تیل، گیس اور معدنیات نکالنے کیلئے برطانیہ کی پاکستان کو 400 ملین ڈالر کی پیشکش
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2026 GMT
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تیل و گیس اور معدنیات کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوگیا جبکہ برطانیہ نے جیولوجیکل سروے کے لیے 400 ملین ڈالر معاونت کی پیشکش بھی کی ہے۔
یہ پیش رفت وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات میں سامنے آئی۔
ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تیل و گیس اور معدنیات کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا جبکہ برطانیہ نے جیولوجیکل سروے آف پاکستان کی استعداد کار بڑھانے کے لیے 400 ملین ڈالر معاونت کی پیشکش بھی کی۔
وزیر برائے پیٹرولیم نے کہا کہ برٹش جیولوجیکل سروے اور جیولوجیکل سروے آف پاکستان کے درمیان تعاون سے پاکستان کے منرل شعبے میں ترقی ہو گی۔
وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ توانائی کے شعبے میں ادارہ جاتی استعداد بڑھانے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ برطانوی ہائی کمشنر نے جین میریٹ نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔
ملاقات میں اوگرا کی تنظیمِ نو کے لیے تشخیصی جائزے پر مشترکہ غور کیا گیا جبکہ وفاقی وزیر نے آف شور تیل و گیس تلاش میں برطانوی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت بھی دی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ برطانوی کمپنیاں پاکستانی سرکاری اداروں کے ساتھ شراکت کر سکتی ہیں، پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 8 تا 9 اپریل منعقد کیا جائے گا۔
برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ گزشتہ سال پاکستان منرل انویسٹمنٹ فورم متاثر کن تھا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار
نائب وزیر اعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان آسیان ریجنل فورم کے ذریعے علاقائی امن، استحکام اور تعاون کے لیے پرعزم ہے اور مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھا ہوا ہے۔
فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں آسیان ریجنل فورم کے وزارتی اجلاس سے خطاب میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہو ئے ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ تمام فریق تحمل کا مظاہرہ کریں اور سفارت کاری کے ذریعے مسائل حل کریں۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ جموں و کشمیرکے تنازع کا حل ہی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی بنیاد ہے، بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا تشویش ناک اور اشتعال انگیز اقدام ہے۔
اسحاق ڈار نے فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کے لیے غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ افغان سرزمین سے دہشت گردی پاکستان کے لیے سنگین خطرہ ہے۔