Jasarat News:
2026-07-24@03:22:01 GMT

بروقت امداد نہ ملنے کے بعد پیارے نہ بچ سکے‘ لواحقین

اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260122-01-10
کراچی (اسٹاف رپورٹر) گل پلازا آتشزدگی میں شہید ہونے والوں کے اہلِ خانہ آج بھی اپنے پیاروں کو پکار رہے ہیںسانحہ گل پلازا غموں کی داستانیں چھوڑ گیا، کسی نے بیٹا کھویا، کسی کا بھائی بچھڑ گیا۔ہفتے کی رات لگنے والی آگ پر40 گھنٹوں کے بعد قابو پایا گیا، گل پلازہ میں آتشزدگی کا شکار ہونے والوں کے اہلِ خانہ بے بس نظر آرہے ہیں۔گل پلازا آتشزدگی میں شہید ہونے والوں کے اہلِ خانہ آج بھی اپنے پیاروں کو پکار رہے ہیں، کسی نے اپنا بیٹا کھو دیا، کسی کا بھائی ہمیشہ کے لیے بچھڑ گیا۔لواحقین کا کہنا ہے کہ اندر پھنسے افراد نے بار بار فون کرکے مدد مانگی، التجا کی کہ اندر شدید دم گھٹ رہا ہے، انھیں فوراً نکال لیا جائے۔ متاثرہ خاندانوں کے مطابق بروقت ریسکیو نہ کیے جانے کے باعث ان کے پیارے زندہ نہ بچ سکے۔ آنسوؤں اور سسکیوں میں ڈوبے اہلِ خانہ کا ایک ہی سوال ہے جب مدد کے لیے پکارا جا رہا تھا تو ریسکیو عملہ کیوں نہیں پہنچ سکا؟

اسٹاف رپورٹر سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری

فوٹو: فائل

وزیراعظم اور نائب وزیراعظم سمیت مختلف اعلیٰ حکومتی شخصیات کو 21 قیمتی تحائف ملے، کابینہ ڈویژن نے اپریل تا جون توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری کردیا۔ 

کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم توشہ خانہ تحائف وصول کرنے والوں میں شامل ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کو ایک شوگر باؤل، قیمتی قلم، مسجد نبویﷺ کا ماڈل، شیلڈ اور ٹائی بطور تحفہ ملی۔

دستاویز کے مطابق وزیراعظم کو چینی خلائی اسٹیشن کا ماڈل، ایک کپ، گھڑی اور شیلڈ بھی بطور تحفہ ملی۔ 

دستاویز کے مطابق نائب وزیراعظم کو چمڑے سے بنا چینی بیلٹ، مصری اسٹیچو کا ماڈل اور کف لنکس بطور تحفہ ملے۔ 

دونوں اعلیٰ ترین حکومتی شخصیات نے حاصل ہونے والے تحائف توشہ خانہ میں جمع کرا دیے۔ کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم کو ملنے والے تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • توشہ خانہ ریکارڈ، وزیراعظم اور اسحاق ڈار کے تحائف کی تفصیلات سامنے آگئیں
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری