لاہور(سپورٹس رپورٹر)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی20 ورلڈکپ کےلئے اضافی ٹکٹ جاری کر دیئے ہیں۔بھارتی تعصب ایک بار پھر نمایاں رہا۔ ٹکٹ پوسٹر میں پاکستان کی نمائندگی نہیں کی گئی۔پوسٹر میں بھارت، آسٹریلیا، انگلینڈ، سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے کپتان شامل ہیںلیکن پاکستانی کپتان شامل نہیں ہے۔ آئی سی سی کی جانب سے پہلے بھی جاری ٹکٹ پوسٹرمیں پاکستان کا ذکرنہیں تھا، جس پر پاکستانی شائقین میں حیرت اورمایوسی پائی جا رہی ہے۔یہ اقدام ایک بار پھر آئی سی سی کی متنازعہ پالیسی کے طور پرسامنے آیا ہے اورسوشل میڈیا پرصارفین کی جانب سے شدید ردعمل بھی سامنے آیا۔پاکستانی شائقین نے اس اقدام وغیرمنصفانہ قرار دیا ہے اور توقع ظاہر کی ہے کہ آئی سی سی آئندہ ٹکٹ پوسٹر میں پاکستانی ٹیم کی شمولیت یقینی بنائےگی۔بنگلہ دیش نے پھر ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے بھارت جانے سے صاف انکار کرتے ہوئے اپنے مو  قف پر قائم رہنے کا اعلان کیا اور آئی سی سی کو وارننگ دی کہ بی سی بی کسی صورت اپنے مو قف سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے گا۔ نائب صدر بی سی بی سخاوت حسین نے کہا کہ بنگلہ دیش اپنے میچوں کےلئے بھارت نہیں جائےگا اور وینیو کی تبدیلی کے حوالے سے اختیار کیا گیا مو قف برقرار رکھا جائےگا۔ بی سی بی مثبت نتائج کےلئے پرامید ہے اور آئی سی سی کےساتھ بات چیت جاری ہے۔وینیو تبدیلی کے معاملے پراپنے مو قف سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔مو  قف واضح طور پر آئی سی سی کے سامنے رکھ چکے اوروہ متبادل وینیو تلاش کر رہی ہے۔ بات چیت کا دروازہ کھلا ہے تاہم بورڈ فیصلے میں مکمل طور پر قائم ہے۔ ایونٹ میں زیادہ وقت باقی نہیں رہا، آئندہ دنوں میں یہ دیکھنا ہوگا کہ اس صورتحال کا حتمی حل کس طرح نکالا جاتا ہے۔ ہاکی انڈیا اور ایف آئی ایچ کے سابق صدر نریندر بٹرا نے سوشل میڈیا پر صدر انٹر نیشنل ہاکی فیڈریشن طیب اکرام کےخلاف نفرت انگیز پوسٹ شیئر کی ہے۔ان کو طیب اکرام کے بھارت کے دوروں پر اعتراض ہے۔ لاہور میں پیدا ہونے والے طیب اکرام اب مکاﺅ کے شہری ہیں۔ نریندر بٹرا کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں طیب اکرام بار بار بھارت کا دورہ کیوں کر رہے ہیں۔ کون دعوت دے رہا ہے، فنڈنگ کون کر رہا اور وہ کس حیثیت سے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ دیکھنے آ رہے ہیں؟ چلی میں ویمن ورلڈ کپ کے بجائے بھارت کے دورے پر بھی اعتراض ہے۔انہوںنے ایف آئی ایچ کے صدر پر پاکستان کے حساس اداروں سے تعلقات کا بھی الزام لگا یا۔ نریندر بٹرا کو غبن کے الزام میں سی بی آئی کی تحقیقات کا سامنا رہا تھا۔ 

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: طیب اکرام

پڑھیں:

ورلڈ کپ فاتح ہسپانوی فٹبالرز کو وزن کے برابر ٹماٹر انعام میں مل گئے

فٹبال ورلڈ کپ(Footballworldcup) جیتنے کے بعد اسپین کے دو کھلاڑیوں کو ان کے آبائی علاقے میں منفرد انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا گیا جہاں انہیں ان کے وزن کے برابر ٹماٹر بطور انعام دیے گئے۔

ورلڈ کپ میں کامیابی کے بعد اسپین کے صوبہ اشبیلیہ کے شہر میں مقامی فٹبالرز فیبان ریوز اور گاوی کے اعزاز میں خصوصی تقریب منعقد کی گئی۔

تقریب کے دوران دونوں کھلاڑیوں کا وزن کیا گیا اور پھر ان کے وزن کے مطابق تازہ ٹماٹر تحفے میں پیش کیے گئے۔

فیبان ریوز کا وزن 85 کلوگرام ریکارڈ کیا گیا جس کے برابر انہیں 85 کلو ٹماٹر دیے گئے جبکہ گاوی کو ان کے 68.5 کلوگرام وزن کے مطابق ٹماٹر بطور انعام ملے۔

مزیدپڑھیں:چیری نے پاکستان میں اپنی گاڑیوں کے تمام ماڈلز کی قیمتیں بڑھا دیں

شہر کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ علاقہ ٹماٹر کی پیداوار کے لیے مشہور ہے اسی لیے روایتی انعامات کے بجائے مقامی شناخت سے جڑا یہ منفرد تحفہ منتخب کیا گیا۔

اس موقع پر انتظامیہ نے مزید اعلان کیا کہ دونوں کھلاڑیوں کی خدمات کے اعتراف میں شہر کے دو فٹبال میدانوں کو فیبان ریوز اور گاوی کے نام سے منسوب کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • ویژن 2030 نے سعودی معاشرے کو نئی سمت دے دی، خواتین، صحت اور ثقافت کے شعبوں میں نمایاں کامیابیاں
  • نیٹ فلکس کی پہلی پاکستانی اوریجنل سیریز ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ کب ریلیز ہو گی؟
  • پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی
  • معرکہ حق میں بھارت کو کتنا نقصان پہنچا؟ احتجاج میں شامل بھارتی طلبہ نے بھی پاکستان کے مؤقف کی حمایت کردی
  • ورلڈ کپ فاتح ہسپانوی فٹبالرز کو وزن کے برابر ٹماٹر انعام میں مل گئے
  • پاک ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز، ٹرافی کی رونمائی کردی گئی
  • سلامتی کونسل میں پاکستان نے بھارت کو لاجواب کر دیا
  • بھارت امن دشمن ہے، جموں و کشمیر نہ اُس کا اٹوٹ انگ ہے اور نہ ہی داخلی معاملہ، پاکستان
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی،فی تولہ نئی قیمت جانئے
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی