ویب ڈیسک: کراچی میں گل پلازہ میں پیش آنے والے افسوسناک سانحے میں جاں بحق افراد کی تعداد بڑھ کر ساٹھ ہو گئی ہے، جبکہ ریسکیو آپریشن چھٹے روز بھی مسلسل جاری ہے،سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا گیا ،  حکام نے لاشوں کے سیمپلز کا کیمیکل ایگزامِنیشن کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

 ریسکیو حکام کے مطابق اب تک مرنےوالے چودہ افراد کی شناخت کر لی گئی ہے، جن میں سے آٹھ کی شناخت ڈی این اے ٹیسٹ کے ذریعے ممکن ہو سکی، ریسکیو ٹیموں نے اب تک اڑتالیس افراد کا پوسٹ مارٹم مکمل کر لیا ہے،واقعے میں  چھیاسی افراد لاپتا رپورٹ ہوئے تھے۔

لاہور: پالتو شیرنی کے حملے سے 8 سالہ بچی زخمی

 حکام کا کہنا ہے کہ عمارت کےجس حصے میں شدید آگ کے بعد ڈھانچہ منہدم ہوا، وہاں مزید لاشیں موجود ہونے کا خدشہ ہے، اسی لیے سرچ آپریشن رات گئے تک جاری رکھا گیا۔

 ادھرسانحے کی وجوہات جاننے کے لیےتحقیقات بھی شروع کردی گئی ہیں،آگ لگنےکی اصل وجہ اور حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا جا رہا ہے،موقع پر موجود ریسکیو ادارے، پولیس اور دیگر متعلقہ محکمے صورتحال پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں۔

 دوسری جانب گل پلازہ اور ڈی سی ساؤتھ آفس کے کیمرے خراب ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے،میئر کراچی کی ہدایت پر کیمروں فوری مرمت کا آغاز کردیا گیا۔

قومی و صوبائی اسمبلیز میں خواتین کیلئے مختص 192 مخصوص نشستیں ختم کرنے کا بل پیش

 ریسکیو اور سرچ آپریشن کےدوران گل پلازہ  کے ملبے سے نقدی نکلنے کا سلسلہ جاری ہے،چیف فائر آفیسر  ہمایوں خان کے مطابق سرچنگ کے دوران ملنے والا بہت سارا کیش متعلقہ اداروں کے حوالے کردیا۔

 میڈیاسے گفتگو میں ایک دکاندار نے کہا مختلف دکانوں میں موجود لوہے کی درازوں اور لاکرز سے رقومات نکل رہی ہیں،  مبینہ طور پر رقم لے کر فرار ہونے کی کوشش میں ایک شخص کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔

بارشیں! این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

 ڈی سی ساؤتھ جاوید کھوسو نے کہا کہ  متاثرین کی ایک ایک چیز امانت ہے ، گل پلازہ کا ملبہ لے کر  نکلنے والے دو ڈمپر غائب ہوگئے لیکن جلد پتا لگالیں گے جبکہ ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان نے دو ڈمپروں کے غائب ہونے کی خبر کو  مسترد کردیا ۔

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: گل پلازہ

پڑھیں:

کراچی: نجی ایئر لائن کی حج پرواز جدہ سے 15 گھنٹے کی تاخیر سے پہنچ گئی

—فائل فوٹو

نجی ایئر لائن کی حج آپریشن کی پرواز پی کے 940 جدہ سے15 گھنٹے کی تاخیر سے کراچی پہنچ گئی۔

ایئر لائن ذرائع کے مطابق بوئنگ 777 طیارے میں 300 سے زائد حجاج پہنچے ہیں۔

پی آئی اے کے بعد از حج آپریشن کا آغاز ہو گیا

قومی ایئر لائن پی آئی اے کے بعد از حج آپریشن کا آغاز آج سے ہو گیا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ طیارے کی عدم دستیابی کے باعث پرواز تاخیر کا شکار ہوئی ہے۔

ایئرلائن ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ نجی ایئر لائن کا یہ حج آپریشن 30 جون کو اختتام پزیر ہو گا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں گیس سلینڈر دھماکے سے تباہی، 1 جاں بحق
  • لاہور بلدیاتی الیکشن، 159 یوسیز کا اضافہ، مجموعی تعداد 433 ہوگئی
  • بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 17دہشتگرد ہلاک
  • خیبرپختونخوا میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش، مختلف واقعات میں 20 سے زیادہ افراد زخمی
  • سانحہ اٹلی، جاں بحق افراد کی شہریت کی تصدیق تاحال نہیں ہو سکی، دفتر خارجہ
  • اٹلی میں چار پاکستانی زرعی مزدوروں کا قتل، دو پاکستانی شہری گرفتار
  • تیزگام ایکسپریس کی پاور وین میں آگ لگ گئی
  • سوات: گھر کی چھت اور ہوٹل کا کمرہ گرنے سے بچیوں سمیت 3 افراد جاں بحق
  • کراچی: نجی ایئر لائن کی حج پرواز جدہ سے 15 گھنٹے کی تاخیر سے پہنچ گئی
  • واشنگٹن میں کیمیائی ٹینک دھماکہ: ہلاکتوں کی تعداد 11 ہوگئی، تمام لاپتا افراد کی لاشیں برآمد