بین الصوبائی منشیات سپلائر گرفتار دو کلو اعلیٰ کوالٹی کی ‘آئس’ برآمد
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سچل پولیس نے منشیات کے خلاف جاری مہم میں بین الصوبائی منشیات سپلائر گروہ کے ایک اہم کارندے کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات اور سپلائی میں استعمال ہونے والی گاڑی برآمد کر لی گئی ہے۔ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق سچل پولیس نے خفیہ اطلاع پرجمالی پل، اسکیم 33 کے قریب ایک ٹارگٹڈ کارروائی کی۔ اس دوران ایک مشکوک کار کو روک کر تلاشی لی گئی تو گاڑی بی ایل ای ۔ 061 سے دو کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی منشیات (آئس) برآمد ہوئی۔ پولیس نے موقع پر موجود ملزم مزمل ولد عمران کو گرفتار کر کے منشیات کی سپلائی میں استعمال ہونے والی کار کو بھی اپنی تحویل میں لے لیا۔دورانِ تفتیش یہ بات سامنے آئی ہے کہ گرفتار ملزم ایک منظم بین الصوبائی منشیات نیٹ ورک کا حصہ ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
کراچی:شہر قائد میں فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے اسلحہ ، شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی موٹرسائیکل اور دیگر سامان برآمد کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے راشد منہاس روڈ سہراب گوٹھ پل کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔
زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔
ترجمان ایس یس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل عمران خان کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت شعیب ولد احسان کے نام سے کی گئی جبکہ دوسرے گرفتار ملزم نے اپنا نام رضی الدین ولد سمیع الدین بتایا۔
گرفتار ملزمان سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فون ، کیش رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔
ملزمان سے ملنے والی موٹرسائیکل 21 جولائی 2026 کو شاہراہ پاکستان سے شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی تھی ۔