Express News:
2026-07-24@01:05:57 GMT

پاکستان کے آئی ٹی شعبے نے برآمدات میں نئی تاریخ رقم کر دی

اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2026 GMT

‍‍‍‍‍‍

دسمبر 2025 میں پاکستان کے آئی ٹی شعبے نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے برآمدات کا نیا ریکارڈ قائم کر لیا۔

اعداد و شمار کے مطابق دسمبر 2025 میں آئی ٹی برآمدات پہلی مرتبہ 437 ملین ڈالر سے تجاوز کر گئیں۔ یہ ملکی تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ ایک ہی ماہ میں آئی ٹی برآمدات 400 ملین ڈالر کی حد عبور کر گئیں۔

ماہ بہ ماہ موازنے میں آئی ٹی برآمدات میں 23 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو کہ 356 ملین ڈالر کے مقابلے میں نمایاں بہتری ہے۔ سال بہ سال موازنے میں بھی آئی ٹی برآمدات میں 26 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا، جو قومی معیشت کے لیے نہایت خوش آئند پیش رفت ہے۔

اسی طرح موجودہ مالی سال کی پہلی ششماہی میں آئی ٹی برآمدات سال بہ سال بنیاد پر 20 فیصد اضافے کے ساتھ 2.

24 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔ واضح رہے کہ آئی ٹی کا شعبہ ایس آئی ایف سی کے ترجیحی شعبوں میں شامل ہے، جس کے فروغ کے لیے وزارتِ آئی ٹی و ٹیلی کام، ایس آئی ایف سی کے تعاون سے تیز رفتار اقدامات کر رہی ہے۔

حالیہ دنوں منعقد ہونے والی نمائش آئی ٹی سی این ایشیا میں آئی ٹی اور ٹیلی کام کے شعبے میں 750 ملین ڈالر کی بین الاقوامی سرمایہ کاری سے متعلق یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔

یہ تمام پیش رفت حکومت، وفاقی وزارت اور ایس آئی ایف سی کے بھرپور تعاون اور مؤثر پالیسیوں کی عکاس ہے۔

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: میں آئی ٹی برآمدات ملین ڈالر

پڑھیں:

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے تجاوز کر گئیں

گزشتہ تین ہفتوں سے تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جبکہ آج کی ٹریڈنگ کے دوران برینٹ آئل کی قیمت میں اب تک تقریباً 6.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جہاں برینٹ خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل کی سطح سے تجاوز کر گئی۔ عالمی ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق گزشتہ تین ہفتوں سے تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جبکہ آج کی ٹریڈنگ کے دوران برینٹ آئل کی قیمت میں اب تک تقریباً 6.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ایران اور خطے کے خلاف امریکی فوجی کارروائیوں کے بعد آبنائے ہرمز اور باب المندب میں بحری نقل و حمل متاثر ہونے اور دوبارہ بندش کے خدشات نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کو اوپر دھکیل دیا، جس کے باعث برینٹ خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی۔

متعلقہ مضامین

  • سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بے قابو، فی بیرل 100 ڈالر سے متجاوز
  • ’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • وزیراعظم کا  آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
  • عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے تجاوز کر گئیں
  • بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف