2025-12-13@09:39:16 GMT
تلاش کی گنتی: 110729
«ترقی کی جانب»:
(نئی خبر)
خانیوال کے قریب موٹروے ایم 4 پر بس اور ٹریلر کی ٹکر سے بس ہوسٹس جاں بحق، 4 مسافر زخمی ہوگئے۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق حادثہ ڈرائیور کو نیند آنے کی وجہ سے پیش آیا، بس لاہور سے ملتان جا رہی تھی۔ بہاولپور میں حاصل پور چشتیاں روڈ پر ٹریلر کی ٹکر سے 2 بھائی جاں بحق اور باپ زخمی ہوگیا۔ کوہاٹ میں مسافر کوچ اور کار میں تصادم سے 3 افراد جاں بحق،9 زخمی ہوگئے۔ دوسری جانب پنجاب میں دھند کے ڈیرے موجود ہیں، موٹروے ایم 5، ملتان سے ظاہر پیر تک دھند کی وجہ سے بند ہے۔ موٹروے پولیس نے ویک اینڈ پر سفر کرنیوالوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے
فلسطین کے لیے اقوام متحدہ کی نمائندہ خصوصی نے کہا ہے کہ غزہ پر بمباری کے لیے اسرائیل کو اسلحہ مہیا کرنے والے ممالک امریکی، جرمنی، برطانیہ اور اٹلی کو چاہیے کہ اب غزہ کی تعمیر نو پر خرچہ اٹھائیں۔ عرب میڈیا کے مطابق فلسطین کے لیے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی رابطہ کار فرانسسکا البانیز نے کہا ہے کہ ان پر امریکا کی جانب سے پابندیوں کی وجہ سے ان کی پیشہ ورانہ زندگی متاثر ہورہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اب امریکا کا سفر نہیں کرسکتیں اور انہیں اس وجہ سے مجرموں کی طرح سلوک کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ فرانسسکا البانیز نے کہا کہ اسرائیل نے جو فلسطینیوں کے ساتھ طریقہ کار اپنایا...
فرنٹیئر کور نارتھ بلوچستان اور کوئٹہ کسٹمز نے انسدادِ اسمگلنگ کے لیے ایک مشترکہ اور بڑی کارروائی کرتے ہوئے کوئٹہ سے اسمگل شدہ سگریٹس، چھالیہ اور چائے برآمد کرلی۔ انسداد اسمگلنگ کی اس بڑی کارروائی میں 10ٹرک ضبط کر کے کسٹمز وئیر ہاؤس منتقل کردیے گئے ہیں۔ اس کامیاب آپریشن میں ضبط شدہ اشیا کی مالیت تقریباً 70 کروڑ روپے ہے۔ واضح رہے کہ پچھلے3ہفتوں میں انسداد اسمگلنگ کی کارروائیوں میں اربوں روپے مالیت کا سامان ضبط کیا گیا ہے ، جس میں 70سے زائد لگژری گاڑیاں، سگریٹس، چائے، کپڑا، چھالیہ اور منشیات شامل ہیں۔ وفاقی حکومت اورعسکری قیادت کی ہدایت پر اسمگلنگ کے ناسور کیخلاف ملک بھر میں کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اس حوالے سے کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ...
مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی سفاکیت اور ظلم و استبداد کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ بی جے پی کی کٹھ پتلی بھارتی مودی سرکار نے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مسلمانوں کے قتل و غارت اور منظم استحصال کی انتہا کر دی ہے، جہاں قابض بھارتی انٹیلی جنس ایجنسیز نے ایک اور کشمیری نوجوان کو بہیمانہ تشدد کے بعد قتل کر دیا۔ کشمیری میڈیا کے مطابق بھارتی بہیمانہ تشدد کے بعد قتل کیے گئے کشمیری نوجوان کی شناخت خالد شریف بٹ کے نام سے ہوئی ، جس کی مسخ شدہ لاش جموں و کشمیر کے علاقے وجے پور میں ملی، جس کے بعد سوگوار خاندان کی جانب سے نوجوان خالد شریف کے بہیمانہ قتل پر بھرپور احتجاج...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)تحریک انصاف نے آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی سزا کو ادارے کا اندرونی معاملہ قرار دیا ہے۔ دی نیوز سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے موقف اختیار کیا کہ آئی ایس آئی کے سابق سربراہ کا ٹرائل، سزا اور عدالتی فیصلہ فوج کا اندرونی معاملہ ہے اور انہیں اس پر کچھ نہیں کہنا‘اگرکسی سیاسی شخصیت کا نام لیا جائے گا تو وہ خود اس کا جواب دینے کی پوزیشن میں ہوں گے‘انہوں نے کہاکہ جب فیض حمید کو حراست میں لیا گیا تھا، تب بھی ان کی پارٹی کا یہی موقف تھا۔ شیخ وقاص کے مطابق جب یہ ان کا اندرونی معاملہ ہے...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)اقوام متحدہ کی نمائندہ خصوصی ایلس جل ایڈورڈز نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پرحراست کے دوران مبینہ غیر انسانی اور نامناسب حالات پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان سے ناروا سلوک کی خبریں درست ہیں تو حکومت اقدامات کرے، میں پاکستانی حکام سے مطالبہ کرتی ہوں کہ عمران خان کی حراست کے حالات کو بین الاقوامی قوانین اور معیارات کے مطابق یقینی بنایا جائے جمعہ کو جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان کے ساتھ روا رکھے جانے والے ایسے سلوک کی اطلاعات اگر درست ہیں تو یہ صورتحال تشدد یا غیر انسانی و ہتک آمیز سلوک...
ویب ڈیسک :کراچی میں یلو لائن منصوبے کی لاگت 190 فیصد بڑھ گئی ہے۔ سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی نے کراچی یلو لائن منصوبے کیلئے 178 ارب 59 کروڑ روپے کی نظر ثانی شدہ لاگت کی منظوری دے دی۔ 2019 میں اس منصوبے کی لاگت کا تخمینہ 61 ارب 43 کروڑ روپے تھا جو اب 190 فیصد بڑھ کر 178 ارب 59 کروڑ روپے ہوگیا ہے۔ سی ڈی ڈبلیو پی کی جانب سے 10 ارب 55 کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری بھی دی گئی ہے۔ ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کراچی یلو لائن سمیت 256 ارب روپے مالیت کے 4 منصوبے حتمی منظوری کیلئے ایکنک کو بھیجنے کی سفارش کی گئی...
امریکی وزیر دفاع پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ چین کے خلاف پینٹاگون کی جنگی مشقوں میں ہم ہر بار ہار جاتے ہیں اور چین کے ہائپرسونک میزائل چند منٹوں میں امریکی طیارہ بردار جہاز تباہ کرسکتے ہیں، امریکہ کے میزائل ذخائر اسرائیل اور یوکرین کی مدد کے دوران خاصے کم ہوچکے ہیں۔ نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر جیک سلیوان بھی خبردار کرچکے ہیں کہ چین کے ساتھ جنگ کی صورت میں امریکہ کے اہم ہتھیار بہت جلد ختم ہو جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ پینٹاگون کی ایک انتہائی خفیہ رپورٹ کے مطابق اگر امریکہ تائیوان پر جنگ کی صورت میں مداخلت کرے تو چین کے ہاتھوں اس کی شکست کا امکان بہت زیادہ ہوگا۔ پینٹاگون کی جنگی مشقوں میں تائیوان پر چینی...
آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ ’’پاک سرزمینیو‘‘ جاری کردیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے معروف گلوکار اسرار کی آواز میں ’’پاک سرزمینیو‘‘ کے عنوان سے نیا ملی نغمہ ریلیز کر دیا، جو تینوں مسلح افواج کی یکجہتی اور وطن سے بے مثال وفا کی عظیم داستان ہے نغمے میں معرکۂ حق کے دوران پاکستان کی مسلح فوج کی دفاعِ وطن کی شاندار عکاسی کی گئی ہے۔ اس ملی نغمے میں خون کے آخری قطرے تک وطن کے لیے قربانیاں دینے اور آگے بڑھتے رہنے کا عزم بھی شامل ہے۔ اسی طرح نغمے میں بہادری، قربانی اور وطن کے وقار کا دلکش امتزاج شامل ہے۔ نغمے کے ذریعے سرحدوں کے محافظ پاک...
ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کر دی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد اور گرد و نواح میں مطلع ابرآلود رہنے کا امکان ہے، مری، گلیات اور گرد و نواح میں مطلع ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات نے شمالی اضلاع میں موسم شدید سرد رہنے کی پیشگوئی کی ہے، لاہور، سیالکوٹ، نارووال، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، گجرات، جہلم، ساہیوال، ملتان، خانیوال، خانپور اور کوٹ ادو میں دھند رہنے کی توقع ہے۔ شدید دھند کے باعث موٹرویز ہرقسم کی ٹریفک کے لئے بند بہاولپور، رحیم یار خان، راجن پور اور گرد و نواح میں اسموگ رہنے کا امکان ہے، سکھر، روہڑی، شکار پور، کشمور، لاڑکانہ اور موہنجوداڑو...
بھارتی دارالحکومت دہلی اور اس کے گرد و نواح کے علاقوں کے رہائشیوں کو آج کل صبح اسموگ کی دبیز تہہ کا سامنا ہے، کیونکہ شہر کا مجموعی فضائی معیار ’خطرناک حد‘ کے قریب پہنچ گیا۔ سینٹرل پولیوشن کنٹرول بورڈ کے اعداد و شمار کے مطابق صبح 8 بجے مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 390 ریکارڈ کیا گیا، جو کہ ’انتہائی خراب‘ کے زمرے میں آتا ہے، تاہم، قومی دارالحکومت کے کئی علاقوں میں فضائی معیار “شدید” درجے تک پہنچ چکا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: دہلی کے آنند وہار میں 436، براری کراسنگ 415، چاندنی چوک 419، غازی پور 419، جہانگیر پوری 442، آر کے پورم 404 اور روہنی 436 شامل ہیں۔ Smog Engulfs Parts Of Delhi#smog #delhi #DelhiNews #visibility #NewsUpdate...
اپنے ایک بیان میں عرب فلسطین کیلئے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی رابطہ کار فرانسسکا البانیز کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے جو فلسطینیوں کے ساتھ طریقہ کار اپنایا ہے، وہ برطانوی نوآبادیاتی کالونی والا ہے، جس میں فلسطینیوں کو حراست میں لینا اور تشدد کرنا عام سی بات ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کیلئے اقوام متحدہ کی نمائندہ خصوصی نے کہا ہے کہ غزہ پر بمباری کیلئے اسرائیل کو اسلحہ مہیا کرنے والے ممالک امریکہ، جرمنی، برطانیہ اور اٹلی کو چاہیئے کہ اب غزہ کی تعمیر نو پر خرچہ اٹھائیں۔ عرب فلسطین کیلئے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی رابطہ کار فرانسسکا البانیز نے کہا ہے کہ ان پر امریکا کی جانب سے پابندیوں کی وجہ سے...
فاران یامین:لاہورسیالکوٹ موٹروےایم11دھندکی وجہ سے بند، موٹروےایم2لاہورسےہرن مینار تک دھند کی وجہ سے بند کردی گئی۔ ترجمان کے مطابق موٹروےایم2 لاہورسےکوٹ مومن تک دھند کی وجہ سے بند کی گئی ہے، موٹروے ایم 3 اورموٹروےایم5بھی بند ہے۔ موٹرویز کی بندش کامقصدعوام کی جانوں و مال کا تحفظ ہے،دھندمیں لین کی خلاف ورزی خطرناک حادثات کاباعث ہو سکتی ہے۔ ترجمان موٹروےپولیس کا کہنا تھا کہ روڈیوزرزلین ڈسپلن پرسختی سےعمل کریں،شہری دن کےاوقات میں سفرکوترجیح دیں،ڈرائیورحضرات فوگ لائٹس لازمی استعمال کریں۔ مشہور مصنفہ گھر میں انتقال کرگئیں
امریکا نے پاکستان کے F-16 لڑاکا طیاروں کی جدید ٹیکنالوجی اور اپ گریڈ کے لیے تقریباً 686 ملین ڈالر کی منظوری دے دی ہے۔ یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی ہے اور مئی میں کشمیری علاقے میں ایک باغیانہ حملے کے بعد پانچ روزہ جنگ بھی ہوئی تھی۔ یہ بھی پڑھیں:دبئی ایئرشو میں تیجاس طیارے کا حادثہ، ‘بھارتی طیاروں کی برآمدات کا امکان تقریباً ختم ہوگیا’ الجزیرہ میں شائع خبر کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اپ گریڈ پاکستان کی موجودہ F-16 فلیٹ کی ٹیکنالوجی اور ہارڈویئر کی بہتری کے لیے ہے، جس میں جدید نیویگیشن، دوستانہ اور دشمن طیارے کی شناخت (IFF)، اسپئر پارٹس اور مرمت...
1991ء میں صدام رژیم کیخلاف شعبانیہ بغاوت میں حصہ لیا۔ اس بغاوت کے بعد انہیں، ان کے خاندان کے کچھ اراکین کے ساتھ گرفتار کر لیا گیا۔ جس کے باعث وہ 1993ء تک جیل میں رہے۔ اسلام ٹائمز۔ "حمید الشطری" کے نام سے مشہور "حمید رشید فلیح ساهی الزیرجاوی" اس وقت عراقی انٹیلیجس چیف ہیں۔ جن کا نام "محمد شیاع السوڈانی" کی مدت ختم ہونے کے بعد، عراق کی وزارت عظمیٰ کے ممکنہ امیدوار کے طور پر لیا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے ویب سائٹ "الخنادق" نے ایک رپورٹ میں لکھا کہ کچھ ذرائع کے مطابق، شیعہ پارٹیوں کے اتحاد "شیعہ کوآرڈینیشن فریم ورک" نے وزیر اعظم کے انتخاب کے لئے حمید الشطری اور "علی الشکری" کو نامزد کیا۔...
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کی سزا کے معاملے پر تبصرہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے اسے فوج کا اندرونی معاملہ قرار دیا ہے۔ پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ سابق آئی ایس آئی چیف کے ٹرائل، سزا اور دیگر کارروائیوں پر بات کرنا فوجی ادارے کا داخلی معاملہ ہے، جس پر پارٹی کا کوئی مؤقف نہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جب فیض حمید کو حراست میں لیا گیا تو اس وقت بھی پارٹی سے ردِعمل مانگا گیا، مگر یہ واضح کیا گیا کہ فوج کے اپنے احتسابی نظام موجود ہیں۔ شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ اس...
اپنے ایک بیان میں جوزف عون کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے بعض عناصر امریکہ کیجانب سے لبنانی فوج کی مدد کو بہانہ بنا کر اشتعال پھیلا رہے ہیں حالانکہ فوج کی ذمے داری صرف "حزب الله" کو غیر مسلح کرنا نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ عسکری پہلووں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے لبنان کے صدر "جوزف عون" نے کہا کہ جب کوئی فوج جنگ میں داخل ہوتی ہے لیکن پھر بھی تنازعات کا حل نہ نکال سکے تو ایسے میں مذاکرات کی راہ اختیار کرنی چاہئے۔ انہوں نے سوال اُبھارا کہ کیا حالیہ صورت حال میں لبنان کسی نئی جنگ کا متحمل ہو سکتا ہے؟، جب کہ ہمارا سامنا ایسے دشمن سے ہو جس نے ہماری سرزمین پر قبضہ کیا ہو،...
انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی مجموعی کمرشل ویلیو میں سال 2025 کے دوران نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ مختلف عالمی اور علاقائی عوامل، سیکیورٹی خدشات اور مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال کے باعث لیگ کی مالی قدر اور فرنچائز برانڈ ویلیوز دباؤ کا شکار نظر آتی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:جنوبی افریقہ کے اسٹار کھلاڑی نے آئی پی ایل کے بجائے پی ایس ایل کھیلنے کا فیصلہ کرلیا رپورٹس کے مطابق 2025 میں آئی پی ایل کی مجموعی کمرشل ویلیو 20 فیصد کمی کے بعد 9.6 ارب ڈالر رہ گئی، جو 2024 میں 12 ارب ڈالر تھی۔ برانڈ فنانس کے مطابق اس کمی کی بڑی وجوہات خطے میں جیو سیاسی کشیدگی اور آئندہ بڑی نیلامی سے متعلق بے...
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف کے گزشتہ سال مارچ میں منعقد ہونے والے انٹرا پارٹی انتخابات پر سنجیدہ نوعیت کے اعتراضات اٹھائے تھے جن کا جائزہ لینے کے لیے پی ٹی آئی نے ایک کمیٹی قائم کردی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن نے بیرسٹر گوہر کو چیئرمین پی ٹی آئی تسلیم کرنے سے انکار کردیا الیکشن کمیشن پارٹی کے آئینی ڈھانچے، انتخابی عمل اور تقرریوں کی قانونی حیثیت پر سوالات کھڑے کر دیے تھے جس پر پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کے ممکنہ اعتراضات سے بچنے، آئین میں موجود خامیوں کو دور کرنے اور پارٹی آئین کو دیگر جماعتوں کے تقابلی معیار کے مطابق بنانے کے لیے ایک جائزہ کمیٹی قائم کی ہے۔ پارٹی اعلامیے کے...
کراچی: لیاقت آباد جھنڈا چوک کے قریب رہائشی فلیٹ سے نومولود بچے کی لاش ملی۔ چھیپا حکام کے مطابق لیاقت آباد نمبر 2 جھنڈا چوک کباب والی گلی کے قریب فلیٹ کی ڈک سے نومولود بچے کی لاش ملی ہے۔ بچے کی لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق فلیٹ کے اندرونی حصے سے لاش ملی ہے، تاہم واقعے کے حوالے سے مزید پوچھ گچھ کا سلسلہ جاری ہے۔
اسکردو شہر کے قلب میں واقع سکمیدان کی ہر شادی بلتستان اور کشمیر کی ثقافتی ہم آہنگی کی زندہ مثال ہوتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: چُندا ویلی اسکردو، چٹانوں کا طلسم اور جنت نظیر وادی یہاں دلہا کشمیری طرز کے لباس، پگڑی اور روایتی جوتوں سے آراستہ ہوتا ہے۔ مہمانوں کی ضیافت کشمیری چائے، روگانجوش، یخنی، کشمیری کوفتہ، کشمیری کباب اور دیگر روایتی پکوانوں سے کی جاتی ہے اور ان پکوانوں کی خوشبو فضا میں رچی بسی محسوس ہوتی ہے۔ مزید پڑھیے: اسکردو کا بدھا راک: حکومت کی نظروں سے اوجھل نسلوں سے چلی آنے والی یہ روایت آج بھی سکمیدان اسکردو کی پہچان بن چکی ہے جو بلتستان کی مہمان نوازی اور کشمیری رنگینیوں کو ایک ساتھ جوڑتی ہے۔ دیکھیے بھرپور...
فوجی عدالتوں کے حوالے سے قانونی ماہر اور جج ایڈووکیٹ جنرل برانچ سے ریٹائرڈ کرنل انعام الرحیم ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ فوجی عدالت خود کو صرف چارج شیٹ تک محدود رکھتی ہے اور اس سے باہر بالکل بھی نہیں جاتی۔ یہ بھی پڑھیں: آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی ثابت،جنرل فیض حمید کو 14 سال قید بامشقت کی سزا سنا دی گئی، آئی ایس پی آر وی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنرل فیض حمید کے معاملے میں ہوا یہ کہ ہاؤسنگ اسکیم کے مالک کنور معیز کا معاملہ براہ راست سپریم کورٹ سے فوجی اتھارٹیز کو بھجوایا گیا۔ فوجی عدالت نے اسی معاملے کو دیکھا، اسی کے حوالے سے ثبوت اکٹھے کیے اور پھر...
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
لاہور (نوائے وقت رپورٹ+ نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے نیدرلینڈز کے سفیر رابرٹ جان سیگرٹ نے ملاقات کی۔ اس موقع پر تجارت، سرمایہ کاری، زراعت، پانی کے انتظام، موسمیاتی تبدیلی، ٹیکنالوجیکل تعاون اور عوامی روابط کے فروغ پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ وزیراعلیٰ نے نیدرلینڈز کے سفیر رابرٹ جان سیگرٹ کی حالیہ تعیناتی پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ ملاقات میں اعلیٰ تعلیمی اداروں، ٹیکنیکل ٹریننگ، واٹر مینجمنٹ، تعلیم اور تحقیق میں ڈچ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ مریم نواز نے ڈچ کمپنیوں کی پاکستان میں موجودگی کو سرمایہ کاروں کا اعتماد قرار دیا اور حوصلہ افزائی بھی کی۔ ڈچ ماہرین کی واٹر گورننس اور فلڈ مینجمنٹ میں عالمی شہرت کو سراہا۔ براہ راست فضائی رابطے...
لاہور( این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں اپنے دائرہ کار میں رہ کر سیاست کریں، ملکی سالمیت کے خلاف چلنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، میں خود پنجاب کی گلی گلی محلے محلے جائوں گا اور لوگوں کے مسائل حل کرنے کی کوشش کروں گا، پیپلز پارٹی کے کارکن اپنے اپ کو تنہا نہ سمجھیں، اب پنجاب کے عوام سے ملاقاتوں کا سلسلہ رکنے والا نہیں۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان سے ملاقات کی جس میں پنجاب کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا، پارلیمنٹرینز ،ٹکٹ ہولڈرز، سینئر صحافیوں،کاروباری شخصیات، طلبہ یونین اور وکلا ء برادری سمیت پارٹی کارکنوں نے...
اسلام آباد (آئی این پی) صدر مملکت آصف علی زرداری نے گلگت بلتستان میں 24 جنوری کو عام انتخابات کی منظوری دیدی۔ چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان نے آئین کے مطابق 60 دن کے اندر الیکشن کرانے کیلئے سفارشات صدر پاکستان کو بھجوائی تھیں۔ صدر پاکستان نے 24 جنوری 2026ء میں الیکشن منعقد کرانے کی حتمی منظوری دے دی۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ گلگت بلتستان اسمبلی پانچ سالہ آئینی مدت مکمل کرنے کے بعد تحلیل کر دی گئی تھی۔ جسٹس ریٹائرڈ یار محمد خان کو نگران وزیر اعلی مقرر کیا گیا تھا۔ وزیر اعظم نے بطور چیئرمین جی بی کونسل نگران وزیراعلی جسٹس (ر) یار محمد ناصر کی تعیناتی منظوری دی۔ کابینہ ڈویژن نے نگران وزیراعلی...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) عالمی بنک نے پاکستان کیلئے 40 کروڑ جبکہ ایشیائی ترقیاتی بنک نے 54 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔ عالمی بنک کے اعلامیہ کے مطابق رقم صوبہ پنجاب میں شہروں میں صفائی اور پانی کی سہولیات کیلئے خرچ ہوگی۔ منصوبے سے پنجاب کے 16 شہروں میں محفوظ پانی و صفائی کی سہولیات میسر آئیں گی۔ بارشوں کے نکاس، پانی، سیوریج اور ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ سسٹمز اپ گریڈ کئے جائیں گے۔ پروگرام سے 45 لاکھ افراد کو پانی سے صفائی جیسی بہتر سہولیات ملیں گی۔ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سسٹمز میں بھی بہتری ہوگی۔ عالمی بنک کے مطابق منصوبہ صحت اخراجات میں کمی اور پانی سے پیدا بیماریوں میں کمی لائے گا۔ مقامی حکومتوں کی استعداد کار...
لاہور (خصوصی نامہ نگار) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں سے برطانیہ کی وزیرِ مملکت برائے بین الاقوامی ترقی بیرونس چیپ مین نے اسمبلی چیمبر میں ملاقات کی۔ برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ، ہیڈ آف لاہور آفس بین وارننگٹن، ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر سیم والڈک اور سینئر پولیٹیکل ایڈوائزر اویس شاہ، صوبائی وزیر قانون رانا محمد اقبال خاں اور سیکرٹری جنرل چودھری عامر حبیب بھی موجود تھے۔ اس موقع پر سپیکر ملک محمد احمد خاں نے برطانوی پاکستانی کمیونٹی کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ برطانوی پاکستانی کمیونٹی تجارت اور سرمایہ کاری کے ذریعے پاک برطانیہ تعلقات کو مزید مضبوط بنا رہی ہے۔ سپیکر ملک محمد احمد خاں نے برطانوی حکومت کے مسلسل تعاون پر اظہارِ تشکر بھی کیا۔ ملاقات...
لاہور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کی اپیل پر ملک بھر کے علماء و مشائخ، آئمہ و خطباء نے جمعہ کے اجتماعات میں علماء و مشائخ کانفرنس کی حمایت و تائید کی اور عوام الناس کو بتایا کہ پاکستان کی فوج ملک کے دفاع اور سلامتی کیلئے جو کردار ادا کررہی ہے علماء و مشائخ نے اس پر اطمینان کا اظہار کیا اور مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ علماء و مشائخ نے کہا ہے کہ پیغام پاکستان کے مطابق پاکستان کو اسلامی فلاحی اور معتدل ریاست بنائیں گے۔ علماء و مشائخ نظری و عملی فرقہ واریت‘ انتہاپسندی اوردہشتگردی کے خاتمے کیلئے فعال کردار ادا کریں گے۔ پاکستان کو درپیش چیلنجوں کا...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی اجلاس جو وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، میں 4 منصوبوں کی منظوری دی گئی جن کی مجموعی لاگت 10.551 ارب روپے ہے، جبکہ 4 بڑے منصوبوں جن کی لاگت 256 ارب روپے ہے کو مزید غور کے لیے ایکنک کو بھیجنے کی سفارش کی گئی۔ وزیراعظم پاکستان فنڈ فار ایجوکیشن منصوبے جس کی مالیت 14 ارب روپے ہے کو ترمیم شدہ شکل میں ایکنک کو بھیجنے کی سفارش کی گئی۔ نیشنل کالج آف آرٹس لاہور میں گریجویٹ بلاک کی تعمیر جس کی مالیت 1.607 ارب روپے ہے کی منظوری دے دی گئی۔ اے ایف آئی سی راولپنڈی کی توسیع کے 12.948...
لاہور (نیوز رپورٹر) پاکستان نیوی کی آٹھویں میری ٹائم سکیورٹی ورکشاپ کی اختتامی تقریب پاکستان نیوی وار کالج، لاہور میں منعقد ہوئی۔ چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمانِ خصوصی نے پاکستان کی بلیو اکانومی کی صلاحیتوں سے بھرپور استفادہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے سمندروں کی اہمیت کو اجاگر کیا جو اکیسویں صدی میں غیر معمولی اہمیت اختیار کر چکے ہیں۔ مہمانِ خصوصی نے علاقائی میری ٹائم سکیورٹی یقینی بنانے اور ملکی سمندری سرحدوں کے دفاع کے لیے پاکستان نیوی کی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے قوم میں سمندروں کی اہمیت اور قومی سلامتی سے اس کے گہرے تعلق کے بارے میں آگاہی کے فروغ...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے یمن کے سفیر محمد مطہر الاشعبی نے ملاقات کی۔ پاکستان اور یمن نے دوطرفہ تجارت اور اقتصادی تعاون مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ سفیر نے دونوں ممالک کے دیرینہ برادرانہ تعلقات اور تجارتی روابط بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ سفیر نے کہا کہ تقریباً 300 یمنی طلبہ اس وقت پاکستان میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں جو مضبوط عوامی روابط کی واضح مثال ہے۔ یمن کی جانب سے دوطرفہ معاہدوں کو فعال کرنے اور ادارہ جاتی تعاون بڑھانے پر زو دیا گیا۔ جام کمال خان نے کہا کہ خطے کے قریبی ممالک کے ساتھ تجارت بڑھانے کے حکومتی عزم کو اجاگر کیا۔ چھوٹے جہازوں اور فیری...
عمران خان، ان کی اہلیہ کو مسلسل تنہائی میں رکھا جا رہا، بہنوں پر واٹر کین چلانا شرمناک اقدام: سہیل آفریدی
پشاور (بیورو رپورٹ) وزیراعلیٰ خیبر پی کے سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو ناحق قید اور مسلسل تنہائی میں رکھا جا رہا ہے۔ صوبائی کابینہ اجلاس سے خطاب میں سہیل آفریدی نے کہا کہ عمران خان اور ان کی اہلیہ کو قید میں سردیوں کا سامان بھی فراہم نہیں کیا جا رہا، عمران خان کی بہنوں پر واٹر کینن چلانا اور بے عزتی کرنا شرمناک اقدام ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت اس ناروا اور غیر انسانی سلوک کی بھرپور مذمت کرتی ہے، این ایف سی اجلاس میں صوبائی حقوق کے لیے سب کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جو خوش ائند ہے، سب کمیٹی کی سربراہی صوبائی مشیر خزانہ کریں گے،...
اسلام آباد؍ برسلز (اپنے سٹاف رپورٹر سے+ نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول محسن نقوی نے دورہ بیلجیئم کے دوران اپنے بیلجیئم اور عراق کے ہم منصوبوں کیساتھ ملاقاتیں کیں جن میں باہمی دلچسپی کے امور اور غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام کے لیے تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور تعاون پر اتفاق کیا گیا۔ بیجلیئم کے وزیر داخلہ کے درمیان انسداد دہشت گردی، انسداد منشیات اور پیرا ملٹری فورسز کی مشترکہ ٹریننگ سے متعلق تعاون بڑھانے پر بھی بات چیت ہوئی۔وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اقوام عالم کو غیر قانونی امیگریشن روکنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی اور مربوط اقدامات پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے، پاکستان نے غیر...
حکومت نے 23شرائط مان لیں، توانائی، مالیاتی، سماجی شعبے، اسٹرکچرل، مانیٹری اور کرنسی وغیرہ شامل ہیں، سرکاری ملکیتی اداروں کے قانون میں تبدیلی کیلئے اگست 2026 کی ڈیڈ لائن مقرر کر دی ریونیو شارٹ فال پورا کرنے کیلئے کھاد اور زرعی ادویات پر 5 فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی لگائی جائیگی، ہائی ویلیو سرجری آئٹمز پر سیلز ٹیکس شرح عائد، ترقیاتی اسکیموں میں کمی لائی جائے گی، حکومت کا اتفاق نئے قرض روگرام کیلئے پاکستان نے آئی ایم ایف کی 23شرائط مان لیں، جن میں توانائی، مالیاتی، سماجی شعبے، سٹرکچرل، مانیٹری اور کرنسی وغیرہ شامل ہیں۔ آئی ایم ایف کی درجنوں نئی شرائط میں کھاد، زرعی ادویات، شوگر اور سرجری آئٹمز پر ٹیکس لگانے کا بھی عندیہ دیا گیا ہے، جس...
اسلامی امارت کی قیادت کسی کو دوسرے ممالک میں عسکری سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی اجازت نہیں دے گی، امیر خان متقی جو بھی افغان اس ہدایت کی خلاف ورزی کریگا، اس کیخلاف اسلامی امارت کارروائی کر سکتی ہے،کابل میں تقریب سے خطاب افغانستان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی نے کہا ہے کہ افغان سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہئے اور جو کوئی بھی خلاف ورزی کرے گا، اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔کابل میں ایک تقریب سے خطاب میں وزیر خارجہ امیر خان متقی نے علما کی جانب سے ایک روز قبل متفقہ طور پر منظور کی گئی ایک پانچ نکاتی قرارداد کی توثیق کی۔کابل یونیورسٹی میں افغانستان کے 34 صوبوں سے جمع...
تمام سیاسی جماعتیں اپنے دائرہ کار میں رہ کر سیاست کریں، خود پنجاب کی گلی گلی محلے محلے جائوں گا، چیئرمین پیپلز پارٹی کارکن اپنے آپ کو تنہا نہ سمجھیں، گورنر سلیم حیدر کی ملاقات ،سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ،دیگر کی بھی ملاقاتیں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیٔرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں اپنے دائرہ کار میں رہ کر سیاست کریں، ملکی سالمیت کے خلاف چلنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، میں خود پنجاب کی گلی گلی محلے محلے جائوں گا اور لوگوں کے مسائل حل کرنے کی کوشش کروں گا، پیپلز پارٹی کے کارکن اپنے اپ کو تنہا نہ سمجھیں، اب پنجاب کے عوام سے ملاقاتوں کا...
سرکاری اداروں کی اصلاحات کیلئے 400 ملین ڈالر کا نتائج کی بنیاد والا قرضہ شامل سندھ کے ساحلی اضلاع میں قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے کردار ادا کریگا،اے ڈی بی ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان میں سرکاری اداروں کی اصلاحات اور صوبہ سندھ کے ساحلی اضلاع میں قدرتی آفات سے نمٹنے کی صلاحیت بڑھانے کے لیے مجموعی طور پر 540 ملین ڈالر کے دو منصوبوں کی منظوری دے دی ہے۔ان میں 400 ملین ڈالر کا نتائج کی بنیاد پر دیا جانے والا قرض ایس او ای ٹرانسفارمیشن پروگرام کے لیے ہے، جبکہ 140 ملین ڈالر کا رعایتی قرض سندھ کوسٹل ریزیلینس سیکٹر پروجیکٹ کے لیے مختص کیا گیا ہے۔اس حوالے سے اے ڈی بی کی جانب سے...
منظوری کے بعد ایک لیٹر پیٹرول 263.9 ،ڈیزل 267.80 روپے کا ہو جائیگا، ذرائع مٹی کا تیل، لائٹ ڈیزلسستا کرنے کی تجویز، نئی قیمتوں پر 16 دسمبر سے عملدرآمد ہوگا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل، پیٹرول کی قیمت میں معمولی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں بڑی کمی کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایک لیٹر پیٹرول 36 پیسے سستا کرنے کی تجویز ہے، منظوری کے بعد ایک لیٹر پیٹرول 263۔45 روپے سے کم ہو کر 263۔09 روپے کا ہوجائے گا۔ ذرائع کے مطابق ایک لیٹر ڈیزل 11 روپے 85 پیسے سستا کرنے کی تجویز ہے، منظوری کے بعد ایک لیٹر ڈیزل 279۔65 روپے سے کم ہو کر 267۔80 روپے کا ہو جائے گا۔ ایک لیٹر مٹی...
بچی بالکل ٹھیک تھی، خیمے میںپانی اور ٹھنڈی ہوا نے بچی کو موت کی نیند سلا دیا، والدہ شہری تباہ شدہ گھروں سے لوہے کی سلاخیں نکال کر خیموں کو سہارا دینے یا بیچنے پر مجبور غزہ پٹی میں شدید بارش نے سینکڑوں عارضی خیموں کو پانی میں ڈبو دیا جن میں دو سالہ مسلسل جنگ سے بے گھر ہونے والے خاندان رہائش پذیر تھے۔ مقامی صحت حکام کے مطابق بارش اور سرد موسم کے باعث خان یونس میں ایک آٹھ ماہ کی بچی، رہاف ابو جزر، جاں بحق ہوگئی۔طبی عملے نے بتایا کہ بچی کی موت اس وقت ہوئی جب رات کے دوران بارش کا پانی اس کے خیمے میں بھر گیا۔ والدہ ہیجر ابو جزر نے روتے ہوئے...
ڈائریکٹر جعفر امام صدیقی کی غیر فعالی، غیر قانونی تعمیرات سے حادثات کا خدشہ پلاٹ نمبر 1051علی بستی ، 101/4 سو کوارٹر پر خلاف ضابطہ تعمیرات شروع ضلع وسطی کے رہائشی علاقے گلبہار کی تنگ گلیوں میں حکومتی ضوابط کو نظرانداز کرتے ہوئے بغیر کسی نقشہ یا منظوری کے مکانات اور دکانوں کی غیر قانونی تعمیرات تیزی سے پھیل رہی ہیں۔ مقامی رہائشیوں کا کہنا ہے کہ یہ تعمیرات نہ صرف شہری قوانین کی خلاف ورزی ہیں بلکہ ان سے علاقے کی بنیادی ڈھانچے پر دباؤ بڑھ رہا ہے اور روزمرہ زندگی میں رکاوٹیں پیدا ہو رہی ہیں۔جرأت سروے ٹیم سے بات کرتے ہوئے مقامی افراد کے مطابق،گلیوں کی چوڑائی کم ہونے کے باوجود راتوں رات کمرشل پلازے اور رہائشی...
کراچی: آئی آئی چندریگر روڈ پر محکمہ متروکہ وقف املاک نے کاٹن ایکسچنج کی عمارت کو سیل کردیا ہے۔ ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر محکمہ وقف اسرار حسین شاہ کی جانب سے عمارت پر بینرز آویزاں کردیا گیا ہے۔ اس بینر میں کہا گیا ہے کہ کاٹن ایکسچینج بلڈنگ محکمہ متروکہ وقف کی ملکیت ہے۔یہ کارروائی عدالت کے حکم پر کی گئی ہے۔
کراچی: ضلع ساؤتھ پولیس کی جانب سے اسلحہ کی نمائش، بغیر نمبر پلیٹ اور کالے شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس کے مطابق ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ساؤتھ مہزور علی کی خصوصی ہدایات پر پولیس کی جانب سے کریک ڈاؤن کے دوران پورے ضلع میں جگہ جگہ ناکے لگا کر گاڑیوں کی سخت چیکنگ کی جا رہی ہے۔ ڈی ایس پی ڈیفنس ندا جنید کی زیرِ نگرانی تھانہ ڈیفنس کی حدود میں ناکہ بندی کی گئی جہاں بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں، کالے شیشوں اور اسلحہ کی کھلی نمائش کے خلاف کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔ کارروائی کے دوران 20 سے زائد گاڑیوں سے ٹنٹڈ شیشے اتارے گئے جبکہ...
ٹنڈو جام : گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول میں بچوں میں گرم جیکٹس کی تقسیم کے بعد پرنسپل اخترآرائیں کے ساتھ گروپ فوٹو
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت )ٹنڈوجام کے گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول حاجی محم اسماعیل لاکھوں میں سردی سے بچاو کے لیے بچوں میں گرم جیکٹس تقسیم تفصیلات کے مطابق ٹنڈوجام کے گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول حاجی محمد اسماعیل لاکھو میں سردیوں کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے طلبہ کی سہولت اور فلاح کے لیے گرم جیکٹس تقسیم کرنے کی تقریب منعقد کی گئی اس تقریب میں ہیڈماسٹر محمد اختر آرائیںاساتذہ جان محمد لاکو، امجد علی تھیہم اور نظیر اوڈو نے شریک ہو کر تمام بچوں میں جیکٹس تقسیم کیںتقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہیڈماسٹر محمد اختر آرائیں نے بتایا کہ اسکول انتظامیہ ہمیشہ کوشش کرتی رہی ہے کہ بچوں کو معیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ ان کی بنیادی ضروریات کا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
حیدرآباد: سردی بڑھتے ہی گرم کپڑوں کی مانگ میں بھی اضافہ ہوگیا، زیرنظر تصویرمیں شہری گرم کپڑے خرید رہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سکھر (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی صوبہ سندھ کے رہنما مولانا حزب اللہ جکھرو کی سربراھی میں جماعت اسلامی کے وفد نے ضیاء الدین ھاسپیٹل سکھر پہنچ کر پولیس مقابلہ میں زخمی ھونیوالے وھاں زیر علاج ڈی ایس پی ظھور احمد سومرو کی عیادت کی اور طبیعت دریافت کی ، انہوں نے امیر صوبہ سندھ کاشف سعید شیخ کی طرف سے ڈی ایس پی ظہور احمد سومرو کو گلدستہ بھی پیش کیا ، نائب امرائے ضلع سکھر ایڈووکیٹ سلطان احمد لاشاری،حافظ عبدالحلیم تنیو،طارق راجپر بھی ھمراہ تھے۔ اسٹاف رپورٹر
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> حیدرآباد(سٹاف رپورٹر)جماعت اصلاح المسلمین ضلع حیدرآبادکا اختتامی اجلاس ضلعی صدر خلیفہ پروفیسر غلام قادر لاکھو کی زیر صدارت ضلعی معاون صدر محمد حنیف کھتری کی رہائش گاہ لطیف آباد نمبر 5میں منعقد کیا گیا۔ اجلاس کا ایجنڈا ضلعی جنرل سیکریٹری پروفیسر فیضان احمد طاہری نے پیش کیاجس میں سالانہ عرس مبارک سوہنا سائیں کنڈیارو میں پانی کے کیمپ اورسالانہ سیلیکشن پروگرام حیدرآبادکی ضلعی باڈی 2026کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا گیا،جس میں تمام ضلعی عہدیداران و معاونین نے ایجنڈے پر تفصیلی گفتگو کی اور بہترین انداز میں مشاورت سے فیصلے کیے ۔ ضلعی جنرل سیکریٹری نے برانچز کے صدر اور جنرل سیکریٹریز سے گزارش کی کہ اپنی اپنی برانچ کے جنرل سیکریٹری ،فنانس سیکریٹری،اور پریس سیکریٹری تمام...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی دارالحکومت میں بلدیات کا متبادل نظام لانے کی تیاریاں، اسلام آباد میں وفاقی کونسل کی تشکیل زیر غور ہے۔ وفاقی کونسل 15 سے 20 ارکان پر مشتمل ہو گی، کونسل کی الگ اسمبلی اور ارکان کا انتخاب الیکشن سے ہو گا، کونسل میئر کا انتخاب کرے گی۔ ذرائع کے مطابق چیف کمشنر وفاقی کونسل میں چیف سیکرٹری کے فرائض انجام دیں گے، وفاقی کونسل بلدیاتی نظام کی جگہ لے گی۔ احسن اقبال کی صدارت میں کمیٹی نے مجوزہ نظام پر کام شروع کر دیا، کمیٹی سفارشات وزیراعظم کو پیش کرے گی۔ ذرائع کے مطابق ایکٹ آف پارلیمنٹ کے تحت وفاقی کونسل کا قیام عمل میں لایا جائے گا، وفاقی کونسل اسلام آباد کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> ئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت نے چینی پروفیشنلز کو بزنس ویزے تیزی سے جاری کرنے کے لیے سرکاری رکاوٹیں ختم کر دیں۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حکام کے مطابق یہ قدم دونوں ایشیائی طاقتوں کے تعلقات بہتر کرنے اور تکنیکی ماہرین کی کمی کے باعث ہونے والے اربوں ڈالر کے نقصان کو روکنے کی کوشش کا حصہ ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی نے امریکی محصولات کے دباو¿ کے باوجود چین کے ساتھ تعلقات کو احتیاط سے بحال کرنا شروع کیا ہے۔ حکام کے مطابق نئی دہلی نے ویزوں کی منظوری کے عمل سے ایک پورا بیوروکریٹک مرحلہ نکال دیا ہے اور اب ویزے ایک ماہ سے بھی کم وقت میں جاری...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی حلقہ خواتین ضلع جنوبی کے تحت اجتماع ناظمات کا انعقاد کیا گیا ۔ اجتماع عام کے مرکزی کیمپ اور ضلع جنوبی کے کیمپ پر ذمے داریاں سنبھالنے والی کارکنان کی حوصلہ افزائی کے لیے انہیں انعامات دیے گئے۔ ناظمہ ضلع جنوبی شبنم امیر نے تمام افراد کار کی کوششوں کو سراہا۔ شبنم امیر کو بحیثیت ناظمہ ضلع جنوبی خصوصی تحفہ بھی دیا گیا۔ نمائندہ جسارت
برطانیہ نے بدلتی ہوئی عالمی صورتحال اور بڑھتے ہوئے خطرات کے پیشِ نظر بڑے پیمانے پر جنگی تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔ مسلح افواج کے وزیر کرنل ایسکاٹ کارنز نے خبردار کیا ہے کہ جنگ کے سائے یورپ کے دروازے پر دستک دے رہے ہیں، برطانیہ کو ہر صورت تیار رہنا ہوگا۔ ایک انٹرویو میں کرنل کارنز نے انکشاف کیا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران برطانیہ کے خلاف دشمن ممالک کی انٹیلیجنس سرگرمیوں میں 50 فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے جو صورتحال کی سنگینی کو ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیٹو ممالک کو اپنی سلامتی یقینی بنانے کے لیے دفاعی اخراجات بڑھانے ہوں گے کیونکہ موجودہ خطرات پہلے سے کہیں زیادہ پیچیدہ اور سنگین ہو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">صوفیہ (انٹرنیشنل ڈیسک) بلغاریہ کے وزیر اعظم روزن ڑیلیاڑکوف نے پارلیمان میں عدم اعتماد کی کارروائی سے چند منٹ قبل عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیر اعظم نے معاشی پالیسیوں اور کرپشن کے خلاف عوامی احتجاج کے بعد ٹیلی وژن پر خطاب میں استعفا پیش کیا۔ خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ ہماری اتحادی حکومت کا اجلاس ہوا جس میں ہم نے موجودہ صورتحال، اپنے سامنے موجود چیلنجز اور وہ فیصلے جنہیں ہمیں ذمے داری کے ساتھ کرنا ہے ان پر گفتگو کی۔ انہوں نے بتایا کہ ہماری خواہش ہے کہ ہم اْس معیار پر پورا اتریں جس کی عوام ہم سے توقع رکھتے ہیں، طاقت عوام کی آواز سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا اور وینزویلا کے درمیان کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے اور صدر ٹرمپ نے عندیہ دیا ہے کہ وینزویلا کے خلاف منشیات اسمگلنگ کے الزام کی بنیاد پر زمینی کارروائی کی نوبت آسکتی ہے۔ وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا وینزویلا کے راستے ہونے والی منشیات اسمگلنگ روکنے کے لیے سخت اقدامات کر رہا ہے۔وینزویلا کی صورت حال اب زمینی کارروائی کے قریب پہنچ چکی ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکا نے حالیہ دنوں میں وینزویلا کے ساحل کے قریب تیل بردار جہاز قبضے میں لینے کا بھی دعویٰ کیا جس پر کئی برسوں سے پابندیاں عائد تھیں۔امریکی اٹارنی جنرل کے مطابق یہ جہاز دہشت گرد نیٹ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ یوکرین جیسے مسلح تنازعات دنیا کو تیسری عالمی جنگ کی جانب دھکیل سکتے ہیں۔ وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ اگر یوکرین اور روس کے درمیان جنگ بندی کے امکانات روشن ہوئے تو یوکرین اپنا نمائندہ مذاکرات کے لیے بھیج سکتا ہے۔ ٹرمپ نے امریکی امن معاہدے کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ یوکرین کے عوام اور صدر زیلنسکی اس معاہدے کے تصور کو پسند کرتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ مجوزہ امن معاہدے میں 4سے 5اہم حصے شامل ہیں، جو زمین کی تقسیم کے باعث پیچیدہ بھی ہیں۔دوسری جانب یوکرینی صدر نے انکشاف کیا کہ امریکا نے ڈونباس میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوپن ہیگن (انٹرنیشنل ڈیسک) آسٹریلیا کی جانب سے 16 سال سے کم عمر نوجوانوں پر سوشل میڈیا پابندی کے فیصلے کے بعد اب ڈنمارک بھی اسی طرز کی پابندی لگانے کی تیاری کر رہا ہے۔ ڈنمارک کی حکومت نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ وہ 15 سال سے کم عمر انٹرنیٹ صارفین کے لیے سوشل میڈیا تک رسائی پر پابندی عائد کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے، جو یورپی یونین میں نوعمروں کے سوشل میڈیا استعمال کو محدود کرنے کی ایک اہم پیش رفت ہوگی۔ یہ قانون فی الحال ایک تجویز کی صورت میں ہے جسے حکومتی اور حزبِ اختلاف کی جماعتوں کی حمایت حاصل ہو چکی ہے، منظوری کی صورت میں یہ قانون 2026 ء...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">موغادیشو(انٹرنیشنل ڈیسک) صومالی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ ان کا ملک امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے توہین آمیز مبنی رویے کے ہوتے ہوئے کوئی مطالبہ منظور نہیں کر سکتا۔صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر مشرقی افریقا کے ملک صومالیہ کے لوگوں کے لیے توہین آمیز الفاظ کا استعمال کیا ہے۔ ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے صومالی وزیر دفاع نے کہا کہ ہم اپنی معاشی صورتحال کو بہتر کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔ اس ریلی کا انعقاد پینسلینیا میں کیا گیا تھا۔دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ تیسری دنیا سے آنے والے امیگرنٹس کی مذمت کرتے ہیں اور ان کے خلاف گاہے گاہے بیانات دیتے رہتے ہیں۔ گزشتہ ہفتے ٹرمپ نے ایک بار پھر گفتگو کرتے ہوئے صومالی لوگوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251213-06-10 بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک )چین کے دیوہیکل فضائی ڈرون کیریئر جیو تیان نے اپنی پہلی آزمائشی پرواز کامیابی سے مکمل کرلی۔ خبررساں اداروں کے مطابق یہ بڑا ڈرون شمال مغربی صوبے شانشی میں پہلی بار فضا میں بلند ہوا، تاہم پرواز کی درست تاریخ ظاہر نہیں کی گئی۔جدید ڈرون کیریئر ریاستی ایروسپیس ادارے کے ماتحت فرسٹ ائیرکرافٹ انسٹیٹیوٹ نے تیار کیا ہے۔ جیو تیان کو خودکار، مربوط اور جدید ٹیکنالوجی کی بنیاد پر ڈیزائن کیا گیا ہے، جس میں زیادہ وزن اٹھانے کی صلاحیت، طویل پرواز، وسیع رینج اور مختصر فاصلے میں ٹیک آف اور لینڈنگ جیسے فیچرز شامل ہیں۔جیو تیان کو 2024 ء میں چین کے زوہائی ائر شو میں پہلی بار نمائش کے لیے پیش کیا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251213-06-8 ابوظبی (انٹرنیشنل ڈیسک) متحدہ عرب امارات کی وزارتِ افرادی قوت نے اعلان کیا ہے کہ ایک اور چھٹی کو سال بھر دی جانے والی قومی تعطیلات میں شامل کردیا گیا ہے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وزارتِ انسانی وسائل کے بیان میں کہا گیا ہے کہ سال نو پر چھٹی کو قومی تعطیلات میں شمار کرلیا گیا ہے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جس کے بعد متحدہ عرب امارات میں اب نجی شعبوں میں بھی نئے سال 2026 بروز جمعرات کی چھٹی ہوگی۔سال نو پر نجی شعبے کو بھی تعطیل دینے کا مقصد سیاحت اور ہوٹلنگ کے شعبے کو فروغ دینا ہے۔ ملازمین ایک دن اپنے اہل خانہ کے ہمراہ لطف و...
ایران کے قونصل جنرل اکبر عیسیٰ زادے، پیٹرن ان چیف ایس ایم تنویر، صدر محمد اکرام راجپوت ، قازوین چیمبر کے صدر مہدی عبدیان کاٹی میں تین روزہ ایرانی سنگل کنٹری نمائش کا افتتاح کر رہے ہیں، زبیر چھایا، زبیر طفیل، حنیف گوہر، راشد صدیقی، اعجاز ذکی، طارق ملک و دی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (کامرس رپورٹر)کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی)کے صدر محمد ریحان حنیف نے ملک بھر میں جاری گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ کارگو کی مکمل بندش پاکستان کو سنگین تجارتی وصنعتی بحران کی طرف دھکیل رہی ہے۔ہڑتال کی وجہ سے درآمدی و برآمدی مال بندرگاہوں، ہائی ویز اور صنعتی علاقوں میں پھنس کررہ گیا ہے جس کے کاروبار، صنعتوں اور قومی آمدنی پر انتہائی سنگین، طویل المدتی اور تباہ کن اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ایک بیان میں صدر کے سی سی آئی نے کہا کہ ٹرانسپورٹ کی بندش نے فیکٹریوں تک خام مال کی ترسیل اور مقامی و بین الاقوامی مارکیٹوں تک تیار مال...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (کامرس رپورٹر)پاکستان بزنس مین اینڈ انٹیلیکچوئلزفورم اورآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر، نیشنل بزنس گروپ پاکستان اورایف پی سی سی آئی پالیسی ایڈوائزری بورڈ کے چیئرمین، سابق صوبائی وزیرمیاں زاہد حسین نے آئی ایم ایف کے 11 دسمبر 2025 کے بورڈ اجلاس میں پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالرکی قسط کی منظوری کا خیرمقدم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایکسٹینڈڈ فنڈ فسیلٹی (EFF) اورریسیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فسیلٹی (RSF) کے تحت جاری کی جانے والی یہ قسط ملکی معیشت کے استحکام کے لیے نہایت اہم ہے۔میاں زاہد حسین نے کہا کہ یہ پیش رفت اس بات کا ثبوت ہے کہ حکومت نے گزشتہ مالی سال کے دوران سخت مالی نظم وضبط اختیارکیا۔ انہوں نے کہا کہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سکھر (نمائندہ جسارت)بلدیہ اعلیٰ سکھر کا 11واں عام اجلاس میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک اور حالیہ دنوں میں انتقال کرنے والے مرحومین کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا سے کیا گیا۔ اجلاس میں میئر اور ڈپٹی میئر نے نو تعینات میونسپل کمشنر پیر واحد بخش کو خوش آمدید کہتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا، جبکہ ڈپٹی میئر ڈاکٹر ارشد مغل، یوسی چیئرمینز، خواتین ارکان اور مخصوص نشستوں پر منتخب نمائندگان نے بھرپور شرکت کی۔ میئر سکھر نے جاری و نئے ترقیاتی منصوبوں، ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے تعاون سے شروع ہونے والے آئندہ پروجیکٹس، اور نئے قائم شدہ سکھر واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کی تیاریوں پر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251213-05-8 محراب پور(جسارت نیوز)محراب پور سیپکو کرپشن کی تحقیقات کے لیے ایف آئی اے حرکت میں آگیا، راشی لائن سپرنٹنڈنٹ فہیم موجائی کو بچانے کیلئے سیپکو افسران متحرک ،عارضی طور پر بدلی سیپکو محراب پور کے لائن سپرنٹنڈ نٹ فہیم موجائی کیخلاف صحافی کاشف کمبوہ اور عوامی شکایات پر وفاقی تحقیقات ادارہ شہید بینظیر آباد (نواب شاہ) آفس نے لیٹر نمبر ایف آئی اے، ایس بی اے،وی آر ایف، 212 سال 2025 نمبر 11998-99 کے تحت تحقیقات شروع کر دی ہے، جبکہ وزرات توانائی، نیپرا، واپڈا، ایف آئی اے تحقیقات شروع ہونے پر سی ای او سیپکو سکھر اعجاز چنا، منیجر سیپکو دادو، ڈپٹی منیجر سیپکو نوشہرو فیروز اور اسسٹنٹ منیجرمحراب پور نواز شریف نے راشی لائن سپرنٹنڈنٹ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251213-05-6 کوئٹہ(نمائندہ جسارت)کوئٹہ کسٹمز نے کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کا اسمگن شدہ سامان برآمد کر کے قبضے میں لے لیا۔ کسٹم حکام کے مطابق گزشتہ رات گئے کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں کسٹم بلوچستان نے ایف سی کی مدد سے کارروائی کی جس کے دوران بڑی مقدار میں اسمگل شدہ سامان برآمد کر لیا گیا۔کسٹم حکام کے مطابق برآمد شدہ سامان کو 10 ٹرکوں کے ذریعے کسٹم ویئر ہاوس منتقل کیا گیا۔ بر آمد سامان کی مالیت 70 کروڑ روپے بتائی گئی ہے ۔حکام کے مطابق پچھلے تین ہفتوں کے دوران کوئٹہ کسٹمز اور ایف سی نارتھ بلوچستان نے اسمگلنگ کیخلاف بھرپور کارروائیوں میں اربوں روپے مالیت کا سامان ضبط کیا ہے۔ ان میں 70 سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251213-05-5 محراب پور(جسارت نیوز)حادثے میں نوجوان جاں بحق، موٹر سائیکل کی زد میں آکر بچہ زخمی، قومی شاہراہ پردھند کے باعث کئی گاڑیوں میں تصادم، حادثہ سدھوجاپولیس تھانہ کی حدود میں قومی شاہراہ پر سدھوجا بائی پاس کے مقام پر ہوا، جہاں ٹرالر کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار نوجوان واصف مشتاق بوھیو کچل کر جاں بحق ہوگیا، پولیس کے مطابق نوجوان ڈاکٹر عارف مشتاق بوھیو اور ایڈووکیٹ مشتاق بوھیو کا بھائی اور گاؤں اٹل بوھیو کا رہائشی تھا گھر جاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوگیا، نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاکے حوالے کر دی ہے، قمر الدین چانڈیو پولیس تھانہ کی حدود قمر الدین چانڈیو شہر میں تیز رفتار موٹر سائیکل سوار نوجوان راہگیر بچے کو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251213-05-4 خیرپور (جسارت نیوز ) شدید دھند کے باعث باراتیوں کی بس الٹ گئی ٹنڈومستی اور گمبٹ میں مختلف واقعات میں دو خواتین فوت 20 سے زائد زخمی زخمیوں کو گمبٹ اور خیرپورکے اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹنڈومستی کے قریب قومی شاہراہ پر کار اور موٹرسائیکل کے درمیان تصادم میں دو خواتین نصیبان اور دہانی خاتون موقع پر ہی جاںبحق ہوگئی جبکہ دو افراد طفیل اور مثیم شدید زخمی ہوگئے جبکہ گمبٹ قومی شاہراہ پر شدید دھند کے باعث باراتیوں کی بس تیزرفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں اسلم ، شہزاد ، سہیل ، وسیم ، نائلہ اکبر، فرزانہ ، جمیلہ ، سلمہ سمیت 20 افراد زخمی ہوگئے زخمیوں کو موٹروے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251213-05-2 گولارچی (نمائندہ جسارت) تھانہ کڑیو گھنور پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں تیز کرتے ہوئے دو بڑی کامیابیاں حاصل کرلیں۔ ایس ایچ او تھانہ کڑیو گھنور انسپکٹر فیصل زمان جٹ کی قیادت میں چھاپہ مار ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی کے مقدمے میں طویل عرصے سے مطلوب روپوش ملزم رام چند کولھی کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم متعدد کیسز میں نامزد اور کافی عرصہ سے قانون کی گرفت سے بچتا پھر رہا تھا۔علاوہ ازیں، ایس ایچ او فیصل زمان جٹ نے گشت کے دوران اہم کارروائی کرتے ہوئے شہری ڈاکٹر محمد اسماعیل کی چوری شدہ موٹر سائیکل CD-70 بھی برآمد کرلی۔ چوری شدہ موٹر سائیکل چند روز قبل نامعلوم ملزمان لے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251213-05-1 ایبٹ آباد(جسارت نیوز )ممبر صوبائی اسمبلی مشتاق احمد غنی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے ویژن کے مطابق عوام کو بنیادی سرکاری خدمات ایک ہی چھت تلے فراہم کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے یہ بات عوامی سہولت مرکز (CFC) ایبٹ آباد میں جمعہ کے روز منعقدہ آگاہی مہم کی تقریب سے بطور مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی، جس میں ایم پی اے و ڈیڈک چیئرمین ایبٹ آباد افتخار خان جدون، ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کیپٹن ریٹائرڈ سرمد سلیم اکرم، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل گوہر علی، پروجیکٹ ڈائریکٹر وقاص الٰہی اور متعدد سرکاری محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر پروجیکٹ ڈائریکٹر وقاص...
فائل فوٹو خانیوال کے قریب موٹروے ایم 4 پر بس اور ٹریلر کی ٹکر سے بس ہوسٹس جاں بحق، 4 مسافر زخمی ہوگئے۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق حادثہ ڈرائیور کو نیند آنے کی وجہ سے پیش آیا، بس لاہور سے ملتان جا رہی تھی۔بہاولپور میں حاصل پور چشتیاں روڈ پر ٹریلر کی ٹکر سے 2 بھائی جاں بحق اور باپ زخمی ہوگیا۔کوہاٹ میں مسافر کوچ اور کار میں تصادم سے 3 افراد جاں بحق،9 زخمی ہوگئے۔دوسری جانب پنجاب میں دھند کے ڈیرے موجود ہیں، موٹروے ایم 5، ملتان سے ظاہر پیر تک دھند کی وجہ سے بند ہے۔موٹروے پولیس نے ویک اینڈ پر سفر کرنیوالوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
صدر کے علاقے میں جگہ جگہ غیر قانونی پارکنگ ‘تجاوزات کی بھرمار اورٹریفک پولیس کی غفلت کی وجہ سے صدر میں بدترین ٹریفک جام ہے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر برائے تخفیفِ غربت اور سماجی تحفظ سید عمران احمد شاہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے وژن کے مطابق ڈیجیٹل والٹ بنانے جارہے ہیں جس کے ذریعے مستحقین میں پیسے کی تقسیم کا نظام مزید شفاف ہوگا۔ ڈی جی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے دفتر کراچی کا دورہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مستحقین صرف بی آئی ایس پی کے دفاتر سے سمز لیں، ان سمز کا کوئی معاوضہ نہیں ہے۔ یہ آپ کو بلامعاوضہ دی جائیں گی۔ مارچ میں ان سمز پر قسط کے پیسے آنا شروع ہوجائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سندھ کی کارکردگی اطمینان بخش ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی خواہش...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی وومن ونگ ضلع شمالی کی ناظمہ سحر سلطانہ و دیگر ذمے داران نے واٹر ٹینکر کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والے 17 سالہ نوجوان عابد رئیس کے اہل خانہ سے ملاقات اور فاتحہ خوانی کی، لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھاکہ جماعت اسلامی اس سانحے پر سوگوار خاندان کے غم میں مکمل طور پر شریک ہے، نوجوان عابد رئیس کا جانا ایک بڑا صدمہ ہے، اللہ ربّ العالمین اہل خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ ناظمہ سحر کے بقول شہر میں بڑھتے ہوئے حادثات سندھ حکومت کی سنگین غفلت، بے حسی اور انتظامی نااہلی کا کھلا ثبوت ہیں۔ شہری علاقوں میںبے لگام ہیوی ٹریفک کا داخلہ شہریوں کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر)چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے ٹاؤن کی حدود میں بغیر ڈھکن کے مین ہولز پر فوری طور پر ڈھکن لگانے کی خصوصی مہم کا آغاز کردیا ہے۔ چیئرمین اپنی ٹیم اور افسران اور عملے کے ساتھ روزانہ مختلف علاقوں کا دورہ کر رہے ہیں اور وہاں پر موجود کھلے مین ہولز کی نشاندہی کے بعد فوری طور پر ڈھکن لگوانے کے احکامات جاری کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ انسانی جان سے بڑھ کر کوئی چیز قیمتی نہیں خصوصاً جب بات معصوم بچوں کی زندگیوں کی ہو۔چیئرمین محمد یوسف نے اس اقدام کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ گلشنِ اقبال ٹاؤن میں تین سالہ بچے کے المناک طور پر کھلے مین ہول...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی کے کارکن محمد عامر نے بھارتی فلم دھْرندھر کے ٹریلر میں بینظیر بھٹو کی تصاویر اور پیپلز پارٹی کے پرچم و جلسوں کے مناظر کے مبینہ غیر مجاز استعمال اور جماعت کو دہشت گردوں کی حمایت کرنے کے طور پر دکھائے جانے کے خلاف ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساؤتھ کی عدالت میں آئینی درخواست دائر کردی ہے جس میں فلم کے ڈائریکٹر، پروڈیوسرز، اداکاروں اور متعلقہ عملے کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کی استدعا کی گئی ہے۔ درخواست گزار نے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ انہوں نے فلم دھریندھر کا آفیشل ٹریلر سوشل میڈیا پر دیکھا جس میں پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی تصاویر،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ حکومت نے سکھر بیراج کی ہائیڈرولک ماڈل اسٹڈی پر کام تیز کردیا ہے، اس سلسلے میں صوبائی وزیر آبپاشی جام خان شورو کی زیرِ صدارت سکھر بیراج کی ہائیڈرولک ماڈل اسٹڈی سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پروجیکٹ ڈائریکٹر پریتم داس، آرٹیلیا انٹرنیشنل کنسلٹنٹس کے سینئر ماہرین، ٹیم لیڈر تھیبوٹ الرش اور نیومیرکل ماڈلر اولیور برٹرینڈ سمیت محکمہ آبپاشی کے تکنیکی افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں آرٹیلیا کی جانب سے ہائیڈرولک ماڈلنگ کے تفصیلی نتائج اور بیراج و ریور ٹریننگ ورکس کی مختلف کنفیگریشنز پر بریفنگ دی گئی. ماہرین نے بتایا کہ سیلاب کے دوران بیراج گیٹس کے درمیان فلو میں عدم توازن کی بنیادی وجہ دریا کے اپروچ کنڈیشنز ہیں، جبکہ ٹریننگ...
تھر پارکرکا شمار ملک کے سب سے زیادہ پسماندہ اضلاع میں ہوتا ہے۔ تھر پارکر ایک وسیع العریض صحرا ہے جس کی سرحدیں پاکستان سے بھارت تک پھیلی ہوئی ہیں۔ تھرپارکر کا ہیڈ کوارٹر مٹھی ہے، جو ایک چھوٹا شہر ہے اور یہ 6 تعلقوں مٹھی، ننگر پارکر، چھاچھرو، اسلام کوٹ، ڈاھلی، ڈیپلو اور کلوئی اور 60 یونین کونسلوں پر مشتمل ہے۔ تھرپارکرکی کل آبادی 12 لاکھ بتائی جاتی ہے۔ تھرپارکر کا صرف 8.12 فیصد حصہ شہری اور بقیہ دیہی آبادی پر مشتمل ہے۔ تھرپارکر میں خواندگی کا تناسب 36.39 فیصد بتایا جاتا ہے۔ خواندگی سے متعلق اعداد و شمار پر نظر ڈالتے ہی واضح ہوتا ہے کہ مردوں میں خواندگی کا تناسب 48.50 فیصد اور خواتین میں یہ تناسب...