data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: پاکستان اور اسلامی ترقیاتی بینک کے درمیان 603 ملین ڈالر مالیت کے 3 اہم قرض معاہدوں پر دستخط کر دیے گئے ہیں، جنہیں ملک کی معاشی ترقی، بنیادی ڈھانچے کی بہتری اور سماجی شعبے میں استحکام کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ معاہدے وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ اور اسلامی ترقیاتی بینک کے نائب صدر ڈاکٹر رامی احمد کے درمیان ملاقات کے بعد طے پائے۔

دستخط کی تقریب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے نائب صدر ڈاکٹر رامی احمد اور اقتصادی امور ڈویژن کے سیکرٹری محمد حمیر کریم نے معاہدوں پر دستخط کیے جب کہ وفاقی وزیر اقتصادی امور، وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ سید عمران احمد شاہ اور دیگر اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

حکام کے مطابق یہ معاہدے پاکستان اور اسلامی ترقیاتی بینک کے درمیان دیرینہ شراکت داری کو مزید مضبوط بنائیں گے۔

معاہدوں کے تحت اسلامی ترقیاتی بینک ایم-6 سکھر تا حیدرآباد موٹروے منصوبے کے لیے 475 ملین ڈالر کی مالی معاونت فراہم کرے گا۔ یہ موٹروے مجوزہ پشاور تا کراچی موٹروے کا ایک اہم حصہ ہے، جس سے نہ صرف ملک کے اندر تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا بلکہ علاقائی رابطوں کو بھی فروغ ملے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس منصوبے سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور سفر کا دورانیہ کم ہونے سے معیشت کو براہ راست فائدہ پہنچے گا۔

اس کے علاوہ پاکستان اور اسلامی ترقیاتی بینک کے درمیان انتہائی غریب اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کو غربت سے نکالنے کے لیے ایک جامع پروگرام شروع کرنے کا بھی معاہدہ کیا گیا ہے۔ اس پروگرام کا مقصد مستحق خاندانوں کو صرف نقد امداد پر انحصار سے نکال کر پائیدار روزگار، معاشی خودمختاری اور مضبوط معاشی بنیاد فراہم کرنا ہے۔

اس منصوبے کی مجموعی لاگت 134.

2 ملین ڈالر ہے، جس میں سے 118.4 ملین ڈالر اسلامی ترقیاتی بینک فراہم کرے گا۔

یہ پروگرام ملک کے 25 اضلاع میں نافذ کیا جائے گا، جس سے ایک لاکھ 60 ہزار سے زائد گھرانے مستفید ہوں گے۔ حکام کے مطابق اس اقدام سے نہ صرف غربت میں کمی آئے گی بلکہ سماجی تحفظ کے نظام کو بھی تقویت ملے گی۔

مزید برآں آزاد جموں و کشمیر میں اسکول سے باہر بچوں کی تعلیم کے فروغ کے لیے اسلامی ترقیاتی بینک 10 ملین ڈالر فراہم کرے گا۔ اس منصوبے کے تحت تقریباً 60 ہزار بچوں کو دوبارہ اسکولوں میں داخل کیا جائے گا جب کہ 4 ہزار اساتذہ کو تربیت دی جائے گی، جس سے تعلیمی معیار بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

اسلامی ترقیاتی بینک کے نائب صدر ڈاکٹر رامی احمد نے اس موقع پر کہا کہ ادارہ پاکستان کے ساتھ باہمی مفاد کے شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینا چاہتا ہے۔ وزیر اقتصادی امور نے پاکستان کے لیے اسلامی ترقیاتی بینک کی مسلسل حمایت اور اعتماد پر اظہارِ تشکر کیا۔

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پاکستان اور اسلامی ترقیاتی بینک کے درمیان ملین ڈالر کے لیے

پڑھیں:

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق قومی کپتان بابر اعظم اور ویسٹ انڈیز کے کپتان روسٹن چیز نے ٹرافی کی رونمائی کی اور اس کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔

ٹرافی کی رونمائی ٹرینیڈاڈ میں واقع برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں کی گئی۔

پاکستان ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز

پاکستان اور ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کے ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی

کپتان بابر اعظم اور ویسٹ انڈیز کے کپتان روسٹن چیز نے ٹیسٹ سیریز کے ٹرافی کی رونمائی کی

ٹرافی کی رونمائی برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں کی گئی

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 25… pic.twitter.com/jw64f4bqZp

— PCB Media (@TheRealPCBMedia) July 24, 2026

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 25 جولائی سے شروع ہوگا۔ یہ برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں کھیلا جانے والا پہلا ٹیسٹ میچ ہوگا۔

 اس سے قبل اس گراؤنڈ میں محدود اوورز کے انٹرنیشنل میچز سمیت ریجنل فرسٹ کلاس میچز کھیلے جا چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم سپرد خاک، نصف صدی پر محیط سیاسی و تنظیمی خدمات کا باب بند
  • آسٹریلیا نے جوہری آبدوزوں کے منصوبے کے لیے مزید 3.2 ارب ڈالر مختص کردیے، آکس معاہدے پر عملدرآمد تیز کرنے کا اعلان
  • ایران اور عراق کے درمیان دوطرفہ تعاون بڑھانے کے لیے 4 معاہدے
  • پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی
  • ایران سے جنگ نے ایک اور مشکل کھڑی کر دی، امریکا کے تیل کے ذخائر 45 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے
  • سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ، مرکزی بینک کے ذخائر 17.25 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے