گوادر:

اینٹی نارکوٹکس فورس گوادر نے مکران کوسٹل لائن کے قریب  پڈی زر، گوادر کے گہرے سمندر میں ایک کشتی سے 300 کلو گرام اعلیٰ معیار کی چرس برآمد کرلی۔

اے این ایف ٹیم نے کامیابی سے گہرے سمندر میں تیز رفتار کشتی کو روک کر منشیات اسمگلنگ نیٹ ورک کے دو اہم کارندوں کو گرفتار کیا۔

منشیات اسمگلنگ نیٹ ورک کی قیادت دو افراد داؤد مجید گورگیج اور غنی داشتی کر رہے تھے جو  گوادَر کے رہائشی ہیں، کارروائی کے دوران ان کے قبضے سے 300 کلوگرام اعلیٰ معیار کی چرس برآمد کی گئی۔

ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ یہ نیٹ ورک پاکستان کے مغربی مکران ساحل سے یمن، خلیجی ریاستوں اور افریقی ممالک تک تیز رفتار کشتیوں کے ذریعے منشیات اسمگل کرنے میں ملوث تھا۔

گرفتار ملزمان، برآمد شدہ منشیات اور ضبط شدہ تیز رفتار کشتی کو مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس اسٹیشن اے این ایف گوادَر منتقل کر دیا گیا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے، چین نے مکئی کی درآمد کے لئے پاکستانی تاجروں کی رجسٹریشن بھی شروع کردی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق رائس ایکسپورٹرز ایسوسی کے وفد کا دورہ چین کامیابی سے جاری ہے ، جس دوران چاول کی برآمد کیلئے چین کے دو صوبوں کے ساتھ  وفد نے ایم او یو سائن کر لیے ہیں، 30 سے 40 کروڑ ڈالر مالیت کے چاول کی فروخت کے معاہدے متوقع ہیں ہیں۔رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین جاوید جیلانی کا کہناتھا کہ چین کو پاکستان سے مکئی کی برآمد بھی جلد شروع ہو جائے گی،چین کو باسمتی اور نان باسمتی دونوں اقسام کے چاول برآمد کریں گے،رواں مالی سال چاول کی برآمدات دوبارہ 3ارب ڈالر کی سطح عبور کر جائیں گی، چین کا دورہ جاری ہے مزید آرڈرز ملنے کا امکان ہے۔

اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم

مزید :

متعلقہ مضامین

  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے