وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تیل و گیس اور معدنیات کے شعبے میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔

مزید پڑھیں: برطانیہ میں پاکستان کی عسکری قیادت کو دھمکیاں، فوری کارروائی کا مطالبہ

ملاقات کے دوران برطانوی ہائی کمشنر نے جیولوجیکل سروے آف پاکستان کی استعداد کار میں اضافے کے لیے 400 ملین ڈالر کی معاونت کی پیشکش کی۔

اس موقع پر علی پرویز ملک نے کہا کہ برٹش جیولوجیکل سروے اور جیولوجیکل سروے آف پاکستان کے درمیان تعاون سے پاکستان کے منرل سیکٹر میں نمایاں ترقی ممکن ہو سکے گی۔

برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہاکہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں جبکہ وفاقی وزیر پیٹرولیم نے بتایا کہ توانائی کے شعبے میں ادارہ جاتی استعداد کو مضبوط بنانے کے لیے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

فریقین نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی تنظیمِ نو کے لیے تشخیصی جائزے پر مشترکہ غور بھی کیا۔

اس دوران علی پرویز ملک نے آف شور تیل و گیس کی تلاش کے شعبے میں برطانوی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی اور کہا کہ برطانوی کمپنیاں پاکستانی سرکاری اداروں کے ساتھ شراکت داری کر سکتی ہیں۔

مزید پڑھیں: برطانیہ میں پاکستان مخالف اشتعال انگیزی: پی ٹی آئی سے منسوب اکاؤنٹ پر تشویش، عالمی قوانین کے نفاذ کا مطالبہ

ملاقات میں پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم پر بھی بات چیت ہوئی، جو 8 اور 9 اپریل کو منعقد ہوگا۔ برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے گزشتہ سال کے پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم کو متاثر کن قرار دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews برطانیہ پاکستان تیل گیس معاونت کی پیشکش معدنیات وی نیوز.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: برطانیہ پاکستان تیل گیس معاونت کی پیشکش معدنیات وی نیوز برطانوی ہائی کمشنر میں پاکستان کے لیے

پڑھیں:

پاسدارانِ انقلاب کی دھمکی پر برطانیہ کا بھی سخت ردعمل آگیا

پاسدارانِ انقلاب کے امریکا کی مدد کرنے پر برطانوی اڈوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی کے کے بعد برطانیہ کا بھی ردعمل سامنے آگیا ہے جس میں اُس نے کہا ہے کہ وہ اپنے عوام کے دفاع کے لیے پرعزم ہے۔

ایران کے پاسداران انقلاب کی جانب سے امریکی بمبار طیاروں کو برطانیہ کے اڈوں سے پرواز کرنے کی اجازت دینے کے حوالے سے وارننگ جاری کی گئی تھی جس کے بعد برطانیہ نے جمعرات کو کہا کہ اس کی مسلح افواج ملک کو کسی بھی حملے سے بچانے کے لیے تیار ہیں۔

حکومتی ترجمان نے کہا کہ ہماری مسلح افواج برطانیہ کو کسی بھی قسم کے حملوں سے محفوظ رکھنے کے لیے تیار ہیں، چاہے وہ ہماری سرزمین پر ہو یا بیرون ملک سے۔ برطانیہ اپنے دفاع کے لیے 24 گھنٹے تیار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس میں رائل نیوی، برٹش آرمی اور رائل ایئر فورس کے اثاثوں کی طرف سے فراہم کردہ فضائی اور میزائل دفاع کے لیے ایک تہہ دار نقطہ نظر کو چلانا شامل ہے، جو ہمارے نیٹو اتحادیوں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔

ایران کی جانب سے یہ انتباہ اس وقت سامنے آیا جب برطانیہ کے نئے وزیر اعظم اینڈی برنہم کو گزشتہ ہفتے برطانیہ کے ایک موجودہ معاہدے کو دوبارہ فعال کرنے پر مطلع کیا گیا تھا جس میں امریکا کو برطانوی اڈے استعمال کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • پاسدارانِ انقلاب کی دھمکی پر برطانیہ کا بھی سخت ردعمل آگیا
  • مقبوضہ کشمیر میں حالاے نشل کشی کے دہانے پر پہنچ گئے ہیں، رُکن برطانوی پارلیمنٹ
  • پاکستان کا بنگلہ دیش کے ساتھ تعلیمی تعاون بڑھانے کا عزم، ڈھاکہ یونیورسٹی کے شعبہ اردو میں کمپیوٹر لیب قائم
  • ایران سے جنگ نے ایک اور مشکل کھڑی کر دی، امریکا کے تیل کے ذخائر 45 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے
  • سابق گورنر چودھری سرور کے بیٹے انس برطانیہ کے وزیر تجارت نامزد
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ
  • وزیراعظم کا  آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
  • امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے