ایم ڈبلیو ایم رہنماؤں نے کہا کہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ایک بااصول، جرات مند اور عوامی سیاست دان ہیں جنہوں نے ہمیشہ مظلوم طبقات کی آواز ایوانوں تک پہنچائی، ان کی بطور اپوزیشن لیڈر نامزدگی سینیٹ میں جمہوری اقدار، آئینی بالادستی اور عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے ایک مضبوط کردار ادا کرے گی۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماؤں علامہ شیخ حسن صلاح الدین، علامہ حسن ظفر نقوی، علامہ باقر عباس زیدی، علامہ مختار امامی، علامہ مقصود علی ڈومکی، علامہ حیات عباس نجفی، علامہ شیخ صادق جعفری و صوبائی رہنماؤں نے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کا منصب ملنے پر پارٹی قیادت اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی حمایت سے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر نامزد ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی۔ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ چیئرمیں پی ٹی آئی اور اتحادی جماعتوں کے شکرگزار ہیں۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ہمیشہ عوامی مسائل، آئین کی بالادستی، جمہوری اقدار اور وفاقی اکائیوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے بھرپور آواز بلند کی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ اعزاز ایم ڈبلیو ایم کی اصولی سیاست، عوامی جدوجہد اور ایوانِ بالا میں مؤثر کردار کا اعتراف ہے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ایک بااصول، جرات مند اور عوامی سیاست دان ہیں جنہوں نے ہمیشہ مظلوم طبقات کی آواز ایوانوں تک پہنچائی، ان کی بطور اپوزیشن لیڈر نامزدگی سینیٹ میں جمہوری اقدار، آئینی بالادستی اور عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے ایک مضبوط کردار ادا کرے گی۔ رہنماؤں نے مزید کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری پر اعتماد اس بات کا ثبوت ہے کہ اپوزیشن اتحاد قومی مفادات کے تحفظ کے لیے متحد ہو رہا ہے، امید ہے کہ وہ ایوان بالا میں حکومت کی ناکامیوں کو بے نقاب کرنے اور عوامی مسائل کو مؤثر انداز میں اجاگر کریں گے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اپوزیشن لیڈر اور عوامی سینیٹ میں کے تحفظ

پڑھیں:

پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن میں قائممقام وائس چانسلر کی تعیناتی کیلیے سینیٹ کا اجلاس طلب

پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن میں قائمقام وائس چانسلر کی تعیناتی کیلیے سینیٹ کا اہم اجلاس31 جولائی کو طلب کر لیا گیا جس میں صدر پاکستان و چانسلر کی ہدایات پر قائمقام وی سی کی تعیناتی سے متعلق ایجنڈے پر دوبارہ غور کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان نے 24اپریل کو ریفرنس وزارت تعلیم کو بھجوایا ہے جس میں بطور چانسلر پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن ایکٹ کی شق8(6)کے تحت سینٹ کے 17ویں اجلاس کے ایجنڈا نمبر13پر دوبارہ غور کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

دستیاب دستاویز کے مطابق 5 جنوری2026 کو ہونے والے سینیٹ کے17ویں اجلاس میں سابق وائس چانسلر پروفیسر حناطیبہ خلیل کو بطور وائس چانسلر کام جاری رکھنے کی منظوری دی گئی حالانکہ پروفیسر حنا طیبہ خلیل دو ٹرم مکمل کر چکی تھیں۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم نے بھی پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن کے سینٹ اجلاس (جس میں حناطیبہ خلیل کو قائمقام وائس چانسلر ذمہ داریاں جاری رکھنے کی منظوری دی) کو کالعدم قرار دینے کی سفارش کر رکھی۔

قائمہ کمیٹی کی چیئرپرسن بشری انجم بٹ نے اجلاس کے دوان کہا تھا کہ عبوری وائس چانسلر کی تعیناتی سے متعلق ایوان صدر نے واضح کیا تھا کہ ایجنڈے کی منظوری نہیں لی گئی تھی۔

ذرائع نے بتایا کہ بشری انجم بٹ نے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن کی وائس چانسلر کی تعیناتی سے متعلق ریفرنس ایوان صدر کو بھجوایا جس میں کہا گیا کہ انسٹی ٹیوٹ کے فیکلٹی ممبران ،افسران اور سٹیک ہولڈرز کی جانب سے الزامات لگائے کہ پروفیسر حناطیبہ خلیل وائس چانسلر بد انتظامی اور اختیارات کے غلط استعمال کی پریکٹس میں ملوث ہیں۔

انسٹی ٹیوٹ کی پروکیورمنٹ اور مالی معاملات میں بے ضابطگیوں سمیت انسٹی ٹیوٹ میں گورننس کے بدترین صورتحال ہے، اس کے علاوہ گرلز ہاسٹل کی تعمیر سے متعلق 450 ملین کے ٹینڈرز میں مبینہ بے ضابطگیاں بھی ہوئی ہیں۔

ایوان صدر نے سینیٹر بشری انجم بٹ کی جانب سے بھجوائے گئے ریفرنس پر اپنی سفارشات وزارت تعلیم کو بھجوا دی ہیں،

وزارت تعلیم کے ذرائع نے سینیٹ اجلاس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایوان صدر کی ہدایات کی روشنی میں سینئر فیکلٹی ممبر کو ہی قائمقام وائس چانسلر پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن تعینات کیا جائے گا اور اس حوالے سے سنیارٹی لسٹ منگوا لی گئی ہے،

متعلقہ مضامین

  • جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی
  • ٹرمپ کو ریلیف مل گیا؛ امریکی سینیٹ نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • پٹرولیم قیمتوں کے روزانہ تعین پر سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع
  • پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن میں قائممقام وائس چانسلر کی تعیناتی کیلیے سینیٹ کا اجلاس طلب
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی