اپنے بیان میں ایم ڈبلیو ایم جنوبی بلوچستان نے کہا کہ علامہ راجہ ناصر اپنی بصیرت، جرات مندانہ قیادت اور اصولی سیاست کے ذریعے عوامی حقوق، آئین و قانون کی بالادستی اور قومی وحدت کیلئے مؤثر کردار ادا کرینگے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین، معروف دینی و سیاسی رہنماء علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کو سینٹ میں اپوزیشن لیڈر مقرر ہونے پر مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کی ورکنگ کمیٹی کے اراکین نے دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپوزیشن لیڈر کے منصب پر تقرری حق و صداقت، مظلوموں کی ترجمانی اور جمہوری جدوجہد کی کامیابی کا مظہر ہے۔ یہ اعزاز نہ صرف مجلس وحدت مسلمین بلکہ پاکستان کے محروم طبقات، مظلوم اقلیتوں اور حق پرست عوام کے لیے باعث امید ہے۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اپنی بصیرت، جرات مندانہ قیادت اور اصولی سیاست کے ذریعے ایوان بالا میں عوامی حقوق، آئین و قانون کی بالادستی اور قومی وحدت کے لیے مؤثر کردار ادا کریں گے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: علامہ راجہ ناصر عباس

پڑھیں:

بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 17 دہشتگرد ہلاک

سٹی 42: بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 17 دہشتگرد ہلاک  ہوئے ۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے مستونگ، نوشکی، ژوب، خضدار اور کیچ میں آپریشنز کیے گئے ۔ شدید فائرنگ کے تبادلے میں 17 دہشتگرد مارے گئے،

ہلاک دہشتگردوں کا تعلق فتنہ الہندوستان سے تھا، دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو مؤثر کارروائی میں نشانہ بنایا گیا۔ہلاک دہشتگرد متعدد دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث تھے،دہشتگردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور بڑی تعداد میں دھماکا خیز مواد برآمد ہوا۔ تیار شدہ آئی ای ڈیز بھی دہشتگردوں سے برآمد کر لی گئیں۔علاقوں میں کلیئرنس آپریشنز جاری کییے ۔ 

پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل

 آئی ایس پی آر کے مطابق عزمِ استحکام کے تحت انسداد دہشتگردی مہم پوری قوت سے جاری رہے گی،ملک سے بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کا خاتمہ کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • ایران کے شہید سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی تدفین مشہد میں ہوگی، تیاریاں شروع
  • بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ ڈاکٹر خلیل الرحمان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے صدر منتخب
  • بی ایم ڈبلیو سے 5 لاکھ جرمانہ وصولی، ڈی ایچ اے ویجیلینس سے جواب طلب
  • بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 17 دہشتگرد ہلاک
  • جنوبی پنجاب میں منکی پاکس کا پھیلاؤ، 4 مریض اسپتال داخل، الرٹ جاری
  • نیشنل کانفرنس کی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے، غلام علی کھٹانہ
  • علامہ ساجد علی نقوی سے علامہ جواد نقوی کی ملاقات، شہید امت کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی
  • ورلڈ کپ تیاریوں کے لیے سست وکٹوں پر تنقید مسترد، مائیک ہیسن کا دوٹوک مؤقف
  • وزیر ریلوے کی اطالوی قومی دن کے موقع پر اٹلی کی حکومت اور عوام کو مبارکباد
  • صدر زرداری کی اٹلی کے صدر ور عوام کو یومِ جمہوریہ پر مبارکباد