2025-11-04@19:21:22 GMT
تلاش کی گنتی: 2033
«بھارت کی کسی بھی»:
(نئی خبر)
ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں آج پہلی بار پاکستان اور بھارت کا فائنل WhatsAppFacebookTwitter 0 28 September, 2025 سب نیوز دبئی(آئی پی ایس) ایشیا کپ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ فائنل میں آج پاکستان اور انڈیا آمنے سامنے ہوں گے۔41 برس بعد دونوں روایتی حریف ایک ہی ٹائٹل کیلئے براہِ راست میدان میں اتریں گے، دونوں ٹیموں کے درمیان فائنل میچ آج شام ساڑھے 7 بجے دبئی کے انٹرنیشنل سٹیڈیم میں شروع ہوگا۔اگرچہ بھارتی پہلے ہی دو بار پاکستان کو اس ٹورنامنٹ میں شکست دے چکا ہے، لیکن فائنل اصل معرکہ ہے جس پر سب کی نظریں مرکوز ہیں۔شائقین کرکٹ کو مقابلے کا شدت سے انتظار ہے اور قومی ٹیم کی جیت کیلئے پُرجوش ہیں، شائقین کرکٹ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیویارک: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کے خطاب کے موقع پر اقوام متحدہ کے دفتر کے باہر کشمیریوں نے زبردست احتجاج کیا۔یہ مظاہرہ “فرینڈز آف کشمیر” کے زیر اہتمام ہوا، جس میں مختلف کشمیری رہنماؤں، عام شہریوں کے ساتھ بڑی تعداد میں سکھ کمیونٹی نے بھی شرکت کی۔ شرکا نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لے۔دوسری جانب جنرل اسمبلی کے اجلاس میں بھارت کے وزیر خارجہ کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے پاکستان کے سیکنڈ سیکرٹری محمد راشد نے بھرپور اور مدلل ردعمل دیا۔پاکستانی مؤقف پر بھارت سخت دباؤ میں آگیا اور بھارتی مندوب کو گھبراہٹ کے عالم میں فون پر مصروف دیکھا...
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان پر انکے بھائی کی مبینہ سابقہ منگیتر نے سنگین الزامات عائد کردیے۔ عائزہ خان ان دنوں اپنے بھائی احد کی شادی کی رنگارنگ تقریبات اور شاندار ملبوسات کے باعث خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔ سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر عائزہ خان کے دلکش لباس اور خوشیوں بھرے لمحات کی ویڈیوز وائرل ہیں۔ تاہم حال ہی میں عروبہ طارق نامی خاتون کی جانب سے لگائے گئے الزامات کے بعد عائزہ خان اور ان کے خاندان کو ایک تنازع کا سامنا ہے۔ فیس بک پر عروبہ طارق نامی خاتون نے خود کو احد کی سابقہ منگیتر ظاہر کرتے ہوئے عائزہ خان اور ان کے اہلِ خانہ پر سنگین الزامات عائد کیے۔ ان...
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک بار پھر لفظی جنگ چھڑ گئی ہے۔ بھارت کے وزیرِ خارجہ ایس جے شنکر نے اپنی تقریر میں پاکستان کا نام لیے بغیر کہا کہ بھارت کا ایک ہمسایہ ملک ‘عالمی دہشت گردی کا مرکز’ ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان مشن کے سیکنڈ سیکرٹری محمد رشید نے ہفتے کے روز بھارت کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ خود بھارت سرحد پار دہشت گردی کی سرپرستی میں ملوث رہا ہے۔ بھارتی انٹیلی جنس ایجنسیاں اپنے ہمسایہ ممالک کو غیر مستحکم کرنے کے نیٹ ورکس چلا رہی ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: ’ سرحد پار تشدد اور اقلیتوں پر مظالم بے نقاب ‘، اقوام متحدہ میں پاکستان...
امریکی محکمہ انصاف نے انکشاف کیا ہے کہ ایک بڑے کرائے کے قتل کی سازش ناکام بنا دی گئی ہے جس میں بھارتی سرکاری اہلکار نکھل گپتا ملوث تھا۔ یہ بھی پڑھیں:کراچی: انسانی اسمگلنگ میں بھارتی ایجنٹ کے ملوث ہونے کا انکشاف نکھل گپتا کو چیک ری پبلک سے گرفتار کر کے امریکا منتقل کیا گیا، جہاں اس پر ایک امریکی شہری کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کا مقدمہ درج ہے۔ امریکی محکمہ انصاف کے مطابق نکھل گپتا بھارت کے ایک سرکاری عہدیدار کے کہنے پر اس منصوبے میں شامل ہوا اور قتل کے لیے روابط اور مالی لین دین کا بندوبست کیا۔ عدالت میں پیشی کے دوران اس نے الزامات سے انکار کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:سکھوں...
کرکٹ ہمیشہ برصغیر میں محبت، جوش اور یکجہتی کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ کرکٹ کو ہمیشہ ایک ایسا کھیل سمجھا جاتا رہا ہے جو سرحدوں سے بالاتر ہو کر عوام کے دلوں کو جوڑتا ہے، جہاں کھلاڑی اپنی صلاحیت، محنت اور لگن سے کھیل کے ذریعے محبت اور بھائی چارے کا پیغام دیتے ہیں۔ ایشیا کپ 2025، کو بھی بھارت نے سیاست زدہ کر کے ایک ایسا میدان بنا دیا ہے جہاں کھیل کے بجائے نفرت اور پروپیگنڈا کو فروغ دیا جا رہا ہے، لیکن افسوس کہ بھارت میں انتہا پسند ہندوؤں، آر ایس ایس کے غنڈوں اور ان کے سیاسی سہولت کاروں نے اس کھیل کو بھی اپنی گندی سیاست کی بھینٹ چڑھا دیا ہے۔ کرکٹ کا وہ میدان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایشیا کپ 2025 کا بڑا معرکہ اب قریب ہے اور کل بروز اتوار 28 ستمبر کو دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔دونوں روایتی حریفوں کے درمیان ہونے والے اس مقابلے کا شدت سے انتظار کیا جا رہا ہے اور دنیا بھر میں کرکٹ کے شائقین اس میچ کو دیکھنے کے لیے بے حد پرجوش ہیں۔ بھارتی کھلاڑیوں کی جانب سے سیاسی بیانات سامنے آنے کے باوجود شائقین کرکٹ کے جوش و خروش میں کوئی کمی نہیں آئی اور اب بھی ہزاروں افراد ٹکٹ حاصل کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔ٹکٹوں کی قیمتوں پر نظر ڈالیں تو عام شائقین سے لے کر وی آئی پی مداحوں تک سب کے لیے مختلف آپشنز رکھے...
نیو یارک میں سکھ رہنما گروپت ونت سنگھ پانن کو قتل کی کوشش کرنے کی کوشش پر گرفتار بھارتی شہری نکھل گپتا کے مزید ہوشربا انکشافات سامنے آگئے۔ ان انکشافات نے بھارت کی مودی سرکار کا مکروہ چہرہ بے نقاب کردیا جو دوسرے ممالک میں را کے ایجنٹوں کے ذریعے قتل جیسے گھناؤنے جرائم کرتے ہیں۔ بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق نکھل گپتا کو جون 2023 میں چیک جمہوریہ سے گرفتار کرکے امریکا کے حوالے کیا گیا تھا جہاں اس پر مقدمہ چلایا جا رہا ہے۔ خیال رہے کہ نکھل گپتا ایک بزنس مین ہے جو کئی ممالک میں فضائی سفر کرتا رہتا ہے اور اسے بھارتی انٹیلیجنس آفیسر آکاش یادیو نے سکھ رہنما کو قتل کرنے کا ٹاسک دیا تھا۔...
پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ایشیا کپ کا فائنل کل دبئی میں کھیلا جائے گا۔ تاہم فائنل سے قبل اس بار دونوں کپتان ٹرافی کے ساتھ روایتی فوٹو شوٹ نہیں کر رہے۔ منتظمین نے تصدیق کی ہے کہ آج کچھ نہیں ہو رہا تاہم اتوار کو فائنل سے قبل حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ اس سے قبل بھارتی ٹیم نے ایشیا کپ کے دو میچوں میں پاکستان کرکٹ ٹیم سے مصافحہ کرنے سے گریز کیا تھا اور اب فائنل میں بھی ایسی ہی صورتحال دیکھنے کو مل رہی ہے، اب دونوں کپتانوں کے ٹرافی کے ساتھ ہونے کے امکانات کم ہیں۔ دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا آج رات پاکستانی وقت کے مطابق...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: ایشیا کپ کی تاریخ کے سب سے بڑے ٹاکرے میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں کل فائنل میں ایک دوسرے کے مدِ مقابل ہوں گی، بھارتی ٹیم رواں ایونٹ میں اب تک ناقابلِ شکست رہی ہے اور پاکستان کو گروپ اسٹیج اور سپر فور دونوں مرحلوں میں شکست دے چکی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فائنل سے قبل بھارت کو ایک بڑا دھچکا لگ سکتا ہے، کیونکہ دو اہم کھلاڑیوں اوپنر ابھیشیک شرما اور آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کی فٹنس مسائل کے باعث شرکت مشکوک ہے۔بھارت کے بولنگ کوچ نے تسلیم کیا ہے کہ دونوں کھلاڑی مکمل طور پر فٹ نہیں ہیں۔ ہاردک پانڈیا سری لنکا کے خلاف میچ میں پہلا اوور کرانے کے بعد ہیمسٹرنگ انجری...
امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر کا کہنا ہے کہ ٹرمپ طاقت کو پسند کرتے ہیں اور حالیہ پاک ،بھارت کشیدگی کے بعد انہیں اندازہ ہوا ہے کہ پاکستان کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا تاہم امریکہ کی ریاستی مشینری اب بھی بھارت کو طویل المدتی حلیف سمجھتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق سفیر برائے امریکہ حسین حقانی نے کہا ہے کہ یہ سمجھنا غلط فہمی ہوگی کہ امریکہ ہمیشہ پاکستان کے ساتھ فیاض رہے گا۔امریکی ریاستی مشینری اب بھی بھارت کو حلیف سمجھتی ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق سفیر برائے امریکہ حسین حقانی نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات میں 1954 سے اب تک اُتار چڑھاؤ آتے رہے ہیں اس بار بہتری ضرور...
ایشیا کپ کی تاریخ کے سب سے بڑے ٹاکرے میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں کل فائنل میں مدمقابل آئیں گی۔ بھارتی ٹیم رواں ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست ہے اور پاکستان ٹیم کو بھی گروپ اور سپر فور مرحلے میں شکست دے چکی ہے۔ تاہم بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فائنل میں بھارتی ٹیم کے دو اہم کھلاڑیوں ابھیشیک شرما اور آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کی شرکت مشکوک ہے۔ بھارت کے بولنگ کوچ نے پانڈیا اور ابھیشیک شرما کی فٹنس پر شدید خدشات کا اظہار کیا ہے۔ بھارتی بولر ہاردک پانڈیا سری لنکا کے خلاف پہلا اوور کرانے کے بعد ہیمسٹرنگ کا شکار ہوکر میدان سے باہر چلے گئے تھے اور پھر پورے میچ میں واپس نہیں آئے۔...
ریاض احمدچودھری آر ایس ایس کا ہندوتوا نظریہ پورے جنوبی ایشیا میں نفرت، انتہا پسندی اور عدم استحکام کا باعث ہے۔بھارت پاکستان اور کشمیریوں کے خلاف اپنے مذموم ایجنڈے کے حصول کیلئے گودی میڈیا، سائبر ٹیکنالوجی اور دہشت گردی کوبطور ریاستی پالیسی استعمال کر رہا ہے۔دنیا کو بھارت کو نہ صرف انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے مرتکب ملک بلکہ دہشت گردی کے ریاستی سرپرست کرنے والے ملک کے طورپر دیکھنا چاہیے کیونکہ مودی کی قیادت میں ہندوتوا دہشت گردی پرامن بقائے باہمی کے لیے سنگین خطرہ ہے۔ مودی کی بھارتی حکومت اندرون اور بیرون ملک دہشت گردی کو ایک ریاستی پالیسی کے طورپر استعمال کررہی ہے۔مودی کے بھارت نے اسرائیلی طرز پربیرون ملک اپنے ایجنٹوں کے ذریعے بھی قتل...
پاکستان کی معروف اداکارہ عائزہ خان کے بھائی احد کی سابق منگیتر عروبہ طارق نے سوشل میڈیا پر الزامات لگاتے ہوئے کہا کہ عائزہ خان ہی ان کی منگنی ٹوٹنے کی اصل وجہ ہیں۔ حال ہی میں عائزہ خان نے اپنے بھائی احد کی شادی کی خوشیاں جوش وخروش سے منائیں وہ اپنے بھائی احد کی شادی کی تقریبات میں سب سے آگے تھیں تاہم یہ خاندان جلد ہی تنقید کی زد میں آ گیا جب ان کے بھائی کی سابقہ منگیتر، عروبہ طارق، نے عائزہ خان پر کڑوی بھابھی ہونے اوران کا رشتہ ختم کروانے کا الزام عائد کیا۔ سوشل میڈیا پرعروبہ طارق کی پوسٹ کے مطابق، ان کی احد سے شادی ہونے والی تھی لیکن عائزہ نے...
پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کھلاڑیوں کو ہدایت دی ہے کہ ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت کے خلاف میدان میں اترتے وقت صرف کھیل پر توجہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ دونوں میچوں میں پیدا ہونے والی کشیدگی کے باوجود کھلاڑیوں کو جذباتی ردعمل سے گریز کرنا چاہیے۔ پاکستان نے جمعرات کو دبئی میں بنگلہ دیش کو سخت مقابلے کے بعد 11 رنز سے شکست دے کر تاریخ میں پہلی بار ایشیا کپ کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا جہاں اس کا مقابلہ روایتی حریف بھارت سے ہوگا۔ یہ بھی پڑھیے: ایشیا کپ فائنل: بھارت کو کیسے پچھاڑا جا سکتا ہے؟ وسیم اکرم نے گُر بتا دیا یاد رہے کہ اس ٹورنامنٹ میں...
پاکستان کے سابق فاسٹ باؤلر ویسیم اکرم نے ایشیا کپ 2025 کے فائنل سے قبل قومی ٹیم کو بھارت کے خلاف اپنی حکمت عملی اپنانے کا مشورہ دیا ہے۔ یہ میچ اتوار کو دبئی میں کھیلا جائے گا، جہاں بھارت اور پاکستان کا مقابلہ ہو گا۔ یہ بھی پڑھیں:ایشیا کپ، ابھیشیک شرما نے محمد رضوان اور ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیا وسیم اکرم نے کہا کہ پاکستان ٹیم کو خود پر یقین رکھنا چاہیے اور ابتدائی وکٹیں لینا ضروری ہے تاکہ بھارت کو دباؤ میں رکھا جا سکے۔ انہوں نے واضح کیا کہ فائنل بھارت اور پاکستان کے درمیان ہے۔ بھارت یقینی طور پر پسندیدہ ٹیم ہے، لیکن کچھ بھی ہو سکتا ہے۔...
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے سیلاب متاثرین کو فوری ریلیف دیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر وزیراعلیٰ متاثرہ خاندانوں کو دس لاکھ روپے دینا چاہتی ہیں تو یہ خوش آئند اقدام ہے بلکہ مکانات اور مویشیوں کے نقصان کے پیش نظر بیس لاکھ روپے بھی ناکافی ہوں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ نقصانات کا ازالہ کرنا پنجاب حکومت کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی امریکی صدر سے ملاقات پاکستان کیلئے اعزاز کی بات ہے اور اس ملاقات کے مثبت اثرات جلد سامنے آئیں گے جبکہ چین کے ساتھ ہمارا رشتہ...
گلگت بلتستان کے دلکش پہاڑوں اور وادیوں کے درمیان واقع ’بدھا راک‘ صدیوں پرانی تہذیب کا روشن نشان ہے۔ بدھ مت کے دور کی یہ یادگار آج حکومت کی غفلت اور مبینہ قبضہ مافیا کی نذر ہو رہی ہے۔ اسکردو شہر سے 3 کلومیٹر دور سدپارہ روڈ پر واقع یہ چٹان پانچویں سے آٹھویں صدی کے درمیان تراشے گئے بدھ مت کے نقوش کی گواہ ہے۔ غیر ملکی ماہرین آثارِ قدیمہ نے 1940 اور 1950 کی دہائی میں اسے دریافت کیا گیا، مگر اس کی کوئی خاطر خواہ تشہیر نہیں کی گئی، جس کی وجہ سے اس تاریخی مقام کو کوئی خاص پذیرائی نہیں ہو سکی۔ کچھ عرصہ قبل عالمی سیاحوں اور بدھ مت زائرین نے اس جگہ کا دورہ...
وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر کی وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر سے حالیہ ملاقات سوشل میڈیا پر وسیع پیمانے پر زیرِ بحث ہے۔ اس ملاقات کو پاکستان کی کامیاب سفارتکاری کا مظہر قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ اس دوران کی وائرل تصاویر مختلف قیاس آرائیوں کو جنم دے رہی ہیں۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصاویر میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف کے ہمراہ دیکھا جا سکتا ہے۔ ان تصاویر میں ٹرمپ کے کوٹ پر امریکی پرچم کے ساتھ ایک جنگی جہاز (فائٹر جیٹ) کی پن بھی نمایاں ہے، جس پر پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے...
بھارتی کانگریس رہنما ششی تھرور نے ایشیا کپ ٹورنامنٹ کے دوران بھارتی کرکٹرز کے پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملانے کے تنازعے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ کھیل کو سیاسی تنازعات سے الگ رکھا جانا چاہیے۔ ششی تھرور نے کہا کہ اگر ہم پاکستان کے بارے میں اتنا شدت سے محسوس کرتے ہیں تو ہمیں کھیلنا ہی نہیں چاہیے تھا لیکن اگر ہم ان سے کھیل رہے ہیں تو کھیل کے جذبے کے تحت کھیلنا چاہیے اور ہمیں ان سے ہاتھ ملانا چاہیے تھا، بھارتی ٹیم منفی رویہ نہ اپنائے۔ یہ بھی پڑھیں: ہاتھ ملانے میں حرج نہیں تھا، سابق بھارتی کپتان اظہرالدین کی بھارتی ٹیم پر شدید تنقید ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے یہ پہلے بھی...
کینیڈا میں گرفتار ہونے والے خالصتانی تنظیم سکھ فار جسٹس کے منتظم اندرجیت سنگھ گوسل کو گرفتاری کے ایک ہفتے بعد ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔ رہائی کے فوراً بعد انہوں اپنے قریبی ساتھی اور خالصتان تحریک کے سرگرم رہنما گروپتونت سنگھ پنوں کے ساتھ مل کر بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول کو بھی چیلنج کردیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں اندرجیت سنگھ گوسل کو اونٹاریو سینٹرل ایسٹ کریکشنل سینٹر سے باہر آتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، جس میں وہ انڈیا کو مخاطب کرتے ہوئے اپنی آزادی کا اعلان کرتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: امریکا اور کینیڈا مودی حکومت کے خلاف سخت رویہ اختیار کریں، گروپتونت سنگھ پنوں ’گروپتونت سنگھ پنوں کا ساتھ دینے اور 23...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بھارت کی مودی سرکار نے ایک بار پھر اپنی ہٹ دھرمی دکھاتے ہوئے سکھ یاتریوں کو کرتار پور آنے سے روک دیا ہے، جس کے نتیجے میں ہزاروں سکھ بابا گرو نانک کی برسی کے بعد ان کے جنم دن کی تقریبات میں بھی شریک نہیں ہو سکیں گے۔یہ فیصلہ نہ صرف سکھ برادری کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچاتا ہے بلکہ ان کے بنیادی حقوق کی سنگین خلاف ورزی بھی ہے۔سکھ برادری نے دہلی سرکار کے اس اقدام پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ ان کے عقیدے اور مذہبی آزادی پر قدغن لگانے کے مترادف ہے۔ بھارتی صحافیوں نے بھی مودی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور اسے دہرا معیار قرار...
کراچی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے ایجنٹ کے خلاف باوردی مواد کی برآمدگی کے کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے ملزم سلیم کو جرم ثابت ہونے پر مجموعی طور پر 114 سال قید اور ڈیڑھ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ یہ بھی پڑھیں: دہشتگردی میں ملوث ’را‘ کے 4 ایجنٹ کراچی سے گرفتار عدالت نے سزا کے ساتھ ملزم کی ضمانت بھی منسوخ کرتے ہوئے اسے فوری طور پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔ پروسیکیوشن کے مطابق ملزم سلیم کو ایس آئی یو پولیس نے ماڑی پولیس کے علاقے سے گرفتار کیا تھا، اس کے قبضے سے ایک دستی بم، لانچر اور غیر قانونی اسلحہ برآمد ہوا تھا۔ تفتیش کے دوران...
لداخ (نیوزڈیسک) مقبوضہ جموں و کشمیر کے بعد لداخ خطے میں بھی بھارتی بربریت کے خلاف سول نافرمانی کی تحریک شروع ہو گئی، بھارتی فورسز کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق اور 70 زخمی ہو گئے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق لداخ میں پرتشدد احتجاجی مظاہرے ہو رہے ہیں جس سے لداخ بھارت کی گرفت سے نکل رہا ہے، بھارتی سرکار نے لداخ میں کرفیو نافذ کر دیا، لوگوں نے سڑکوں پر نکل کر بھارتی قبضے کو چیلنج کیا۔ مقبوضہ کشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے بھی مظاہروں کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ لداخی عوام خود کو دھوکے اور غصے کی کیفیت میں محسوس کر رہے ہیں، اگر آج لداخ خود کو محرومی اور مایوسی کا شکار...
پروفیسر شاداب احمد صدیقی بھارت کے مسلمان پاکستان کے خلاف زہر اُگلنے اور ہرزہ سرائی کر کے جتنی بھی خوشنودی حاصل کرنے کی کوشش کر لیں لیکن اپنی وفاداری ثابت نہیں کر سکتے ۔بھارت کے مسلمان اور وہاں کا نام نہاد مسلم رہنما اسد الدین اویسی زہریلا انسان ہے اور مودی کا ایجنٹ ہے بہت فخریہ انداز میں دو قومی نظریہ کی مخالفت کرتا ہے ۔اپنے آپ کو محب وطن بھارتی کہتا ہے لیکن آج تک مسلمانوں کے حقوق اور ہندوتوا سوچ سے آزادی نہیں دلا سکا۔صرف میڈیا پر بھاشن جھاڑتا ہے ۔بھارت کے مولوی بھی دوغلے ہیں ۔یہ پاکستان مخالفت میں اسلام کی غلط تشریح کرتے ہیں، ان کا ایجنڈا بھی پاکستان مخالف بیانیہ ہے ۔اسی وجہ سے...
پاکستانی اسپنر ابرار احمد ایشیا کپ 2025 میں شاندار پرفارمنس کے بعد آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی باؤلرز رینکنگ میں چوتھے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ ابرار نے پچھلے ہفتے 11 درجے چھلانگ لگائی تھی، اور اس بار مزید 12 درجے ترقی پا کر 703 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ اسپاٹ کے قریب جا پہنچے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:ایشیا کپ میں انڈیا کیخلاف پاکستان کی پے در پے شکست پر علی امین گنڈاپور برس پڑے ابرار نے یو اے ای کے خلاف 2 وکٹیں 13 رنز دے کر حاصل کیں، بھارت کے خلاف اگرچہ ان کا دن اچھا نہ رہا (1/42)، لیکن سری لنکا کے خلاف صرف 8 رنز کے عوض ایک وکٹ لے کر میچ کا نقشہ بدل دیا اور...
کرکٹ پر نظر دوڑائی جائے تو چند ممالک کے علاوہ اکثریت ان کی ہے جہاں اس کھیل کے مقابلے میں فٹبال کی مقبولیت زیادہ ہے جس کے باعث وہاں کرکٹ بہت کم ہی کھیلی جاتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ: بھارت نے اومان کو 21 رنز سے شکست دے دی امریکا، بحرین، عمان، متحدہ عرب امارات سمیت کئی ایسے ممالک ہیں جن میں چند ایک کے علاوہ اکثر کھلاڑیوں کا تعلق پاکستان یا بھارت سے ہوتا ہے۔ ان ممالک کے حوالے سے آئی سی سی کی ابتدا میں پالیسی تھی کہ یہ 2 کھلاڑی کسی اور ملک سے لیے جا سکتے ہیں تا کہ کرکٹ میں بہتری لائی جا سکے لیکن بہتری نہ آنے کے باعث اس میں ترمیم کردی...
بھارت اگلے ماہ اپنی تاریخ کی سب سے بڑی ڈرون اور کاؤنٹر ڈرون مشق کرنے جا رہا ہے تاکہ فضائی دفاعی صلاحیت کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔ یہ اعلان پاکستان کے ساتھ حالیہ جھڑپ کے بعد سامنے آیا ہے جس میں بڑے پیمانے پر بغیر پائلٹ فضائی نظام استعمال کیے گئے تھے۔ فوجی حکام کے مطابق ”کولڈ اسٹارٹ“ نامی یہ مشق اکتوبر کے پہلے ہفتے میں ہوگی، جس میں دفاعی صنعت اور تحقیقاتی اداروں کے نمائندے شریک ہوں گے۔ ایئر مارشل راکیش سنہا کا کہنا ہے کہ اس دوران مختلف ڈرونز اور کاؤنٹر ڈرون نظاموں کا عملی تجربہ کیا جائے گا تاکہ بھارتی فضائی دفاع کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ رائٹرز کے مطابق چار روزہ جھڑپ کے بعد...
بھارت کی ریاست مہاراشٹر کے ایک دور دراز گاؤں میں آزادی کے 78 سال بعد پہلی بار بجلی پہنچی ہے، جس نے علاقے کے باشندوں کی زندگیوں میں ایک تاریخی تبدیلی لادی ہے۔ ضلع تھانے کے علاقے پہاڑی شاہ پور تعلقہ کے گاؤں وراسواڑی کے رہائشیوں نے اس موقع پر آتشبازی کر کے اور خوشی کے نعرے لگا کر جشن منایا۔ مہاراشٹر اسٹیٹ الیکٹرسٹی ڈسٹری بیوشن کمپنی کے مطابق، گاؤں کے 15 گھروں کو بجلی فراہم کی گئی ہے، جبکہ سڑکوں پر اسٹریٹ لائٹس بھی نصب کی گئی ہیں۔ اس منصوبے کے لیے 67 کھمبوں کی تنصیب اور 63 کے وی اے کے نئے ٹرانسفارمر کی ضرورت تھی، جس پر 50 لاکھ بھارتی روپے سے زائد کی لاگت آئی۔...
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے قومی کرکٹ ٹیم کی انڈیا کیخلاف حالیہ خراب کارکردگی پرسخت تنقید کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بار بار کی شکستوں سے پوری قوم دلبرداشتہ ہو رہی ہے، خصوصاً بھارت کے خلاف ہارنے پر عوام کو شدید دکھ اور افسوس ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھیلوں میں جیت اور ہار معمول کی بات ہے، مگر چونکہ پاکستان اور بھارت کے تعلقات اچھے نہیں ہیں، اس لیے ان میچز کی شکست قوم کے لیے زیادہ کرب کا باعث بنتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ سپر فور مرحلے کا اہم ٹاکرا: بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی ’پہلے تو ٹیم کو چاہیے کہ...
ایشیا کپ 2025 میں ہندوستان اور پاکستان کے میچ میں ہاتھ نہ ملانے کے تنازع پربھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے سینئر رہنما اور سابق بھارتی کپتان محمد اظہرالدین نے بھارتی کرکٹ ٹیم پر شدید تنقید کی ہے۔ اظہر الدین نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ہاتھ ملانے میں کوئی حرج نہیں تھا۔ جب آپ میچ کھیل رہے ہوتے ہیں تو کھیل اخلاق و آداب کے مطابق ہونا چاہیے، مجھے معلوم نہیں کہ اس معاملے میں کیا مسئلہ تھا، میں واقعی سمجھ نہیں پا رہا کہ ہاتھ نہ ملانا کیوں ضروری سمجھا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: اسپورٹس مین شپ نظرانداز: بھارتی ٹیم نے ایک بار پھر پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملایا انہوں نے مزید کہا کہ اگر ٹیم نے میچ کھیلنے...
ابوظہبی میں آج ایشیا کپ سپر4 کا اہم مقابلہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا جو دونوں ٹیموں کے لیے بقا کی جنگ سے کم نہیں ہوگا۔ پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں 6 وکٹوں کی شکست ہوئی تھی جبکہ سری لنکا بھی اپنا پہلا سپر4 میچ بنگلہ دیش سے 4 وکٹوں سے ہار چکا ہے۔ آج کے میچ میں ناکامی سے دونوں ٹیموں کی قسمت دوسروں کے نتائج پر منحصر ہو جائے گی۔ یہ بھی پڑھیے: ایشیا کپ: پاک بھارت میچ کے بعد دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے کیا کہا؟ سری لنکا اس وقت پاکستان کے مقابلے میں بہتر نیٹ رن ریٹ پر ہے کیونکہ انہیں بنگلہ دیش کے خلاف سنسنی خیز مقابلے میں معمولی فرق سے...
ایشیا کپ 2025 میں بھارتی ٹیم کی جانب سے کھیل کی روح کے منافی حرکت کو خود سابق بھارتی کرکٹرز کی جانب سے بھی تنقید کا نشانہ بنایا جانے لگا۔ بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کی افواہوں کے زیر گردش ایشیا کپ 2025 کا آغاز تو ہوگیا مگر امپائرنگ کے معیار اور بھارتی ٹیم کی گری ہوئی حرکت نے اسے متنازع بنادیا ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان گروپ اسٹیج اور سپر فور مرحلے میں دو میچز کھیلے جاچکے ہیں۔ تاہم بھارتی ٹیم نے کھلاڑیوں کے ہاتھ ملانے کی روایت توڑتے ہوئے دونوں میچز میں ٹاس کے وقت اور میچ کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہیں ملائے۔ سابق بھارتی کپتان محمد اظہرالدین کی جانب...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250923-11-2 سکھر(نمائندہ جسارت )سکھر میونسپل کارپوریشن ( مکی شاہ ٹائون ) کی یوسی 9 نیو گوٹھ کے چیئرمین محمد ذاکر بندھانی نے کہا ہے کہ علاقہ مکینوں کی بے لوث عوامی خدمات کا سلسلہ جاری و ساری ہے علاقہ مکینوں کے تعاون سے ہی انشاء اللہ یوسی کو مثالی یوسی بنایا جائیگا ، ہم نے علاقہ مکینوں سے جو بھی وعدے کئے ان کو پورا کرنے کی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں بہت جلد دیگر دیرینہ مسائل کی طرح یوسی نیو گوٹھ کے مکینوں کو پانی کے سلسلے میں درپیش مشکلات بھی حل ہو جائینگی ان خیالات کا اظہار انہو ں نے یوسی کے وارڈ 2کی پٹھان برادری کی جانب سے اپنے دیئے گئے اعزازیہ کے موقع پر...
بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس نے وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے بھارت کی موجودہ فلسطین پالیسی کو “شرمناک” اور “اخلاقی بزدلی” قرار دیا ہے۔ پریانکا گاندھی کی شدید برہمی کانگریس کی سینئر رہنما پریانکا گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” (سابقہ ٹوئٹر) پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ ان اولین ممالک میں شامل تھا جنہوں نے 1988 میں فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کیا، لیکن گزشتہ 20 ماہ کے دوران ہماری حکومت اس بہادرانہ اور اصولی مؤقف سے پیچھے ہٹ چکی ہے۔ انہوں نے بھارت کی حالیہ پالیسی کو “افسوسناک انحطاط” قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ پالیسی نہ صرف تاریخی مؤقف کی توہین ہے بلکہ انسانی حقوق سے انحراف بھی ہے۔ جے...
کانگریس کے رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ مودی حکومت کو جواب دینا چاہیئے کہ ہم 20 ماہ تک خاموش کیوں رہے، جب پورا ملک فلسطین کی حمایت کررہا تھا، تو ہندوستان اتنے عرصے سے کیوں دور رہا۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل تقریباً 22 ماہ سے فلسطین میں نسل کشی میں مصروف ہے۔ کانگریس کمیٹی کی ممبر پارلیمنٹ پرینکا گاندھی واڈرا نے سوشل میڈیا ایکس پر اس معاملے پر مودی حکومت کی خاموشی پر تنقید کرتے ہوئے پوسٹ کیا۔ پرینکا گاندھی نے فلسطین کے تئیں ہندوستان کی خارجہ پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے اسے شرمناک اور اخلاقی جرأت کا فقدان قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت دنیا کے پہلے ممالک میں شامل تھا جس نے نومبر 1988ء میں فلسطین کو ایک...
ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں بھارت کے ہاتھوں ایک اور شکست کے بعد پاکستانی اداکارہ مریم نفیس کا ردعمل سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گیا۔ اداکارہ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کو مخاطب کرتے ہوئے ٹیم میں انڈر 19 کھلاڑیوں کو موقع دینے کی اپیل کی۔ مریم نفیس نے ایکس (سابق ٹوئٹر) پر ہلکے پھلکے انداز میں لکھا ’’محسن برو، انڈر 19 والے پلیئرز کھلوالو، پلیز۔‘‘ ان کا یہ پیغام مداحوں میں تیزی سے وائرل ہو گیا اور شائقین کرکٹ نے بھی مختلف ردعمل کا اظہار کیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے سپر فور مرحلے کے دوسرے میچ میں پاکستان نے بھارت کو جیت کے لیے 172 رنز کا ہدف دیا...
ایشیا کپ: پاکستان ٹیم کی یکطرفہ شکست پر شعیب اختر کا سخت ردعمل shoaib akhtar WhatsAppFacebookTwitter 0 22 September, 2025 سب نیوز کراچی:(آئی پی ایس) پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے ایشیا کپ سپر فور میچ میں بھارت کے ہاتھوں پاکستان کرکٹ ٹیم کی یکطرفہ شکست پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ شعیب اختر نے میچ کے بعد ایک ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر پاکستان کے پاس 200 رن بھی بورڈ پر ہوتے تب بھی بولرز اس کا دفاع نہیں کر پاتے۔ اگر فہیم کو بولنگ کرنی تھی تو نئی گیند کا استعمال کرنا چاہیے تھا، اگر وہ صائم کی جگہ لے لیتے تو وہ کارآمد ثابت ہوتے۔ شعیب اختر...
نئی دہلی: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر ملکی مصنوعات کے بجائے مقامی اشیا استعمال کریں تاکہ ملک میں خود انحصاری اور اقتصادی ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔ مودی کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا اور بھارت کے تجارتی تعلقات میں تناؤ پایا جا رہا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھارتی مصنوعات پر 50 فیصد ٹیرف عائد کیے جانے کے بعد مودی نے ایک بار پھر ’سودیشی‘ یعنی بھارت میں تیار کردہ اشیا کے استعمال پر زور دیا ہے۔ مودی نے قوم سے خطاب میں کہا کہ ہم روزمرہ کی زندگی میں بے شمار غیر ملکی مصنوعات استعمال کرتے ہیں، لیکن اب وقت آ...
سن 1965 کی جنگ کا 21ویں روز سیالکوٹ میں ٹینکوں کی بڑی لڑائی میں پاکستان نے فیصلہ کن فتح حاصل کی۔ افواج پاکستان نے سیالکوٹ، کھیم کرن اور حسینی والا سیکٹر میں اہم کامیابیاں حاصل کیں۔ سیالکوٹ کے محاذ پر پاک فوج نے دشمن کے 6 ٹینک تباہ کیے اور دشمن کو بھاری جانی نقصان پہنچایا گیا۔ پاک فوج نے فاضلکے سیکٹر میں دشمن کے 11 ٹینک، 6 مشین گن اور بہت سا گولہ بارود قبضہ میں لیا اور دشمن کی 3 اینٹی ٹینک گنز کو تباہ کر دیا۔ راجستھان سیکٹر میں بھارتی فوج نے پیش قدمی کرنے کی کوشش کی مگر پاکستانی فوج نے انہیں مار بھگایا۔ اس طرح دشمن کے بہت سے جنگی ساز و سامان سمیت...
18 اکتوبر 2022 کی دوپہر اسلام آباد میں تنویر انجم کے دفتر کا ماحول غیر معمولی تھا۔ گھڑی نے گیارہ بجائے، مگر 10 بجے سے پہلے ہی دفتر پہنچنے والا تنویر انجم ڈیوٹی پر نہ پہنچا۔ دفتر کے مالک سلمان پرویز بار بار موبائل ملاتے رہے، مگر کوئی جواب نہ آیا۔ آخر کار فون کی دوسری طرف سے ایک نسوانی آواز گونجی، یہ تنویر کی بیوی مسکان تھی۔ یہ بھی پڑھیں: ایرانی خاتون نے 23 برسوں میں 11 شوہر قتل کردیے، وجہ کیا تھی؟ ’سلمان صاحب! آپ لوگ مان نہیں رہے تھے، تنویر نے دوسری شادی کر رکھی تھی۔ آج میں نے اسے ختم کردیا۔ اس کی لاش گھر میں پڑی ہے، اور اب میں گاؤں جا رہی ہوں۔‘ فون کٹ...
ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد قومی کرکٹ ٹیم سلمان آغا نے کہا کہ بھارت کے بیٹرز نے پاور پلے میں میچ کو اپنے حق میں موڑ لیا۔ ان کے مطابق پاکستان کو 10 اوورز میں 91 رنز بنانے کے بعد مزید کم از کم 15 رنز کا اضافہ کرنا چاہیے تھا، تاہم 171 رنز بھی ایک اچھا مجموعہ تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بولرز کے انتخاب میں وہ ’صحیح جگہ، صحیح وقت‘ کے فارمولے پر یقین رکھتے ہیں، اور حارث رؤف و فہیم اشرف نے اچھی بولنگ کی۔ ان کا کہنا تھا کہ اب ٹیم کی نظریں سری لنکا کے خلاف میچ پر مرکوز ہیں۔ بھارتی کپتان کا ٹیم کی کاکردگی...
بھارتی میڈیا کی معروف اینکر پرسن پالکی شرما نے تسلیم کیا ہے کہ بھارت مئی کی جنگ کے بعد بیانیے کی جنگ بھی بری طرح ہار گیا تھا۔ ایک تقریب میں انٹرویو دیتے ہوئے پالکی شرما نے کہا کہ بھارت کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ ہمارے پاس ٹیلنٹ بھی موجود ہے اور پیسہ بھی، لیکن وژن کی شدید کمی ہمیں پیچھے دھکیل دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں جب بھی حکمتِ عملی پر بات کی جاتی ہے تو سوچ صرف بارڈرز اور ڈپلومیسی تک محدود رہتی ہے، لیکن میڈیا کو کبھی بطور “اسٹریٹجک ریسورس” استعمال نہیں کیا جاتا۔ ان کے مطابق دنیا بھر میں میڈیا کو طاقت اور اثر و رسوخ کے ایک بڑے...
ایشیا کپ کے سنسنی خیز مقابلے میں بھارت کی جانب سے اسپورٹس مین سپرٹ کے اصول کی خلاف ورزی پر شدید ردِعمل سامنے آیا ہے۔ اس تناظر میں پاکستان کے سابق کرکٹر باسط علی نے تجویز دی ہے کہ آئندہ اگر بھارت کے ساتھ میچ ہو تو پاکستان کی ٹیم بھارتی کپتان سے ٹاس کے وقت یا کسی بھی مرحلے پر ہاتھ نہ ملائے۔ باسط علی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ٹوینٹی یا کسی بھی قسم کا میچ ہو، اگر بھارت کپتان ہاتھ نہیں ملانا چاہتا تو ہمیں بھی جواب دینا چاہیے — ہاتھ نہ ملانے سے ایران نہیں نکلتی، مگر عزت بحال ہوتی ہے۔ دوسری آراء: کھیل اور منظم ٹیم سلیکشن...
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ غیرملکی اشیا کے بجائے بھارت میں تیار کردہ مصنوعات کا استعمال اپنائیں۔ ان کا یہ بیان ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب بھارت اور امریکا کے تجارتی تعلقات تناؤ کا شکار ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق اتوار کو اپنے خطاب میں نریندر مودی نے کہاکہ غیر ملکی اشیا سے اجتناب کریں اور مقامی چیزوں کو ترجیح دیں، تاکہ خود انحصاری کی مہم کو تقویت ملے۔ یہ بھی پڑھیں: مودی پر شدید تنقید کے بعد ٹرمپ کا یوٹرن، بھارت سے تجارتی مذاکرات کا اعلان یہ اپیل ایسے وقت میں کی گئی ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت سے درآمد کی جانے والی مصنوعات پر...
چنئی میں ایک بڑے احتجاجی جلوس اور جلسے سے اپنے خطاب میں اداکار پراکش راج نے کہا کہ آج فلسطین میں جو ظلم ہو رہا ہے، اس کی ذمہ داری صرف اسرائیل پر نہیں بلکہ امریکا پر بھی ہے، اور مودی کی خاموشی بھی اتنی ہی مجرمانہ ہے، جب زخم لگے اور ہم خاموش رہیں تو وہ مزید بگڑ جاتا ہے، اسی طرح اگر کسی قوم پر ظلم ہو اور دنیا خاموش رہے تو یہ خاموشی اس زخم کو اور گہرا کر دیتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکاروں اور شخصیات نے فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت اور نسل کشی کے خلاف سخت ردعمل دیتے ہوئے امریکا اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو بھی اس ظلم...
پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ کے مقابلے ہمیشہ ہی شائقین کے لیے سب سے بڑی کشش رہے ہیں۔ ان بڑے اور ہائی وولٹیج میچز میں جہاں بھارتی میڈیا اکثر اپنے کھلاڑیوں کی تعریفوں کے پل باندھتا ہے اور نفسیاتی دباؤ پیدا کرنے کے لیے جھوٹے پروپیگنڈے کا سہارا لیتا ہے، وہیں ریکارڈز یہ حقیقت بھی عیاں کردیتے ہیں کہ اصل دباؤ ہمیشہ بھارتی ٹیم پر ہی رہا ہے اور فیصلہ کن لمحات میں پاکستان کا پلڑا ہی ہمیشہ بھاری نظر آیا ہے۔ ماضی کی مثالوں پر نظر ڈالیں تو 1986ء کا شارجہ فائنل آج بھی شائقین کے ذہنوں میں تازہ ہے، جب جاوید میانداد کے آخری گیند پر چھکے نے بھارت کی جیت کو شکست میں بدل دیا۔ یہ...
سابق ٹی ٹوئنٹی اسپیشلست فاسٹ بولر عمر گل نے بھارتی بلے بازوں کو قابو کرنے کا آسان طریقہ بتادیا۔ سرکاری ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فاسٹ بولر عمر گل نے بھارتی اوپنر ابھیشیک شرما کی بیٹنگ تیکنیک پر بات کرتے ہوئے بتا یا اسے فرنٹ فوٹ کے قریب گیند کرکے پھنسایا جاسکتا ہے۔ سنجو سیمسن سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ اس کی بیٹنگ تیکنیک بھی ابھیشیک شرما سے ملتی جلتی ہے، اسے بھی ایسے ہی روکا جاسکتا ہے۔ عمر گل کا مزید کہنا تھا کہ انہیں باڈی پر تگڑا باؤنسر کرکے مشکل میں ڈالا جاسکتا ہے کیونکہ لانگ ہینڈل والے کبھی بھی باؤنسر اچھا نہیں کھیل سکتے۔ https://x.com/PTVSp0rts/status/1969281843192111275 یاد رہے کہ ابھیشیک شرما نے پاکستان...
نئی دہلی: بھارتی میڈیا کی معروف اینکر پرسن پالکی شرما نے تسلیم کیا ہے کہ بھارت مئی کی جنگ کے بعد بیانیے کی جنگ بھی بری طرح ہار گیا تھا۔ ایک تقریب میں انٹرویو دیتے ہوئے پالکی شرما نے کہا کہ بھارت کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ ہمارے پاس ٹیلنٹ بھی موجود ہے اور پیسہ بھی، لیکن وژن کی شدید کمی ہمیں پیچھے دھکیل دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں جب بھی حکمتِ عملی پر بات کی جاتی ہے تو سوچ صرف بارڈرز اور ڈپلومیسی تک محدود رہتی ہے، لیکن میڈیا کو کبھی بطور "اسٹریٹجک ریسورس" استعمال نہیں کیا جاتا۔ ان کے مطابق دنیا بھر میں میڈیا کو طاقت اور اثر و رسوخ کے ایک بڑے...
چنئی: بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکاروں اور شخصیات نے فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت اور نسل کشی کے خلاف سخت ردعمل دیتے ہوئے امریکا اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو بھی اس ظلم کا ذمہ دار ٹھہرایا۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق 19 ستمبر کو چنئی میں ایک بڑے احتجاجی جلوس اور جلسے کا انعقاد کیا گیا جس میں ریاست تامل ناڈو کی مختلف سیاسی جماعتوں، سماجی تنظیموں، دانشوروں اور فنکاروں نے شرکت کی، مظاہرے میں معروف اداکار ستھیاراج، پراکش راج اور فلم ساز ویتری ماران سمیت متعدد اہم شخصیات شریک ہوئیں۔ اداکار پراکش راج نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ اجتماع انسانیت کے لیے آواز بلند کرنے والوں کا ہے،اگر ناانصافی کے خلاف بولنا سیاست ہے...
جنگ ستمبر1965ء کے 21 ویں روز سیالکوٹ میں ٹینکوں کی بڑی لڑائی میں پاکستان نے فیصلہ کن فتح حاصل کی۔افواج پاکستان نے سیالکوٹ، کھیم کرن اور حسینی والا سیکٹر میں اہم کامیابیاں حاصل کیں، سیالکوٹ کے محاذ پر پاک فوج نے دشمن کے 6 ٹینک تباہ کئے اور دشمن کو بھاری جانی نقصان پہنچایا گیا۔پاک فوج نے فاضل کے سیکٹر میں دشمن کے 11 ٹینک، 6 مشین گن اور بہت سا گولہ بارود قبضہ میں لیا اور دشمن کی 3 اینٹی ٹینک گنز کو تباہ کر دیا۔راجستھان سیکٹر میں بھارتی فوج نے پیش قدمی کرنے کی کوشش کی مگر پاکستانی فوج نے انہیں مار بھگایا، اس طرح دشمن کے بہت سے جنگی ساز و سامان سمیت کچھ علاقہ بھی اپنے...
بھارتی ریاست تریپورہ کے ضلع گوماتی میں ایک خاتون کی نیم جلی لاش برآمد ہونے کے بعد معاملہ سنگین سیاسی رخ اختیار کر گیا۔ خاتون کے شوہر نے الزام لگایا ہے کہ بی جے پی رکن اسمبلی جیتندر ماجمدار کے بھتیجے اور اس کے ساتھیوں نے انہیں اور ان کی بیوی کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس کے بعد خاتون نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔ یہ بھی پڑھیے: مودی کے خلاف نعرے بازی، پٹنہ میں کانگریس اور بی جے پی کارکنوں میں تصادم پولیس نے ابتدائی طور پر غیر فطری موت کا مقدمہ درج کیا تھا تاہم بعد میں اسے خودکشی پر اکسانے کا کیس بنا دیا گیا۔ پولیس کے مطابق واقعے کی تفتیش جاری ہے اور...
دبئی (سپورٹس ڈیسک) ایشیاء کپ سپر فور مرحلے کا ہائی وولٹیج ٹاکرا آج ہونے جارہا ہے۔ جس میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت ایک مرتبہ پھر آمنے سامنے ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق اس بڑے ٹاکرے سے قبل چیئرمین پی سی بی محسن نقوی دبئی پہنچ گئے ہیں۔ پی سی بی ذرائع نے بتایا ہے کہ چیئرمین پی سی بی نے آئی سی سی اکیڈمی کے اوول ٹو میں پریکٹس سیشن کے دوران شاہینوں سے ملاقات کی اور ان کے حوصلے بلند کیے۔ چیئرمین پی سی بی نے اس موقع پر ہیڈ کوچ مائیک ہیسن اور کپتان سلمان علی آغا سے گفتگو بھی کی۔اس دوران کھلاڑیوں نے بھی بھرپور جوش وجذبےکے ساتھ پریکٹس جاری رکھی۔ پاکستان اور...
بھارت اور پاکستان کے درمیان ایشیا کپ 2025 کے اہم ٹاکرے سے قبل کرکٹ حکمت عملی کے بجائے گذشتہ میچ کے بعد سامنے آنے والے ہینڈ شیک تنازعہ نے ماحول کو مزید گرما دیا ہے۔ گزشتہ میچ میں بھارتی کھلاڑیوں نے پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملانے سے گریز کیا تھا، جس پر پی سی بی نے آئی سی سی کو شکایت کی۔ اس معاملے نے دونوں ٹیموں کے اگلے ٹاکرے کو مزید سنسنی خیز بنا دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ایشیا کپ میں ہاتھ نہ ملانے کا تنازعہ، اس حوالے سے کرکٹ قوانین کیا ہیں؟ سابق بھارتی کپتان محمد اظہرالدین اور سابق کرکٹر نکھل چوپڑا نے اس تنازعے پر اپنے سخت ردعمل دیے۔ اظہرالدین نے اس معاملے کو بلاوجہ کا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی کرکٹ ٹیم نے بھارت کے خلاف آج دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے انتہائی اہم سپر فور مرحلے کے میچ سے قبل اپنی طے شدہ پریس کانفرنس منسوخ کر دی۔ٹیم منیجمنٹ کی جانب سے اس فیصلے کی تصدیق کی گئی ہے اور ایشیا کپ کی انتظامیہ نے بھی باضابطہ طور پر پریس کانفرنس منسوخ کرنے کی تصدیق کردی ہے تاہم اس کی کوئی وجہ بیان نہیں کی گئی۔ پاکستان نے اس سے قبل بھی گروپ مرحلے میں متحدہ عرب امارات کے خلاف میچ سے پہلے بھی پریس کانفرنس نہیں کی تھی۔پریس کانفرنس منسوخی کے باوجود پاکستان ٹیم بھارت کے خلاف ہائی وولٹیج مقابلے کی بھرپور تیاریوں میں مصروف ہے۔علاوہ ازیںایشیا کپ کے...
سکھوں کے روحانی پیشوا بابا گرو نانک کی 486ویں برسی کے سلسلے میں کرتارپور میں جاری روحانی تقریبات کے پہلے روز پاکستان سمیت دنیا کے مختلف حصوں سے 2 ہزار سے زیادہ یاتری دربار پہنچے، جہاں انہوں نے مذہبی رسومات ادا کیں، ماتھا ٹیکا اور لنگر ہال میں مختلف روایتی پکوانوں سے لطف اندوز ہوئے۔ یہ بھی پڑھیں: بھارتی سکھ مذہبی آزادی سے محروم، مودی سرکار نے گرو نانک کے جنم دن پر یاترا روک دی یاتریوں نے بھارتی یاتریوں کی غیر موجودگی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارتی سکھ عقیدت مندوں کو کرتارپور آنے کی اجازت دے تاکہ وہ بھی بابا گرو نانک کے درشن اور روحانی فیض حاصل کر سکیں۔ دربار...
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews بھارت کا گھٹیا پن پاک بھارت کرکٹ کھیل میں سیاست نصرت جاوید وی نیوز
پاکستان اور بھارت کے درمیان کل ہونے والے مقابلے کے لیے ایک بار پھر وہی چہرہ ریفری کے طور پر سامنے آ گیا ہے جس پر پہلے بھی سوالات اٹھ چکے ہیں۔ اینڈی پائی کرافٹ کو ایک بار پھر میچ ریفری تعینات کرنے پر قومی ٹیم کی پری میچ پریس کانفرنس منسوخ کردی گئی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیم کا مورال بلند رکھنے کے لیے ایک موٹیویشنل اسپیکر کی خدمات بھی حاصل کرلی ہیں، اور ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنانے پر بھرپور توجہ دی جا رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ تنازع: میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کی معافی مانگنے کی ویڈیو سامنے آگئی یاد رہے کہ ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں روایتی حریفوں کا ٹکراؤ کل...
وزیرِ دفاع خواجہ آصف—فائل فوٹو وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے عوام خدا کا شکر ادا کریں کہ بھارت کے خلاف شاندار فتح ہوئی، پاک سعودی معاہدہ بھی اس فتح کا مرہون منت ہے۔ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ قیامِ پاکستان کے بعد کئی دفاعی معاہدے کیے، ہم پر مشکل وقت آیا تو معاہدے کرنے والوں نے ہماری مدد نہ کی۔خواجہ آصف نے کہا کہ سعودی عرب سے دفاعی معاہدے کے بعد وہاں پر ہماری افواج کی تعداد میں اضافہ ہو گا، دیگر ممالک کے ساتھ بھی دفاعی معاہدے ممکن ہیں۔ یہ بھی پڑھیے پاک سعودیہ معاہدے سے بھارت کو ہونے والی پریشانی فطری ہے: خواجہ آصف ان کا کہنا ہے...
نئی دہلی(انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی میڈیا کی معروف اینکر پرسن پالکی شرما نے ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے یہ اعتراف کیا ہے کہ بھارت مئی کی جنگ کے بعد صرف میدانِ جنگ ہی نہیں بلکہ بیانیے کی جنگ میں بھی شکست کھا چکا ہے۔ یہ بیان بھارتی صحافتی اور سیاسی حلقوں میں ایک نئی بحث کا آغاز کر چکا ہے کیونکہ عام طور پر بھارت کی مرکزی دھارے کی میڈیا شخصیات حکومتی پالیسیوں کی حمایت میں بیانات دیتی ہیں۔ پالکی شرما نے کھلے الفاظ میں کہا کہ بھارت کے پاس ٹیلنٹ بھی ہے اور پیسہ بھی، مگر اصل مسئلہ یہ ہے کہ ہمارے پاس ویژن کی شدید کمی ہے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ملک کو یہ حقیقت...
لاہور، اسلام آباد (ویب ڈیسک) معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی کے خلاف کارروائی کرنے والےایف آئی اے افسر سرفراز چوہدری کو معطل کردیاگیا، ایڈیشنل ڈائریکٹر NCCIA جوئے کی تشہیر کے کیس میں متحرک تھے، اب جنت مرزا اور متھیرا کو بھی نوٹس جانیوالے تھے جبکہ ایک اطلاع یہ بھی ہے کہ لاہور پولیس کے افسرا ن کیخلاف صحافیوں کی درخواست قبول کرنے پر بھی ان سے بازپرس ہوئی تھی لیکن معطلی کے بعد سرفراز چوہدری نے لاہور میں اپنے دفتر کا چارج چھوڑ دیا، یہ بات صحافی و ولاگر منصور علی خان نے بتائی۔ اپنے ولاگ میں منصور علی خان نے بتایاکہ ڈکی بھائی جوئے کی تشہیر کے کیس میں گرفتار ہیں، دیگر لوگوں کو بھی نوٹس دیے گئے ، جوئے کی...
مودی سرکار کی جمہوریت کے نام پر الیکشن کمیشن کی ملی بھگت سے دھوکا دہی بے نقاب WhatsAppFacebookTwitter 0 19 September, 2025 سب نیوز نئی دہلی (آئی پی ایس )بی جے پی کی کٹھ پتلی بھارتی مودی سرکار کی جمہوریت کے نام پر الیکشن کمیشن کی ملی بھگت سے دھوکا دہی بے نقاب ہو گئی۔بھارتی الیکشن کمیشن فرائض کے برعکس ہندوتوا نظریے کا آلہ کار ہے۔ مودی کی شرمناک حکومت اور جانبدار الیکشن کمیشن عوامی مینڈیٹ کیقاتل بن چکے ہیں۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق راہول گاندھی نے بھارتی الیکشن کمشنر پر جمہوریت کو قتل کرنیوالوں کی حفاظت کا الزام لگا دیا۔ اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن ووٹ چوروں کو بچا رہا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایشیا کپ 2025 میں قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی اپنی شاندار بولنگ کے ساتھ ساتھ جارحانہ بیٹنگ کے باعث بھی سب کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔بھارت کے خلاف اہم میچ میں جب پاکستان 83 رنز پر سات کھلاڑیوں سے محروم ہو چکا تھا، اس نازک موقع پر شاہین نے کریز سنبھالا اور صرف 16 گیندوں پر چار چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 33 رنز بنا کر ٹیم کو سہارا دیا۔ ان کی یہ اننگز نہ صرف ٹیم کے لیے قیمتی ثابت ہوئی بلکہ شائقین کرکٹ کو بھی جوش و خروش سے بھر دیا۔یو اے ای کے خلاف میچ میں بھی شاہین نے اپنی فارم برقرار رکھتے ہوئے محض 14 گیندوں پر 29 رنز...
بھارت کے مایہ ناز لیفٹ آرم اسپنر کلدیپ یادو نے ایشیا کپ 2025ء کے دوران پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی بیٹنگ کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ شاہین نہ صرف بولنگ بلکہ بیٹنگ میں بھی شاندار فارم میں دکھائی دے رہے ہیں۔ کلدیپ یادو کا کہنا تھا کہ جب آپ بولنگ کر رہے ہوتے ہیں تو بلے باز کو پڑھنے کی کوشش کرتے ہیں۔ کچھ بیٹسمین واقعی بہترین فارم میں ہوتے ہیں، اور شاہین آفریدی ان دنوں بیٹنگ میں بہت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ پچھلے دو میچز میں انہوں نے جارحانہ انداز اپنایا اور زبردست شاٹس کھیلے۔ Kuldeep Yadav, who makes ???? his personal bunny, is out here praising Shaheen’s batting ???? “Shaheen Afridi...
بھارت کی شمالی ریاست اتر پردیش کے ضلع شاہجہانپور میں زندہ دفن کی گئی 20 دن کی نومولود بچی کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے، جہاں وہ نازک حالت میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہے۔ یہ دلخراش واقعہ اس وقت سامنے آیا جب ایک چرواہے نے بکریاں چَراتے ہوئے زمین کے نیچے سے رونے کی مدہم آواز سنی۔ قریب جانے پر اس نے مٹی میں سے ایک ننھا ہاتھ باہر نکلا دیکھا۔ اطلاع ملنے پر گاؤں والے اور پولیس پہنچی اور بچی کو مٹی سے نکالا۔ بچی کو سرکاری میڈیکل کالج اسپتال کے نوزائیدہ بچوں کے آئی سی یو میں داخل کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیے نومولود بچی کو شاپر میں بند کر کے سڑک کنارے چھوڑ...
ویب ڈیسک :پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی اسٹریٹیجک دفاعی معاہدہ ہونے کے بعد بھارتی وزیراعظم مودی تنقید کی زد میں آگئے۔ سوشل میڈیا پر مودی کی خارجہ پالیسی کی ناکامی پر آوازیں اٹھنے لگیں، بھارتی کالم نگار ڈاکٹر براہما چیلانی 'Brahma Chellaney' نے کہا کہ نریندر مودی نے گزشتہ چند سالوں میں سعودی عرب کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے کے لیے بھرپور کوششیں کیں۔ شئیرز کی قیمتوں کو پر لگ گئے انہوں نے کہا کہ مودی نےتعلقات مضبوط بنانے کے حوالے سے سعودی عرب کے کئی دورے کیے لیکن سعودی ولی عہد نے بھارتی وزیراعظم کے جنم دن پر مودی کو غیرمتوقع سرپرائز دیا اور پاکستان کے ساتھ باہمی دفاع کا معاہدہ کر لیا اور ...
پاکستان نے سعودی عرب کے ساتھ ایک باہمی دفاعی معاہدہ طے کیا ہے۔ امریکی ماہر امورِ خارجہ مائیکل کوگل مین کے مطابق یہ پیشرفت پاکستان کے لیے نہایت اہم ہے کیونکہ سعودی عرب بھارت کا قریبی شراکت دار بھی سمجھا جاتا ہے۔ Pakistan has not only inked a new mutual defense pact, it inked it with a close ally that’s also a top partner of India’s. This pact would not deter India from attacking Pakistan. But with 3 key powers-China, Turkey & now KSA-fully on Pak’s side, Pak is in a very good place. — Michael Kugelman (@MichaelKugelman) September 18, 2025 کوگل مین نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر کی جانے والی اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ اس...
آل پارٹیز حریت کانفرنس کے سابق چیئرمین اور جدوجہدِ آزادیٔ کشمیر کے معروف رہنما پروفیسر عبدالغنی بٹ آج شام اپنے گھر سوپور میں طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق 89 سالہ عبدالغنی بٹ کا تعلق شمالی کشمیر کے بُوٹینگو گاؤں سے تھا، جو سوپور سے تقریباً 10 کلومیٹر کی دوری پر واقع ہے۔ اس عظیم رہنما نے سری پرتّاپ کالج سری نگر سے فارسی، اکنامکس اور سیاسیات میں تعلیم حاصل کی۔ بعد ازاں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے فارسی میں ماسٹرز اور قانون کی ڈگری بھی حاصل کی۔ ان کا شمار مُسلم یونائیٹڈ فرنٹ کے بانی ارکان میں ہوتا ہے۔ عبدالغنی بٹ نے 1987 کے اسمبلی انتخابات میں بھی حصہ لیا۔ انتخابات کو بہت سے حلقوں میں دھاندلی زدہ قرار دیا گیا اور ان...
شاہراہ کی بندش کے باعث سینکڑوں ٹرک مختلف مقامات پر پھنسے ہوئے ہیں اور ان میں لدے ہوئے سیب اب مکمل طور پر خراب ہو چکے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر میں سیب کے کاروبار کو اس وقت شدید بحران کا سامنا ہے جب جموں۔سرینگر قومی شاہراہ مسلسل دو ہفتوں سے زائد عرصے سے بند ہے۔ شاہراہ کی بندش کے باعث سینکڑوں ٹرک مختلف مقامات پر پھنسے ہوئے ہیں اور ان میں لدے ہوئے سیب اب مکمل طور پر خراب ہو چکے ہیں جو سیب فروٹ منڈیوں میں پہنچتا ہیں وہ خراب ہوکر پہنچاتے ہیں جسکی وجہ سے قیمتوں میں بڑا فرق پڑتا ہے۔ صورتحال اس قدر سنگین ہوگئی ہے کہ جموں کشمیر کی سب سے بڑی فروٹ منڈی...
اوٹاوا/نیویارک – بھارت اور کینیڈا کے درمیان سفارتی تعلقات کی حالیہ بحالی کے باوجود، خالصتان تحریک سے وابستہ سرگرمیوں میں شدت آتی جا رہی ہے۔ امریکا میں قائم خالصتان حامی تنظیم “سکھ فار جسٹس” (SFJ) نے اعلان کیا ہے کہ وہ جمعرات کے روز وینکوور میں بھارتی قونصل خانے کا محاصرہ کر کے اس کا “کنٹرول سنبھالنے” کی کوشش کریں گے۔ خالصتان حامیوں کو قونصل خانے کے بائیکاٹ کی اپیل ایس ایف جے نے نہ صرف یہ دھمکی دی ہے بلکہ بھارتی نژاد کینیڈین شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس دن قونصل خانے کا رخ نہ کریں۔ تنظیم نے بھارت کے حال ہی میں تعینات کیے گئے ہائی کمشنر دنیش پٹنائیک کی تصویر والا ایک پوسٹر بھی جاری...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 17 ستمبر 2025ء) ایک اہم پیش رفت میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ساتھ طے پانے والے سمجھوتے کے تحت ایشیا کپ 2025 کے میچ ریفری اینڈی پائکرافٹ کو ہٹا کر اب ان کی جگہ رچی رچرڈسن کو مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بھارتی خبر رساں ایجنسیوں (پی ٹی آئی اور اے این آئی) نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ایک ذریعے کے حوالے سے اس بات کی تصدیق کی ہے، جبکہ گزشتہ روز انہیں ایجنسیوں نے یہ اطلاع دی تھی کہ پاکستان کی درخواست کو مسترد کر دیا گیا ہے۔ بدھ کے روز این ڈی ٹی اور ہندوستان ٹائژز جیسے بھارتی میڈیا اداروں نے بھارتی خبر...
زمبابوے سے تعلق رکھنے والے میچ ریفری اینڈی کرافٹ کو ہمیشہ پاکستان کیخلاف استعمال کیا گیا، ان کی تقرری خاص طور پر ہمارے خلاف میچز میں ہی جاتی ہے۔یہ بات سابق ٹیسٹ کرکٹر سعید اجمل نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ جب بھی پاکستان کے کسی کھلاڑی کو بین کرنا ہو یا کوئی الزام عائد کرنا ہو تو اسی ریفری کو سامنے رکھا جاتا ہے۔سعید اجمل نے بتایا کہ اگر آپ ریکارڈ نکال کر دیکھیں گے تو مجھ پر پابندی لگی تو یہی میچ ریفری تھا محمد حفیظ کے وقت بھی یہی تھا اور جب شعیب اختر کیخلاف کارروائی کی گئی تب بھی یہی تھا اور آج جب یہ صورتحال پیدا ہوئی ہے...
بھارتی کپتان کی ایک اور گھٹیا حرکت، ایشیا کپ جیتنے پر محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار WhatsAppFacebookTwitter 0 17 September, 2025 سب نیوز دبئی (آئی پی ایس) بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو گھٹیا پن میں حد سے تجاوز کرنے لگے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے واضح کیا ہے کہ وہ نہیں چاہتے کہ ایشیا کپ جیتنے کی صورت میں ٹرافی محسن نقوی کے ہاتھ سے وصول کریں۔بھارتی ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے سوریا کمار یادیو کا یہ پیغام ایشین کرکٹ کونسل کو پہنچادیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ محسن نقوی چیئرمین پی سی بی کے ساتھ ساتھ ایشین کرکٹ کونسل کے موجودہ چیئرمین بھی ہیں۔دوسری جانب پی سی بی نے آئی سی...
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اپنی 75ویں سالگرہ پر کی گئی فون کال اور نیک خواہشات پر شکریہ ادا کیا ہے۔ مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا، ‘میرے دوست صدر ٹرمپ، آپ کی فون کال اور گرم جوش مبارکباد کے لیے شکریہ۔ میں بھی آپ کی طرح پُرعزم ہوں کہ بھارت۔امریکا کے جامع اور عالمی شراکت داری کو نئی بلندیوں تک لے جائیں۔ یہ بھی پڑھیے: مودی پر شدید تنقید کے بعد ٹرمپ کا یوٹرن، بھارت سے تجارتی مذاکرات کا اعلان انہوں نے لکھا کہ ہم یوکرین تنازع کے پُرامن حل کے لیے آپ کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔ Thank you, my friend, President Trump, for your phone call...
—’جیو نیوز‘ گریب آزاد جموں و کشمیر ہاؤس میں آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) کا انعقاد کیا گیا، جس کا اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا۔اے پی سی کے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ معرکۂ حق کی کامیابی کے بعد بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔اعلامیے کے مطابق معرکۂ حق کی کامیابی سے تحریکِ آزادیٔ کشمیر کے حوصلے بلند ہوئے۔ معرکۂ حق میں فتح سے مسئلہ کشمیر عالمی منظر نامے پر بھرپور طریقے سے اجاگر ہوا ہے۔اے پی سی کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سیاسی قیادت مقبوضہ کشمیر میں جاری تحریکِ آزادی کی حمایت کرتی ہے۔اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ آزاد کشمیر کے حالات خراب کرنے کی کسی بھی سازش کا ڈٹ کر مقابلہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دبئی: ایشیا کپ میں شریک بھارتی کرکٹرز دبئی میں پریکٹس کے دوران پاکستانی نیٹ بولرز کے ساتھ میل جول یا تصاویر بنوانے سے مکمل طور پر گریز کر رہے ہیں۔یہ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب چند روز قبل بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کی ایشین کرکٹ کونسل اور پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی سے مصافحے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس پر بھارتی میڈیا اور صارفین نے سخت ردعمل دیا۔آئی سی سی اکیڈمی دبئی میں بھارتی ٹیم جب پریکٹس کے لیے آتی ہے تو مختلف کلبز سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی نیٹ بولنگ کرانے پہنچتے ہیں۔ تاہم بھارتی ٹیم انتظامیہ نے ان بولرز پر سخت ہدایات عائد کر رکھی ہیں کہ وہ اسمارٹ...
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16 ستمبر ۔2025 )تحریک انصاف کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کامن ویلتھ کی 8 فروری کے الیکشن پر لیک ہونے والی رپور ٹ نے بھی انتخابی دھاندلی کا پول کھول دیا کہ کیسے بے شرمی اور ڈھٹائی سے ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا.(جاری ہے) راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں وکلا اور فیملی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کامن ویلتھ کے مطابق یہ رپورٹ پہلے ہی سرکاری سطح پر حکومت پاکستان کو دے دی گئی تھی مگر یہاں سکندر سلطان راجہ جیسے بے ضمیر لوگ ہیں جنہوں نے انتخابی چوری کی سہولت کاری سمیت اس پر پردہ ڈالنے میں بھی بھرپور کردار ادا کیا، پاکستان میں...
آن لائن بیٹنگ (جوئے) کی ایپ کی تشہیر کے کیس میں بھارت کے معروف سابق کرکٹرز اور اداکار کو طلب کر لیا گیا ہے۔ انڈیا کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے سابق کرکٹرز رابن اُتھپا اور یووراج سنگھ جبکہ معروف اداکار سونو سود کو منی لانڈرنگ کیس میں پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا ہے۔ ای ڈی حکام کے مطابق رابن اُتھپا کو 22 ستمبر، یووراج سنگھ کو 23 ستمبر جبکہ سونو سود کو 24 ستمبر کو پیش ہونے کی ہدایت دی گئی ہے۔ یہ کیس مبینہ غیر قانونی آن لائن بیٹنگ ایپ 1xBet سے متعلق ہے۔ یہ بھی پڑھیے: جوئے کی تشہیر کا معاملہ، رجب بٹ کو نوٹس مل گیا، یوٹیوبر کا ردعمل بھی سامنے آگیا اس سے قبل...
ایشیا کپ متحدہ عرب امارات میں شروع ہوچکا ہے جہاں بھارت نے کپتان سوریہ کمار یادو کی قیادت میں میزبان ٹیم اور پاکستان کے خلاف کامیابیاں حاصل کیں۔ تاہم متحدہ عرب امارات میچ سے پہلے ہونے والے ٹریننگ سیشنز میں سب کی توجہ بھارتی کھلاڑی ہاردک پانڈیا کی انتہائی قیمتی گھڑی نے اپنی جانب کھینچ لی۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی آل راؤنڈر نے ریچرڈ میل RM 27-04 ماڈل کی گھڑی پہن رکھی تھی جس کی قیمت تقریباً 23 لاکھ امریکی ڈالر (تقریباً 64 کروڑ پاکستانی روپے) بتائی جا رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: کیا آپ کو معلوم ہے پاکستان کی پہلی تربیت یافتہ خاتون گھڑی ساز کون ہیں؟ یہ گھڑی ایشیا کپ کے فاتح کو ملنے والی انعامی رقم سے...
کاشف چودھری: دریائے ستلج کے سیلاب میں گھری بستی سے 40 فٹ لمبا اژدھا نکل آیا جسے مقامی شہری نے فائرنگ کر کے مار ڈالا۔ پنجاب میں دریائے ستلج کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ایک غیر معمولی واقعہ سامنے آیا ہے۔ ضلع وہاڑی کی بستی "بڈھن شاہ" سے سیلابی پانی کے ساتھ ایک دیوقامت اژدھا نکل آیا، جس کی لمبائی تقریباً 40 فٹ بتائی جا رہی ہے۔ مقامی افراد کے مطابق اژدھا سیلابی پانی سے نکل کر مرغیوں کے ڈربے کی طرف بڑھ رہا تھا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نےڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو معطل کر دیا تاہم مقامی شہری نے خوفزدہ ہونے کی بجائے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بروقت فائرنگ کر کے اژدھے کو...
پروفیسر شاداب احمد صدیقی کرکٹ کی تاریخ میں ایک نہایت منفرد اور افسوسناک لمحہ اس وقت سامنے آیا جب ایشیا کپ کے ایک میچ کے بعد بھارتی کھلاڑیوں نے روایت سے ہٹ کر پاکستانی کھلاڑیوں سے مصافحہ کرنے سے گریز کیا۔ یہ واقعہ اس کھیل کی اصل روح پر ایک کاری ضرب ہے ، کیونکہ کرکٹ کو ہمیشہ "جنٹل مینز گیم” کہا جاتا رہا ہے ، جہاں نہ صرف کھیل کے اصول بلکہ باہمی احترام اور تعلقات کی نزاکت بھی اہم سمجھی جاتی ہے ۔ لیکن بھارت کے کھلاڑیوں کا یہ رویہ اس بات کا ثبوت ہے کہ انتہا پسندی کی لہر نے وہاں کھیل کے میدانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے ۔ یہ محض ایک لمحاتی...
ایوارڈ یافتہ بھارتی صحافی روش کمار نے ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کے دوران مصافحے کے تنازع پر سخت ردعمل دیا ہے۔ اپنے یوٹیوب چینل پر، جس کے 90 لاکھ سے زائد سبسکرائبرز ہیں، گفتگو کرتے ہوئے روش کمار نے کہا کہ پہلے کہا گیا کہ کھیل ہمیشہ اسپورٹس مین اسپرٹ کے تحت ہوتا ہے، لیکن اگر بھارتی کپتان پاکستانی کپتان سے ہاتھ ہی نہیں ملاتے تو یہ کیسی اسپورٹس مین اسپرٹ ہے۔ کوئی شک نہیں @ravish_journo برصغیر کے سب سے بہترین صحافی ہیں سنئیے ان کا بھارتی کھلاڑیوں کا پاکستان سے ہاتھ نہ ملانے پر تبصرہ pic.twitter.com/ZfrpnwKU5u — Kamran Yousaf (@Kamran_Yousaf) September 15, 2025 انہوں نے کہا کہ میچ کھیلا جا رہا ہے، ٹکٹیں...
بھارتی ریاست کیرالہ کے ضلع پتھانمتھیٹا میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے جہاں ایک جوڑے نے اپنے گھر بلا کر دو نوجوانوں کو مبینہ طور پر اذیت ناک تشدد کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے شوہر ملیئل ویٹیل جیش اور اس کی بیوی ریشمی کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق دونوں متاثرین، جن کی عمریں 19 اور 29 سال ہیں، بنگلورو میں جیش کے ساتھ کام کر چکے تھے اور اسی وجہ سے ان کے قریبی دوست تھے۔ یہ بھی پڑھیے: لڑکی کی محبت میں جنس تک تبدیل کرانے والے کے ہاتھوں معشوقہ کا بہیمانہ قتل تفتیش میں معلوم ہوا کہ جیش کو اپنی بیوی ریشمی کے دونوں متاثرین سے تعلقات کے بارے میں علم ہو...
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی دیگر بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج کو بھی انجام تک پہنچایا جا سکے۔ سکیورٹی فورسز ملک سے بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز میں 31 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 13 اور 14 ستمبر کو خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی 2 مختلف کارروائیوں میں بھارت نواز دہشت گرد گروہ ’’فتنہ الخوارج‘‘ کے 31 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔ ضلع لکی مروت میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا...
ایشیا کپ 2025 کے گروپ اے کے میچ میں پاکستان کو شکست دینے کے بعد بھارتی کھلاڑیوں کی جانب سے پاکستانی ٹیم سے ہاتھ نہ ملانے کا معاملہ سنگین صورت اختیار کرگیا ہے۔ ایشین کرکٹ کونسل (ACC) نے اس واقعے پر نوٹس لیتے ہوئے امکان ظاہر کیا ہے کہ بھارتی ٹیم کے خلاف تادیبی کارروائی کی جا سکتی ہے۔ اتوار کو دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے پاکستان کو سات وکٹوں سے شکست دی، تاہم میچ کے اختتام پر بھارتی کھلاڑی روایت کے برعکس میدان سے سیدھے ڈریسنگ روم روانہ ہوگئے اور پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملانے سے گریز کیا۔ اس رویے پر پاکستان کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے شدید برہمی کا اظہار کیا، جس...
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف اور ان کے شوہر اداکار وکی کوشل اپنے پہلے بچے کے منتظر ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کترینہ کے ہاں اکتوبر یا نومبر میں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔ اگرچہ جوڑے نے اب تک باضابطہ اعلان نہیں کیا، تاہم ذرائع نے اس خبر کی تصدیق کی ہے۔ کترینہ کیف کی ممکنہ حمل کے حوالے سے کئی ماہ سے قیاس آرائیاں جاری تھیں، لیکن دونوں فنکاروں نے اس بارے میں کسی قسم کا بیان دینے سے گریز کیا۔ ان افواہوں کے بعد کترینہ کیف نے لائم لائٹ سے دوری اختیار کر لی تھی۔ ذرائع کے مطابق، بچے کی پیدائش کے بعد وہ طویل میٹرنٹی بریک لیں گی اور اپنی زندگی کا زیادہ وقت...
لاہور: ایشیا کپ میں پاکستان اور انڈیا کے میچ نے اسپورٹس مین اسپرٹ کی پامالی، کرکٹ روایات کی دھجیاں اڑانے سمیت کئی سوالات کھڑے دیے۔ ایشیا کپ میں پاکستان کے خلاف میچ میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے رویے نے گیم آف جنٹلمین کہلانے والے کھیل کو داغدار کرنے کے ساتھ اس کی ساکھ کو بھی شدید نقصان پہنچایا ہے۔ روایات کی پامالی، اسپورٹس مین اسپرٹ کی خلاف ورزی اور میچ ریفری کے متنازع کردار پر آئی سی سی اور ایشین کرکٹ کونسل نے بھی چپ سدھ لی ہے۔ پہلا سوال، میچ ریفری نے کن رولز اور کس کے کہنے پر ٹیموں کے کپتانوں کو ٹاس کے وقت ہاتھ نہ ملانے کی احکامات دیے۔ دوسرا سوال، پاکستان کی...
دبئی: ایشیا کپ میں پاکستان کے ساتھ میچ کے بعد بھارتی ٹیم کی جانب سے نامناسب رویہ اپنانے پر ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) سخت ایکشن لینے پر غور کر ر ہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق تمام واقعات کا جائزہ لینے کے بعد کوئی فیصلہ کیا جائے گا جبکہ بھارتی کرکٹرز پر جرمانہ عائد کیے جانے کا بھی امکان ہے۔ واضح رہے کہ ٹاس کے بعد کپتان اور میچ کے بعد بھارتی کرکٹرز نے پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملانے سے گریز کیا تھا، بھارتی کرکٹرز کا رویہ اسپورٹس مین اسپرٹ کے منافی قرار دیا جا رہا ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے مینیجر نوید اکرم چیمہ نےبھی بھارتی ٹیم کے غیر منساب رویے پر شدید احتجاج کیا جبکہ...
قومی ٹی 20 ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے بھارتی کھلاڑیوں کے نامناسب رویے پر میچ کی اختتامی تقریب کا بائیکاٹ کر دیا۔ ذرائع کے مطابق سلمان علی آغا نے میچ کی اختتامی تقریب کا بائیکاٹ کیا اور بھارتی پریزنٹر سے بات کرنے سے بھی انکار کر دیا۔ ذرائع نے انکشاف کیا کہ اگر اختتامی تقریب میں پاکستانی پریزنٹر ہوتا تو پاکستانی کپتان تقریب میں شریک ہوجاتے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے اپنی پریس کانفرنس میں اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میچ کے بعد ہم تو ہاتھ ملانا چاہ رہے تھے مگر افسوس کی بات ہے کہ بھارتی ٹیم ڈریسنگ روم سے باہر نہیں آئی اسی لیے پھر سلمان علی آغا...
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھارتی ٹیم کی جانب سے ایشیا کپ میچ کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملانے کے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ دوسری جابنب عوام اور کرکٹ کے حلقوں نے بھی اس نوعیت کے بھارتی رویے کو کھیل کی روح کے منافی قرار دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اسپورٹس مین شپ نظر انداز: بھارتی کھلاڑیوں کا پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملانے سے گریز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ردعمل میں محسن نقوی نے کہاکہ آج کھیل میں اسپورٹس مین اسپرٹ کی کمی دیکھنا انتہائی مایوس کن ہے۔ Utterly disappointing to witness the lack of sportsmanship today. Dragging politics into the game goes against the very spirit...
