2025-10-27@20:01:53 GMT
تلاش کی گنتی: 1371

«گوجری زبان کو»:

(نئی خبر)
    پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13 اکتوبر ۔2025 ) خیبر پختونخوا اسمبلی کے اسپیکر بابر سلیم سواتی نے گورنر کے پی کے کے اقدام کو غیرآئینی قراردیتے ہوئے رولنگ دی ہے کہ جو استعفیٰ علی امین نے 8 اکتوبر کو دیا تھا، اس کے متعلق آج تصدیق ہو رہی ہے، گورنر کا اقدام مکمل طور پر غیر آئینی ہے، میں رولنگ دیتا ہوں، سہیل خان کو پارٹی کے چیئرمین نے نامزد کیا ہے.(جاری ہے) صوبائی اسمبلی کے اجلاس کے دوران سپیکرصوبائی اسمبلی نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے آئین کے آرٹیکل 130 کی شق 8 کے تحت استعفیٰ دیا، 8 اور پھر 11 اکتوبر کو علی امین نے دو استفے گورنر کو بھیج دیے، دونوں استعفوں پر علی امین نے ہی...
    گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ کا آج ہونے والا انتخاب غیر آئینی قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب تک علی امین کا استعفی منظور نہیں ہوتا وزیراعلی کا انتخاب غیر آئینی تصور ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق مطابق خیبرپختونخوا میں نئے قائد ایوان کے انتخاب کے لیے صوبائی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر بابر سلیم سواتی کی صدارت میں ہوا، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار سہیل آفریدی 90 ووٹ لے کر صوبے کے 30 ویں وزیراعلیٰ منتخب ہوگئے۔ تاہم، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اس انتخاب کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی کا آج ہونیوالا انتخاب غیر آئینی ہوگا، جب تک علی امین کا استعفی منظور نہیں ہوتا وزیراعلی کا انتخاب...
    پی ٹی آئی قانونی ٹیم کے رکن نعیم حیدر پنجوتھہ نے کہا ہے کہ گورنر نے واردات ڈالنے کی کوشش کی ہم اسے مسترد کرتے ہیں۔ نعیم حیدر پنجوتھہ نے اپنے بیان میں کہا کہ گورنر نے آئین کی کسی شق کا حوالہ نہیں دیا، آئین نےگورنر کو اعتراض لگانے یا استعفیٰ مسترد کرنے کا اختیار ہی نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ علی امین نے تحریری استعفیٰ دیا اور ویڈیو پیغام بھی موجود ہے، دستخط پر اعتراض تب ہوتا ہے جب کوئی شخص موجود نہ ہو۔ نعیم حیدر پنجوتھہ کا کہنا تھا کہ صبح الیکشن ہوگا اور وزیراعلیٰ سہیل آفریدی ہوں گے۔ واضح رہے کہ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ کا استعفیٰ اعتراض لگا کر...
    پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی جانب سے استعفوں میں دستخط کے فرق پر اٹھائے گئے اعتراض کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ 8 اور 11 اکتوبر کو جمع کرائے گئے دونوں استعفے ان کے مستند دستخطوں کے ساتھ ہیں۔ علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ 8 اکتوبر کو جمع کرایا گیا استعفیٰ گورنر آفس پہلے ہی تسلیم کر چکا ہے اس کے باوجود اب اس پر اعتراضات اٹھانا حیران کن ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے ردعمل میں مزید کہا کہ میں دوبارہ واضح کر رہا ہوں کہ 8 اکتوبر اور 11 اکتوبر 2025 کو جمع کرائے گئے دونوں استعفے میرے اصل اور مستند دستخطوں کے ساتھ ہیں۔ اس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور/ لاہور/ کراچی/ کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) گورنر خیبرپختونخوا، گورنر و وزیراعلیٰ پنجاب ، سندھ و بلوچستان نے افغانستان کی جانب سے پاکستانی علاقوں پر بلااشتعال جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے بھرپور جواب دینے پر پاک فوج کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے افغانستان کی جانب سے پاکستانی علاقوں پر بلااشتعال جارحیت کی شدید مذمت کی اور افغان جارحیت کا دلیری سے جواب دینے پر پاک فوج کو زبردست خراج تحسین کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج پوری قوم کی عزت ،غیرت،عزم اور وقار کی علمبردار ہے ، افغان جارحیت کا جواب پاک افواج نے ہمیشہ کی طرح جرأت دانشمندی اور قومی اتحاد سے دیا ہے۔ وزیراعلیٰ...
    گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری—فائل فوٹو گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے اور افغانستان میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی کو سراہا ہے۔کراچی سے اپنے بیان میں گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان امن چاہتا ہے، لیکن دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔انہوں نے کہا کہ افغانستان کی اشتعال انگیزی کا جواب حکمت اور قوت سے دیا گیا۔گورنر سندھ نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کی خاموشی کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔
    پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے استعفے کی منظوری کے لیے گورنرفیصل کریم کنڈی سے رابطہ کرلیا جس پرگورنرنے استعفے کی منظوری کے لیے آئین وقانون کی پاسداری کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے پارلیمانی وفد نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ان کی اسلام آباد رہائش گاہ پرملاقات کی۔ وفد میں اراکین قومی اسمبلی اسد قیصر،عاطف خان،علی اصغر خان جدون،پارٹی صدرجنید اکبراورڈاکٹر امجد خان شامل تھے جبکہ ملاقات میں پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر محمد علی شاہ باچا بھی شریک تھے۔ تحریک انصاف کے پارلیمانی وفد نے گورنر خیبرپختونخوا سے صوبہ میں وزیراعلٰی خیبرپختونخوا کے انتخابات سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جمہوری روایات کی پاسداری...
    گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے استعفیٰ کی منظوری میں آئین و قانون کی مکمل پاسداری کروں گا۔ پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی وفد نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے اسلام آباد میں ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔ وفد میں ارکان قومی اسمبلی اسد قیصر، عاطف خان، علی اصغر خان جدون، جنید اکبر اور ڈاکٹر امجد خان شامل تھے۔ جبکہ پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر محمد علی شاہ باچا بھی شریک تھے۔ گورنر خیبر پختونخواہ فیصل کریم کنڈی @fkkundi سے پی ٹی آئی @PTIofficial اراکین قومی و صوبائی اسیمبلی جن میں اسد قیصر اور جنید اکبر اور دیگر شخصیات شامل ہیں نے ملاقات کی ہے۔۔ ملاقات میں صوبے کے وزیر اعلی کے انتخاب...
    ایک بیان میں متحدہ ترجمان نے کہا کہ پچھلے سترہ برسوں سے یہ گورکھ دھندہ اپنے عروج پر چل رہا ہے، جعلی اکثریت کا ڈھونگ رچنے کے لئے بوگس ڈومیسائل پر غیر مقامیوں کی بھرمار اور شہری اِداروں پر ان کی یلغار نے عروس البلاد شہر کو لاقانونیت اور جرائم کی آماجگاہ بنا دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ترجمان نے کراچی کے تاجر و صنعت کار برادری کو بھتے کی پرچیاں ملنے کو سندھ حکومت کے سترہ سالوں کی گورننس کے منہ پر طمانچے کے مترادف قرار دے دیا۔ بہادر آباد مرکز سے جاری کردہ بیان میں ترجمان متحدہ نے کہا کہ اربوں روپے محصول اور کھربوں روپے سرکاری سرپرستی میں چلنے والے کارِ خیر 'سسٹم'...
    سیلاب کے باعث صوبوں کی زرعی آمدن پر انکم ٹیکس نافذ کرنے کیلئے مزید مہلت طلب ،معاشی ٹیم نے اسٹرکچرل بنچ مارکس پر نرمی کی درخواست کی ہے تاکہ معاہدہ جلد از جلد مکمل ہو سکے، ذرائع سیلاب سے زرعی معیشت متاثر ہونے کے سبب صوبے فوری طور پر ایگریکلچر انکم ٹیکس نافذ کرنے پر آمادہ نہیں ،اسٹاف لیول معاہدے کیلئے 4 اہم نکات پر ورچوئل مذاکرات جاری،وزارت خزانہ حکومت نے آئی ایم ایف سے کرپشن اینڈ گورننس رپورٹ پبلش کرنے کے لیے مہلت مانگ لی۔وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق سیلاب کے باعث صوبوں نے زرعی آمدن پر انکم ٹیکس نافذ کرنے کے لیے مزید مہلت طلب کی ہے۔ سیلاب سے زرعی معیشت متاثر ہونے کے سبب صوبے فوری طور...
    گورنر کے پی کا کہنا تھا کہ استعفیٰ ملنے کی رسید بھی دے چکا ہوں، استعفیٰ علی امین کے ہاتھ کا لکھا ہوا ہے اور قانونی ٹیم جائزہ لے رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ استعفیٰ منظور کیے جانے تک علی امین وزیراعلیٰ رہیں گے۔ اپنے بیان میں گورنر کا کہنا تھا کہ علی امین کا استعفیٰ موصول ہوگیا ہے اور پیر کو دفتر کھلنے پر اس پر فیصلہ کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ استعفیٰ منظور کیے جانے تک علی امین وزیراعلیٰ رہیں گے۔ گورنر کے پی کا کہنا تھا کہ استعفیٰ ملنے کی رسید بھی دے چکا ہوں، استعفیٰ علی امین کے ہاتھ کا لکھا ہوا ہے اور قانونی ٹیم...
    گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے اہم ملاقات کی جس میں صوبے کی موجودہ سیاسی اور امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کی تفصیلات جے یو آئی کے ترجمان اسلم غوری نے میڈیا کو بتاتے ہوئے کہا کہ گورنر نے مولانا فضل الرحمان کو بتایا کہ خیبر پختونخوا میںسیاسی انتشار بڑھتا جا رہا ہے اور تحریک انصاف کی صفوں میں اندرونی اختلافات اور گروپنگ شدت اختیار کر چکی ہے۔ اسلم غوری کے مطابق ملاقات میں اس بات پر زور دیا گیا کہ خیبر پختونخوا جیسے حساس صوبے میں سنجیدہ، باصلاحیت اور تجربہ کار قیادت کی اشد ضرورت ہے، تاکہ موجودہ حالات میں صوبے کو...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا میں اپنا منتخب وزیراعلیٰ لانے یا وہاں گورنر راج نافذ کروانے کی سازش کررہی ہے۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ گزشتہ 3 سے 4 دنوں کے دوران مسلم لیگ (ن) کے بعض رہنماؤں کی طرف سے ایک غلط بیانیہ پھیلایا جا رہا ہے جس میں تحریک انصاف کو کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی سرپرستی کرنے والا دکھانے کی کوشش کی جارہی ہے، جبکہ حقیقت کچھ اور ہے۔ یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ موصول ہو چکا، منظوری تک وہ وزیراعلیٰ رہیں...
    گورنر ہا ئوس خیبر پختونخوا کو گنڈا پور کا استعفی موصول، فوری منظوری سے معذرت WhatsAppFacebookTwitter 0 11 October, 2025 سب نیوز پشاور (آئی پی ایس ) گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے علی امین گنڈاپور کا استعفی موصول ہونے کی تصدیق کردی جب انہوں نے فوری منظوری سے معذرت کرلی۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کو آج علی امین گنڈاپور کا استعفی موصول ہوگیا جسے وزیراعلی کے معاون خصوصی برائے انسداد بدعنوانی بریگیڈیئر (ر)مصدق عباسی گورنر ہاوس لے کرگئے۔ مصدق عباسی نے علی امین گنڈاپور کا استعفی گورنر ہاوس کے کیئرٹیکر کے حوالے کیا اور کیئر ٹیکر نے استعفی وصول کرکے رسید بھی دی جب کہ استعفے کی وصولی کی رسید پر ڈھائی بجے دوپہر کا...
    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا استعفیٰ باقاعدہ طور پر گورنر ہاؤس کو موصول ہوگیا۔ گورنر ہاؤس خیبر پختونخوا کے ترجمان کے مطابق آج دوپہر 2 بج کر 30 منٹ پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا اپنے عہدے سے دست‌نویس استعفیٰ باقاعدہ طور پر گورنر ہاؤس کو موصول ہوا اور اس کی وصولی کی تصدیق بھی کر دی گئی ہے۔ گورنر خیبر پختون خوا نے کہا کہ آئینِ پاکستان اور متعلقہ قوانین کے مطابق استعفے کی جانچ پڑتال اور قانونی تقاضوں کی تکمیل کے بعد، وزیراعلیٰ کا استعفیٰ آئینی طریقہ کار کے تحت عمل میں لایا جائے گا۔ گورنر کے پی نے مزید کہا کہ گورنر ہاؤس تمام آئینی و قانونی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے معاملے کو شفاف اور منظم انداز میں آگے...
    حکومت نے آئی ایم ایف سے کرپشن اینڈ گورننس رپورٹ پبلش کرنے کےلئے مہلت مانگ لی WhatsAppFacebookTwitter 0 11 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) حکومت نے آئی ایم ایف سے کرپشن اینڈ گورننس رپورٹ پبلش کرنے کے لیے مہلت مانگ لی۔رپورٹ کے مطابق سیلاب کے باعث صوبوں نے زرعی آمدن پر انکم ٹیکس نافذ کرنے کے لیے مزید مہلت طلب کی ہے۔ سیلاب سے زرعی معیشت متاثر ہونے کے سبب صوبے فوری طور پر ایگریکلچر انکم ٹیکس نافذ کرنے پر آمادہ نہیں ہیں۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدے کے لیے 4 اہم نکات پر ورچوئل مذاکرات جاری ہیں۔ اس سلسلے میں وزارتِ خزانہ ذرائع کے مطابق سرکاری افسران کے اثاثے ظاہر...
    پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے حکومت پنجاب متحرک ہوگئی جب کہ اس نے لوکل گورنمنٹ بل پنجاب اسمبلی سے منظور کرانے کا فیصلہ کرلیا۔  لوکل گورنمنٹ بل 2025 پیر کو پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔ پنجاب اسمبلی کے پیر کے اجلاس کے ایجنڈے میں دی پنجاب لوکل گورنمنٹ بل 2025 شامل کرلیا گیا، اسٹینڈنگ کمیٹی لوکل گورنمنٹ نے طویل مشاورت کے بعد یہ بل منظور کیا تھا۔
    پشاور میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے شہدا کے ساتھ کھڑے ہیں اور دہشت گردوں کے لیے کوئی نرم گوشہ نہیں رکھتے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی جڑیں بہت گہری ہیں، صرف عسکری طاقت سے اس کا خاتمہ ممکن نہیں، جنگ و جدل کا یہ سلسلہ کب ختم ہوگا؟ افغانستان کے ساتھ تعلقات کو موجودہ حکومت نے اس نہج پر پہنچایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کل کی پریس کانفرنس کا لفظ بہ لفظ جواب دینا مناسب نہیں سمجھتے، تاہم قوم پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ کھڑی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آپ نے الیکشن لوٹا، اب رک جائیں۔ پی...
    پشاور میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے شہدا کے ساتھ کھڑے ہیں اور دہشت گردوں کے لیے کوئی نرم گوشہ نہیں رکھتے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی جڑیں بہت گہری ہیں، صرف عسکری طاقت سے اس کا خاتمہ ممکن نہیں، جنگ و جدل کا یہ سلسلہ کب ختم ہوگا؟ افغانستان کے ساتھ تعلقات کو موجودہ حکومت نے اس نہج پر پہنچایا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: عمران خان کو امن و امان سے نہیں دہشتگردوں کو پناہ دینے سے غرض ہے، وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ انہوں نے کہا کہ کل کی پریس کانفرنس کا لفظ بہ لفظ جواب دینا مناسب نہیں سمجھتے، تاہم...
    اسلام آباد: حکومت نے آئی ایم ایف سے کرپشن اینڈ گورننس رپورٹ پبلش کرنے کے لیے مہلت مانگ لی۔ وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق سیلاب کے باعث صوبوں نے زرعی آمدن پر انکم ٹیکس نافذ کرنے کے لیے مزید مہلت طلب کی ہے۔ سیلاب سے زرعی معیشت متاثر ہونے کے سبب صوبے فوری طور پر ایگریکلچر انکم ٹیکس نافذ کرنے پر آمادہ نہیں ہیں۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدے کے لیے 4 اہم نکات پر ورچوئل مذاکرات جاری ہیں۔ اس سلسلے میں  وزارتِ خزانہ ذرائع کے مطابق سرکاری افسران کے اثاثے ظاہر کرنے اور کرپشن اینڈ گورننس ڈائیگناسٹک اسیسمنٹ رپورٹ کے نکات بھی مذاکرات کا حصہ ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومت...
    پشاور:   علی امین گنڈاپور آج دوبارہ اپنا استعفا گورنر کو بھیجیں گے، تاہم اس بار انہوں نے ہاتھ سے استعفا لکھا ہے۔   پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا کی وزارت اعلیٰ سے مستعفی ہونے والے علی امین گنڈاپور نے ایک مرتبہ پھر اپنا استعفا تحریر کر دیا ہے۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ہاتھ سے لکھنے کا مقصد ممکنہ قانونی پیچیدگیوں سے بچنا ہے۔   ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ علی امین گنڈا پور کا نیا تحریری استعفا آج باضابطہ طور پر گورنر خیبر پختونخوا کو ارسال کیا جائے گا۔   پارٹی کے قریبی حلقوں کے مطابق علی امین گنڈا پور اپنے فیصلے پر قائم ہیں اور انہوں نے موجودہ سیاسی...
    شمالی چین کے ایک نرسنگ ہوم نے سوشل میڈیا پر اس وقت ہنگامہ برپا کر دیا جب اس نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ایک خاتون رکن بزرگ افراد کو مبینہ طور پر دوا کھلانے کے لیے ان کے سامنے ڈانس کرتی نظر آئی، یہ واقعہ ہینان صوبے کے شہر انیانگ میں پیش آیا، ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کے مطابق یہ ویڈیو 24 ستمبر کو ادارے کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ سے پوسٹ کی گئی، ویڈیو میں خاتون کو مختصر یونیفارم نما لباس اور لمبے موزے پہنے بزرگ شخص کے سامنے ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: چینی نوجوان دانتوں پر ٹیٹو کیوں بنوا رہے ہیں؟ ویڈیو کے کیپشن میں لکھا تھا ’ہماری ڈائریکٹر بزرگوں کو دوا کھلانے کے...
    پشاور: وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے مستعفی ہونے کے بعد وزراء سمیت بیوروکریسی نے سرکاری کاموں میں دلچسپی لینا چھوڑ دی جس کے باعث صوبے میں سرکاری امور ٹھپ ہو کر رہ گئے۔ وزیراعلیٰ کے استعفے کی منظوری کے بعد کابینہ بھی تحلیل ہو جائے گی جس کی وجہ سے وزراء نے بھی دفاتر جانا اور سرکاری کام چھوڑ دیے ہیں جبکہ بیوروکریسی نے بھی سرکاری کاموں میں دلچسی لینا چھوڑ دی ہے۔ سرکاری فائلیں محکموں اور چیف سیکرٹری کے دفاتر تک محود ہوگئی ہیں۔ گزشتہ روز وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے آخری بار پارلیمانی پارٹی میں شرکت کی اور ارکان پارلیمنٹ کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور مستعفی ہونے کے بعد آبائی...
    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین  بیرسٹر گوہرعلی خان نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ کا استعفیٰ منظور کرنے کی مدت کے حوالے سے آئین میں کوئی شق موجود نہیں۔بیرسٹرگوہر نے کہا کہ گورنر سے مطالبہ ہے وزیر اعلیٰ کا استعفیٰ فوری منظور کریں۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ گورنر یا وفاقی حکومت کو رکاوٹ نہیں ڈالنی چائیے، ماضی میں سندھ اور پنجاب کے وزرائے اعلیٰ کی بھی ان ہائوس تبدیلی ہوچکی ہے ،یہ جمہوری عمل ہے جسے مکمل ہونا چاہیے ،ہمارے ارکان اسمبلی متحد ہیں کوئی ان سے رابطہ نہیں کرے گا۔
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے وزیر اعلیٰ کا استعفیٰ منظور کرنے کی مدت کے حوالے سے آئین میں کوئی شق موجود نہیں۔ گورنر سے مطالبہ ہے وزیر اعلیٰ کا استعفیٰ فوری منظور کریں۔ نجی ٹی وی سما نیوز  سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ گورنر یا وفاقی حکومت کو رکاوٹ نہیں ڈالنی چائیے، ماضی میں سندھ اور پنجاب کے وزرائے اعلیٰ کی بھی ان ہاؤس تبدیلی ہوچکی۔ یہ جمہوری عمل ہے، جسے مکمل ہونا چاہئے۔ ہمارے ارکان اسمبلی متحد ہیں کوئی ان سے رابطہ نہیں کرے گا۔ دوسری جانب گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ باضابطہ طور پر موصول نہیں ہوا۔ استعفیٰ...
    پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی جانب سے گورنر کو بھیجا گیا استعفا 34 گھنٹے گزرنے کے بعد بھی گورنر ہاؤس کو نہ مل سکا، استعفے کی گمشدگی آئینی بحران کو جنم دے سکتی ہے جبکہ گورنر خیبر پختونخوا نے استعفے پر پہلے سے ہی اعتراضات لگا دیے ہیں۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی ہدایت پر وزارت اعلیٰ کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے استعفا گورنر ہاؤس بھجوا دیا تھا جبکہ گورنر ہاؤس ذرائع بتاتے ہیں کہ استعفا وصول نہیں ہوا، 34 گھنٹے گزرنے کے بعد بھی استعفا کس کے پاس ہے ایک معمہ بن گیا ہے۔ اس معاملے پر گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم...
    ( ویب ڈیسک )وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی جانب سے گورنر کو بھیجا گیا استعفا 34 گھنٹے گزرنے کے بعد بھی گورنر ہاؤس کو نہ مل سکا، استعفے کی گمشدگی آئینی بحران کو جنم دے سکتی ہے جبکہ گورنر خیبر پختونخوا نے استعفے پر پہلے سے ہی اعتراضات لگا دیئے ہیں۔  وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی ہدایت پر وزارت اعلیٰ کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے استعفا گورنر ہاؤس بھجوا دیا تھا جبکہ گورنر ہاؤس ذرائع بتاتے ہیں کہ استعفا وصول نہیں ہوا، 34 گھنٹے گزرنے کے بعد بھی استعفا کس کے پاس ہے ایک معمہ بن گیا ہے۔ کیا نئے ججز کسی اور ملک سے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے عالمی یومِ ڈاک پر اپنے خصوصی پیغام میں پوسٹل سروسز کے ملازمین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاک سروس عوام کو جوڑنے کا قابلِ اعتماد ذریعہ ہے۔ ڈاک کا نظام عوامی خدمت، اعتماد اور رسائی کی بہترین مثال ہے۔ اس سال کا تھیم :PostFor People Local, Service Global Reach عوامی خدمت کے عالمی جذبے اور باہمی ربط کی بہترین عکاسی کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے اس دور میں بھی ڈاک سروس عوامی رابطے کا قابل فخر ورثہ ہے۔  اسٹاف رپورٹر گلزار
    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ میرے پاس جب استعفیٰ آئے گا تو قانون کے مطابق کارروائی کروں گا۔ گورنر خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ ملٹری سیکرٹری کو استعفیٰ موصول ہونا فیک نیوز ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ میرے پاس وزیراعلیٰ کا آفیشلی کوئی استعفیٰ نہیں آیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ میرے پاس جب استعفیٰ آئے گا تو قانون کے مطابق کارروائی کروں گا۔ گورنر خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ ملٹری سیکرٹری کو استعفیٰ موصول ہونا فیک نیوز ہے۔ ایک سوال کے جواب میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اپوزیشن کے وزیراعلیٰ...
    سرگودھا گھمانے کے لیے بلانے والوں نے لاہور سے آئی لڑکی کو مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔سرگودھا پولیس کے مطابق لاہور سے سرگودھا آئی 23 سالہ لڑکی کو مبینہ اجتماعی زیادتی کا شکار بنایا گیا ہے۔ پتوکی میں لڑکی سے زیادتی، ملزم نے ویڈیو وائرل کردیایف آئی آر کے مطابق ملزم ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکیاں دے کر لڑکی سے ایک سال تک زیادتی کرتا رہا۔ سرگودھا پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی کی درخواست پر 2 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔لڑکی نے پولیس کو دیے گئے بیان میں الزام عائد کیا ہے کہ دوست نے سرگودھا گھمانے کے لیے بلایا تھا، جس نے اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر زیادتی کی۔سرگودھا پولیس کا...
    بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے علی امین گنڈاپور کو ہٹا کر سہیل آفریدی کو نیا وزیراعلیٰ نامزد کرنے کے بعد علی امین گنڈاپور نے اپنا استعفیٰ دیتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ اسے گورنر کو ارسال کر چکے ہیں۔ بدھ کے روز علی امین گنڈاپور اسلام آباد میں موجود تھے، تاہم عمران خان کے فیصلے کے بعد وہ رات گئے پشاور پہنچے اور وزیراعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ یہ بھی پڑھیں: عمران خان بھی کہیں تو وہ دوبارہ وزیراعلیٰ نہیں بنوں گا، علی امین گنڈا پور وزیراعلیٰ ہاؤس کے مطابق، علی امین گنڈاپور نے رات ہی اپنا استعفیٰ گورنر ہاؤس بھجوا دیا تھا۔ استعفیٰ موصول ہوا کہ نہیں؟ تاہم گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی...
    کراچی:۔ سندھ ہائیکورٹ نے گورنر سندھ، ان کی اہلیہ، ڈپٹی کمشنر ایسٹ و دیگر کے خلاف مقدمے کے اندراج کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کر دیے۔ قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس ظفر احمد راجپوت کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو گورنر سندھ، ان کی اہلیہ، ڈپٹی کمشنرایسٹ و دیگر کے خلاف مقدمے کے اندراج سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف دیا کہ گیلانی ریلوے سوسائٹی گلشن میں میرا گھر زیر تعمیر تھا۔ ڈپٹی کمشنر ایسٹ، پولیس اور ریلوے حکام نے تعمیرات منہدم کر دیں، یہ تعمیرات گورنر سندھ اور ان کی اہلیہ کی ایماءپر گرائی گئی ہیں۔ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ ماتحت عدالت نے گورنر سندھ...
    رپورٹ کے مطابق اسرائیلی رہنماؤں کا یہ خیال کہ ایک اور جنگ تہران کی حکومت کا تختہ الٹنے کا باعث بن سکتی ہے بالکل غلط ہے، تجربے سے ثابت ہوا ہے کہ غیر ملکی فوجی حملہ ایرانی یکجہتی کے احساس کو تقویت دیتا ہے اور حکومت کے حق میں ہوتا ہے، ایک سفارتی معاہدہ اسرائیل کے مفاد میں ہے، اسلام ٹائمز۔ امریکی تھنک ٹینک اٹلانٹک کونسل نے ایران کے بارے میں تجزیاتی مضمون میں کہا ہے کہ جنگ ایران کو کمزور یا ختم نہیں کرے گی بلکہ اسے مضبوط کرے گی، ایک سفارتی معاہدہ اسرائیل کے مفاد میں ہے، چاہے یہ ایران میں علامتی افزودگی اور پابندیوں کے خاتمے کی قیمت پر کیوں نہ ہو، کیونکہ یہ واحد عملی طریقہ ہے کہ ایران...
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2025ء) گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے ڈی آئی خان میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پرسکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔(جاری ہے) گورنر ہائوس سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے شہید میجر سبطین حیدر کی بہادری کو خراج عقیدت پیش کیا۔گورنرسندھ نے کہا کہ شہید میجر سبطین حیدر نے وطن کی حفاظت میں اپنی جان نچھاور کی ۔ گورنر سندھ نے شہید کے درجات کی بلندی کی دعا کی اور اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا
    پی ٹی آئی کے رہنما شبلی فراز کی نااہلی سے خالی سینیٹ کی نشست پر الیکشن کے لیے  پی ٹی آئی کے عرفان سلیم نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے۔ کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت پی ٹی آئی ورکرز کی بڑی تعداد ہمراہ تھی، سینٹ کی خالی نشست پر الیکشن 30 اکتوبر کو ہوگا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں انتقال اقتدار پرامن طریقے سے ہورہا ہے،  نئے وزیراعلی کی نامزدگی بانی چیرمین کا فیصلہ ہے، علی امین گنڈاپور نے بانی چیرمین کے فیصلے کے مطابق استعفی دیا۔ عرفان سلیم  نے کہا کہ اگر انتقال اقتدار کو بدلنے کی کوشش کی گئی تو عوام سڑکوں پر نکلے گی، عوام کے فیصلے کو روندنے...
    ویب ڈیسک:علی امین گنڈاپور نے اپنا استعفیٰ دستخط کر کے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کو بھجوا دیا۔  گزشتہ روز علی امین گنڈاپور وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا کے عہدے سے مستعفی ہو گئے تھے۔  انہوں نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ وزیرِاعلیٰ کی پوزیشن بانی پی ٹی آئی کی امانت تھی، ان کے حکم کے مطابق امانت ان کو واپس کر کے اپنا استعفیٰ دے رہا ہوں۔  علی امین گنڈاپور نے کہا تھا کہ اپنے لیڈر اور بانی پی ٹی آئی کے احکامات پر آئین کے آرٹیکل 130 کے تحت استعفیٰ دے رہا ہوں، وزیرِاعلیٰ بنتے وقت صوبہ مالی بحران اور دہشت گردی کا شکار تھا۔ کیا نئے ججز کسی اور ملک سے لاکر لگائے گئے ہیں؟ جسٹس...
    کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے گورنر سندھ، ان کی اہلیہ، ڈپٹی کمشنر ایسٹ و دیگر کیخلاف مقدمے کے اندراج کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کر دیے۔ قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس ظفر احمد راجپوت کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو گورنر سندھ، ان کی اہلیہ، ڈپٹی کمشنرایسٹ و دیگر کیخلاف مقدمے کے اندراج سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف دیا کہ گیلانی ریلوے سوسائیٹی گلشن میں میرا گھر زیر تعمیر تھا۔ ڈپٹی کمشنر ایسٹ، پولیس اور ریلوے حکام نے تعمیرات منہدم کر دی ہیں، یہ تعمیرات گورنر سندھ اور انکی اہلیہ کی ایماء پر گرائی گئی ہیں۔ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ ماتحت عدالت نے گورنر...
    وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے استعفی گورنر فیصل کریم کنڈی کو بھیجوا دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 8 October, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس )وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔علی امین گنڈا پور نے کہا کہ وزیراعلی کی پوزیشن بانی پی ٹی آئی کی امانت تھی اور ان کے حکم کے مطابق امانت ان کو واپس کر کے اپنا استعفی دے رہا ہوں۔ اپنے بیان میں علی امین گنڈا پور نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے حکم پر وزارت اعلی کے عہدے سے مستعفی ہو رہا ہوں، ہم بانی پی ٹی آئی کی رہائی اور پارٹی پالیسی کے لیے ایک ہو کر آگے بڑھیں گے۔علی امین...
    —جیو نیوز گریب چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کی ہدایات پر عمل ہو گا، علی امین گنڈاپور آدھے گھنٹے بعد پشاور روانہ ہوں گے، وہ کل اپنا استعفیٰ گورنر خیبر پختونخوا کو بھجوائیں گے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علی امین سمری کے ذریعے اپنا استعفیٰ گورنر کو بھجوائیں گے، تحریکِ انصاف میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں، کپتان کی ذمے داری ہے کہ وہ اپنے کھلاڑیوں کو کب اور کیسے کھلاتا ہے۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہمارے پاس ہدایات آئی ہیں کہ سہیل آفریدی ہی وزیرِ اعلیٰ ہوں گے، تحریکِ انصاف کی کوئی کمیٹی مجاز نہیں کہ بانیٔ پی ٹی آئی کی ہدایت رد کرے، تحریکِ انصاف...
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2025ء) گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے اورکزئی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں فتنہ الہندوستان کے 19دہشتگردوں کی ہلاکت پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین اور فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹیننٹ کرنل اور میجر سمیت 11جوانوں کی شہادت پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔(جاری ہے) جاری اعلامیہ کے مطابق گورنرسندھ نے شہداءکے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔انہوں نے کہا کہ شہداءکی قربانیاں اس قوم پر قرض ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ آخری دہشتگرد کے خاتمہ تک آپریشن جاری رہے گا، شہداءکی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید پختہ کرتی ہیں۔
    پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2025ء) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع اورکزئی میں فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہونے والے لیفٹیننٹ کرنل اور میجر سمیت سکیورٹی فورسز کے 11 کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔گورنر ہائوس پشاور تر جمان کے مطابق گورنر فیصل کریم کنڈی نے سکیورٹی فورسز کے شہید افسرا ن اور جوانوں کے لواحقین سے تعزیت و دلی ہمدردی کا اظہار اور شہدا کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ۔(جاری ہے) گورنر نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کےافسران اور جوانوں نے بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے اپنی جانیں ملک و قوم کیلئے قربان کر دیں۔ بہادر سکیورٹی فورسز کے شہدا کی عظیم قربانی...
    قطر ایئرویز کی ایک بین الاقوامی پرواز میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں ایک 85 سالہ سبزی خور مسافر دورانِ پرواز دم گھٹنے سے ہلاک ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر جے ویرا جو ماہر امراض قلب تھے وہ قطر ایئرویز کی پرواز کے ذریعے کولمبو، سری لنکا جا رہے تھے۔ انہوں نے 23 جون 2023 کو اپنی پرواز کے لیے سبزی خور کھانے کی درخواست کی تھی، تاہم ایک ہفتے بعد جب وہ لاس اینجلس انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے روانہ ہوئے تو دورانِ پرواز انہیں گوشت پر مبنی معمول کا کھانا پیش کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: ایئرانڈیا کی پرواز میں مسافر آپس میں لڑ پڑے، لینڈنگ کے بعد ایک کو حراست میں لے لیا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">عالمی توانائی نظام تیزی سے فاسل ایندھن سے دور اور ماحول دوست ذرائع کی طرف بڑھتا جا  رہا ہے۔توانائی کے شعبے میں ایک بڑی تبدیلی کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ انٹرنیشنل انرجی ایجنسی (آئی ای اے) کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق 2030 تک دنیا بھر میں قابلِ تجدید توانائی کی پیداوار کی صلاحیت دگنی ہونے جا رہی ہے اور اس میں سب سے بڑا حصہ یعنی تقریباً 80 فیصد صرف شمسی توانائی کا ہوگا۔انرجی تھنک ٹینک Ember نے اپنی رپورٹ گلوبل الیکٹرسٹی ریویو مڈ ایئر انسائٹ 2025 جاری کی، جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ تاریخ میں پہلی بار قابلِ تجدید توانائی نے کوئلے سے آگے نکل کر عالمی سطح پر برتری حاصل کر لی ہے۔رپورٹ...
    فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کے ڈائریکٹر لینڈ کو بلیو ایریا میں قتل کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 8 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کے ڈائریکٹر لینڈ احسان الٰہی کو بلیو ایریا میں قتل کردیا گیا،احسان الٰہی 2024 سے ایف جی ای ایچ اے (ایف جی ای ایچ اے ) میں بطور ڈائریکٹر لینڈ اپنے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔عینی شاہدین کے مطابق، انہیں دو موٹر سائیکل سواروں نے گزشتہ رات 07 اکتوبر 2025 کو بلیو ایریا میں گولیاں مار کر قتل کر دیا ہے۔ احسان الٰہی ایک فرض شناس افسر تھے اور دن رات اپنے فرائض کی ادائیگی انتہائی دلجمعی سے کرتے تھے۔حال ہی میں ان کی انتھک محنت کی بدولت 26 ستمبر 2025...
    گورننس اینڈ کرپشن رپورٹ کے اجرا پر حکومت اور آئی ایم ایف میں اختلاف برقرار ہے جب کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اقتصادی جائزہ مذاکرات آج ختم ہونے کا امکان ہے۔ وزارت خزانہ 7 ارب ڈالر کے قرض پروگرام کا دوسرا جائزہ کامیابی سے مکمل ہونے کیلئے پر امید ہے جب کہ  گورننس اینڈ کرپشن رپورٹ کے اجرا پر حکومت اور آئی ایم ایف میں اختلاف برقرار ہے۔ وزارت خزانہ کے حکام نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ 25 ستمبر سے اب تک کی بات چیت تعمیری اور مثبت رہی، آئی ایم ایف مشن آج واپس روانہ ہوگا، ورچوئل بات چیت جاری رہے گی۔ ذرائع نے کہا کہ آئی ایم ایف بورڈ کی منظوری سے ای ایف ایف پروگرام...
    اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف کو انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی ملائیشیا کی جانب سے لیڈر شپ اور گورننس میں پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری عطا کر دی گئی۔ اعزاز ڈگری وزیراعظم کی قیادت، گورننس اور عوامی خدمت کے میدان میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں دی گئی۔ یہ اعزازی ڈگری ریاست پہانگ کی ملکہ اور انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کی آئینی سربراہ محترمہ تنکو عزیزہ آمینہ میمونہ اسکندریہ نے وزیراعظم کو پیش کی۔ اس موقع پر ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں اعلیٰ حکومتی شخصیات، یونیورسٹی انتظامیہ، طلباء و طالبات اور معزز مہمانوں نے شرکت کی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف اور ملکہ پہانگ نے تقریب سے خطاب بھی کیا، جس میں دونوں شخصیات نے تعلیم،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
    صوبائی دارالحکومت میں چرچ آف پاکستان کی سیلاب متاثرین میں امدادی سامان کی تقسیم تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ ہمارے ورکرز تیار نہیں تھے ہم نے قومی انٹرسٹ کے حوالے سے ساتھ دیا، یہ سسٹم ہمارے بغیر چلنے والا نہیں ہے، ہماری اچھی نیت اور قربانی کو سیاست کی نظر کر دیا جائے تو دکھ ہوتا ہے، اگر عزت بھی نہ ہو اور اس کا احساس بھی نہ ہو۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ قدرتی آفات میں سیاست کو نہیں گھسیٹنا چاہیے۔ صوبائی دارالحکومت میں چرچ آف پاکستان کی سیلاب متاثرین میں امدادی سامان کی تقسیم تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سردار سلیم حیدر خان کا کہنا...
    نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے صدر نے کہا کہ چیف جسٹس آف انڈیا پر حملہ کرنے کی کوشش نہ صرف عدلیہ پر حملہ ہے بلکہ ہماری جمہوریت، ہمارے آئین اور ہماری قوم کی توہین ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (شرد چندر پوار) کے صدر اور بزرگ لیڈر شرد پوار نے پیر کو سپریم کورٹ میں ہوئے اس واقعہ کی سخت مذمت کی، جس میں ہندوستان کے چیف جسٹس بی آر گوئی پر جوتا پھینکنے کی کوشش کی گئی تھی۔ شرد پوار نے کہا کہ یہ صرف عدلیہ پر حملہ نہیں ہے بلکہ ہندوستانی آئین اور جمہوریت کی سنگین توہین ہے۔ سابق مرکزی وزیر شرد پوار نے کہا کہ عدلیہ کا مقصد جمہوریت اور آئین کی اقدار کو برقرار رکھنا ہے،...
    پاکستان محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) نے ملک میں سیلاب الرٹ اور موسم کی پیش گوئی کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے ایک نیا منصوبہ شروع کر دیا ہے۔ عالمی بینک کے تعاون سے چلنے والے ’’انٹیگریٹڈ فلڈ ریزیلینس ایڈاپٹیشن پروجیکٹ‘‘ (آئی ایف آر اے پی) کے تحت شروع کیے گئے اس منصوبے کا باضابطہ نام ’’ماڈرنائزیشن آف ہائیڈرو میٹ سروسز آف پاکستان‘‘ (ایم ایچ ایس پی) ہے جس کا مقصد موسمیاتی تبدیلیوں کے خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت کو مضبوط بنانا اور پی ایم ڈی کو درست، بروقت اور قابل بھروسا موسمی و ہائیڈرو میٹولوجیکل معلومات فراہم کرنے کے قابل بنانا ہے۔ ویلتھ پاکستان کو دستیاب دستاویزات کے مطابق منصوبے میں 110 خودکار موسمیاتی اسٹیشنز (اے...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف کو انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی ملائیشیا کی جانب سے لیڈر شپ اور گورننس میں پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری عطا کر دی گئی۔ اعزاز ڈگری وزیراعظم کی قیادت، گورننس اور عوامی خدمت کے میدان میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں دی گئی۔ یہ اعزازی ڈگری ریاست پہانگ کی ملکہ اور انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کی آئینی سربراہ محترمہ تنکو عزیزہ آمینہ میمونہ اسکندریہ نے وزیراعظم کو پیش کی۔ اس موقع پر ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں اعلیٰ حکومتی شخصیات، یونیورسٹی انتظامیہ، طلباء و طالبات اور معزز مہمانوں نے شرکت کی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف اور ملکہ پہانگ نے تقریب سے خطاب بھی کیا، جس میں دونوں شخصیات نے تعلیم، قیادت اور مسلم دنیا کے درمیان...
    ویب ڈیسک :وزیراعظم شہبازشریف کا انٹر نیشنل اسلامک یونیورسٹی آف ملائیشیا میں تقریب سے خطاب کیا۔ وزیراعظم کو لیڈر شپ اینڈ گورننس میں پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری سے نوازا گیا،وزیراعظم کو انٹر نیشنل اسلامک یونیورسٹی آف ملائیشیا کی جانب سےڈگری دی گئی،ملائیشیا کی ریاست پہانگ کی ملکہ نے وزیراعظم کو پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری عطا کی۔ 
    بھارت کی سپریم کورٹ میں اس وقت ہنگامہ برپا ہوگیا جب ایک وکیل نے مبینہ طور پر چیف جسٹس بی آر گوئی پر جوتا پھینک دیا۔ یہ واقعہ ان ریمارکس کے بعد پیش آیا جو جسٹس گوئی نے حالیہ دنوں میں ہندو دیوتا ‘وشنو’ سے متعلق دیے تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جسٹس گوئی نے ایک مقدمے کی سماعت کے دوران، جس میں درخواست گزار نے وشنو کے ایک مجروح بت کو تبدیل کرنے کی درخواست کی تھی، یہ کہا تھا کہ ‘جا کر خود دیوتا سے کہو کہ وہ کچھ کریں’، جس کے بعد عدالت نے درخواست مسترد کردی تھی۔ یہ بھی پڑھیے: ’وکیل صاحب! چاہے جتنی تقریر کر لیں، ضمانت نہیں ہو سکتی‘، سپریم کورٹ نے ایسا کیوں...
    ویب ڈیسک :وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ  ملائیشیا ہمارا دوسرا گھر ہے، پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان بہترین تعلقات پائے جاتے ہیں۔  ملائیشیا کے وزیر اعظم محمد انور ابراہیم کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کے عوام کی طرف سے ملائیشیا کے والہانہ استقبال پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔  انہوں نے کہا کہ ملائیشیا کو ترقی یافتہ بنانے میں انور ابراہیم کا اہم کردار ہے،  دوطرفہ تعلقات سے متعلق انور ابراہیم کا دورۂ پاکستان یادگار تھا، ملائیشین ہم منصب انور ابراہیم نمایاں خصوصیات کے حامل شخصیت ہیں۔ کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے  وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان مثبت بات چیت ہوئی،...
    وزیراعظم شہباز شریف نے ملائیشین ہم منصب محمد انور ابراہیم کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملائیشیا کو اپنا دوسرا گھر قرار دے دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملائیشیا آنا اپنے خاندان سے ملنے جیسا ہے، انور ابراہیم نے اپنے سیاسی کیریئر کے دوران بہترین حکمت عملی کا مظاہرہ کرکے اپنے ملک کو پوری دنیا کی بہترین معیشتوں میں شامل کردیا۔ یہ بھی پڑھیے: وزیراعظم شہباز شریف کا ملائیشیا پہنچنے پُر پرتپاک استقبال، سڑکوں پر سبز ہلالی پرچموں کی بہار وزیراعظم نے کہا کہ ملیشین رہنماؤں سے دوطرفہ ملاقاتیں ہوئیں جس میں مختلف شعبوں میں تعاون جاری رکھنے پر اتفاق ہوا، پچھلے سال ملائیشیا کے وزیراعظم کا پاکستان کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے لیے یادگار...
    اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کے آسمان پر منگل 7 اکتوبر کی شب شاندار سپر مون کا نظارہ کیا جاسکے گا، جو 2025 کے دوران نظر آنے والے تین سپر مون میں پہلا ہوگا۔سپر مون اس وقت وقوع پذیر ہوتا ہے جب چاند اپنے بیضوی مدار میں زمین کے سب سے قریب ترین مقام پر پہنچتا ہے. جس کے باعث وہ معمول کے مقابلے میں زیادہ بڑا اور روشن (تقریباً 14 فیصد بڑا اور 30 فیصد زیادہ روشن) دکھائی دیتا ہے۔سپارکو کے ترجمان کے مطابق پہلا سپر مون منگل کی شب 8 بج کر 47 منٹ پر (پاکستانی وقت) ظاہر ہوگا، جو غروب آفتاب کے فوراً بعد مشرق سے طلوع اور طلوعِ...
    پشاور(نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ہم چاہتے تمام سیاسی جماعتوں کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ملنا چاہیے۔ پشاور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اگر پنجاب میں باہر سے امداد مل رہی ہے تو ہمیں بھی دیں، ہم چاہتے ہیں کہ تمام سیاسی جماعتوں کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ملنا چاہیے۔ گورنر کے پی نے کہا کہ ایمل ولی سے سیکیورٹی واپس لینے کے خلاف ہوں، ہمارے سیاسی رہنماؤں کو سیکیورٹی خطرہ ہے، انہیں سیکیورٹی ملنی چاہیے۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ یکساں تقسیم نہیں ہوتے، رقبے کے لحاظ سے ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ملک کو...
    (ویب ڈیسک)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پنجاب کو باہر کی امداد کی ضرورت نہیں تو ہمیں دیں، صوبائیت پر بات کرنا ٹھیک نہیں میرا پانی میری نہریں کے لیے مخصوص فورم پر بات ہونی چاہئے۔  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ پنجاب سیلاب زدگان کے لیے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا ڈیٹا استعمال کیا جائے۔  انہوں نے کہا کہ نہروں پر پہلے بھی بات چیت کی تھی اور اب بھی ان پر مخصوص فورم پر بات ہونی چاہئے ۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 16 اکتوبر کو منعقد ہوں گے  فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ایمل ولی سے...
    پشاور:۔ پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پنجاب کو باہر کی امداد کی ضرورت نہیں تو ہمیں دیں، صوبائیت پر بات کرنا ٹھیک نہیں میرا پانی میری نہریں کے لیے مخصوص فورم پر بات ہونی چاہیے، ہمارے صوبے میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ہو رہے ہیں، وزیر اعلیٰ اپنی پالیسی اسمبلی آکر بتائیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ پنجاب سیلاب زدگان کے لیے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا ڈیٹا استعمال کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ نہروں پر پہلے بھی بات چیت کی تھی اور اب بھی ان پر مخصوص فورم پر بات ہونی چاہیے۔ فیصل کریم کنڈی...
    بھارتی گلوکار زوبین گارگ کی موت کے معاملے نے نیا رخ اختیار کر لیا ہے، آنجہانی گلوکار کے بینڈ کے ساتھی شیکھر جیوٹی گوسوامی نے الزام عائد کیا ہے کہ گلوکار کو ان کے مینیجر سدھارتھ شرما اور فیسٹیول آرگنائزر شیمکانو مہنتا نے زہر دے کر قتل کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گوسوامی کا کہنا ہے کہ مینیجر اور فیسٹیول آرگنائزر نے گلوکار کی موت کو حادثاتی ظاہر کرنے کی کوشش کی اور یہ واقعہ غیر ملکی مقام پر اس لیے پیش آیا تاکہ جرم کو چھپایا جا سکے۔ گوسوامی کا کہنا ہے کہ شرما واقعے سے قبل مشکوک رویہ اختیار کیے ہوئے تھا اور اس نے کشتی کے عملے سے زبردستی کنٹرول سنبھال لیا تھا۔ جب زوبین...
    سٹی 42 : پنجاب حکومت نے نواز شریف کینسر ہسپتال کا پہلا بورڈ آف گورنرز تشکیل دے دیا ۔ پنجاب کی وزیر اعلی مریم نواز کی منظوری کے بعد 13 رکنی بورڈ آف گورنرز کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے مطابق وزیر اعلی مریم نواز بورڈ آف گورنرز کی چیئرپرسن ہوں گی۔ صحت کے دونوں محکموں سمیت خزانہ ، قانون ، پی اینڈ ڈی کے سیکریٹری بورڈ میں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ نواز شریف کینسر ہسپتال کے ڈین و ہاسپٹل ڈائریکٹر بورڈ کے رکن نامزد کیے گئے ہیں۔  سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 16 اکتوبر کو منعقد ہوں گے نوٹیفکیشن کے مطابق سابق چیف سیکرٹری  کیپٹن(ر) زاہد سعید، پروفیسر زیبا عزیز ، پروفیسر...
    گورنر سندھ نے افسران کو یاد دلایا کہ ان کے ہاتھ میں اختیار ہے اور اللہ تعالیٰ ان سے اس کا حساب لے گا، آپ زندگی کے نشیب و فراز دیکھ چکے ہیں، اب عوامی خدمت میں اپنا کردار ادا کریں۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ اللہ نے آپ کو موقع دیا ہے، ملک کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں پاکستان کو سب سے زیادہ معاشی استحکام کی ضرورت ہے اور اس کے لیے ٹیکس کلیکشن اور ریونیو کے نظام کو عوامی اعتماد کے قابل بنانا ناگزیر ہے۔ انہوں نے افسران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو سنوارنے کا وقت آپ کو ملا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب کے عوام کی تذلیل کرنے والوں کو جواب دینا میرا کام ہے، اس پر کبھی معافی نہیں مانگوں گی، شمالی اور جنوبی پنجاب کی تفریق ڈالنے والے عوام کے دوست نہیں، پنجاب کے تمام شہروں کو بند مٹھی کی طرح جوڑ کر رکھنا چاہتی ہوں۔ لاہور میں تعلیمی بورڈز کے پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پوزیشن ہولڈرز نے پنجاب اور پاکستان کا نام روشن کیا، جس ملک میں اتنے سارے ٹاپرز ہوں اس کو کبھی زوال نہیں آسکتا، میرے پاس پنجاب میں 50 ہزار اسکول اور کروڑوں بچے پڑھتے ہیں۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (آن لائن) پاکستان ریلوے نے مال گاڑیوں اور متعدد بوگیوں کو نجی شعبے کے حوالے کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ترجمان کے مطابق لیگج وینوں، بریک وینوں اور کارگو ٹرینوں کو آؤٹ سورس کرنے کا منصوبہ حتمی مراحل میں داخل ہو چکا ہے۔ذرائع کے مطابق پرائیویٹ فرموں کو پری کوالیفیکیشن کے لیے بڈز جمع کروانے کی ہدایت کی گئی تھی جبکہ بڈز جمع کروانے کی آج آخری تاریخ تھی۔ اس منصوبے کے تحت 20 بریک وینیں، 8 لیگج وینیں اور 2 کارگو ایکسپریس ٹرینیں نجی شعبے کے سپرد کی جائیں گی۔مزید برآں 12 ٹرینوں کی 20 بریک وینیں اور 7 ٹرینوں کی 8 لیگج وینیں بھی پرائیویٹ کی جائیں گی۔ محکمہ ریلوے نے کراچی سے لاہور...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے کورنگی گودام چورنگی کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق گودام چورنگی کے قریب نامعلوم ملزمان نے 24 سالہ عثمان سے لوٹ مار کی اور مزاحمت پر ٹانگ پر گولی مار دی۔ زخمی اہلکار کو طبی امداد کیلیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ انویسٹی گیشن پولیس نے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کیے۔ ایس ایس پی کورنگی طارق نواز نے بتایا کہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت کا نتیجہ ہے، کانسٹیبل عثمان نے ایک ملزم کو پکڑلیا لیکن اس کے دوسرے ساتھی نے فائرنگ کردی۔ انہوں نے بتایا کہ کانسٹیبل عثمان کو ٹانگ پر گولی لگی ، حالت خطرے سے باہر ہے۔
    گورنر ہاوس پشاور میں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قائم مقام صدر نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کے ساتھ امن معاہدہ کیا گیا جس میں ہمارے اتحادی سعودی عرب، یو اے ای، انڈونیشیا،  ترکی، اردن بھی شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ قائم مقام صدر مملکت سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ اسرائیل کے حوالے سے کوئی فیصلہ کیا ہے نہ کرنے جارہے ہیں، وزیر خارجہ پارلیمنٹ کو اس حوالے سے اعتماد میں لیں گے۔ گورنر ہاوس پشاور میں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قائم مقام صدر نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کے ساتھ امن معاہدہ کیا گیا جس میں...
    گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ چینی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین کے ساتھ ہر سیکٹر میں تعاون کے خواہاں ہیں، پاکستانی سرمایہ کار چینی کمپنیوں کے ساتھ کام کرنے کیلئے تیار ہیں، چین کے ساتھ مل کر ترقی کی راہ پر گامزن ہوں گے۔کامران ٹیسوری نے کہا کہ چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، چینی سرمایہ کار پاکستان میں ماڈل انڈسٹری زونز بنانے کے خواہاں ہیں، چین کے تعاون سے صنعتی ترقی کیلئے پرعزم ہیں۔
    چیئرمین ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی ) محسن نقوی نے بھارتی میڈیا کے پروپیگنڈے پر کرارا جواب دے دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے جاری کردہ پیغام میں محسن نقوی نے لکھا کہ بھارتی میڈیا حقائق پر نہیں بلکہ جھوٹ پر پروان چڑھتا ہے، بھارتی کرکٹ بورڈ سے معافی مانگنے سے متعلق زیر گردش خبریں بے بنیاد اور جعلی ہیں۔انہوں نے لکھا کہ میں نے بی سی سی آئی سے کبھی معافی نہیں مانگی اور نہ ہی کبھی ایسا کروں گا، میں نے کچھ غلط نہیں کیا۔چیئرمین اے سی سی نے کہا کہ بھارتی میڈیا کا کام صرف اپنے لوگوں کو بیوقوف بنانا ہے، بھارتی میڈیا غلط اور جھوٹی خبریں چلا رہا ہے، بدقسمتی سے بھارت کرکٹ...
    لاہور (سپورٹس رپورٹر) چیئرمین پی سی بی اور اے سی سی کے صدر محسن نقوی نے ایک بار پھر بھارتی کپتان کو دفتر آ کر ٹرافی لے جانے کی دعوت دی۔ بھارتی میڈیا نے خبر چلائی کہ صدر ایشن کرکٹ کونسل محسن نقوی نے ایشیا کپ کی ٹرافی کے معاملے پر بی سی سی آئی سی سے غلطی مانتے ہوئے معافی مانگ لی ہے۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ بھارتی میڈیاغلط اورجھوٹی خبریں چلا رہا ہے، میں نے نہ کچھ غلط کیا اور نہ ہی کسی سے معذرت کی ہے۔ ایشین کرکٹ کونسل کے صدرکی حیثیت سے بھارت کو ٹرافی اسی دن دینا چاہتا تھا اور میں اب بھی ٹرافی دینے کو تیار ہوں اگر...
    لاہور (نیوز رپورٹر)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی حکومت کی اتحادی ضرور مگر عزت و قار پر سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ پنجاب کو فتح کرکے پیپلز پارٹی کا قلعہ بنائیں گے۔ پیپلز پارٹی دکھاوے نہیں خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے۔ لاہور کے جلسوں نے مخالفین کی نیندیں اڑا دیں۔ تحصیل اٹک اورحضر وکیلئے الیکٹرک بسیں اور پاسپورٹ آفس کا قیام جلد عمل میں لایا جائے گا۔ پنجاب حکومت سے بات کرینگے‘ انہوں نے بس سروس شروع نہ کی تو اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کروں گا۔ ان خیالات کا اظہاراْنہوں نے تحصیل حضرومیں صدرنصیر خان جدون کی جانب منعقدہ عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جیالوں اور عوام نے گورنر پنجاب...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کنشاسا (انٹرنیشنل ڈیسک) کانگو کی فوجی عدالت نے سابق صدر جوزف کابلا کو قتل اور بغاوت کے الزامات پر سزائے موت سنا دی۔ خبر رساں ادارے کے مطابق سزائے موت لیفٹیننٹ جنرل جوزف موتومبو قاتلائی کی سربراہی میں قائم فوجی عدالت نے سنائی۔ سزائے موت سنائے جانے کے وقت سابق صدر جوزف کابلا عدالت میں موجود نہیں تھے کیوں کہ وہ نامعلوم مقام پر روپوش ہیں۔ خیال ظاہر کیا جا رہا ہے وہ شاید روانڈا میں ہیں۔واضح نہیں کیا گیا کہ کابلا کو کس طرح اور کب تک گرفتار کرکے لایا جائے گا۔ ان پر روانڈا کے حمایت یافتہ ایم 23 باغیوں کی پشت پناہی کا الزام بھی تھا۔ اس باغی گروپ نے مشرقی کانگو کے وسیع علاقے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: محکمہ موسمیات کی جانب سےشہر قائد میں جمعہ کو پھر بارش کی پیش گوئی کردی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جمعرات کو ہوا کا کم دباؤ مزید شدت اختیار کرنے کے بعد ڈپریشن میں تبدیل ہوسکتا ہے، جس کے باعث جمعے کو کراچی میں دوبارہ بارش کے اسپیل ہوسکتے ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق بھارتی گجرات کے اوپر کئی روز سے موجود ہوا کا کم دباؤ کا علاقہ مغرب کی طرف بڑھنے کے بعد اب شمال مشرقی بحیرہ عرب اور ملحقہ انڈین علاقے سوراشٹرا کے قریب موجود ہے، ہوا کا کم دباؤ کراچی سے تقریبا 310کلومیٹر جنوب مشرق میں ہے۔یہ سمندری نظام مغرب کی جانب بڑھےگا، اور اگلے مرحلے میں ڈپریشن کی شکل میں مزید شدت اختیار...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اکتوبر2025ء) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت بزرگ شہریوں کی عزت و فلاح اور راحت کیلئے اقدامات کر رہی ہے ،پاکستان کے بزرگ افراد ملک کا سرمایہ ہیں،جنہیں خراج تحسین پیش کرتی ہوں، بزرگ افراد کی عزت و احترام کرنا فرض ہے ۔بدھ کے روز بزرگ افراد کے عالمی دن کے موقع پر جاری اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ بزرگوں کے حقوق کا خیال رکھنا ہمارا فرض ہے،ان کیلئے وہ آسانیاں پیدا کریں جس کے وہ مستحق ہیں، اپنے بزرگوں کو کبھی فراموش نہ کریں،انہیں عزت اور مقام دیں جس کا وہ حق رکھتے ہیں،جن معاشروں میں بزرگوں کی قدر ہوتی ہے وہی...
    جنوبی وزیرستان کی تحصیل برمل میں 2 سال سے بند انگور اڈہ بارڈر کو کاروباری اور تجارتی سرگرمیوں کے لیے کھول دیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق پاکستان اور افغانستان دونوں جانب سے تجارتی گاڑیوں کی آمد و رفت شروع ہو گئی۔ بارڈر کے دوبارہ کھولے جانے کے موقع پر ایک پروقار افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر، رکن قومی اسمبلی، سول و عسکری حکام سمیت قبائلی عمائدین، علما کرام اور اسکولوں کے بچوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر تاجر برادری نے کہا کہ انگور اڈہ بارڈر کے دوبارہ کھلنے سے معیشت بہتر ہو گی، لوگوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ انگور اڈہ بارڈر کی بندش کے باعث تاجروں کو اربوں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (صباح نیوز) الیکشن کمیشن نے پنجاب میں لوکل گورنمنٹ انتخابات کے انعقاد کے کیس کو 8 اکتوبر 2025ء کو سماعت کیلیے مقرر کردیا اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا، کیس کی سماعت الیکشن کمیشن کا فل بینچ کرے گا۔ پنجاب میں لوکل گورنمنٹ انتخابات کے انعقاد کے سلسلے میں الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی سربراہی میں ہوا۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن نے الیکشن کمیشن کو بریف کیا کہ پنجاب میں لوکل گورنمنٹس کی میعاد 2021ء میں ختم ہوگئی تھی۔ سابقہ ادوار میں پانچ(5)مرتبہ لوکل گورنمنٹ قوانین میں ترامیم کی گئیں۔ الیکشن کمیشن تین(3)دفعہ حلقہ بندی کرچکا ہے۔ الیکٹورل گروپس کی رجسٹریشن بھی دو (2)دفعہ کرچکا...
    کانگو‌ نے سابق صدر جوزف کابلا کو فوجی عدالت نے قتلِ محبت اور بغاوت کے الزامات پر سزائے موت سنا دی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سزائے موت لیفٹیننٹ جنرل جوزف موتومبو قاتلائی کی سربراہی میں قائم فوجی عدالت نے سنائی۔ سزائے موت سنائے جانے کے وقت سابق صدر جوزف کابلا عدالت میں موجود نہیں تھے اور تاحال وہ نامعلوم مقام پر روپوش ہیں۔ تاہم خیال ظاہر کیا جا رہا ہے وہ شاید روانڈا میں ہیں۔ ابھی یہ بھی واضح نہیں ہے کہ کابلا کو کس طرح اور کب تک گرفتار کرکے لایا جائے گا۔ ان پر روانڈا کے حمایت یافتہ M23 باغیوں کی پشت پناہی کا الزام بھی تھا۔ اس باغی گروپ نے مشرقی کانگو کے وسیع علاقے پر قبضہ کرلیا ہے۔ جوزف کابلا...
    اپنے جاری کردہ بیانات میں صدر مملکت آصف زرداری، وزیراعلیٰ شہباز شریف، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی اور گورنر جعفر مندوخیل نے کوئٹہ میں ایف سی ہیڈکوارٹر پر ہونیوالے حملے اور دھماکے کی مذمت کی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور گورنر بلوچستان شیخ جعفر مندوخیل سمیت متعدد وزراء نے کوئٹہ میں دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔ اپنے جاری کردہ بیانات میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ "فتنۂ الخوارج اور بھارت کے ایجنڈے پر کام کرنے والے عناصر" پاکستان کے امن و استحکام کو نقصان نہیں پہنچا سکتے۔ انہوں نے سکیورٹی فورسز کی بروقت اور مؤثر کارروائی پر خراجِ تحسین پیش کیا اور زخمی ایف سی جوانوں کی...
    اپنے جاری کردہ بیانات میں صدر مملکت آصف زرداری، وزیراعلیٰ شہباز شریف، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی اور گورنر جعفر مندوخیل نے کوئٹہ میں ایف سی ہیڈکوارٹر پر ہونیوالے حملے اور دھماکے کی مذمت کی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور گورنر بلوچستان شیخ جعفر مندوخیل سمیت متعدد وزراء نے کوئٹہ میں دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔ اپنے جاری کردہ بیانات میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ "فتنۂ الخوارج اور بھارت کے ایجنڈے پر کام کرنے والے عناصر" پاکستان کے امن و استحکام کو نقصان نہیں پہنچا سکتے۔ انہوں نے سکیورٹی فورسز کی بروقت اور مؤثر کارروائی پر خراجِ تحسین پیش کیا اور زخمی ایف سی جوانوں کی...
    معروف امریکی گلوکارہ سلینا گومز میوزک پروڈیوسر بینی بلانکو کیساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق شادی کی تقریب کیلیفورنیا کے علاقے ہوپ رینچ میں منعقد ہوئی جس میں تقریباً 170 مہمان شریک ہوئے۔ تقریب میں امریکی پاپ اسٹار ٹیلر سوئفٹ، گلوکار ایڈ شیئرن، پیرس ہلٹن، اداکار اسٹیو مارٹن اور مارٹن شارٹ بھی موجود تھے۔ سلینا نے انسٹاگرام پر شادی کی تصاویر شیئر کیں جن میں وہ سفید لباس میں اور بلانکو سیاہ ٹکسڈو میں نظر آرہے ہیں۔ A post shared by Selena Gomez (@selenagomez) انہوں نے پوسٹ کے کیپشن میں شادی کی تاریخ "9.27.25” درج کی جس پر بلانکو نے کمنٹ کیا: "میری حقیقی زندگی کی بیوی”۔ ووگ میگزین کے مطابق جوڑے نے رالف لارین کے تیار کردہ ملبوسات...
    سرگودھا میں جعلی عامل کی لڑکی سے مبینہ زیادتی کی کوشش پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق جعلی عامل نے جن نکالنے کےلیے 30 لاکھ روپے بھی لیے اور بعد میں لڑکی کی نازیبا ویڈیو بناکر مزید 20 لاکھ روپے مانگے۔پولیس حکام کے مطابق واقعے کے بعد ملزم فرار ہوگیا ہے، جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
    ٹوٹے ہوئے عالمی نظام کو جوڑنے کی کوشش: ایک منصفانہ عالمی نظام کے لیے چینی صدر کا وژن WhatsAppFacebookTwitter 0 29 September, 2025 سب نیوز چائنا میڈیا گروپ اور انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹیجک اسٹڈیز اسلام آباد کے اشتراک سے “گلوبل گورننس انیشی ایٹو” کے موضوع پر اہم سیمینار کا انعقاد چائنا میڈیا گروپ (CMG) اور انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹیجک اسٹڈیز اسلام آباد (ISSI) کے باہمی اشتراک سے ایک اہم سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کا موضوع تھا:”گلوبل گورننس انیشی ایٹو ، ایک منصفانہ عالمی نظام کے لیے چین کا وژن” اس سیمینار میں چین کے صدرِ مملکت شی جن پھنگ کی جانب سے حال ہی میں پیش کیے گئے گلوبل گورننس انیشی ایٹو (GGI) پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔...
    ایک بیان میں کامران ٹیسوری نے کہا کہ کرکٹ کا میدان کھیل کا میدان ہے یہ جنگ کا میدان نہیں، مودی کی انتہائی پسندی نے ہندوستان میں بھی تمام اقلیتوں کا جینا دو بھر کیا ہوا ہے، مسلمان، عیسائی اور سکھ سب ہی مودی کی انتہائی سے پریشان ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے بھارت کی کرکٹ ٹیم کے ناروا سلوک پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ مودی انتہاپسند شخص ہے اس نے آج اپنی کرکٹ ٹیم کو بھی اسی طرح رسوا کیا، جیسے اس نے اپنی فورسز کو رسوا کیا، کرکٹ کا میدان کھیل کا میدان ہے یہ جنگ کا میدان نہیں، مودی کی انتہائی پسندی نے ہندوستان میں بھی تمام اقلیتوں کا جینا دو...
    پاکستان سے حالیہ بدترین شکست کے بعد بھارت میں پائی جانے والی بے چینی اور خوف کا اندازہ اس واقعے سے لگایا جا سکتا ہے کہ باکو سے چنئی جاتے ہوئے ایک کارگو طیارے کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ یہ طیارہ 23 ستمبر کو فنی خرابی کے باعث کراچی میں ایمرجنسی لینڈنگ پر مجبور ہوا تھا اور پانچ دن تک ایئرپورٹ پر گراؤنڈ رہا۔ غیر ملکی ماہرین کی نگرانی میں مرمت مکمل ہونے کے بعد طیارے نے اپنی نئی منزل کولمبو کے لیے پرواز بھری، مگر بھارت نے اسے اپنی فضائی حدود سے گزرنے سے روک دیا۔ بھارتی اجازت نہ ملنے کے باعث یہ پرواز جو عام حالات میں صرف تین گھنٹے میں مکمل...
     کراچی : گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ مودی نے اپنی فورسز کی طرح بھارتی ٹیم کو بھی رسوا کروا دیا۔ گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے بھارت کی کرکٹ ٹیم کے ناروا سلوک پراپنے بیان میں کہا ہے کہ مودی انتہاپسند شخص ہے اس نے آج اپنی کرکٹ ٹیم کو بھی اسی طرح رسوا کیا جیسے اس نے اپنی فورسز کو رسوا کیا۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ کا میدان کھیل کا میدان ہے یہ جنگ کا میدان نہیں، مودی کی انتہا پسندی نے ہندوستان میں بھی تمام اقلیتوں کا جینا دو بھر کیا ہوا ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ مسلمان ،عیسائی اور سکھ سب ہھی مودی کی انتہا پسندی سے پریشان ہیں،  کھیل امن و خوشی کا پیغام ہوتا...
    راولپنڈی کی مقامی عدالت نے گونگی بہری خاتون کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم کو عمر قید کی سزا سنادی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ کلر سیداں کی حدود میں گونگی بہری خاتون کے ساتھ مئی 2023 میں جبری زیادتی کا واقعہ پیش آیا، جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کیا۔ پراسیکیوشن نے ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد عدالت میں پیش کیے جبکہ ملزم منصور وحید نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کیا جبکہ میڈیکل بورڈ کی تحقیقات میں بھی زیادتی کی تصدیق ہوئی تھی۔ مقامی عدالت نے اعتراف اور شواہد کی روشنی میں ملزم کو عمر قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی، جس پر پولیس نے اُسے گرفتار کر کے...
    کراچی: محکمہ موسمیات نے منگل کو شہر میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی تا درمیانی بارش کی پیش گوئی کردی جبکہ اتوار کو شہر میں گرم ومرطوب دن رہا اور پارہ  37.6 ڈگری ریکارڈ ہوا۔ محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق منگل کو شہرمیں بارش کا امکان ہے، 30 ستمبر کو کراچی میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی تا درمیانی بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 29 تا 30 ستمبر کو عمر کوٹ، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو الہیار، ٹھٹہ، بدین، حیدرآباد، سجاول، جامشورو اور مٹیاری میں بارش کا امکان ہے۔ مزید بتایا گیا کہ صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم...