18ویں ترمیم ڈھکوسلا ثابت ہوئی‘تمام اختیارات صوبائی حکومت کو منتقل ہوگئے‘خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ 18ویں ترمیم ایک ڈھکوسلا ثابت ہوئی ہے، سارے اختیارات صوبائی حکومت کو منتقل ہوگئے ہیں، کراچی میں ہونے والے واقعات متقاضی ہیں کہ اختیارات نچلی سطح پر منتقل کیے جائے۔ قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے سانحہ گل پلازہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں آتشزدگی کا واقعہ ہوا، اس پر جتنا افسوس کیا جائے کم ہے، ڈمپرز حادثات میں بھی جانی نقصان ہوا۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ 18ویں ترمیم ایک ڈھکوسلا ثابت ہواہے، سارے اختیارات صوبائی حکومت کو منتقل ہوگئے ہیں، اتفاق رائے تھا کہ لوکل گورنمنٹ کو اختیارات منتقل کیے جائیں، ہم چاہتے تھے کہ گوادر سے گلگت تک ایک تعلیمی نصاب ہو، کراچی میں ہونے والے واقعات متقاضی ہیں کہ اختیارات نچلی سطح پر منتقل کیے جائے۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ جب تک عوام کو اختیارات منتقل نہیں کریں گے یہ ہاؤس بے معنی رہیگا، ستم ظریفی دیکھیں جب بھی ڈکٹیٹرز آئے انہوں نے بااختیارلوکل گورنمنٹ متعارف کرائی، ایوب خان، ضیاء الحق اور مشرف نے لوکل باڈی کے الیکشن کرائے، ہم لوگ لوکل گورنمنٹ کے الیکشن نہیں کراتے، الیکشن شیڈول بھی آئے توبہانے کرتے ہیں، ہماریملک اور سسٹم کی بقا کے لیے لوکل گورنمنٹ کو مضبوط کرنا ہوگا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایسا نظام اب بننا چاہیے تاکہ صوبے سے تحصیل اور وارڈ کی سطح تک اختیارات جائیں، اگر یہی رہا تو پھر آخر میں وزارت دفاع کی فائر بریگیڈ ہی آگ بجھانے کے لیے آئیگی، پاکستان کے استحکام کے لیے اب فیصلے کرنا ہوں گے۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ حکومت تحریک انصاف سے مذاکرات میں سنجیدہ ہے لیکن میں نہیں سمجھتا کہ پی ٹی آئی مذاکرات میں سنجیدہ ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ پی ٹی آئی چار پانچ زبانیں بولتی ہے، پی ٹی آئی والے فرینچ میں بات کرتے ہیں، انگلش،پنجابی اور اردو میں بات کرتے ہیں، ہم ان کی کون سی زبان سمجھیں، ، ہمیں بتائیں ہم ان کی کون سی زبان پر اعتبار کریں، خیبرپختونخواحکومت الگ اوراسمبلی میں بیٹھنے والے الگ زبان بول رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جولوگ باہربیٹھ کر گالم گلوچ کرتے ہیں سب سے پہلے ان کی زبان بندی ضروری ہے، باہربیٹھ کر جولوگ پاکستان کیخلاف بولتے ہیں یہ ان کی مرضی سے بول رہے ہیں، باقاعدہ ایک حکمت عملی کے تحت باہر سے لوگ بیٹھ کر لوگوں کو گالیاں دے رہے ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: لوکل گورنمنٹ خواجہ ا صف کرتے ہیں تھا کہ
پڑھیں:
کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان کے مطابق ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کیلئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقات ادارے ایف آئی ای نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔ بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لئے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔