data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260122-01-7
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) گل پلازہ میں پیش آنے والے ہولناک حادثے کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے حکومت کی جانب سے قائم کردہ اعلیٰ سطح کی تحقیقاتی کمیٹی نے باقاعدہ کام کا آغاز کر دیا ہے۔ کمیٹی اس بات کا جائزہ لے رہی ہے کہ آیا یہ حادثہ قدرتی تھا، انسانی غفلت کا نتیجہ یا تعمیراتی خامیاں اس کی وجہ بنیں۔تحقیقاتی کمیٹی کے اراکین نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور ملبے کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا۔ کمیٹی کی تحقیقات درج ذیل اہم نکات کے گرد گھوم رہی ہیںتعمیراتی مواد کا معیار،نقشے کی قانونی حیثیت،تہہ خانے کا استعمال، ہے ، کمیٹی نے ملبے سے کنکریٹ، سریا اور مٹی کے نمونے حاصل کر لیے ہیں تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ تعمیر میں استعمال ہونے والا مواد معیار کے مطابق تھا یا نہیں۔ متعلقہ اداروں سے عمارت کا اصل نقشہ طلب کر لیا گیا ہے۔ اس بات کی جانچ کی جا رہی ہے کہ کیا عمارت میں منظور شدہ نقشے سے ہٹ کر اضافی منزلیں یا غیر قانونی تبدیلیاں کی گئی تھیں۔جبکہ کمیٹی اس پہلو پر بھی غور کر رہی ہے کہ کیا تہہ خانے (Basement) میں کسی ایسی سرگرمی یا وزن کا بوجھ تھا جس نے عمارت کی بنیادوں کو کمزور کیا۔کمیٹی میں سول انجینئرز، اسٹرکچرل ماہرین اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (SBCA) کے نمائندوں کو شامل کیا گیا ہے۔ اگر کسی بھی ادارے یا فرد کی غفلت ثابت ہوئی تو اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی سفارش کی جائے گی۔ ہماری کوشش ہے کہ مقررہ وقت کے اندر شفاف رپورٹ حکومت کو پیش کر دیں۔

اسٹاف رپورٹر سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

واشنگٹن میں لبنان اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات شروع

اسرائیل کی جانب سے لبنان پر خون ریز حملوں کے بعد دونوں ممالک کے درمیان واشنگٹن میں مذاکرات شروع ہوگئے ہیں۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق لبنان اور اسرائیل کے درمیان واشنگٹن میں شروع ہونے والے مذاکرات جنگ بندی مذاکرات کا تسلسل اور چوتھا دور ہے۔

لبنان کی سرکاری خبرایجنسی نے بتایا کہ لبنان اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات کا چوتھا دور واشنگٹن میں امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ہیڈکوارٹرز میں شروع ہوگئے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ مذاکرات کے لیے دونوں فریق کے نمائندے واشنگٹن پہنچے، جس کے بعد مذاکرات شروع ہوئے ہیں۔

قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم کو لبنان پر حملوں کے حوالے سے ٹیلی فون پر سخت الفاظ کا استعمال کیا تھا۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ٹرمپ نے نیتن یاہو کو پاگل قرار دیا اور کہا کہ ہر کوئی تم سے نفرت کرتا ہے، اسی وجہ سے لوگ اسرائیل سے بھی نفرت کرتے ہیں۔

دوسری جانب لبنان پر اسرائیل کے حملے جاری ہیں جہاں جنوبی لبنان کے بڑے شہروں میں سے ایک نباطیہ پر شدید بم باری کی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کفایت شعاری اقدامات، حکومت نے مارکیٹوں اور ریسٹورنٹس کے اوقات کار میں توسیع کردی گئی
  • کفایت شعاری اقدامات میں بڑا ریلیف ؛ مارکیٹوں کے اوقات کار میں توسیع
  • عید تعطیلات کے بعد کاروباری اوقات کار پھر تبدیل کردئیے گئے
  • مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی آبادکاروں کی دراندازی: پاکستان سمیت 8 ممالک کا شدید ردعمل، پورا حرم صرف مسلمانوں کی عبادت گاہ قرار
  • واشنگٹن میں لبنان اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات شروع
  • سندھ بلڈنگ، کراچی میں غیر قانونی کمرشلائزیشن کا طوفان
  • تیزگام ایکسپریس کی پاور وین میں آگ لگ گئی
  • فلم ’کالا ہرن‘ پر سلمان خان کا قانونی نوٹس، پروڈیوسر نے الزامات مسترد کر دیے
  • میئر ظہران ممدانی نے نیویارک میں بچوں کا بیڈ ٹائم کیوں معطل کردیا؟
  • کراچی: واش روم میں بچے کی پیدائش، تحقیقاتی رپورٹ ڈائریکٹر جناح اسپتال کے حوالے