اسلامی ترقیاتی بینک اور پاکستان کے مابین 603 ملین ڈالر کے 3 معاہدوں پر دستخط
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2026 GMT
اسلامی ترقیاتی بینک اور پاکستان نے 603ملین ڈالرز مالیت کے 3 قرض معاہدوں پر دستخط کردئیے ہیں، جن کا مقصد سیلاب زدگان کی امداد اور تعلیم کا فروغ ہے۔
تفصیلات کے مطابق معاہدوں پراسلامی ترقیاتی بینک کےنائب صدر ڈاکٹررامی احمد اوراقتصادی امور ڈویژن کےسیکرٹری محمد حمیرکریم نےدستخط کیے۔معاہدے کے تحت سیلاب سےمتاثرہ انتہائی غریب گھرانوں کو کسمپرسی اور غربت سے نجات دلانے کیلئے ایک جامع تخفیفِ غربت پروگرام کا آغاز کیا جائے گا۔تخفیفِ غربت پروگرام کی مجموعی مالیت کا تخمینہ 134اعشاریہ 2 ڈالرز لگایا گیا ہے جن میں سے اسلامی ترقیاتی بینک 118اعشاریہ 4ملین ڈالرز کی فراہمی یقینی بنائے گا۔ منصوبے کا نفاذ ملک کے 25اضلاع میں ہوگا .
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: اسلامی ترقیاتی بینک کے تحت
پڑھیں:
سعودی توانائی معاہدہ ابراہیمی معاہدوں سے مشروط، وائٹ ہاؤس نے ٹرمپ کا مؤقف دہرا دیا
نیوز بریفنگ کے دوران وائٹ ہاؤس کی ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر کی سعودی قیادت سے مجوزہ جوہری معاہدے کی شرائط پر ابھی تک براہِ راست بات نہیں ہوئی، تاہم امریکا سعودی عرب کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھے گا۔ اسلام ٹائمز۔ وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ نے کہا ہے کہ امریکا اور سعودی عرب کے درمیان مجوزہ توانائی اور سول جوہری تعاون کا معاہدہ سعودی عرب کی ابراہیمی معاہدوں میں شمولیت سے مشروط ہے۔ نیوز بریفنگ کے دوران کیرولین لیویٹ نے بتایا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سعودی قیادت سے مجوزہ جوہری معاہدے کی شرائط پر ابھی تک براہِ راست بات نہیں ہوئی، تاہم امریکا سعودی عرب کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ ماضی میں بھی سعودی عرب کے ساتھ مختلف معاہدوں کے حوالے سے بات چیت کر چکے ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ سعودی عرب ابراہیم اکارڈز پر دستخط کرے۔
وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان متوقع ملاقات میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) ٹیکنالوجی کی مبینہ چوری کا معاملہ بھی زیرِ بحث آنے کا امکان ہے۔ کیرولین لیویٹ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ امریکا سعودی عرب کے ساتھ توانائی اور سول جوہری تعاون سے متعلق مذاکرات جاری رکھے گا، تاہم کسی بھی حتمی معاہدے کے لیے متعلقہ شرائط پوری ہونا ضروری ہوں گی۔