پارلیمنٹ ہاوس میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر سے تعزیت کا سلسلہ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 20 January, 2026 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس )ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر کی بھابھی اور ان کے بڑے بھائی امان اللہ خان ناصر کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کے لیے پارلیمنٹ ہاوس میں پارلیمنٹیرینز، اراکینِ قومی اسمبلی، اراکینِ سینیٹ اور ملک بھر سے تعلق رکھنے والی ممتاز و نامور شخصیات کی آمد کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔گزشتہ دنوں مرحومہ کا انتقال کوئٹہ میں ہوا تھا۔

مرحومہ کے ایصالِ ثواب، دعائے مغفرت اور لواحقین سے اظہارِ تعزیت کے لیے مختلف وفود پارلیمنٹ ہاوس پہنچے اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔تعزیت کے لیے آنے والوں میں وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر و گلگت بلتستان امیر مقام، وزیرِ اعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی خان، نائب صدر مسلم لیگ (ن)خیبر پختونخوا چوہدری مجید مختار، ڈپٹی اٹارنی جنرل ارشد کیانی، معروف قانون دان فرید ڈوگر ایڈووکیٹ سمیت وکلا، ڈاکٹرز، قبائلی عمائدین، تاجر برادری، معروف بزنس مین، سرمایہ کار، مختلف چیمبرز آف کامرس کے وفود اور کاروباری شخصیات کی بڑی تعداد شامل تھی۔

وفود نے مرحومہ کی مغفرت، درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ اور سوگوار خاندان سے گہرے رنج و غم اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے تعزیت کے لیے آنے والی تمام شخصیات اور وفود کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس دکھ کی گھڑی میں اہلِ وطن کی جانب سے اظہارِ ہمدردی اور دعائیں ان کے لیے باعثِ تسلی ہیں۔ انہوں نے مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت اور سوگوار خاندان کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراماراتی صدر نے ٹرمپ کے بورڈ آف پیس میں شمولیت کی دعوت قبول کرلی اماراتی صدر نے ٹرمپ کے بورڈ آف پیس میں شمولیت کی دعوت قبول کرلی چیف جسٹس سے سپریم کورٹ بار کی ملاقات، کیس مینجمنٹ بہتر بنانے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی سے فیملی اور وکلا کی ملاقات کا دن، علیمہ خان کی خواتین اور کارکنان کے ہمراہ ماربل فیکٹری ناکے پر.

.. بانی اور بشری بی بی کی قید تنہائی ختم کرنے کیلئے بیرسٹر علی ظفر سمیت 14 پی ٹی آئی سینیٹرز نے اسلام آباد ہائیکورٹ... وزیراعظم نے پرائیویٹ حج آپریٹرز کے امور اور استعداد کا جائزہ لینے کیلئے راناثنااللہ کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی بلوچستان کابینہ کا تاریخ ساز فیصلہ، مسنگ پرسنز کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل کر دیا، نئے رولز کی منظوری TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر پارلیمنٹ ہاوس

پڑھیں:

پٹرولیم قیمتوں کے روزانہ تعین پر سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع

توجہ دلاؤ نوٹس میں جے یو آئی کے سینیٹر نے حکومت سے مجوزہ پالیسی کی وجوہات، اس کے نفاذ کے طریقہ کار اور صارفین کو قیمتوں میں غیر معمولی اتار چڑھاؤ سے تحفظ دینے کے لئے کئے جانے والے اقدامات کی تفصیلات طلب کی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سینیٹر کامران مرتضیٰ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے 15 روزہ نظام کے بجائے روزانہ تعین کے مجوزہ فیصلے پر سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرا دیا۔ توجہ دلاؤ نوٹس میں وفاقی حکومت سے مجوزہ پالیسی پر وضاحت طلب کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ روزانہ قیمتوں کے تعین سے مہنگائی، ٹرانسپورٹ اخراجات اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ نوٹس کے متن کے مطابق مجوزہ نظام کے کاروباری سرگرمیوں اور عوامی زندگی کے اخراجات پر ممکنہ اثرات سے متعلق بھی سوالات اٹھائے گئے ہیں۔

سینیٹر کامران مرتضیٰ نے حکومت سے مجوزہ پالیسی کی وجوہات، اس کے نفاذ کے طریقہ کار اور صارفین کو قیمتوں میں غیر معمولی اتار چڑھاؤ سے تحفظ دینے کے لئے کئے جانے والے اقدامات کی تفصیلات طلب کی ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ عوام کو ممکنہ منفی اثرات سے بچانے کے لیے اختیار کیے جانے والے حفاظتی اقدامات سے بھی سینیٹ کو آگاہ کیا جائے۔

متعلقہ مضامین

  • چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں کا امریکہ کی معروف یونیورسٹیوں کا دورہ
  • اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی ڈپٹی سیکرٹری وزارتِ خزانہ عائشہ جاوید کو بین الاقوامی اعزاز پر مبارکباد
  • اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی ڈپٹی سیکرٹری وزارتِ خزانہ عائشہ جاوید کو عالمی اعزاز پر مبارکباد
  • مقبوضہ کشمیر میں حالاے نشل کشی کے دہانے پر پہنچ گئے ہیں، رُکن برطانوی پارلیمنٹ
  • ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری، پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں مزید بارش کی پیشگوئی
  • ٹرمپ کو ریلیف مل گیا؛ امریکی سینیٹ نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی
  • پٹرولیم قیمتوں کے روزانہ تعین پر سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی