بھارت کا ایک اور خلائی مشن ناکام، زمین کی نگرانی کیلئے بھیجا گیا سیٹلائٹ مشن راستہ بھٹک گیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2026 GMT
بھارت کا ایک اور خلائی مشن ناکام، زمین کی نگرانی کیلئے بھیجا گیا سیٹلائٹ مشن راستہ بھٹک گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 12 January, 2026 سب نیوز
نئی دہلی (آئی پی ایس )بھارتی خلائی تحقیقاتی ادارے(اسرو)کا ایک راکٹ پیر کے روز لانچ کے فورا بعد اپنا راستہ بھٹک گیا۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق راکٹ کے راستہ بھٹکنے کے نتیجے میں زمین کی نگرانی کرنے والی سیٹلائٹ سمیت 16 آلات اور سیٹلائٹس لے جانے والا مشن ناکام ہوا۔ خبررساں ایجنسی کے مطابق یہ واقعہ اسرو کے قابلِ اعتماد سمجھے جانے والے راکٹ کے لیے ایک اور دھچکا قرار دیا جا رہا ہے۔ یہ پولر سیٹلائٹ لانچ وہیکل (پی ایس ایل وی)کو گزشتہ تقریبا 8 ماہ میں پیش آنے والی دوسری ناکامی ہے جس سے اس کی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے۔پی ایس ایل وی-سی 62 کو صبح 10 بج کر 18 منٹ پر جزیر ہ سری ہری کوٹا میں واقع ستیش دھون خلائی مرکز سے لانچ کیا گیا تھا، راکٹ زمین کے مشاہداتی سیٹلائٹ ای او ایس ۔ این ون کے علاوہ 15 دیگر پے لوڈز لے جا رہا تھا جو بھارت اور بیرونِ ملک کی اسٹارٹ اپ کمپنیوں اور تعلیمی اداروں نے تیار کیے تھے۔اسرو کے مشن کنٹرول کے مطابق راکٹ نے پرواز کے بیشتر حصے میں معمول کے مطابق کام کیا تاہم بعد میں اچانک خلل پیدا ہوا اور راکٹ اپنے مقررہ راستے سے ہٹ گیا۔اسرو نے ایک بیان میں کہا کہ پی ایس ایل وی-سی 62 مشن کو پی ایس 3 مرحلے کے اختتام پر ایک تکنیکی خرابی کا سامنا کرنا پڑا۔ اس حوالے سے تفصیلی تجزیہ شروع کر دیا گیا ہے۔ پی ایس ایل وی بھارتی خلائی پروگرام میں مرکزی حیثیت رکھتا ہے اور اس کے ذریعے چندریان-1 اور آدتیہ ایل-1 جیسے اہم مشنز لانچ کیے جا چکے ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچالیس سے زائد مرتبہ فریضہ حج ادا کرنیوالے سعودی عرب کے معمر ترین شخص 142 سال کی عمر میں چل بسے چالیس سے زائد مرتبہ فریضہ حج ادا کرنیوالے سعودی عرب کے معمر ترین شخص 142 سال کی عمر میں چل بسے پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان تعلیمی معاہدہ طے، 500بنگلادیشی طلبہ کو اسکالرشپ ملے گی، ایچ ای سی خیبرپختونخوا اسمبلی کی خصوصی کمیٹی نے امن و امان پر اِن کیمرا بریفنگ کیلئے کور کمانڈر پشاور کو خط لکھ دیا جب دیوار سے لگایا جاتا ہے تو پھر احتجاج کا آپشن ہی بچتا ہے،سہیل آفریدی اسپیکر قومی اسمبلی نے اپوزیشن لیڈر کے تقرر کے طریقہ کار کا اعلان کر دیا ججوں کیخلاف سوشل میڈیا پر منفی پراپیگنڈا، این سی سی آئی میں درخواست جمعCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے)نے موبائل کمپنیوں کو غیرمعیاری سروس اور کوریج پر خامیاں دور کرنے کے لیے 30دن کی مہلت دے دی اور بتایا کہ مذکورہ کمپنیوں کو گزشتہ چار برس میں 3 ارب 41 کروڑ روپے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔
پی ٹی اے کے مطابق ملک بھر میں موبائل سروس کے معیار اور کوریج میں بہتری کے لیے ریگولیٹری کارروائیاں تیز کردی گئی ہیں۔
پی ٹی اے نے سروس میں خامیوں پر موبائل آپریٹرز کو 30 روز میں ضروری اقدامات کرنے اور خرابیوں کی وجوہات کا تعین کرکے اصلاحی پلان جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے۔
موبائل کمپنیوں کو خبردار کرتے ہوئے پی ٹی اے نے کہا ہے کہ خامیاں دور نہ کرنے والے آپریٹرز کے خلاف مزید سخت کارروائی کی جائے گی۔
پی ٹی اے کے مطابق گزشتہ چار برس کے دوران موبائل کمپنیوں کو 3 ارب 41کروڑ روپے جرمانے عائد کیے گئے ہیں اور کوالٹی آف سروس اور کوریج کی خلاف ورزیوں پر 20وارننگ لیٹرز اور 86 شوکاز نوٹسز بھی جاری کیے جاچکے ہیں۔