Jasarat News:
2026-07-24@02:09:04 GMT

میانمر‘ ربڑ کی برآمدات 2 لاکھ ٹن سے متجاوز

اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2026 GMT

میانمر‘ ربڑ کی برآمدات 2 لاکھ ٹن سے متجاوز

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

نیپیداو¿: میانمر کی ربڑ کی صنعت اس وقت ترقیوں کی بلندیوں پر ہے، جس کی برآمدات 2 لاکھ ٹن سے تجاوز کر گئی۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق میانمر کی 9 ماہ کے دوران ربڑ کی برآمدات میں ہوش ربا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ملکی ربڑ کی برآمدات 2 لاکھ ٹن سے متجاوز ہے۔ حکام کے مطابق میانمر ربڑ پلانٹرز اینڈ پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے عہدے دار نے بتایا کہ رواں مالی سال اپریل سے دسمبر تک کے عرصے میں ربڑ کی برآمدات سے ملک نے 30 کروڑ امریکی ڈالر سے زائد آمدن حاصل کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ملکی مجموعی ربڑ برآمدات کا تقریباً 75 سے 80 فیصد حصہ چین کو بھیجا گیا جبکہ باقی ربڑ ملائیشیا، انڈونیشیا، جنوبی کوریا، بھارت اور جاپان کو برآمد کیا گیا۔ یہ بات بھی علم میں رہے کہ ملک بھر میں 16 لاکھ ایکڑ سے زائد رقبے پر ربڑ کی کاشت کی جاتی ہے۔

محمد ایوب.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ربڑ کی برآمدات

پڑھیں:

کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم

پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل سے 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔ پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ احتساب عدالت نے ملزم دوراج خان کی جانب سے دائر پلی بارگین درخواست کے تناظر میں 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ فیصلے کے مطابق نیب خیبر پختونخوا اپر کوہستان میں جعلی بلوں اور بوگس دعوؤں کے ذریعے سرکاری فنڈز میں کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے، ملزم کے قریبی رشتہ داروں کے نام پر کھولے گئے بینک اکاؤنٹس میں موجود 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم دوراج خان اس مقدمے میں گرفتار ہے اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے اور دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نے مبینہ کرپشن کی رقم چھپانے کےلیے بیشام کے نجی بینک میں قریبی رشتہ داروں کے نام پر اکاؤنٹس کھلوائے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کے رشتہ داروں محمد اقبال، محمد ایاز، محمد عمر، کریم داد اور سربلند نے عدالت میں رضاکارانہ بیانات قلم بند کرائے اورمؤقف اختیار کیا کہ انہیں اپنے نام پر موجود اکاؤنٹس میں جرائم سے حاصل شدہ رقم کا علم نہیں تھا۔ احتساب عدالت نے کہا ہے کہ ملزم کے رشتہ داروں نے تمام رقوم بحق سرکار ضبط کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور رقم پر کسی قسم کا دعویٰ نہ کرنے کا بیان دیا۔

متعلقہ مضامین

  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بے قابو، فی بیرل 100 ڈالر سے متجاوز
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
  • ہیڈ مرالہ میں پانی کی سطح میں ایک بارپھر اضافہ
  • وزیراعظم کا  آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق