بھارت میں عدالتوں کو بم دھماکوں سے اُڑانے کی دھمکی؛ علاقے میں خوف و ہراس
اشاعت کی تاریخ: 6th, January 2026 GMT
بھارتی ریاست گجرات کی عدالتوں کو بم دھماکوں سے اُڑانے کی دھمکیوں پر افسران کی دوڑیں لگ گئیں اور سیکیورٹی انتہائی سخت کر دی گئی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی پولیس، بم ڈسپوزل اسکواڈ اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے عدالتی عمارتوں کو خالی کرالیا۔
سیکیورٹی فورسز نے ججوں، وکلا، عدالتی عملے اور سائلین کو بھی حفاظتی اقدامات کے تحت عمارتوں سے باہر نکال دیا اور مکمل تلاشی لی گئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا کہ 5 اور 6 جنوری کے دوران گجرات ہائی کورٹ سمیت کم از کم چھ عدالتوں کو ای میل کے ذریعے بم دھماکوں کی دھمکیاں دی گئیں۔
ان دھمکیوں میں احمد آباد سیشن کورٹ اور متعدد ضلعی عدالتیں بھی شامل ہیں جس کے بعد سکیورٹی ادارے فوری حرکت میں آ گئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ تاحال کسی بھی عدالت سے کوئی مشتبہ شے یا دھماکہ خیز مواد برآمد نہیں ہوا، تاہم خطرے کے پیش نظر سکیورٹی اقدامات برقرار رکھے گئے ہیں۔
پولیس نے ای میلز کے ذرائع کا سراغ لگانے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں اور سائبر کرائم یونٹس کو بھی متحرک کر دیا گیا ہے۔
بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ سکیورٹی صورتحال کا مکمل جائزہ لینے کے بعد ہی عدالتی سرگرمیاں بحال کی جائیں گی، جبکہ عوام کو افواہوں پر کان نہ دھرنے اور سکیورٹی اداروں کے ساتھ تعاون کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
یہ واقعہ ایک بار پھر بھارت میں حساس سرکاری اداروں کی سکیورٹی اور بڑھتے ہوئے سکیورٹی خدشات پر سوالات کھڑے کر رہا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی
امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز
لندن (آئی پی ایس )امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کے لیے برطانوی ائیربیس کے استعمال پر ایرانی پاسداران انقلاب نے برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی دی ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق نئے وزیراعظم اینڈی برنہم کے عہدہ سنبھالنیکے بعد امریکی فوج نے گلوسیسٹرشائر میں واقع رائل ائیر فورس کے آر اے ایف فیئرفورڈ فضائی اڈے سے ایران کے خلاف B-1 اسٹریٹجک بمبار طیاروں سے بمباری کی۔
ایرانی میڈیا کے مطابق اس حملے میں امریکی طیاروں نے ایران عراق سرحدی علاقے شلمچہ بارڈرکراسنگ کو نشانہ بنایا جس میں 2 افراد شہید اور 11 زخمی ہوئے۔ ایران نے اس کے جواب میں آنکھ کے بدلے آنکھ کی بنیاد پر جوابی کارروائیوں کی دھمکی دی۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نیکہا کہ ہماری دفاعی پالیسی واضح ہے، آنکھ کے بدلے آنکھ۔ جو لوگ کسی بھی قسم کی مدد کے ذریعے ایران کیخلاف جارحیت میں شریک ہوں گے، انہیں بھی جائز ہدف سمجھا جائیگا۔اب ایرانی پاسداران انقلاب نے امریکی طیاروں کے برطانوی فضائی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو خبردار کیا ہے۔
پاسداران انقلاب کا کہنا ہیکہ حالیہ کارروائیوں میں امریکی افواج نے ابتدا میں بحر ہند میں موجود بحری جہازوں سے کروز میزائل داغے اور جب ان کے ذخائر کم ہوگئے تو برطانیہ کے آر اے ایف فیئرفورڈ فضائی اڈے سے اڑنے والے B-1 بمبار طیاروں کا استعمال کیا۔پاسداران انقلاب نے خبردار کیا ہیکہ ایران کے خلاف کسی بھی جارحیت میں استعمال ہونے والا ہر فوجی اڈہ ایک جائز فوجی ہدف سمجھا جائے گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookX پچھلی خبرجدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا اگلی خبرآزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید... صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیاCopyright © 2026, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم