2025-09-18@05:30:19 GMT
تلاش کی گنتی: 147
«متاثر ہوئے تھے»:
(نئی خبر)
قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں میں تقسیم تھا‘ قلات سب سے بڑی ریاست تھی‘ اس کے پاس بلوچستان کا 20 فیصد رقبہ تھا جب کہ باقی 80 فیصد علاقہ خاران‘ بیلا‘ مکران اور برٹش بلوچستان میں تقسیم تھا‘ قلات ریاست 1405 میں بنی اور وقت کے ساتھ ساتھ اس کی جغرافیائی حدود افغانستان میں قندہار‘ ایران میں بندر عباس اور کرمان تک پھیل گئیں‘ کراچی بھی اس کا حصہ ہوتا تھا‘ اس زمانے میں قلات میں بلوچ اور براہوی دونوں قبائل آباد تھے لہٰذا قلات کو بلوچ براہوی سلطنت کہا جاتا تھا‘ انگریز نے 1876میں کوئٹہ پر قبضہ کیا اور یہاں چھاؤنی بنا لی‘انگریز نے بعدازاں کوئٹہ سے ملحقہ علاقے خان آف قلات سے لیز پر لے...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر یمنی حوثیوں کی جانب سے مزید حملے کیے گئے تو ایران کو اس کے سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے، آئندہ اگر حوثی کوئی حملہ کرتے ہیں تو اس کی ذمہ داری ایران پر عائد ہوگی۔ سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے اپنے ایک بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ آج کے بعد اگر حوثی ایک گولی بھی چلاتے ہیں تو ہم سمجھیں گے کہ یہ ایرانی ہتھیار ہیں اور چلانے والی ایرانی قیادت ہے۔ یہ بھی پڑھیں دباؤ کے بغیرامریکا سے مذاکرات کو تیار ہیں، ایران امریکی صدر نے کہاکہ اب کسی بھی کارروائی کا ذمہ دار ایران ہوگا جس کے اسے سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔ دوسری جانب امریکی حملوں...
ایک اور برٹش پاکستانی ہاؤس آف لارڈز برطانیہ کے تاحیات رکن بن گئے ہیں۔ ان کا تعلق آزاد کشمیر کے ضلع چکسواری ہے۔ لارڈ شفق محمد نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ میری سیاست میں آمد اتفاقیہ تھی، میں کمیونٹی میں ایک شکایت کے لیے گیا تھا لیکن انہوں نے مجھے خود مسائل کے حل کے لیے سرگرم کرلیا۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے والد اور نانا کشمیر میں لوہے کا کام کرتے تھے۔ مزید پڑھیں: قرآن پر حلف اٹھانے والی پہلی خاتون برطانوی لارڈ چانسلر کون ہیں؟ لارڈ شفق محمد نے بتایا کہ وہ جب برطانیہ آئے تھے تو انہوں نے ایک دکان پر کام کرکے اپنے کیریئر کا آگے بڑھایا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ میں...
پاکستان کے سابق آل راؤنڈر عماد وسیم نے جدید دور کی کرکٹ کے لیے پاکستان ٹیم کی ذہنیت پر شدید تنقید کر دی۔ گزشتہ برس آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد ریٹائر ہونے والے 36 سالہ آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ کی پرانی سوچ کے متعلق ان کی بارہا تنبیہوں پر ان کے ساتھی کرکٹرز اور ٹیم منیجمنٹ نے ان کا مذاق بنایا۔ انہوں نے کہا کہ وہ برسوں سے یہ بات کر رہے ہیں اور لوگ ان کی بات پر ہنستے تھے۔ یہاں تک کے ٹیم میٹنگزمیں انہوں نے نشاندہی کی کہ دنیا ایک مختلف راستے پر چل رہی ہے اور ہم اس ہی پُرانے راستے پر۔ عماد وسیم کی جانب سے یہ...
کوئٹہ: وزیراعظم شہباز شریف نے جعفر ایکسپریس جیسے حملوں سے بچنے کے لیے مشترکہ کوششوں پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشت گردی مکمل طور پر ختم نہیں ہوتی اس وقت تک ملک میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کوئٹہ میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تین دن پہلے بولان میں دہشت گردوں نے ایک ٹرین جس میں 400 سے زائد پاکستانی سفر کر رہے تھے انہیں یرغمال بنایا اور متعدد کو شہید کردیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کو رمضان میں بچوں، خواتین اور بزرگوں کا ذرا بھی خیال نہیں آیا، ایسا واقعہ شاید پاکستان کی تاریخ میں کبھی پیش نہیں آیا اور اس...
‘وہ سب مجھ پر ہنستے تھے’، عماد وسیم نے قومی ٹیم کی میٹنگز کی کہانی بتادی WhatsAppFacebookTwitter 0 13 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )پاکستان کے سابق آل رانڈر عماد وسیم نے اپنے ساتھی کرکٹرز اور ٹیم مینجمنٹ کے جدید دور کی کرکٹ کے حوالے سے چونکا دینے والے انکشافات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی وارننگ پر ہنسا گیا تھا۔عماد وسیم نیگزشتہ سال آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی، انہوں نے ماڈرن کرکٹ اور ہمارے ملک کی کھیلی جانے والی کرکٹ سے متعلق بات کی ہے۔ آل رانڈر نے پاکستان کرکٹ کے موجودہ کھیل پر گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا...
وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے بلوچستان میں آپریشن منطقی انجام کو پہنچ گیا۔ افسوس کے ساتھ انڈین میڈیا، بی ایل اے اور پی ٹی آئی اس واقعہ پر ایک زبان بول رہے تھے، کاش یہ اس آپریشن کے حوالے سے مصدقہ معلومات پر بات کرتے۔ جعفر ایکسپریس سانحہ پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستانی شہریوں کو یرغمال بنانے والے 33 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔ آپریشن شروع ہونے سے پہلے 21 جانوں کا نقصان ہوا جبکہ پاک فوج کے 4 جوان شہید ہوئے۔ یہ بھی پڑھیں جعفر ایکسپریس حملہ: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن مکمل، تمام دہشتگرد ہلاک، 21 مسافر اور 4 جوان شہید انہوں نے کہاکہ آپریشن کے...
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 مارچ ۔2025 )پاکستان کے دفترخارجہ نے امریکی حکام کی جانب سے ایک پاکستانی سفارتکار کو ملک میں داخلے کی اجازت نہ دینے اور انہیں واپس بھیج دیے جانے کی خبروں پر وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ سفارتکار نجی دورے پر امریکہ پہنچے تھے. برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق بیان میں کہا گیا ہے کہ وزارت خارجہ اس معاملے کا جائزہ لے رہی ہے خیال رہے کہ پاکستانی اور انڈین ذرائع ابلاغ میں ایک خبر سامنے آئی تھی جس میں سفارتی ذرائع کے حوالے سے دعوی کیا گیا تھا کہ ترکمانستان میں پاکستان کے سفیر کے کے احسن کو لاس اینجلس سے ڈی پورٹ کر دیا گیا تھا.(جاری ہے) رپورٹ میں کہا...
لاہور: گروپ ایڈیٹر ایکسپریس ایاز خان کا کہنا ہے کہ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل کی تقریب میں پاکستان کی عدم شرکت کا یقیناً ذمے دار پی سی بی ہے، ہم آئی سی سی کو ذمے دار قرار نہیں دے سکتے وجہ یہ ہے کہ آخری میچ میں چیئرمین صاحب کہاں تھے؟. ایکسپریس نیوزکے پروگرام ایکسپرٹس میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ مجھے اس پورے ٹورنامنٹ کی سمجھ نہیں آئی کہ ہوا کیا پاکستان کے ساتھ، ٹیم کا جس دن اعلان ہوا تھا ہم اسی دن سمجھ گئے تھے کہ ہم ان سے کیا توقعات رکھ سکتے ہیں. تجزیہ کار فیصل حسین نے کہا کہ پی سی بی یا حکومت پاکستان کو کب معلوم...
ویب ڈیسک : پاکستانی سفارتکار کے امریکہ میں داخل ہونے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستانی سفارتکار نجی دورے پر لاس اینجلس ایئرپورٹ پہنچے تھے کہ امریکی امیگریشن حکام نے ان کو امریکہ میں داخلے سے روک دیا۔ ذرائع کے مطابق ماضی میں انہیں سینئر پاکستانی سفارتکار پر امریکہ میں تعیناتی کے دوران انتظامی بدعنوانی کی شکایات سامنے آئی تھیں۔ سینئر سفارتکار اس وقت ایک وسط ایشیائی ملک میں پاکستان کے سفیر ہیں، اور اپنے نجی دورے پر امریکہ جا رہے تھے۔ رمضان المبارک : پھلوں اور سبزیوں کی قیمتیں کنٹرول سے باہر
پشاور(نیوز ڈیسک) جماعت اسلامی خیبرپختونخوا کے سابق امیر اور سینیٹر مشتاق احمد خان کے بڑے بھائی شکیل احمد ہمسائے کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق واقعہ صوابی کے گاؤں احد خان کلے شیخ جانہ میں پیش آیا جہاں شکیل احمد خان کو گھر کے سامنے گولیاں مارکر قتل کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) صوابی محمد اظہر نے کہا کہ شکیل احمد خان اپنے ہمسائے کی فائرنگ سے جاں بحق ہوئے، ملزم نے پہلے والد کا قتل کیا، مقتول شکیل خان بیچ بچاؤ کیلئے گئے تھے، اسی دوران فائرنگ کا نشانہ بن گئے۔ ڈی پی او صوابی کا کہنا ہے کہ مبینہ طور پر ملزم نشے کا عادی ہے، دماغی توازن بھی مکمل درست...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اوپننگ بیٹرز فخر زمان اور صائم ایوب کے حوالے سے اہم اپڈیٹ فراہم کی ہیں، جو زخمی ہونے کی وجہ سے ٹیم سے باہر ہیں۔ صائم ایوب نے جنوری 2025 میں جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران اپنے دائیں ٹخنے کی ہڈی ٹوٹنے کی وجہ سے کم از کم 6 ہفتے کے لیے بین الاقوامی کرکٹ سے باہر ہونے کا سامنا کیا تھا۔ اسی وجہ سے وہ پاکستان کے چیمپیئنز ٹرافی اسکواڈ میں شامل نہیں ہو سکے تھے۔ مزید پڑھیں: کرکٹر صائم ایوب سے تعلقات کی خبروں پر ٹک ٹاکر کشف علی نے خاموشی توڑ دی دوسری طرف فخر زمان جو آسٹریلیا، جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے خلاف سیریز میں نہ کھیلنے...
برطانیہ(نیوز ڈیسک)برطانیہ میں تاریخ رقم ہوگئی شاہی قلعہ ونڈسرکیسل کی ایک ہزار سالہ تاریخ میں پہلی بار مسلمانوں کیلئے افطار کا اہتمام کیا گیا۔مسلم ممالک کی طرح مغربی دنیا میں بھی اس مہینے کوغیرمعمولی اہمیت حاصل ہے، امریکا اور برطانیہ سمیت کئی غیرمسلم ریاستوں کے سربراہان مملکت کی جانب سے مسلمانوں کے لیے افطار کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق صدیوں پرانے اس قلعے میں افطار کے لیے سینٹ جارج ہال میں دریاں اور سفید چادریں بچھانے کے بعد دستر خوان بچھائے گئے تھے، جو ریاستی مہمانوں کیلئے مختص ہے۔دستر خوان پرانواع واقسام کے کھانے اور مشروبات رکھے ہوئے تھےاس تاریخی افطار ڈنر میں تقریبا ساڑھے تین سو مسلمان شریک تھے۔افطار سے قبل ونڈسر کیسل کی فضا...

جتھے شاہراہیں بند کر دیتے ہیں، سڑکیں کھلوانے میں نااہلی دکھانے والے ڈی سیز کو ہٹایا جائے گا، سرفراز بگٹی
کوئٹہ (نیوز ڈیسک)وزیر اعلیٰ بلوچستان سردار سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ جتھے شاہراہیں بند کر دیتے ہیں، سڑکیں کھلوانے میں نااہلی دکھانے والے ڈی سیز کو ہٹایا جائے گا، پی ٹی آئی دور میں طالبان کو واپس لایا گیا، آٹھ اضلاع سے متعلق عمرایوب سمیت دیگر تمام افراد کے دعوے مسترد کرتا ہوں، سیاسی مقاصد کیلئے بلوچستان سے متعلق غیرذمہ دارانہ بیانات افسوسناک ہیں۔ کوئٹہ میں مستحق افراد میں راشن تقسیم کرنے کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ اگرکسی کو حکومت سے کوئی شکایت ہے تووہ پرامن احتجاج کرے لیکن ہائی ویز بند نہ کی جائیں، ماہ صیام میں سڑکوں کی بندش سے بزرگ ، بچے اور خواتین سمیت تمام...
جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 فروری2025ء)عالمی شہرت یافتہ سماجی رہنماء عبدالستار ایدھی کا97 واں یوم پیدائش 28فروری کو منایا جائے گاوہ اٹھائیس فروری 1928ء کو بھارت میں پیدا ہوئے تھے عبدالستارایدھی کے یوم پیدائش کے سلسلہ میں ملک بھرمیں تقریبات کاانعقاد کیا جائے گا، جس میں ان کی گرانقدر خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا جائیگا۔(جاری ہے) انسانی خدمت کے کام کو انہوں نے اتنی وسعت دی کہ ان کی فائونڈیشن کے 400سے زائد مراکز کام کررہے ہیں وہ 25جنوری2013 کو گردوں کے عارضہ میں مبتلا ہوئے اور 8جولائی2016 کو87 برس کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔
بالی وڈ اداکار کنال کھیمو نے حال ہی میں اپنے بچپن کی تلخ یادیں شیئر کی ہیں۔ کنال نے 6 سال کی عمر تک سری نگر، کشمیر میں گزارے ہوئے دنوں کو یاد کرتے ہوئے ان خوفناک واقعات کا ذکر کیا، جو ان کے ذہن پر آج بھی نقش ہیں۔ کشمیر کا کشیدہ ماحول کنال کھیمو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ 6 سال کی عمر میں سری نگر میں رہتے تھے، جہاں دھماکے اور پتھراؤ روزمرہ کی زندگی کا حصہ تھے۔ انہوں نے کہا، ’’6 سال کے بچے کے نقطہ نظر سے دیکھیں تو یہ سب عجیب تھا۔ میں سری نگر کی خوبصورت یادیں بھی نہیں بھول سکتا، جیسے اپنے اسکول، خاندان کے ساتھ...

عمران خان کہتا تھا شہباز باہر پیسے مانگنے جاتا ہے، بتائیں آپ کیا باہر پیسے بانٹنے جاتے تھے؟ وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایک سیاست دان کہتا تھا کہ شہباز شریف باہر پیسے مانگنے جاتا ہے میں پوچھتا ہوں کہ آپ کیا باہر پیسے بانٹنے جاتے تھے؟ ڈیرہ غازی خان میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ ڈیرہ غازی خان آکر خوشی ہوئی پرتپاک استقبال پر یہاں کے عوام کا مشکور ہوں، ترقی پاکستان کا مقدر بن چکی ہے پاکستان کی معیشت اب بہتری کی جانب گامزن ہے، نواز شریف کا ویژن صرف پاکستان کی ترقی ہے، پنجاب کی ترقی نواز شریف کے دور میں ہوئی اور اب ان کی بیٹی مریم نواز شریف پنجاب کے عوام کی خدمت کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے عوام کی خدمت کے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 22 فروری 2025ء) یہ ستمبر 1974ء کی خنک شام تھی کہ جرمن سائنسدان پروفیسر فالٹر جامعہ کراچی میں شعبہ کیمیا کے پوسٹ گریجویٹ انسٹی ٹیوٹ پہنچے تھے۔ یہاں ان کی ملاقات پاک وہند کے ممتاز سائنسدان ڈاکٹر سلیم الزماں صدیقی اور ڈاکٹر عطا الرحمان سے ہوئی جو کیمبرج سے ڈاکٹریٹ کے بعد ادارے سے وابستہ ہوئے تھے۔ یہاں پہنچ کر گویا پروفیسر فالٹر کا سفر ختم ہوا کیونکہ وہ جرمنی کی جانب سے پاکستان میں سائنسی فروغ کا منصوبہ رکھتے تھے اور موزوں ادارے کی تلاش میں ملک بھر کا دورہ کرچکے تھے۔ اس کے بعد وہ پاکستان میں سائنس کے تاحیات مددگار رہے جو کم و بیش پینتالیس سال کا عرصہ بنتا...
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایک سیاست دان کہتا تھا کہ شہباز شریف باہر پیسے مانگنے جاتا ہے میں پوچھتا ہوں کہ آپ کیا باہر پیسے بانٹنے جاتے تھے؟ ڈیرہ غازی خان میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ ڈیرہ غازی خان آکر خوشی ہوئی پرتپاک استقبال پر یہاں کے عوام کا مشکور ہوں، ترقی پاکستان کا مقدر بن چکی ہے پاکستان کی معیشت اب بہتری کی جانب گامزن ہے، نواز شریف کا ویژن صرف پاکستان کی ترقی ہے، پنجاب کی ترقی نواز شریف کے دور میں ہوئی اور اب ان کی بیٹی مریم نواز شریف پنجاب کے عوام کی خدمت کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے عوام کی خدمت کے لیے دن...
مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2025ء)عالمی شہرت یافتہ سماجی رہنماء عبدالستار ایدھی کا97 واں یوم پیدائش 28فروری کو منایا جائے گاوہ اٹھائیس فروری 1928ء کو بھارت میں پیدا ہوئے تھے عبدالستارایدھی کے یوم پیدائش کے سلسلہ میں فیصل آباد سمیت ملک بھرمیں تقریبات کاانعقاد کیا جائے گا، جس میں ان کی گرانقدر خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا جائیگا۔(جاری ہے) انسانی خدمت کے کام کو انہوں نے اتنی وسعت دی کہ ان کی فائونڈیشن کے 400سے زائد مراکز کام کررہے ہیں وہ 25جنوری2013 کو گردوں کے عارضہ میں مبتلا ہوئے اور 8جولائی2016 کو87 برس کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر فخر زمان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں نیوزی لینڈ کے خلاف آؤٹ ہونے کے بعد روتے دیکھا جا سکتا ہے۔ وائرل ویڈیو میں فخر زمان بوجھل قدموں کے ساتھ پویلین واپس جاتے دکھائی دے رہے ہیں اور ڈریسنگ روم پہنچتے ہی وہ کرسی پر بیٹھے اور سر جھکا کر رو پڑے، اس موقع پر وہاں موجود کھلاڑیوں نے انہیں حوصلہ دیا جس میں شاہین شاہ آفریدی اور بیٹنگ کوچ شاہد اسلم بھی شامل تھے۔ Fakhar Zaman broke down in tears after getting out against New Zealand, @iShaheenAfridi and Shahid Aslam consoled him, ICC released a emotional video Common @FakharZamanLive it's a part of the game, You are...
چین میں میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنے والے دو پاکستانی طلبا یوسف خان اور رفیق اللہ کو وہاں خوب سراہا اور ہیرو قرار دیا جا رہا ہے۔ پاکستانی طلبا اُس دن سیاحت کے نیت سے ریلوے اسٹیشن پہنچے تھے جہاں ایک بزرگ شہری زمین پر گرے ہوئے تھے اور پولیس اہلکار ارد گرد کھڑے تھے۔ خیال رہے کہ چین میں کسی بھی شخص کو بغیر اجازت ہاتھ لگانا غیر قانونی ہے چاہے یہ کام طبی امداد کے لیے ہی کیوں نہ کیا جائے۔ میڈیکل کے طلبا ہونے کی وجہ سے یوسف اور رفیق پہلی نظر میں سمجھ گئے کہ بزرگ شہری کو فوری طبی امداد کی ضرورت ہے۔ اس کے لیے انھوں نے پولیس سے اجازت بھی لی۔ زمین پر نیم بے...
بیجنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن )میڈیکل کے فائنل ایئر کے پاکستانی طلبا نے چینی بزرگ کی جان بچالینجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق چین میں میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنے والے دو پاکستانی طلبا یوسف خان اور رفیق اللہ کو وہاں خوب سراہا اور ہیرو قرار دیا جا رہا ہے۔پاکستانی طلبا ا±س دن سیاحت کے نیت سے ریلوے سٹیشن پہنچے تھے جہاں ایک بزرگ شہری زمین پر گرے ہوئے تھے اور پولیس اہلکار ارد گرد کھڑے تھے۔خیال رہے کہ چین میں کسی بھی شخص کو بغیر اجازت ہاتھ لگانا غیر قانونی ہے چاہے یہ کام طبی امداد کے لئے ہی کیوں نہ کیا جائے۔میڈیکل کے طلبا ہونے کی وجہ سے یوسف اور رفیق پہلی نظر میں سمجھ گئے کہ...
"عمیر صاحب، ہم کراچی میں ہیں۔ پیر کو دن 11 بجے چلے آئیے۔ پھر گپ لگائیں گے۔” رضی صاحب کا فون پر حکم تھا۔ میں نے سوال کیا کہ کب پہنچے؟ انہوں نے بتایا ایک مہینہ ہونے کو آ رہا ہے اور دو دن بعد اسلام آباد روانگی ہے۔ میں نے مصنوعی ناراضی کا اظہار کیا کہ اتنی دیر سے کیوں بتا رہے ہیں۔ کہنے لگے کہ بس آتے ہی بیمار پڑ گیا تھا۔ وقتِ مقررہ پر ہمارے کولیگ تنزیل اور میں ان سے ملنے پہنچ گئے۔ وہ اپنے بھتیجے کے ہاں مقیم تھے۔ رضی صاحب نے صوفے سے اٹھ کر گلے لگایا۔ دیکھنے میں کم زور تو لگے لیکن یہ گمان نہیں تھا کہ اس ملاقات کے محض 15...
کراچی(نیوز ڈیسک)چیمپئنز ٹرافی کے ابتدائی میچ میں فیلڈنگ کے دوران انجری کا شکار ہونے والے قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے۔ذرائع کے مطابق قومی ٹیم بھارت کے خلاف 23 فروری کو ہونے والے میچ ے لیے کراچی سے دبئی کے لیے آج روانہ ہو گئی ہے تاہم فخر زمان دبئی روانہ ہونے والی ٹیم کے ہمراہ نہیں جا رہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ فخر زمان کی انجری سنجیدہ نوعیت کی ہے، فخر زمان ٹورنامنٹ میں مزید نہیں کھیل پائیں گے۔فخر زمان کیویز کیخلاف دیر سے بیٹنگ کرنے کیوں آئے؟ آئی سی سی قوانین کی روشنی میں جانیےذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے متبادل کھلاڑی کیلئے آئی سی سی ٹیکنیکل کمیٹی سے رابطہ...
بالی ووڈ کے بھائی جان سلمان خان نے ایک انٹرویو میں اپنی روزمرہ زندگی سے متعلق اہم انکشافات کیے ہیں جو اس سے قبل آشکار نہیں ہوئے تھے۔ ان انکشافات کے لیے سلماں خان نے اپنے بھتیجے ارہان خان کی پوڈ کاسٹ ’ڈمب بریانی‘ کا انتخاب کیا۔ چچا بھتیجے کی کمیسٹری بھی دیکھنے لائق تھی جس کے باعث مداحوں کو اس پوڈ کاسٹ سے اپنے پسندیدہ اداکار کے بارے میں کچھ نیا جاننے کو ملا۔ نیند کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں بجرنگی بھائی جان نے بتایا کہ میں روزانہ صرف 2 گھنٹے ہی سو پاتا ہوں۔ دبنگ اسٹار نے مزید بتایا کہ پورے مہینے میں صرف ایک بار ہی ایسا دن آتا ہے جب میں 7 سے 8...
بالی ووڈ کے معروف کامیڈین راجپال یادیو بھی پاکستانی لیجنڈز عمر شریف اور معین اختر کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔ راجپال یادیو نے ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کے دوران عمر شریف اور معین اختر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دونوں فنکار اپنے فن کے بادشاہ تھے۔ انہوں نے کہا کہ عمر شریف اور معین اختر اپنی بے مثال تخلیقی صلاحیتوں کے ذریعے اسکرین پر ایسی شاندار پرفارمنس دیتے تھے کہ صارفین سحر میں گرفتار ہو جاتے تھے اور ایک لمحے کے لیے بھی اسکرین نہیں چھوڑ تے تھے۔ بھارتی اداکار نے کہا کہ ہم عمر شریف کی آڈیو کیسٹ سنتے تھے، کیونکہ وہ قدرتی طور پر تخلیقی صلاحیتوں سے مالا مال اور ایک بڑے...
وہ بنگالی نیشنلسٹ جو بنگلادیش کی آزادی کی لڑائی میں ہیرو مانا گیا جس نے مکتی باہنی کے کمانڈر کی حیثیت سے لڑائی میں حصہ لیا۔ اس نے اپنی زندگی کے آخری سال پاکستان میں گزارے ہے نا حیرت کی بات!! اپریل 1971ء میں وہ پاکستانی فوج میں میجر کے عہدے پر تھا۔ پھر وہ باغی ہو کر انڈیا کی مدد سے بننے والی مکتی باہنی سے جا ملا۔ وہ تھے میجر عبدالجلیل جو 1985ء کے نصف میں پاکستان آگئے اور پھر آخری دم تک پاکستان ہی میں رہے۔ اپریل 1971ء میں ایک اور باغی میجر ضیا الرحمن نے پہلی بار بنگلادیش کا پرچم لہرایا تھا۔ عبدالجلیل نے بھی بریسال پر قبضے کے بعد بنگلادیش کا پرچم لہرایا تھا۔ انہوں...
کراچی( کامرس رپورٹر)شہرقائد کے تاجر وصنعتکار رہنمائوں نے بزنس مین گروپ کے سیکرٹری جنرل اے کیو خلیل کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔اپنے اپنے تعزیتی پیغامات میں یونائٹیڈ بزنس گروپ (یو بی جی)کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم تنویر،صدر زبیرطفیل،چیئرمین سندھ ریجن خالدتواب،سیکریٹڑی جنرل(سندھ)حنیف گوہر،سید مظہر علی ناصر اور دیگر رہنمائوں،سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کراچی کے سرپرست اعلیٰ زبیر موتی والا، صدر احمد عظیم علوی، چیف کوآرڈینٹر سلیم پاریکھ ، سینئر نائب صدر خالد ریاض، نائب صدر محمد ریاض ڈھیڈھی، سابق صدورجاوید بلوانی اوریونس بشیر،نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (نکاٹی) کے صدر فیصل معیز خان، سینئر نائب صدر شبیر اسماعیل اورنائب صدر نعیم حیدر نے معروف تاجر، بی ایم جی کے سیکرٹری جنرل اور...
چین میں ایک عجیب و غریب واقعے میں ایک شخص کو دل کا دورہ پڑا لیکن جب وہ کچھ دیر میں صحتیاب ہوا تو اسے بجائے اسپتال جانے کی وقت پر اپنے دفتر پہنچنے کی فکر لاحق ہوگئی۔ چین کے صوبہ ہونان میں 40 سال کے ایک شخص کو ریلوے اسٹیشن پر دل کا دورہ پڑا۔ تاہم حالت بحال ہونے کے بعد شہری کی فوری تشویش اپنی صحت کی نہیں بلکہ اس بات کی تھی کہ کونسی ٹرین دفتر فوراً پہنچادے گی۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ شہری ٹرین میں سوار ہونے کے لیے اسٹیشن پر قطار میں کھڑا تھا۔ دل کا دورہ پڑنے کے بعد جب وہ زمین پر گرے تو ریلوے اسٹیشن کا عملہ اور...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 فروری ۔2025 )مہر گڑھ کو ایک اہم سیاحتی مقام بنانے کے لیے کوششوں کی اشد ضرورت ہے بلوچستان میں واقع مہر گڑھ کی باقیات قومی اور بین الاقوامی سیاحوں کے لیے نسبتاً نامعلوم ہیں اس قدیم اثاثے کو مسلسل تحفظ کی کوششوں کی اشد ضرورت ہے ڈائریکٹر ثقافت اور محکمہ سیاحت، بلوچستان کے فوکل پرسن داود ترین نے ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مہر گڑھ کو ایک مقبول سیاحتی مقام بنانے کے لیے مقامی لوگوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز میں آگاہی ضروری ہے.(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ سیاحتی مقام کو فروغ دینے کے لیے مناسب انفراسٹرکچر کا قیام، سیاحتی سہولتی مراکز کا قیام، بغیر کسی رکاوٹ کے مواصلاتی ذرائع...
طرابلس ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 فروری 2025ء ) لیبیا کے ساحل کے قریب پاکستانی شہریوں سمیت غیرقانونی تارکین کی ایک اورکشتی حادثے کا شکارہو گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے لیبیا میں پاکستانی سفارتخانے کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ افریقی ملک میں 65 مسافروں کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی، کشتی الٹنے کا یہ حادثہ مرساڈیلا کی بندرگاہ کے قریب پیش آیا، لیبیا کشتی حادثہ میں متاثرہ پاکستانیوں کی تفصیلات جمع کی جارہی ہیں۔ ترجمان دفتر خارنہ کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد طرابلس میں پاکستانی سفارتخانے کی ٹیم کو زاویہ ہسپتال روانہ کردیا گیا جہاں حادثے کے شکار مسافروں کو پہنچایا گیا، پاکستانی سفارتخانہ کی ٹیم وہاں مقامی حکام کی معاونت کرے...
راولپنڈی : شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں سیکورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر آپریشن کے دوران 3 خوارج کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق سیکورٹی فورسز نے دتہ خیل میں 6 اور 7 فروری کی درمیانی شب آپریشن کیا جس کے دوران 3 خوارج جہنم واصل ہوگئے،تینوں خوارج خواتین کا برقعہ پہن کر فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ فوجی ترجمان کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والے خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے جبکہ شرپسند دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں بھی ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقےمیں خوارج کی ممکنہ موجودگی کے پیش نظرسینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے اور...

سلمان اورشاہ رخ ممتاکلکرنی کوجھاڑیوں میں چھپ کرکیوں دیکھ رہے تھے ،اداکارہ نے تہلکہ خیز انکشاف کرڈالا
ممبئی (شوبز ڈیسک)سابق بھارتی اداکارہ ممتا کلکرنی نے کہا ہے کہ شاہ رخ خان اور سلمان خان سیٹ پر میرے ساتھ مذاق کیا کرتے تھے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں سنیاس لینے والی سابقہ بھارتی اداکارہ ممتا کلکرنی نے ایک انٹرویو میں فلم کرن ارجن کے دوران سیٹ پر پیش آیا واقعہ شیئر کیا ہے۔ ایک ڈانس سین کا حوالہ دیتے ہوئے ممتا نے بتایا کہ دونوں خانز نے ان میرے ساتھ ڈانس کرنا تھا لیکن ڈانس ڈائریکٹر نے بتایا کہ اس ڈانس شوٹ میں وہ اکیلی ہی ہوں گی، اگلے دن میں نے اپنے ڈانس اسٹیپس ریکارڈ کروا دیے، بعد میں پتہ چلا کہ سلمان خان اور شاہ رخ خان پیچھے جھاڑیوں میں چھپ کر ہنس رہے...

پی ٹی آئی دور میں ایک ترقیاتی منصوبہ نہیں لگا، صرف لوٹ مار ہوئی، یہ اپنے کئے کی سزا بھگت رہے ہیں، عطا تارڑ
پی ٹی آئی دور میں ایک ترقیاتی منصوبہ نہیں لگا، صرف لوٹ مار ہوئی، یہ اپنے کئے کی سزا بھگت رہے ہیں، عطا تارڑ WhatsAppFacebookTwitter 0 2 February, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے معیشت پر توجہ دی، وہ ڈیفالٹ کے دھانے سے واپس لے آئے ہیں، پاکستانی معیشت دنیا کی بہترین معیشت بنے گی۔اپنے حلقے میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارٹی نے جو ہمیں وفا سکھائی ہے یہ نواز شریف کی وجہ سے ہے، ملک میں معیشت میں بہتری آرہی ہے شرع سود کم ہو رہی ہے، شہباز شریف ملک کو ترقی کی جانب لے کر...
امریکی ایئر لائنز کی ذیلی کمپنی امریکن ایگل کی پرواز 5342 واشنگٹن کے رونلڈ ریگن نیشنل ایئرپورٹ کے قریب پہنچ چکی تھی اور توقع تھی کہ کچھ ہی دیر میں لینڈ کر جائے گی، طیارے میں 26 سالہ اسریٰ حسین بھی سوار تھی جبکہ ان کے شوہر حماد رضا پر ان کا انتظار کررہے تھے، اسریٰ حسین نے اپنے شوہر کو فون کیا کہ پرواز کے اترنے میں 20 منٹ ہی رہ گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: امریکی مسافر طیارے اور فوجی ہیلی کاپٹر میں تصادم، تمام 67 افراد ہلاک حماد رضا اپنی اہلیہ اسریٰ حسین سے بات کرہی رہے تھے تھے کہ اچانک ایمرجنسی سروس کے لوگ ان کے پاس سے تیزی سے گزرے اور ساتھ ہی ان کا فون...
وفاقی وزیر اطلاعات ، نشریات، قومی ورثہ و ثقافت عطا اللہ تارڑ نے پاکستان کے تعلیمی نظام اور قانون کی تعلیم کا معیار بلند کرنے میں یونیورسٹی آف لندن کے بے مثال کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ یونیورسٹی آف لندن سے سند یافتہ افراد آج ملک میں عدلیہ، قانون، سیاست سمیت اہم شعبوں میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں، یونیورسٹی آف لندن کا تعلیمی نظام سیکھنے کا بہترین تجربہ فراہم کرتا ہے۔یہ بات انہوں نے یونیورسٹی آف لندن کے المنائی سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر سپریم کورٹ آف پاکستان کی پہلی خاتون جج جسٹس عائشہ ملک، یونیورسٹی آف لندن کی وائس چانسلر پروفیسر وینڈی تھامسن اور دیگر بھی موجود تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)مراکش کشتی حادثے میں بچ جانے والے پاکستانیوں نے انکشاف کیا ہے کہ ڈوبنے والی کشتی کے مسافروں سے کھلے سمندر میں تاوان مانگا گیا، تاوان دینے والے 21 پاکستانیوں کو چھوڑدیا گیا جب کہ زیادہ تر اموات سرد موسم اور تشدد کے باعث ہوئیں۔نجی چینل کے مطابق مراکش کشتی حادثے میں زندہ بچ جانے والے پاکستانیوں نے وزیراعظم شہباز شریف کی تشکیل کردہ کمیٹی کو اپنے بیانات ریکارڈ کروادیے ہیں جس میں ہوشرما انکشافات کیے گئے ہیں۔ یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے مراکش کے لیے ایک حکومتی ٹیم بھیجنے کا فیصلہ کیا تھا، جس میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (نارتھ) منیر مارتھ، ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ سلمان چوہدری اور وزارت...
خبر ایجنسی کے مطابق میڈرڈ کشتی حادثے میں 50 تارکین ہلاک ہوئے، جاں بحق ہونے والوں میں 44 پاکستانی بھی شامل ہیں۔ کشتی میں 86 تارکین سوار تھے، کشتی حادثے میں 36 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ یونان کشتی حادثے کے بعد تارکین وطن کی ایک اور کشتی کو افسوسناک حادثہ پیش آگیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق میڈرڈ کشتی حادثے میں 50 تارکین ہلاک ہوئے، جاں بحق ہونے والوں میں 44 پاکستانی بھی شامل ہیں۔ کشتی میں 86 تارکین سوار تھے، کشتی حادثے میں 36 افراد کو بچا لیا گیا ہے، جاں بحق ہونے والوں میں 12 نوجوان گجرات کے رہائشی ہیں۔ میڈرڈ میں کشتی حادثہ میں جاں بحق ہونیوالے نوجوان چار ماہ قبل یورپ کے لیے...
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16 جنوری 2025)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے بھی بیرسٹر گوہر اور علی امین گنڈاپور کی آرمی چیف سے ہونے والی ملاقات کو خوش آئند قرار دیدیا، ہم چاہ رہے تھے مذاکرات ہوں، کوئی بات چیت شروع ہوئی ہے تو یہ خوش آئند بات ہے،میں نے کبھی نہیں کہا کہ مذاکرات بند ہیں،راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں صحافیوں نے بیرسٹر گوہر اور علی امین گنڈاپور کی آرمی چیف سے ملاقات کے متعلق بانی پی ٹی آئی سے سوال کیا تو ان کا کہنا تھا کہ پارٹی رہنماﺅں کی آرمی چیف سے ملاقات پاکستان کیلئے اچھا شگون ہے اس ملاقات میں پاکستان کے استحکام کی بات کی گئی ہے۔ہم نے ہمیشہ بات چیت کرنے کا کہاہے...
وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ حسین نواز کے خلاف انکوائری شہزاد اکبر نے شروع کی اور خود اس گڑھے میں گر گئے، پی ٹی آئی کا این آر او کا مطالبہ پورا نہیں ہوسکتا۔سینیٹ اجلاس سے خطاب میں اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ کابینہ میں بند لفافہ لا کر منظوری لی گئی، 190 ملین پاؤنڈ کیس اوپن اینڈ شٹ ٹرانزیکشن ہے۔ توشہ خانہ ہو یا سائفر، کسی مقدمے میں کچھ ثابت نہیں ہوسکا، شبلی فرازپاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ توشہ خانہ ہو یا سائفر کسی مقدمے میں کچھ ثابت نہیں ہوسکا۔ انہوں نے پی ٹی آئی پر تنقید کی اور کہا کہ یہ ساری عمر کہتے تھے کہ...
بالی ووڈ کے مشہور مزاحیہ اداکار ٹیکو تلسانیا برین اسٹروک کا شکار ہوگئے، جن کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔ اداکار کو ممبئی کے اسپتال میں داخل کروایا گیا ہے جہاں ان کی انتہائی نگہداشت میں ٹریٹمنٹ جاری ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بتایا گیا تھا کہ ٹیکو تلسانیہ کو دل کا دورہ پڑا ہے، لیکن بعد ازاں علم ہوا کہ اداکار دراصل برین اسٹروک کا شکار ہوئے تھے۔ اداکار کی اہلیہ دیپتی تلسانیا نے بتایا کہ ٹیکو ایک فلم کی اسکریننگ میں شریک تھے جہاں ان کی طبعیت خراب ہونے لگی، جس پر انھیں فوری طور پر اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ 70 سالہ سینئر اداکار ٹیکو تلسانیا اس وقت ممبئی کے کوکیلا بین دھیرو بھائی امبانی...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جنوری2025ء) پاکستان میں متعین امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا کہنا ہے کہ گزشتہ 3 سال کے دوران بڑے چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے مل کر کام کیا۔امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے اپنے الوداعی پیغام میں کہا ہے کہ اپنے بطور سفیر تعیناتی کے دوران پاکستانی دوستوں کے ساتھ کام کیا اور شراکت داری کے نئے باب میں داخل ہوئے۔امریکی سفیر نے کہا کہ چیلنجز میں کورونا، 2022ء کا تباہ کن سیلاب اور لاکھوں افراد کی بحالی میں مدد کی فراہمی شامل ہے۔ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ ہم نے روزگار کے مواقع پیدا کیے جس سے لوگوں کا معیارِ زندگی بہتر ہوا۔انہوں نے کہا کہ چائے پر گپ شپ اور...