تاج حیدر8 مارچ 1942 کو بھارت کے علاقے کوٹہ، راجستھان کے علمی گھرانے میں پیدا ہوئے،تاج حیدر کے والد پروفیسر کرار حسین اس وقت میرٹھ کالج میں انگریزی ادب کے استاد تھے، 1948 میں پروفیسر کرار حسین ہجرت کر کے پاکستان آئے، تاج حیدر نے ابتدائی تعلیم گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول، رنچھوڑ لائنز کراچی سے حاصل کی۔
انہوں نے انٹرمیڈیٹ خیر پور کالج سندھ سے کیا، کراچی یونیورسٹی سے 1962 میں بی ایس سی آنرز کیا، اور کراچی یونیورسٹی ہی سے ریاضی کے مضمون میں ایم ایس سی کی ڈگری حاصل کی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیئر رہنما سینیٹر تاج حیدر انتقال کرگئے
تاج حیدر نے فنونِ لطیفہ کے میدان میں قدم رکھا اور ٹیلی وژن کے لیے بھی لکھا انہوں نے مختلف اخبارات کے لیے کالم لکھے۔
تاج حیدر نے 1967 کے سوشلسٹ کنونشن میں شرکت کی، 1967 میں باقاعدہ طور پر پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی، ان کا شمار اس دور کے پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی اراکین میں ہوتا تھا۔
1999 سے 2000 تک انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے ابتدائی صنعتی منصوبوں میں حصہ لیا اور ہیوی مکینیکل کمپلیکس کے قیام، حب ڈیم اور دیگر کئی سماجی پروگرامز کا اجرا کیا۔
یہ بھی پڑھیں: 300 یونٹ مفت بجلی فراہم کرنا کیسے ممکن ہے؟ سینیٹر تاج حیدر نے فارمولا بتادیا
تاج حیدر کو 2012 میں ستارہِ امتیاز برائے سائنسی خدمات دیا گیا، 2006 میں 13واں پی ٹی وی ایوارڈ برائے مصنف بہترین ڈراماسیریل بھی دیا گیا، ان کے لکھے ہوئے مشہور ڈراموں میں آبلہ پا، چارہ گر، جنہیں راستے میں خبر ہوئی اور لبِ دریا شامل ہیں۔
تاج حیدر سینڈی انٹیگریٹڈ منرل ڈویلپمنٹ پروجیکٹ ، ہیوی مکینیکل کمپلیکس کے ساتھ ساتھ 1970 میں ایٹمی پراجیکٹ میں بطور معاون شمولیت اور خدمات دیں، پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری، چیئرمین سینیٹ کمیٹی برائے پاک چین اقتصادی راہداری رہے، انہوں نے 1995 اور 2014 میں 2 بار سینٹ کی رکنیت پائی۔
2013 میں سندھ حکومت کے میڈیا کوآرڈینیٹر منتخب ہوئے، سینٹ کی قائمہ کمیٹیوں برائے صنعت و پیداوار، برائے پانی وبجلی، برائے تعلیم و ٹیکنالوجی کی رکن بھی رہے، وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر رہے ، 2016میں سینیٹ میں پی پی کے پارلیمانی لیڈر مقرر ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: نگراں حکومت کو ترقیاتی فنڈز منجمد کرنے کا اختیار نہیں، پیپلز پارٹی کا خط
تاج حیدر پاکستان پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر 2021 سے 2027 تک سینیٹر بھی منتخب ہوئے تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news انتقال پاکستان پیپلز پارٹی راجھستان ستارہ امتیاز سینیٹر تاج حیدر کوٹہ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: انتقال پاکستان پیپلز پارٹی راجھستان ستارہ امتیاز سینیٹر تاج حیدر کوٹہ پاکستان پیپلز پارٹی سینیٹر تاج حیدر تاج حیدر نے انہوں نے پارٹی کے
پڑھیں:
بھارت کے خلاف حکومت کے شانہ بہ شانہ کھڑے ہیں، منہ توڑ جواب دیں گے، پیپلز پارٹی
پاکستان پیپلز پارٹی نے پاکستان کے خلاف سندھ طاس معاہدہ ختم کرنے سمیت بھارت کے تمام غیر مناسب اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت کے ساتھ شانہ بہ شانہ کھڑے ہونے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پانی روکنے کا فیصلہ اعلان جنگ تصور کیا جائے گا، قومی سلامتی کمیٹی کا اعلامیہ جاری
جمعرات کو دریائے سندھ پر نہروں کی تعمیر کو مؤخر کرنے کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے موقعے پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بھارت نے بشمول سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے جن معاملات کا اعلان کیا ہے ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ بھارت کے یہ نہ صرف غیر قانونی ہے بلکہ انسانیت اور انسانی اقدار کے بھی خلاف ہے۔
مزید پڑھیے: نہری منصوبہ موخر، فیصلہ مشترکہ مفادات کونسل میں ہوگا
بلاول بھٹو نے کہا کہ اس پر ہم نہ صرف حکومت کے شانہ بہ شانہ کھڑے ہوں گے اور سڑکوں پر ہی نہیں بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی پاکستان اور انڈس کا مقدمہ اٹھائیں گے اور بھارت کے اس اقدام کا منہ توڑ جواب دیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بلاول بھٹو زرداری بھارت پیپلز پارٹی وزیر اعظم شہباز شریف