علی پرویز، جین میریٹ ملاقات، تیل گیس و مائننگ میں تعاون پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2026 GMT
اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی وزیرپیٹرولیم علی پرویزملک سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی جس دوران پاکستان اوربرطانیہ کےدرمیان تیل و گیس سمیت معدنیات کے تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
وزیرپیٹرولیم علی پرویزملک اور جین میریٹ کی ملاقات میں برطانیہ کی جانب سے جیولوجیکل سروے کی استعدادکار بڑھانے کیلئے چالیس کروڑ ڈالر معاونت کی پیشکش کی گئی علی پرویز ملک نے کہا کہ توانائی کے شعبےمیں ادارہ جاتی استعداد بڑھانے کیلئے اقدامات جاری ہیں۔ جیولوجیکل سرویزکے درمیان تعاون سے منرلز کے شعبے میں ترقی ہوگی۔ برطانوی کمپنیاں پاکستانی سرکاری اداروں کے ساتھ شراکت کر سکتی ہیں۔ برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کےبے پناہ مواقع موجود ہیں۔ ملاقات میں اوگرا کی تنظیمِ نو کیلئے تشخیصی جائزے پر بھی غور کیا گیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے تیزی سے بڑھتی آبادی کو ملک کے لیے چیلنج قرار دے دیا۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ملک میں بہبود آبادی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے نیشنل پاپولیشن کونسل کا اجلاس جلد از جلد بلانے کی ہدایت کی۔شہباز شریف نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ملک کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے، آبادی پر قابو پانے کیلئے اقدامات اور بہبود آبادی کو قومی فریضہ سمجھا جانا چاہیے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آبادی میں توازن ہی پائیدار قومی ترقی کی ضمانت ہے، آبادی کی منصوبہ بندی کو قومی ترقی اور معاشی استحکام سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے، بہبود آبادی اقدامات سے متعلق صوبوں کے ساتھ روابط اور ہم آہنگی مزید بہتر بنائی جائے، بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے مؤثر عوامی آگہی مہم کا کلیدی کردار ہے۔