سٹی42: لیسکو (لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اپنے اعزازیہ میں 100 فیصد اضافہ کر دیا ہے، جس کے بعد ہر میٹنگ میں بورڈ کے ہر ممبر کو ایک لاکھ روپے اعزازیہ دیا جائے گا۔ 

ذرائع کے مطابق چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز عامر رضیا کے ہوائی سفر کے اخراجات علیحدہ ہوں گے جبکہ ہوائی سفر کے بعد لاہور میں قیام و طعام کے لیے وی وی آئی پی ہوٹل کی بکنگ بھی لیسکو کی ذمہ داری ہوگی۔

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 5 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

لیسکو بورڈ کی اس بڑھتی ہوئی مراعات کے فیصلے پر صارفین کے لیے کوئی سہولت میسر نہیں ہو رہی، بلکہ کمپنی میں میٹریل کی قلت کے باعث صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ذرائع کے مطابق لیسکو میں سنگل فیز، ایچ ٹی میٹرز سمیت دیگر میٹریل کا بحران ہے، اور ٹرانسفارمرز اور ڈی فیوز سیٹ کی قلت کی وجہ سے نئے کنکشن لگانے کا عمل منجمد ہو چکا ہے۔ علاوہ ازیں نیٹ میٹرنگ پراجیکٹ پر بھی بورڈ آف ڈائریکٹرز کی خاموشی برقرار ہے، جس کے باعث مختلف دفاتر میں کنکشنز کی تنصیب التوا کا شکار ہو گئی ہے۔

ہزارہ ایکسپریس کی 2بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: سٹی42

پڑھیں:

ہیڈ مرالہ میں پانی کی سطح میں ایک بارپھر اضافہ

سٹی 42 : سیالکوٹ میں  ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی سطح میں ایک بار پھر اضافہ ہونے لگا۔ 

   ہیڈ مرالہ میں مجموعی پانی کی آمد 1 لاکھ 95 ہزار 857 کیوسک، ہے ۔دریائے چناب میں اخراج 1 لاکھ 80 ہزار 356 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ۔ 

جموں توی میں 11 ہزار 868  کیوسک جبکہ مناور توی میں 5 ہزار 747 کیوسک پانی ریکارڈ  کیا گیا ۔ دریائے چناب میں  بہاؤ 1 لاکھ 74 ہزار 441 کیوسک ہے ۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

متعلقہ مضامین

  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
  • سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • ہیڈ مرالہ میں پانی کی سطح میں ایک بارپھر اضافہ
  • موبائل کال اور انٹرنیٹ پیکجز مہنگے، صارفین پر نیا مالی بوجھ
  • پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ