2025-11-19@20:21:50 GMT
تلاش کی گنتی: 21386
«منصوبے کے اعلان»:
(نئی خبر)
کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں وفاقی سول آرمڈ فورسز کے دفاعی آلات کی مرمت اور سول آرمڈ فورسز کو مزید رقم دینے کے علاوہ دفاعی خدمات کے منصوبوں کے لیے سپلیمنٹری گرانٹ منظور کرلی۔ وزیرخزانہ اورنگزیب کی زیرصدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، وفاقی سول آرمڈ فورسز کے دفاعی آلات کی مرمت کیلئے 10 کروڑ 3 لاکھ روپیکی منظوری دیدی گئی۔ اس کے علاوہ سول آرمڈ فورسزکو مزید 84 کروڑ 15 لاکھ 60 ہزار روپے دینے کی بھی منظوری دی گئی۔ وزارت خزانہ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اجلاس میں دفاعی خدمات کے منصوبوں کیلئے 50 ارب روپی کی تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ منظورکی گئی، پاسکو کے خاتمے اوراس کے لیے خصوصی ادارہ قائم کرنیکی...
راولپنڈی: امریکی سفارتخانے کے تین رکنی وفد نے اڈیالہ جیل میں ایک زیرِ حراست امریکی شہری سے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق وفد میں امریکی سفارتخانے کی چیف کونسل آفیسر ٹریسی زیپی، آمنہ بی بی اور سکیورٹی آفیسر اسامہ حنیف شامل تھے، جو خصوصی اجازت کے بعد اڈیالہ جیل پہنچے۔ اطلاعات کے مطابق جیل انتظامیہ نے وفد کو قونصلر رسائی فراہم کی، جس کے تحت وفد نے قیدی محمود احمد اعوان سے ملاقات کی۔ ملاقات تقریباً مقررہ دورانیے تک جاری رہی جس میں وفد نے قیدی کی صحت، قانونی کارروائی اور دیگر ضروری معلومات کے بارے میں آگاہی حاصل کی۔ بعد ازاں وفد باضابطہ طریقے سے جیل سے روانہ ہوگیا۔ جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ محمود احمد اعوان ایک...
انسٹیٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی کی میزبانی میں 3 روزہ عالمی خلائی کانفرنس کا اسلام آباد میں آغاز ہو گیا ہے۔ اس علامی کانفرنس کے انعقاد سے پاکستان خلائی ٹیکنالوجی کے عالمی منظرنامے میں ایک نئے باب کی جانب بڑھ رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا خلائی میدان میں بڑا قدم، جدید ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ چین سے لانچ یہ سب سے بڑی بین الاقوامی کانفرنس، جس کا نام ’انٹرنیشنل کانفرنس آن اپلیکیشنز آف اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی‘ ہے، 20 نومبر تک جاری رہے گی۔ 3-day International Conference on Applications of Space Science and Technology #ICAST2025 will start at the Institute of Space Technology in Islamabad tomorrow@ISTIslamabad #RadioPakistan #News https://t.co/biTlWQA9PO pic.twitter.com/h7k5l85wpx — Radio Pakistan (@RadioPakistan) November 17, 2025 کانفرنس اسپیس اینڈ...
--حافظ نعیم الرحمان—فائل فوٹو امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی نے 26ویں ترمیم کے وقت بھی کہا تھا یہ عوام کے مفاد میں نہیں۔لاہور میں صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ قرآن اور سنت کے علاوہ کوئی قانون ہے تو اس کو نہیں مانتے لیکن اس کو چیلنج کہاں کریں، سب عدالتیں تو ان کی اپنی بنائی ہوئی ہیں۔حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ جب فارم 47 کی بنیاد پر حکومت بنائی جائے تو ایسی جمہوریت کا کیا فائدہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جب عدالتوں پر قدغن لگائیں گے تو لوگ اپنی مرضی کی عدالت بنالیں گے۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ جب انصاف کے راستے بند کر دیے...
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے پیر کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کی امریکی قرارداد کے حق میں ووٹ دیا۔ جس میں بین الاقوامی فورس کی تعیناتی اور مستقبل کی فلسطینی ریاست کے قیام کا راستہ شامل ہے۔ متن کے حق میں 13 ووٹ آئے، امریکی صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ’پوری دنیا میں مزید امن‘ کا باعث بنے گا، رائے شماری میں صرف روس اور چین نے حصہ نہیں لیا لیکن کسی رکن نے قرارداد کو ویٹو نہیں کیا۔ صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر پوسٹ میں کہا کہ ’بورڈ آف پیس کو تسلیم کرنے اور اس کی توثیق کرنے کا ووٹ، جس کی سربراہی میں ہوں گا، اقوام متحدہ کی تاریخ کی سب سے...
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا اعلان کردیا۔ کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ اسلام آباد کی لوکل گورنمنٹ کی معیاد 14 فروری 2021ء کو ختم ہوئی، مگر انتخابات بارہا مؤخر ہوتے رہے، آئین کے آرٹیکلز 140-A، 219 اور 218(3) کے تحت انتخابات کرانا لازم تھا۔ کمیشن نے 5 بار حلقہ بندیاں اور 3 بار الیکشن شیڈول جاری کیا، مگر عمل مکمل نہ ہوسکا، 13 نومبر 2025ء کو سماعت ہوئی اور 17 نومبر 2025ء کو انتخابات کرانے کا فیصلہ دیا گیا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے سیکشن 15(2) کی ترمیم کو آئین و قانون (آرٹیکلز 218(3)، 140-A، 220، 219، 222) کے خلاف قرار دیا۔ الیکشنز ایکٹ 2017ء کی...
اسلام آباد پولیس نے ٹرائی نیشنز کرکٹ سیریز کے دوران کرکٹ ٹیموں کی اسلام آباد سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم تک موومنٹ کے حوالے سے ٹریفک ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔ ترجمان کے مطابق ٹیموں کی آمد و رفت کے دوران شہر کی مصروف شاہراہوں پر عارضی ڈائیورشنز لگائی جائیں گی، جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا امکان ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سہ فریقی سیریز: افغانستان کی طرف سے عدم شرکت کے اعلان کے بعد پی سی بی کا بڑا فیصلہ آگیا ترجمان نے بتایا کہ رش کے اوقات میں سری نگر ہائی وے، کلب روڈ اور نائنتھ ایونیو پر ڈائیورشنز نافذ ہوں گی، لہٰذا شہری 15 سے 20 منٹ اضافی وقت کا مارجن رکھتے ہوئے سفر کا منصوبہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251118-02-13 کراچی (اسٹاف رپورٹر) عبداللہ شاہ غازی رینجرز کے سیکٹر کمانڈر بریگیڈیئر محمد اکرم اور وِنگ کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل ذیشان علی نے پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن(ساؤتھ زون)دورہ کیااور عہداران سے ملاقات کی جس میں چیئرمین پی ٹی اے ساؤتھ زون ڈاکٹر دانش امان، سینئر نائب صدر کاٹی زاہد حمید، ڈی ایس پی کورنگی پولیس اسلم جوئیہ، ایس ایچ او کورنگی پولیس علی نیازی اور کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی)کے نمائندے بھی موجود تھے۔ملاقات میں صنعتی علاقے میں سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال اور اسنیپ چیکنگ میں حالیہ اضافے پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ شرکاء نے شہر میں امن و امان کے قیام کیلئے پاکستان رینجرز اور سندھ پولیس کی مسلسل کاوشوں، خدمات اور بھرپور کمٹمنٹ کو زبردست...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے ویٹرنز کرکٹ اور کھیلوں کے فروغ کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ تجربہ کار کھلاڑی نئی نسل کے لیے مشعلِ راہ کی حیثیت رکھتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین فواد اعجاز خان سے گورنر ہاؤس کراچی میں ملاقات کے دوران کیا۔ملاقات میں ویٹرنز کرکٹ کی خدمات، ملک میں کھیلوں کے فروغ اور کرکٹ کے ذریعے مثبت سرگرمیوں کے فروغ سے متعلق تفصیلی گفتگو ہوئی۔ چیئرمین فواد اعجاز خان نے گورنر سندھ کو اوور 40 ٹی20 ورلڈ کپ 2025 کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی۔بتایا گیا کہ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب 21 نومبر کو منعقد کی جائے گی، جس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251118-02-6 کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان عوامی تحریک کراچی کے انٹرا پارٹی انتخابات باوقار اور منظم انداز میں مکمل ہوگئے۔ الیکشن کمیشن کے ممبران مسعود عثمانی، نوید عالم اور عتیق چشتی نے باقاعدہ طور پر کامیاب امیدواروں کا اعلان کیا۔اعلان کردہ نتائج کے مطابق عوامی پینل نے 96 فیصد ووٹ حاصل کر کے تاریخی کامیابی اپنے نام کرلی۔ اس بھاری اکثریت کے ساتھ راؤ کامران محمود کو پاکستان عوامی تحریک کراچی کا صدر جبکہ الیاس مغل کو جنرل سیکرٹری منتخب کیا گیا۔نتائج کے اعلان کے بعد کارکنان کی جانب سے زبردست جوش و خروش دیکھنے میں آیا۔ جیت کی خوشی میں کارکنان نے جشن منایا اور نومنتخب قیادت کو پھولوں کے ہار پہنائے۔ نومنتخب صدر راو کامران محمود اور...
وفاقی وزیر برائے بحری امور محمد جنید انوار چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بنکرنگ کے لیے تاریخ کا پہلا لائسنس جاری کر دیا گیا ہے۔جنید انوار چوہدری نے بتایا کہ کراچی پورٹ پر پہلی عالمی معیار کی بنکرنگ سروس کا آغاز کر دیا گیا ہے، متعدد بین الاقوامی کمپنیوں نے بھی لائسنس کے لیے دلچسپی ظاہر کی ہے، مستقبل میں پورٹس سے اربوں روپے کی آمدنی متوقع ہے۔انہوں نے کہا کہ بنکرنگ سروس وزیراعظم کی خصوصی ہدایات پر شروع کی گئی، جہازوں کو بین الاقوامی معیار کا فیول سپلائی نظام دستیاب ہو گا۔ان کا کہنا تھا عالمی معیار کی بنکرنگ سے کراچی پورٹ کی علاقائی مسابقت بڑھے گی، منظم بنکرنگ سروسز سے غیرملکی شپنگ لائنز کی آمد بڑھے...
وفاقی آئینی عدالت میں نئی گج ڈیم کیس کی سماعت کے دوران نجی کمپنی کے وکیل مسعود خان نے مؤقف اختیار کیا کہ کیس سے متعلق 3 تحریری جوابات عدالت میں جمع کروائے جا چکے ہیں۔ چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں آئینی عدالت کے 2 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ انہوں نے بتایا کہ اس سے قبل سندھ ہائیکورٹ کے 2 ججز نے اس حوالے سے حکم جاری کیا تھا، تاہم وفاقی آئینی عدالت میں یہ مقدمہ اب تک قابلِ سماعت قرار نہیں دیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت سے نئی گچ ڈیم منصوبے کی لاگت پر رپورٹ طلب کرلی سماعت کے دوران چیف جسٹس امین الدین خان نے ریمارکس دیے کہ...
کراچی میں ای-چالان کے نظام کے نفاذ کے بعد کئی شہری، موٹر سائیکل اور رکشہ مالکان نے جرمانے سے بچنے کے لیے اپنی گاڑیوں کی نمبر پلیٹس چھپانا شروع کر دی ہیں، جس پر سندھ پولیس نے فوری طور پر سخت کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ سندھ پولیس کے ترجمان کے مطابق، اس صوبائی سطح کے آپریشن میں وہ تمام وہیکل شامل ہوں گے جن کی نمبر پلیٹس چھپی ہوئی، غیر قانونی یا ناقابل شناخت ہوں۔ پولیس نے واضح کیا ہے کہ نمبر پلیٹ چھپانا سنگین قانونی خلاف ورزی ہے اور اس پر بھاری جرمانہ کے ساتھ ساتھ ایف آئی آر بھی درج ہو سکتی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: بھاری جرمانے امتیازی سلوک، ای چالان کے خلاف جماعتِ اسلامی...
بنگلا دیش میں سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کیخلاف سزائے موت کے فیصلے نے عوامی انصاف کو فتح سے نواز دیا ہے جس کے بعد مودی کی ریاستی سرپرستی میں علاقائی تسلط کا قیام زمین بوس ہوگیا۔ بھارتی حمایت یافتہ شیخ حسینہ واجد بنگلا دیش سے نکالے جانے کے بعد اپنے ہینڈلرز کے پاس پناہ گزین ت تھیں۔ شیخ حسینہ نے مودی کی طرز پر بنگلا دیش میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں اور کرپشن کے ریکارڈ قائم کیے تھے۔ بنگلہ دیش کی عدالت نے سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو انسانیت کیخلاف جرائم کی مرتکب قرار دے کر سزائے موت کا فیصلہ صادر کیا تھا۔ بنگلہ دیش نے بھارت سے سنگین جرائم کی مرتکب شیخ حسینہ واجد کی حوالگی کا بھی...
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے 20 نکاتی غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور کرلی گئی۔ غزہ کے لیے بین الاقوامی استحکام فورس کی تعیناتی اور غزہ میں عبوری حکومت کے قیام کے نکات بھی شامل ہیں۔ قرارداد کے حق میں پاکستان سمیت 13 ممالک نے ووٹ دیا جبکہ روس اور چین نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ ٹرمپ منصوبے میں حماس کو غیر مسلح کرنا اور غزہ کی تعمیر نو بھی شامل ہے۔ امریکی مندوب نے کہا کہ تاریخی اور تعمیری قرارداد منظور ہوئی ہے، مصر، قطر، اردن، سعودی عرب، یواے ای، ترکیے، انڈونیشیا اور پاکستان کے شکر گزار ہیں۔ امریکی مندوب کا کہنا تھا کہ ہم سب اکٹھے ہوئے، صورتحال کی سنگینی کا...
پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ غزہ میں تنازع کے خاتمے کے لیے ٹرمپ کے غزہ منصوبے کا خیر مقدم کرتے ہیں، امن معاہدے سے غزہ میں جنگ کا خاتمہ ہوا ہے۔ سلامتی کونسل میں پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ پاکستان نے غزہ منصوبے کی قرارداد کے حق میں ووٹ دیا۔ سلامتی کونسل سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ بنیادی مقصد غزہ میں معصوم فلسطینوں کے قتل عام کی روک تھام ہے، غزہ سے اسرائیلی فورسز کا مکمل انخلاء چاہتے ہیں۔ عاصم افتخار کا کہنا ہے کہ 1967 سے پہلے کی سرحدوں کے مطابق فلسطینی ریاست کا قیام ہمارا مقصد ہے، فلسطینی ریاست کا دارالحکومت القدس ہونا چاہیے۔ واضح رہے کہ سلامتی کونسل...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اگلے سال ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ کے سلسلے میں امریکا کا سفر کرنے والے غیر ملکی شائقین کے لیے نیا اقدامات شروع کرنے کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت انہیں ویزا انٹرویوز تیزی سے حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔ اس نئے نظام کو فیفا پاس کا نام دیا گیا ہے، جو پرائیرٹائزڈ اپوائنٹمنٹ شیڈولنگ سسٹم کا مخفف ہے۔ اس کے تحت وہ افراد جنہوں نے فیفا کے ذریعے ورلڈ کپ کے ٹکٹ خریدے ہیں، امریکا کے ویزا انٹرویوز کے لیے ترجیحی وقت حاصل کرسکیں گے۔ اس اقدام کا مقصد ٹرمپ کی سخت امیگریشن پالیسی اور عالمی مسافروں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے درمیان توازن قائم کرنا ہے۔ یہ بھی پڑھیے:...
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس سے ایک لڑکی کی پھندا لگی لاش ملی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پولیس کا بتانا ہے کہ زینب زوجہ زین عمر کی پھندا لگی لاش ڈیفنس فیز 5 بدر کمرشل کے فلیٹ سے ملی ہے۔ابتدائی طور پر واقعہ خودکشی لگ رہا تھا تاہم مزید تفتیش کے دوران خودکشی کا معاملہ مشکوک لگ رہا ہے، لاش کا پوسٹ مارٹم ہونے کےبعد صورتحال واضح ہوگی۔ پولیس کے مطابق لڑکی کا تعلق سیالکوٹ سے ہے اور اس کی ایک ماہ قبل شادی ہوئی تھی، شادی کے بعد لڑکی اپنے شوہر کی خالہ کے گھر رہائش پذیر تھی جبکہ واقعے کے وقت شوہر گھر پر موجود نہیں تھا۔ ایران نے بھارتی شہریوں کیلئے...
سلامتی کونسل نے ٹرمپ کے غزہ پلان کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور کر لی WhatsAppFacebookTwitter 0 18 November, 2025 سب نیوز نیویارک (آئی پی ایس) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پیش کردہ غزہ منصوبے کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے قرارداد بھاری اکثریت سے منظور کرلی۔ قرارداد کے حق میں 14 ووٹ ڈالے گئے اور کسی بھی ملک نے مخالفت نہیں کی جبکہ چین اور روس نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ اجلاس سے خطاب میں امریکی مندوب نے پاکستان، مصر، قطر، اردن، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، ترکیہ اور انڈونیشیا کا ’غزہ کے لیے مشترکہ کوششوں پر تعاون‘ پر شکریہ ادا کیا۔ امریکی مندوب نے کہا کہ آج سلامتی کونسل نے...
غزہ منصوبےکی قرارداد کےحق میں ووٹ دیا، مقصد اسرائیلی فورسز کا مکمل انخلا، فلسطینیوں کا قتل عام روکنا ہے: پاکستان
غزہ منصوبےکی قرارداد کےحق میں ووٹ دیا، مقصد اسرائیلی فورسز کا مکمل انخلا، فلسطینیوں کا قتل عام روکنا ہے: پاکستان WhatsAppFacebookTwitter 0 18 November, 2025 سب نیوز اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے غزہ میں تنازع کے خاتمے کےلیے ٹرمپ کے غزہ منصوبے کا خیر مقدم کیا۔ پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل سے خطاب کے دوران صدر ٹرمپ کے غزہ میں جنگ کے خاتمے کےلیے اقدامات کو قابل تعریف قرار دیتے ہوئے کہا کہ امن معاہدے سے غزہ میں جنگ کا خاتمہ ہوا ہے۔ پاکستانی مندوب نے کہا کہ انہوں نے غزہ منصوبے کی قرارداد کے حق میں ووٹ دیا، انہوں نے واضح کیا کہ ہمارا بنیادی مقصد غزہ میں معصوم فلسطینیوں...
حماس نے سلامتی کونسل میں ٹرمپ کےغزہ منصوبے کی حمایت میں قراردادکو مسترد کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 18 November, 2025 سب نیوز حماس اور دیگر فلسطینی مزاحمتی گروپوں نے سلامتی کونسل میں ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد کو مسترد کردیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی امریکا اور مسلم ممالک کی قرارداد پر ووٹنگ آج ہوگی۔ سلامتی کونسل میں غزہ میں عبوری حکومت کے قیام پر بھی ووٹنگ ہوگی۔ سلامتی کونسل میں غزہ کے لیے بین الاقوامی استحکام فورس کی تعیناتی پربھی ووٹنگ ہوگی۔ عرب میڈیا کے مطابق حماس اور دیگر فلسطینی مزاحمتی گروپوں نے غزہ قرار داد کے مسودےکو مسترد کردیا ہے۔ حماس کا کہنا...
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان ٹی20 سہ فریقی سیریز 2025 کے لیے کمنٹری پینل اور عالمی براڈکاسٹرز کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔ سیریز کے دوران پاکستانی شائقینِ کرکٹ کو ملکی اور غیر ملکی مشہور کمنٹیٹرز کی آوازیں سننے کو ملیں گی۔ اعلان کے مطابق عامر سہیل، رمیز راجہ، عروج مشتاق، بازید خان، رسل آرنلڈ اور پومی امبانگوا کمنٹری کے فرائض انجام دیں گے۔ یہ بھی پڑھیے: آئی پی ایل نے عرفان پٹھان کو کمنٹری پینل سے باہر کیوں کردیا؟ اہم وجہ سامنے آگئی پریزنٹیشن کے شعبے میں بھی شاندار لائن اپ شامل ہے، جہاں زینب عباس اور سکندر بخٹ میچوں کے دوران پریزینٹرز کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ بہترین کوریج اور معیاری...
(احمد منصور )خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے بڑی کرروائی کرتے ہوئے بھارتی حمایت فتنہ الخوارج کے 15 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 15 اور 16 نومبر کو خیبر پختونخوا میں دو الگ الگ کارروائیوں میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 15 دہشت گرد مارے گئے۔ پہلی کارروائی ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی، جہاں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہوئی تھی۔ محسن نقوی سے چینی سفیر کی ملاقات،سکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔ اس آپریشن کے نتیجے میں 10 خوارج ہلاک ہوئے۔ ہلاک ہونے...
اسلام آباد کی انتظامیہ شہر میں داخل ہونے والی ٹریفک کو منظم کرنے اور گاڑیوں کی درست شناخت کے لیے مرحلہ وار ای ٹیگ اور ایم ٹیگ نظام متعارف کرا رہی ہے۔ ابتدائی مرحلے میں صرف گاڑیوں کو ای ٹیگ جاری کیے جا رہے ہیں، جبکہ آئندہ دنوں میں اس نظام کا دائرہ مزید بڑھایا جائےگا۔ مزید پڑھیں: گاڑیوں پر ای ٹیگز، ایم ٹیگز لگانا اور شہریوں کا ڈیٹا جمع کرنا کیوں ضروری؟ وزیراطلاعات نے بتا دیا ای ٹیگنگ کہاں سے ہوگی؟ اس کا طریقہ کار کیا ہے؟ جہاں شہریوں کے دماغ میں یہ سوالات ہیں۔ وہیں ایک یہ سوال بھی گردش کررہا ہے کہ کیا یہ پابندی موٹر سائیکلوں پر بھی لاگو ہوگی؟ ’ابھی تک ای ٹیگ نظام 4 پہیوں...
فلسطین کے مزاحمتی گروپوں نے ٹرمپ کے غزہ منصوبے کے مسودے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ سلامتی کونسل میں اس قرارداد کا پیش ہونا اور منظوری فلسطین میں فیصلہ سازی کا اختیار بیرونی قوتوں کے کنٹرول میں کر دے گا۔ مزاحمتی گروپوں نے کہا کہ بیرونی قوتوں یا افواج کی غزہ میں تعیناتی سے فلسطینیوں سے حکومت سازی کا حق چھن جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس سے قبل فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس اور دیگر گروپوں نے ٹرمپ کے امن منصوبے کے تحت غزہ کے کنٹرول کی قرارداد کو مسترد کر دیا۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں ٹرمپ کے امن منصوبے کو آج ووٹنگ کیلیے...
ویب ڈیسک:پاکستان نے ایک بار پھر آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ کر دیا۔ یو این سلامتی کونسل میں خطاب کرتے ہوئے پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے کہا پاکستان نے غزہ منصوبے کی قرار داد کے حق میں ووٹ دیا، تنازع کے خاتمے کیلئے ٹرمپ کے امن منصوبے کا خیرمقدم کرتے ہیں، ہمارا مقصد غزہ میں معصوم فلسطینیوں کا قتل عام روکنا ہے۔ عاصم افتخارکا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کی حمایت کے بغیر خطے میں دیرپا امن کا قیام ممکن نہیں، قرارداد کی منظوری پر سلامتی کونسل کے شکرگزار ہیں۔ محسن نقوی سے چینی سفیر کی ملاقات،سکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ...
غزہ منصوبےکی قرارداد کےحق میں ووٹ دیا، مقصد اسرائیلی فورسز کا مکمل انخلا، فلسطینوں کا قتل عام روکنا ہے: پاکستان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے غزہ میں جاری تنازع کے خاتمے کے لیے ٹرمپ کے پیش کردہ منصوبے کو مثبت اقدام قرار دیتے ہوئے اس کا خیر مقدم کیا ہے۔سلامتی کونسل سے خطاب میں پاکستانی مندوب نے کہا کہ صدر ٹرمپ کی جانب سے جنگ روکنے کے لیے کیے گئے اقدامات قابلِ ستائش ہیں، اور امن معاہدے کی بدولت غزہ میں لڑائی رکنے میں مدد ملی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے غزہ منصوبے سے متعلق پیش کی گئی قرارداد کے حق میں ووٹ دیا، کیونکہ ہمارا اولین مقصد معصوم فلسطینیوں کے قتلِ عام کو روکنا اور اسرائیلی فورسز کا مکمل انخلا یقینی بنانا ہے۔عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ اس منصوبے...
اسلام آباد (عزیز علوی) پی آئی اے اور بنگلہ دیش کی بمان ایئر لائن کے درمیان تاریخی کارگو معاہدہ ہو گیا۔ ترجمان پی آئی اے نے کہا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز نے بنگلہ دیش بمان ایئر لائنز کے ساتھ ایک اہم کارگو انٹرلائن سپیشل پروریٹ معاہدہ کر لیا، یہ معاہدہ یکم دسمبر 2025ء سے نافذ العمل ہو گا، اس شراکت داری کا بنیادی مقصد دونوں ممالک کے درمیان فضائی کارگو کی نقل و حرکت کو ہموار بنانا ہے۔ معاہدے کی رو سے سعودی عرب کے اہم شہروں، جدہ، مدینہ اور ریاض کو ٹرانزٹ گیٹ ویز کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔ یہ شراکت داری علاقائی تجارت کے لیے ایک سٹریٹیجک کوریڈور قائم کرے گی۔ معاہدے کی بدولت...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) بنگلہ دیش میں عوامی انصاف کی فتح: بھارت کے علاقائی تسلط کی ناکامی ہے۔ بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو عدالت کی طرف سے دی گئی سزائے موت کا فیصلہ نہ صرف بنگلہ دیش میں قانون کی بالادستی کی بحالی کا ایک تاریخی لمحہ ہے بلکہ یہ خطے میں بھارت کے سیاسی اثر و رسوخ کی ناکامی کا بھی واضح ثبوت ہے۔ شیخ حسینہ کے 15 سالہ دور حکومت کو بنگلہ دیش میں دہشت زدہ دور کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ جس میں بدعنوانی، ریاستی تشدد اور جبری گمشدگیاں عروج پر تھیں۔ سزا اس بات کا اشارہ ہے کہ بنگلہ دیش میں بالآخر انتقامی سیاست کا دور ختم ہوا، اور آئندہ...
کراچی: شہرِ قائد میں گزشتہ رات جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس نے بڑا ایکشن کرتے ہوئے مختلف علاقوں میں دو الگ الگ مبینہ مقابلوں میں 3 زخمی سمیت چار ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا گیا۔ پہلے مقابلے میں بوٹ بیسن پولیس نے چائنا پورٹ کے قریب گشت کے دوران مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو روکا تو انہوں نے فائرنگ شروع کر دی جوابی کارروائی میں 2 ڈاکو زخمی ہو گئے۔ گرفتار ملزمان کی شناخت نور ولی، عبدالرحمان اور سعید اللہ کے نام سے ہوئی۔ زخمی ملزمان کو فوری طور پر چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ سعید اللہ کو تھانے لے جایا گیا۔ پولیس نے ملزمان سے دو 30 بور پستولیں، متعدد موبائل...
اسلام آباد: پاکستان میں چارممالک آسٹریلیا،ماریشس،ڈنمارک،امارات کے نئے سفیر تعینات کردیئے گئے ،صدرِ مملکت آصف علی زرداری کو سفیروں نے اپنی اسنادِ سفارت پیش کردیں۔ ایوانِ صدر آمد پر غیر ملکی سفیروں کو پاک افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا، صدر نے نئے تعینات سفیروں کو مبارک باد دیتے ہوئے دو طرفہ تعلقات کے مزید فروغ کی امید ظاہر کی۔ صدر نے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر ٹم کین سے ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا میں پاکستانی طلبہ اور کمیونٹی دونوں ممالک کے درمیان پل کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ اُنہوں نے ماریشس کے ہائی کمشنر منصور کریم بخش سے...
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی فعال ہے اور ملک کا مؤقف دنیا کے سامنے رکھنے میں وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کا اہم کردار ہے۔ صنوبر انسٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام “بدلتی دنیا میں پاکستان کا کردار” کے عنوان سے مباحثے کے دوران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 90 ہزار انسانی جانوں کی قربانی دی۔ انہوں نے بھارتی جارحیت کے منہ توڑ جواب دینے پر بھی روشنی ڈالی اور بتایا کہ جنگ کے دوران پاکستان کے بیانیے کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے میں حکومت اور مسلح افواج...
اسلام آباد: ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق انسانی ترقی میں پنجاب سب سے آگے، بلوچستان و خیبرپختونخوا کے برعکس پنجاب میں انتہائی کمزور ضلع ایک بھی نہیں۔ رپورٹ میں اضلاع کو مالی وسائل کی براہ راست منتقلی کی فوری ضرورت پر زور دیا گیا ہے کہ صوبائی دارالحکومتوں کا وسائل پر مضبوط کنٹرول آبادی کے ایک بڑے حصے کی پسماندگی بڑھا رہا ہے۔ ڈسٹرکٹ ولنرایبلٹی انڈیکس فار پاکستان کا اجراء وزیر خزانہ محمد اورنگ زیب اور وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک نے کیا، جس کے مطابق ملک کے بیشتر کمزور ترین اضلاع بلوچستان، کم کمزور پنجاب میں ہیں۔رپورٹ میں7 ویں نیشنل فنانس کمیشن کے تحت صوبوں کو جاری کھربوں کے اضافی مالی وسائل کے استعمال پر سوالات اٹھائے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">قانون سب کے لیے برابر ہے اسلام ایک ایسا کامل نظامِ حیات ہے جو عدل، انصاف اور مساوات کی بنیاد پر قائم ہے۔ اللہ کے رسولؐ نے فرمایا: ’’تم سے پہلی امتیں اسی لیے ہلاک ہوئیں کہ جب ان میں کوئی شریف جرم کرتا تو اسے چھوڑ دیتے، اور جب کوئی کمزور کرتا تو اس پر حد قائم کرتے‘‘۔ (بخاری) یہ فرمانِ نبویؐ اس حقیقت کو واضح کرتا ہے کہ اسلامی معاشرہ تبھی سلامت رہ سکتا ہے جب احتساب سب کے لیے یکساں ہو، خواہ وہ حاکم ِ وقت ہو یا عام شہری۔سیدنا عمرؓ کا عدل اور قانون کی بالادستی اسلامی تاریخ کا روشن باب سیدنا عمر فاروقؓ کا دورِ خلافت ہے۔ وہ خلیفہ ہونے کے باوجود خود...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پاپولیشن کونسل نے ملک کے پسماندہ ترین اضلاع کی فہرست جاری کر دی۔ رپورٹ کے مطابق ملک کے 20 پسماندہ ترین اضلاع میں سے 17 بلوچستان میں ہیں اور سب سے پسماندہ اضلاع میں واشک، خضدار، کوہلو، ژوب، ماشکیل، ڈیرہ بگٹی، قلعہ سیف اللہ، قلات، جھل مگسی، نصیر آباد، آواران، خاران، شیرانی اور پنجگور بھی پسماندہ ترین اضلاع میں شامل ہیں۔ خیبر پختونخوا کا ضلع کوہستان اور شمالی وزیرستان بھی پسماندہ ترین اضلاع میں شامل ہے۔ اس کے علاوہ تھرپارکر بھی پسماندہ ترین اضلاع کی فہرست بھی شامل ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ روزگار کے شعبے میں 20 میں سے 15 بدترین اضلاع بلوچستان میں ہیں، بلوچستان اورکیپی میں بے روزگاری...
نیویارک: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پیش کردہ غزہ منصوبے کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے قرارداد بھاری اکثریت سے منظور کرلی۔ قرارداد کے حق میں 14 ووٹ ڈالے گئے جبکہ کسی بھی ملک نے مخالفت نہیں کی۔ اجلاس سے خطاب میں امریکی مندوب نے پاکستان، مصر، قطر، اردن، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، ترکیہ اور انڈونیشیا کا ’غزہ کے لیے مشترکہ کوششوں پر تعاون‘ پر شکریہ ادا کیا۔ امریکی مندوب نے کہا کہ آج سلامتی کونسل نے ایک تاریخی، تعمیری اور فیصلہ کن قدم اٹھایا ہے۔ یہ قرارداد غزہ میں استحکام کے راستے کھولنے کی کوشش ہے۔ واضح رہے کہ صدر ٹرمپ کے غزہ پلان کی قرارداد میں فلسطین میں بین...
اسلام ٹائمز: شرکائے کانفرنس نے غزہ کے مظلومین کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے امت مسلمہ کے موجودہ کردار پر سوال اٹھائے۔ اس موقع پر علامہ جواد نقوی کا کہنا تھا کہ اسوقت امت سو رہی ہے، پاکستان کے عوام اگر بیدار ہوتے تو ہمارے وزیراعظم کو شرم الشیخ کانفرنس میں جاکر مظلومین فلسطین کے حوالے سے منہ پر کالک ملنے کی جرات نہ ہوتی۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: سید عدیل عباس تحریک بیداری امت مصطفیٰ (ص) پشاور کے زیراہتمام "وحدتِ امت کانفرنس بعنوان: غزہ کے میدان میں امت کا امتحان" کا انعقاد صوبائی دارالحکومت میں کیا گیا، جس سے صدارتی خطاب جامعہ عروۃ الوثقیٰ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے کیا، جبکہ دیگر مقررین میں جماعت اسلامی کے سابق...
فوج کی جانب سے شائع کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ماہ بریگیڈ 80 نے فضائیہ کے کنٹرول سینٹر کے تعاون سے ڈرون اسمگلنگ کی تقریباً 130 کوششوں کو ناکام بنایا اور 85 اسلحے کے ٹکڑے ضبط کیے، جن میں دو مشین گنیں، 16 رائفلیں اور 66 پستولیں شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ غاصب اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اسے مصر اور مقبوضہ فلسطین کی سرحد پر چھوٹے ڈرونز کے ذریعے بڑے پیمانے پر اسلحے کی اسمگلنگ کا سامنا ہے، صرف ایک ماہ میں 130 ایسی کوششوں کا سراغ لگایا گیا ہے۔ عبرانی میڈیا کے مطابق صہیونی چینل 12 نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ اسرائیلی فوج ان دنوں ایک سنگین مسئلے یعنی مصر کی جانب سے داخل...
تہران(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایران نے بھارتی شہریوں کے لیے ویزا فری انٹری بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت اور ایران کے درمیان سفری قواعد میں بڑی تبدیلی کی گئی ہے، ایران نے بھارتی شہریوں کے لیے دی جارہی ون وے ویزا فری انٹری بند کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایران کی جانب سے یہ اقدام ایسے متعدد واقعات سامنے آنےکے بعدکیا گیا ہے جن بھارتی شہریوں کو ملازمت کے جھوٹے وعدوں یا دوسرے ممالک تک آگے لے جانے (ڈنکی) کے بہانے ایران بلایا گیا اور ایران پہنچنے پر ان میں سے کئی افراد کو اغوا کرکے تاوان کا مطالبہ کیا گیا۔اس حوالے سے بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا...
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں فلسطین کی مزاحمت کار تنظیم حماس اور دیگر گروپوں نے ٹرمپ کے امن منصوبے کے تحت غزہ میں بیرونی فوج کے کنٹرول کی قرارداد کو مسترد کردیا۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں ٹرمپ کے امن منصوبے کو آج ووٹنگ کیلیے پیش کیا جائے گا۔ ووٹنگ کے تحت غزہ میں عالمی افواج کی تعیناتی اور حکومت سازی کا فیصلہ بھی کیا جائے گا تاہم حماس اور دیگر فلسطین کے گروپوں نے ٹرمپ کے امن منصوبے کی حمایت کیلیے پیش کی جانے والی قرار داد کو مسترد کردیا۔ حماس اور دیگر فلسطینی گروپوں نے کہا کہ وہ کسی بھی صورت غزہ کا کنٹرول بیرونی قوتوں یا پھر کسی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بیجنگ: چینی حکومت نے نوجوانوں کو شادی کی ترغیب دیتے ہوئے شادی کے اخراجات اٹھانے کا اعلان کر دیا ہے۔ عالمی میڈیا کے مطابق مشرقی چین کے شہر ننگبو نے 31 دسمبر تک شادیاں کرنے والے جوڑوں کے شادی کے اخراجات اٹھانے کا اعلان کر دیا ہے۔ نیوز ایجنسی کے مطابق حکومت نے نوجوانوں کو شادی اور بچے پیدا کرنے کی ترغیب دینے کے لیے کوششیں تیز کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ چین میں گزشتہ سال شادیوں میں20 فیصد کمی آئی، جو ریکارڈ کے مطابق سب سے بڑی کمی ہے، جہاں شادی کے بعد خاندان شروع کرنے میں دلچسپی میں کمی پر طویل عرصے سے بچوں کی نگہداشت اور تعلیم کے زیادہ اخراجات کو موردِ الزام قرار...
دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے معاملے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے محفوظ فیصلہ جاری کردیا ہے۔الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں مقامی حکومتوں کے انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ اسلام آباد کی مقامی حکومتوں کے قانون کی سیکشن15 میں ترمیم آئین کے مطابق نہیں۔فیصلے میں مزید کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کو الیکشن ایکٹ کے مطابق اختیار حاصل ہے کہ وہ اپنے افسران کا تعین کرے۔ای سی پی کے فیصلے میں یہ بھی کہا گیا کہ کمیشن سرکاری افسران، عدلیہ یا سرکاری ادارے سے ڈی آر اوز، آر اوز اور اے آر او تعینات کرسکتا ہے۔اس میں کہا گیا کہ سیکرٹری یونین کونسل مقامی حکومتوں کے الیکشن کرانے کی ذمے...
الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے اسلام آباد میں بلدیاتی انعقاد کا اعلان کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے انتخابات سے متعلق محفوظ فیصلہ جاری کر دیا۔ الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کروانے کا اعلان کیا اور اسلام آباد لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2015 میں حالیہ ترمیم آئین اور قانون سے متصادم قرار کردیا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری فیصلے میں کہاگیا ہے کہ خواتین سمیت دیگر مخصوص نشستوں پر انتخابات سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نہیں کروا سکتا، انتخابات کے لیے ڈی آر او، آر او اور دیگر عملہ تعینات کرنا الیکشن کمیشن کا اختیار ہے۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن اپنے افسران عدلیہ یا انتظامیہ میں...
اسلام آباد(نیوزڈیسک)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے عالمی پارلیمانی اور کاروباری شخصیات کے وفد نے ملاقات کی جس دوران علاقائی و عالمی امن، معاشی راہداریوں اور پاکستان کے جغرافیائی کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دوسری طرف چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سےگورنرپنجاب سردارسلیم حیدر نے بھی ملاقات کی۔ بلاول بھٹو سے ملاقات کرنے والے عالمی وفد میں برطانیہ، ناروے اور آسٹریا کے پارلیمنٹرینز سمیت دیگر افراد شامل تھے۔ اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں متعلقہ ممالک و اداروں میں باہمی تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ پاکستان دنیا کے لئے ایک قابل اعتماد دوست ملک ہے۔ پاکستان انفراسٹرکچر،توانائی، زراعت، ٹیکنالوجی ،آئی ٹی کے شعبوں میں عالمی سرمایہ کاروں کیساتھ...
اسلام آباد: پاکستان اور ایران کے درمیان سیاسی مشاورت کا تیرھواں دور مکمل ہوگیا ہے۔ اسلام آباد میں ہونے والی سیاسی مشاورت میں دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، تجارت، توانائی، تعلیم اور عوامی رابطے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی وفد کی قیادت سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے کی، جبکہ ایرانی وفد کی قیادت نائب وزیر سیاسی امور مجید تختِ روانچی نے کی، اجلاس میں گزشتہ اجلاس میں طے شدہ فیصلوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔تجارت کو مزید فروغ دینے، توانائی، ٹرانسپورٹ، تعلیم اور عوامی روابط بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق خطے اور عالمی سطح کی صورتحال پر بھی جامع گفتگو ہوئی۔مشترکہ اقتصادی کمیشن اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ریاض: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان امریکا کے دورے پر واشنگٹن روانہ ہوگئے، وہ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے جس میں دفاعی معاہدوں کا امکان ہے۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر امریکا کا دورہ کررہے ہیں اور وائٹ ہاؤس میں ان سے ملاقات کریں گے۔عرب اور امریکی میڈیا کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان یہ ملاقات انتہائی اہمیت کی حامل ہے جس میں امریکا کی جانب سے سعودی عرب کو دفاعی سامان فروخت کیے جانے سے متعلق معاہدوں کا امکان ہے۔ملاقات میں اے آئی ٹیکنالوجی، اسرائیل و غزہ کا معاملے، ایٹمی توانائی اور دیگر معاملات پر بات چیت بھی کی جائے گی۔ ویب ڈیسک عادل سلطان
مقامی روزنامے کو انٹرویو دیتے ہوئے اسلامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ اگر امیدواروں کی سیاسی وابستگی کو بنیاد بنایا جائے تو وزارت اعلیٰ کی دوڑ میں شامل کوئی بھی شخصیت ایسی نہیں بچے گی جس کی کسی نہ کسی شکل میں سیاسی وابستگی نہ رہی ہو۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسین میثمی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے نگران وزیر اعلیٰ کیلئے محمد علی قائد کے نام پر اعتراض سمجھ سے بالاتر ہے۔ مقامی روزنامے "ڈیلی کے ٹو" کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محمد علی قائد کو نگران وزیر اعلیٰ بنانے میں مسئلہ کیا ہے اور انہیں کسی خاص سیاسی جماعت کے ساتھ کیوں جوڑا...
آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) یا مصنوعی ذہانت سے ڈاکٹروں کو ٹوٹی ہوئی ہڈیوں کی شناخت اور علاج میں مدد مل گئی۔ یہ بھی پڑھیں: کینسر اور الزائمر کے علاج میں آرٹیفشل انٹیلیجنس (اے آئی) کا استعمال؟ بی بی سی کے مطابق شمالی لنکن شائر اور گول این ایچ ایس فاؤنڈیشن ٹرسٹ کے اسپتالوں میں مصنوعی ذہانت کو ہڈیوں کے فریکچر اور ڈسلوکیشن کی شناخت اور تیز علاج فراہم کرنے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ یہ پروگرام نیشنل ہیلتھ سروسز کی 2 سالہ انگلینڈ پائلٹ اسکیم کے تحت اس مہینے کے آخر سے شروع ہوگا۔ ایمرجنسی میڈیسن کے کنسلٹنٹ اے خان نے کہا کہ ٹیکنالوجی کو ممکنہ مسائل کی نشاندہی میں استعمال کرنے سے شمالی یورپ میں مریضوں کی طلب پوری...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ نے واضح کیا ہے کہ چالان سے بچنے کے لیے نمبر پلیٹس چھپانے والے شہریوں کے خلاف اب ایف آئی آر درج کی جائے گی، جب کہ انہوں نے ٹریفک جرمانوں میں کمی کو قانون کی پاسداری کرنے والے شہریوں کے ساتھ ’زیادتی‘ قرار دیا ہے۔کراچی چیمبر آف کامرس میں ٹریفک انتظامات سے متعلق منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی آئی جی ٹریفک نے بتایا کہ شہر میں ایک کراچی ٹریفک مینجمنٹ کمپنی (KTMC) کے قیام کی تجویز دی گئی ہے، جو ٹریفک انجینئرنگ کو جدید خطوط پر استوار کرے گی، کمپنی کا چیف ایگزیکٹو وہ شخص ہونا چاہیے جو ٹریفک مینجمنٹ میں ماسٹرز یا پی ایچ ڈی کا...
لاہور: (نیوزڈیسک) بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم حسینہ واجد کو ملنے والی سزا پر جماعت اسلامی کا ردِ عمل بھی سامنے آگیا۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حسینہ واجد کے قائم کردہ خصوصی ٹریبونل نے انتہائی سزا کا فیصلہ سنایا ہے، یہ وہی عدالت ہے جس نے بےشمار محب وطن و اسلامی شخصیات کو پھانسیوں کے تختے پر چڑھایا تھا۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بنگلہ دیش میں آج جو واقعہ پیش آیا ہے، وہ دنیا کے لیے عبرت ناک درس ہے، بھارتی پروردہ شیخ حسینہ واجد نے اقتدار کے پندرہ برسوں میں جھوٹے مقدمات کی سیاست کو فروغ دیا۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ...
قومی ائیرلائن اور بنگلادیشی ائیر لائن کے درمیان کارگو معاہدہ ہوگیا۔ قومی ائیرلائن کے ترجمان کے مطابق کارگو معاہدہ یکم دسمبر 2025 سے نافذ العمل ہوگا، جدہ، مدینہ اور ریاض کو ٹرانزٹ گیٹ ویز کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔ یہ شراکت داری علاقائی تجارت کے لیے اسٹریٹیجک کوریڈور قائم کرے گی، معاہدے کی بدولت اشیاء کی ترسیل میں لاجسٹک پیچیدگیاں کم ہو جائیں گی
معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے مشورہ دیا ہے کہ اپنی مصروفیت میں سے وقت نکال کر نانی یا دادی کے ساتھ بیٹھیں اور اُن کے ساتھ چائے پراٹھا کھا کر زندگی کو انجوائے کریں۔ یہ بات انہوں نے کراچی میں منعقدہ اپنی نئی آنے والی فلم نیلوفر کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں ایکسپریس ٹریبیون سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ عمار رسول کی ہدایت کاری میں نیلوفر فلم بنائی جارہی ہے جو رمانوی کہانی پر مبنی ہے اور ہدایت کار ہی اس کے مصنف بھی ہیں۔ فلم میں فواد خان، ماہرہ کے علاوہ مدیحہ امام، بہروز سبزواری سمیت دیگر بھی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔ اس فلم کے شریک پروڈیوسر فواد خان بھی ہیں۔ یاد رہے کہ فواد...
پاکستان اور بنگلہ دیش کی ایئر لائنز میں تاریخی معاہدہ، دونوں ممالک میں جدہ، مدینہ اور ریاض کے راستے تجارت ہوگی
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی آئی اے اور بنگلہ دیش کی بمان ائیر لائن کے درمیان تاریخی کارگو معاہدہ ہوا ہے یہ معاہدہ یکم دسمبر 2025ء سے نافذ العمل ہوگا۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز نے بنگلہ دیش کی بمان ایئر لائنز کے ساتھ ایک اہم کارگو انٹرلائن اسپیشل پروریٹ معاہدہ کر لیا جس پر یکم دسمبر سے عمل درآمد ہوگا۔ اس شراکت داری کا بنیادی مقصد دونوں ممالک کے درمیان فضائی کارگو کی نقل و حرکت کو ہموار بنانا ہے۔ معاہدے کی رو سے سعودی عرب کے اہم شہروں، جدہ، مدینہ اور ریاض کو ٹرانزٹ گیٹ ویز کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔ یہ شراکت داری علاقائی تجارت کے لیے ایک اسٹریٹیجک کوریڈور قائم کرے...
کراچی: پی آئی اے اور بنگلہ دیش کی بمان ائیر لائن کے درمیان تاریخی کارگو معاہدہ ہوا ہے یہ معاہدہ یکم دسمبر 2025ء سے نافذ العمل ہوگا۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز نے بنگلہ دیش کی بمان ایئر لائنز کے ساتھ ایک اہم کارگو انٹرلائن اسپیشل پروریٹ معاہدہ کر لیا جس پر یکم دسمبر سے عمل درآمد ہوگا۔ اس شراکت داری کا بنیادی مقصد دونوں ممالک کے درمیان فضائی کارگو کی نقل و حرکت کو ہموار بنانا ہے۔ معاہدے کی رو سے سعودی عرب کے اہم شہروں، جدہ، مدینہ اور ریاض کو ٹرانزٹ گیٹ ویز کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔ یہ شراکت داری علاقائی تجارت کے لیے ایک اسٹریٹیجک کوریڈور قائم کرے گی، معاہدے...
چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس ، اسلام آباد کے اہم ترین منصوبوں پر ابتک ہونے والی پیشرفت کا جائزہ
چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس ، اسلام آباد کے اہم ترین منصوبوں پر ابتک ہونے والی پیشرفت کا جائزہ WhatsAppFacebookTwitter 0 17 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت پیر کے روز سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں اجلاس منعقد ہوا۔ جسمیں سی ڈی اے کے ممبر انجینئرنگ سید نفاست رضا، ممبر پلاننگ و ڈیزائن ڈاکٹر خالد حفیظ، نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے سینئر افسران، کنسلٹنٹس سمیت سی ڈی اے کے دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں اسلام آباد کے اہم ترین منصوبوں پر ابتک ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں مارگلہ ایونیو کی توسیع(این-فائیو تا ایم-ون)منصوبے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی: شہر میں ڈینگی کے حالات میں واضح بہتری دیکھی جا رہی ہے۔محکمہ صحت راولپنڈی کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں صرف ایک ڈینگی مریض رپورٹ ہوا ہے اور اس سیزن میں ڈینگی سے کسی ہلاکت کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔محکمہ صحت کے مطابق ضلع بھر میں اب تک 23 ہزار 505 افراد کی اسکریننگ کی جا چکی ہے، جن میں سے 1538 افراد ڈینگی پازیٹو پائے گئے۔ مختلف ہسپتالوں میں اس وقت صرف 12 مریض زیر علاج ہیں۔ضلعی سطح پر ڈینگی سرویلنس کے لیے 13 سو 61 ٹیمیں فعال ہیں۔ اب تک 63 لاکھ 90 ہزار 235 گھروں کا معائنہ کیا گیا، جن میں 2 لاکھ 13 ہزار 729 ڈینگی لاروا ہاٹ اسپاٹس دریافت ہوئے۔ علاوہ ازیں،...
صدرِ مملکت آصف علی زرداری کو 4 ممالک کے سفیروں نے اپنی اسنادِ سفارت پیش کردیں۔ ایوانِ صدر آمد پر غیر ملکی سفیروں کو پاک افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ صدر نے نئے تعینات سفیروں کو مبارک باد دیتے ہوئے دو طرفہ تعلقات کے مزید فروغ کی امید ظاہر کی۔ مزید پڑھیں: سعودی شہزادی ریما کے وہ اقدامات جو عالمی سفارتکاری کو نیا رخ دے رہے ہیں صدر نے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر ٹم کین سے ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیا۔ صدر مملکت نے کہاکہ آسٹریلیا میں پاکستانی طلبہ اور کمیونٹی دونوں ممالک کے درمیان پل کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ صدر نے...
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی فعال ہے، ملکی بیانیہ دنیا کے سامنے رکھنے میں وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا اہم کردار ہے۔ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم نے مئی کی جنگ میں بھارت کو منہ توڑ جواب دیا، جس کے بعد سفارتی سطح پر بھی کامیابیاں سمیٹیں۔ مزید پڑھیں: سید عاصم منیر سے بہتر کون ہو سکتا ہے؟ فیلڈ مارشل کی نئی تقرری پر مریم نواز کا تبصرہ انہوں نے کہاکہ ہم نے سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہوئے بھارت کے جھوٹ کو بھی سامنے لایا، پاکستان کو دنیا بھر میں پذیرائی ملی ہے۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ سعودی...
اسلام آباد کے جی الیون کچہری خود کش دھماکے حملہ آور کے گرفتار ساتھیوں سے تفتیش کے دوران اہم انکشافات سامنے آگئے۔ پولیس ذرائع نے کہا کہ خودکش حملہ آور نے اس سے قبل بھی اسلام آباد میں ایک جگہ دھماکہ کرنے کی کوشش کی، دہشتگرد نے اس سے قبل 26 نمبر چونگی پر اسلام آباد پولیس کے اہلکاروں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی مگر ناکام رہا۔ پولیس ذرائع کے مطابق پہلا حملہ ناکام ہونے پر پلان کو تبدیل کردیا گیا تھا، حملہ ناکام ہونے پر ملزمان ڈھوک پراچہ میں ہی کرائے کے گھر میں روپورش ہوگے تھے۔ پولیس ذرائع نے کہا کہ پولیس اور انٹیلی جنس ادارے کیمروں کی مدد سے گولڑہ اور پھر چھبیس نمبر چونگی پہنچے تھے۔ ذرائع نے...
سپریم کورٹ آف پاکستان نے وراثت سے متعلق اہم کیس کا فیصلہ جاری کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وراثت کا حق خدائی حکم ہے اور خواتین کو اس حق سے محروم کرنا آئین اور اسلام دونوں کی صریح مخالفت ہے۔ فیصلہ جسٹس اطہر من اللہ نے تحریر کیا، جو 7 صفحات پر مشتمل ہے اور انہوں نے یہ فیصلہ اپنے استعفے سے قبل لکھا تھا۔ فیصلہ جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عرفان سعادت پر مشتمل بینچ نے سنایا۔ مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا میں 90فیصد سے زائد خواتین وراثتی حصے سے محروم عدالت نے ورثا کو تاخیر سے ان کا حقِ وراثت نہ دینے پر درخواست گزار عابد حسین پر 5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔ سپریم کورٹ نے سندھ ہائیکورٹ...
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے چین کے سفیر کی ملاقات،انسدادِ دہشت گردی اور سیکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے چین کے سفیر کی ملاقات،انسدادِ دہشت گردی اور سیکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 17 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے چین کے سفیر جیان زیڈونگ نے ملاقات کی جس میں پاک چین دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔چین کے سفیر جیان زیڈونگ نے اسلام آباد کچہری کے قریب ہونے والے خودکش حملے کی مذمت کی اور اس افسوسناک واقعہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر تعزیت کا اظہار کیا ۔چین کے سفیر نے کہا کہ چین کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے بھی اس افسوسناک واقعہ کی مذمت کی ہے۔ملاقات میں انسدادِ دہشت گردی اور...
آج اپنے روسی ہم منصب کیساتھ ٹیلیفونک گفتگو میں ایرانی وزیر خارجہ نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA) کیجانب سے تکنیکی صلاحیتوں اور سیاسی رویے پر عملدرآمد سمیت امریکہ اور بعض یورپی اراکین کے دباؤ و سیاسی اثر و رسوخ سے بچاؤ کی ضرورت پر زور دیا ہے اسلام ٹائمز۔ ایران اور روسی فیڈریشن کے وزرائے خارجہ سید عباس عراقچی اور سرگئی لاوروف نے گذشتہ ہفتے کے دوران دوسری بار ٹیلیفون پر گفتگو کی ہے۔ ایرانی خبررساں ایجنسی فارس نیوز کے مطابق یہ ٹیلیفونک گفتگوئیں آئی اے ای اے (IAEA) کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس کے موقع پر انجام پائی ہیں جن میں دوطرفہ تعلقات سے متعلق تازہ ترین پیشرفت اور علاقائی و بین الاقوامی مسائل جیسے متعدد...
آج اپنے روسی ہم منصب کیساتھ ٹیلیفونک گفتگو میں ایرانی وزیر خارجہ نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA) کیجانب سے تکنیکی صلاحیتوں اور سیاسی رویے پر عملدرآمد سمیت امریکہ اور بعض یورپی اراکین کے دباؤ و سیاسی اثر و رسوخ سے بچاؤ کی ضرورت پر زور دیا ہے اسلام ٹائمز۔ ایران اور روسی فیڈریشن کے وزرائے خارجہ سید عباس عراقچی اور سرگئی لاوروف نے گذشتہ ہفتے کے دوران دوسری بار ٹیلیفون پر گفتگو کی ہے۔ ایرانی خبررساں ایجنسی فارس نیوز کے مطابق یہ ٹیلیفونک گفتگوئیں آئی اے ای اے (IAEA) کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس کے موقع پر انجام پائی ہیں جن میں دوطرفہ تعلقات سے متعلق تازہ ترین پیشرفت اور علاقائی و بین الاقوامی مسائل جیسے متعدد...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پاپولیشن کونسل نے ملک کے 20 سب سے زیادہ پسماندہ اضلاع کی فہرست جاری کی ہے، جن میں سے 17 بلوچستان اور 2 خیبرپختونخوا سے تعلق رکھتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بلوچستان اور سندھ بے روزگاری اور بلا معاوضہ مزدوری کے لحاظ سے سب سے آگے ہیں۔ نجی ٹی وی سماء کے مطابق فہرست میں شامل کمزور اضلاع میں واشک، خضدار، کوہلو، ژوب اور خیبرپختونخوا کا کوہستان بھی شامل ہے۔ رپورٹ کہتی ہے کہ صحت کی سہولیات تک رسائی کے معاملے میں بلوچستان اور کے پی سب سے زیادہ مشکلات کا شکار ہیں۔ کراچی میں تعلیمی اداروں کی تعداد سب سے زیادہ ہے، جبکہ بلوچستان اس حوالے سے بھی سب سے پیچھے ہے۔...
اسلام آباد(نیوزڈیسک)سپریم کورٹ نے خواتین کے حق وراثت سے متعلق کیس کا فیصلہ جاری کر دیاہے ، 7 صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس اطہر من اللہ نے استعفیٰ سے قبل تحریر کیا۔ تفصیلات کے مطابق ورثاء کو تاخیر سے حق وراثت سے دینے پر درخواستگزار عابد حسین پر 5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا گیاہے ، سپریم کورٹ نےعابد حسین کی اپیل خارج کرنےکے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھا گیاہے ، جرمانے کی رقم 7 دن کے اندر رجسٹرار سپریم کورٹ کے پاس جمع کرائی جائے، جرمانے کی رقم ورثاء میں تقسیم ہوگی۔ تحریری فیصلے کے مطابق عابد حسین کا جائیداد تحفہ ہونے کا دعویٰ ثابت نہ ہو سکا، وراثت کا حق خدائی حکم ہے،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم حسینہ واجد کو ملنے والی سزا پر جماعت اسلامی کا ردِ عمل بھی سامنے آگیا۔سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حسینہ واجد کے قائم کردہ خصوصی ٹریبونل نے انتہائی سزا کا فیصلہ سنایا ہے، یہ وہی عدالت ہے جس نے بےشمار محب وطن و اسلامی شخصیات کو پھانسیوں کے تختے پر چڑھایا تھا۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بنگلہ دیش میں آج جو واقعہ پیش آیا ہے، وہ دنیا کے لیے عبرت ناک درس ہے، بھارتی پروردہ شیخ حسینہ واجد نے اقتدار کے پندرہ برسوں میں جھوٹے مقدمات کی سیاست کو فروغ دیا۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ سابق وزیراعظم بنگلہ...
مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے 27 ویں آئینی ترمیم کے بعد ججز کے مستعفی ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ججز کے استعفے پاکستان میں آئین، انصاف، قانون اور جمہوریت کی بالادستی کا خواب دیکھنے والے ہر فرد کیلئے لمحہ فکریہ ہیں۔سوشل میڈیا پر خواجہ سعد رفیق نے ایک طویل پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے حال ہی میں اپنے عہدوں سے مستعفی ہونے والے ججز سے متعلق گفتگو کی۔انہوں نے لکھا کہ جسٹس اطہر من اللّٰہ اور جسٹس منصور علی شاہ سپریم کورٹ سے مستعفی ہوگئے، اب لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا بھی استعفیٰ دیکر اس صف میں شامل ہوگئے ہیں۔خواجہ سعد رفیق نے...
اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ آبادی میں 2.55 فیصد سالانہ اضافے کے ساتھ پائیدار ترقی ممکن نہیں۔ وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے اسلام آبادمیں تقریب سے خطاب میں کہا کہ پاکستان کو آبادی اور موسمیاتی تبدیلی کے دو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے،آبادی میں دو اعشاریہ پانچ فیصد سالانہ اضافے کے ساتھ ترقی کی پائیدار شرح حاصل کرنا ممکن نہیں،آبادی اور کلائمیٹ چینج دونوں کو کنٹرول کرنا ناگزیر ہو چکا۔ مزید کہاکہ ہم کہتےہیں کہ پاکستان بڑےپیمانے پر کاربن کا اخراج نہیں کرتا،لیکن حقیقت یہ ہےکہ آبادی میں مخصوص شرح کی کمی پاکستان میں کاربن اخراج میں بھی اسی تناسب کی کمی کا باعث بنتی ہے۔
وفاقی آئینی عدالت کے 2مزید ججز جسٹس روزی خان اور جسٹس ارشد شاہ نے حلف اٹھالیا WhatsAppFacebookTwitter 0 17 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہونے والی ایک سادہ مگر اہم تقریب میں جسٹس روزی خان اور جسٹس ارشد حسین شاہ نے وفاقی آئینی عدالت کے جج کے طور پر حلف اٹھا لیا، جس کے بعد آئینی عدالت میں ججز کی کل تعداد 7 ہوگئی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے کانفرنس روم میں وفاقی آئینی عدالت کے مزید دو ججوں کی حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں آئینی عدالت کے چیف جسٹس جسٹس امین الدین خان نے دونوں ججوں سے حلف لیا۔تقریب میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سردار سرفراز...
لاہور ہائیکورٹ بار کا جنرل ہاؤس اجلاس اختتام پذیر ہوگیا، جس کے بعد وکلا نے ہائیکورٹ بار سے جی پی او چوک تک ریلی نکالی۔ ریلی کی قیادت سلمان اکرم راجا، انتظار پنجوتھا، اظہر صدیق سمیت دیگر وکلا رہنماؤں نے کی۔ ریلی کے دوران وکلا نے 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف نعرے بازی کی۔ مزید پڑھیں: کیا ہم ایک اور وکلا تحریک کی طرف بڑھ رہے ہیں؟ لاہور ہائیکورٹ بار کا یہ جنرل ہاؤس اجلاس 27ویں آئینی ترمیم کیخلاف احتجاج ریکارڈ کرانے اور مستعفی ججز کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے منعقد کیا گیا تھا۔ اجلاس کی صدارت لاہور ہائیکورٹ بار کے صدر ملک آصف نسوانہ نے کی۔ اجلاس میں سلمان اکرم راجا، صدر لاہور بار مبشر رحمان چوہدری سمیت...
اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے کونسل آف ہیڈز آف گورنمنٹ اجلاس میں شرکت کے لئے ماسکو روانہ ہو گئے۔ دفتر خارجہ کے مطابق انہیں اس دورے کی دعوت روس کے وزیرِاعظم میخائل میشوستن نے دی۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ 17 تا 18 نومبر 2025 کو روس کے دارالحکومت ماسکو میں منعقد ہونے والے اجلاس میں پاکستان کے وفد کی قیادت کریں گے۔ اجلاس میں بیلاروس، چین، قازقستان، کرغزستان، روس، تاجکستان اور ازبکستان کے سربراہانِ حکومت، ایران کے نائب صدر، اور پاکستان و بھارت کے وزرائے خارجہ شریک ہوں گے۔ ایس سی او کے رکن ممالک کے علاوہ، منگولیا، بحرین، مصر، قطر، کویت اور ترکمانستان کے...
اسد قیصر کی اپوزیشن رہنماؤں کے وفد کے پمراہ اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس حملے پر وکلا سے تعزیت و اظہار ہمدردی
— فائل فوٹو اپوزیشن رہنماؤں کے وفد نے اسلام آباد کی ضلع کچہری پہنچ کر حالیہ دھماکے پر وکلا سے تعزیت اور اظہار ہمدردی کیا۔اپوزیشن رہنماؤں میں محمود اچکزئی، راجا ناصر عباس، مصطفیٰ نواز کھوکھر، سابق اسپیکر اسد قیصر اور خالد یوسف چوہدری سمیت دیگر اپوزیشن وفد میں شامل ہیں۔اس موقع پر سابق اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس میں وکلا سے اظہارِ ہمدردی کے لیے آئے ہیں۔ امن و امان کا قیام سیکیورٹی اداروں اور حکومت کی ذمہ داری ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت سارا دن مخالفین کےخلاف کیسز بنا رہی ہے، ناجائز آئینی ترامیم کر رہی ہے، مگر وکلا نے بتایا اتنے بڑے حادثے کے بعد ہم سے کوئی اظہار ہمدردی کے...
پاکستان میں انٹرنیشنل ڈائبیٹیز فیڈریشن (IDF) کی ایک نئی رپورٹ کے مطابق ذیابیطس کے شکار تقریباً 68% ملازمین کو کام کی جگہ پر منفی رویوں اور امتیازی سلوک کا سامنا ہے۔مزید یہ کہ 58% ملازمین نے اس منفی سلوک کے خوف سے ملازمت چھوڑنے پر غور کیا۔ 52% ذیابیطس کے مریض ملازمین کو دورانِ ملازمت علاج یا وقفے کی اجازت نہیں ملی۔ 37% افراد کو ذیابیطس کی وجہ سے ترقی اور تربیت کے مواقع سے محروم ہونا پڑا۔ ٹائپ 1 ذیابیطس والے 72% اور ٹائپ 2 کے 41% افراد کو امتیاز کا سامنا ہوا۔ بہت سے ملازمین بیماری کو چھپاتے ہیں کیونکہ انہیں ڈر ہوتا ہے کہ کیریئر متاثر ہوگا۔ انسولین لگانے یا شوگر چیک کرنے میں بھی 22% کو...
بھارتی سینما کی تاریخ ساز فلم شعلے ایک بار پھر بڑے پردے پر جلوہ گر ہونے جارہی ہے۔ دھرمیندر اور امیتابھ بچن کی لازوال اداکاری سے مزین اس کلاسک فلم کو 4K ریماسٹرڈ ورژن میں اُس کے اصل اختتام کے ساتھ ریلیز کیا جائے گا، جو ناظرین نے گزشتہ پچاس برسوں میں کبھی نہیں دیکھا۔ فلم کی یہ خصوصی ریلیز اٹلی کے شہر بولونیا میں ہونے والے معروف سینما ریتروویٹو فیسٹیول میں عالمی پریمیئر کے بعد بھارت میں اس کی ’ہوم کمنگ‘ سمجھی جا رہی ہے۔ سپی فلمز کے مطابق ’شعلے دی فائنل کٹ‘ کو ملک بھر کے سنیما گھروں میں 12 دسمبر 2025 کو پیش کیا جائے گا، جو فلم کے 50 برس مکمل ہونے کے موقع پر ایک...
---فائل فوٹو امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی منعم ظفر نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کراچی تشریف لا رہے ہیں تو 500 ارب کے منصوبوں کا اعلان کریں۔امیرِ جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے ٹی ایم سی گلبرگ کا دورہ کیا۔منعم ظفر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کراچی کا انفرا اسٹرکچر تباہی کا شکار ہے، ای چالان کے نام پر لوگوں کے لیے مشکلات کھڑی کر دی گئی ہیں۔منعم ظفر کا کہنا مزید تھا کہ گلبرگ میں ہیلتھ کیئر یونٹ کا قیام اتنی مہنگائی میں زبردست تحفہ ہے، اس ہیلتھ کیئر یونٹ کا افتتاح حافظ نعیم الرحمان نے کیا، پچھلے دو ہفتوں میں 1500 او پی ڈی ہو چکیں، 50 روپے کی پرچی...
تصویر:سوشل میڈیا ایران کے نائب وزیر برائے سیاسی امور نے وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی ہے۔ ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق یہ ملاقات 13ویں پاک ایران سیاسی مشاورتی اجلاس سے قبل ہوئی، جس میں سیاسی مشاورت کے ایجنڈے کی تیاریوں سمیت دوطرفہ امور، علاقائی صورتحال اور عالمی معاملات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ملاقات میں دونوں ممالک نے پاک ایران تعلقات کو مزید مضبوط اور مؤثر بنانے کے مختلف پہلوؤں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق 13واں پاک ایران سیاسی مشاورتی اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہو رہا ہے، جس میں پاکستانی وفد کی قیادت سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ کر رہی ہیں جبکہ ایرانی وفد کی قیادت نائب وزیر برائے سیاسی امور مجید تخت روانچی کے...
اویس کیانی :کراچی سمیت ملک بھرکےلیےیکم جنوری سےبجلی کےبنیادی ٹیرف میں تبدیلی سے متعلق نیپراکل سماعت کرے گا۔ سی پی پی اے نےبجلی کمپنیوں کی جانب سےدرخواست نیپرا میں جمع کرارکھی ہے،سال2026 کےپاورپرچیز پرائس کا تخمینہ25.69 سے26.53 روپےفی یونٹ لگایا گیا ہے۔ بجلی کےنئےبنیادی ٹیرف کا اطلاق کے الیکڑک صارفین کے لیے بھی ہوگا،پاورپرچیز پرائس کی درخواست جنوری سےدسمبر2026 کے لیے دی گئی ہے،نیپراسماعت کےبعد اپنا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوائے گی. اوروفاقی حکومت کی منظوری سےبجلی کے بنیادی ٹیرف کےحوالے سے فیصلہ ہوگا۔ محسن نقوی سے چینی سفیر کی ملاقات،سکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق بجلی کےنئےبنیادی ٹیرف کا اطلاق کے الیکڑک صارفین کے لیے بھی ہوگا۔
چیئرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر اسلام آباد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔ انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے آئی جی اسلام آباد کو دونوں کو گرفتار کر کے 20 نومبر پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ چیئرمین سی ڈی اے، چہف کمشنر اسلام آباد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کردیے گئے۔ چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد کے وارنٹ گرفتاری عدالتی احکامات پر عملدرآمد پر جاری کئے گئے۔ چیئرمین سی ڈی اے،چ یف کمشنر اسلام آباد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری پر آئی جی اسلام آباد کو تعمیل کرانے کی ہدایت کی گئی۔ 26نومبر احتجاج پر علیمہ خانم کے خلاف تھانہ صادق آباد میں درج مقدمے کی سماعت ہوئی، ملزمہ علیمہ خانم آج بھی...
لاہور سمیت پنجاب بھر میں امن و امان کی صورتحال کے پیشِ نظر دفعہ 144 کے نفاذ میں مزید 7 روز کی توسیع کر دی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے اس سلسلے میں باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ پابندی 22 نومبر تک برقرار رہے گی۔ اس فیصلے کے ساتھ صوبے میں تمام احتجاجی سرگرمیاں، جلسے، جلوس، ریلیاں، دھرنے اور عوامی اجتماعات مکمل طور پر ممنوع قرار دیے گئے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کے تحت کسی بھی عوامی مقام پر 4 یا اس سے زائد افراد کے جمع ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اس کے علاوہ اسلحے کی نمائش، لاؤڈ اسپیکر کا استعمال، اور کسی بھی قسم کے اشتعال انگیز، نفرت آمیز یا فرقہ...
لاہور میں پریس کانفرنس میں نائب امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ اجتماع عام 21 22اور 23 کو مینار پاکستان پر منعقد ہوگا، جماعت اسلامی کے اجتماع عام بدل دو نظام کے عنوان سے بلوچستان کے پی کے سمیت ملک بھر سے نوجوان کسان طلبہ اس اجتماع میں شریک ہونگے۔ انکا کہنا تھا کہ اجتماع عام دعوت دین اور موجودہ دور کے تقاضوں کے مطابق ہوگا، جبکہ دور حاضر میں فساد اور انتشار بڑھتا جا رہا ہے اور ظلم کے نظام کی وجہ سے بے یقینی بڑھ رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مینار پاکستان گراؤنڈ میں جماعت اسلامی کے اجتماع عام کی تیاریوں کے حوالے سے دیگر رہنماوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ناظم اجتماع عام لیاقت بلوچ نے...
رپورٹ کے مطابق پچھلے مسودوں کے برعکس اس نئے مسودے میں جو غزہ کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امن منصوبے کو اپناتا ہے، مستقبل میں ایک ممکنہ فلسطینی ریاست کا حوالہ شامل ہے، جس کی اسرائیلی حکومت برسوں سے سخت مخالفت کرتی آئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں امریکا اور مسلم ممالک کی قرارداد پر ووٹنگ آج ہو گی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں پیش کی جانے والی قرارداد پر اسرائیلی انتہاء پسند وزراء کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے دائیں بازو کے وزراء کو فلسطینی...
وفاقی آئینی عدالت نے پنچاب ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین کو وکیل کرنے کی مہلت دے دی۔آئینی عدالت کے جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس کے کے آغا پر مشتمل بینچ نے پنچاب ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین کی مستقلی کی درخواست پر سماعت کی۔دوران سماعت درخواست گزار ملازمین ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہوئے۔ آئینی عدالت نے بغیر وکیل کیس میں حکم امتناع کی فوری استدعا مسترد کر دی۔درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت ہمیں تحفظ دے، ڈیپارٹمنٹ میں ہماری گیٹ انٹری بند ہو جائے گی۔ پاکستان کی پہلی وفاقی آئینی عدالت نے باقاعدہ مقدمات کی سماعت کا آغاز کردیاوفاقی آئینی عدالت کے بینچ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے کمرہ عدالت نمبر دو میں سماعت کا...
رپورٹ کے مطابق چپورسن کے موسمی منظر نامے اور ٹیکٹونک عوامل کے علاوہ عالمی موسمیاتی تبدیلی کے اثرات نے پہاڑی علاقوں میں زلزلوں کے واقعات کو بڑھا دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کے نیشنل سیسمک مانیٹرنگ سیل نے ہنزہ کی وادی چپورسن میں مسلسل زلزلوں اور دھماکوں کے حوالے سے رپورٹ جاری کر دی۔ رپورٹ کے مطابق چپورسن کے موسمی منظر نامے اور ٹیکٹونک عوامل کے علاوہ عالمی موسمیاتی تبدیلی کے اثرات نے پہاڑی علاقوں میں زلزلوں کے واقعات کو بڑھا دیا ہے۔ ماہرین کے مطابق بڑھتے ہوئے درجہ حرارت نے برف اور گلیشئر کے پگھلاؤ اور کو تیز کر دیا ہے، ٹھنڈ کے زلزلے جسے کرائوسیزمک کہتے ہیں اس وقت رونما ہوتے ہیں جب جب درجہ حرارت...
وفاقی وزیر اطلاعات کا سینئر صحافی حاجی محمد نواز رضا ، طارق محمود سمیر کے کزن کے جواں سال بیٹے کی موت پر اظہار افسوس
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے سینئر صحافی حاجی محمد نواز رضا اور سینئر صحافی طارق محمود سمیر کے کزن نوید مرحوم کے جواں سال بیٹے کی ٹریفک حادثے میں وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اطلاعات نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ کم عمری میں زندگی کا چراغ بجھ جانا خاندان کے لیے ناقابلِ بیان صدمہ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں وہ غمزدہ خاندان کے ساتھ ہیں اور ان کے دکھ میں برابر شریک ہیں۔ عطاء اللہ تارڑ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو صبرِ جمیل...
ججز کے استعفوں پر خوشی کے ڈھول پیٹنے کے بجائے فالٹ لائنز پُر کرنا مناسب ہوگا، سعد رفیق WhatsAppFacebookTwitter 0 17 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ججز کے استعفے پاکستان میں آئین، انصاف، قانون اور جمہوریت کی بالادستی کا خواب دیکھنے والے ہر فرد کیلئے لمحہ فکریہ ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ جسٹس اطہر من اللّٰہ اور جسٹس منصور علی شاہ سپریم کورٹ سے مستعفی ہوگئے، اب لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا بھی استعفیٰ دیکر اس صف میں شامل ہوگئے ہیں۔ جناب اطہر من اللّٰہ ججز...
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کے استعفی سے متعلق سوشل میڈیا پر وائرل خبر جھوٹی ثابت ہوگئی جب کہ انہوں نے آج مقدمات کی سماعت کی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اسردار اعجاز اسحاق خان آج بینچ میں موجود تھے اور انہوں نے جسٹس بابر ستار کے ہمراہ کیسز کی سماعت کی۔ اسپیشل ڈویژن بینچ نے ٹیکس کیسز کی سماعت کی، جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان سے متعلق دو روز قبل استعفے کی جھوٹی خبریں سوشل میڈیا پر پھیلائی گئی تھیں۔
ایران کے نائب وزیر برائے سیاسی امور، ماجد تخت روانچی نے آج اسلام آباد میں پاکستانی نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات 13ویں پاکستان-ایران دو طرفہ سیاسی مشاورتی اجلاس (بی پی سی ) سے پہلے کی گئی۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے بی پی سی کی تیاریوں، خطے میں جاری اہم ترقیات اور کثیرالجہتی امور پر تبادلہ خیال کیا اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے امکانات پر بات کی۔ یہ بھی پڑھیے: وزیر خارجہ اسحاق ڈار ماسکو میں ایس سی او سربراہانِ حکومت کونسل اجلاس میں شرکت کریں گے 13ویں پاکستان-ایران بی پی سی آج اسلام آباد میں منعقد ہو رہا ہے، جس میں پاکستانی وفد کی قیادت سیکرٹری خارجہ...
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج کے استعفی سے متعلق جھوٹی خبر سوشل میڈیا پر وائرل WhatsAppFacebookTwitter 0 17 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس)اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کے استعفی سے متعلق سوشل میڈیا پر جھوٹی خبر وائرل ہوگئی جب کہ انہوں نے آج مقدمات کی سماعت کی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اسردار اعجاز اسحاق خان آج بینچ میں موجود تھے اور انہوں نے جسٹس بابر ستار کے ہمراہ کیسز کی سماعت کی۔ اسپیشل ڈویژن بینچ نے ٹیکس کیسز کی سماعت کی، جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان سے متعلق دو روز قبل استعفے کی جھوٹی خبریں سوشل میڈیا پر پھیلائی گئی تھیں۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے...