2025-09-18@21:51:27 GMT
تلاش کی گنتی: 123
«یاتریوں کے»:
(نئی خبر)
—فائل فوٹو محکمۂ انسدادِ منشیات (اے این ایف) نے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں کارروائیوں کے بعد بھاری مقدار میں منشیات بر آمد کر لی۔ اے این ایف کی 14 کارروائیاں، 1 ٹن 74 کلو منشیات برآمد، 8 ملزمان گرفتاراینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف 14 مختلف کارروائیوں میں 8 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق بلوچستان کے شہر واشک کے علاقے ماشکیل میں کارروائی کر کے 500 کلو افیون، 50 کلو آئس بر آمد کر لی ہے۔کوئٹہ کے علاقے بلیلی روڈ کے قریب 1 کار سے 3 کلو آئس بر آمد کی گئی ہے۔ بلیلی روڈ پر ہونے والی کارروائی میں 1 ملزم کو بھی گرفتار کیا گیا...
عالمی ادارۂ اطفال (یونیسیف) نے اسرائیل کی طرف سے غزہ میں امداد کا داخلہ روکنے سے لاکھوں انسانوں کے لیے ضروری میڈیکل سروسز بند ہو جانے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ یونیسیف کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جنگ بندی کے پہلے مرحلے میں وسیع پیمانے پر امداد غزہ پہنچی تاہم 15 مہینوں کی جنگ کی وجہ سے پیدا ہونے والی ضروریات سے نمٹنے کے لیے ناکافی ہے۔ ترجمان روزیلا بولین نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے بندش کے باعث ویکسین اور وینٹی لیٹر سمیت بہت سا ضروری سمان غزہ نہیں پہنچ سکے گا، جس کی وجہ سے قبل از وقت دنیا میں آنے والے بچوں اور اُ ن کے...
"آلون بن ڈیوڈ" کا کہنا ہے کہ حماس کی اعلیٰ قیادت کی 80% گفتگو قرآنی آیات کے اقتباسات پر مشتمل ہوتی ہے، جو ان آیات کے معانی نہیں سمجھتا، وہ ان گفتگوؤں کو صحیح طریقے سے نہیں سمجھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی اسلامی تحریک حماس کے مقابلے میں اسرائیلی انٹیلی جنس نے ناکامی کا اعتراف کیا ہے۔ اسرائیلی عسکری تجزیہ کار "آلون بن ڈیوڈ" کا کہنا ہے کہ حماس کی اعلیٰ قیادت کی 80% گفتگو قرآنی آیات کے اقتباسات پر مشتمل ہوتی ہے، جو ان آیات کے معانی نہیں سمجھتا، وہ ان گفتگوؤں کو صحیح طریقے سے نہیں سمجھ سکتا۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ اعتراف اسرائیلی انٹیلی جنس کی بڑی ناکامی کو ظاہر کرتا ہے، جو فلسطینی...
یوکرینی صدر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ امریکا کے ساتھ معدنیات کے معاہدے کیلئے تیار ہیں۔ زیلنسکی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مجھے یقین ہے امریکا کے ساتھ تعلقات جاری رہیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا بھی معدنیات کے معاہدے کیلئے تیار ہوگا۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ اور یوکرینی صدر زیلنسکی کے جھگڑے کے بعد لندن میں 18 ممالک کا یوکرین کی حمایت میں اجلاس ہوا۔ برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے کہا کہ برطانیہ، فرانس اور دیگر ممالک یوکرین کے ساتھ جنگ روکنے کے منصوبے پر کام کریں گے، جسے امریکا کے سامنے پیش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یورپ اور امریکا کو ایک دوسرے کے ساتھ کھڑا ہونا پڑے گا، یورپ...
زیلنسکی کا یو ٹرن: ٹرمپ کے ساتھ معدنیات کے معاہدے پر دستخط کے لیے تیار WhatsAppFacebookTwitter 0 3 March, 2025 سب نیوز کیف: یوکرینی صدر ولودومیر زیلنسکی نے اعلان کیا ہے کہ ان کا ملک امریکا کے ساتھ معدنیات کے معاہدے پر دستخط کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ لندن میں یورپی سربراہی اجلاس کے بعد برطانوی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زیلنسکی نے کہا کہ انہیں یورپ کی مکمل حمایت حاصل ہے اور وہ یقین رکھتے ہیں کہ امریکا کے ساتھ تعلقات برقرار رہیں گے۔ یوکرینی صدر کے مطابق، یہ معاہدہ یوکرین کے وسیع معدنی وسائل کو استعمال میں لانے کے لیے ایک اہم قدم ہے، جو کہ جنگ کے بعد بحالی کے عمل کا...
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews اداکار کا بیٹا اشتہار متنازع کیوں پی ٹی آئی ڈیل شاہ محمود قریشی عمار مسعود مریم نواز منشیات کیس وسیم عباسی وی ٹاک وی نیوز
فلسطین میں اسلامی مزاحمتی گروہوں کی اہم شخصیات نے شہید سید حسن نصراللہ کی شخصیت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں صیہونی حکمرانوں کی شکست کی علامت اور امت مسلمہ اور عرب دنیا کا شہید قرار دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین میں اسلامی مزاحمت کی تنظیم حماس کے رہنما اسماعیل رضوان نے شہید سید حسن نصراللہ اور شہید سید ہاشم صفی الدین کے تشیع جنازے کے موقع پر اپنے پیغام میں اسلامی مزاحمتی بلاک، حزب اللہ لبنان اور امت مسلمہ کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید سید حسن نصراللہ اسلامی مزاحمت کی علامت اور عرب دنیا اور جہاد کے میدان میں عالم اسلام کے لیے اعلی رول ماڈل تھے جنہوں نے طویل عرصے تک...
حیدرآباد: جمعیت علماء اسلام کی جانب سے دریائے سندھ سے غیرقانونی کینال نکالنے کے خلاف احتجاج کیاجارہاہے ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت)جمعیت علما اسلام کے کارکنان اور رہنماؤں نے ٹنڈو جام پریس کلب کے سامنے دریائے سندھ سے غیر قانونی طور پر نکالی گئی 6 نہروں، منشیات کے کاروبار اور بڑھتی ہوئی بدامنی کے خلاف پُرامن احتجاجی مظاہرہ کیا سندھ میں حکومت نام کی کوئی چیز موجود نہیں منشیات فروش اور ڈاکووں کا راج ہے دریائے سندھ کے پانی پر ڈکیتی ناقابل برداشت ہییہ بات احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علماء اسلام سندھ کے ناظم مولاعبدالمالک تالپورکہی انہوں نے کہا کہ 6 نہروں کی تعمیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی کیونکہ یہ غیر قانونی ہے اور سندھ کے...
بلوچستان میں مائننگ کمپنیاں بغیر ادائیگی معدنیات نکالنے لگیں، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے انکشاف کر دیا۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) بلوچستان کا اجلاس کمیٹی روم میں بلوچستان صوبائی اسمبلی میں چیئرمین اصغر علی ترین کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں کمیٹی کے اراکین کے علاوہ سیکرٹری اسمبلی طاہر شاہ کاکڑ، اے جی بلوچستان نصراللہ جان، ڈی جی آڈٹ بلوچستان شجاع علی، ایڈیشنل سیکرٹری پی اے سی سراج لہڑی، چیف اکاؤنٹس آفیسر پی اے سی سید ادریس آغا، محکمہ قانون کے ایڈیشنل سیکرٹری مزمل زہری، محکمہ مائنز اینڈ منرلز اور محکمہ خزانہ کے افسران نے شرکت کی۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا بلوچستان کے بقایا منافع اور مائننگ کمپنیوں سے رائلٹی کی عدم وصولی پر سخت موقف اختیار کرتے...
ملک کے کِن شہروں میں کل سے بارش کا امکان ہے، نام سامنے آگئے WhatsAppFacebookTwitter 0 17 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)محکمہ موسمیات نے میں موسم کی صورت حال اور ممکنہ بارش کے حوالے سے پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج پیر کے دن (17 فروری) کو موسم زیادہ تر خشک رہنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے جب کہ نمی کا تناسب 31 سے 35 فی صد جب کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں فضائی آلودگی کا انڈیکس 152 ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق طویل خشک سالی کے بعد 18فروری سے20فروری تک بارش کا سسٹم پاکستان میں داخل ہوگا۔ اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ اس دورانیے میں اسلام آباد،...
کراچی (نیوز ڈیسک) مصطفیٰ قتل کیس میں مزید اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔ قتل کی وجوہات میں مختلف باتیں سامنے آئی ہیں جن میں منشیات کے پیسے پر لڑائی، نیو ایئر کے دوران دونوں میں جھگڑا اور کسی لڑکی کا معاملہ بھی جھگڑے کی وجہ بتائی جا رہی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزم شیراز نے دورانِ تفتیش بتایا کہ ملزم ارمغان نے مصطفیٰ کو بہانے سے گھر بلوایا اور گھر بلوانے کے بعد لوہے کی راڈ سے اس پر تشدد کیا، مصطفیٰ کو نیم بے ہوش کرنے کے بعد منہ پر ٹیپ باندھ دی گئی۔ مقتول مصطفیٰ کی گاڑی میں شیراز اور ارمغان کیماڑی سے ہمدرد چوکی سے ہوتے ہوئے حب پہنچے، حب میں دھوراجی سے دو کلو...
لاہور: لاہور کے مختلف علاقوں اور تعلیمی اداروں کے گرد آئس فروخت کرنے والی منشیات فروش خاتون کو گرفتار کر لیا گیا۔ ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں کی نگرانی میں انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کے دوران بدنام زمانہ خاتون زینب عرف کرن کو گرفتار کرکے ہزاروں روپے مالیت کی 1کلو 60 گرام چرس بھی برآمد کر لی۔ ایس پی صدر کا کہنا تھا کہ ملزمہ زینب لاہور کے مختلف علاقوں اور تعلیمی اداروں کے گرد آئس فروخت کرتی تھی، زینب بی بی کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔ ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں نے ایس ایچ او سندر اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کی بربادی کا...
نوابشاہ (نمائندہ جسارت)شہید بینظیر آبادمیں آئیس کا نشہ تیزی سے پھیل رہا ہے۔بتایا جاتا ہے یونی ورسٹیاںاسکول کالجز آماہ جگاہ بن گئے ہیں ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ شہر میں خطرناک اور سنگین مسائل میں “آئس کا نشہ” سب سے پہلے نمبر پر ہے اس زہریلے اور خطرناک نشے نے ہمارے معاشرے کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے – یہ ہمارے کالجوں اور یونیورسٹیوں سے ہو کر ہمارے حجروں ، بیٹھکوں ، اور گلیوں تک آپہنچا ہے اور ہم خاموشی اور بے بسی کیساتھ یہ تماشا دیکھ رہے ہیں – اس نشے نے نہ صرف ہمارے نوجوان نسل کو موت کی طرف دھکیلا ہے بلکہ سارے معاشرے کو انتشار اور بے امنی کا شکار...
جموں و کشمیر میں مودی کی زیر قیادت بھارتی حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف بڑھتے ہوئے غم و غصے کا اظہار کرنے کے لئے محکمہ جنگلی حیات کے ڈیلی ویجرز نے سرینگر میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مودی کی زیر قیادت بھارتی حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف بڑھتے ہوئے غم و غصے کا اظہار کرنے کے لئے محکمہ جنگلی حیات کے ڈیلی ویجرز نے سرینگر میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور اپنی ملازمتوں کو مستقل کرنے کا مطالبہ کیا۔ ذرائع کے مطابق ڈیلی ویجرز نے شدید نعرے بازی کی اور حکام سے ان کے دیرینہ مطالبات کو پورا کرنے کی اپیل کی۔ مظاہرین نے...
راولپنڈی: ملک میں انسداد اسمگلنگ کارروائیوں میں کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کرلی گئی۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق ملک بھر میں انسداد اسمگلنگ آپریشنز جاری ہیں، اس دوران 7 مختلف کارروائیوں میں 7 ملزمان کو گرفتار کرکے 2 کروڑ 50 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 227.640 کلو گرام منشیات برآمد کرلی گئی۔ لاہور ایئرپورٹ پر جدہ جانے والے مسافر کے پیٹ سے 76 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد کرلیے گئے۔ اسی طرح سرینگر ہائی وے اسلام آباد کے قریب کار کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 28.8 کلو افیون اور 98.4 کلو چرس برآمد کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ علاوہ ازیں راوی ٹول پلازہ لاہور کے قریب کار سے 38.4 کلو چرس برآمد...
بھارت(نیوز ڈیسک)بھارت کے شمالی ریاست اتر پردیش میں جاری کمبھ کے میلے میں بھگدڑ مچ گئی۔ حادثے میں کم ازکم 15 افراد ہلاک اورمتعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔خبرایجنسی کے مطابق حادثہ ہندو یاتریوں کی جانب سے رکاوٹیں توڑنے کے باعث پیش آیا۔ حادثے کے بعد ہر طرف چیخ وپکارمچ گئی۔ یاتریوں کا سامان جا بجا بکھرا پڑا ہے۔ امدادی کارروائیوں کا آغاز کردیا گیا ۔ لاشوں اورزخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔یاد رہے کہ مہا کمبھ میلہ ہر 12 سال بعد منعقد کیا جاتا ہے ۔ چھ ہفتے جاری رہنے والا یہ تہوار ہندوؤں کا سب سے بڑا مذہبی تہوار مانا جاتا ہے جس میں دنیا...
کراچی(کامرس رپورٹر) فیڈریشن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری(ایف پی سی سی آئی)کے سابق صدراور بزنس مین پینل کے سینئروائس چیئرمین ناصر حیات مگوں نے کہا ہے کہ فیڈریشن میں موجودہ برسراقتدار گروپ بزنس کمیونٹی کے مسائل حل کرانے میں ناکام ہوچکا ہے،نااہل عہدیداروں نے فیڈریشن ہائوس میں ہمارے قائم کردہ پالیسی بورڈ قائم کو ختم کردیا اور ہم نے پیپلز پارٹی کی قیادت سے 24 منزلہ عمارت کی جو منظوری حاصل کی تھی لیکنموجودہ عہدیداران نے اس ضمن میں تمام تحقیقاتی کاموں کو منجمد کر دیا اور ریسرچ اور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کوبھی بند کردیا گیا ہے۔انہوں نے مقامی ہوٹل میں بزنس مین پینل کے چیئرمین انجم نثار اور دیگر رہنمائوں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا...
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) ضلع ٹنڈو الہیار کے شہر چمبڑ کے گوٹھ غلاب لغاری کے رہائشیوں نے علاقے میں منشیات کی خرید و فروخت کے خلاف حمید لغاری، نعیم لغاری اور سلیم لغاری سمیت دیگر کی قیادت میں پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے بتایا کہ چمبڑ شہر میں منشیات کی کھلے عام خرید و فروخت جاری ہے اور منشیات کے استعمال سے نوجوان نسل تباہ ہو رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ منشیات فروشوں کو علاقہ پولیس کی سرپرستی حاصل ہے جس کی وجہ سے منشیات فروش کھلے عام چرس، افیون، آئس اور دیگر نشہ اور اشیاء فروخت کر رہے ہیں، پولیس منشیات فروشوں کے خلاف کوئی کارروائی کرنے کے لیے...
اسلام آباد: پاکستان نے سکھ اور ہندو یاتریوں کے لیے ویزا پالیسی میں نرمی کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت ویزا حاصل کرنے کا عمل مزید آسان بنایا گیا ہے۔ وزارت داخلہ کی جانب سے کی گئی اس تبدیلی کو سکھ اور ہندو کمیونٹی کی جانب سے بڑی پذیرائی حاصل ہوئی ہے، اور انہوں نے پاکستان میں مذہبی مقامات تک رسائی کے لیے فراہم کی جانے والی سہولتوں پر حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ اس نئی پالیسی کے تحت سکھ اور ہندو یاتریوں کو اپنے مذہبی مقامات کی زیارت کے لیے پاکستان میں سفر کرنے میں مزید آسانی ملے گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے نہ صرف مذہبی ہم آہنگی کو فروغ ملے گا بلکہ پاکستان...
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2025ء)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما رکن صوبائی اسمبلی سندھ اور محکمہ ٹرانسپورٹ، ماس ٹرانزٹ، ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول حکومت سندھ کے پارلیمانی سیکریٹری ڈاکٹر شام سندر آڈوانی نے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی صاحبزادی کی شادی کی تقریب میں شرکت کی، نئے جوڑے کے لیے نیک خواہشات پیش کیں اور اہم سیاسی و سماجی شخصیات کے ساتھ ملاقات کی۔(جاری ہے) تقریب میں پاکستان کے صدر آصف علی زرداری، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، محترمہ ادی فریال تالپور، رکن قومی اسمبلی اور خاتون اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری، دیال داس آڈوانی اور لچھمن داس آڈوانی، سمیت کئی اہم شخصیات شریک ہوئیں۔ مختلف ممالک...
سام سنگ نے تصدیق کی ہے کہ اس کا سالانہ گلیکسی ان پیکڈ ایونٹ 22 جنوری 2025 کو منعقد ہوگا، جس میں کمپنی اپنی نئی فلیگ شپ گلیکسی S25 سیریز کے اسمارٹ فونز لانچ کرے گی۔ اس سیریز میں گلیکسی S25، گلیکسی S25+ اور گلیکسی S25 الٹرا شامل ہوں گے۔ مزید یہ کہ اس بار ایک چوتھا ماڈل بھی متعارف کرائے جانے کی توقع ہے، جسے ممکنہ طور پر گلیکسی S25 سلم کہا جائے گا۔ یورپی مارکیٹ میں قیمتوں کی لیکس ایونٹ سے پہلے یورپی مارکیٹ میں ان اسمارٹ فونز کی ممکنہ قیمتوں کے بارے میں معلومات سامنے آئی ہیں۔ اگرچہ یورپ اور پاکستان کی قیمتوں میں فرق ہو سکتا ہے، لیکن یہ لیکس ہمیں ان فونز کی متوقع قیمتوں...