معیاری، بہترین علاج کی سہولت دہلیز پر فراہم کرنے کا وعدہ ضرور نبھائیں گے: مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2026 GMT
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ڈسٹرکٹ کارڈیک کیتھ لیب پراجیکٹ کی جلد تکمیل کیلئے اقدامات کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کے ویژن کے تحت پنجاب کے ہر ڈسٹرکٹ کیلئے کارڈیک کیتھ لیب پراجیکٹ کا آغاز کر دیا گیا۔ ڈسٹرکٹ ہسپتال جہلم کے بعد مریم نواز کی ہدایت پر جھنگ، میانوالی اور وہاڑی میں کیتھ لیب جلد فنکشنل کر دی جائیں گی- بھکر، چکوال، حافظ آباد، خانیوال، منڈی بہاؤالدین، راجن پور اور ٹو بہ ٹیک سنگھ میں فیز ٹو میں کیتھ لیب فنکشنل کر دی جائیں گی۔ کیتھ لیب میں انجیو گرافی، انجیوپلاسٹک اور پرائمری پی سی آئی کی سہولت بھی میسر ہو گی۔ کیتھ لیب کے قیام سے 60 سے 90 منٹ کے اندر ہسپتال میں پہنچنے والے مریض کی جان بچائی جا سکے گی۔ ڈسٹرکٹ کارڈیالوجی سنٹر میں انٹروینشنل کارڈیالوجسٹ اور تربیت یافتہ سٹاف کی تعیناتی کیلئے اقدامات کا آغاز ہر ڈسٹرکٹ میں بننے والی سٹیٹ آف دی آرٹ کارڈیک کیتھ لیب میں عالمی ایس او پیز کے مطابق امراض قلب کا بہترین علاج ہوگا-ہارٹ ایمرجنسی کی صورت میں 90منٹ کے اندر ضلعی کارڈیالوجی مرکز میں پہنچنے پر مریض کی جان بچانا ممکن ہوگا- ہارٹ ٹیک ایمرجنسی کے دوران مریضوں کو دور دراز کے بڑے شہروں کا رخ نہیں کرنا پڑے گا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ضلعی ہسپتالوں میں سپیشلسٹ اور کارڈیک ڈاکٹروں کی تعیناتی یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔ ضلعی کارڈیک کیتھ لیب میں فرائض سرانجام دینے والے ڈاکٹرز کو سپیشل پے پیکیج کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہاکہ جدید ترین کیتھ لیب میں علاج سے امراض قلب سے پیچیدگیوں کا بچاؤ کا بھی ممکن ہوگا -ضلعی سطح پر کیتھ لیب بننے سے ہیلتھ کیئر سسٹم میں بہتری اور بڑے ہسپتالوں میں مریضوں کا رش کم ہوگا۔ کون سوچ سکتاتھا ڈی ایچ کیو ہسپتالوں میں کیتھ لیب بنیں گی اور امراض قلب کا علاج ہو گا۔ پنجاب کے ہر شہری کیلئے معیاری اور بہترین علاج کی سہولت دہلیز پر فراہم کرنے کا وعدہ ضرور نبھائیں گے۔ مریم نواز نے پاک بحریہ کے ایل وائے 80 این ایئر ڈیفنس میزائل کے کامیاب لائیو فائر ٹیسٹ تجربے پر مبارکباددی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ پاک فوج، سائنسدانوں اورانجینئرز کی ٹیم کو ایل وائے 80 این ایئر ڈیفنس میزائل کے کامیاب تجربے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ پاکستان نے ایل وائے 80 این ایئر ڈیفنس میزائل کا کامیاب تجربہ کر کے دفاعی صلاحیتوں میں ایک اور سنگ میل عبور کیا ہے۔ جبکہ صوبائی حلقہ پی پی 167 کے ضمنی الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ (ن)کے امیدوار ملک محمد شفیع نے بلا مقابلہ کامیابی پر اظہار تشکرکیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے حلقہ پی پی 167 کے عوام کو مبارکباد دی اور شکریہ بھی ادا کیا ۔ مریم نواز نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کی کامیابی محمد نواز شریف کی قیادت اور رہنمائی میں عوامی خدمت کا ثمر ہے۔ عوامی فلاح و بہبود اور خدمت کا سفر اب تیز تر ہو گا۔ دوسری جانب ڈی جی خان میں رکشے اور بائیک کے تصادم میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کارڈیک کیتھ لیب مریم نواز نے کیتھ لیب میں
پڑھیں:
ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا
ارب پتی ٹیکنالوجی کاروباری شخصیت ایلون مسک نے اعلان کیا ہے کہ ان کا مصنوعی ذہانت پر مبنی پلیٹ فارم گروک امیجن (Grok Imagine) رواں سال کے اختتام سے پہلے قدیم یونانی رزمیہ شاہکار اوڈیسی پر مبنی ایک مکمل فلم تیار کرے گا۔ مسک کا کہنا ہے کہ یہ فلم شاعر ہومر کی اصل تخلیق کے مطابق ہوگی اور تاریخی اعتبار سے بھی زیادہ درست انداز میں پیش کی جائے گی۔
ایلون مسک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں دعویٰ کیا کہ اے آئی کے ذریعے بنائی جانے والی یہ فلم ہومر کے اصل فن اور کہانی کی حقیقی روح کی عکاسی کرے گی۔ انہوں نے اس اعلان کے ساتھ تقریباً تین منٹ طویل ایک اے آئی ویڈیو بھی شیئر کی، جس میں اوڈیسیئس اور کلیپسو کے درمیان ایک منظر دکھایا گیا ہے۔
Before this year ends, Grok Imagine will make a full-length movie of The Odyssey that is historically accurate and true to the art of Homer https://t.co/bVHzUmY9WN
— Elon Musk (@elonmusk) July 22, 2026اس سے قبل بھی ایلون مسک نے ایک صارف کی اس تجویز کی حمایت کی تھی کہ ہدایت کار میل گبسن تقریباً 100 ملین ڈالر کی لاگت سے اوڈیسی پر ایسی فلم بنائیں جس میں تاریخی طور پر درست جہاز، ہتھیار، زرہیں، کردار اور ہومر کی اصل نظم کے مکالمے شامل ہوں۔ اس تجویز پر مسک نے مختصر جواب دیتے ہوئے کہا تھا، ’میں تیار ہوں۔‘
دوسری جانب ایلون مسک حالیہ دنوں میں برطانوی نژاد امریکی فلم ساز کرسٹوفر نولن کی فلم اوڈیسی پر بھی سخت تنقید کرتے رہے ہیں۔ ان کا الزام ہے کہ نولن نے ایوارڈز حاصل کرنے کی غرض سے اصل داستان میں تبدیلیاں کیں۔ انہوں نے فلم کی کاسٹنگ پر بھی اعتراض اٹھایا، خاص طور پر اداکارہ لوپیٹا نیونگو کو ہیلن آف ٹرائے کے کردار میں لینے کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا، جبکہ ایک موقع پر نولن کو ’نسل پرستانہ رویہ رکھنے والا‘ فلم ساز بھی قرار دیا۔
تاہم ایلون مسک کی تنقید کے باوجود کرسٹوفر نولن کی اوڈیسی نے باکس آفس پر شاندار آغاز کیا ہے۔ باکس آفس رپورٹس کے مطابق فلم نے ریلیز کے پہلے ہفتے میں دنیا بھر سے 264.06 ملین ڈالر سے زائد کا بزنس کیا، جس کے بعد اسے رواں برس کی نمایاں کامیاب فلموں میں شمار کیا جا رہا ہے۔