پاکستان نے بنگلادیش کو کرکٹ تنازع میں مکمل حمایت کی یقین دہانی کرا دی
اشاعت کی تاریخ: 7th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور: عالمی کرکٹ ایک بار پھر سیاست اور سیکورٹی تنازعات کی زد میں آ گئی ہے جب کہ پاکستان نے مشکل وقت میں بنگلا دیش کا ہاتھ تھامتے ہوئے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے بھارت نہ جانے کے فیصلے پر مکمل حمایت کی یقین دہانی کرا دی ہے۔
ذرائع کے حوالے سے نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے واضح کیا ہے کہ بنگلا دیش کا مؤقف اصولی ہے اور اگر ضرورت پڑی تو آئی سی سی سے بات کرنے کے لیے بھی پاکستان تیار ہوگا۔
واضح رہے کہ یہ معاملہ اس وقت شدت اختیار کر گیا جب بھارتی بورڈ نے انتہا پسند عناصر کے دباؤ پر آئی پی ایل سے بنگلا دیشی فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کو باہر کر دیا۔ ان کی فرنچائز کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے مالک شاہ رخ خان کو بھی شدید تنقید اور غداری جیسے الزامات کا سامنا کرنا پڑا۔ اس واقعے نے بنگلا دیشی کرکٹ حلقوں میں شدید تشویش پیدا کی، جس کے بعد بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے حکومت کی ہدایت پر ورلڈ کپ کے لیے بھارت نہ جانے کا فیصلہ کیا۔
اعلیٰ ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ بنگلا دیشی بورڈ کا مؤقف یہ ہے کہ جو ملک ایک کھلاڑی کو مکمل سیکورٹی فراہم نہیں کر سکتا، وہ پوری ٹیم کی حفاظت کیسے یقینی بنا سکتا ہے۔ اسی تناظر میں ملک میں بھارتی لیگ کی نشریات پر بھی پابندی عائد کر دی گئی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع نے بتایا کہ ماضی میں پاکستان نے بھی بھارتی رویے کے باعث ہائبرڈ ماڈل اپنایا تھا، لہٰذا اب بنگلا دیش کو بھی یہ حق حاصل ہے کہ وہ اپنے کھلاڑیوں کی سلامتی کو ترجیح دے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر آئی سی سی نے دباؤ بڑھایا یا پوائنٹس کٹوتی جیسے اقدامات کی بات کی تو پاکستان اس معاملے پر بنگلا دیش کے ساتھ کھڑا ہوگا۔
دوسری جانب بنگلا دیشی بورڈ واضح کر چکا ہے کہ چاہے بھارتی بورڈ یا آئی سی سی اعلیٰ ترین سیکورٹی کی یقین دہانی کیوں نہ کرائے، ٹیم بھارت نہیں جائے گی۔ یاد رہے کہ بنگلا دیش کے 3 میچز کولکتہ جبکہ ایک میچ ممبئی میں شیڈول ہے، جس کے باعث وقت کی کمی ایک بڑا چیلنج بن سکتی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: بنگلا دیشی بنگلا دیش
پڑھیں:
رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے اور ان کی خواہش ہے کہ وزیراعظم پاکستان ہی آزاد کشمیر کا وزیراعظم منتخب کرے۔آزاد کشمیر کے علاقے میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے ایک بار پھر حق حکمرانی، مالکیت اور حق روزگار کا انتخابی ایجنڈا دہراتے ہوئے کہا کہ اگر کشمیریوں نے انتخابات میں ووٹ دے کر اکثریت دلوائی تو یہ تینوں مسائل حل کردیں گے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ کشمیر میں گزشتہ چھ ماہ سے ہماری حکومت ہے اور یہاں پر جو کام کیے اُن پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی بات کرنے والوں کو پنجاب کی سڑکیں ہی ٹھیک لگتی ہیں اور کہتے ہیں کہ صوبے سے نکلتے ہی سڑکیں خراب ہیں۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ رائیونڈ کو پنجاب سمجھتے ہیں کیونکہ اندرون صوبے کی حالت بہت بری ہے اور انہیں اس کی کوئی پرواہ بھی نہیں ہے۔ بلاول کا کہنا تھا کہ اب یہ چاہتے ہیں کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کا فیصلہ اسلام آباد سے ہو اور رائیونڈ کا ایک شہر اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننے کا خواہش مند ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :