لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور، پنجاب بارکونسل کے حالیہ انتخابات میں اعظم نذیر تارڑ گروپ نے شاندار کامیابی حاصل کی، جہاں ان کے 56 امیدوار کامیاب ہوئے۔پنجاب بار کونسل پاکستان کی سب سے بڑی بار کونسل ہے اور اس میں اکثریت حاصل کرنے سے وکلا برادری میں اہم اثر و رسوخ حاصل ہو گیا ہے۔

انتخابات کے بعد اعظم نذیر تارڑ اوراحسن بھون گروپ نے اکثریت کی بنیاد پرپنجاب بار کونسل کے لیے کابینہ منتخب کرلی ہے۔وفاقی وزیر قانون نے اعظم نذیر تارڑ کی قیادت کو مبارکباد دی اور ساتھ ہی وزیر قانون نے خواجہ قیصر کو وائس چیئرمین منتخب ہونے پر بھی مبارکباد پیش کی۔اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ وکلا برادری کے مسائل کے حل اور آئین و قانون کی بالادستی کے لیے پنجاب بار کونسل کا کردار انتہائی اہم ہے۔

مدینہ پہنچے، 3 گھنٹے تک ایئر پورٹ کے لاؤنج نما کمرے میں بسوں کے انتظار میں بیٹھے رہے، سامان کی تلاش میں رات بھر مارے مارے پھرتے رہے

وفاقی وزیر قانون نے بھی امید ظاہر کی کہ نومنتخب قیادت مؤثر اقدامات کرے گی اور وکلا کے حقوق اور مسائل کے حل میں پیش رفت ہوگی۔یہ انتخابات وکلا برادری میں شفافیت اور جمہوری عمل کو فروغ دینے کی اہم مثال ہیں، اور توقع کی جا رہی ہے کہ نئی قیادت قانون اور انصاف کے شعبے میں مثبت کردار ادا کرے گی۔

مزید :.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: پنجاب بار کونسل اعظم نذیر تارڑ

پڑھیں:

خیبر پی کے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان 

پشاور (بیورو رپورٹ) الیکشن کمشن نے خیبر پی کے  میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کروانے پر کام شروع کر دیا۔ صوبے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان ہے۔ الیکشن کمشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کر لیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمشن جلد خیبر پی  کے حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمشن رواں ماہ کے آخر میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کرانے کا حتمی فیصلہ کرے گا۔ بلدیاتی اداروں کی مدت مارچ اور جون 2026ء میں مکمل ہو چکی ہے۔ الیکشن کمشن نے 23 اضلاع میں الیکشنز کرانے کے لیے تیار ہے۔ چیف سیکرٹری کے پی کے 28 جولائی تک الیکشن کمشن کو آگاہ کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • چین کا ایک اور کامیاب خلائی مشن، 5 سیٹلائٹس مقررہ مدار میں داخل
  • عطا اللہ تارڑ نے اب تک معافی نہیں مانگی، وزیراعظم وزرا کے تضحیک آمیز رویے کا نوٹس لیں، سحر کامران
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پارٹی‘ مرکزی مسلم لیگ‘ جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ کا اتحاد 
  • خیبر پی کے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان 
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم