لیسکو میں سولر کنکشنز کی بلنگ نہ ہونے کا انکشاف، صارفین کو امپورٹ یونٹس کے بھاری بلز بھیج دیے گئے
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2026 GMT
سٹی42: لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) میں سولر سسٹم پر منتقل ہونے والے ہزاروں کنکشنز کی بلنگ نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے، جس کے باعث صارفین کو سولر ایکسپورٹ یونٹس کے بجائے امپورٹ یونٹس کے بھاری بلز جاری کیے گئے۔
ذرائع کے مطابق لیسکو نے سولر سسٹم کی بنیاد پر ایکسپورٹ یونٹس کی ریڈنگ چارج نہ کی، جس کے نتیجے میں صارفین کے میٹرز سے پیدا ہونے والی برقی توانائی (ایکسپورٹ) کو ریکارڈ نہیں کیا گیا۔ اس کے بجائے صارفین کو امپورٹ یونٹس کے بلز بھجوا دیے گئے، جس سے انہیں غیر حقیقی اور بھاری بلز کی ادائیگی کا سامنا کرنا پڑا۔
بسنت پر لاہور میں شہریوں کیلئے فری ٹرانسپورٹ چلائی جائے گی
سولر سسٹم کے باوجود صارفین کے لیے امپورٹ یونٹس پر بلنگ جاری رہنے کی وجہ سے انہیں کسی قسم کی ریلیف نہ مل سکا۔ بعض صارفین کے میٹرز نصب بھی ہو گئے، لیکن بلنگ نہ ہونے کے باعث انہیں فائدہ نہیں پہنچا۔
ذرائع کے مطابق لیسکو کے مختلف دفاتر میں صارفین کے کنکشنز پر ایکسپورٹ موڈ کو بند (آف) کر دیا گیا، جس سے ایکسپورٹ شدہ یونٹس کو دانستہ طور پر ریکارڈ نہیں کیا گیا۔ اس کے نتیجے میں کمپنی نے لائن لاسز کو چھپانے اور اپنے نقصان کو کم دکھانے کے لیے ایکسپورٹ یونٹس کو روکنے کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے۔
اپنی چھت، اپنا گھر سکیم کے دائرہ کار میں بڑی توسیع کی تیاری
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سٹی42 امپورٹ یونٹس صارفین کے یونٹس کے
پڑھیں:
بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی
سٹی 42: میرپور میں انٹرنیٹ کی بحالی جلد متوقع، بلاول بھٹو زرداری نے سوشل میڈیا پر بیان دیا ۔
بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا آزاد کشمیر پیپلز پارٹی کی کوششوں اور آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن کی بروقت مداخلت پر شکر گزار ہوں،اطلاعات ہیں کہ میرپور میں جلد انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل رابطے بحال کر دیے جائیں گے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
امید ہے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ بحالی کی درخواستیں جلد منظور کر لی جائیں گی، امید ہے آزاد کشمیر کے عوام کو جلد مکمل مواصلاتی سہولیات میسر آئیں گی۔