2025-07-26@22:18:29 GMT
تلاش کی گنتی: 112

«پابندیوں سے بچنے کے لیے»:

(نئی خبر)
    پنجاب اسمبلی نے سمندر پار پاکستانیوں کے لیےخصوصی عدالتوں کی تشکیل کے قانون کی منظوری دیدی ہے، نئے قانون کے مطابق بل بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی غیر منقولہ جائیدادوں کی ملکیت کو محفوظ بنایا گیا ہے۔ صوبائی اسمبلی سے منظور ہونیوالے اس قانون کے تحت خصوصی عدالت کے جج کے پاس ضلعی جج کے اختیارات ہوں گے، جسے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ 3 سال کے لیے نامزد کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں:چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے سپریم کورٹ کو ٹائٹینک کیوں کہا؟ اس ضمن میں لیےخصوصی عدالتوں میں مقدمات کی ای فائلنگ کے حوالے سے ہائیکورٹ قوانین وضع کرے گی، حق دفاع عدالت کی اجازت سے مشروط ہوگا جس کا دورانیہ 15 دن ہوگا۔ منظور شدہ قانون کے مطابق...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 21 جنوری 2025ء) پاکستان میں عالمی ادارہ خوراک و زراعت کی نمائندہ فلورنس رول نے صوبہ بلوچستان میں بعد از سیلاب مویشی بانی کی مستحکم بحالی اور مضبوطی کے منصوبے کا جائزہ لیا اور اس کے لیے مقامی حکام کے ساتھ تعاون بڑھانے کے اقدامات پر بات چیت کی ہے۔اس ضمن میں انہوں نےصوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں حکام سے 'ایف اے او' کے اشتراک سے زراعت، مویشی بانی، آبپاشی اور جنگلات کے شعبوں کی ترقی کے لیے پائیدار طریقوں سے کام لینے پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے منصوبے کے تعارفی اجلاس میں بھی شرکت کی جس میں اس کی سٹیئرنگ کمیٹی کی تشکیل اور ضلعی سطح پر ارکان کے انتخاب کے طریقہ...
    ٹنڈو جام (نمائندہ جسارت)ٹنڈوجام کے گلیاں بازار تیسرے دن بھی سیوریج کے گندے پانی میں ڈوبے رہے تجارتی مارکیٹیں بند تاجر احتجاج کرنے صوبائی وزیر کے فارم ہاوس جا پہنچے میونسپل کارپورپشن کے خلاف بھی عوام کا احتجاج عوام پریشان گندے پانی کی وجہ سے بدبو پھیلانے لگی ۔ تفصیلات کے مطابق ٹنڈوجام رستم شہید روڑ عبدالستار ایدھی چوک کمار محلہ پاکستان چوک شاہی بازار اسٹیشن روڑ ایم ٹی ایم روڑ تالپور کاکالونی سمیت دیگر علاقے اور تجارتی مارکیٹیں تین دن سے ٹنڈوجام کی مین سیوریج لائن بیٹھ جانے کی وجہ سے گندے پانی میں ڈوبی ہوئیں ہیں اور میونسپل کارپورشن کا عملہ ابھی تک اسے تیار نہیں کر سکا ہے جس کی وجہ سے عوام اور تاجر برادری بڑی...
    ذرائع کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر کے انسپکٹر جنرل آف پولیس وی کے بردی نے امن و امان برقرار رکھنے اور کسی قسم کی رکاوٹ کو روکنے کے لیے سخت پابندیوں کے نفاذ اور علاقے میں نام نہاد حفاظتی انتظامات سخت کرنے کا حکم دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جیسے جیسے بھارت کا نام نہاد یوم جمہوریہ 26جنوری قریب آ رہا ہے، قابض حکام نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں تقریبات کے خوش اسلوبی سے انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے سخت پابندیا ں عائد کرنا شروع کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر کے انسپکٹر جنرل آف پولیس وی کے بردی نے امن و امان برقرار رکھنے اور کسی قسم کی رکاوٹ کو روکنے کے لیے سخت پابندیوں...
    لاہور:حکومت پنجاب نے گاڑیوں کی رجسٹریشن سے متعلق اہم فیصلہ کیا ہے جس کے تحت پنجاب کے شہری اب دوسرے صوبوں یا وفاق میں اپنی گاڑی رجسٹر نہیں کروا سکیں گے۔ ایکسائز حکام نے اس فیصلے کے لیے پنجاب کی کابینہ سے منظوری حاصل کرنے کی تصدیق کی ہے۔ ایکسائز حکام کے مطابق شہری ٹیکس بچانے کی غرض سے اکثر دوسرے صوبوں یا وفاق میں اپنی گاڑیاں رجسٹر کراتے ہیں، جس سے پنجاب کو ٹیکس کی وصولی میں مشکلات پیش آتی ہیں اور سیکیورٹی کے مسائل بھی پیدا ہوتے ہیں۔ حکام نے مزید کہا کہ اگر کسی شہری نے دوسرے صوبوں میں گاڑی رجسٹر کروائی تو اس پر جرمانے عائد کیے جائیں گے۔ نادرا کے ضلعی کوڈز کی بنیاد پر...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2025ء)وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی مارکیٹ کو چین کی کیپٹل مارکیٹ سے مزید ہم آہنگ کرنے کے لیے جون کے اوائل تک یوآن پر مبنی پانڈا بانڈ جاری کرے گا،اس اقدام سے بیجنگ کو کرنسی کے استعمال کو بڑھانے میں مدد ملے گی، پاکستان چینی سرمایہ کاروں سے 200 سے 250 ملین ڈالر اکٹھا کرنے کا خواہش مند ہے۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ مصر کی طرز پر یوآن بانڈز کے اجرا کی بینک گارنٹی کے لیے ایشین انفرا اسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک سے بات چیت چل رہی ہے، پاکستان آنے والے مہینوں میں اپنی کریڈٹ...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14 جنوری ۔2025 )امریکا نے جدید ترین مصنوعی ذہانت کے ”مائیکروپراسیسر“ کی برآمد اور اس کی ملکیت اور اے آئی سسٹمز کے صارفین کے باہم رابطوں کے قواعد سے متعلق نئی پابندیوں کا اعلان کیا ہے قانون کو 120 دنوں کے لیے عوامی تبصروں اور ردعمل کے لیے پیش کیا جائے گا نئے قانون کے بارے میں امریکی انتظامیہ کے عہدے داروں کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے اس کی ضرورت ہے.(جاری ہے) وائس آف امریکا کے مطابق اعلان کردہ قانون میں یہ بھی وضاحت کی گئی ہے کہ قابل اعتماد شراکت دار ممالک کی کمپنیاں، جدت و اختراع کو فروغ دینے کے لیے اس ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی تک کیسے رسائی...
    سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی لیڈر شپ اور وزیرِ اعلیٰ کہہ چکے ہیں کہ کینالز کے بارے میں ہماری پالیسی واضح ہے، سکھر میں کینالز کو پکا کیا جا رہا ہے، ہر سیکٹر میں سندھ حکومت کی جانب سے کام ہو رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ نیا سال حکومتِ سندھ کے لیے ترقی اور خوش خبریوں کا سال ہے۔ شرجیل میمن نے سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی سمیت سندھ کے دیگر اضلاع میں بڑے بڑے منصوبے چل رہے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ شاہراہِ بھٹو کا پہلا فیز عوام کے لیے...
    حج 2025 کےخواہشمند پاکستان نژاد برطانوی شہریوں کے لیے حکومت نے بڑا اقدام کرتے ہوئے حج کےخواہشمند افراد کے لیے پاکستانی پاسپورٹس کی پراسیسنگ اورتجدید ترجیحی بنیادوں پر جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ حکومت نے حجاج کی سہولت کے لیے خواہشمند افراد کیلئے پاکستانی پاسپورٹس کی پراسیسنگ اورتجدید ترجیحی بنیادوں پر جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق وزیرداخلہ محسن نقوی کی خصوصی ہدایت پر پاکستان ہائی کمیشن لندن میں حاجیوں کے لیے بغیر پیشگی بکنگ کے پاسپورٹ اپلائی کرنے کی سہولت متعارف کرادی گئی۔ مانچسٹر، برمنگھم، گلاسگو اوربریڈ فورڈمیں قائم پاکستانی قونصل خانے بھی بغیر پیشگی بکنگ حاجیوں کے لیے یہ سہولت فراہم کرینگے۔ پاکستانی ہائی کمیشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے فیصلے...
      اسلام آباد:پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی یورپ کے لیے پروازوں پر پابندی کا خاتمہ ہو گیا ہے، اور آج اسلام آباد سے فرانس کے لیے پی آئی اے کی پہلی پرواز روانہ ہو گی۔ یہ پابندی تقریباً ساڑھے چار سال قبل پاکستان کے پائلٹس کے مشکوک لائسنس کے معاملے کے بعد عائد کی گئی تھی۔ یورپین یونین ایئر سیفٹی ایجنسی (ای اے ایس اے) نے 29 نومبر 2024 کو اس پابندی کے خاتمے کا اعلان کیا، جس کے بعد پی آئی اے کو دوبارہ یورپ کی فضائی حدود میں پروازوں کی اجازت مل گئی ہے۔ جون 2020 میں وزیر ہوا بازی کے بیان کے بعد یہ مسئلہ سامنے آیا کہ پاکستانی پائلٹس کے لائسنس میں کچھ خدشات...
    اسلام آباد:پاکستان میں پاسپورٹ کے اجرا کے نظام کو جدید بنانے کے لیے ایک اہم اقدام کیا گیا ہے، جس کے تحت شہری اب دن کے کسی بھی وقت پاسپورٹ وصول کر سکیں گے۔ حکام نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر کے پاسپورٹ سینٹرز کو 24 گھنٹے آپریشنل بنایا جا رہا ہے تاکہ شہریوں کو پاسپورٹ وصولی میں کسی قسم کی تاخیر کا سامنا نہ ہو۔ یہ سہولت ابتدائی طور پر بڑے شہروں میں شروع کی جائے گی، جس کے بعد اسے مرحلہ وار دیگر علاقوں تک توسیع دی جائے گی۔ ایک بیان کے مطابق پاسپورٹ درخواستوں پر فوری عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ اس اقدام سے نہ صرف...