ہم ایسا بھارت بنانا چاہتے ہیں جہاں لوگ ایک دوسرے کی زبانوں، ثقافتوں اور مذاہب کا احترام کریں، راہل گاندھی
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2026 GMT
کانگریس لیڈر نے کہا کہ اگر ہمارے پاس حکمت نہ ہو اور ہم صرف معلومات کے پیچھے بھاگتے رہیں تو دنیا بہت بری جگہ بن جائیگی، اسی لئے ایسے اسکولوں کا کردار بہت اہم ہے، کیونکہ یہ نوجوان طلبہ کو دانا شہری بناتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے کہا کہ وہ ایسے بھارت کی تعمیر میں مدد کرنا چاہتے ہیں جہاں شہری ایک دوسرے کی زبانوں، ثقافتوں اور مذاہب کا احترام کریں۔ انہوں نے یہ بات تمل ناڈو کے گدالور میں سینٹ تھامس انگلش ہائی اسکول کی گولڈن جوبلی تقریبات کے موقع پر طلبہ اور اساتذہ سے خطاب کے دوران کہی۔ راہل گاندھی نے کہا کہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) آئی ٹی اور ڈیٹا کے اس دور میں معلومات ہر جگہ دستیاب ہیں، مگر اسکولوں کی اصل ذمہ داری یہ ہے کہ وہ معلومات کو علم اور اس سے بھی بڑھ کر حکمت میں تبدیل کرنے والے انسان تیار کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہم روزانہ آئی ٹی انقلاب، اے آئی اور ڈیٹا کے بارے میں سنتے ہیں اور کہا جاتا ہے کہ یہ معلومات کا دور ہے، جہاں معلومات آزادانہ طور پر دستیاب ہیں، لیکن ایسے اسکولوں کا کام یہ ہے کہ وہ ایسے لوگ تیار کریں جو معلومات کو دیکھ سکیں، اسے علم میں بدلیں اور سب سے اہم بات یہ کہ حکمت کے ساتھ برتاؤ کریں۔
راہل گاندھی نے اسکولوں کے کردار پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اگر معلومات کے اس دور میں حکمت نہ ہو تو دنیا ایک ناخوشگوار جگہ بن سکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہمارے پاس حکمت نہ ہو اور ہم صرف معلومات کے پیچھے بھاگتے رہیں تو دنیا بہت بری جگہ بن جائے گی، اسی لئے ایسے اسکولوں کا کردار بہت اہم ہے، کیونکہ یہ نوجوان طلبہ کو دانا شہری بناتے ہیں۔ راہل گاندھی نے طلبہ کے ساتھ ہونے والی گفتگو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جب انہوں نے طلبہ سے پوچھا کہ وہ ایک استاد کو اچھا استاد کیوں سمجھتے ہیں، تو جواب ملا کہ وہ ہمیں سنتی ہیں اور محبت و شفقت سے پیش آتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہی میری جدوجہد ہے، میں ایسا بھارت بنانے میں مدد کرنا چاہتا ہوں جہاں لوگ ایک دوسرے کے ساتھ مہربان ہوں، ایک دوسرے کی بات سنیں اور ایک دوسرے کی زبانوں، ثقافتوں اور مذاہب کا احترام کریں۔ راہل گاندھی نے طلبہ اور سیاست دانوں دونوں کو عاجزی اپنانے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے یہاں طلبہ سے پوچھا کہ وہ کیا بننا چاہتے ہیں، کسی نے ڈاکٹر بننے کی بات کی، کسی نے فضائیہ میں پائلٹ بننے کی، مگر کسی نے سیاست دان بننے کی خواہش ظاہر نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ اپنے 20 سالہ سیاسی تجربے میں میں اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ سیاست دان، طالب علم یا استاد سب کے لئے سب سے اہم قدر عاجزی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی نے ایک دوسرے کی
پڑھیں:
نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن میں پولنگ 27 جولائی کو ہوگی۔ اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔جلسے میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور پارٹی کے دیگر رہنما بھی شرکت کریں گے۔ قائداعظم سٹیڈیم میں جلسے کی تیاریاں جاری ہیں جبکہ سٹیج کی تعمیر کے لیے کنٹینرز بھی پہنچا دیئے گئے ہیں۔