ساف ویمن فسٹال چیمپئن شپ کے مقابلے سے قبل پاکستان اور بھارت کی کپتانوں نے کھیل میں سیاست کو رد کرتے ہوئے ایک دوسرے سے مصافحہ بھی کیا اور بھارتی کیپٹن نے اجرک بھی وصول کی۔

یہ بھی پڑھیں: ساف فٹسال چیمپیئن شپ: پاکستان کی شاندار واپسی، بھوٹان کو 2-4 سے شکست

ساف ویمن چیمپئن شپ میں پاکستان اور بھارت کے میچ سے قبل پاکستانی کپتان نے بھارتی ٹیم کی کپتان کو اجرک پیش کی۔

پاکستان کی کپتان کائنات بخاری نے میچ کے آغاز سے قبل روایتی حریف بھارت کی جگنت چنزن کو اجرک پہنائی۔

میچ سے قبل دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے درمیان روایتی انداز میں ہائی فائیو بھی ہوا اور دونوں کپتان نے مصافحہ بھی کیا۔

یاد رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم نے بی سی سی آئی کی ہدایات پر کھیل میں سیاست کو شامل کرتے ہوئے پاکستانی کرکٹرز سے ہاتھ ملانے سے انکار کیا تھا۔ وہ رویہ کھیل کی روح کے منافی قرار دیا گیا۔

مزید پڑھیے: سیف ویمنز فٹسال چیمپیئن شپ 2026، بنگلہ دیش نے بھارت کو آؤٹ کلاس کردیا

اگرچہ یہ بھارتی کھلاڑی انڈر 19، مین یا ویمنز ٹیم کے تھے، لیکن دیگر کھیلوں میں بھارتی ایتھلیٹس نے ہمیشہ نفرت اور سیاست کو مسترد کیا اور کھیل کو سیاست سے الگ رکھنے کی کوشش کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بھارتی ویمن فٹسال ٹیم پاکستان فٹسال ٹیم ویمن فٹسال چییمپیئن شپ.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاکستان فٹسال ٹیم

پڑھیں:

سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت

ممبئی: سلمان خان بیان ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گیا ہے۔ بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے بھارت میں طلباء کے احتجاج پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بہتر تعلیمی نظام کے لیے نوجوانوں کی آواز سنی جانی چاہیے اور اس معاملے کو سیاسی رنگ دینے سے گریز کیا جائے۔

سلمان خان نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ابتدا میں یہ ایک پرامن تحریک تھی، تاہم بعد میں اس کا پرتشدد رخ اختیار کرنا افسوسناک ہے۔ انہوں نے احتجاج کے دوران متاثر ہونے والے طلباء اور ان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔

اداکار نے کہا کہ پیپر لیک جیسے معاملات انتہائی سنجیدہ نوعیت کے ہیں اور انہیں فوری توجہ کی ضرورت ہے۔ ان کے مطابق یہ خوش آئند بات ہے کہ طلباء بہتر تعلیمی نظام کے مطالبے کے لیے متحد ہوئے، جبکہ والدین نے بھی ان کی جدوجہد میں بھرپور ساتھ دیا۔

سلمان خان بیان میں مزید کہا گیا کہ طلباء نے اپنے عزم، محنت اور خلوص سے ثابت کیا ہے کہ وہ تعلیم حاصل کر کے ملک کے روشن مستقبل میں کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں کے جذبے، ہمت اور تعلیم سے وابستگی کو قابلِ تعریف قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہی نسل مستقبل میں ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔

بالی ووڈ اسٹار نے زور دیا کہ طلباء کے مطالبات کو سیاسی تنازع نہ بنایا جائے کیونکہ یہ معاملہ براہِ راست تعلیمی نظام اور طلباء کے مستقبل سے جڑا ہوا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت بھی اس معاملے کا مثبت حل نکالے گی اور تعلیمی نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کرے گی۔

سلمان خان نے اپنے پیغام کے اختتام پر دعا کی کہ علم حاصل کرنے والے تمام طلباء اپنی منزل حاصل کریں اور ملک میں ایسا تعلیمی ماحول قائم ہو جہاں میرٹ، شفافیت اور انصاف کو اولین ترجیح دی جائے۔

متعلقہ مضامین

  • پاک ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز، ٹرافی کی رونمائی کردی گئی
  • سلامتی کونسل میں پاکستان نے بھارت کو لاجواب کر دیا
  • بھارت امن دشمن ہے، جموں و کشمیر نہ اُس کا اٹوٹ انگ ہے اور نہ ہی داخلی معاملہ، پاکستان
  • اقوام متحدہ میں پاکستان کا امن اور مذاکرات پر زور، بھارت پر عالمی قوانین کی خلاف ورزی کا الزام
  • ایک ’’غدارِ وطن‘‘ کی سوانح عمری
  • پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
  • بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا