2025-06-17@22:47:29 GMT
تلاش کی گنتی: 116
«وطن واپس پہنچ گئے»:
(نئی خبر)
ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر بڑی کاروائی کرتے ہوئے بیرون ملک سے آنے والے 4 مسافروں کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ شروع کردی ہے اور ان سے ایجنٹوں اور سہولتکاروں کے حوالے سے معلومات لے جارہی ہیں۔ وطن واپس آنے والے مسافروں کی شناخت احسن شبیر، محمد بشیر، عون محمد اور حسیب خلیق کے نام سے ہوئی ہے۔ ایف آئی اے کے مطابق مسافروں کا تعلق گجرانوالہ اور گجرات کے مختلف علاقوں سے ہے اور ان کے نام پی این آئی ایل لسٹ میں شامل تھے۔ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ مسافر بین الاقوامی پروازوں کے ذریعے کراچی ایئرپورٹ پہنچے، مسافروں نے عمرے اور وزٹ ویزے پر پاکستان سے سعودی عرب، دبئی اور...
لاہور: افغان عبوری وزارت اطلاعات کے مطابق پاکستانی جیلوں سے 91 افغان قیدی رہا ہوکر وطن واپس پہنچ گئے۔ افغان عبوری وزارت اطلاعات کے مطابق وزارت امور وآباد کاری مہاجرین کے حکام نے پاکستانی جیلوں سے 91 افغان قیدیوں کی رہائی اور وطن واپسی کی تصدیق کی ہے۔ مذکورہ 91 افراد کو قانونی دستاویزات نہ ہونے کی وجہ سے گرفتار کیا گیا تھا، یہ افغان شہری گزشتہ روز رہا ہوکر واپس افغانستان پہنچ گئے۔
اسلام آباد:مراکش اور اسپین کے درمیان پیش آنے والے کشتی حادثے میں محفوظ رہنے والے مزید 8پاکستانی اسلام آباد پہنچ گئے، جہاں حکام نے ان سے حادثے کی تفصیلات معلوم کرکے اپنی تحقیقات کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔ پاکستان واپس آنے والے مسافروں میں محمد افضل، محمد عدیل، عرفان احمد، ارسلان، غلام مصطفیٰ، بدر محی الدین، مجاہد علی اور تصویر احمد شامل ہیں، جن میں سے 2 کا تعلق شیخوپورہ، 2کا سیالکوٹ، 2کا منڈی بہاالدین جبکہ باقی 2کا گجرات اور جہلم سے ہے۔ ان کی عمریں 21 سے 41 سال کے درمیان بتائی جا رہی ہیں اور وہ قطر ایئرویز کی پرواز QR614 کے ذریعے اسلام آباد پہنچے۔ حکام کے مطابق اس حادثے میں زندہ بچنے والے 22 پاکستانیوں کو...
میڈیا رپورٹس کے مطابق غیرقانونی طور اسپین جانے کی کوشش میں مراکش کے قریب کشتی حادثے کا شکار ہوکر زندہ بچ جانے والے مزید 8 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ وطن واپس لوٹنے والے مسافروں کی شناخت محمد افضل، محمد عدیل، عرفان احمد، ارسلان، غلام مصطفیٰ، بدر محی الدین، مجاہد علی اور تصویر احمد کے نام سے ہوئی ہے جو آج فلائٹ نمبر QR614 کے ذریعے اسلام آباد ائرپورٹ پہنچے۔ یہ بھی پڑھیے:مراکش کشتی حادثہ میں بچ جانے والے 7 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے میڈیا رپورٹس کے مطابق ان میں سے 2 افراد کا تعلق شیخوپورہ، 2 کا سیالکوٹ، 2 کا منڈی بہاالدین جب کہ 2 کا گجرات اور جہلم سے ہے جبکہ اس حادثے کے بعد ملک واپس...
ویب ڈیسک: مراکش کشتی حادثے میں زندہ بچنے والے 7 پاکستانی واپس گھروں کو پہنچ گئے۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے مطابق پاکستانیوں کو مراکش بھجوانے والے انسانی سمگلرز کی بھی شناخت ہوگئی ہے جن کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں،ایف آئی اے کا بتانا ہےکہ واپس آنے والوں میں 3 افراد گجرات اور ایک منڈی بہاؤالدین کا رہائشی ہے جب کہ واپس پہنچنے والوں میں حافظ آباد، گوجرانوالہ اورسیالکوٹ کا بھی ایک ایک نوجوان شامل ہے۔ پنجاب کے اساتذہ کیلئے برُی خبر ایف آئی اے کے مطابق منڈی بہاؤالدین کے شعیب ظفر کو عثمان نامی ایجنٹ نے مراکش بھجوایا تھا اور گجرات کے مدثر حسین کو بھجوانے میں انسانی اسمگلر علی رضا ملوث ہے...
گوجرانوالہ(ڈیلی پاکستان آن لائن ) مراکش کشتی حادثے میں زندہ بچنے والے 7 پاکستانی رات واپس گھروں کو پہنچ گئے۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے مطابق پاکستانیوں کو مراکش بھجوانے والے انسانی اسمگلرز کی بھی شناخت ہوگئی ہے جن کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ ایف آئی اے کا بتانا ہےکہ واپس آنے والوں میں 3 افراد گجرات اور ایک منڈی بہاءالدین کا رہائشی ہے جب کہ واپس پہنچنے والوں میں حافظ آباد، گوجرانوالہ اورسیالکوٹ کا بھی ایک ایک نوجوان شامل ہے۔ ایف آئی اے کے مطابق منڈی بہاءالدین کے شعیب ظفر کو عثمان نامی ایجنٹ نے مراکش بھجوایا تھا اور گجرات کے مدثر حسین کو بھجوانے میں انسانی اسمگلر علی رضا ملوث ہے جب کہ گجرات...
مراکش کشتی حادثے میں زندہ بچ جانے والے مزید 5 افراد پاکستان پہنچ گئے، جب کہ مرنے والے 10 پاکستانی تارکین وطن کی میتوں کی آمد میں مزید تاخیر ہوئی ہے۔ نجی اخبار میں شائع خبر کے مطابق سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پنجاب کے اضلاع گجرات، منڈی بہاالدین اور حافظ آباد سے تعلق رکھنے والے مزید 5 افراد 2 پروازوں کے ذریعے 7 زندہ بچ جانے والوں کو اسلام آباد لانے کے ایک روز بعد اسلام آباد ایئرپورٹ پر اترے۔ وزارت خارجہ کی جانب سے وطن واپسی کا آپریشن ہفتے کے روز (آج) مکمل ہوگا، زندہ بچ جانے والے آخری 8 افراد کی کی آمد طے شدہ ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ مراکش کشتی حادثے میں جاں بحق...
مراکش کشتی حادثہ میں زندہ بچ جانیوالے مسافروں نے غیر قانونی طریقے سے سپین براستہ سینیگال جانے کی کوشش کی تھی، ابتدائی تفتیش کے مطابق ایجنٹوں نے مسافروں سے سپین جانے کے 16 لاکھ سے 25 لاکھ روپے فی کس میں معاملات طے کیے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ مراکش کشتی حادثہ میں زندہ بچ جانیوالے 7 پاکستانی باشندوں کو ڈی پورٹ کرکے اسلام آباد ایئرپورٹ منتقل کردیا گیا۔ فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے مطابق مراکش کشتی حادثہ میں بچ جانے والے 7 متاثرین کو پرواز نمبر ای کے 612 کے ذریعے ڈی پورٹ کرکے اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچا دیاگیا جہاں ایف آئی اے امیگریشن نے انہیں انسانی سمگلنگ سیل کی حفاظتی تحویل میں لے لیا۔ ایف آئی اے...
مراکش میں گزشتہ دنوں تارکین وطن کی کشتی کو پیش آنے والے حادثے میں بچ جانے والے 7 پاکستانی شہری وطن واپس پہنچ گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے میں بچ جانے والے عامر علی، عزیز بشارت، عمران اقبال اور شعیب ظفر براستہ دبئی واپس اسلام آباد پہنچے، جبکہ محمد آصف، مدثرحسین اور عباس کاظمی براستہ دوحہ واپس آئے۔ یہ بھی پڑھیں یورپ جانے کا جنون، بحیرہ روم میں ایک اور کشتی الٹنے سے 44 پاکستانیوں سمیت 50 افراد ہلاک حادثے میں بچ جانے والے شہریوں کا تعلق سیالکوٹ، حافظ آباد، گجرات اور منڈی بہاؤالدین سے ہے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق حادثے میں بچ جانے والے پاکستانی براستہ سینیگال اسپین جانا چاہتے تھے۔ اور انہوں نے ایجنٹ کے ساتھ فی کس...
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 ٹورمکمل کر کے واپس لاہور پہنچ گئی۔ٹرافی اس سے پہلے پاکستان میں 16 سے 25 نومبر تک پاکستان آئی تھی۔ ذرائع کے مطابق ٹرافی 7 فروری کو قذافی اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب میں اور 11 فروری کو نیشنل اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب نمائش کے لیے رکھی جائے گی۔ ٹرافی 31 جنوری سے 2 فروری تک شیخوپورہ، فیصل آباد، ملتان اور بہاولپور کا دورہ کرے گی۔ ٹرافی 3 فروری کو لاہور واپس آئے گی اور 5 فروری کو سرگودھا کا ٹور کرے گی۔بعدازاں ٹرافی 6 فروری کو پشاور اور اسلام آباد کا دورہ کرے گی۔ ٹرافی پاکستان کے دوسرے مرحلے کا دورہ 15 فروری کو ختم کرے گی۔ واضح رہے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی19...
اونیجا اینڈریو رابنس : فوٹو جنگ کراچی کے لڑکے سے شادی کے لیے آئی ہوئی امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنس لڑکے کے گھر پہنچ گئی۔امریکی خاتون گارڈن میں واقع لڑکے کے گھر پہنچنے کے بعد اپارٹمنٹ کی پارکنگ میں بیٹھ گئی، اپارٹمنٹ کی یونین نے اسے واپس جانے کا کہا، مگر اس نے جانے سے انکار کر دیا۔خیال رہے کہ اونیجا اینڈریو رابنس نامی خاتون کو کراچی کے علاقے گارڈن کے رہائشی 19 سالہ ندال میمن سے محبت ہو گئی تھی۔یہ خاتون سوشل میڈیا پر محبت میں مبتلا ہوئی تھی، یہ 2 بچوں کی ماں 11 اکتوبر 2024ء کو کراچی پہنچی تھی۔19 سالہ نوجوان شادی کے لیے راضی تھا تاہم گھر والوں نے امریکی خاتون سے شادی سے انکار...

پاکستانی نوجوان کی محبت میں کراچی پہنچی امریکی خاتون کا واپس جانے سے انکار، ائیر پورٹ پر ہنگامہ کھڑا کردیا
کراچی(نیوز ڈیسک)امریکی خاتون حیلے بہانے کرکے کراچی ائیرپورٹ پر امریکا واپسی سے کتراتی رہی، دلبر داشتہ خاتون نے پرواز کیو آر 611 سے براستہ دوحہ نیویارک جانا تھا۔ پاکستانی نوجوان کی محبت میں گرفتا ہو کر کراچی پہنچنے والی خاتون نے امریکا واپس جانے سے انکار کر دیا۔ائیر پورٹ ذرائع کے مطابق محبت میں ناکامی پر مایوس خاتون نے کراچی ائیرپورٹ پر ہنگامہ آرائی کی، امریکی خاتون نے پہلے امیگریشن کرانے سے انکار کیا اور پھر ڈپارچر لاؤنج میں جہاز میں سوار نہیں ہوئی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ خاتون حیلے بہانے کرکے کراچی ائیرپورٹ پر امریکا واپسی سے کتراتی رہی، دلبر داشتہ خاتون نے پرواز کیو آر 611 سے براستہ دوحہ نیویارک جانا تھا۔ پولیس اور ائیر پورٹ سکیورٹی فورس...

سیالکوٹ، غیر قانونی طور پر یورپ جانے کی کوشش کرنے والے 3 ملزمان پاکستان واپس پہنچنے پر گرفتار کرلیے گئے
سیالکوٹ (آئی این پی )وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے امیگریشن سرکل نے سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر غیر قانونی طریقے سے یورپ جانے کی کوشش کرنے والے 3 ملزمان کو پاکستان واپس پہنچنے پرگرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق سیالکوٹ ایئرپورٹ سے گرفتار کیے گئے ملزمان کی شناخت محمد عمران، محمد ناصر اور محمد طیب کے نام سے کی گئی ہے، ملزمان کا تعلق سیالکوٹ اور گجرات سے ہے۔ملزمان نے غیر قانونی طریقے سے اسپین جانے کی کوشش کی تھی، ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافروں نے ایجنٹوں سے اسپین جانے کے 35 لاکھ روپے فی کس میں معاملات طے کیے تھے۔ شب معراج مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی حکام نے بتایا...
یورپ جانے کے خواہشمند پاکستانی تارکین وطن کئی ماہ تک مغربی افریقی ممالک میں پھنسے رہنے کے بعد وطن واپس پہنچنا شروع ہوگئے۔دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ موریطانیہ میں پھنسے 4 پاکستانی ایئرپورٹ پہنچ گئے جبکہ رواں ماہ کے اوائل میں مراکش کے قریب کشتی حادثے میں زندہ بچ جانے والے 22 پاکستانیوں کی وطن واپسی پیر سے شروع ہوگی۔ خیال رہے کہ رواں ماہ کے اوائل میں افریقی انسانی اسمگلروں نے بحر اوقیانوس میں ایک کشتی پر سوار 40 سے زائد پاکستانیوں کو اس وقت قتل کر دیا تھا جب وہ یورپ میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔دفتر خارجہ نے ہفتے کو کہا تھا کہ وہ مراکشی حکام کے ساتھ رابطہ کر رہا ہے تاکہ زندہ...
غیرقانونی طور پر یورپ جانے کی کوشش میں مغربی افریقہ کے ملک موریطانیہ میں پھنسے 4 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ وطن واپس آنے والے تارکین وطن سیالکوٹ ایئرپورٹ پر اترے جبکہ مزید تارکین وطن کی لاہور میں آمد متوقع ہے۔ دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ رواں ماہ مراکش کے قریب ہونے والے کشتی حادثے میں بچ جانے والے 22 پاکستانی آج سے وطن پہنچنا شروع ہوجائیں گے۔ یہ بھی پڑھیے:دفتر خارجہ نے مراکش کشتی حادثہ میں بچ جانے والے پاکستانیوں کی فہرست جاری کردی میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں کی لاشوں کو بھی جلد پاکستان لایا جارہا ہے اور ان کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ واضح رہے کہ رواں مہینے...

پولیس کی بھتہ خوری اور ہراسانی ختم نہ ہوئی تو واپس جانے پر مجبور ہونگے، چینی سرمایہ کارعدالت پہنچ گئے
کراچی:سندھ ہائیکورٹ میں چینی سرمایہ کاروں کی جانب سے پولیس ہراسگی اور بھتہ خوری کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 4 ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔ درخواست گزاروں نے کہا کہ پولیس ہراسگی اور بھتہ خوری سے ان کی کاروباری سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں، جس کے نتیجے میں وہ لاہور یا اپنے وطن چین واپس جانے پر مجبور ہو سکتے ہیں۔ایئرپورٹ سے رہائش تک رشوت طلب کی جاتی ہے اور بلٹ پروف گاڑیوں کے نام پر گھنٹوں انتظار کرایا جاتا ہے۔ درخواست گزاروں نے عدالت کو بتایا کہ رہائش گاہ پر سیکورٹی کے نام پر نقل و حرکت محدود کر دی جاتی ہے اور کاروباری میٹنگز منعقد کرنا...