ساف ویمنز فٹسال چیمپین شپ؛ میچ سے قبل پاکستانی کپتان نے بھارتی کپتان کو اجرک پیش کی
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2026 GMT
ساف ویمنز فٹسال چیمپین شپ میں دونوں ٹیموں کی کپتانوں نے سیاست کو پسِ پشت ڈال کر مثبت رویے کا مظاہرہ کیا۔
میچ سے قبل پاکستانی ویمن فٹسال ٹیم کی کپتان کائنات بخاری نے بھارتی کپتان جگنت چنزن کو سندھ کی روایتی ثقافتی علامت اجرک پیش کی،جسے بھارتی کپتان نے خوش دلی سے قبول کیا۔
اس موقع پر دونوں کپتانوں نے ایک دوسرے سے مصافحہ بھی کیا اور کھیل کے جذبے کو سراہا۔
مزید پڑھیںساف ویمنز فٹسال چیمپئن شپ: پاکستان نے تاریخ رقم کردی
میچ سے قبل دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے درمیان روایتی انداز میں ہائی فائیو بھی ہوا، جس سے اسپورٹس مین اسپرٹ نمایاں طور پر سامنے آئی۔ شائقین کی جانب سے بھی اس خوبصورت لمحے کو خوب سراہا گیا۔
یہ منظر اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ کھیل نفرتوں کو ختم کرنے کی طاقت رکھتا ہے اور میدان میں مقابلہ ہونے کے باوجود احترام کو ترجیح دی جا سکتی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
نیٹ فلکس کی پہلی پاکستانی اوریجنل سیریز ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ کب ریلیز ہو گی؟
فرحت اشتیاق کے مقبول ناول ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ پر مبنی پاکستان کی پہلی نیٹفلکس اوریجنل سیریز کی ریلیز سے متعلق اہم پیش رفت سامنے آگئی ہے۔
’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ پہلی بار 2009 میں خواتین ڈائجسٹ میں قسط وار شائع ہوا تھا، جس کے بعد 2013 میں اسے کتابی صورت میں بھی شائع کیا گیا۔ تازہ رپورٹس کے مطابق اس پر مبنی نئی سیریز کو 2026 کے اختتام تک نیٹ فلکس پر ریلیز کیا جائے گا۔
اگرچہ اس سے قبل کئی کامیاب پاکستانی ڈرامے ٹی وی پر نشر ہونے کے بعد نیٹ فلکس پر دستیاب کیے جا چکے ہیں، تاہم ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ نیٹ فلکس کی پہلی پاکستانی اوریجنل سیریز ہو گی، جسے ہم ٹی وی اور نیٹ فلکس کے اشتراک سے تیار کیا گیا ہے۔
سیریز کی کاسٹ میں ماہرہ خان، فواد خان، بلال اشرف، حمزہ علی عباسی، ہانیہ عامر، اقرا عزیز، صنم سعید، احد رضا میر، نادیہ خان اور دیگر معروف فنکار شامل ہیں، جبکہ اس کی ہدایت کاری اور پروڈکشن مومنہ درید نے کی ہے۔
یہ سیریز ابتدائی طور پر 2025 میں ریلیز ہونا تھی، تاہم مقررہ وقت پر اس کی نمائش نہ ہو سکی۔ اس کے بعد طویل عرصے تک نہ کاسٹ اور نہ ہی پروڈیوسرز کی جانب سے کوئی باضابطہ اپ ڈیٹ سامنے آئی، جس کے باعث یہ قیاس آرائیاں بھی ہونے لگیں کہ شاید منصوبہ ملتوی یا منسوخ کر دیا گیا ہے۔
اب تازہ اطلاعات کے مطابق مومنہ درید اس وقت سیریز کی فائنل ایڈیٹنگ کی نگرانی کر رہی ہیں، جبکہ توقع کی جا رہی ہے کہ آنے والے دنوں میں کاسٹ اس کی تشہیری مہم کا آغاز بھی کرے گی۔
دوسری جانب، کئی سال کی تاخیر کے باعث پاکستانی ناظرین اب بھی ریلیز کی خبروں پر مکمل یقین کرنے کو تیار نہیں۔ سوشل میڈیا پر ایک مداح نے لکھا، ’’جب تک اقساط ریلیز نہیں ہوتیں، میں یقین نہیں کروں گا۔‘‘ ایک اور صارف نے تبصرہ کیا، ’’مجھے اب بھی اس خبر پر اعتماد نہیں۔‘‘