراہا۔ Post Views: 4
دو قومی نظریہ، جنرل عاصم منیر اور بھارتی گودی میڈیا کا فریب WhatsAppFacebookTwitter 0 26 April, 2025 سب نیوز دو قومی نظریہ ہمیشہ سے پاکستان کے وجود کی بنیاد رہا ہے۔مسلمانوں اور ہندوؤں کے مذہب، تہذیب، زبان، ثقافت اور تاریخ یکسر مختلف ہے ۔دو قومی نظریہ میں کسی بھی پاکستانی کو رتی بھر بھی شک نہیں، حقائق کو اپنے جھوٹ اور پروپیگنڈا سے چھپاتے ہوئے بھارتی گودی میڈیا نے دو قومی نظریے کو مسخ کرنے کی مذموم کوشش کی ہے۔ بانی پاکستان قائد اعظم نے واضح الفاظ میں دو قومی نظریے کو بیان کیا تھا۔ جب کہ حالیہ دنوں میں آرمی چیف نے جب دو قومی نظریہ کی بات کی اور قائد کے الفاظ کو دہرایا تو گودی میڈیا...
فاران یامین : مسلم ٹاؤن فلائی اوور کے قریب تیز رفتار مزدا گاڑی کی ٹکر سے رکشہ حادثے کا شکار ہو گیا، جس کے نتیجے میں رکشہ ڈرائیور اور دو سواریاں زخمی ہو گئیں۔ تفصیلات کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار مزدا رکشہ سے جا ٹکرائی۔ واقعے کے فوراً بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس حکام نے موقع پر پہنچ کر حادثے کی وجوہات کا جائزہ لیتے ہوئے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔ گلیڈئیٹرز vs کے کے؛ روسو حسن علی کا تیسرا شکار بن گئے
سکھر جیل روڈ کے مقام پر پیپلز پارٹی کے نثار کھوڑو کی گاڑی پر پتھراؤ کیا گیا۔ ترجمان صدر پی پی پی سندھ کے مطابق پتھراؤ سے گاڑی کے پچھلےحصے کا شیشہ ٹوٹ گیا۔ گاڑی میں صوبائی جنرل سیکریٹری وقار مہدی اور سکھر ضلع کے جنرل سیکریٹری ویرم مہر بھی تھے۔ حملے میں تمام رہنما محفوظ رہے۔ Post Views: 1
لاہور(نیوز ڈیسک)بچوں کے لیے اچھی خبر ہے کہ آگ برستے موسم میں اب انہیں اسکول نہیں جانا ہوگا، محکمہ تعلیم نے اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔ محکمہ تعلیم پنجاب نے صوبے میں بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کے باعث تعلیمی اداروں میں جلد تعطیلات دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق اسکولوں میں موسم گرما کی چھٹیاں یکم جون سے شروع ہوں گی۔ سیکرٹری اسکول ایجوکیشن خالد نذیر وٹو نے اس حوالے سے میڈیا کو آگاہ کیا کہ اگر موسم نے مزید شدت اختیار کی تو موجودہ شیڈول پر نظر ثانی بھی کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ درجہ حرارت میں اگر غیر معمولی...
اسلام ٹائمز کیساتھ اپنے خصوصی انٹرویو میں جموں و کشمیر عوامی نیشنل کانفرنس کے نائب صدر کا کہنا تھا کہ سب سے بڑا دہشتگرد "گودی میڈیا" ہے، جو کشمیریوں کیخلاف پروپیگنڈہ کرکے انکو مارے کی راہ ہموار کر رہا ہے۔ متعلقہ فائیلیںمقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں ہونیوالے دہشتگردانہ حملہ نے ایک بار پھر اس جنت نظیر وادی کو خون آلود کر دیا ہے۔ اس دہشتگردانہ حملے میں 27 مسلم و غیر مسلم سیاح مارے گئے۔ حملے کی خبر ملتے ہی بھارتی میڈیا نے اس کا ذمہ دار حسب روایت کشمیریوں اور پاکستان کو ٹھہرایا۔ اس خبر کو بار بار چلایا گیا کہ دہشتگردوں نے سیاحوں میں سے "ہندو" مرد تلاش کرکے انہیں گولیوں کا نشانہ بنایا۔ "گودی میڈیا"...
--فائل فوٹو پشاور میں چارسدہ اڈہ کے قریب فائرنگ سے 4 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق واقعہ پشاور کی چاسدہ روڈ کے قریب پیش آیا، فریقین نے دشمنی پر فائرنگ کی۔ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہو گئے جبکہ چاروں زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پشاور: شوہر کی فائرنگ سے بیوی اور ساس قتلپشاور کے علاقے بھانہ ماڑی میں شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی اور ساس کو قتل کر دیا۔ واقعے میں زخمی ہونے والے عدالت پیشی کے لیے جا رہے تھے کہ انہیں فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف—فائل فوٹو وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ امن ہماری خواہش ہے، لیکن اسے کمزوری نہ سمجھا جائے، ہمارے ہمسایہ ملک بھارت کی طرف سے بغیر ثبوت پاکستان پر الزام تراشی کی گئی۔پی ایم اے کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلگام واقعے پر بے بنیاد الزامات کا سلسلہ شروع کیا گیا، پاکستان پہلگام واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات میں تعاون کے لیے تیار ہے۔شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پانی ہماری لائف لائن ہے، اس پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو سکتا، پاکستان اپنی سلامتی اور خود مختاری کا ہر قیمت پر تحفظ کرے گا۔ یہ بھی پڑھیے پہلگام حملہ: بھارتی وزیرِ داخلہ کی سیکیورٹی ناکامی...
بھارتی میڈیا پر دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ مشہور بھارتی نیٹ فلکس سیریز ’ہیرا منڈی‘ کی اداکارہ شرمین سیگل کے ہاں پہلے بچے کی آمد متوقع ہے۔ شرمین نے سال 2023ء میں بزنس مین امان مہتا کے ساتھ شادی کی تھی۔ یاد رہے کہ شرمین سیگل مشہور فلم ساز سنجے لیلا بھنسالی کی بھانجی ہیں جو 2024ء میں او ٹی ٹی سیریز ’ہیرا منڈی‘ میں اپنے کردار کے باعث مشہور ہوئی تھیں۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ شرمین سیگل جَلد ہی ماں بننے والی ہیں۔ دوسری جانب بھارتی صحافی وکی لالوانی نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ فلمساز دیپک سیگل اور بیلا بھنسالی سیگل کی بیٹی شرمین سیگل اور ان کے شوہر امان...
لیبیا میں کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے 6 پاکستانیوں کی میتیں لاہور ایئرپورٹ پہنچ گئیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق جاں بحق افراد میں سے 3 کا تعلق منڈی بہاؤالدین، 2 کا گوجرانوالہ اور ایک کا تعلق سیالکوٹ سے ہے۔ کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے عبداللہ اور صائمہ نواز میاں بیوی تھے، جب کہ دیگر جاں بحق افراد میں سید علی حسین، آصف علی، زاہد محمود اور محمد وسیم شامل ہیں۔ اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن (او پی ایف ) کی ریجنل ہیڈ سیدہ صبا فاطمہ حسن، سید عادل شاہ ڈپٹی ڈائریکٹر او پی ایف اور رشید احمد ڈوگر اiuر پورٹ انچارج او پی ایف نے لاہور اiuرپوٹ کے کارگو ڈیپارٹمنٹ سے میتیں وصول کرکے ورثا کے...
ویب ڈیسک: پاکستان ملٹری اکیڈمی (پی ایم اے) کاکول میں کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں سیاسی و عسکری قیادت نے بھرپور شرکت کی۔ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف تقریب کے مہمان خصوصی تھے جبکہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نشان امتیاز (ملٹری) کے ساتھ گیسٹ آف آنر کے طور پر شریک ہوئے۔تقریب میں وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ، غیر ملکی سفارتکار، اعلیٰ سول و عسکری حکام بھی موجود تھے۔ گلیڈئیٹرز vs کے کے؛ روسو حسن علی کا تیسرا شکار بن گئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو تقریب میں آمد پر سلامی پیش کی گئی جبکہ بگل بجا کر وزیر اعظم شہباز...
ہم کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار، بھارت کو منہ توڑ جواب دینگے: خواجہ آصف WhatsAppFacebookTwitter 0 26 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ ہم کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں، ہمیں کسی تیاری کی ضرورت نہیں۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں کہاکہ بھارت کو منہ توڑ جواب دیں گے، بھارت کی جانب سے اشتعال انگیزی کا امکان ہے، ہمیں اس پر جواب دینا ہو گا اسی انداز اور زبان میں، بھارت نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں جو کیا ہم بس اس کا جواب دے رہے ہیں۔ خواجہ آصف نے کہا کہ انڈیا میں پاکستان کی جانب سے دراندازی ناممکن ہے، دونوں...
وفاقی وزیر خزانہ اور ریونیو محمد اورنگزیب نے امریکی محکمہ خارجہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار سے ملاقات میں پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی عدم توازن دور کرنے کے لیے تعمیری انداز میں روابط بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ وزارت خزانہ کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے امریکی محکمہ خارجہ میں انڈر سیکریٹری برائے اکنامک گروتھ، انرجی اور انوائرمنٹ کے دفتر میں سینئر عہدیدارتھامس لرستن سے ملاقات کی ہے۔ وزیرِ خزانہ نے ملاقات میں پاکستان میں منعقدہ منرلز کانفرنس میں امریکا کی بھرپور اور اعلیٰ سطح پر شرکت پر شکریہ ادا کیا اور انہوں نے پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی عدم توازن دور کرنے کے لیے تعمیری انداز میں روابط بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔...
ایئرفورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی پر بات کرتے ہوئے کشمیر مسئلے کی تاریخ کو بری طرح مسخ کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کا تنازع “ایک ہزار یا شاید 1500 سال پرانا” ہے حالانکہ یہ تنازع 1947 میں برصغیر کی تقسیم کے بعد شروع ہوا تھا۔ صدر ٹرمپ سے جب پوچھا گیا کہ کیا وہ دونوں ممالک کے رہنماؤں سے رابطہ کریں گے تو انہوں نے اس کا واضح جواب دینے سے گریز کیا۔ تاہم انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ پاکستان اور بھارت، دونوں کے لیڈروں کو جانتے ہیں اور مسئلے کے حل کے لیے پُرامید ہیں۔ مزید پڑھیں: امریکی صدر ٹرمپ...
کراچی: کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر آن لائن رائیڈر کو قتل کردیا گیا، 4 ماہ کے دوران ڈاکوؤں نے 34 شہریوں کو مار دیا۔ شہر قائد میں لاقانونیت اور اسٹریٹ کرائمز کا سلسلہ تھم نہ سکا۔ شاہ فیصل کالونی میں باغ کورنگی پل کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 50 سالہ موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔ واقعہ شرافی گوٹھ تھانے کی حدود میں پیش آیا، جہاں موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں کی فائرنگ سے آن لائن رائیڈر جاں بحق ہوگیا، جس کی شناخت جناح اسپتال میں ندیم احمد کے نام سے ہوئی ہے۔ مقتول آن لائن موٹرسائیکل رائیڈر ، مسجد میں خادم اور 3 بچوں کا باپ تھا۔ واقعے کے وقت نارتھ کراچی سے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کشمیر پاکستان کی شہ رگ اور بین الاقوامی تسلیم شدہ متنازع علاقہ ہے، بھارت نے پہلگام واقعے پر بغیر ثبوت کے الزام تراشی کی، پانی ہماری لائف لائن ہے اس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی پُروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا ہماری مسلح افواج تنظیم، اتحاد اور قومی مفاد کی تکمیل اور عزم کا نشان ہیں، پاکستان کی مسلح افواج اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی وجہ سے ایک نام رکھتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا پاکستان عالمی امن کے قیام کے لیے اپنی ذمےداریوں سے مکمل آگاہ ہے، اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق...
مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حالیہ حملے کے بعد بھارتی میڈیا اور حکومت کی جانب سے پاکستان مخالف پروپیگنڈے پر پاکستانی شوبز شخصیات نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ اداکار، پروڈیوسر اور ہدایت کار یاسر نواز نے اپنی انسٹاگرام ویڈیو میں بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ غلط معلومات اور نفرت پھیلانے سے باز آئیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ پاکستان کی خاموشی کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ View this post on Instagram A post shared by Yasir Nawaz (@itsyasirnawaz) اداکار یاسر حسین نے بھی بھارتی میڈیا کی جانب سے نفرت انگیز بیانیے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھی ایٹمی طاقت ہے اور نفرت پھیلانے کے سنگین...
وفاقی وزیرِ خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے آئی ایم ایف اور عالمی بینک کی اسپرنگ میٹنگز کے موقع پر امریکا میں اہم عالمی مالیاتی اداروں اور کمپنیوں کے ساتھ سلسلہ وار ملاقاتیں کیں، جن میں پاکستان کی اقتصادی بہتری، سرمایہ کاری کے فروغ اور بین الاقوامی کیپیٹل مارکیٹس میں واپسی کے منصوبے زیر بحث آئے۔ جے پی مورگن سے ملاقات کے دوران وزیر خزانہ نے پاکستان کے مثبت معاشی اشاریوں پر بریفنگ دی اور پائیدار ترقی کو معیشت کے استحکام کے لیے ناگزیر قرار دیا۔ انہوں نے ریکوڈک منصوبے میں پیش رفت اور منڈیوں و شعبوں میں تنوع کی حکومتی کوششوں پر بھی روشنی ڈالی۔ وزیر خزانہ نے واضح کیا کہ حکومت پانڈا بانڈ کے اجراء کے ذریعے...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )بچوں کے لیے اچھی خبر ہے کہ آگ برستے موسم میں اب انہیں اسکول نہیں جانا ہوگا، محکمہ تعلیم نے اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔ محکمہ تعلیم پنجاب نے صوبے میں بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کے باعث تعلیمی اداروں میں جلد تعطیلات دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق اسکولوں میں موسم گرما کی چھٹیاں یکم جون سے شروع ہوں گی۔ سیکرٹری اسکول ایجوکیشن خالد نذیر وٹو نے اس حوالے سے میڈیا کو آگاہ کیا کہ اگر موسم نے مزید شدت اختیار کی تو موجودہ شیڈول پر نظر ثانی بھی کی جا سکتی ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ درجہ حرارت میں...
لاہور:پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے واہگہ اٹاری بارڈر بند ہے تاہم بھارت سے پاکستانیوں اور یہاں سے بھارتی شہریوں کی اپنے اپنے ملک واپسی کا سلسلہ جاری رہا، جمعے کے روز 191 پاکستانی شہری انڈیا سے واپس پاکستان پہنچے جبکہ یہاں سے 287 بھارتی شہر ی واپس لوٹ گئے۔ غیرملکی شہریوں سمیت این آر آئی، لانگ ٹرم ویزا اور نو اوبجیکشن ریٹرن ٹو انڈیا کی اجازت کے حامل شہریوں کو بارڈر کراس کرنے کی اجازت نہیں مل سکی۔ بھارتی حکام نے 18کے قریب ایسی خواتین اور ان کی فیملیز کو پاکستان آنے کی اجازت نہیں دی جن کی شادیاں پاکستان میں ہوئی ہیں۔ ایکسپریس نیوز کو موصولہ اطلاعات کے مطابق ان خواتین نے بھارتی بارڈ ر پر احتجاج...
لاہور:امریکی نارتھ ویسٹ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے ایک انقلابی پیس میکر تیار کر لیا ہے جو چاول کے دانے سے بھی چھوٹا ہے اور دل کی دھڑکن معمول پر لانے کے لیے استعمال کیا جا سکے گا۔ ماہرین کے مطابق اس جدید پیس میکر کی خاص بات یہ ہے کہ اسے جسم میں داخل کرنے کے لیے کسی بڑے آپریشن کی ضرورت نہیں ہو گی، بلکہ اسے صرف ایک سرنج کے ذریعے انجیکٹ کیا جا سکے گا۔ یہ پیس میکر فوری طور پر دل کی بے ترتیب دھڑکن کو قابو میں لا کر مریض کی جان بچا سکتا ہے۔ نارتھ ویسٹ یونیورسٹی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ پیس میکر قدرتی اور جسم دوست مادّوں سے بنایا گیا...
ویب ڈیسک : انسداد دہشت گردی عدالت میں 9 مئی سے متعلق کیسز کی سماعت ہوئی، جس میں کیسز کا اڈیالہ جیل ٹرائل پھر منسوخ ہوگیا جب کہ عدالت نے فردِ جرم کی تاریخ مقرر کردی۔ جج امجد علی شاہ کے روبرو سانحہ 9 مئی کے مقدمات کی سماعت ہوئی، جس میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، شیخ رشید، سرکاری پراسیکیوٹرز اور وکلائے صفائی عدالت پہنچے، جہاں پیش ہونے والے ملزمان میں کیسز کی نقول تقسیم کی گئیں۔ گلیڈئیٹرز vs کے کے؛ روسو حسن علی کا تیسرا شکار بن گئے بعد ازاں عدالت نے 9 مئی کے 3 مقدمات میں 3 مئی کو فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کی اور باقی 10 مقدمات کے چالان بھی آئندہ...

پہلگام واقعہ: سعودی وزیر خارجہ کا پاکستانی ہم منصب سے رابطہ، ڈار کا جارحیت پر پاکستان کے سخت جواب کے عزم کا اعادہ
پہلگام واقعہ: سعودی وزیر خارجہ کا پاکستانی ہم منصب سے رابطہ، ڈار کا جارحیت پر پاکستان کے سخت جواب کے عزم کا اعادہ WhatsAppFacebookTwitter 0 26 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) پہلگام واقعے پر سعودی وزیر خارجہ نے اپنے پاکستانی ہم منصب اسحاق ڈار سے رابطہ کیا اور بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال پر مشاورات اور رابطےجاری رکھنے پر اتفاق کیا۔اسحاق ڈار نے سعودی وزیر خارجہ پرنس فیصل کو ٹیلی فونک رابطے میں پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں سے آگاہ کیا اور بتایا کہ یہ فیصلے بھارت کی جانب سے یکطرفہ طور پر کیے گئے اقدامات کے نتیجے میں ہیں۔ اسحاق ڈار نے بھارت کی جانب سے لگائے گئے بے بنیاد الزامات کو مسترد کیا...
فیصل آباد(اوصاف نیوز)فیصل آباد کے علاقے سمن آباد گلشن اقبال کالونی میں واقع مدرسے میں گیس لیکج کے باعث زور دار دھماکا ہوا۔ دھماکے کے بعد مدرسے میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں ایک نوجوان جھلس کر جاں بحق ہو گیا جبکہ 4 افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکا مدرسے کے ایک کمرے میں ہوا جہاں گیس جمع ہو چکی تھی، جیسے ہی چنگاری لگی تو زور دار دھماکے کے ساتھ آگ بھڑک اٹھی۔ واقعے کے فوراً بعد ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا جن میں بچے بھی شامل ہیں۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جاں...
ممبئی (نیوزی ڈیسک )بھارت کی جانب سے ایک بار پھر پاکستان پر جھوٹے الزامات کی بوچھاڑ اور علاقائی کشیدگی بڑھانے کی کوششوں کے دوران، ایران نے بھارت اور پاکستان کے درمیان ثالثی کی پیشکش کرتے ہوئے واضح کیا کہ تہران خطے میں امن و استحکام کا خواہاں ہے اور دونوں ممالک کو ”برادر پڑوسی“ قرار دیتا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران بھارت اور پاکستان کے ساتھ صدیوں پرانی تہذیبی اور ثقافتی وابستگی رکھتا ہے، اور موجودہ کشیدہ صورتحال میں تہران دونوں دارالحکومتوں میں مصالحت کے لیے تیار ہے۔انہوں نے فارسی شاعر سعدی شیرازی کا حوالہ دیتے ہوئے بھائی چارے، ہمدردی اور یکجہتی کا پیغام دیا۔ یہ پیشکش ایسے وقت پر آئی...