بنگلادیشی کپتان کے بھارتی کپتان سے ہاتھ نہ ملانے کے معاملے پر بنگلادیش کرکٹ بورڈ کی جانب سے وضاحت سامنے آ ئی ہے جس میں اس واقعے کی وجہ بیان کی گئی۔

یہ واقعہ انڈر 19 آئی سی سی ورلڈ کپ کے دوران ٹاس کے موقع پر پیش آیا جب بنگلادیش کے قائم مقام کپتان نے بھارتی ٹیم کے کپتان سے مصافحہ نہیں کیا۔

بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ بھارتی کپتان آیوش مہاترے سے ہاتھ نہ ملانا کسی دانستہ رویے کا نتیجہ نہیں تھا بلکہ یہ قائم مقام کپتان جواد ابرار کی غیر ارادی غلطی تھی۔

بورڈ کے مطابق اس لمحے جواد ابرار کی توجہ کہیں اور تھی جس کی وجہ سے یہ صورتحال پیدا ہوئی۔ بیان میں یہ بھی بتایا گیا کہ بنگلادیش کے مستقل کپتان عزیزالحکیم طبیعت ناساز ہونے کے باعث میچ میں شرکت نہیں کر سکے تھے۔

بی سی بی کا کہنا تھا کہ ٹاس کے موقع پر ایک دوسرے سے ہاتھ ملانا کھلاڑیوں کی ذمہ داری ہوتی ہے اور اس حوالے سے بورڈ کھیل کی روح اور اسپورٹس مین اسپرٹ پر مکمل یقین رکھتا ہے۔ بورڈ نے اس تاثر کو بھی رد کیا کہ واقعے کے پیچھے کسی قسم کی بدنیتی یا احتجاج کارفرما تھا۔

واضح رہے کہ انڈر 19 ورلڈ کپ میں بھارت اور بنگلادیش کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں اور ٹاس کے وقت دونوں ٹیموں کے کپتانوں کے درمیان ہاتھ نہ ملانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی جس کے بعد مختلف قیاس آرائیاں کی جانے لگیں۔

دوسری جانب لیفٹ آرم فاسٹ بولر مستفیض الرحمٰن کو آئی پی ایل سے نکالے جانے کے معاملے پر بھارت اور بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے درمیان کشیدگی بدستور برقرار ہے جس میں وقت کے ساتھ اضافہ دیکھا جا رہا ہے اور اسی تناظر میں ٹاس کے واقعے کو بھی جوڑا جا رہا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ہاتھ نہ ٹاس کے

پڑھیں:

کالعدم بی ایل اے سے منسلک ملک دشمن شاعرہ کی تلاش جاری، بھارتی سرپرستی اور اور ریاست مخالف پروپیگنڈے کے شواہد برآمد

بھارتی سرپرستی میں کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) سے منسلک ملک دشمن خاتون شاعرہ حبیبہ پیرجان کی تلاش کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔ حبیبہ پیرجان نوجوانوں کو نہ صرف ملک دشمنی پر ورغلاتی ہیں، بلکہ اپنی نفرت انگیز پروپیگنڈا شاعری کے ذریعے ریاست مخالف بیانیے کو فروغ دیکر معصوم ذہنوں کو دہشتگردی پر اکساتی ہیں۔

مزید پڑھیں: بی ایل اے بلوچوں کے حقوق کی قاتل، حکام نے کوئٹہ تفتان شاہراہ پر کنٹرول کا دعویٰ مسترد کردیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ حبیبہ پیرجان، زوجہ حنیف اور ضلع کیچ کے علاقے دشت کی رہائشی ہیں، جنہیں 25 مئی 2026 کو کراچی کے علاقے گلشنِ مزدور میں ایک مشترکہ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن (آئی بی او) کے دوران ٹریس کیا گیا، تاہم وہ علاقے کا محاصرہ مکمل ہونے سے قبل فرار ہونے میں کامیاب ہوگئیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران ان کی رہائش گاہ کی تلاشی لی گئی جہاں سے ڈائریاں، ہلاک شدہ بی ایل اے عسکریت پسندوں سے متعلق تحریری ریکارڈ اور دیگر مواد برآمد ہوا جبکہ بھارتی فنڈنگ کے کچھ اہم ثبوت بھی سامنے آئے ہیں۔

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ برآمد شدہ مواد اور انٹیلیجنس معلومات سے یہ اشارے ملے ہیں کہ حبیبہ پیرجان کے کالعدم بی ایل اے کے متعدد اہم کمانڈروں، خصوصاً رستم پیرجان، سے قریبی روابط رہے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق انہوں نے دشت کے جنگلات میں رستم پیرجان سے کم از کم 2 مرتبہ ملاقات کی، جن میں سے ایک ملاقات رواں برس 14 فروری کو ہوئی تھی۔

سیکیورٹی اداروں کے مطابق دستیاب ریکارڈ سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ مبینہ طور پر وہ اسلحہ اور دیگر سامان کی ترسیل میں سہولت کاری، بعض بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائی سی) شخصیات سے رابطوں اور سوشل میڈیا پر بی ایل اے سے منسلک پلیٹ فارمز کے ذریعے بھارتی سرپرستی میں ریاست مخالف زہریلے اور شر انگیز مواد کی تشہیر میں کردار ادا کرتی رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: بی ایل اے کی محدود کارروائیاں اور سوشل میڈیا پر بڑا تاثر دینے کی ناکام حکمت عملی

ذرائع کا کہنا ہے کہ حبیبہ پیرجان اپنی شاعری کے ذریعے نوجوانوں کو ورغلانے اور ریاست مخالف بیانیے کو فروغ دینے پر مامور ہیں، جبکہ اس حوالے سے ملنے والے مزید شواہد کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

سیکیورٹی اداروں نے کہا ہے کہ ملک دشمن مطلوب خاتون کی گرفتاری کے لیے مختلف علاقوں میں کارروائیاں جاری ہیں اور تفتیش کو آگے بڑھایا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بھارتی سرپرستی بی ایل اے خاتون شاعرہ حبیبہ پیرجان رستم پیرجان

متعلقہ مضامین

  • عشق پاکستانی نوجوان کو ایل او سی کے پار لے گیا
  • پہلی ہی گیند پر وکٹ: شاہین آفریدی پاکستان کے عظیم کپتانوں کی فہرست میں شامل
  • شہباز شریف کا کامیاب انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
  • لبنان میں اسرائیلی حملے پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی خاموش کیوں ہیں، جے رام رمیش
  • دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا کا پاکستان کو جیت کیلئے 232 رنز کا ہدف
  • فیکٹ چیک: تھائی لینڈ کی ویڈیو پاکستانی فوجی افسر سے منسوب کرنے کی بھارتی کوشش ناکام
  • ورلڈ کپ تیاریوں کے لیے سست وکٹوں پر تنقید مسترد، مائیک ہیسن کا دوٹوک مؤقف
  • افغان ٹیم پہلی بار بھارت میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کی میزبانی کرے گی
  • بھارتی سرپرستی میں ملک دشمن پروپیگنڈا، کالعدم بی ایل اے سے منسلک ملک دشمن شاعرہ حبیبہ پیرجان کی گرفتاری کے لیے 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان
  • کالعدم بی ایل اے سے منسلک ملک دشمن شاعرہ کی تلاش جاری، بھارتی سرپرستی اور اور ریاست مخالف پروپیگنڈے کے شواہد برآمد