شمال مشرقی امریکا میں 8 افراد کو لیجانے والا نجی جیٹ تباہ
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2026 GMT
۔
امریکا کی انتہائی شمال مشرقی ریاست مَین میں ایک جیٹ طیارہ اڑان بھرنے کے فوراً بعد حادثے کا شکار ہو گیا، بدقسمت طیارے پر سوار 8 افراد کی قسمت ابھی تک ’نامعلوم‘ ہے۔
حادثے کے بعد حکام نے بینگور انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا مرکزی رن وے بند کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لیبیئن طیارہ حادثہ: کاک پٹ وائس اور فلائٹ ڈیٹا ریکارڈرز بازیاب
بینگور انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے اتوار کی رات جاری بیان میں کہا ہے کہ ایئرپورٹ پر پیش آنے والے اس واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں اور عوام سے اپیل کی کہ فی الحال اس سفری مرکز کا رخ نہ کریں۔
امریکی میڈیا کے مطابق ایئرپورٹ حکام کی جانب سے جاری کردہ بیان میں مزید کہا گیا کہ ریسکیو اور ایمرجنسی ٹیمیں موقع پر موجود ہیں اور صورتحال کا جائزہ لے رہی ہیں۔
BREAKING: a Bombardier Challenger 650 small passenger jet has crashed with 8 business passengers on board at Bangor International Airport, Maine, USA
No word on the fate of the passengers yet pic.
— حسن سجواني ???????? Hassan Sajwani (@Sajwani) January 26, 2026
دوسری جانب فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق، بمبارڈیئر چیلنجر 600 طیارہ اتوار کی شام تقریباً 7 بج کر 45 منٹ پر اس وقت گر کر تباہ ہوا جب وہ ایئرپورٹ سے اڑان بھر رہا تھا۔
طیارے میں سوار 8 افراد کی قسمت یا حالت کے بارے میں فوری طور پر کوئی معلومات دستیاب نہیں ہو سکی ہیں۔
مزید پڑھیں: واشنگٹن طیارہ حادثہ: پاکستانی نژاد اسریٰ حسین کی آخری لمحات میں شوہر سے کیا بات ہوئی؟
میڈیا رپورٹس کے مطابق فراہم کی گئی معلومات ابتدائی ہیں اور ان میں تبدیلی ممکن ہے۔
حادثے کے وقت ریاست مَین سمیت مشرقی امریکا کے بیشتر حصوں میں شدید برفانی طوفان کی وارننگ جاری کی جاچکی تھی۔
مزید پڑھیں: احمد آباد طیارہ حادثہ: خوش قسمت بھومی چوہان کی جان کیسے بچی؟
حادثے کی تحقیقات فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن اور نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ کر رہے ہیں۔
نیشنل ویدر سروس کے مطابق اتوار کی شام شدید برف باری کی پیش گوئی کی گئی تھی، جس میں 16 انچ تک برف پڑنے کا امکان تھا، جبکہ ساحلی علاقوں میں اس سے بھی زیادہ برف باری ہو سکتی تھی۔
مذکورہ ونٹر اسٹورم وارننگ کا مطلب یہ ہے کہ شدید موسمی حالات سفر کو انتہائی خطرناک بنا سکتے ہیں، یہ وارننگ منگل کی صبح تک نافذ العمل رہنے کی توقع ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امریکی ریاست انٹرنیشنل ایئرپورٹ ایوی ایشن برف باری بمبارڈیئر چیلنجر بینگور جیٹ رن وے مین وارننگ ونٹر اسٹورم
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امریکی ریاست انٹرنیشنل ایئرپورٹ ایوی ایشن بمبارڈیئر چیلنجر بینگور جیٹ رن وے وارننگ ونٹر اسٹورم کے مطابق
پڑھیں:
مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز
سری نگر(آئی پی ایس )مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق رپورٹ کے مطابق جنوری 1989 سے جولائی 2026 تک 96 ہزار 499 افراد شہید جبکہ ایک لاکھ 84 ہزار 149 سے زائد افراد گرفتار کیے جا چکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اس عرصے میں ایک لاکھ 10 ہزار 605 سے زائد مکانات اور دیگر املاک کو نقصان پہنچایا گیا.اس عرصے میں 22 ہزار 992 خواتین بیوہ اور ایک لاکھ 8 ہزار 9 بچے یتیم ہوئے۔ جولائی 2026 میں بھارتی فورسز کے بڑے پیمانے پر کریک ڈان کے دوران 3 ہزار سے زائد کشمیریوں کو گرفتار کیا گیا اور متعدد مکانات مسمار کیے گئے۔
کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق جولائی 2026 میں بھارتی فوج، پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں سرچ اور محاصرے کی کارروائیاں تیز کر دیں۔ کلگام، پلوامہ، شوپیاں، اسلام آباد (اننت ناگ)، سرینگر، گاندربل، بارہمولہ، بڈگام، کپواڑہ، بانڈی پورہ، اونتی پورہ اور ہندواڑہ سمیت کئی علاقوں میں گھروں پر چھاپے مارے گئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ان کارروائیوں کے دوران 3 ہزار سے زائد کشمیری نوجوانوں کو حراست میں لیا گیا، جبکہ شہریوں کو سخت تلاشی، نگرانی اور نقل و حرکت کی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ بھارتی حکام کے مطابق سرچ آپریشنز کے دوران ہزاروں افراد کو حراست میں لیا گیا اور مزید کارروائیاں جاری رہیں گی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ جولائی میں ضلع اسلام آباد (اننت ناگ) میں بھارتی پولیس اہلکار کی ہلاکت کے بعد وادی بھر میں کریک ڈان مزید تیز کیا گیا۔ اس دوران بھارتی انتظامیہ نے بیج بہاڑہ میں عادل ٹھوکر اور حسن پورہ میں ہارون گنائی کے مکانات بھی مسمار کردیے۔
اعداد و شمار کے مطابق جنوری 1989 سے جولائی 2026 تک مقبوضہ کشمیر میں مجموعی طور پر 96 ہزار 499 افراد شہید ہوئے، جن میں 7 ہزار 419 مبینہ حراستی یا جعلی مقابلوں میں شہادتیں شامل ہیں۔ اس دوران ایک لاکھ 84 ہزار 149 سے زائد افراد گرفتار کیے گئے، جبکہ ایک لاکھ 10 ہزار 605 سے زائد مکانات اور دیگر املاک کو نقصان پہنچایا گیا۔
رپورٹ کے مطابق اس عرصے میں 22 ہزار 992 خواتین بیوہ، ایک لاکھ 8 ہزار 9 بچے یتیم اور 11 ہزار 278 خواتین مبینہ طور پر زیادتی یا اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنیں۔ رپورٹ کے مطابق 5 اگست 2019 سے جولائی 2026 تک ایک ہزار 66 افراد شہید ہوئے، جن میں 295 مبینہ حراستی شہادتیں یا جعلی مقابلے شامل ہیں۔ اس عرصے میں 2 ہزار 702 افراد تشدد یا شدید زخمی ہوئے، 37 ہزار 210 سے زائد گرفتاریاں ہوئیں، جبکہ ایک ہزار 211 سے زائد مکانات، دکانوں اور دیگر املاک کو نقصان پہنچایا گیا۔ اس دوران 84 خواتین بیوہ، 234 بچے یتیم اور 148 خواتین مبینہ طور پر زیادتی یا اجتماعی زیادتی کا شکار ہوئیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookX پچھلی خبرلاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی اگلی خبرجدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید... صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکیCopyright © 2026, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم