لاہور (سپورٹس رپورٹر) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے وفد پر زور دیا کہ وہ سری لنکا میں ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے گروپس کی تبدیلی کریں۔بنگلا دیشی کرکٹ بورڈ کے ترجمان کے مطابق بی سی بی نے یہ پیشکش ڈھاکہ میں آئی سی سی کے نمائندے کیساتھ میٹنگ کے دوران کی۔ بی سی بی نے اصرار کیا کہ انہیں گروپ سی میں آئرلینڈ کی جگہ لینی چاہیے تاکہ وہ اپنے تمام میچ سری لنکا میں کھیل سکیں۔آئرلینڈ کا کولمبو میں سری لنکا، آسٹریلیا اور عمان سے مقابلہ ہونا ہے جبکہ اس کا آخری گروپ میچ کینڈی میں زمبابوے کیخلاف شیڈول ہے۔ بنگلہ دیش گروپ بی میں ہے جہاں وہ ممبئی میں نیپال کا سامنا کرنے سے قبل کولکتہ میں ویسٹ انڈیز، اٹلی اور انگلینڈ سے مقابلہ کرنے والا ہے۔بی سی بی نے میٹنگ سے متعلق بیان میں کہا کہ بی سی بی نے بنگلہ دیش کے میچوں کو سری لنکا میں منتقل کرنے کیلئے آئی سی سی سے اپنی باضابطہ درخواست کا اعادہ کیا۔ بورڈ نے ٹیم، بنگلہ دیشی شائقین، میڈیا اور دیگر سٹیک ہولڈرز کی حفاظت کے بارے میں بنگلہ دیش حکومت کے خیالات اور خدشات کو بھی شیئر کیا۔بات چیت ایک تعمیری، خوشگوار اور پیشہ ورانہ انداز میں کی گئی، جس میں تمام فریقین متعلقہ مسائل پر کھلے دل سے مشغول تھے۔ دیگر نکات کے علاوہ، کم از کم لاجسٹک ایڈجسٹمنٹ کیساتھ معاملے کو آسان بنانے کیلئے بنگلہ دیش کو ایک مختلف گروپ میں منتقل کرنے کے امکان پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی سی سی کے دو رکنی وفد میں گورو سکسینہ اور اینڈریو ایپگریو شامل تھے، بی سی بی اور آئی سی سی نے اس معاملے پر تعمیری بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ گوروو سکسینا ویزا تاخیر سے ملنے کے باعث اجلاس میں آن لائن شریک ہوئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بی سی بی حکام نے مستفیض الرحمان کے آئی پی ایل سے متعلق معاملے پر بھارتیہ جنتا پارٹی کے عہدیداروں کے بیانات اور احتجاج کے شواہد بھی اجلاس میں رکھے۔ بی سی بی نے ممکنہ خطرات کے پیش نظر گروپ تبدیل کرنے کی تجویز دی ہے۔ آئی سی سی انڈر 19کرکٹ ورلڈ کپ میچ میں ٹاس کے موقع پر بھارتی کپتان نے بنگلہ دیش کے کپتان سے ہاتھ نہیں ملایا ۔ بعد میں بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے وضاحت جاری کی کہ بنگلہ دیشی کپتان نے حریف کپتان سے ہاتھ نہیں ملایا۔ بی سی بی نے وضاحت میں کہا کہ بنگلہ کپتان نے ٹاس کے موقع پر بلیو شرٹس کے قائد سے ہاتھ نہیں ملایا، ایوش مہاترے سے ہاتھ نہ ملانا ہمارے قائم مقام کپتان کی غلطی ہے۔ قائم مقام کپتان جواد ابرار کی توجہ کہیں اور تھی جس کی وجہ سے یہ ہوا، مستقل کپتان عزیزالحکیم طبیعت کی خرابی کے سبب موجود نہیں تھے۔ ٹاس اور میچ کے بعد ہاتھ ملانا کھلاڑیوں کی ذمہ داری ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: کرکٹ بورڈ بنگلہ دیش سری لنکا سے ہاتھ

پڑھیں:

بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے سوالات پر پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ویڈیو ثبوت کے ساتھ جواب دیدیے۔آزاد کشمیر کے انتخابی جلسے میں پنجاب کے شہروں کی صورتِ حال پر سوال اٹھاتے بلاول کو پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگ زیب نے ویڈیو جاری کر کے جواب دیا۔ بلاول نے لاہور کے علاوہ پنجاب کے جن شہروں کے حالات پر سوال اٹھایا ، مریم اورنگزيب نے انہی شہروں کی ویڈیو شیرکردی۔مریم اورنگزيب نے پنجاب کے مختلف شہروں کی سڑکوں اور صفائی کی صورتِحال کی ویڈیو شیئر کی۔ وہاڑی اور قصور پر بلاول کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وہاڑی اور قصور کی سڑکوں ، گلیوں اور صفائی کی صورتِ حال کی ویڈیو کے ساتھ دیا۔

متعلقہ مضامین

  • نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی