2025-11-19@21:48:41 GMT
تلاش کی گنتی: 213
«افغانستان اور امریکا»:
(نئی خبر)
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک ) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکا طالبان کے سرکردہ رہنماؤں کے خلاف کارروائی میں تعاون پر بہت بڑی انعامی رقم رکھ سکتا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ وہ سن رہے ہیں کہ طالبان کے پاس اس سے زیادہ امریکی شہری یرغمال ہیں جو اس سے پہلے رپورٹ کیے جاتے رہے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں مارکوروبیو نے کہا کہ یہ سننے میں آیا ہے کہ طالبان نے سابقہ اطلاعات سے زیادہ امریکیوں کو یرغمال بنا رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ سچ ہے تو ہمیں فوری طور پر ان کے سرکردہ رہنماؤں پر بہت بڑا...
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکا طالبان کے سرکردہ رہنماؤں کے خلاف کارروائی میں تعاون پر بہت بڑی انعامی رقم رکھ سکتا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ وہ سن رہے ہیں کہ طالبان کے پاس اس سے زیادہ امریکی شہری یرغمال ہیں جو اس سے پہلے رپورٹ کیے جاتے رہے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں مارکوروبیو نے کہا کہ یہ سننے میں آیا ہے کہ طالبان نے سابقہ اطلاعات سے زیادہ امریکیوں کو یرغمال بنا رکھا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر یہ سچ ہے تو ہمیں فوری طور پر ان کے سرکردہ رہنماؤں پر بہت...
واشنگٹن:امریکی حکام نے نئے منتخب ہونے والے سخت گیر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کڑی امیگریشن پالیسی پر عمل کرتے ہوئے غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف ایک بڑے آپریشن میں 538 افراد کو گرفتار کرکے ان کے آبائی ممالک روانہ کردیا۔ وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیویٹ کے مطابق تاریخ کے اس بڑے کریک ڈاؤن میں گرفتار شدگان میں ایک مبینہ دہشت گرد، ٹرین ڈی آراگوا گینگ کے 4 کارندے اور نابالغوں کے خلاف جرائم میں ملوث افراد شامل ہیں۔ ان تمام افراد کو امریکی فوج کے کئی ہوائی جہازوں میں بھر کر ان کے ممالک واپس بھیج دیا گیا۔ واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے 20 جنوری کو اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے فوری بعد سخت امیگریشن...
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا خطاب یقیناً عالمی امن اور تنازعات کے حل میں انتہائی حوصلہ افزا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ دنیا کے لیے امن کی امید بنے ہیں۔ ان کے دور میں پاک امریکا تعلقات کو نئی جہت ملے گی۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے امریکی کانگریس مین جو ولسن (Joe Wilson) اور روب بریسنہان (Rob Bresnahan) سے واشنگٹن میں الگ الگ ملاقاتیں کیں جن میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاک امریکا تعلقات کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقاتوں میں خطے میں پائیدار امن کے قیام خصوصاً افغانستان کی صورت حال پر بھی گفتگو کی گئی۔ پاک امریکا تعلقات کو مزید فروغ کے عزم کا اظہار...
سعودی عرب(نیوز ڈیسک)سعودی عرب اور امریکا سمیت مختلف ممالک سے 200 سے زائد پاکستانیوں کو بے دخل کردیا گیا۔امیگریشن ذرائع کے مطابق امریکا، چین، ترکی، زمبابوے اور سینیگال سمیت مختلف ملکوں سے مزید 220 پاکستانیوں کو بے دخل کیا گیا ہے، وطن واپسی پر ان مسافروں میں سے 12 کو کراچی میں گرفتار کرلیا گیا۔امیگریشن ذرائع کے مطابق 19 سے 21 جنوری تک 48 گھنٹوں میں سسٹم میں آن لائن ویزا ظاہر نہ ہونے پر ایک، ویزا منسوخ ہونے پر ایک، دوبارہ داخلے کی اجازت نہ ملنے پر ایک، بلیک لسٹ ہونے پر 3 اور بھیک مانگنے پر جیل سے رہا کرکے 17پاکستانیوں کو سعودیہ سے بے دخل کیا گیا۔ اس کے علاوہ پاسپورٹ گم ہونے پر 2، زائد المیعاد...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سعودی عرب اور امریکا سمیت مختلف ممالک سے 200 سے زائد پاکستانیوں کو بے دخل کردیا گیا۔ نجی ٹی وی جیونیوز نے امیگریشن ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ امریکا، چین، ترکی، زمبابوے اور سینیگال سمیت مختلف ملکوں سے مزید 220 پاکستانیوں کو بے دخل کیا گیا ہے، وطن واپسی پر ان مسافروں میں سے 12 کو کراچی میں گرفتار کرلیا گیا۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق 19 سے 21 جنوری تک 48 گھنٹوں میں سسٹم میں آن لائن ویزا ظاہر نہ ہونے پر ایک، ویزا منسوخ ہونے پر ایک، دوبارہ داخلے کی اجازت نہ ملنے پر ایک، بلیک لسٹ ہونے پر 3 اور بھیک مانگنے پر جیل سے رہا کرکے 17پاکستانیوں کو سعودیہ سے بے دخل...
یہ ردعمل ٹرمپ کے تبصرے کے بعد سامنے آیا ہے، جس میں امریکی صدر نے حلف اٹھانے سے پہلے دھمکی دی تھی کہ اگر افغانستان نے امریکی طیارے، موجود جنگی سازوسامان، گاڑیاں اور مواصلاتی آلات واپس نہ کیے تو وہ افغانستان کو دی جانے والی تمام مالی امداد بند کر دینگے۔ اسلام ٹائمز۔ طالبان نے اربوں مالیت کا امریکی اسلحہ واپس کرنے کے ٹرمپ کے مطالبے کو مسترد کر دیا ہے۔ طالبان 2021ء میں افغانستان سے نکلنے کے دوران امریکی فوجیوں کے پیچھے چھوڑا گیا کوئی بھی فوجی سازوسامان واپس نہیں کریں گے۔ طالبان ذرائع کا کہنا ہے کہ ہتھیار واپسی کی بجائے، داعش سے لڑنے کیلئے امریکا مزید جدید اسلحہ دے، ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکی طیارے، سازوسامان...
اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور سینیٹر شیری رحمان نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے امریکا میں بہت لابنگ کی ہوئی ہے۔ اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دیگر ممالک اور پارٹیز بھی لابنگ کرتی ہیں کیوں کہ امریکہ اب بھی بہت بڑی پاور ہے، امریکہ میں ٹھنڈ ہو تو ساری دنیا چھینک مارتی ہے لیکن وہ تعمیری لابنگ ہوتی ہیں، اسی طرح پی ٹی آئی والے بھی بے شک لابنگ کریں لیکن ریاست کے خلاف نہیں، ہمیشہ قومیں اپنا ایجنڈا سامنے رکھتی ہیں چاہے ان کی شنوائی نہ ہو۔سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ سوال یہ ہے کہ امریکا کو کیوں پاکستان میں اتنی دلچسپی...
کراچی: امریکی جیل میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کا طبی معائنہ کرنے والے پاکستانی پروفیسر اقبال آفریدی نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں صحت کے پیچیدہ مسائل کا سامنا ہے جبکہ شدید ذہنی دباؤ کا شکار بھی ہیں۔ پاکستان کے ذہنی امراض کے ماہر میری ٹوریس پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال آفریدی نے پاکستان پہنچنے پر ایکسپریس ٹربیون سے خصوصی بات چیت میں کہا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی آئندہ چند روز میں رہائی کا امکان ہے لیکن امریکا میں 16 سال سے قید پاکستانی ڈاکٹر کو صحت کے پیچیدہ مسائل کا سامنا ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال آفریدی نے کہا کہ امید ہے امریکی صدر جوبائیڈن ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی باقی سزا معاف کرکے انھیں 20 جنوری تک رہا...
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن پاکستانی مصنوعات کے بطور متبادل فروغ کے لیے پاکستان بزنس فورم کے تحت ایکسپو سینٹر میں دو روزہ نمائش بعنوان’’ میرا برانڈ پاکستان‘‘کا افتتاح و اسٹالز کا دورہ کررہے ہیں کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے پاکستانی مصنوعات کے بطور متبادل فروغ کے لیے پاکستان بزنس فورم کے تحت ہفتہ کو ایکسپو سینٹر میں دوروزہ نمائش بعنوان ’’میرابرانڈپاکستان‘‘ کا افتتاح کردیا،شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ،نمائش کو وقت کی ضرورت قراردیا اور منتظمین کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔بعد ازاں حافظ نعیم الرحمن نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بدقسمتی سے پاکستان میں ایسا حکمران ٹولہ ہم پر مسلط ہے جو اپنی ہی قوم کو...
پاکستان میں حکومت اور اپوزیشن امریکا کی طرف دیکھ رہی ہے، حافظ نعیم الرحمان WhatsAppFacebookTwitter 0 12 January, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس ) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے حکومت اور اپوزیشن کی سیاسی قیادت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن دونوں امریکا کی طرف دیکھ رہی ہیں۔لاہور میں منصورہ سے جاری بیان کے مطابق امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ امریکا انسانیت اور جمہوریت کا دشمن ہے، اسرائیل کی غزہ میں جاری نسل کشی کو واشنگٹن کی پشت پناہی حاصل ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکا اسلامی ممالک کے حکمرانوں، ڈکٹیٹروں اور بادشاہتوں کو سپورٹ کرتا ہے اور بدلے میں ڈکٹیٹر امریکی مفادات کا تحفظ کرتے ہیں۔حافظ...
کراچی: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ پاکستان کی حکومت اور اپوزیشن دونوں امریکا کی طرف دیکھ رہی ہیں، حالانکہ امریکا انسانیت اور جمہوریت کا مخالف ہے۔ اپنے بیان میں حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ غزہ میں اسرائیل کی جاری نسل کشی کو امریکا کی حمایت حاصل ہے، اور امریکا اسلامی ممالک کے حکمرانوں، آمروں اور بادشاہوں کی حمایت کرتا ہے، جن کے بدلے یہ حکمران امریکی مفادات کا تحفظ کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی ملک میں عوام کی حکمرانی کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔ حافظ نعیم الرحمٰن نے اعلان کیا کہ وہ 17 جنوری کو بجلی کے ٹیرف میں کمی کے لیے ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں کا...
وزیردفاع خواجہ آصف نےکہا ہے کہ امریکا نے پاکستان میں کسی شخصیت کو ریلیف دینےکا نہیں کہا۔ سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں پیسے قومی خزانے کے بجائے کاروباری شخصیت کے اکاؤنٹ میں جمع کروائےگئے، کیس کا فیصلہ کل آئے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ کہ دیکھےکہ القادر یونیورسٹی میں کیا تعلیم دی جاتی ہےاور کیا معیار ہے۔ ان کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی عمران خان کے دور میں جو کچھ ہوا، اس کی مثال نہیں ملتی۔ وزیر دفاع نے کہا کہ پی ٹی آئی بیرون ملک پاکستان کوبدنام کر رہی ہے، یہ بھی واضح کیا کہ امریکا نے پاکستان میں کسی شخصیت کو ریلیف دینےکا نہیں کہا۔ دریں...
