پشاور بورڈ نے میٹرک کے سالانہ امتحانات کے شیڈول کا اعلان کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پشاور تعلیمی بورڈ نے میٹرک کے سالانہ امتحانات 2026 کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ اس حوالے سے بورڈ کی جانب سے باقاعدہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق پشاور تعلیمی بورڈ کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات کا آغاز 31 مارچ 2026 سے ہوگا۔ امتحانات کے انعقاد کی تیاریوں کا عمل شروع کر دیا گیا ہے جبکہ امتحانی مراکز اور دیگر انتظامی امور کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔
پشاور بورڈ کے کنٹرولر امتحانات انعام اللہ شاہ نے کہا ہے کہ امتحانات کی تاریخ کا اعلان بروقت کرنے کا مقصد طلبہ کو بہتر اور منظم تیاری کا موقع فراہم کرنا ہے،طلبہ کو چاہیے کہ وہ دیے گئے وقت سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور امتحانات کی تیاری پر مکمل توجہ دیں۔
کنٹرولر امتحانات کے مطابق میٹرک کے امتحانات سے متعلق مکمل شیڈول، رول نمبر سلپس اور دیگر ضروری ہدایات مقررہ وقت پر جاری کی جائیں گی۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ امتحانات شفاف اور منظم انداز میں منعقد کیے جائیں گے تاکہ طلبہ کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
پشاور تعلیمی بورڈ کے اعلان کے بعد طلبہ اور والدین نے امتحانی شیڈول کے بروقت اجرا کو خوش آئند قرار دیا ہے جبکہ تعلیمی حلقوں کا کہنا ہے کہ پیشگی اعلان سے طلبہ کی ذہنی تیاری اور تعلیمی منصوبہ بندی میں مدد ملے گی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اور تعلیمی میٹرک کے کر دیا
پڑھیں:
ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا
ارب پتی ٹیکنالوجی کاروباری شخصیت ایلون مسک نے اعلان کیا ہے کہ ان کا مصنوعی ذہانت پر مبنی پلیٹ فارم گروک امیجن (Grok Imagine) رواں سال کے اختتام سے پہلے قدیم یونانی رزمیہ شاہکار اوڈیسی پر مبنی ایک مکمل فلم تیار کرے گا۔ مسک کا کہنا ہے کہ یہ فلم شاعر ہومر کی اصل تخلیق کے مطابق ہوگی اور تاریخی اعتبار سے بھی زیادہ درست انداز میں پیش کی جائے گی۔
ایلون مسک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں دعویٰ کیا کہ اے آئی کے ذریعے بنائی جانے والی یہ فلم ہومر کے اصل فن اور کہانی کی حقیقی روح کی عکاسی کرے گی۔ انہوں نے اس اعلان کے ساتھ تقریباً تین منٹ طویل ایک اے آئی ویڈیو بھی شیئر کی، جس میں اوڈیسیئس اور کلیپسو کے درمیان ایک منظر دکھایا گیا ہے۔
Before this year ends, Grok Imagine will make a full-length movie of The Odyssey that is historically accurate and true to the art of Homer https://t.co/bVHzUmY9WN
— Elon Musk (@elonmusk) July 22, 2026اس سے قبل بھی ایلون مسک نے ایک صارف کی اس تجویز کی حمایت کی تھی کہ ہدایت کار میل گبسن تقریباً 100 ملین ڈالر کی لاگت سے اوڈیسی پر ایسی فلم بنائیں جس میں تاریخی طور پر درست جہاز، ہتھیار، زرہیں، کردار اور ہومر کی اصل نظم کے مکالمے شامل ہوں۔ اس تجویز پر مسک نے مختصر جواب دیتے ہوئے کہا تھا، ’میں تیار ہوں۔‘
دوسری جانب ایلون مسک حالیہ دنوں میں برطانوی نژاد امریکی فلم ساز کرسٹوفر نولن کی فلم اوڈیسی پر بھی سخت تنقید کرتے رہے ہیں۔ ان کا الزام ہے کہ نولن نے ایوارڈز حاصل کرنے کی غرض سے اصل داستان میں تبدیلیاں کیں۔ انہوں نے فلم کی کاسٹنگ پر بھی اعتراض اٹھایا، خاص طور پر اداکارہ لوپیٹا نیونگو کو ہیلن آف ٹرائے کے کردار میں لینے کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا، جبکہ ایک موقع پر نولن کو ’نسل پرستانہ رویہ رکھنے والا‘ فلم ساز بھی قرار دیا۔
تاہم ایلون مسک کی تنقید کے باوجود کرسٹوفر نولن کی اوڈیسی نے باکس آفس پر شاندار آغاز کیا ہے۔ باکس آفس رپورٹس کے مطابق فلم نے ریلیز کے پہلے ہفتے میں دنیا بھر سے 264.06 ملین ڈالر سے زائد کا بزنس کیا، جس کے بعد اسے رواں برس کی نمایاں کامیاب فلموں میں شمار کیا جا رہا ہے۔