2026-06-02@20:52:28 GMT
تلاش کی گنتی: 2676
«سیٹ لینے»:
(نئی خبر)
صدر مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان آصف علی زرداری نے سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس طلب کر لیے ہیں۔ قومی اسمبلی کا اجلاس 2 فروری 2026 بروز پیر شام 5 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوگا۔ صدر مملکت نے یہ اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق 1 کے تحت اپنے اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے طلب کیا ہے۔ اس اجلاس کے ساتھ موجودہ قومی اسمبلی کا 24 واں اجلاس بھی ہوگا۔ اسی دن سینیٹ کا اجلاس بھی طلب کیا گیا ہے جو شام 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں شروع ہوگا۔ صدر نے اس اجلاس کے لیے بھی آئین کی اسی شق کے تحت اختیارات استعمال کیے ہیں۔
اپوزیشن لیڈر سینیٹ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے سابق ممبر پنجاب اسمبلی مہندر پال سنگھ کی وفد کے ہمراہ ملاقات
ملاقات کے دوران ایم پی اے مہندر پال سنگھ و وفد نے سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کو اپوزیشن لیڈر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اور اقلیتی برادریوں کی جانب سے ملک میں آئین اور قانون کی بالادستی کے لیے جاری جدوجہد میں بھرپور ساتھ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین و اپوزیشن لیڈر سینیٹ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن صوبائی اسمبلی پنجاب مہندر پال سنگھ نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ایم پی اے مہندر پال سنگھ و وفد نے سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کو اپوزیشن لیڈر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اور اقلیتی برادریوں کی...
وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے کہا کہ عازمین حج ’’سعودی ویزا بائیو‘‘ ایپ کے ذریعے اپنی بائیومیٹرک جلد مکمل کرلیں۔ اسلام آباد سے ترجمان نے کہا کہ حج ویزا کے لیے سعودی بائیومیٹرک کرانا لازم ہے۔ اگر ایپ سے بائیومیٹرک نہ ہوسکے تو قریبی سعودی تاشیر سینٹر سے 8 فروری سے قبل بائیومیٹرک کرالیں۔ ترجمان کے مطابق بائیومیٹرک نہ ہونے کی صورت میں حج ویزا نہیں لگے گا۔ ترجمان وزارت مذہبی امور نے کہا سعودی تاشیر سینٹرز کی مزید تفصیلات پاک حج موبائل ایپ پر دستیاب ہیں۔
طیب سیف : چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے بتایا کہ آج ہماری پولیٹیکل کمیٹی کی میٹنگ تھی، بہت اچھے طریقے سے معاملات زیر بحث آئے۔ پی ٹی آئی کمیٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر علی نے کہا کہ پولیٹیکل کمیٹی کی میٹنگ میں علامہ راجہ ناصر عباس اور محمود اچکزئی نے شرکت کی۔انہوں نے بتایا کہ شام چھ بجے سے میٹنگ رات تک جاری رہی، میٹنگ میں کچھ فیصلے بھی ہوئے ہیں، اس حوالے سے اچکزئی صاحب کا ویڈیو پیغام آ جائے گا۔ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 5 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی بیرسٹر گوہر علی نے بتایا کہ ہم نے ڈائیورٹ نہیں...
وفاقی وزیر پاور اویس لغاری نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی رہنمائی میں صنعتوں پر بجلی ریٹ کا بوجھ آج صفر ہوگیا ہے۔ وزیراعظم کے صنعتوں کے لیے بجلی کے بلوں میں 4 روپے 40 پیسے فی یونٹ کمی کے فیصلے پر اویس لغاری نے وضاحت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صنعتوں کے لیے بجلی کے بلوں میں 4 روپے 40 پیسے فی یونٹ کمی کا فیصلہ ہوگیا ہے۔ موجودہ حکومت کے اوائل میں یہ بوجھ 8 روپے 90 پیسے فی یونٹ تھا، وزیراعظم کی رہنمائی میں یہ بوجھ آج صفر ہوگیا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ ویلنگ چارجز میں بھی کراس سبسڈی کی مد میں 4 روپے 40 پیسے کمی ہوگی، مجموعی طور پر صنعتوں...
فائل فوٹو نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا) نے ملک میں بجلی کے استعمال میں 22 فیصد اضافے کے بعد 48 پیسے فی یونٹ اضافے پر غور شروع کردیا ہے۔ دسمبر 2025 میں صنعتی اور زرعی طلب کے باعث بجلی کا استعمال بڑھ کر 2 اعشاریہ 4 ارب یونٹ ہوگیا۔شمسی توانائی کے تیزی سے پھیلاؤ سے گرڈ اسٹیشنز پر انحصار کم ہوا ہے، جس کے باعث پیداواری لاگت بڑھنے کا خدشہ ہے جبکہ صنعتی صارفین کی قیمت میں اضافے کی مخالفت کی گئی ہے۔ پاور حکام کے مطابق دسمبر 2025ء میں پاکستان میں بجلی کے استعمال میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 22 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کی بڑی وجہ صنعتی اور زرعی شعبوں میں مضبوط طلب رہی۔
سٹی 42: وزارت مذہبی امور کا سعودی ویزہ بائیو میٹرک سے متعلق اہم اعلان آگیا ۔ ترجمان مذہبی امور کے مطابق عازمین حج "سعودی ویزہ بائیو" ایپ کے ذریعے گھر بیٹھے اپنی بائیو میٹرک جلد مکمل کر لیں۔حج ویزہ کے لیے سعودی بائیو میٹرک کروانا لازم ہے۔ اگر ایپ سے بائیو میٹرک نہ ہو سکے تو قریبی سعودی تاشیر سینٹر سے 8 فروری سے قبل بائیو میٹرک کروا لیں۔بائیو میٹرک نہ ہونے کی صورت میں حج ویزہ نہیں لگے گا۔ سعودی تاشیر سینٹرز کی مزید تفصیلات پاک حج موبائل ایپ پر دستیاب ہیں۔ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 5 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
اسلام آباد(نیوزڈیسک)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے سولر نیٹ میٹرنگ کے نئے ریگولیشنز پر عملدرآمد سے قبل عوامی سماعت کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ نیپرا کے مطابق نیٹ میٹرنگ ریگولیشنز 2025ء کے مسودے پر عوامی سماعت 6 فروری کو منعقد کی جائے گی، جس میں عوام اور تمام شراکت داروں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ نیپرا کا کہنا ہے کہ نئے ریگولیشنز 2025ء کے مسودے کی کاپی نیپرا کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے، سی پی پی اےنیٹ میٹرنگ صارفین کو گرڈ پراضافی بوجھ سمجھتی ہے۔ سی پی پی اے کے مطابق نیٹ میٹرنگ صارفین کی وجہ سے گرڈ صارفین پر 3 روپے 5 پیسے فی یونٹ اضافی بوجھ پڑتاہے۔ نیپرا کا کہناتھا کہ سولرنیٹ...
اسلام آباد میں ایک شہری کو گھر پر سولر پینل لگانے کے باوجود 52,000 روپے کا بجلی بل موصول ہوا ہے جس پر متعلقہ محکمے کی شفافیت اور بلنگ کے نظام پر سوالات اٹھ گئے ہیں۔ صحافی اعزاز سید نے سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر شہری کا بل شیئر کرتے ہوئے وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کو مخاطب کیا اور کہا کہ شہری کے گھر سولر لگا ہوا ہے مگر بل 52,000 روپے آیا اور اس دوران کسی بھی قسم کی میٹر ریڈنگ نہیں کی گئی۔ اب محکمے کا موقف ہے کہ گرین میٹر پرانا ہے، بل ادا کریں اور نیا میٹر لگوائیں۔ کیا شہریوں کے ساتھ یہ کھلے عام ڈاکہ زنی نہیں؟ محترم اویس لغاری!آپ کے زیر انتظام...
---فائل فوٹوز سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے سینیٹر پلوشہ خان کی جانب سے وفاقی وزیر علیم خان پر نامناسب رویے کے الزامات کے پیشِ نظر منگل 3 فروری کو صبح 11 بجے اجلاس طلب کر لیا۔سینیٹ کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق سینیٹر پلوشہ خان کی جانب سے تحریکِ استحقاق پیش کی گئی تھی۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ تحریکِ استحقاق وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کے مبینہ نامناسب رویے سے متعلق تھی۔واضح رہے کہ علیم خان کا سینیٹر پلوشہ خان کے ساتھ مبینہ نامناسب رویے کا واقعہ 19 دسمبر 2025ء کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس کے دوران پیش آیا تھا۔
رنویر سنگھ کی ایکشن سے بھرپور بالی ووڈ فلم دھُرندھر اب نیٹ فلکس پر دستیاب ہے تاہم جشن کی بجائے فلم کی اسٹریمنگ ریلیز پر تنقید کی جا رہی ہے کیونکہ فلم کے کچھ سینز میں ترمیم کی گئی ہے اور ڈائیلاگز کاٹ دیے گئے ہیں۔ ریلیز کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین نے یہ دعویٰ کیا کہ تقریباً دس منٹ کی فوٹیج تراش دی گئی ہے اور کچھ ڈائیلاگز کو ایڈیٹ کیا گیا ہے۔ خاص طور پر بھارت میں مداحوں نے اس اقدام پر اعتراض کیا کیونکہ OTT پلیٹ فارمز بالغ ناظرین کے لیے مواد فراہم کرتے ہیں اور عام طور پر بغیر سنسر مواد پیش کرتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: دھُرندھر میں بڑی تبدیلیاں کردی گئیں، یہ سب کس...
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر سے برطانوی رکن پارلیمنٹ عمران حسین کی وفد کے ہمراہ ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 30 January, 2026 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس)ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر سے وفاقی وزیر و چیئرمین پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر رانا محمد قاسم نون کے ہمراہ برطانیہ کی پارلیمنٹ کے رکن عمران حسین نے 15 رکنی وفد کے ساتھ پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔ وفد میں عمران حسین کے والد، سابق رکن برطانوی پارلیمنٹ، اور سماجی تنظیم Orphans in Need کے کنٹری ڈائریکٹر محمد فیصل اسحاق سمیت ہیڈ آف فنڈ ریزنگ بھی شامل تھے۔ ملاقات کے دوران پاکستان اور برطانیہ کے مابین پارلیمانی، معاشی اور اقتصادی تعلقات، برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کے کردار، پاکستان کے پسماندہ علاقوں...
سٹی42: لیسکو (لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اپنے اعزازیہ میں 100 فیصد اضافہ کر دیا ہے، جس کے بعد ہر میٹنگ میں بورڈ کے ہر ممبر کو ایک لاکھ روپے اعزازیہ دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز عامر رضیا کے ہوائی سفر کے اخراجات علیحدہ ہوں گے جبکہ ہوائی سفر کے بعد لاہور میں قیام و طعام کے لیے وی وی آئی پی ہوٹل کی بکنگ بھی لیسکو کی ذمہ داری ہوگی۔ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 5 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی لیسکو بورڈ کی اس بڑھتی ہوئی مراعات کے فیصلے پر صارفین کے لیے کوئی سہولت میسر نہیں ہو رہی، بلکہ کمپنی...
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)وفاقی وزیر برائے پاور ڈویڑن سردار اویس احمد خان لغاری نے پی پی ایم سی کی جانب سے نیٹ میٹرنگ صارفین کے یونٹس کریڈٹ نہ کرنے سے متعلق جاری ہدایات کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ان پر نظرِ ثانی کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ کچھ نیٹ میٹرنگ صارفین نے اپنے منظور شدہ لائسنس کے تحت اجازت یافتہ صلاحیت سے زائد نیٹ میٹرنگ سسٹمز نصب کر رکھے ہیں۔ گزشتہ ماہ ایسے بعض صارفین کو نیشنل گرڈ کو فروخت کی گئی بجلی کے یونٹس کا کوئی کریڈٹ فراہم نہیں کیا گیا، جو کہ درست طریقہ کار نہیں تھا۔ نظر ثانی شدہ ہدایات کے تحت اب صرف وہی یونٹس کریڈٹ نہیں کیے جائیں گے جو منظور شدہ...
اسلام آباد (خبر نگار) ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان نے ملک کے ڈاکٹریٹ تعلیمی نظام کا جامع جائزہ لینے اور مستقبل کے حوالے سے اصلاحات کی سفارش کرنے کے لیے نیشنل سٹریٹجک ٹاسک فورس تشکیل دے دی ہے یہ ٹاسک فورس پاکستان میں ڈاکٹریٹ کی تعلیم کے معیار، مطابقت، پائیداری، مساوات اور عالمی مسابقت کا جائزہ لے گی اور قومی ترقی کی ترجیحات کے مطابق تزویراتی، ریگولیٹری، اور نفاذ پر مبنی اصلاحات تجویز کرے گی۔
وفاقی وزیر امیر مقام آزاد جموں و کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے معاہدے پر عملدرآمد کا جائزہ لینے اجلاس کی صدارت
اسلام آباد ( طارق محمود سمیر)وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر، گلگت بلتستان اور سیفران، انجینئر امیر مقام نے جمعرات کے روز آزاد جموں و کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ طے پانے والے معاہدے پر عملدرآمد کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس کے دوران وفاقی وزیر نے اب تک کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ عملدرآمد کے کام میں مزید تیزی لائی جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ آزاد جموں و کشمیر وزیر اعظم کی اولین ترجیح ہے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنا وفاقی اور آزاد کشمیر حکومتوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انجینئر امیر مقام نے یقین دہانی کرائی کہ وزیر...
سٹی42: عدالتوں میں جعلی دعوؤں اور جعلی گواہوں کی روک تھام کے لیے اہم اقدامات کرتے ہوئے نادرا کے بایومیٹرک سسٹم کے تحت شناخت کی تصدیق کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ اس نظام کے تحت کیسز میں شناختی تصدیقی سلپ لگانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سیشن جج لاہور کی ہدایت پر ماتحت عدالتوں میں نادرا ویری فکیشن کاؤنٹر قائم کر دیے گئے ہیں۔ یہ کاؤنٹر مارکنگ برانچ، سول کورٹ مارکنگ برانچ اور ماڈل ٹاؤن کینٹ کچہری میں قائم کیے گئے ہیں تاکہ سائلین اور گواہوں کی فوری تصدیق ممکن بنائی جا سکے۔ پشاوربورڈ نے میٹرک امتحانات کے شیڈول کا اعلان کردیا سیشن جج لاہور نے اس حوالے سے تمام ججوں اور...
نیوزی لینڈ نے بھارت کے خلاف چوتھے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں زبردست مقابلہ کرتے ہوئے بھارتی ٹیم کو 50 رنز سے ہرا دیا۔ ویشاکھاپٹنم میں کھیلے گئے میچ کے دوران نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 215 رنز بنائے۔ ٹم سیفرٹ نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 62 رنز بنائے جبکہ ڈیون کونوے نے 44 رنز قیمتی اننگز میں شامل کیے۔ بھارت کے بولرز میں ارشدپ سنگھ اور کلدیپ یادیو نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں۔ مزید پڑھیں انڈر 19 ورلڈکپ سپر سکسز: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دے دی ابھیشیک شرما کی برق رفتار ففٹی، نیوزی لینڈ کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا جواب میں بھارتی ٹیم بیٹنگ میں دباؤ کا شکار...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اٹلی کے عالمی شہرت یافتہ سیاحتی جزیرے سِسلی میں شدید بارشوں اور اس کے نتیجے میں مٹی کے بڑے بڑے تودے گرنے کے ہولناک واقعات رونما ہوئے ہیں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سسلی بھی طوفان ہَیری سے بری طرح متاثر ہونے والا علاقہ ہے بدترین موسلا دھار بارشوں نے بھرپور طاقت سے سسلی کی زمین کو کمزور کردیا۔جس کے نتیجے میں تقریباً 4 کلومیٹر طویل علاقے میں ایک بڑی سرنگ نما دھنساؤ واقع ہوگیاب اور درجنوں گھروں، گاڑیوں اور سڑکوں کو گہری کھائی کے کنارے پر لٹکا دیا۔لینڈ سلائیڈنگ سے پیدا ہونے والے گہرے گڈھے کے کنارے لٹکے متعدد گھر اور ان میں سے گاڑیاں ایک ایک کرکے کھائی میں گرتی رہیں۔یہ دل دہلادینے والے مناظر اطالوی جزیرے سِسلی کے نیسچیمی قصبے کے ہیں۔ جہاں زمین مسلسل دھنستی جا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور تعلیمی بورڈ نے میٹرک کے سالانہ امتحانات 2026 کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ اس حوالے سے بورڈ کی جانب سے باقاعدہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔اعلامیے کے مطابق پشاور تعلیمی بورڈ کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات کا آغاز 31 مارچ 2026 سے ہوگا۔ امتحانات کے انعقاد کی تیاریوں کا عمل شروع کر دیا گیا ہے جبکہ امتحانی مراکز اور دیگر انتظامی امور کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔پشاور بورڈ کے کنٹرولر امتحانات انعام اللہ شاہ نے کہا ہے کہ امتحانات کی تاریخ کا اعلان بروقت کرنے کا مقصد طلبہ کو بہتر اور منظم تیاری کا موقع فراہم کرنا ہے،طلبہ کو چاہیے کہ وہ دیے گئے وقت سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور امتحانات...
پریمیئر لاء کالج گوجرانوالہ اور سائنٹا وژن سکول اینڈ کالج اسلام آباد کے طلبہ کا پارلیمنٹ ہاؤس کا مطالعاتی دورہ
پریمیئر لاء کالج گوجرانوالہ اور سائنٹا وژن سکول اینڈ کالج اسلام آباد کے طلبہ کا پارلیمنٹ ہاؤس کا مطالعاتی دورہ WhatsAppFacebookTwitter 0 28 January, 2026 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پریمیئر لاء کالج گوجرانوالہ کے طلبا وطالبات کے 46 رکنی وفدنے جبکہ سائنٹا وژن سکول اینڈ کالج اسلام آباد کے طلبا کے وفد نے فیکلٹی ممبران کے ہمراہ بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کا مطالعاتی دورہ کیا۔ دونوں وفود کو پارلیمنٹ ہاؤس آمد پر سینیٹ سیکرٹریٹ کے حکام نے خوش آمدید کہا۔ اپنے دورے کے دوران وفود نے سینیٹ میوزیم، گلی دستور کادورہ کیا۔ اس موقع پر وفود کو پارلیمنٹ کے کام کے طریقہ کار، قانون سازی کے عمل، سینیٹ کی آئینی ذمہ داریوں اور قائمہ کمیٹیوں کے...
یورپ میں انسانی اسمگلنگ میں ملوث افغان شہریوں کے ایک منظم نیٹ ورک کا انکشاف ہوا ہے، جس کے بعد اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو سے ایک افغان شہری کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) نے انسانی اسمگلنگ کے الزامات کے تحت اس شخص کو گرفتار کیا، جس کے بعد گلاسگو اور برمنگھم میں دو مختلف مقامات پر چھاپے مارے گئے۔ ان کارروائیوں کے دوران متعدد اہم دستاویزات اور الیکٹرانک آلات ضبط کیے گئے۔ رپورٹس کے مطابق گرفتار افغان شہری اس نیٹ ورک کا اہم کردار ادا کرتا تھا، جو آئرلینڈ سے برطانیہ تک مہاجرین کی غیر قانونی نقل و حرکت میں ملوث رہا۔ افغان جریدے ہشت صبح نے...
یورپ میں انسانی اسمگلنگ میں ملوث افغان شہریوں کے ایک منظم نیٹ ورک کا انکشاف ہوا ہے، جس کے تحت اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو سے ایک افغان شہری کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ برطانوی جریدے کے مطابق برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) نے انسانی اسمگلنگ کے الزامات پر افغان شہری کو گرفتار کیا۔ گرفتاری کے بعد گلاسگو اور برمنگھم میں دو مختلف مقامات پر چھاپے مارے گئے، جہاں سے متعدد اہم دستاویزات اور الیکٹرانک آلات ضبط کیے گئے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق گرفتار افغان شہری اس نیٹ ورک کا اہم کردار ہے جو آئرلینڈ سے برطانیہ تک مہاجرین کی غیر قانونی نقل و حرکت میں ملوث رہا ہے۔ افغان جریدہ ہشت صبح کے مطابق یہ افغان...
گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جمیل احمد ڈپٹی گورنر سلیم اللہ کے ہمراہ مانیٹری پالیسی کا اعلان کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جکارتہ (مانیٹرنگ ڈیسک) انڈونیشیا کے مغربی صوبے جاوا میں مسلسل ہونے والی بارشوں میں مٹی کا تودہ گرنے سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 34 تک پہنچ گئی۔عا لمی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کی حکومتی امدادی ٹیمیں اب بھی مٹی اور ملبے کے نیچے دبے درجنوں افراد کی تلاش جاری ہے۔ مانیٹرنگ ڈیسک سیف اللہ
لاہور:(نیوزڈیسک) لیسکو نے بسنت کے دوران بجلی کی تنصیبات کو محفوظ رکھنے کے لیے گرڈ سٹیشنوں پر سیفٹی نیٹ لگانے کا فیصلہ کر لیا۔ بسنت کے پیش نظر اندرون شہر کے گرڈ سٹیشنز پر سیفٹی نیٹ کی تنصیب ہوگی، سیفٹی نیٹ کی تنصیب کے باعث 27 جنوری بروز منگل کو موچی گیٹ اور بھاٹی گیٹ گرڈ سٹیشنز سے بجلی کی فراہمی متاثر رہے گی۔ 27 جنوری بروز منگل کوصبح 9 بجے سے دوپہر 1 بجے تک موچی گیٹ گرڈ سٹیشن سے منسلک فیڈرز گوالمنڈی، اکبری گیٹ، الحدید بازار، نشتر روڈ، والڈ سٹی، نواز شریف ہسپتال، لنڈا بازار، دہلی گیٹ، برانڈرتھ روڈ، میو ہسپتال، سرکلر روڈ اور فوارہ چوک کی بجلی معطل رہے گی۔ اِسی طرح شام 4 بجے سے...
پنجاب اسمبلی کے 41 ارکانِ اسمبلی کی رکنیت بحال کردی گئی۔ اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق گوشوارے جمع نہ کرانے والے 9 ارکان کی رکنیت تاحال معطل ہے۔ رکنیت معطل ہونے کے باعث 9 ارکان اسمبلی اجلاس میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔ پنجاب اسمبلی کے 50 میں سے 41 ارکان نے اپنے گوشوارے جمع کروا دیے ہیں۔ اسمبلی سیکریٹریٹ نے کہا کہ معطل ارکان کی فہرست سیکیورٹی عملے کو فراہم کر دی ہے۔
بھارت میں تہلکا مچا ہوا ہے کہ پاکستان نے پیس آف بورڈ میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ سینیٹر مشاہد حسین سید
سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ ٹرمپ نے ہمیں ایک پلیٹ فارم دیا ہے،بورڈ آف پیس صرف غزہ تک محدود نہیں۔ بھارت کے یوم جمہوریہ پر پاکستان انسٹیٹیوٹ فار پارلیمنٹ سروس میں یوم سیاہ کے نام سے سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے بھارت میں اس وقت بہت تہلکہ مچا ہوا ہے، بھارت بے چین ہے کہ پاکستان نے پیس آف بورڈ میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ مشاہد حسین سید نے کہا کہ مشاہد حسین سید نے کہا کہ کشمیر اور فلسطین وہ دو ریاستیں ہیں جو پاکستان کی پالیسی میں شامل ہیں، پاکستان 2026 میں اقوام متحدہ سیکیورٹی کونسل کا بھی رکن ہے، اس کے ذریعے کشمیر کاز کو پروموٹ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
سواتـ: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی زیر قیادت اسٹریٹ موومنٹ ریلی مین بازار بریکوٹ سے گزررہی ہے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
۔ امریکا کی انتہائی شمال مشرقی ریاست مَین میں ایک جیٹ طیارہ اڑان بھرنے کے فوراً بعد حادثے کا شکار ہو گیا، بدقسمت طیارے پر سوار 8 افراد کی قسمت ابھی تک ’نامعلوم‘ ہے۔ حادثے کے بعد حکام نے بینگور انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا مرکزی رن وے بند کر دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: لیبیئن طیارہ حادثہ: کاک پٹ وائس اور فلائٹ ڈیٹا ریکارڈرز بازیاب بینگور انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے اتوار کی رات جاری بیان میں کہا ہے کہ ایئرپورٹ پر پیش آنے والے اس واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں اور عوام سے اپیل کی کہ فی الحال اس سفری مرکز کا رخ نہ کریں۔ امریکی میڈیا کے مطابق ایئرپورٹ حکام کی جانب سے جاری کردہ بیان میں مزید کہا گیا...
لاہور(نوائے وقت رپورٹ) پنجاب کے 51 شہروں میں ''مریم نواز کا سوہنا پنجاب‘‘ پراجیکٹس پر کام شروع کر دیا گیاہے-وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ’’مریم نوازکا سوہنا پنجاب‘‘ کی پہلے فیز کی جون 2026ء تک تکمیل کا حکم دے دیا-وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ہر شہر میں سیوریج سمیت دیگر بنیادی پراجیکٹس کی جلد تکمیل کا حکم دیاہے-پنجاب ڈویلپمنٹ پلان پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے صوبائی و ضلعی کنٹرول روم قائم ہوگا -وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پراجیکٹس کی تکمیل اور عوامی مسائل کے حل کی براہ راست نگرانی کا حکم دیاہے- وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے خودپنجاب ڈویلپمنٹ پلان کی براہِ راست مانیٹرنگ سنبھال لی ہے- گوجرانوالہ کی تاریخ کا سب سے بڑا ترقیاتی پیکج مل گیا-ہر گلی،محلے...
وفاقی وزیر داخلہ کا ژاو شیرین کو چینی قونصل جنرل تعیناتی پرخراج تحسین لاہور :(نیوزڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی سے چین کے قونصل جنرل ژاو شیرین نے ملاقات کی۔ اس موقع پر محسن نقوی نے ژاو شیرین کی بطور چینی قونصل جنرل خدمات ک
لاہور :(نیوزڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی سے چین کے قونصل جنرل ژاو شیرین نے ملاقات کی۔ اس موقع پر محسن نقوی نے ژاو شیرین کی بطور چینی قونصل جنرل خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ چینی قونصل جنرل ژاو شیرین نے محسن نقوی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ سب آپ کی حیرت انگیز رفتار کے معترف ہیں اور پاک چین دوطرفہ تعلقات کے حوالے سے آپ نے گراں قدر کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے بطور وزیر اعلیٰ پنجاب اور اب بطور وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاک چین دوستی کو مضبوط بنانے کے لیے غیر معمولی کام کیا ہے،...
اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے ایمان مزاری اور ہادی علی کو متنازع ٹویٹس کیس میں 17، 17 سال قید کی سزا سنا دی۔ ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ نے کمرہ عدالت میں مختصر فیصلہ سنایا، ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو مجموعی طور پر 17، 17 سال قید کی سزا سنائی گئی۔ فیصلہ سنانے کے وقت اسپیشل پراسیکیوٹرز بیرسٹر فہد، رانا عثمان عدالت میں موجود تھے، ایمان مزاری، ہادی علی کی جانب سے کوئی بھی وکیل فیصلے کے وقت کمرہ عدالت میں موجود نہیں تھا۔ متنازع ٹوئٹ کیس؛ ایمان مزاری نے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کردیا، جج پر الزامات ہائیکورٹ کے باہر...
اسلام آباد: پاکستانی اسکالر محمد ابراہیم نے ٹرونڈ ہائیم میں نارویجن یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی NTNU میں نینو سائنسز میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کرلی۔ محمد ابراہیم نے (NTNU) ناروے میں نینو سائنسز میں اپنے پی ایچ ڈی تھیسس (سیلیکون بیسڈ میٹریل فار ایڈیٹیو مینوفیکچرنگ) کا کامیابی سے دفاع کیا۔ یہ کامیابی ابراہیم کے تعلیمی کیریئر میں ایک اہم سنگ میل کی نشاندہی کرتی ہے اور نینو ٹیکنالوجی کے بارے میں عالمی سائنسی برادری کی تحقیق کا ایک اہم حصہ ہے۔ محمد ابراہیم کی ڈاکٹریٹ کی اس تحقیق نے نینو میٹریلز کے پیچیدہ اطلاق پر توجہ مرکوز کروائی ہے، اس میں نئی جہتوں کو متعارف کروا کر سکھایا ہے کہ ان ٹیکنالوجیز کو جدید صنعت اور طب...
وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکی سفیر کی ملاقات، جعلی ویزا نیٹ ورکس پر مشترکہ کارروائی پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 24 January, 2026 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکی سفیر نیٹلی بیکر کی اہم ملاقات ہوئی جس میں پاک امریکہ تعلقات اور باہمی مفادات کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام اور پری امیگریشن کلیرنس نظام کی افادیت پر بات کی گئی جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں، خصوصاً پولیس ٹریننگ کے شعبے میں ہر سطح پر اشتراک بڑھانے پر اتفاق کیا گیا، اس موقع پر جعلی و فراڈ ویزا نیٹ ورکس کے خلاف جامع ایس او پیز کے تحت مشترکہ کارروائی...
کوئٹہ: بلوچستان کے بیشتر اضلاع گزشتہ روز بارش اور برف باری کے بعد شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں جس کے سبب زیارت، چمن، کوئٹہ، قلات، ژوب اور قلعہ سیف اللہ میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گر گیا۔ سرد ہواؤں کے باعث نظام زندگی مفلوج ہوگیا جبکہ شہری گھروں میں محصور ہوگئے۔ شدید سردی کے باعث پانی کی پائپ لائنیں بھی جم گئیں جبکہ سڑکوں پر کھڑا پانی بھی برف میں تبدیل ہوگیا۔ سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی کوئٹہ شہر کے بیشتر علاقوں میں گیس پریشر بھی غائب ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیارت...
جنوبی پنجاب کی ترقی تعلیم کے بغیر ممکن نہیں، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا بہاء الدین زکریا یونیورسٹی میں خطاب
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے ملتان میں بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے جنوبی پنجاب میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ، تعلیمی اداروں کے کردار اور اساتذہ کی علمی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ وہ اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن اور یونیورسٹی انتظامیہ کے شکر گزار ہیں جنہوں نے انہیں اس باوقار ادارے میں مدعو کیا۔ انہوں نے اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن کے نو منتخب صدر، جنرل سیکریٹری اور دیگر عہدیداران کو ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد بھی دی۔ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ملتان ان کے لیے صرف ایک حلقہ یا سیاسی مرکز نہیں بلکہ ان کی...
اویس کیانی : وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکی سفیر نیٹلی بیکر کی اہم ملاقات ہوئی جس میں پاک امریکہ تعلقات اور باہمی مفادات کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام اور پری امیگریشن کلیرنس نظام کی افادیت پر بات کی گئی جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں، خصوصاً پولیس ٹریننگ کے شعبے میں ہر سطح پر اشتراک بڑھانے پر اتفاق کیا گیا، اس موقع پر جعلی و فراڈ ویزا نیٹ ورکس کے خلاف جامع ایس او پیز کے تحت مشترکہ کارروائی کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ پنجاب میں ”اپنا کھیت،ا پنا روزگار پروگرام“ شروع کرنے کا فیصلہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے امریکی...
اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکی سفیر نیٹلی بیکر کی اہم ملاقات ہوئی جس میں پاک امریکہ تعلقات اور باہمی مفادات کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام اور پری امیگریشن کلیرنس نظام کی افادیت پر بات چیت ہوئی جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں خصوصاً پولیس ٹریننگ کیلئے ہر سطح پر اشتراک بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ ملاقات میں جعلی و فراڈ ویزا نیٹ ورکس کیخلاف جامع ایس او پیز کے تحت مشترکہ کارروائی کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے امریکی سفیر سے گفتگو میں کہا کہ ایجنٹ مافیا کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اختیار کی ہے، اس ضمن میں امریکی تعاون کا خیر...
—فائل فوٹو پیپلز پارٹی کے سینیٹر سلیم مانڈوی والا کا کہنا ہے کہ توقع ہے امریکا جلد امیگریشن ویز ے سے متعلق پابندی اٹھالے گا۔واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان پر امیگریشن ویزے کی پابندی سے متعلق بات کر رہے ہیں۔ سلیم مانڈوی والا کا کہنا ہے کہ پاکستانی شناخت پر آنے والے افغانوں کا مسئلہ امریکی حکام کے سامنے اٹھائیں گے۔ واشنگٹن میں پاک امریکا انٹرا پارلیمانی ڈائیلاگڈائیلاگ سے خطاب میں کانگریس مین ایسٹس و دیگر نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات مزید بہتر کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جلد پاکستان سے ایک اور پارلیمانی وفد امریکا کا دورہ کرے گا، عوامی نمائندوں کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنے کی کوشش...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب کے عوام کو اُن کو خوشیاں لوٹانے آئی ہوں، بسنت 500 سال پرانا تہوار ہے۔ لاہور میں بسنت سے متعلق اجلاس سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ حکومت پنجاب کا 6 ، 7 اور 8 فروری کو بسنت کے دوران میٹرو بس، اورنج ٹرین اور گرین لائن میں مفت سفر کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بسنت 500 سال پرانا تہوار ہے، پنجاب کی ثقافت بھرپور طریقے سے اجاگر کریں گے، صوبے کے عوام کو اُن کی خوشاں لوٹانے آئی ہوں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ بسنت کو محفوظ بنانے کے لیے 10 لاکھ موٹر سائیکل سواروں کو سیفٹی راڈز لگا کر...
ویب ڈیسک : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ ملک پر اس وقت 80 ٹریلین روپے کا قرض ہے۔ سینیٹ اجلاس سے خطاب میں بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ ٹیکس دینے والوں پر ہی سپر ٹیکس لگا کر حکومت چلائی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک پر اس وقت 80 ٹریلین روپے قرض ہے، پارلیمنٹ کے پاس نہ معیشت، نہ ہی خارجہ امور کا کوئی معاملہ لے کر آیا جاتا ہے۔پی ٹی آئی سینیٹر نے مزید کہا کہ دنیا میں نیا نظام آرہا ہے، جس میں اقوام متحدہ اور بین الاقوامی قوانین کی کوئی اہمیت نہیں ہوگی۔ پنجاب میں ”اپنا کھیت،ا پنا روزگار پروگرام“ شروع کرنے کا فیصلہ ...
انڈ ویجیلنٹ لینڈ پاکستان کے وفد کا پارلیمنٹ ہاؤس کا مطالعاتی دورہ WhatsAppFacebookTwitter 0 23 January, 2026 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) انڈ ویجویل لینڈ پاکستان کے پلیٹ فام کے تحت میڈیا اینڈ سوک انگیجمنٹ انیشیٹوسے وابستہ 20 رکنی وفد نے پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ کیا۔ سینیٹ سیکرٹریٹ کے حکام نے وفد کو پارلیمنٹ ہاؤس آمد پر خوش آمدید کہا۔ وفد کو سینیٹ میوزیم کا دورہ کرایا گیا جہاں انہیں سینیٹ کی تاریخ، اہم واقعات، اور پارلیمانی ارتقاء پر مبنی ایک جامع ڈاکیومنٹری دکھائی گئی۔ اس ڈاکیومنٹری کے ذریعے وفد کو پارلیمانی روایات، سینیٹ کے کردار اور آئینی اہمیت کے بارے میں بصیرت حاصل ہوئی۔اس موقع پر وفد کو سینیٹ کی ”گلی دستور“ کا بھی دورہ کرایا...
سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی امریکہ میں پارلیمانی روابط کے فروغ کے لیے مؤثر نمائندگی۔ WhatsAppFacebookTwitter 0 23 January, 2026 سب نیوز واشنگٹن ڈی سی۔(آئی پی ایس) َسینیٹر سلیم مانڈوی والا نے امریکہ میں منعقدہ مختلف پارلیمانی اور کمیونٹی سطح کے اجلاسوں میں پاکستان کی نمائندگی کی جس کا مقصد دونوں ممالک کے مابین قانون ساز اداروں کی سطح پر روابط اور مکالمے کو فروغ دینا تھا۔ 22 جنوری 2026 کو امریکی کانگریس کی رے برن ہاؤس آفس بلڈنگ میں ایک کانگریشنل سیشن منعقد ہوا جس کی میزبانی ڈاکٹر غلام مجتبیٰ چیئرمین پاکستان پالیسی انسٹی ٹیوٹ امریکہ (PPI-USA) نے کی جبکہ اس سیشن کی معاونت کانگریس مین ال گرین نے کی۔ اس اجلاس میں امریکی کانگریس کے اراکین...
لاہور سمیت پنجاب بھر کے میدانی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آج رات اور 23 جنوری کے دوران تیز بارش اور شدید برفباری کا امکان ہے۔ لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 4 اور زیادہ سے زیادہ 12ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق مری میں شام سے وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک تقریباً 12 انچ تک برفباری ریکارڈ کی گئی، مری اور گردونواح میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ مری ایکسپریس وے (این-75) پر شدید برف باری کے بعد پھلگراں ٹال پلازہ...
فائل فوٹو واشنگٹن میں پاک امریکا انٹرا پارلیمانی ڈائیلاگ ہوا۔ڈائیلاگ سے خطاب میں کانگریس مین ایسٹس و دیگر نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات مزید بہتر کیے جائیں گے۔ڈائیلاگ میں پاکستان کی نمائندگی سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور سینیٹر رانا محمود الحسن نے کی۔ اس موقع پر پارلیمانی تعاون، سلامتی، تجارت سمیت مختلف امور پر بات چیت کی گئی۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مکو آ نہ (مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ سکول ایجوکیشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق صوبے کے سرکاری اسکولوں میں 14 ہزار سے زائد اساتذہ ایسے ہیں جو صرف میٹرک پاس ہیں، جس پر تعلیمی حلقوں کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق مجموعی اساتذہ میں 60 فیصد مرد جبکہ 40 فیصد خواتین اساتذہ سرکاری اسکولوں میں تدریسی خدمات انجام دے رہی ہیں۔ اعداد و شمار سے معلوم ہوتا ہے کہ 752 اساتذہ پی ایچ ڈی ڈگری ہولڈر ہیں جبکہ 9 ہزار سے زائد اساتذہ ایف اے اور ایف ایس سی کی تعلیمی سند رکھتے ہیں۔ مانیٹرنگ ڈیسک گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک)قومی اسمبلی اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران حکومت اور اپوزیشن کے ارکان قومی اسمبلی ملک بھر میں موبائل کمپنیوں کے خلاف پھٹ پڑے۔رکن قومی اسمبلی پولین بلوچ نے کہا کہ انٹرنیٹ کی سہولیات بہت ناکافی ہے بلوچستان کے اکثر علاقے انٹرنیٹ سے محروم ہے۔ارکان قومی اسمبلی نے کہا کہ طلبہ و طالبات کو داخلوں اور جابز کے لیے آن لائن اپلائی کرنا مشکل ہو چکا ہے، پارلیمانی سیکرٹری نے کہا کہ اب تک 273 میگاہرٹز سپیکٹر م موجود ہے جس سے انٹرنیٹ کی رفتار کی ضرورت پوری نہیں ہوتی، اگلے ماہ 600 میگاہرٹز سپیکٹرم کی بولی ہونے جارہی ہے پارلیمانی سیکرٹری نے کہا کہ اسپیکٹرم 273سے 600میگا ہرٹزہونے پر انٹرنیٹ کی رفتار دگنا...
فوٹو: فائل کراچی میں شمال مغرب سے سرد ہوائیں 20 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، آج رات کم سے کم درجہ حرارت 7 سے 9 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کے بعد سری میں اضافہ اور شہر کے فضائی معیار میں بھی بہتری آگئی ہے۔کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسمِ سرما کی دوسری بارش ہوئی جس کے باعث موسم سرد اور خوشگوار ہوگیا جبکہ شہر کی فضائیں بھی صاف ہو گئیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا ایک نظام شہر کے شمال مغربی علاقوں سے داخل ہوا جس کے زیرِ اثر سرجانی ٹاؤن، گلشنِ معمار، اورنگی ٹاؤن، مشرف کالونی، ملیر، ناظم آباد اور دیگر علاقوں...
قومی اسمبلی میں ارکان اسمبلی نے ملک میں انٹر نیٹ کے آپشنز پر شدید تنقید کی ہے۔ اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدرات قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں ممبران ملک میں انٹرنیٹ کے آپشنز پر پھٹ پڑے۔اجلاس میں ثناءاللّٰہ مستی خیل نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ صورتحال یہ ہے کہ پارلیمنٹ لاجز میں سگنل کا ایشو ہے، باقی ملک کا تو اللّٰہ ہی حافظ ہے۔انہوں نے کہا کہ لاجز میں کئی بار موبائل کام نہیں کرتا اور کبھی سگنل ڈراپ ہوتا ہے۔ نشے میں ڈرائیونگ سے قتل خطا پر سزا و جرمانے کا بل قومی اسمبلی میں پیش قومی اسمبلی نشے میں دوران ڈرائیونگ قتل خطا پر 10 سال قید اور 5 لاکھ جرمانے کا پیش...
صدرِ مملکت آصف زرداری نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس جمعہ کو طلب کر لیا ہے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل بروز جمعہ 23 جنوری کو دن 11 بجے منعقد ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں: صدر آصف علی زرداری کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے ریکارڈ آٹھواں خطاب یہ اجلاس صدرِ مملکت کی جانب سے آئینِ پاکستان کے آرٹیکل 54 کی شق (1) کے تحت تفویض کردہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے طلب کیا گیا ہے۔ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کی جانب سے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ مزید پڑھیں: صدر زرداری وفاق کی علامت نظر نہیں آئے، خطاب میں کوئی نئی بات نہیں تھی، پی ٹی آئی مشترکہ اجلاس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ملازمین کے مسائل حل کرانا اور انکی جائز مراعات کیلئے جدوجہد کرنا یونین کی ذمہ داریوں میں شامل ہے ہماری کوششوں اور کاوشوں کے باعث ملازمین کے مسائل مسلسل حل ہورہے ہیں لیکن ساتھ ہی دیگر اور نئے مسائل بھی جنم لیکر پائپ لائن میں آجاتے ہیں جسکے باعث یونین شب و روز اپنے کام کی انجام دہی میں مصروف ہے مگر اسوقت یونین کو ادارے کی نجکاری کاسامنا ہے جسکے خلاف یونین مسلسل برسرپیکار ہے آج ہمارا نوابشاہ سرکل آفس میں آنا اور ایس ای فرمان علی ڈاہری سے ملازمین کے مسائل بابت میٹنگ کرنا اور ان کو حل کرانا ہم سب کی کاوشوں کے باعث ممکن ہوا۔ ان خیالات کا اظہار آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے ملاقات کی جس میں زراعت، لائیو اسٹاک، انشورنس اور ماربل سٹی منصوبوں سمیت اہم شعبوں کی ترقی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔یہ ملاقات وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقد ہوئی جس میں صوبائی وزیر صنعت جام اکرام اللہ دھاریجو، وزیراعلیٰ کے خصوصی معاون برائے سرمایہ کاری قاسم نوید، پرنسپل سیکریٹری وزیراعلیٰ آغا واصف اور سیکریٹری خزانہ فیاض جتوئی نے شرکت کی۔ وفاقی حکومت کے وفد میں ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے چیف ایگزیکٹو فیض احمد، اسٹیٹ لائف انشورنس کے چیف ایگزیکٹو شعیب جاوید، نیشنل انشورنس کمپنی لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو فرمان زرقون اور ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے سیکریٹری شہریار تاج شامل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ڈیوس (مانیٹرنگ ڈیسک) کینیڈا نے گرین لینڈ سے متعلق ممکنہ امریکی ٹیرف کی مخالفت کردی۔ ورلڈاکنامک فورم سے خطاب میں کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی نے کہا کہ گرین لینڈ کے معاملے پر ٹیرف ناقابل قبول ہیں، کینیڈا گرین لینڈ اور ڈنمارک کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی نظام ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، دنیا طاقتور ممالک کے درمیان مقابلے کے نئے دور میں داخل ہوچکی ہے۔مارک کارنی کا کہنا تھا کہ معاشی انضمام کو دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال کیاجا رہا ہے، ہم مذاکرات کی میزپر نہیں ہوں گے تو فیصلوں کی زد میں ہوں گے۔ مانیٹرنگ ڈیسک سیف اللہ
کے۔الیکٹرک کی بجلی چوری کے خلاف کارروائیاں جاری، نارتھ کراچی انڈسٹریل ایریا میں غیرقانونی نیٹ ورکس کا خاتمہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(رپورٹ: منیر عقیل انصاری) کے۔الیکٹرک نے بجلی چوری کے خلاف اپنی کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے نارتھ کراچی انڈسٹریل ایریا میں میٹر ٹیمپرنگ کے متعدد واقعات کی نشاندہی کی۔ کے۔الیکٹرک کے ڈیٹا مانیٹرنگ یونٹ کے مطابق بجلی چوری کے ان واقعات کے باعث سالانہ تقریباً 8 لاکھ یونٹس تک کی بجلی چوری کی جاسکتی تھی۔گزشتہ تین ماہ کے دوران علاقے میں میٹر ٹیمپرنگ کے 10 کیسز سامنے آئے، جبکہ کے۔الیکٹرک کے نیٹ ورک سے 22 ہزار 400 کلوگرام غیرقانونی کنڈا کنکشنز بھی ہٹا دیے گئے۔ علاقے میں کنڈا ریموول ڈرائیوز کے دوران بجلی چوری کے نت نئے طریقے سامنے آئے۔ ایک موقع پر انٹرنیٹ باکس کے مشابہ کور میں چھپائی گئی کیبلز کے ذریعے بجلی چوری کی جا رہی...
سٹی 42 : سپیکر قومی اسمبلی اور سینیٹ کے چئیرمین کو ارکان پارلیمنٹ کے اثاثوں کی تفصیلات شائع نہ کرنے کا اختیار مل گیا۔ الیکشن ایکٹ 2017 میں مزید ترمیم کا بل آج جمعرات کے روز قومی اسمبلی سے منظور کرلیا گیا ہے۔ اس نئی ترمیم کے قانون کا حصہ بننے کے بعد قومی اسمبلی کے سپیکر اور چیئرمین سینیٹ ایوان میں رولنگ دے سکیں گے۔ ارکان پارلیمنٹ کے اثاثوں کی تفصیلات زیادہ سے زیادہ ایک سال تک خفیہ رکھی جا سکیں گی۔الیکشن ترمیمی ایکٹ 2026 سینیٹ سے پہلے منظور ہو چکا ہے ، یہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔ جنرل ہسپتال; ایک سال میں 13 لاکھ سے زائد مریضوں کو طبی سہولیات کی فراہمی
سینیٹ نے قومی نصاب میں تولیدی صحت (ری پروڈکٹیو ہیلتھ) کی تعلیم شامل کرنے سے متعلق بل منظور کر لیا۔ یہ بھی پڑھیں: جنسی و تولیدی صحت تک عام رسائی کیوں ضروری ہے؟ نئے قانون کے تحت 14 سال اور اس سے زائد عمر کے طلبہ کو اسکولوں میں تولیدی صحت کے بارے میں منظم اور باقاعدہ تعلیم دی جائے گی۔ بل کے مطابق تولیدی صحت کی تعلیم میں جسمانی، ذہنی اور سماجی صحت سے متعلق آگاہی شامل ہوگی تاکہ طلبہ کو اپنی مجموعی صحت اور فلاح و بہبود کے حوالے سے بہتر سمجھ فراہم کی جا سکے۔ نئے قانون کے تحت اسکولوں کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ طلبہ کو تولیدی صحت سے متعلق کوئی بھی تعلیم فراہم کرنے...
ویب ڈیسک : لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے صارفین کیلئے سولر گرین میٹرز لگانے پر پابندی عائد کردی۔ لیسکو نے توانائی کے وزارت کے احکامات کے بعد سولر گرین میٹر کی تنصیب عارضی طور پر معطل کر دی. اس پابندی کا اطلاق رہائشی اور صنعتی صارفین دونوں پر ہوگا، ساتھ ہی لیسکو نے تصدیق کی ہے کہ نئے میٹرز صرف اس وقت نصب کیے جائیں گے جب وزارت سولر گرین میٹر کی نئی پالیسی جاری کرے گی۔ ای چالان کے نام پر شہریوں کو لوٹنے والی 100 سے زائد جعلی ویب سائٹس بلاک اسی طرح دیگر تمام ڈسٹریبیوشن کمپنیوں نے بھی سولر کنکشن کی فراہمی معطل کر دی ہے جب تک کہ وزارت کی نئی ہدایات موصول...
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کا منصب ملنے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں، ایم ڈبلیو ایم
ایم ڈبلیو ایم رہنماؤں نے کہا کہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ایک بااصول، جرات مند اور عوامی سیاست دان ہیں جنہوں نے ہمیشہ مظلوم طبقات کی آواز ایوانوں تک پہنچائی، ان کی بطور اپوزیشن لیڈر نامزدگی سینیٹ میں جمہوری اقدار، آئینی بالادستی اور عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے ایک مضبوط کردار ادا کرے گی۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماؤں علامہ شیخ حسن صلاح الدین، علامہ حسن ظفر نقوی، علامہ باقر عباس زیدی، علامہ مختار امامی، علامہ مقصود علی ڈومکی، علامہ حیات عباس نجفی، علامہ شیخ صادق جعفری و صوبائی رہنماؤں نے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کا منصب ملنے پر پارٹی قیادت اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی حمایت سے علامہ راجہ ناصر عباس...
قطبِ شمالی میں طاقت کا نیا کھیل WhatsAppFacebookTwitter 0 21 January, 2026 سب نیوز تحریر: محمد محسن اقبال گرین لینڈ، جسے صدیوں تک معلوم دنیا کے کنارے پر برف کی خاموش وسعت سمجھا جاتا رہا، آج عصری عالمی سیاست کی بساط پر ایک نہایت اہم مہرے کے طور پر ابھر آیا ہے۔ جو خطہ کبھی ناقابلِ رہائش اور حاشیے پر سمجھا جاتا تھا، وہ اب مستقبل کے طاقت کے توازن کو تشکیل دینے میں کلیدی بلکہ فیصلہ کن حیثیت اختیار کر چکا ہے۔ خصوصاً امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دوبارہ اقتدار میں واپسی کے تناظر میں امریکہ کی گرین لینڈ پر نئی توجہ کسی اچانک جذبے کا نتیجہ نہیں بلکہ جغرافیے، وسائل اور قطبی خطے میں رونما ہونے...
وفاقی وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی خالد حسین مگسی کا کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کی 25ویں سالگرہ کی تقریبات سے خطاب
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی خالد حسین مگسی نے کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کی 25ویں سالگرہ (سلور جوبلی) کی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے ادارے کے تعلیمی معیار، تحقیق اور قومی خدمات کے شاندار سفر پر فخر کا اظہار کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جس میں وفاقی سیکرٹری وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی شاہد اقبال بلوچ، ریکٹر کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد پروفیسر ڈاکٹر راحیل قمر, ایگزیکٹو ڈائریکٹر کامسیٹس سفیر نفیس ذکریا, وزارت کے سینئر افسران، فیکلٹی ممبران اور معزز مہمانوں نے شرکت کی، وفاقی وزیر نے کہا کہ 25 سال مکمل ہونا محض وقت کا گزرنا نہیں بلکہ علم، جدت، تحقیق اور عالمی اشتراک پر مبنی ایک شاندار سفر کی عکاسی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ کامسیٹس...
گوادر: اینٹی نارکوٹکس فورس گوادر نے مکران کوسٹل لائن کے قریب پڈی زر، گوادر کے گہرے سمندر میں ایک کشتی سے 300 کلو گرام اعلیٰ معیار کی چرس برآمد کرلی۔ اے این ایف ٹیم نے کامیابی سے گہرے سمندر میں تیز رفتار کشتی کو روک کر منشیات اسمگلنگ نیٹ ورک کے دو اہم کارندوں کو گرفتار کیا۔ منشیات اسمگلنگ نیٹ ورک کی قیادت دو افراد داؤد مجید گورگیج اور غنی داشتی کر رہے تھے جو گوادَر کے رہائشی ہیں، کارروائی کے دوران ان کے قبضے سے 300 کلوگرام اعلیٰ معیار کی چرس برآمد کی گئی۔ ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ یہ نیٹ ورک پاکستان کے مغربی مکران ساحل سے یمن، خلیجی ریاستوں اور افریقی ممالک تک تیز رفتار کشتیوں کے ذریعے منشیات...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)2021ء سے 2024ء کے دوران سی ایس ایس امتحان کے ذریعے بھرتی ہونے والے افسران کی تعلیمی اسناد کے جائزے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ افسران کے تعلیمی پس منظر اور انہیں الاٹ کیے گئے سروس گروپس کی پیشہ ورانہ ضروریات کے درمیان مستقل عدم مطابقت موجود ہے۔ بیوروکریٹس کے تعلیمی ریکارڈز سے مرتب کردہ یہ اعداد و شمار ان لینڈ ریونیو سروس (آئی آر ایس)، پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس (پی اے اے ایس) اور انفارمیشن گروپ میں شامل ہونے والے افسران پر مشتمل ہیں، جو پاکستان کے جنرلِسٹ ریکروٹمنٹ ماڈل میں موجود ساختی کمزوریوں کی نشاندہی کرتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق، ان اعداد و شمار پر سول سروس اصلاحات کمیٹی میں تفصیلی بحث ہوئی...
امریکی اسٹاک مارکیٹ کے 3 بڑے اشاریے منگل کو 3 ماہ میں سب سے بڑی یومیہ گراوٹ کا شکار ہوئے، جس کی وجہ صدر ٹرمپ کی یورپی ممالک کے لیے اضافی ٹیریف کی دھمکی اور عالمی سرمایہ کاری میں بڑھتی ہوئی غیر یقینی صورتحال ہے۔ یہ بھی پڑھیں:امریکا اور کینیڈا کے طیارے جلد گرین لینڈ پہنچیں گے، مشترکہ دفاعی کمانڈ کا اعلان منگل کو وال اسٹریٹ کے 3 اہم اشاریے ڈاؤ جونز، ایس این پی 500 اور نیسڈک نے حالیہ تین ماہ کی سب سے بڑی یومیہ کمی دیکھی۔ ایس این پی 500 میں 2.06 فیصد، نیسڈک میں 2.39 فیصد اور ڈاؤ جونز میں 1.76 فیصد کمی ہوئی، جس کے نتیجے میں دونوں ایس این پی اور نیسڈک...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف نے رانا ثناء اﷲ کی سربراہی میں 3 رکنی کمیٹی بنا دی۔ وزیر مذہبی امور سردار یوسف اور وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک کمیٹی کے رکن ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق 3 رکنی کمیٹی پرائیویٹ حج آپریٹرز کی مالی اور انتظامی استعداد کار جانچے گی۔ پرائیویٹ حج آپریٹرز کی کمپنیوں کی 2027 ء سے 2030ء تک کی اہلیت کا جائزہ لیا جائے گا۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سینیٹ کمیٹی برائے داخلہ میں انکشاف ہوا کہ ایک وکیل کی شناخت اور پاسپورٹ استعمال کرکے کوئی جعل ساز بھارت پہنچ گیا اور جعل سازی نادرا کے ذریعے ہوئی۔ سینیٹر افنان اللہ نے وکیل کے ساتھ جعل سازی کا معاملہ قائمہ کمیٹی میں اٹھادیا اور کہا کہ اٹارنی جنرل آفس کے کنسلٹنٹ کا جعلی پاسپورٹ استعمال کر کے جعل ساز 2023ء میں بھارت پہنچ گیا، متاثرہ وکیل یہاں موجود ہے، اس سے پوچھ لیں۔ مانیٹرنگ ڈیسک سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">260121-01-24 نوک (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کے جنگی طیارے گرین لینڈ پہنچنا شروع ہو گئے جبکہ اس تعیناتی سے متعلق گرین لینڈ کی حکومت کو پیشگی طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے۔ امریکی اور کینیڈین دفاعی ادارے نوراڈ (NORAD) نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا ہے کہ امریکی فضائیہ کے جنگی طیارے جلد گرین لینڈ میں قائم امریکی فوجی اڈے پر پہنچیں گے۔نوراڈ کے مطابق اس عمل میں ڈنمارک کی حکومت کے ساتھ مکمل ہم آہنگی موجود ہے اور امریکی فورسز کو تمام ضروری سفارتی اجازت نامے حاصل ہیں‘ تعیناتی دفاعی منصوبہ بندی کا حصہ ہے اور اس کا مقصد خطے میں فضائی نگرانی اور دفاعی صلاحیت کو مضبوط بنانا ہے۔ مانیٹرنگ ڈیسک سیف اللہ
علامہ راجہ ناصر کی سینٹ میں اپوزیشن لیڈر تقرری مظلوموں کیلئے نیک شگون ثابت ہو گی، سید علی رضوی، کاظم میثم
اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ سینیٹ میں لیڈر آف دی اپوزیشن کا منصب ایک ایسی عظیم اور باکردار شخصیت کو ملا ہے جو پاکستان کی مقبول ترین قیادت عمران خان کی جانب سے منتخب کی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے صدر آغا سید علی رضوی اور سابق اپوزیشن لیڈر کاظم میثم نے ایم ڈبلیو ایم کے چئیرمین و ممبر سینیٹ راجہ ناصر عباس جعفری کو سینیٹ میں قائدِ حزبِ اختلاف منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ سینیٹ میں لیڈر آف دی اپوزیشن کا منصب ایک ایسی عظیم اور باکردار شخصیت کو ملا ہے جو پاکستان کی مقبول ترین قیادت عمران خان کی...
فوٹو: اسکرین گریب۔سوشال میڈیا وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تیل و گیس اور معدنیات کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ اس حوالے سے جاری اعلامیہ کے مطابق برطانیہ نے جیولوجیکل سروے آف پاکستان کی استعداد کار بڑھانے کے لیے 4 لاکھ ڈالر معاونت کی پیشکش کی۔علی پرویز ملک نے کہا کہ یہ تعاون پاکستان کے منرل شعبے میں بڑی ترقی ہوگی۔ جین میریٹ نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔اس موقع پر آف شور تیل و گیس تلاش میں برطانوی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی گئی۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(رپورٹ: منیر عقیل انصاری) کراچی انسٹیٹیوٹ آف ریڈیوتھراپی اینڈ نیوکلیئر میڈیسن (KIRAN)، جو پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن (PAEC) کے زیرِ انتظام ملک کا سب سے بڑا سرکاری شعبے کا کینسر ہسپتال ہے، نے جدید ترین دوسرےہیلسیون لینیئر ایکسلریٹر کا افتتاح کر دیا ہے، جس سے کینسر کے مریضوں کے لیے جدید ریڈیوتھراپی سہولت میں خاطر خواہ اضافہ ہو گیا ہے۔ اس اضافہ کے ساتھ کرن ہسپتال اس وقت چار لینیئر ایکسلریٹر آپریٹ کر رہا ہے جن میں دو ہیلسیون سسٹم ہیں۔جدید Halcyon مشین آئی ایم آر ٹی( IMRT) اور وی ایم اے ٹی (VMAT) تکنیکوں کے ذریعے کینسر کا انتہائی درست علاج فراہم کرتی ہے جس سے علاج کی درستگی اور مریض کی دیکھ بھال بہتر ہوتی ہے۔کرن...
اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی وزیرپیٹرولیم علی پرویزملک سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی جس دوران پاکستان اوربرطانیہ کےدرمیان تیل و گیس سمیت معدنیات کے تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیرپیٹرولیم علی پرویزملک اور جین میریٹ کی ملاقات میں برطانیہ کی جانب سے جیولوجیکل سروے کی استعدادکار بڑھانے کیلئے چالیس کروڑ ڈالر معاونت کی پیشکش کی گئی علی پرویز ملک نے کہا کہ توانائی کے شعبےمیں ادارہ جاتی استعداد بڑھانے کیلئے اقدامات جاری ہیں۔ جیولوجیکل سرویزکے درمیان تعاون سے منرلز کے شعبے میں ترقی ہوگی۔ برطانوی کمپنیاں پاکستانی سرکاری اداروں کے ساتھ شراکت کر سکتی ہیں۔ برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کےبے پناہ مواقع موجود ہیں۔ ملاقات...
پارلیمنٹ ہاوس میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر سے تعزیت کا سلسلہ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 20 January, 2026 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر کی بھابھی اور ان کے بڑے بھائی امان اللہ خان ناصر کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کے لیے پارلیمنٹ ہاوس میں پارلیمنٹیرینز، اراکینِ قومی اسمبلی، اراکینِ سینیٹ اور ملک بھر سے تعلق رکھنے والی ممتاز و نامور شخصیات کی آمد کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔گزشتہ دنوں مرحومہ کا انتقال کوئٹہ میں ہوا تھا۔ مرحومہ کے ایصالِ ثواب، دعائے مغفرت اور لواحقین سے اظہارِ تعزیت کے لیے مختلف وفود پارلیمنٹ ہاوس پہنچے اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔تعزیت...
بانی اور بشری بی بی کی قید تنہائی ختم کرنے کیلئے بیرسٹر علی ظفر سمیت 14 پی ٹی آئی سینیٹرز نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا
بانی اور بشری بی بی کی قید تنہائی ختم کرنے کیلئے بیرسٹر علی ظفر سمیت 14 پی ٹی آئی سینیٹرز نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 20 January, 2026 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے بیرسٹر علی ظفر سمیت پی ٹی آئی کے 14 سینیٹرز نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی قید تنہائی ختم کرنے کا حکم دیا جائے اور دونوں کو جیل مینوئل قانون کے مطابق حاصل حقوق دیے جائیں۔ درخواست میں محکمہ داخلہ پنجاب اور سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو فریق بناتے ہوئے بانی پی...
وزیراعظم نے پرائیویٹ حج آپریٹرز کے امور اور استعداد کا جائزہ لینے کیلئے راناثنااللہ کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی
وزیراعظم نے پرائیویٹ حج آپریٹرز کے امور اور استعداد کا جائزہ لینے کیلئے راناثنااللہ کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 20 January, 2026 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیراعظم نے پرائیویٹ حج آپریٹرز کے امور اور استعداد کا جائزہ لینے کے لیے راناثنااللہ کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی قائم کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کمیٹی میں وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف اور وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک بطور رکن شامل ہوں گے۔ کمیٹی پرائیویٹ حج آپریٹرز کی مالی اور انتظامی استعداد کا تفصیلی جائزہ لے گی۔ کمیٹی دس روز کے اندر بین الاقوامی تھرڈ پارٹی کے ذریعے استعداد کار سے متعلق تجاویز مرتب کرے گی۔ذرائع کے مطابق پرائیویٹ...
اسلام آباد: سینیٹ کمیٹی برائے داخلہ میں انکشاف ہوا کہ ایک وکیل کی شناخت اور پاسپورٹ استعمال کرکے کوئی جعل ساز بھارت پہنچ گیا اور جعل سازی نادرا کے ذریعے ہوئی۔ سینیٹر افنان اللہ نے وکیل کے ساتھ جعل سازی کا معاملہ قائمہ کمیٹی میں اٹھادیا اور کہا کہ اٹارنی جنرل آفس کے کنسلٹنٹ کا جعلی پاسپورٹ استعمال کر کے جعل ساز 2023ء میں بھارت پہنچ گیا، متاثرہ وکیل یہاں موجود ہے اس سے پوچھ لیں۔ متاثرہ وکیل نے کمیٹی کو بتایا کہ ایک شخص میری شناخت اور پاسپورٹ استعمال کر کے بھارت پہنچ گیا، اس شخص کی وجہ سے مجھے اور میرے والدین کو نادرا لے جا کر اپنے آپ کو پاکستانی شہری ثابت کرنا پڑا۔ ڈی جی...
وزارتِ توانائی کی ہدایت پر لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے سولر گرین میٹرز(solar green meter) کی تنصیب پر عارضی پابندی عائد کر دی ہے.جس کے نتیجے میں ہزاروں گھریلو اور صنعتی صارفین سولر گرین میٹر کی سہولت سے محروم ہو گئے ہیں۔لیسکو حکام کے مطابق نیپرا کی جانب سے سولر گرین میٹر لگانے کی اجازت اور ہدایات موجود تھیں. تاہم وزارتِ توانائی نے حالیہ فیصلے کے تحت گرین میٹرز کی تنصیب روکنے کا حکم دیا ہے۔ لیسکو انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ وزارتِ توانائی کے احکامات پر عمل کرنے کے پابند ہیں.اسی لیے فوری طور پر سولر گرین میٹرز کی تنصیب معطل کر دی گئی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ یہ پابندی ایک سے دو ماہ تک برقرار...
پنجاب میں اب جعلی مقدمات دائر نہیں ہوں گے۔ اس حوالے سے عدالتی منصوبے پر عمل شروع کردیا گیا ۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کے جعلی مقدمات کی روک تھام کے لیے تیار کردہ منصوبے پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے، جس کے تحت لاہور ہائیکورٹ اور پنجاب بھر کی ضلعی عدلیہ میں بائیو میٹرک تصدیق کے بعد ہی درخواستیں اور پٹیشنز دائر کی جا سکیں گی۔اس ضمن میں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب بھر کی ضلعی عدالتوں میں مقدمات دائر کرنے سے قبل بائیو میٹرک تصدیق کو لازم قرار دے دیا گیا ہے۔ اس فیصلے کے تحت درخواست گزار، مدعا علیہان اور دیگر تمام فریقین کے لیے بائیو میٹرک تصدیق ضروری ہوگی تاکہ جعلی اور بوگس...
فائل فوٹو وزارت توانائی کی ہدایت پر لیسکو میں سولر گرین میٹر پر پابندی عائد کر دی گئی۔اس حوالے سے لیسکو حکام کا کہنا ہے کہ لیسکو کے ہزاروں صارفین سولر گرین میٹرز سے محروم رہیں گے، نیپرا نے میٹر لگانے کی ہدایت کی تھی لیکن وزارت توانائی نے پابندی لگا دی۔انہوں نے کہا کہ ہم وزارت توانائی کے احکامات پر عمل کرنے کے پابند ہیں، سولر گرین میٹر لگانے پر پابندی ایک سے دو ماہ تک برقرار رہ سکتی ہے۔ ملک میں تمام سولر صارفین کیلئے نیٹ میٹرنگ پالیسی تبدیل کرنے کا فیصلہنیپرا کے ذرائع کے مطابق نیٹ میٹرنگ پالیسی کو نیپرا سولر صارفین قوانین 2025 کا نام دیا گیا ہے لیسکو حکام کا کہنا تھا کہ گھریلو اور...
---فائل فوٹو تحریکِ انصاف کے رہنما سینیٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ سینیٹرز نے فیصلہ کیا ہے کہ تمام قیدیوں کے لیے آواز اٹھائیں گے۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کے دوران سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو دو مہینے سے قید تنہائی کی رکھا ہوا ہے، ہم نے چیئرمن سینیٹ کو خط لکھا ہے، ہر فورم پر رجوع کیا۔دوسری جانب علامہ راجہ ناصر عباس کا کہنا تھا کہ بغیر قانون کے آپ معاشرے میں کسی کو انصاف نہیں دے سکتے، ایک قیدی کا یہ بنیادی حق ہے کہ وہ اپنی فیملی سے ملاقات کرے۔سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نے میڈیا سے گفتگو کے دوران مزید کہا کہ چپ...
اختلافِ رائے کے باوجود پارلیمانی روایات اور باہمی احترام کو مقدم رکھا جائے، رانا ثنا اللہ کا سینیٹ میں خطاب
سینیٹ کے اجلاس میں وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے خطاب کرتے ہوئے ایوان کے اندر مثبت پارلیمانی ماحول کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا اور انتخابی عمل، ووٹ کے احترام اور ماضی کے سیاسی تجربات کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی۔ رانا ثنا اللہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج چیئرمین سینیٹ کے دفتر میں ملاقاتوں اور مشاورت کے دوران جو خوشگوار اور سنجیدہ ماحول قائم ہوا، اس کا تسلسل ایوان کے اندر بھی برقرار رہنا چاہیے۔ انہوں نے تجویز دی کہ اختلافِ رائے کے باوجود پارلیمانی روایات اور باہمی احترام کو مقدم رکھا جائے تاکہ ایوان کی کارروائی مؤثر انداز میں آگے بڑھ سکے۔ انہوں نے کہا کہ ووٹ کے احترام اور عوامی...
اسلام آباد: سینیٹ نے تولیدی صحت کو تعلیمی نصاب کا حصہ بنانے کا بل منظور کر لیا ہے جس کے تحت 14 سال سے زائد عمر کے بچوں کے لیے تولیدی صحت سے متعلق تعلیم متعارف کرائی جائے گی۔ بل کا مقصد طلبہ کو جسمانی، ذہنی اور سماجی بہبود سے متعلق بنیادی آگاہی فراہم کرنا ہے۔ بل میں واضح کیا گیا ہے کہ تولیدی صحت کی تعلیم دینے سے قبل والدین کی تحریری رضا مندی حاصل کرنا لازم ہوگا، تاکہ اس عمل میں والدین کی شمولیت اور اعتماد کو یقینی بنایا جا سکے۔ اس شق کو طلبہ اور والدین دونوں کے تحفظ کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔ منظور شدہ بل کے مطابق نصاب اور درسی کتب کی تیاری...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کی عدالتوں میں جعلی مقدمات کی روک تھام کیلئے آج سے نیا بائیو میٹرک نظام نافذ کردیا گیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پنجاب کی عدالتوں میں جعلی مقدمات اور فرضی ضمانتوں کی روک تھام کے لیے ایک اہم اقدام کے تحت آج سے نیا بائیو میٹرک نظام نافذ کر دیا گیا ہے، اس منصوبے پر عملدرآمد چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد شروع کیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اب کسی بھی عدالتی کارروائی سے قبل تمام فریقین کی بائیو میٹرک تصدیق لازمی قرار دے دی گئی ہے، اس نظام کے تحت درخواست گزار، مدعا علیہ اور ضامن کو نادرا کے ذریعے اپنی بائیو میٹرک تصدیق کروانا...