انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ) کے صدر محمد طیب اکرام بھی بھارتیوں کی نفرت انگیزی کا شکار ہوگئے، محمد طیت اکرام کو سابق ہاکی عہدیدار نریندر بٹرا کی جانب سے نفرت انگیز تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

ہاکی انڈیا اور ایف آئی ایچ کے سابق صدر نریندر بٹرا نے سوشل میڈیا پر طیب اکرام کے خلاف پوسٹ شیئر کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ موجودہ حالات میں وہ بار بار بھارت کے دورے کیوں کر رہے ہیں۔ انہیں بھارت آنے کی دعوت کون دے رہا ہے اور ان دوروں کی فنڈنگ کون کر رہا ہے اور وہ کس حیثیت سے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ دیکھنے آتے ہیں۔

انہوں نے طیب اکرام پر پاکستان کے حساس اداروں سے تعلقات کا الزام بھی لگایا، نریندر بٹرا کو طیب اکرام کے چلی میں ویمن ورلڈ کپ کے بجائے بھارت کے دورے پر بھی اعتراض ہے۔

https://www.

facebook.com/narinderdhruvbatra.org/posts/questions-on-repeated-fih-president-visits-to-india-demand-transparencythere-is-/1399492861629539/

نریندر بٹرا کے مطابق ایف آئی ایچ صدر کے بھارت کے بار بار دوروں پر سوالات شفافیت کا مطالبہ کرتے ہیں۔ الزامات میں حقیقت ہو یا نہ ہو لیکن طیب اکرام نے کبھی کسی فورم پر ان کا جواب نہیں دیا۔

طیب اکرام جو لاہور میں پیدا ہوئے اور اب مکاؤ کے شہری ہیں،بین الاقوامی ہاکی میں اپنی سرگرمیوں کے باعث بھارت کے دوروں پر جاتے رہے ہیں۔

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: طیب اکرام بھارت کے

پڑھیں:

خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم

پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل سے 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔

پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

احتساب عدالت نے ملزم دوراج خان کی جانب سے دائر پلی بارگین درخواست کے تناظر میں 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

فیصلے کے مطابق نیب خیبرپختونخوا اپرکوہستان میں جعلی بلوں اور بوگس دعوؤں کے ذریعے سرکاری فنڈز میں کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے، ملزم کے قریبی رشتہ داروں کے نام پر کھولے گئے بینک اکاؤنٹس میں موجود 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم دوراج خان اس مقدمے میں گرفتار ہے اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے اور دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نے مبینہ کرپشن کی رقم چھپانے کےلیے بیشام کے نجی بینک میں قریبی رشتہ داروں کے نام پر اکاؤنٹس کھلوائے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کے رشتہ داروں محمد اقبال، محمد ایاز، محمد عمر، کریم داد اور سربلند نے عدالت میں رضاکارانہ بیانات قلم بند کرائے اورمؤقف اختیار کیا کہ انہیں اپنے نام پر موجود اکاؤنٹس میں جرائم سے حاصل شدہ رقم کا علم نہیں تھا۔

احتساب عدالت نے کہا ہے کہ ملزم کے رشتہ داروں نے تمام رقوم بحق سرکار ضبط کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور رقم پر کسی قسم کا دعویٰ نہ کرنے کا بیان دیا۔

فیصلے میں مزید بتایا گیا کہ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے ضبط شدہ رقم چیئرمین نیب کے نیشنل بینک آف پاکستان، پی ایم سیکریٹریٹ برانچ اسلام آباد کے اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔

عدالتی فیصلے کے مطابق ضبط شدہ رقم ملزم کی پلی بارگین کے تحت واجب الادا رقم میں ایڈجسٹ کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • قاتل وہیل کا انوکھا طرز عمل: دیوہیکل دشمن کی لاش کو زور دار ٹکریں مارنے کی وجہ کیا ہے؟
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم