2025-09-18@23:17:19 GMT
تلاش کی گنتی: 130

«بھارت میں ہونے والے»:

(نئی خبر)
    لائن آف کنٹرول پر دراندازی کا بھارت کا ایک اور جھوٹ بے نقاب ہوگیا. 23 اپریل کو لائن آف کنٹرول کے علاقے سرجیور میں 2 مبینہ دراندازوں کو ہلاک کرنے کا بھارتی دعویٰ جھوٹا نکلا۔ذرائع کے مطابق جھوٹا بھارتی دعویٰ بظاہر ایک من گھڑت بیانیے کو پھیلانے کی دانستہ کوشش ہے. وقت کے تسلسل، زمینی حقائق اور جاری کردہ تصویری شہادتوں میں سنگین تضادات پائے جاتے ہیں .جس واقعے میں 2 افراد کو درانداز قرار دیا جا رہا ہے ان کی شناخت مقامی افراد کے طور پر ہوئی ہے۔ملک فاروق ولد صدیق اور محمد دین ولد جمال الدین گاؤں سجیور کے پُرامن شہری تھے، مارے جانے والے افراد کے لواحقین نے 22 اپریل کی صبح ان کے لاپتہ ہونے کی...
    ابھیشیک شرما نے آئی پی ایل میں بڑی انفرادی اننگز کھیلنے والے بھارتی بیٹر کا ریکارڈ قائم کردیا۔ پنجاب کنگز سے میچ میں سن رائزرز حیدرآباد کی نمائندگی کرنے والے ابھیشیک شرما نے 55 گیندوں پر 141 رنز بنائے۔ ابھیشیک شرما کی اننگز میں 14 چوکے اور 10 سکسر شامل رہے، انہوں نے ٹریوس ہیڈ (66 رنز) کے ہمراہ پہلی وکٹ کے لیے 171 کی شراکت داری بھی قائم کی۔ ان سے قبل لیگ میں بڑی اننگز کھیلنے کا بھارتی ریکارڈ لوکیش راہول کے نام تھا، جو انہوں نے 24 ستمبر 2020 کو دبئی میں رائل چیلنجرز بنگلورو کیخلاف پنجاب کنگز کے لیے 69 بالز پر 132 رنز بناکر قائم کیا تھا۔ مجموعی طور پر لیگ میں بڑی اننگز کرس...
    لندن میں دل والے دلہنیا لے جائیں گے کی مشہور اور رومانوی جوڑی کا مجسمہ نصب کیا جائے گا۔ برطانیہ کے معروف علاقے لیسٹر اسکوائر میں واقع Scenes in the Square میں بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار شاہ رخ خان اور کاجول کا کانسی سے تیار کردہ مجسمہ نصب کیا جائے گا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ اقدام بالی ووڈ کی کلاسک رومانوی فلم دل والے دلہنیا لے جائیں گے کی 30 ویں سالگرہ کے موقع پر کیا جا رہا ہے۔ یہ فلم 1995ء میں ریلیز ہوئی تھی اور اس نے ناصرف بھارتی بلکہ عالمی سطح پر بھی مقبولیت کے جھنڈے گاڑے تھے۔ مجسمہ اُس جگہ پر لگایا جائے گا جہاں فلم کے ایک یادگار سین کی عکس بندی...
    بالی ووڈ کے معروف اداکار منوج کمار کے کی موت کے بعد بھارتی فلم انڈسٹری نے ایک اور اہم شخصیت کو کھو دیا۔ رانی مکھرجی اور تمنا بھاٹیہ کو بالی ووڈ میں لانچ کرنے والے پروڈیوسر سلیم اختر انتقال کر گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 8 اپریل 2025 کو فلم پروڈیوسر سلیم اختر نے ممبئی کے کوکیلا بین دھیرو بھائی امبانی اسپتال میں آخری سانسیں لیں۔ 1993 کی کلاسک پھول اور انگار اور 1983 کی قیامت جیسی فلموں کیلئے مشہور پروڈیوسر کی موت کی خبر سن کر بھارتی فلم انڈسٹری میں ہر ایک فنکار غمگین ہے۔ انڈیا ٹوڈے کی ایک رپورٹ نے تصدیق کی کہ ان کے پسماندگان میں ان کی اہلیہ، شمع اختر اور ان کا بیٹا، صمد اختر ہے تاہم ان کے اچانک انتقال کی وجہ معلوم نہیں...
    ذرائع کے مطابق ضلع کٹھوعہ کے دورافتادہ جنگلاتی علاقے میں دو روز تک جاری رہنے والے تصادم کے دوران حملہ آور ہلاک ہونے والے چار پولیس اہلکاروں کے ہتھیار لے کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ضلع کٹھوعہ کے دورافتادہ جنگلاتی علاقے میں دو روز تک جاری رہنے والے تصادم کے دوران حملہ آور ہلاک ہونے والے چار پولیس اہلکاروں کے ہتھیار لے کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق تصادم دو روز تک جاری رہا اور ایک روز قبل اختتام پذیر ہوا جس کے نتیجے میں چار بھارتی پولیس اہلکار مارے گئے۔ بعد ازاں سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی...
    بھارتی شہر نوئیڈا سے پوری دنیا میں چلائے جانے والا ایک بڑا آن لائن فحش نگاری کا ریکیٹ پکڑا گیا ہے جہاں 3 اونلی فینز کے لیے نازیبا ریکارڈنگ کروا رہی تھیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پورن ریکیٹ چلانے والے اجوال کشور اور ان کی اہلیہ نیلو سریواستو کو حراست میں لے لیا گیا۔ دونوں کے گھر سے 15 کروڑ اور 66 لاکھ بھارتی روپے بھی برآمد ہوئے جو غیر قانونی طریقے سے منگوائے گئے تھے۔ اس گھر سے اونلی فینز جیسے بالغ اسٹریمنگ پلیٹ فارمز پر پائے جانے والے مواد کو نشر کرنے کے لیے ایک پیشہ ور ویب کیم اسٹوڈیو بھی ملا۔ یہ اسٹوڈیو ہائی ٹیک نشریاتی سہولیات سے لیس تھا جو بالغوں کے مواد کو آن لائن اسٹریم کرنے کے...
    مظفرآباد: مقبوضہ جموں و کشمیر کے علاقے دولانجا میں خاندان کی مخالفت کے خوف سے دریائے جہلم میں چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے والے جوڑے کی لاشیں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) میں پاکستانی عہدیداروں نے بھارتی فورسز کے حوالے کردیں۔ ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق زندگی میں نہ مل سکے، مگر مرنے کے بعد بھی ایک دوسرے کا ساتھ نہ چھوڑا کے مصداق ایل او سی کے آر پار دریائے جہلم کی بے رحم موجوں کے سپرد ہونے والی محبت کی ایک اور کہانی سے جڑے نوجوان جوڑے کی لاشیں واپس کردی گئیں۔ مقبوضہ کشمیر کے علاقے دو لانجا کے مقام پر5 مارچ کو دریائے جہلم میں چھلانگ لگانے والے یاسر حسین...
    ویب ڈیسک:وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی  نے سرگودھا میں منشیاف فروشوں کی فائرنگ سے شہید2 پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کر تے ہوئے کہا ہے کہ  شہید کانسٹیبل عمران وینس اور شہید کانسٹیبل رانا شفیق کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔ محسن نقوی نے شہید کانسٹیبل عمران وینس اور کانسٹیبل رانا شفیق کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا شہدا کے خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں، کانسٹیبل عمران وینس اور رانا شفیق نے فرض کی ادائیگی کے دوران شہادت کا بلند رتبہ پایا. ’زندگی‘ نے تاجروں کی سہولت کےلیے QR ساؤنڈ باکس متعارف کروا دیا  وزیر داخلہ محسن نقوی نے 2 زخمی پولیس اہلکاروں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا بھی کی۔
    لندن: برطانیہ کے شہر لوٹن میں ایک 18 سالہ نوجوان نکولس پراسپر کو اپنی ماں، بہن اور بھائی کے قتل اور اسکول پر حملے کی منصوبہ بندی کے جرم میں 49 سال قید کی سزا سنائی گئی۔ غیر ملکی خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق، گزشتہ سال ستمبر میں نکولس پراسپر نے اپنی 48 سالہ والدہ جولیانا فالکن، 13 سالہ بہن گیسل اور 16 سالہ بھائی کائل کو شاٹ گن سے قتل کر دیا۔ قتل کے بعد ملزم نے اپنے پرائمری اسکول پر فائرنگ کا منصوبہ بنایا تھا، مگر پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسے حراست میں لے لیا۔ تفتیش کے دوران ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ درجنوں طلبہ اور دو اساتذہ کو قتل کرنا چاہتا تھا۔...
    بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) 22 مارچ سے شروع ہونے والے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) سیزن کے دوران گیند پر تھوک لگانے پر عائد پابندی کو ہٹانے پر غور کر رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس تجویز پر بی سی سی آئی کے اندر بڑے پیمانے پر تبادلہ خیال کیا گیا اور جمعرات کو ممبئی میں ہونے والے اجلاس کے دوران آئی پی ایل میں شریک تمام ٹیموں کے کپتانوں کو یہ تجویز پیش کی جائے گی۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ابتدائی طور پر کووڈ 19 کےدوران احتیاطی اقدام کے طور پر میچ میں گیند کو چمکانے کے لیے تھوک لگانے...
    کمبوڈیا میں پاکستانی شہریوں کو پرکشش ملازمتوں کے جھانسہ دیکر بڑا فراڈ کیا جارہا ہے اور کئی سو پاکستانیوں کو کئی ماہ سے یرغمال بنا کر پر تشدد کارروائیوں کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی نعمان صدیقی کے مطابق سوشل میڈیا پر کمبوڈیا میں آئی ٹی سیکٹر، کال سینٹرز، انجینئرنگ اور دیگر پروفیشنل شعبوں کی پرکشش ملازمتوں کی تشہیر کی جاتی ہے۔ متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں بھارتی ایجنٹس پاکستانی نوجوانوں کو ورغلاتے ہیں، پاکستانی نوجوانوں کو ایک سے 2 ہزار ڈالرز ماہانہ میں کمبوڈیا میں اچھی ملازمتوں کا لالچ دیا جاتا ہے۔ مزید پڑھیں: کمبوڈیا سے آنے والے 9  مسافروں کو تحویل میں کیوں لیا گیا؟ لاہور اور کراچی میں بھی...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تنقید کرنے والے چینلز اور میڈیا کو کرپٹ قرار دے دیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ انصاف میں گفتگو کرتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ مختلف چینلز اور میڈیا کے ادارے میرے بارے میں 97 فیصد برا لکھتے ہیں۔ امریکی میڈیا ججوں پر اثر انداز ہو کر قانون تبدیل کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ میڈیا کے غیرقانونی کردار کو روکنا ہوگا۔ امریکی صدر نے الزام عائد کیا کہ 2020 کے الیکشن دھاندلی زدہ تھے۔ جو لوگ الیکشن کے دوران دھاندلی میں ملوث تھے انہیں جیل ہونا چاہیے۔ انہوں نے 6 جنوری کو کیپٹل ہل پر حملہ کرنے والوں کو رہا کرنے کے اپنے فیصلے کا بھی ذکر کیا۔ صدر ٹرمپ نے...
    دبئی(سپورٹس ڈیسک)بھارت کے کرکٹر یوزویندر چہل اور ان کی دوست آر جے مہوش کی چیمپئنز ٹرافی کا فائنل دیکھنے کے مناظر ٹی وی کیمروں نے فلمبند کرلیے۔ یوزویندر چہل اور ڈانسر دھناشری ورما کی شادی 2020 میں ہوئی تھی لیکن گزشتہ دنوں ہی دونوں کی باقاعدہ علیحدگی ہوگئی۔ یوزویندر چہل طلاق کی خبروں کے بعد مشہور خاتون ریڈیو جوکی (آر جے) مہوش کے ساتھ نظر آنے لگے تھے تاہم آر جے نے تنقید کا نشانہ بنانے والوں پر شدید غصے کا اظہار کیا تھا۔ تاہم اب یوزویندر چہل اور آر جے مہوش کے ایک ساتھ دبئی میں چیمپئنز ٹرافی کا فائنل دیکھنے کے مناظر ٹی وی کیمروں نے فلمبند کرلیے۔ میچ ٹیلی کاسٹ کے دوران کئی مرتبہ دونوں کو دکھایا...
    بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) نے اقوام متحدہ کی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ میں شیخ حسینہ کے جولائی اگست کی عوامی بغاوت کے دوران بڑے پیمانے پر ہلاکتوں میں ملوث ہونے کے انکشاف کی حوالہ دیتے ہوئے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مقدمہ چلانے کے لیے انہیں بنگلہ دیش واپس کرے۔ بی این پی کے سیکریٹری جنرل مرزا فخرالاسلام عالمگیر نے جمعرات کو ڈھاکہ میں قائم مقام برطانوی ہائی کمشنر جیمز گولڈمین سے ملاقات کے بعد بی این پی کے چیئرپرسن گلشن دفتر میں پریس بریفنگ میں کہا کہ میں اقوام متحدہ کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کا ان کی رپورٹ کے لیے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جس میں درست کہا گیا ہے کہ یہ قتل ایک...
    GAZA: حماس نے اسرائیل پر غزہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں کا الزام لگاتے ہوئے آج (بروز ہفتہ) رہا ہونے والے اسرائیلی یرغمالیوں کے نام جاری کرنے میں تاخیر کردی ہے۔ غزہ کے سرکاری میڈیا آفس کے سربراہ سلامہ معروف کے مطابق حماس ہلاک ہونیوالے اسرائیلی یرغمالیوں کی باقیات کے حوالے کرنے کے اپنے وعدے کو پورا نہیں کر سکے گی کیونکہ وہ غزہ میں ملبے تلے دبی فلسطینیوں کی 12 ہزار لاشوں میں شامل ہیں اور اسرائیل ملبے ہٹانے والی بھاری مشینری کو غزہ پٹی میں داخل ہونے سے روک رہا ہے۔ سابق اسرائیلی وزیراعظم ایہود باراک نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی غزہ پٹی میں بسنے والے 20 لاکھ فلسطینیوں کو بیرون ملک آباد کرنے...
    وائرل ہونے والی تصویر میں مردوں کے ہاتھ پاؤں کو زنجیروں میں جکڑے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ کئی لوگوں نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ تصویر میں موجود افراد بھارتی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر امریکہ پہنچنے والے بھارتیوں کے ڈی پورٹ کا سلسلہ جاری ہے۔ وہیں سوشل میڈیا پر ایک تصویر زیر گردش ہے جو اس دعوے کیساتھ پوسٹ کی گئی ہے کہ غیر قانونی بھارتی تارکین وطن کے ہاتھوں اور پیروں میں ہتھکڑیاں باندھ کر ڈی پورٹ کیا جا رہا ہے۔ بھارتی اخبار ”انڈیا ٹوڈے“ کی جانب سے بھارتی شہریوں کی اس تذلیل کو چھپانے کیلئے ایک فیکٹ چیک پیش کیا گیا جو جھوٹا ثابت ہوگیا۔ انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت...
    بھارت میں بپھرے ہوئے جنگلی ہاتھی کے حملے میں جرمن سیاح ہلاک ہوگیا۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 77 سالہ جرمن شہری موٹرسائیکل پر تامل ناڈو کی ریاست میں ٹائیگر ویلی سے گزر رہا تھا جہاں ہاتھی نے اس پر حملہ کیا۔ یہ بھی پڑھیں ہاتھی سے دوستی کی کوشش خاتون کو مہنگی پڑ گئی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے بتایا کہ بپھر ہوئے ہاتھی نے سیاح پر حملہ کرتے ہوئے اسے درختوں میں پھینک دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وہاں سے گزرنے والے دیگر افراد نے ہاتھی کو دیکھتے ہوئے اس طرف جانے سے گریز کیا، تاہم جرمن سیاح ہدایت کو نظر انداز کیا اور آگے بڑھ گئے۔ پولیس کے مطابق ہاتھی کے حملے کے بعد جرمن سیاح...
    بھارت میں زیادہ تر لوگ اپنے بہتر معیار زندگی کے بارے میں مایوس ہو رہے ہیں، کیونکہ مخصوص اور جامد اجرت اور بڑھتی ہوئی مہنگائی، مستقبل کے امکانات پر سایہ ڈال رہی ہے۔ مسلسل بڑھتی ہوئی مہنگائی نے گھریلو بجٹ کو متاثر کیا ہے اور خرچ کرنے کی صلاحیت کو کم کر دیا ہے۔ دنیا کی 5ویں بڑی معیشت کے 4 سال میں سب سے کم شرح نمو ریکارڈ کرنے کی توقع ہے۔ یہ سروے وزیراعظم نریندر مودی کے لیے مایوس کن ہے۔ پولنگ ایجنسی سی ووٹر کے تازہ ترین سروے کے مطابق بجٹ سے پہلے ہوئے سروے میں 37 فیصد سے زیادہ شرکا نے کہا کہ وہ اگلے سال عام لوگوں کے معیار زندگی میں گراوٹ کی توقع رکھتے...
    بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے مشیر داخلہ جہانگیر عالم نے کہا ہے کہ عوامی لیگ کے دور حکومت میں ہونے والے غیرمنصفانہ معاہدوں پر ہندوستان سے مذاکرات کریں گے۔ بنگلہ دیش کی بارڈر گارڈ اور ہندوستان کی بارڈر سیکیورٹی فورس کے درمیان آئندہ ڈی جی لیول کی کانفرنس کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر عالم نے کہاکہ سرحد پر بی ایس ایف یا بھارتی شرپسندوں کی جانب سے نہتے شہریوں پر فائرنگ جیسے معاملات کو اٹھایا جائےگا۔ یہ بھی پڑھیں بنگلہ دیش نیوی کا جہاز کراچی میں ’انٹرنیشنل فلیٹ ریویو‘ میں حصہ لے گا انہوں نے کہاکہ ہم عوامی لیگ کے دور حکومت میں کیے گئے غیرمنصفانہ معاہدوں کو حل کرنے کے لیے بھارت کے ساتھ بات...
    راولپنڈی ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 28 جنوری 2025ء ) توشہ خانہ 2 کی اپیل کا کیس سننے والے جج پر عمران خان نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے نئے تعینات ہونے والے جج راجہ منہاس کا سگا بھائی میرے خلاف کیس میں وکیل اور پراسیکیوٹر ہے۔ تفصیلات کے مطابق بانی تحریک انصاف عمران خان نے منگل کے روز اڈیالہ جیل میں صحافیوں اور وکلاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ " فارم 47 کی حکومت تو صرف ایک کٹھ پتلی ہے جو اسٹیبلشمنٹ کی رضا مندی کے بغیر ناشتہ بھی نہیں کر سکتے- یہ حکومت جوڈیشل کمیشن کے قیام سے راہ فرار اختیار کر رہی ہے کیونکہ اس کے دل میں...
    اسلام آباد:بھارتی یوم جمہوریہ پر بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انوار الحق و دیگرشریک ہیں
    نئی دہلی (نیوز ڈیسک)پاکستان سے فرار ہو کر بھارت جا بسنے والی خاتون سیما حیدر کے بچوں کو وطن واپس لانے کیلیے بھارت میں قائم پاکستانی ہائی کمیشن نے اہم اقدامات کیے۔ چند روز قبل سیما حیدر کے پہلے شوہر غلام حیدر کا ویڈیو پیغام سامنے آیا تھا جس میں انہوں نے بھارتی حکومت سے اپیل کی تھی کہ وہ ان کے بچوں کی حوالگی کیلیے اقدامات کرے۔ صوبہ سندھ سے تعلق رکھنے والی سیما حیدر سال 2023 میں اپنے چار بچوں کے ہمراہ نیپال کے راستے بھارت فرار ہوئی تھیں۔ انہوں نے ریاست اتر پردیش کے شہر گریٹر نوئیڈا کے رہائشی سچن نامی نوجوان سے شادی کی جن سے ان کی دوستی آن لائن ویڈیو گیم کے ذریعے ہوئی...
    عصری علوم کے حاملین کو ملازمتیں نہ دے سکنے والے علماء کو روزگار کا جھانسہ دے رہے ہیں:مولانا فضل الرحمان WhatsAppFacebookTwitter 0 24 January, 2025 سب نیوز ڈیرہ اسماعیل خان( محمد ریحان )جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عصری علوم کے حاملین کو ملازمتیں نہ دے سکنے والے علمائے دین کو قومی دھارے میں لانے کے نام پر انہیں روزگار کا جھانسہ دے رہے ہیں،یہی حربہ ہندوستان پر قابض انگریزوں نے استعمال کیا تھا جس کی مخالفت و مقابلہ علما نے ہی کیا تھا،انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام پاکستان اسلاف کی امانت ہے راہ حق پر گامزن اس جماعت سے وابستہ رہیں،وہ اجتہادی غلطی بھی کرے تو نقصان کی...
    چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے جاری ہونے والے بھارتی اسکواڈ پر فاسٹ بولر محمد سراج کو ڈراپ کیے جانے پر بحث ہو رہی ہے، وہیں وجے ہزارے ٹرافی میں شاندار پرفارمنس دکھانے والے کرُن نائر کو نظر انداز کیے جانے پر بھی سلیکشن کمیٹی شدید تنقید کی زد میں ہے۔ وجے ہزارے ٹرافی میں صرف ایک بار آؤٹ ہونے والے کرُن نائر نے ڈومیسٹک ایونٹ میں 389.50 کی اوسط سے 779 رنز اسکور کیے اور 9 میں سے 8 اننگز میں ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔ مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کرُن نائر کا کہنا تھا کہ آپ کو اپنے ذہن میں بھارتی ٹیم میں کم بیک کرنے کا امکان رکھنا ہوگا۔ اگر آپ ملک کی ٹیم سے کھیلنا چاہتے...
    بھارت(نیوز ڈیسک)بھارت کی تیلگو انڈسٹری کے 70 سالہ لیجنڈری اداکار وجایا رنگاراجو چل بسے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی شہر حیدرآباد میں ایک ہفتہ قبل وجایا رنگاراجو ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے تھے۔وجایا رنگاراجو کو حیدر آباد سے علاج کیلئے چنئی منتقل کیا گیا لیکن آج وہ اسپتال میں چل بسے۔ شوٹنگ کیلئے نہ آنے پر عملہ گھر پہنچ گیا، معروف بھارتی اداکار کی لاش برآمدانہوں نے پسماندگان میں دو بیٹیوں کو سوگوار چھوڑا۔بھارتی اداکار نے تیلگو، تامل، کنڑا اور ملیالم انڈسٹری کی کئی فلموں میں اہم کردار ادا کیے ہیں اور زیادہ فلموں میں ولن کے کردار میں نظر آئے۔ آج بالائی پختونخوا،کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ،موسمیات
    ویب ڈیسک — بھارت کے وزیرِ اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ مقامی سطح پر دو جنگی جہازوں اور ایک آب دوز کی تیاری دفاعی صلاحیتوں میں خود انحصاری کے لیے اہم ہے۔ بدھ کو ممبئی میں بھارتی نیوی کے بیڑے میں دو جنگی جہازوں اور ایک آبدوز کی شمولیت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم مودی کا کہنا تھا کہ بھارت دنیا کی ایک بڑی سمندری قوت بن رہا ہے۔ یہ جنگی جہاز ایسے وقت میں بھارتی بحری بیڑے میں شامل ہو رہے ہیں جب نئی دہلی سوویت دور کے ہتھیاروں کو اپ گریڈ کرتے ہوئے اپنی فوجی طاقت میں اضافہ کر رہا ہے۔ بعض دفاعی ماہرین بھارت کی فوجی طاقت میں مسلسل...
    کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں بھارت کی جانب سے مڈل آرڈر میں اہم کردار ادا کرنے والے شریاس ایر آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں ٹیم کی بھرپور ذمہ داری اٹھانے کے لیے تیار ہیں۔ بھارت میں کھیلے گئے 50 اوور ورلڈ کپ کے 11 میچز میں 530 رنز اسکور کرنے والے شریاس ایر نے واضح کر دیا کہ وہ چیمپئنز ٹرافی 2025 میں کسی بھی نمبر پر کھیل سکتے ہیں۔ بھارت کے ایک روزہ فارمیٹ میں اہم کردار رکھنے والے شریاس مڈل آرڈر میں مختلف پوزیشن پر کھیل چکے ہیں اور دسمبر 2017 کے بعد سے مسلسل پرفارم کرتے رہے ہیں۔ ای ایس اپی این سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ بیٹنگ آرڈر میں کسی...
    اسلام آباد: بھارت میں منعقد ہونے والے ویمنز کبڈی ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لیے قومی ویمن کبڈی ٹیم کے ٹرائلز کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا۔ پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل محمد سرور رانا کے مطابق پاکستان اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں ہونے والے ٹرائلز میں ملک بھر سے خواتین پلیٸرز نے حصہ لیا جس میں سے 22پلیٸرز کو تربیتی کیمپ کے لیے شارٹ لسٹ کیا جاٸے گا۔ ویمنز کبڈی ورلڈ کپ 7مارچ سے 12مارچ تک بھارتی شہر پٹنا میں کھیلا جاٸے گا۔ ایونٹ میں بھارت، چین، پاکستان، جاپان، جنوبی کوریا، نیپال، ایران، انڈونیشیا، سری لنکا، تھائی لینڈ، پولینڈ، ارجنٹائن اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔
    سنجے بنگر کے بیٹے آریان بنگر نے اپنی زندگی کی سب سے بڑی تبدیلی کی داستان شیئر کی، جس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔ معروف کرکٹ کوچ سنجے بنگر کے 23 سالہ بیٹے آریان بنگر نے حال ہی میں اپنی زندگی کی جذباتی تبدیلی کی کہانی شیئر کی، جہاں وہ آریان سے عنایہ بنگر بننے کے سفر پر روانہ ہوئے۔ انسٹاگرام پر ایک ریل کے ذریعے، عنایہ نے 10 ماہ کے ہارمونی علاج اور اس کے اثرات پر بات کی، جس نے ان کے مداحوں اور کرکٹ کمیونٹی کو حیران کردیا۔   عنایہ بنگر نے بتایا کہ بچپن سے انہیں کرکٹ سے محبت تھی، لیکن وہ ہمیشہ یہ سوال کرتی تھیں کہ وہ لڑکی کیوں پیدا نہیں ہوئیں۔...