2025-06-16@19:02:40 GMT
تلاش کی گنتی: 110

«عالیہ سومرو کو»:

(نئی خبر)
    ویب ڈیسک: سابق خاتون اول بشری بی بی نے حالیہ احتجاج کے 20 مقدمات میں تفتیش کے دوران پولیس کو جوابات دینے سے انکار کردیا۔ راولپنڈی بشری بی بی کو راولپنڈی میں درج  20 مقدمات میں شامل تفتیش کرنے کے لئے پولیس ٹیمیں جیل پہنچیں اور حالیہ احتجاج کے مقدمات میں انہیں باضابطہ طور پر شامل تفتیش کر لیا گیا۔  راولپنڈی پولیس کے 20 تفتیشی افسران نے اڈیالہ جیل کے ایڈمن بلاک میں بشری بی بی کو شامل تفتیش کیا گیا، بشری بی بی نے پولیس سوالوں کے جوابات بانی پی ٹی آئی سے مشاورت سے مشروط کردیے۔ مذاکرات سے انکار؛ ہماری سلامتی کو خطرے میں ڈالا تو امریکہ کی سیکورٹی کو خطرہ ہوگا؛ ایران کا دو ٹوک موقف...
    لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کیخلاف درخواست پر وفاقی حکومت، اوگرا اور وفاقی وزارت پٹرولیم سے جواب طلب کرلیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے درخواست پر سماعت کی، جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی جانب سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے۔درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اپنایا گیا کہ حکومت نے ابھی تک پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مقرر کرنے کا میکنزم نہیں بنایا. عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ترین سطح پر ہیں، حکومت نے عالمی مارکیٹ کے برعکس پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بلا جواز اضافہ کیا۔وکیل درخواست گزار نے کہا کہ حکومت کو عوامی مشکلات میں اضافے کا کوئی استحقاق حاصل نہیں ہے. پٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے...
    بنوقابل کی کامیابی پر استقبالیہ تقریب، امیرکراچی منعم ظفر خان، امیر ضلع کورنگی مرزا فراحان بیگ کا خطاب، اسٹیج پر محمد عمران، انجینئر نوید اختر، منصور فیروز و دیگر موجود ہیں، کارکنان کی بڑی تعداد موجود ہے
    پاکستان تحریک انصاف کے مینار پاکستان پر جلسہ کی اجازت کے معاملے پر  پاکستان تحریک انصاف نے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔چیف آرگنائزر پنجاب عالیہ حمزہ لاہور ہائیکورٹ میں آج جلسے کی اجازت کے لیے پیٹیشن دائر کریں گی، پی ٹی آئی نے جلسہ کی اجازت کے ڈپٹی کمشنر کو بھی درخواست دے رکھی ہے۔پی ٹی آئی کی چیف آرگنائزر پنجاب عالیہ حمزہ نے ڈی سی آفس میں درخواست جمع کرائی، جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ پارٹی کو مینارِ پاکستان پر جلسے کی اجازت دی جائے، درخواست کے متن کے مطابق تحریک انصاف 8 فروری کو جلسے کا انعقاد کرنا چاہتی ہے جسکے انتظامات عالیہ حمزہ، احمد خان بھچر اور علی اعجاز بٹر...
    حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد سائٹ ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری نے حیسکو کے ساتھ مل کر اہم مسائل کو حل کیا۔چیئرمین عبدالرحمن راجپوت، سینئر وائس چیئرمین جھنگیر برکت اور وائس چیئرمین احسن معید شیخ کی ہدایت پر صلاح الدین خان غوری کی قیادت میں وفد جس میں ایگزیکٹو ممبران اختیار آرائیں، حسن ضیا جعفری اور محمد علی راجپوت شامل تھے، نے اے سی سہیل احمد شیخ، ایکس ای این اسد پیزادہ اور ایس ڈی او ایم ایم شاہ سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ملاقاتوں میں حیسکو کے حالیہ آپریشن کے حوالے سے تشویشناک تشویش کا اظہار کیا گیا جس کے نتیجے میں لنکس اور ٹرانسفارمرز کو ہٹا دیا گیا تھا جس سے سائٹ کی مختلف فیکٹریاں متاثر ہوئیں جن میں معروف...
    اسلام آباد (خصوصی رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ) بلوچستان، سندھ اور لاہور ہائیکورٹ سے تین ججز کا اسلام آباد ہائیکورٹ تبادلہ کر دیا گیا۔ صدر زرداری نے تینوں ججز کے تبادلے کئے، اس سلسلہ میں نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر کا لاہور ہائی کورٹ سے اسلام آباد ہائی کورٹ تبادلہ کیا گیا ہے۔ سندھ ہائیکورٹ سے جسٹس خادم حسین سومرو اور بلوچستان ہائیکورٹ سے جسٹس محمد آصف کا اسلام آباد ہائی کورٹ تبادلہ کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز نے چیف جسٹس پاکستان کو خط لکھا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ دوسری ہائیکورٹ سے جج نہ لایا جائے اور نہ چیف...
    رہائی کی پہلی تقریب جبالیہ کیمپ میں ہوئی، جہاں القسام بریگیڈز نے جبالیہ کیمپ کے العالمی علاقے میں اسرائیلی فوجی اگام برجر کو ریڈ کراس کے حوالے کیا۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے شمالی غزہ کی پٹی کے جبالیہ کیمپ سے ایک اسرائیلی خاتون فوجی قیدی کو رہا کیا، جبکہ القدس بریگیڈز نے خان یونس شہر سے ایک مرد اور خاتون قیدی کو ریڈ کراس کے حوالے کیا۔ رہائی کی پہلی تقریب جبالیہ کیمپ میں ہوئی، جہاں القسام بریگیڈز نے جبالیہ کیمپ کے العالمی علاقے میں اسرائیلی فوجی اگام برجر کو ریڈ کراس کے حوالے کیا۔ خاتون سپاہی "برجر” جبالیہ کیمپ کے ملبے سے نکلی اور اس کے ساتھ حماس تحریک کے "شیڈو...
    پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ 8 فروری کو پاکستان تحریک انصاف کے مینڈیٹ پرشب خون مارا گیا، ہم اس کے خلاف مینار پاکستان پر جلسہ کریں گے۔ عالیہ حمزہ نے لاہور میں ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک احمد خان بھچر اور علی اعجاز بٹرکی جانب سے آج درخواست جمع کروائی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 8 فروری کوپاکستان تحریک انصاف کے مینڈیٹ پرشب خون مارا گیا، ہم اس شب خون کے خلاف احتجاجی جلسہ کریں گے۔ عالیہ حمزہ نے کہا کہ مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کی اجازت نہیں ملتی تو ہم قانونی راستہ اختیار کریں گے۔ پی ٹی آئی پنجاب کی...
    چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کے زیر صدارت فل کورٹ اجلاس کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں جلد اور معیاری انصاف کی فراہمی کے لئے ٹھوس اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مس عالیہ نیلم کے زیر صدارت فل کورٹ اجلاس کا اعلامیہ جاری ہو گیا۔ اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں جلد اور معیاری انصاف کی فراہمی کے لئے ٹھوس اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ فل کورٹ اجلاس میں جسٹس علی باقر نجفی، جسٹس عابد عزیز شیخ، جسٹس صداقت علی خان نے شرکت کی، اجلاس میں جسٹس سید شہباز علی رضوی، مسٹر جسٹس فیصل زمان خان سمیت دیگر فاضل ججز بھی شریک ہوئے، اجلاس میں رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ عبہر...
    دورہ قصور کے دوران چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو سیشن جج قصور نے زیر التوا کیسز سے متعلق بریفنگ دی، چیف جسٹس نے سیشن سمیت دیگر ججز کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ چیف جسٹس عالیہ نیلم نے صلح کی بنیاد پر ریپ کیسز کے ملزموں کی رہائی کی حوصلہ شکنی کرتے ہوئے کہا کہ ریپ کے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم کا دورہ قصور، سیشن کورٹ میں جوڈیشل کمپلیکس کا افتتاح کیا۔ سیشن کورٹ قصور پہنچنے پر سیشن جج طارق جاوید نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ رجسٹرار عبہر گل بھی موجود تھیں، اس موقع پر...