سرگودھا (نمائندہ خصوصی) ایس ایچ او تھانہ لکسیاں عامر رضوان ملزموں کی فائرنگ سے شہید ہو گئے ایس ایچ او تھانہ لکسیاں سرگودھا سب انسپکٹر عامر رضوان نے ہوائی فائرنگ کی کال پر نفری کے ہمراہ کوٹ مومن کے علاقے ملزموں کی گرفتاری کے لیے ریڈ کیا، تو ملزموں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی، عامر رضوان شدید زخمی ہو گئے،جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا،جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا نوٹس، آر پی او سرگودھا سے رپورٹ طلب لی اور ڈی پی او سرگودھا کو ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔ انہوں نے ایس ایچ او تھانہ لکسیاں سب انسپکٹر عامر رضوان کی لازوال قربانی کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا۔ علاوہ ازیں، ایس ایچ او عامر رضوان شہید کا قاتل ملزم تصور نسوانہ بھی فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا۔شہید عامر رضوان خان ایس ایچ او لکسیاں کا قاتل ملزم تصور نسوانہ فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا۔ آئی جی پنجاب نے رپورٹ طلب کر لی اور فرض کی ادائیگی میں جام شہادت نوش کرنے والے ایس ایچ او کو خراج تحسین اور پسماندگان سے اظہار ہمدردی کیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے فرار ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔اسپیشل انویسٹی گیشن (ایس آئی ایو) نے دعویٰ کیا ہےکہ گلشنِ معمار، عمر بروہی گوٹھ میں گرفتار ڈاکوؤں کی نشاندہی پر ان کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپا مارا تو ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔ایس آئی یو کا کہنا ہے کہ فائرنگ کےدوران ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار  تینوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔13 جولائی کو کراچی کے علاقے کلفٹن میں بینک کے باہر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان ڈاکٹر آکاش جاں بحق ہوگیا  تھا جب کہ ملزمان بینک سے نکالے گئے 50 لاکھ روپے میں سے 25 لاکھ لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں پولیس نے تفتیشی رپورٹ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں جمع کرائی تھی جس میں واردات میں نامعلوم خاتون کے ملوث ہونے کاانکشاف بھی کیا گیا تھا۔پولیس نے بتایا تھا کہ کلفٹن تین تلوار کے قریب ڈکیتی واردات کے دوران ڈاکٹر آکاش کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے واقعے میں گرفتار ملزمان کے بینکوں کے باہر رقم چھیننے اور تاجر کو لوٹنے کے واقعات میں ملوث ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • شہدا ء کا مقام اور فضیلت
  • کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
  • مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
  • حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا