2025-11-04@09:38:47 GMT
تلاش کی گنتی: 165

«سیلاب متاثرین کیلئے»:

(نئی خبر)
    ملک کے مختلف حصوں میں جاری غیر معمولی سیلاب نے جہاں لاکھوں افراد کو بے گھر کر دیا، وہیں اب اس کے نتیجے میں مختلف بیماریوں کا پھیلاؤ بھی تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ اس صورتحال کے پیش نظر قومی ادارہ صحت ( این آئی ایچ) نے عوامی تحفظ کیلئے ایک ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔ آلودہ پانی اور مچھروں سے بڑھتے خطرات ایڈوائزری میں خبردار کیا گیا  کہ سیلابی پانی میں آلودگی اور کیڑوں کی افزائش عوام کی صحت کے لیے بڑا خطرہ بن چکی ہے۔ خاص طور پر ہیضہ، ٹائیفائیڈ، اور مچھروں سے پھیلنے والی بیماریوں میں اضافہ متوقع ہے۔ قومی ادارہ صحت نے طبی اداروں اور ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے اور متاثرہ علاقوں میں احتیاطی تدابیر...
    خیبر پختونخوا حکومت نے حالیہ سیلابی تباہ کاریوں کے تناظر میں وفاقی حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ بین الاقوامی شراکت داروں سے تعاون حاصل کرنے میں صوبے کی مدد کرے۔ اس مقصد کے لیے صوبائی حکومت نے وفاق کو باضابطہ خط ارسال کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ عالمی ڈویلپمنٹ پارٹنرز سے معاونت کے لیے رابطے میں وفاق رہنمائی اور سہولت فراہم کرے۔ یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا سیلاب: پاک فوج کا ایک دن کا راشن، تنخواہ متاثرین کے لیے وقف خط میں واضح کیا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا خطہ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے مسلسل متاثر ہوتا ہے۔ صوبائی حکومت اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات کی خواہش مند ہے اور چاہتی ہے کہ...
    پشاور میں سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے پشاور زلمی الیون اور لیجنڈز الیون کے درمیان ہونے والا میچ کئی بار شائقین کی جوشیلے حرکتوں کے باعث رکا۔ پرجوش مداح اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کے ساتھ تصاویر لینے کے لیے بار بار میدان میں داخل ہوتے رہے، جس پر پولیس اور سیکیورٹی اہلکاروں کو دوڑیں لگانی پڑیں۔ تاہم انتظامیہ نے صورتحال پر قابو پایا اور میچ خوش اسلوبی سے مکمل ہوا۔ یہ بھی پڑھیں: فلڈ ریلیف چیریٹی میچ: پشاور زلمی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد لیجنڈز الیون کو شکست دیدی 19 سال بعد پشاور میں کرکٹ کا بڑا میلہ عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم میں سجا۔ سیلاب متاثرین کے لیے منعقدہ اس چیریٹی میچ میں پشاور زلمی الیون اور لیجنڈز الیون مدِ...
    پشاور: خیبر پختونخوا کے سیلاب زدگان کی امداد کے لیے چیریٹی میچ کل پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا میچ میں شرکت کے لیے یونس خان، بابراعظم، شعیب اختر، انضمام الحق اور دیگر کھلاڑی پشاور پہنچ گئے۔ وزیراعلی سمیت کابینہ ارکان نے ٹکٹ خرید لیے۔ خیبر پختونخوا اور پشاور زلمی کے اشتراک سے سیلاب زدگان کی امداد کے لیے چیریٹی میچ کل پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہورہا ہے۔ میچ پشاور زلمی اور لیجنڈز کے درمیان کھیلا جائے گا میچ کے لیے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم میں انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ میچ میں پاکستان کے سپر اسٹار کرکٹرز ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ جن کا مقصد خیبر پختونخوا کے سیلاب متاثرین کے لیے...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف سےایران کے صدر مسعود پیزشکیان نے ٹیلی فون پررابطہ کرکے سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر دلی دکھ کا اظہار کیا اور متاثرین کی ہر ممکن مدد کی پیشکش کی۔ وزیراعظم شبہاز شریف سے ایران کے صدر مسعود پیزشکیان نے ٹیلی فونک رابطے میں پاکستان کے مختلف حصوں میں سیلاب پر پاکستانی عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ ایرانی صدر نے حالیہ سیلاب میں جانی اور مالی نقصان پر متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اس مشکل وقت میں پاکستان کے برادر عوام کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی پیشکش کی۔ وزیر اعظم نے صدر پیزشکیان کی جانب سے ہمدردی و یکجہتی کے اظہار اور ایران کی طرف سے دکھ...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف سے  ترکیہ کے صدر  رجب طیب ایردوان نے ٹیلیفون پر رابطہ کیا۔ اس موقع پر صدر ایردوان نے پاکستان کے مختلف علاقوں میں حالیہ تباہ کن سیلاب پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے جانی و مالی نقصانات پر پاکستانی عوام سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ اس مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے۔ ترک صدر نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کے لئے ہر ممکن تعاون کی پیشکش کی اور کہا کہ ترکیہ پاکستانی بھائیوں کی مدد کے لئے ہر وقت تیار ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ترک صدر کے خلوص اور فراخدلانہ پیشکش پر ان کا شکریہ ادا کرتے...
    پشاور(نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کیلئے معاوضے دگنے کر دیئے ہیں، نقصانات کا سو فیصد ازالہ کریں گے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ 15 اگست سے شروع ہونے والے کلاؤڈ برسٹ اور سیلابی بارشوں نے صوبے کے کئی اضلاع کو شدید متاثر کیا جن میں بونیر، سوات، شانگلہ، باجوڑ، مانسہرہ اور صوابی شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا ہے کہ ان بارشوں اور حادثات کے نتیجے میں مجموعی طور پر 406 افراد جاں بحق اور 245 زخمی ہوئے جبکہ 664 گھروں کو مکمل اور 2431 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا، مزید برآں 511 سڑکیں، 77 پل اور 2123 دکانیں بھی متاثر ہوئیں۔...
    سابق ٹیسٹ کپتان شاہد آفریدی نے سیلاب متاثرین کےلئے نمائشی میچ کے حوالے سے اہم ویڈیو پیغام جاری کردیا۔ ویڈیو پیغام میں شاہد آفریدی نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لئے چیریٹی میچ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ وہ اور دوسرے کرکٹر امدادی میچ میں حصہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین اس وقت مشکلات کا شکار ہیں۔تمام افراد کو میچ دیکھنے آنا چاہیے تاکہ سیلاب متاثرین کی امداد ہوسکے۔
    اسلام آباد: پاکستان اور بیلاروس کے مابین اسکلڈ ورک فورس کو روزگار کی فراہمی سے متعلق ایم او یو پر دستخط ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ایم او یو پر وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین اور بیلاروس کے وزیر داخلہ آئیوین کبراکوف نے دستخط کیے۔ وزیر مملکت برائے  اوورسیز پاکستانیز عون چوہدری، وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری بھی اس موقع پر موجود تھے ایم او یو کے تحت پاکستانیوں کو بیلاروس میں روزگار کی فراہمی کے حوالے سے مشترکہ اقدامات کیے جائیں گے، پاکستانی ورکرز کے بیلاروس میں حقوق کے تحفظ کے حوالے سے جامع فریم ورک بنایا جائے گا، ٹیکسٹائل، توانائی اور کنسٹرکشن کے شعبوں میں ابتدائی طور پر پاکستانیوں کو روزگار کے مواقع میسر ہوں گے۔ پاکستانی...
    اسلام آباد: کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی ( ای سی سی ) نے گلگت بلتستان کے سیلاب متاثرین کے لیے 3 ارب روپے امداد کی منظوری دے دی۔ کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں گلگت بلتستان کے سیلاب متاثرین کے لیے تین ارب روپے امداد کی منظوری دی گئی اور تباہ شدہ ڈھانچے کی بحالی اور جلد تعمیر نو کا فیصلہ بھی کیا گیا، اجلاس میں پی ٹی وی کے لیے 3 ارب 81 کروڑ روپے کی تکنیکی گرانٹ کی منظوری دی گئی اور ہدایت کی گئی کہ ادارہ بجٹ پر انحصار کم کر کے خود کفالت کی جانب بڑھے۔ کمیٹی اجلاس میں...
    اقتصادی رابطہ کمیٹی ( ای سی سی ) نے گلگت بلتستان کے سیلاب متاثرین کے لئے تین ارب روپے کی امداد منظور کرلی جب کہ متاثرہ علاقوں کی جلد تعمیر نو اور متاثرین کو خیمے، ادویات اور خوراک فراہم کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ای سی سی  اجلاس میں گلگت بلتستان کے سیلاب متاثرین کے لئے تین ارب روپے امداد کی منظوری دی گئی جب کہ تباہ شدہ ڈھانچے کی بحالی اور جلد تعمیر نو کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ اجلاس میں پی ٹی وی کے لئے 3 ارب 81 کروڑ روپے کی تکنیکی گرانٹ کی منظوری دی گئی اور ہدایت کی گئی کہ ادارہ بجٹ پر انحصار کم کر کے خود...
    وفاقی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ وزارت صحت صوبائی حکومت کے ساتھ رابطے میں ہے، وزارت صحت کے تمام ادارے اس ناگہانی آفت سے نمٹنے کیلئے الرٹ ہیں۔ خیبر پختونخوا میں سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کیساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں، اس آفت اور مشکل کی گھڑی میں سیلاب متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزارت صحت نے سیلاب متاثرین کو ضروری ادویات اور ویکسین کی پہلی کھیپ بھیج دی، امدادی کھیپ میں 2 لاکھ 50 ہزار یونٹس پنٹاویلنٹ ویکسین اور 1 لاکھ 50 ہزار یونٹس خسرہ ویکسین شامل ہیں۔ امدادی کھیپ میں روبیلا ویکسین، 2 لاکھ 91 ہزار 500 سرنجز، 3 ہزار سیفٹی باکسز کے علاوہ ملیریا سے بچاؤ کیلئے 30 ہزار آر ڈی ٹی کٹس، 60...
    سٹی 42 : وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی خصوصی ہدایت پر پی ڈی ایم اے کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ اضلاع کو 89 ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان کی فراہمی کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔  وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی خصوصی ہدایت پر صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ اضلاع بونیر، باجوڑ، سوات اور شانگلہ کے لیے 89 ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان کی ترسیلی کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔ یہ اقدام حالیہ بارشوں اور فلیش فلڈ کے باعث متاثرہ خاندانوں کی فوری ضروریات پوری کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔ 89 ٹرکوں سے لیس امدادی سامان میں متاثرین کی بنیادی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے 1800...
    ویب ڈیسک : سندھ کے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی ہدایت پر کے پی سیلاب متاثرین کیلئے پی ڈی ایم اے سندھ نے امدادی سامان روانہ کیا۔ خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں سے ہونے والی خوفناک تباہی کے بعد ملک بھر سے کے پی سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ حکومتِ سندھ کی جانب سے بھی خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ عوام کے لیے ریلیف آپریشن میں معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔ پاک بھارت جنگ کے واقعات کا عینی شاہد ؛ بھارت کی ہر حرکت وقت سے پہلے ہمارے پاس تھی؛ محسن نقوی وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر پی ڈی ایم اے سندھ کے سکھر سے خیبر پختونخوا کے...
    سیلاب متاثرین کیلئے ہمارے پاس وسائل موجود ، کسی کی مدد کی ضرورت نہیں، علی امین گنڈاپور WhatsAppFacebookTwitter 0 17 August, 2025 سب نیوز سوات (سب نیوز)وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کو گھر بناکر دیں گے، بستیاں قائم کریں گے، کسی پر احسان نہیں کررہے، عوام کو ریلیف دینا ہمارا فرض ہے، میں مدد لینے والوں میں سے نہیں، مدد دینے والوں میں سے ہوں، وسائل موجود ہیں، مدد کیلئے کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلاوں گا۔ سوات میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلی علی امین گنڈا پور نے کہاکہ شہدا کے لواحقین اورزخمیوں کومعاوضوں کی ادائیگی یقینی بنائی جائے، معاوضوں کی ادائیگی کے لیے ڈیڑھ ارب روپے جاری کر دیے گئے ہیں،...
    ویب ڈیسک : فرانس نے پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لیے ہنگامی اور طویل مدتی امداد اور ترقیاتی تعاون فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ تعاون پاکستانی سفیر ممتاز زہرہ بلوچ کی سفارت کاری کے نتیجے میں حاصل ہوا ہے۔ فرانس نے سیلاب کی صورتحال کے دوران پاکستان کو فوری طور پر 1 کروڑ امریکی ڈالرز دینے کا اعلان کیا ہے، اس کے ساتھ ہی طویل مدتی امداد اور تکنیکی تعاون کا عزم بھی ظاہر کیا ہے۔ صحت و حفاظتی اقدامات کرنے کے لیے فرانس نے یونیسیف کے ذریعے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 30 لاکھ یوروز (تقریباً 327 لاکھ امریکی ڈالرز) کی امداد فراہم کی جس سے تقریباً 19 لاکھ خواتین اور...
    بونیر ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اگست 2025ء ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور نے سیلاب میں جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے 20، 20 لاکھ روپے امداد کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور نے سیلاب سے سب سے زیادہ متاثرہ علاقے بونیر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سیلاب میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے لیے 20، 20 لاکھ روپے کا اعلان کیا، وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ متاثرہ ضلع بونیر پہنچے تو پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر اور ایم این اے شیر افضل مروت بھی ان کے ہمراہ تھے۔ بتایا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے سیلاب سے ہونے والی نقصانات اور امدادی کاروائیوں کا جائزہ لیا،...
    اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین نے کہا کہ محفوظ رہائش، خوراک اور طبی امداد کی فراہمی یقینی بنائی جائے، نقصانات کے ازالے کیلئے مؤثر اور شفاف اقدامات کیے جائیں، یہ وقت قومی یکجہتی، خدمت اور امداد کا ہے، ریاستی اداروں، فلاحی تنظیموں، مساجد و مدارس اور عام شہریوں کو چاہیے کہ وہ متاثرین کی ہر ممکن مدد کریں اور ان کیساتھ کھڑے ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے ملک کے مختلف حصوں میں حالیہ شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث ہونیوالے جانی و مالی نقصانات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر میں کلاؤڈ برسٹ اور سیلابی ریلوں سے جانی...
    فوج کی کور آف انجینئرز کے سپیشل آلات کے ذریعے کیچڑ کےنیچے دبے ہوئے زخمیوں اور لاشوں کو نکالا جائے گا، پاک فوج کی ٹیمیں سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ فلڈ ریلیف آپریشن کیلئے پاک فوج کے مزید دستے بونیر پہنچ گئے۔ فوج کی کور آف انجینئرز کے سپیشل آلات کے ذریعے کیچڑ کےنیچے دبے ہوئے زخمیوں اور لاشوں کو نکالا جائے گا، پاک فوج کی ٹیمیں سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ علاوہ ازیں پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز میں راشن اور دیگر سامان مہیا کیا جا رہا ہے اور سیلاب زدہ علاقوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے، تمام متاثرہ افراد...
    سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کردی ۔  وزیرِ اعظم نے متاثرہ اضلاع میں امدادی سامان کی ترسیل، لوگوں کو محفوظ مقامات تک پہنچانے اور لاپتہ افراد کیلئے سرچ آپریشن کو تیز و مؤثر بنانے کیلئے چیئرمین این ڈی ایم سے مسلسل رابطہ قائم کیا ہوا ہے۔ وفاقی وزیر کشمیر و گلت بلتستان نے وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر پورا دن کے پی کے میں سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور امدادی سامان کی ترسیل کی خود نگرانی کی ۔  جعلی ادویات کا خاتمہ، 2D بارکوڈ نظام پر عمل درآمد کیلئے اہم اجلاس طلب وزیراعظم کی جانب سے سیلاب متاثرین کو خیموں، ادویات،...
      پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں پر ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے پاکستان کی حکومت اور عوام کے نام تعزیتی پیغام دیا ہے۔ سیلابی صورتحال نے ا پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں تباہی مچادی ہے، کلاؤڈ برسٹ اور سیلابی ریلے میں بہہ کر اب تک سیکڑوں لوگ اپنی جان گنوا چکے ہیں، ایرانی صدر نے اس موقع پر پاکستان کی حکومت اور عوام کے نام تعزیتی پیغام جاری کرتے ہوئے اظہار افسوس کیا ہے۔ مسعود پزشکیان نے پاکستان کے مختلف علاقوں میں المناک سیلاب پر افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا، مسعود پزیشکیان نے کہا کہ ایران پاکستان کیلئے ہر طرح کے تعاون، امداد اور ریلیف کیلئے تیار ہے۔ اس وقت سیلابی کے پیش نظر ملک...
    فراز مغل، فائل فوٹو۔ خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان فراز مغل نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت صرف سیاسی بیانات تک محدود ہے۔جیو نیوز کے پروگرام ’نیاپاکستان‘ میں گفتگو کے دوران ترجمان صوبائی حکومت نے کہا کہ وفاق یا پنجاب حکومت سے سیلاب متاثرین کےلیے مدد نہیں ملی ہے۔ این ڈی ایم اے کی پہاڑی علاقوں میں سیاحت محدود کرنے کی ایڈوائزرینیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر پہاڑی علاقوں میں سیاحت محدود کرنے کی ایڈوائزری جاری کر دی۔ انہوں نے کہا کہ بونیر کے سیلاب زدہ علاقوں میں 5 ہزار سے زائد افراد کو ریسکیو کیا گیا، پیر بابا میں کلاؤڈ برسٹ سے تباہی ہوئی ہے، 200 افراد اب تک لاپتہ...
    گلگت: گلگت بلتستان کے ضلع غذی میں بارش اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کا ریسکیو آپریشن جاری ہے جہاں کئی خاندان کے گھر اور فصلیں تباہ ہوگئی ہیں۔ گلگت بلتستان کے ضلع غذر حالیہ شدید سیلاب کے نتیجے میں گاؤں خلتی کے 11 خاندان شدید متاثر ہوئے ہیں، تاہم گاؤں گامیس میں 11 عارضی ٹینٹوں پر مشتمل  ولیج قائم کیا گیا ہے۔ گاؤں گامیس میں عارضی ٹینٹ ولیج میں متاثرہ خاندانوں کے لیے رہائش، کھانے پینے اور علاج معالجے کا بندوبست کیا گیا۔ پاک فوج، سول انتظامیہ اور جی بی ڈی ایم اے کی جانب سے متاثرہ خاندانوں میں ریلیف پیکجز تقسیم کیے گئے جبکہ ریسکیو آپریشن کے دوران پاک فوج، ریسکیو 1122، پولیس اور...
    ستٹی 42 : ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزیشکیان نے پاکستانی حکومت اور عوام سے مختلف علاقوں میں آنے والے المناک سیلابوں پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔   اسلام آباد میں ایرانی سفارتخانہ کے ترجمان کے مطابق ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزیشکیان نے ایکس اکاؤنٹ پر پاکستان میں تباہ کن سیلابوں سے تباہ کاری پر تعزیتی پیغام میں پاکستان کے مختلف علاقوں میں آنے والے المناک سیلابوں پر حکومت اور عوام سے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس مشکل گھڑی میں ہر طرح کے تعاون، امداد اور ریلیف کی فراہم کی پیشکش بھی کی۔    مائع قدرتی گیس  کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان  ڈاکٹر مسعود پزیشکیان نے تباہ کن سیلابوں میں...
    ---فائل فوٹو  خیبرپختونخوا میں سیلاب اور طوفانی بارشوں کے سبب جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے لیے ڈپٹی کمشنر کے پی کو 50 کروڑ روپے جاری کر دیے گئے۔وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی زیرِ صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں نقصانات، ریسکیو اور ریلیف سے متعلق کارروائیوں کا جائزہ لیا گیا۔بریفنگ کے دوران وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو بتایا گیا کہ بارش اور سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں 309 اموات ہوئیں، حادثات میں زخمیوں کی تعداد 23 ہے جو کہ مزید بڑھ سکتی ہے، سیلاب سے 63 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا، متاثرہ علاقوں میں ادویات، اشیائے خور و نوش پہنچائی جا رہی ہیں، انفرا اسٹرکچر کی بحالی کے لیے محکمۂ مواصلات کو ڈیڑھ...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اور صدر مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا انجینئر امیر مقام نے سوات میں حالیہ سیلاب کے دوران اپنی جان خطرے میں ڈال کر کئی قیمتی جانیں بچانے والے بے لوث رضاکاروں محمد ہلال اور عصمت علی کو وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے 10، 10 لاکھ روپے کے چیک پیش کیے۔ یہ انعام ان کی بہادری اور بروقت امدادی کارروائیوں کے اعتراف میں دیا گیا۔ محمد ہلال اور عصمت علی نے قدرتی آفت کے مشکل وقت میں کئی افراد کو ڈوبنے سے بچایا اور انسانیت کی خدمت کی شاندار مثال قائم کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر مقام نے کہا کہ ان نوجوانوں کے اقدامات انسانیت اور حب الوطنی کا عملی مظہر ہیں۔...
    اسلام آباد (خبرنگار) سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے ملک بھر میں ہونے والے سیلاب سے نقصانات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ اللہ کریم جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت فرمائے۔ متاثرہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتا ہوں۔ مولانا فضل الرحمان نے جے یوآئی کے پی کے سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عطاء الحق درویش سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ مولانا عطاء الحق درویش نے مولانا فضل الرحمان کو کے پی میں سیلاب کی صورتحال پر بریفنگ دی۔ مولانا فضل الرحمان نے کے پی کے تمام اضلاع کے ذمہ داران کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی۔ تمام اضلاع کے ذمہ داران اپنے علاقوں میں متحرک رہیں۔ کلائوڈ برسٹ سے...
    فیلڈ مارشل کی پاک فوج کو سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے خصوصی ہدایات،پاک فوج کی ایک دن کی تنخواہ اور راشن خیبر پختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ عوام کی بحالی کیلئے وقف WhatsAppFacebookTwitter 0 16 August, 2025 سب نیوز راولپنڈی(سب نیوز) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ہلال جرأت، نشان امتیاز (ملٹری) نے صوبہ خیبر پختونخوا میں سیلاب سے متاثرہ عوام کی بحالی سے متعلق خصوصی ہدایات جاری کر دیں۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں تعینات فوج سیلاب سے متاثرہ عوام کی بحالی میں بھرپور مدد کرے گی، اس سلسلے میں اضافی فوجی دستے بھی بھیجے جا رہے ہیں۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے ایک دن کی تنخواہ خیبر پختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ...
    فیلڈ مارشل کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں تعینات فوج سیلاب سے متاثرہ عوام کی بحالی میں بھرپور مدد کرے گی، اس سلسلے میں اضافی فوجی دستے بھی بھیجے جا رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ہلال جرأت، نشان امتیاز (ملٹری) نے صوبہ خیبر پختونخوا میں سیلاب سے متاثرہ عوام کی بحالی سے متعلق خصوصی ہدایات جاری کر دیں۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں تعینات فوج سیلاب سے متاثرہ عوام کی بحالی میں بھرپور مدد کرے گی، اس سلسلے میں اضافی فوجی دستے بھی بھیجے جا رہے ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے ایک دن کی تنخواہ خیبر پختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ عوام کی بحالی کے لئے...
    پشاور ( ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبر پختونخوا میں سیلاب سے متاثرہ عوام کی بحالی کے لیے آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ہدایت پر پاک فوج نے ایک دن کی تنخواہ اور تقریباً 600 ٹن (6 لاکھ کلوگرام) راشن متاثرین کے لیے وقف کر دیا ہے، جبکہ اضافی فوجی دستے بھی متاثرہ علاقوں میں بھیج دیے گئے ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی طرف سے ایک دن کا راشن، جو 600 ٹن سے زائد ہے، متاثرہ عوام کی فوری امداد کے لیے مختص کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ کور آف انجینئرز کو پلوں کی جلد مرمت اور ضرورت کے مطابق عارضی پل قائم کرنے کی خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ جامعہ...
    فوٹو: اے ایف پی  پاک فوج نے خیبر پختونخوا میں سیلاب سے متاثرہ عوام کی بحالی کیلئے ایک دن کی تنخواہ اور راشن وقف کردیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے ایک دن کی تنخواہ خیبر پختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ عوام کی بحالی کے لیے وقف کردی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے اپنا ایک دن کا راشن خیبر پختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ عوام کی امداد کے لیے مختص کردیا، پاک فوج کا ایک دن کا راشن تقریباً 600 ٹن سے زیادہ بنتا ہے۔ خیبر پختونخوا میں کلاؤڈ برسٹ کے باعث تباہی کے مناظر صوبہ خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر... فیلڈ مارشل عاصم منیر نے خیبر پختونخوا میں سیلاب سے متاثرہ عوام کی بحالی سے...
    پی ڈی ایم اے کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر صوبے میں بارشوں اور فلش فلڈ سے متاثرہ اضلاع کے لیے مجموعی طور پر 50 کروڑ روپے جاری کردیے گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں بارشوں اور فلش فلڈ كے باعث متاثرہ اضلاع كے لیے امدادی فنڈز جاری کردیا ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر صوبے میں بارشوں اور فلش فلڈ سے متاثرہ اضلاع کے لیے مجموعی طور پر 50 کروڑ روپے جاری کردیے گئے ہیں۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ بارشوں اور فلش فلڈ كے باعث متاثرہ ضلع بونیر کو 15 کروڑ، ضلع باجوڑ، بٹگرام اور مانسہرہ کو 10، 10 کروڑ  اور...
    سیلاب سے متاثرہ طالب عملم اکرام اللہ کاکڑ نے میٹرک کے امتحان میں راولپنڈی بورڈ میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی جس کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے اسے ملاقات بلالیا۔ وزیر اعظم نے بلوچستان کے طالب علم اکرام اللہ کاکڑ کا وزیر اعظم ہاؤس  میں خیرمقدم کیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا  کہ اکرام اللہ کاکڑ کا خاندان سیلاب سے شدید متاثر تھا ،2022 میں دورہ قلعہ سیف اللہ کے دوران اکرام اللہ سے امدادی خیمے میں ملاقات ہوئی تھی۔ ملاقات میں اکرام اللہ نے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا اور ان کے تعلیمی اخراجات براداشت کرنے کا اعلان کیا تھا ، آج یہ دیکھ کر خوشی ہے کہ اکرام اللہ محنت سے اپنے اہداف کی طرف گامزن...
    جائیدادوں کی نیلامی نیب راولپنڈی کے دفتر، جی سکس ون، اسلام آباد میں منعقد کی جائے گی، راولپنڈی اور اسلام آباد کی کئی قیمتی اور معروف جائیدادیں شامل ہوں گی کارروائی کرپشن کیسوں کے تحت ضبط شدہ اثاثوں کی ریکوری کا حصہ ہے، قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے مقدمات میں عوامی مفاد کا تحفظ یقینی بنانا ہے ،نیب اعلامیہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے معروف کاروباری شخصیت ملک ریاض کی جائیدادوں کی نیلامی کے لیے باقاعدہ تاریخ مقرر کر دی ہے۔ نیب اعلامیے کے مطابق نیلامی 7 اگست 2025 کو نیب راولپنڈی کے دفتر، جی سکس ون، اسلام آباد میں منعقد کی جائے گی۔نیلامی میں بحریہ ٹاؤن راولپنڈی اور اسلام آباد کی کئی قیمتی اور معروف جائیدادیں شامل ہوں...
    ملک ریاض کی جائیدادوں کی نیلامی کیلئے تاریخ مقرر، تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 4 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)قومی احتساب بیورو(نیب ) نے ملک ریاض کی جائیدادوں کی نیلامی کیلئے تاریخ مقرر کردی ۔ قومی احتساب بیورو کے مطابق ملک ریاض کی پراپرٹیزکی نیب نیلامی 7اگست 2025 نیب راولپنڈی آفس، جی سکس ون اسلام آباد میں ہوگی ،جن جائیدادوں کی نیلامی کی جا رہی ہے، ان میں بحریہ ٹاون کارپوریٹ آفس2پلاٹ نمبر 7-D پارک روڈ، بحریہ ٹاون، فیز II، راولپنڈی شامل ہیں۔ نیلامی میں پلاٹ نمبر 7-E، پارک روڈ، بحریہ ٹاون، فیز II، راولپنڈی پر بحریہ ٹاون کارپوریٹ آفس ،روبیش مارکی اینڈ لان، بحریہ گارڈن سٹی، نزد بحریہ گارڈن سٹی گالف کورس، بحریہ ٹاون،...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے گلگت بلتستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کےلئے 4 ارب روپے کی فوری امداد کا اعلان کر دیا۔  وزیراعظم شہباز شریف نے پیر کے روز گلگت بلتستان کا ایک روزہ دورہ کیا، جہاں انہوں نے حالیہ سیلاب سے جاں بحق اور زخمی افراد کے لواحقین میں مالی امدادی چیکس تقسیم کئے۔  ترجمان صوبائی حکومت فیض اللہ فراق کے مطابق وزیراعظم کو دورے کے دوران گلگت بلتستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ترجمان نے بتایا جاں بحق افراد کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے، جبکہ زخمیوں کو 5 لاکھ روپے کے چیکس فراہم کیے گئے، دورے کے دوران وزیراعظم سے گورنر گلگت بلتستان اور وزیراعلیٰ نے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں بھی کیں۔...
    وزیراعظم کا گلگت بلتستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کیلئے 4ارب کی فوری امداد کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 4 August, 2025 سب نیوز گلگت (سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کے لیے 4 ارب روپے کی فوری امداد کا اعلان کر دیا۔وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے پیر کے روز گلگت بلتستان کا ایک روزہ دورہ کیا، جہاں انہوں نے حالیہ سیلاب سے جاں بحق اور زخمی افراد کے لواحقین میں مالی امدادی چیکس تقسیم کیے۔ترجمان صوبائی حکومت فیض اللہ فراق کے مطابق، وزیراعظم کو دورے کے دوران گلگت بلتستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ترجمان نے بتایا کہ جاں بحق افراد کے...
    وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب سے متاثرہ گلگت بلتستان کے لیے امدادی پیکج دینے کا اعلان کیا ہے۔گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں حالیہ مون سون سے جانی ومالی نقصانات پر جائزہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ حالیہ بارشوں میں ملک بھر خصوصا آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں جانی و مالی نقصانات ہوئے۔وزیراعظم متاثرہ علاقوں اور عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے جلد گلگت بلتستان کا دورہ کریں گے۔اس موقع پر شہباز شریف نے ہدایات دیں کہ تمام متعلقہ ادارے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان انتظامیہ سے مل کر ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگائیں۔ ذرائع مواصلات اور سڑکوں کی بحالی و مرمت پر مقامی اورمتعلقہ وفاقی ادارے خصوصی توجہ دیں۔اجلاس کو بریفنگ میں چیئرمین...
    ---فائل فوٹو  گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان فیض اللّٰہ فراق نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں سیلابی صورتحال کے سبب ایمرجنسی نافذ ہے، سیلابی بحران سے نکالنے اور متاثرین کی بحالی کے لیے وفاقی حکومت کی توجہ درکار ہے۔جی بی حکومت کے ترجمان  فیض اللّٰہ فراق نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے وزیراعظم پاکستان کو گلگت بلتستان کے دورے کی دعوت دی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آج وادی بگروٹ میں گلیشیئر پھٹ گیا، باپ بیٹا گہری کھائی میں گر گئے تھے، ریسکیو کی ٹیم بروقت جائے وقوعہ پر پہنچی، بیٹے کی موت واقع ہوگئی جبکہ باپ کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔جی بی حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ غذر میں بھی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ان...
    ---فائل فوٹو ٹک ٹاک اور این ڈی ایم اے کے اشتراک سے پاکستان میں سیلاب سے متعلق مستند معلومات کی فراہمی کے لیے نیا فیچر متعارف کروادیا گیا۔مشہور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے پاکستان میں جاری مون سون سیزن کے دوران سیلاب سے متعلق مصدقہ معلومات اور معاونت فراہم کرنے کے لیے ایک نیا سرچ گائیڈ فیچر متعارف کروا دیا ہے، جس کا مقصد جھوٹی خبروں کے پھیلاؤ کو روکنا اور عوام کو بروقت، مستند اطلاعات فراہم کرنا ہے۔ٹک ٹاک نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ فیچر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) جیسے قابلِ اعتماد اداروں سے صارفین کو جوڑنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ٹک ٹاک پر جب صارفین سیلاب یا بارش سے...
    مقبول سوشل میڈیا ٹک ٹاک نے سیلابی موسم کے دوران پاکستانی صارفین کے تحفظ اور درست تفصیلات تک رسائی کیلئے ایک نیا فیچر متعارف کرادیا۔ ٹک ٹاک نے پاکستان میں مون سون کے سیلابی موسم کے دوران صارفین کو مستند اور تازہ ترین معلومات تک رسائی فراہم کرنے کی غرض سے ایک نئی سرچ گائیڈ متعارف کرائی ہے۔ کمپنی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ اقدام پلیٹ فارم پر تحفظ اور حقائق پر مبنی آگاہی کو فروغ دینے کیلئے ٹک ٹاک کی کوششوں کا حصہ ہے، جس کے تحت قدرتی آفات سے متعلق غلط معلومات کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے تصدیق شدہ معلومات فراہم کی جائیں گی۔ ٹک ٹاک پر جب صارفین سیلاب سے متعلق معلومات تلاش...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ ہر خاندان کو 10 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے حافظ آباد اور پنڈی بھٹیاں میں بارشوں اور سیلاب متاثرین کی امداد کا بڑا فیصلہ کرتے ہوئے فی خاندان 10 لاکھ روپے امداد دینے کا اعلان کیا۔سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے ہفتہ کو پنڈی بھٹیاں اور حافظ آباد میں سیلاب متاثرین سے ملاقات کے موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی طرف سے اعلان کیا۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے جلد امدادی چیک متاثرین میں تقسیم کیے جائیں گے۔
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) حکومت پاکستان نے امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل مائیکل ای کوریلا کو پاک-امریکا دیرپا عسکری تعاون کے فروغ میں ان کی نمایاں خدمات کے اعتراف میں ملک کا اعلیٰ عسکری اعزاز نشان امتیاز (ملٹری) عطا کر دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ایوان صدر اسلام آباد میں ایک پروقار تقریب کے دوران صدر آصف علی زرداری نے جنرل مایئیکل ای کوریلا کونشان امتیاز (ملٹری) کا اعزاز عطا کیا۔ بیان میں کہا گیا کہ خطے میں سلامتی اور استحکام کے لیے ان کی خدمات اور دونوں ممالک کے مابین سٹریٹجک دفاعی روابط کو مضبوط بنانے کی کوششوں کو سراہا گیا اور  جنرل کوریلا کی وڑنری قیادت نے باہمی اعتماد، دفاعی تعاون اور انسداد...
    صدر مملکت آصف زرداری نے امریکی سینٹکام کے کمانڈر جنرل کوریلا کو نشانِ امتیاز ملٹری اعزاز عطا کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایوان صدر میں ہونے والی پروقار تقریب میں جنرل مائیکل کوریلا کو پاک امریکا عسکری تعاون کو فروغ دینے میں مثالی خدمات پر اعزاز سے نوازا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق صدر زرداری نے علاقائی سلامتی کیلئے جنرل کوریلا کی غیر معمولی خدمات کو سراہا، صدر پاکستان نے جنرل کوریلا کی دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک دفاعی روابط مضبوط بنانے کی کوششوں کو سراہا۔جنرل کوریلا نے اپنے دورے کے دوران پاکستان کی اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے تفصیلی ملاقاتیں کیں، جنرل کوریلا نے صدرِ پاکستان اور آرمی چیف فیلڈ...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2025ء) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے سیلاب سے متاثرہ چکوال،جہلم اورحافظ آباد کے علاقوں کو آفت زدہ قرار دینے کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو خط لکھ دیا۔(جاری ہے) خط کے متن میں کہا گیا کہسیلاب سے متاثرہ شہروں میں نظام زندگی شدیدمتاثر ہوا، شہروں کو آپس میں ملانے والے پل ٹوٹ گئے ،سڑکیں بہہ گئیں لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے،غریب لوگوں کے گھر، مویشی اور قیمتی سامان سیلابی ریلے میں بہہ گئے۔ گورنر پنجاب نے خط میں کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کوآفت زدہ قراردیا جائے اور جلدازجلد سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں۔
     ویب ڈیسک :بابوسر ٹاپ کے مقام پر حالیہ شدید موسم کے باعث بہہ جانے والے 15 سیاح تاحال لاپتہ ہیں، 5 سے زائد افراد جاں بحق  ہو گئے ،تاہم شاہراہ بابوسر پر پھنسے تمام سیاحوں کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا ہے۔ گلگت بلتستان کا سفر کرنے والوں کے لیے نئی سفری ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔ گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان فیض اللہ فراق ایک انٹرویو میں کہا کہ بارش اور سیلاب سے گلگت میں 5 اموات ہوئیں ، شاہراہ قراقرم 2 مقامات سے بند ہے ، جس کی وجہ ہزاروں مسافر پھنسے ہوئے ہیں ،عوام حالات معمول پر آنے تک سیاح گلگت بلتستان کا سفر نہ کریں۔ مون سون بارشیں, پی ڈی ایم اے کا...
     کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومت سندھ نے سیلاب سے متاثرہ کسانوں کے لیے امدادی فنڈز میں اضافہ کردیا، کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے لیے 10.56 ارب کا بغیر سود قرض بھی منظور کر لیا گیا۔ ڈان کے مطابق   وزیراطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے آگاہ کیا کہ 2022 کے سیلاب سےمتاثرہ کسانوں کےلیے امدادی فنڈز میں اضافہ ہوا، پیکیج کےتحت فصلوں کےنقصان کا معاوضہ، بیجوں کی فراہمی اور زمینوں کی بحالی کے لیے مالی مدد شامل ہے۔انہوں نے بتایا کہ امدادی فنڈز میں اضافہ سندھ فلڈ ریہیبیلیٹیشن پروگرام کا حصہ ہے، جو پہلے ہی دنیا کا سب سے بڑا ڈیزاسٹر ہاؤسنگ پروگرام قرار دیا جا چکا ہے۔شرجیل انعام میمن نے بتایا کہ صوبائی کابینہ نے سکھر اور حیدرآباد میں نئے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) ایشین ڈیولپمنٹ بینک (اے ڈی بی) کی جینڈر اسپیشلسٹ جودھا بخاری اور ان کی ٹیم نے اسلام آباد سے حیدرآباد کا دورہ کیا اور حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے دفتر میں ایک اہم اجلاس منعقد کیا، جس میں سیلاب 2022ء کے متاثرین کے لیے کاروباری معاونت، تربیت اور مالی امداد پر مبنی نئے منصوبے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ جودھا بخاری نے اجلاس کے اراکین کو بتایا کہ ایشین ڈویلپمنٹ بینک اور حکومت سندھ کی شراکت سے 440 ملین روپے کی لاگت سے یہ منصوبہ شروع کیا جا رہا ہے جس کا مقصد سیلاب 2022 سے متاثرہ خاندانوں کو بااختیار بنانا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ سیلاب سے 21 لاکھ...
    — فائل فوٹو  خاتون اوّل آصفہ بھٹو زرداری اور وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ورلڈ بینک کے وفد کے ہمراہ نظر محمد لغاری گوٹھ کا دورہ کیا۔ورلڈ بینک کے وفد میں مینیجنگ ڈائریکٹر اینا بیجئرڈ اور کنٹری ڈائریکٹر ناجی بین حسین شامل ہیں۔آصفہ بھٹو، مراد علی شاہ اور ورلڈ بینک کے وفد نے نظر محمد لغاری گوٹھ میں سیلاب متاثرین کےلیے تعمیر شدہ گھروں کا معائنہ کیا۔آصفہ بھٹو اور ایم ڈی ورلڈ بینک نے متاثرہ خواتین میں گھروں کی ملکیت کی اسناد تقسیم کیں۔ ایم ڈی ورلڈ بینک کو ملاقات کے دوران متاثرہ خواتین کا دستکاری کا کام بھی دکھایا گیا۔آصفہ بھٹو زرداری نے وفد کو بتایا کہ نظر محمد لغاری گوٹھ میں سیلاب سے تباہ 32 گھروں کی...
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2025ء)سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ حکومت سندھ نے سیلاب متاثرین کیلیے مثالی اقدامات کیے جو دنیا کیلئے مثال ہیں۔اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ سندھ کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلیے 8 لاکھ سے زائد گھر مکمل طور پر تعمیر ہو چکے ہیں۔پیپلز پارٹی رہنما شرجیل انعام میمن نے اپنے بیان میں کہا کہ سندھ حکومت نے عزم، محنت اور عوامی خدمت کے جذبے سے گھروں کی تعمیر کے منصوبے کو حقیقت کا روپ دیا ہے، یہ سب چیئرمین بلاول بھٹو کے وژن اور قیادت کا ثمر ہے۔شرجیل میمن نے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر کیلیے یہ اقدامات ایک مثال بن چکے ہیں...
    سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ حکومت سندھ نے سیلاب متاثرین کےلیے مثالی اقدامات کیے جو دنیا کیلئے مثال ہیں۔اپنے بیان میں انکا کہنا تھا کہ سندھ کی جانب سے سیلاب متاثرین کےلیے 8 لاکھ سے زائد گھر مکمل طور پر تعمیر ہو چکے ہیں۔پیپلز پارٹی رہنما شرجیل انعام میمن نے اپنے بیان میں کہا کہ سندھ حکومت نے عزم، محنت اور عوامی خدمت کے جذبے سے گھروں کی تعمیر کے منصوبے کو حقیقت کا روپ دیا ہے، یہ سب چیئرمین بلاول بھٹو کے وژن اور قیادت کا ثمر ہے۔شرجیل میمن نے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر کےلیے یہ اقدامات ایک مثال بن چکے ہیں اور گھروں کی تعمیر...
    اطالوی ایجنسی برائے ترقی و تعاون سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کیلئے 40 لاکھ یورو فراہم کرے گی۔ اسلام ٹائمز۔ صوبہ سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کیلئے اچھی خبر ہے، جس کے مطابق غیر ملکی ایجنسی کی جانب سے ملنے والی رقم متاثرہ علاقوں کی ترقی کیلئے استعمال ہوگی۔ اطالوی ایجنسی برائے ترقی و تعاون سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کیلئے 40 لاکھ یورو فراہم کرے گی۔ اعلامیے کے مطابق یہ رقم سندھ میں سیلاب سے تباہ خاندانوں کی فلاح کیلئے استعمال ہوگی۔ رقم کا مقصد متاثرین کو خشک سالی اور ہیٹ ویوز کا سب سے زیادہ شکار افراد کو تحفظ فراہم کرنا ہے، رقم سے 36 ماہ میں متاثرہ اضلاع میں ارلی وارننگ سسٹم کی تنصیب میں...
    سید مراد علی شاہ — فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سیلاب متاثرین کے لیے اسلامک ڈیولپمنٹ بینک 200 ملین ڈالر کی فنانسنگ کر رہا ہے۔وزیرِ اعلیٰ سندھ اور اسلامک ڈیولپمنٹ بینک ریجنل حب ترکیہ کے وفد کی ملاقات ہوئی۔وزیر اعلیٰ سندھ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملاقات میں سیلاب متاثرین، صحت، آبادی سے متعلق منصوبے زیرِ غور لائے گئے۔ترجمان کے مطابق سندھ میں سیلاب متاثرین کے گھروں کی تعمیر کے لیے اسلامک ڈیولپمنٹ بینک ورلڈ بینک کے ساتھ شراکت دار ہے۔  سیلاب متاثرین کی بیرونی امداد کہاں خرچ ہوئی، سندھ، بلوچستان کا بتانے سے گریزاسلام آباد سینٹ قائمہ کمیٹی اقتصادی امور ڈویژن... ترجمان نے بتایا ہے کہ مربوط صحت، آبادی کے منصوبوں...
    اسد ملک: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دورہ بیلا روس اچھا رہا، ڈیڑھ لاکھ ہنر مند افراد کو روزگار کے لیے بیلا روس بھیجوائیں گے، بیلا روس کی زراعت کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھائیں گے۔ وزیرِاعظم شہباز شریف نے لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیلاروس میں بننے والے زرعی مشینری کے جوائنٹ وینچرز پاکستان میں بنیں گے۔ انھوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو معدنیات کے خزانے عطا کئے ہیں، بیلاروس میں مائنز اینڈ منرلز کے حوالے سے مشینری بنانے والی فیکٹری کا بھی دورہ کیا، اس شعبے میں بھی انشاء اللہ تعاون بڑھائیں گے، ڈیڑھ لاکھ ہنر مند پاکستانی نوجوانوں کو بیلاروس میں روزگار کی فراہمی کے لیے بیلاروس سے ہماری مفاہمت...
    LONDON: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ زرعی مشینری کی تیاری کے لیے بیلاروس کی مہارت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے تمام جوائنٹ وینچر پاکستان میں تیار کریں اور ڈیڑھ لاکھ ہنرمندوں کو روزگار فراہم کرنے کے لیے بیلاروس سے مفاہمت ہوئی ہے۔ وزیراعظم کے دفتر اسلام آباد سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دورہ بیلاروس اچھا رہا، بیلاروس کی زراعت کے شعبے میں مہارت سے فائدہ اٹھائیں گے، بیلاروس میں بننے والے زرعی مشینری کے جوائنٹ وینچرز پاکستان میں بنیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی نے پاکستان کو معدنیات کے خزانے عطا کیے ہیں، بیلاروس میں مائنز اینڈ منرلز کے حوالے سے مشینری...
    منسک(نیوز ڈیسک): بیلاروس نے پاکستانی ہنرمندوں کو 1.5 لاکھ ملازمتیں دینے کی پیشکش کر دی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اپنے حالیہ دورہ بیلاروس کے دوران پاکستانی عوام کو ایک بڑی خوشخبری دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بیلاروس نے ڈیڑھ لاکھ پاکستانی ہنرمندوں کو ملازمتیں فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے، جو دونوں ملکوں کی معیشتوں کے لیے نفع بخش ثابت ہوگی۔ شہبازشریف نے کہا کہ بیلاروس جانے والے پاکستانی نوجوانوں کو بین الاقوامی معیار کی تربیت دی جائے گی تاکہ وہ بہتر انداز میں اپنی خدمات انجام دے سکیں۔دورے کے دوران پاکستان اور بیلاروس کے درمیان زراعت، تعلیم، دفاع، صنعتی ترقی، اور تجارت سمیت کئی شعبوں میں مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے۔ وزیراعظم نے...
    اسلام آباد (نمائدنہ خصوصی) وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور بیلاروس کی حکومتیں تجارتی رکاوٹوں کو دور کرنے اور نجی شعبے کی شمولیت کو فروغ دینے کے لئے پرعزم ہیں۔ ٹیکسٹائل مشینری، زرعی پراسیسنگ، دوا سازی، قابلِ تجدید توانائی، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ای کامرس جیسے شعبوں میں دونوں ممالک کے لئے سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منسک میں دوسرے پاکستان بیلاروس بزنس فورم سے خطاب میں کیا۔ جام کمال خان نے فورم سے خطاب میں پاکستان بیلا روس تعلقات میں تیزی سے بڑھتے ہوئے اشتراک پر روشنی ڈالی۔ جام کمال خان نے کہا کہ ہماری موجودگی دونوں ممالک کے درمیان فروغ پاتی ہوئی، گہری شراکت داری کی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اپریل2025ء) سٹیٹ بینک نے پاکستان انویسٹمنٹ بینک کی نیلامی سے 427.1ارب روپے حاصل کرلئے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق پاکستان انویسٹمنٹ بانڈزکی نیلامی کیلئے سٹیٹ بینک نے 350ارب روپے کاہدف مقررکیاتھا، بینک کونیلامی کیلئے مجموعی طورپر887.6ارب روپے کی بولیاں موصول ہوئی تھیں۔(جاری ہے) ان بانڈز پرمنافع کی شرح 11.88فیصد سے لیکر 12.79فیصدکے درمیان مقررکی گئی ہے۔10سال بانڈزسےسب سے زیادہ248.39ارب روپے موصول ہوئے۔
    وفاقی وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) شزہ فاطمہ خواجہ نے اسٹار لنک سے متعلق اہم اپ ڈیٹ دیدی ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر آئی ٹی اور چیئر مین پی ٹی اے نے بریفنگ دی۔وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ نے بتایا کہ ہم اسٹار لنک کو جلدلائسنس دے دیں گے، عوام کو اسٹار لنک نومبر یا دسمبر تک مل جائے گا۔ شزہ فاطمہ نے کہا کہ اسٹار لنک جون تک تمام چیزیں مکمل کرنے کا کہہ رہا تھا لیکن ہم نے اسٹار لنک کو مئی تک کا وقت دیا ہے، اسٹار لنک کی پرائسنگ پر بھی بات ہونی ہے، کچھ چینی کمپنیوں نے...
    اسلام آباد (خبر نگار+نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات کی کامیابی میں کوئی بڑی رکاوٹ نہیں‘ جلد خوشخبری ملے گی۔ لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے وزیرخزانہ نے کہا پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلی جیسے چیلنجز کا سامنا ہے۔ گلیشیئرز تیزی سے پگھل رہے ہیں۔ لاہور میں دھند سے معاشی سرگرمیاں متاثر ہوتی ہیں۔ سینیٹر محمد اورنگزیب نے بتایا کہ دو ہفتوں میں موسمیاتی تبدیلیوں کیلئے فنانسنگ پر آئی ایم ایف سے مثبت بات چیت ہوئی ہے۔ سیلابی نقصانات کے بحالی منصوبوں کیلئے 10ارب ڈالرکی امداد کا وعدہ ہوا، ہم قابل عمل منصوبے تیار نہیں کرسکے اور امداد استعمال نہیں کرسکے۔ کلائمنٹ فنانسنگ کیلئے ہمیں قابل عمل منصوبوں کو سامنے لانا ہوگا۔...
    بیلاروس نے پاکستان میں فصلوں کی پیداوار میں اضافے اور زرعی شعبے کو مستحکم بنانے کیلئے پاکستان کو ہیوی ڈیوٹی ٹریکٹر فراہم کئے ہیں۔پاکستان میں بیلا روس کے سفیر اینڈرائی میٹیلسٹا اور گرین کارپوریٹ انیشیٹو کے ڈی جی ریٹائرڈ میجر جنرل شاہد نذیر تقریب میں شریک ہوئے۔ بیلا روس کے ہیوی ڈیوٹی ٹریکٹروں کے مختلف زمینی حالات میں قابل عمل تجربات کئے جائیں گے۔ایس آئی ایف سی کے تحت گرین پاکستان انیشیٹو کی یہ اہم کامیابی زرعی شعبے میں انقلابی تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہوگی۔ اشتہار
    بلوچستان(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے بلوچستان میں یتیم بچوں کے لیے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے 500 روپے ماہانہ کٹوتی کرنےکا اعلان کیا ہے۔وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے 2022 کے سیلاب متاثرین کو گھروں کی چابیاں حوالے کرنےکی تقریب سے خطاب میں کہا کہ بلوچستان میں یتیم بچوں کے لیے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے 500 روپے ماہانہ کٹوتی کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم سب مل کر بلوچستان میں یتیم بچوں اور بچیوں کے لیے شاندار ادارہ بنائیں گے، انسانی خدمت کاجذبہ بہت عظیم جذبہ ہے۔سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ بلوچستان تبدیل ہو رہاہے، ہم نے اس کے لیے محنت کرنی ہے۔تقریب میں وزیراعلیٰ نے صوبے میں 2022 کے سیلاب متاثرین کو 250 تعمیرگھروں کی چابیاں...