اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی خالد حسین مگسی نے کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کی 25ویں سالگرہ (سلور جوبلی) کی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے ادارے کے تعلیمی معیار، تحقیق اور قومی خدمات کے شاندار سفر پر فخر کا اظہار کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جس میں وفاقی سیکرٹری وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی شاہد اقبال بلوچ، ریکٹر کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد پروفیسر ڈاکٹر راحیل قمر, ایگزیکٹو ڈائریکٹر کامسیٹس سفیر نفیس ذکریا, وزارت کے سینئر افسران، فیکلٹی ممبران اور معزز مہمانوں نے شرکت کی، وفاقی وزیر نے کہا کہ 25 سال مکمل ہونا محض وقت کا گزرنا نہیں بلکہ علم، جدت، تحقیق اور عالمی اشتراک پر مبنی ایک شاندار سفر کی عکاسی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد ایک وژن سے ترقی کرتے ہوئے پاکستان کے ممتاز اعلیٰ تعلیمی اداروں میں شامل ہو چکی ہے، جہاں معیاری تعلیم، اعلیٰ سطحی تحقیق اور مضبوط بین الاقوامی روابط کو نمایاں حیثیت حاصل ہے۔ انہوں نے ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر راحیل قمر کی قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ تعلیمی معیار کی بہتری، تحقیق کے فروغ اور انتظامی اصلاحات کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں، جو کامسیٹس یونیورسٹی کو علاقائی اور عالمی سطح پر ایک ممتاز تحقیقی جامعہ بنانے کے عزم کی عکاسی کرتے ہیں۔وفاقی وزیر خالد حسین مگسی نے کامسیٹس یونیورسٹی کی فیکلٹی کو خصوصی خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ کسی بھی تعلیمی ادارے کی اصل طاقت ہوتے ہیں اور طلبہ کی فکری و اخلاقی تربیت میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ قوموں کا مستقبل جامعات میں تشکیل پاتا ہے، جہاں اساتذہ رہنمائی اور علم کے ذریعے نئی نسل کی تعمیر کرتے ہیں۔مستقبل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ جدید تحقیقی رجحانات، مصنوعی ذہانت اور عالمی اشتراک یونیورسٹی کی آئندہ ترقی کی سمت کا تعین کریں گے۔ انہوں نے تمام متعلقہ فریقین پر زور دیا کہ وہ جدت اور تحقیقی معیار کو اپناتے ہوئے مستقبل کے چیلنجز کا مقابلہ کریں اور کامسیٹس یونیورسٹی کی قیادت، فیکلٹی، افسران، عملے اور طلبہ کو اس تاریخی سنگِ میل کے حصول پر دلی مبارکباد دی۔ وفاقی وزیر نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی ادارے کے تعلیمی اور تحقیقی مشن کے لیے مکمل تعاون جاری رکھے گی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد سائنس و ٹیکنالوجی وفاقی وزیر نے کرتے ہوئے کہا کہ

پڑھیں:

سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت

ممبئی: سلمان خان بیان ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گیا ہے۔ بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے بھارت میں طلباء کے احتجاج پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بہتر تعلیمی نظام کے لیے نوجوانوں کی آواز سنی جانی چاہیے اور اس معاملے کو سیاسی رنگ دینے سے گریز کیا جائے۔

سلمان خان نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ابتدا میں یہ ایک پرامن تحریک تھی، تاہم بعد میں اس کا پرتشدد رخ اختیار کرنا افسوسناک ہے۔ انہوں نے احتجاج کے دوران متاثر ہونے والے طلباء اور ان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔

اداکار نے کہا کہ پیپر لیک جیسے معاملات انتہائی سنجیدہ نوعیت کے ہیں اور انہیں فوری توجہ کی ضرورت ہے۔ ان کے مطابق یہ خوش آئند بات ہے کہ طلباء بہتر تعلیمی نظام کے مطالبے کے لیے متحد ہوئے، جبکہ والدین نے بھی ان کی جدوجہد میں بھرپور ساتھ دیا۔

سلمان خان بیان میں مزید کہا گیا کہ طلباء نے اپنے عزم، محنت اور خلوص سے ثابت کیا ہے کہ وہ تعلیم حاصل کر کے ملک کے روشن مستقبل میں کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں کے جذبے، ہمت اور تعلیم سے وابستگی کو قابلِ تعریف قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہی نسل مستقبل میں ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔

بالی ووڈ اسٹار نے زور دیا کہ طلباء کے مطالبات کو سیاسی تنازع نہ بنایا جائے کیونکہ یہ معاملہ براہِ راست تعلیمی نظام اور طلباء کے مستقبل سے جڑا ہوا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت بھی اس معاملے کا مثبت حل نکالے گی اور تعلیمی نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کرے گی۔

سلمان خان نے اپنے پیغام کے اختتام پر دعا کی کہ علم حاصل کرنے والے تمام طلباء اپنی منزل حاصل کریں اور ملک میں ایسا تعلیمی ماحول قائم ہو جہاں میرٹ، شفافیت اور انصاف کو اولین ترجیح دی جائے۔

متعلقہ مضامین

  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • امریکا کی 250 ویں سالگرہ 5 روزہ نمائش، آزادی کے تصور پر پاکستانی آرٹسٹس کے فن پارے توجہ کا مرکز
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی